2025-12-14@17:31:29 GMT
تلاش کی گنتی: 387
«اپنے شوہر»:
آرٹیفیشل انٹیلجنس نے جہاں لوگوں کی زندگی میں کئی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس کے استعمال سے کئی المناک حادثات نے بھی جنم لیا ہے جن میں سے ایک یہ ہے جس میں بیٹے نے اپنی ہی ماں کو قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس 56 سالہ سفاک بیٹے نے اپنی 83 سالہ والدہ کا گلا گھونٹ کر بیدردی سے قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد اسٹین ایرک سولبرگ نے خود کو بھی چاقو مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا تاہم خودکشی بعد از قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا تھا۔ مقتولہ خاتون کے بھائی بہنوں نے کیلی فورنیا کی عدالت سے رجوع کیا جس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا بیٹے کی بگڑتی...
کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) آرٹیفیشل انٹیلجنس نے جہاں لوگوں کی زندگی میں کئی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس کے استعمال سے کئی المناک حادثات نے بھی جنم لیا ہے جن میں سے ایک یہ ہے جس میں بیٹے نے اپنی ہی ماں کو قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس 56 سالہ سفاک بیٹے نے اپنی 83 سالہ والدہ کا گلا گھونٹ کر بیدردی سے قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد اسٹین ایرک سولبرگ نے خود کو بھی چاقو مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا تاہم خودکشی بعد از قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا تھا۔ مقتولہ خاتون کے بھائی بہنوں نے کیلی فورنیا کی عدالت سے رجوع کیا جس...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ اللہ ہمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گوتم گمبھیر سمجھتا ہے کہ جو اس نے کہہ دیا وہی درست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنی پرانی چپقلش کو تازہ کیا۔ لیجنڈری آل راؤنڈر نے نہایت معنی خیز انداز میں گوتم گمبھیر پر طنز کیا، جن کے ساتھ ان کی میدان میں کئی بار تلخ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ٹیلی کام ایشیا اسپورٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گوتم نے اپنی کوچنگ کا آغاز کیا، انہیں لگتا ہے کہ وہ جو...
صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ گلستان جوہر میں نئے ترقیاتی منصوبوںکی تعمیراتی کاموں کاجائزہ لینے کے لیے اپنے معائنے کے دورے کے دوران حکام کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
بانی پی ٹی آئی بانی ایم کیوایم کے راستے پرتیزی سےگامزن ہیں، وہ جلد اپنے انجام کو پالیں گے، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے ہم نے گوجرانوالہ میں جلسہ کیاتھا، نوازشریف نے ادارے کےخلاف کوئی لفظ نہیں بولا تھا، نوازشریف نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی حکومت تباہی لائی،ذمہ داری قمرباجوہ پرہے، بانی پی ٹی آئی کے وقت کی اسٹیبلشمنٹ ان کےساتھ تھی، بانی پی ٹی آئی کے پروجیکٹ کو لایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سےجھگڑا اس لیے ہوا کہ مخالفین کو نہیں چھوڑنا، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہے تھے کہ مخالفین کو مارو،اس بات پر جھگڑا ہوا، بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہمیں کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی...
بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی دشمن جو اپنے ہی کارندوں کی حفاظت سے عاجز ہے، "کسی بھی مزدور یا اپنے اطراف کے افراد کی حفاظت نہیں کر سکتا۔" حماس نے فلسطینی خاندانوں، قبائل، عشائر اور قومی اداروں کی وحدت کو "فلسطینی سماج کے اندرونی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی تمام کوششوں کے مقابل ایک حفاظتی والو" قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے جنوب میں اسرائیل کے لئے کام کرنے والے مزدور یاسر ابو شباب کی ہلاکت پر پہلی ردّعمل میں کہا ہے کہ اس کا انجام ہر اس شخص کا حتمی مقدر ہے جو اپنی قوم اور وطن سے غداری کرے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یاسر ابو شباب کا انجام ہر اُس شخص کا یقینی انجام ہے...
اپنے خصوصی پیغام میں رہنما فنکشنل لیگ نے کہا ہے کہ سندھ میں بہتر تعلیم کیلئے ضروری ہے کہ سندھ میں کرپشن سے پاک عوام دوست حکومت ہونی چاہیئے کہ جو تعلیم کو تباہ و برباد کرنے کی جگہ تعلیم کو سندھ بھر میں فروغ دے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کلچرل ڈے کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا جانا چاہیئے، اس دن ثقافت کو اجاگر کیا جائے اور پاکستان سندھ اور عوام کے لیئے خصوصی طور پر خوشحالی کے دعائیں مانگی جائیں، سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے جو ہمیشہ رہی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا...
کرناٹک (ویب ڈیسک) بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت کے خاندان میں بہو پر جہیز کیلئے تشدد اور قتل کی کوشش کا الزام سامنے آیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما و کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت کے پوتے دیویندر گہلوت کی اہلیہ دیویا گہلوت نے اپنے شوہر اور سسرالیوں پر جہیز کے مطالبے، گھریلو تشدد، قتل کی کوشش اور اپنی کم سن بیٹی کے اغواء کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ دیویا نے پولیس کو ایک تحریری درخواست دی جس میں انہوں نے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور اپنی چار سالہ بیٹی واپس دلوانے کی اپیل کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اُن کے شوہر دیویندر گہلوت،...
پی ٹی وی کی سینیئر اداکارہ رابعہ نورین اپنی بہترین کارکردگی اور معروف ڈراموں میں منفی کرداروں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں زینت، تصویر، مات، خالی ہاتھ، عنایہ تمہاری ہوئی، کبھی سوچا نہ تھا، لا، میرا خدا جانے، دلِ مضطر، میرے مہربان اور میرے بن جاؤ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اور رابعہ انعم گلے ملتے ہوئے جذباتی کیوں ہوئیں، کس کو کیا پیغام دیا؟ حال ہی میں انہوں نے عشق مرشد اور جان سے پیارا جونی میں اپنی اداکاری کے لیے تعریفیں حاصل کیں۔ رابعہ نورین نے 2006 میں سینیئر اداکار عبید علی سے شادی کی، جو 2019 میں وفات پا گئے۔ حال ہی میں رابعہ نورین نے نجی ٹی وی پروگرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے کہا کہ مسلم خاتون طلاق پر تحفظ حقوق ایکٹ 1986 کے تحت طلاق یافتہ مسلم خواتین شادی کے وقت اپنے شوہر کو دی گئی نقدی، سونے کے زیورات اور دیگر اشیائ(جہیز) واپس لینے کی حقدار ہے۔جسٹس سنجے کرول اور این کوٹیشور سنگھ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ سنہ 1986 کے ایکٹ کا دائرہ کار اور مقصد ایک مسلم خاتون کی طلاق کے بعد اس کے وقار اور مالی تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق ہے۔ خواتین کو یہ حق آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت دیا گیا ہے۔بنچ نے دو دسمبر کو سنائے گئے فیصلے میں کہا کہ “اس لیے اس ایکٹ میں مساوات، وقار اور خود مختاری کو سب سے...
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف بول پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ماضی میں ان سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر طنز ان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سابقہ سہولت کو فراموش کر دے وہ آج کی حکومت کے بارے میں بھی اسی طرح بات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ نواز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہیں اور بعد میں بھی یہی مؤقف رکھیں گے۔ ’خواجہ آصف سے کوئی بات...
بھارتی اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ انہیں درپیش گھریلو تشدد کے مقدمات کی رپورٹنگ میں ان کے بچوں کی تصاویر کا استعمال نہ کیا جائے۔ اداکارہ اس وقت اپنے شوہر، آسٹریلین بزنس مین پیٹر ہیگ کے خلاف ایک سنگین قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں سلینا جیٹلی نے لکھا کہ وہ دل شکستہ ماں ہیں اور میڈیا سے درخواست کرتی ہیں کہ بچوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ سلینا نے اپنے شوہر پر شدید جذباتی، جسمانی، زبانی اور مالی تشدد کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ممبئی کی عدالت میں طلاق اور مالی معاوضے کی درخواست دائر کی...
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع ویمنز ہاسٹل میں ایک شخص نے علیحدگی اختیار کرنے والی اپنی بیوی کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں شری پریا نامی خاتون کو اس کے شوہر نے ہاسٹل کے اندر گھس کر ہلاک کر دیا۔ شری پریا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کچھ عرصے سے اپنے شوہر بالاموروگن سے الگ رہ رہی تھی۔ اتوار کی دوپہر بالاموروگن اپنی اہلیہ سے ملنے کے بہانے ہاسٹل پہنچا، ملاقات کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اچانک درانتی نکال کر اہلیہ پر حملہ کر دیا اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ بھارتی...
بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر اور ہوٹل انڈسٹری کی معروف شخصیت یپٹر ہاگ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اولاد کی پیدائش کے تین ہفتے بعد شوہر نے نہ صرف گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ جبری طور پر گھر سے بے دخل بھی کردیا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پیٹر نے دھکے دیے، گھڑی چھینی اور انہیں اُس وقت گھر سے باہر نکالا جب وہ بچے کو دودھ پلا رہی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے معمول کے مطابق کپڑے پہننے کی مہلت مانگی تو پیٹر نے دھکا دے کر گھر سے نکالا۔ اداکارہ نے ان سارے معاملات...
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان طویل عرصے کے بعد اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ نظر آئیں اور سب کی توجہ حاصل کرگئیں۔ اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقد تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، اس کی وجہ فلم میں انکا مرکزی رول تو تھا ہی مگر اس بار وہ اپنے شوہر کے ساتھ پروگرام میں آئیں۔ ماہرہ نے اپنے شوہر سلیم کریم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے اسٹیج پر آکر فوٹو شوٹ کروایا۔ اداکارہ سیاہ ساڑھی جبکہ سلیم کریم بھی کالے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔ جوڑے کی ہم آہنگی اور کیمسٹری نے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور پھر ایک...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد، ذہنی ظلم و ستم اور مالی ہیر پھیر کے الزامات کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سلینا نے 50 کروڑ روپے سمیت دیگر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے اور بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کے وکیل نِہاریکا کرنجوالہ مشرا نے بتایا کہ سلینا کی شادی کے دوران انہیں جسمانی اور جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹر ہیگ نے سلینا کے ساتھ شدید ظلم کیا اور ان کی مالی اور سماجی آزادی کو محدود کیا۔ نِہاریکا نے مزید کہا کہ 2017 میں سلینا کے والدین اور ایک بچے کے انتقال کے بعد ان...
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔ ایس نے بتایا...
معروف پاکستانی اداکار اور منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو ہلکے پھلکے انداز میں دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہو گئے۔حال ہی کے ایک انٹرویو میں منزہ عارف نے نہ صرف اپنے شوبز کیریئر بلکہ ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام کر رہی تھیں اور اسی دوران ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اب وہ کراچی میں اپنے پروجیکٹس کی وجہ سے طویل عرصے سے مقیم ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ کراچی میں رہنے کی وجہ سے ان کے شوہر ہمیشہ ان کی فکر کرتے ہیں جب بھی وہ کراچی سے لاہور...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ جب مجھے کراچی آنا پڑا تو میں نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا جس پر وہ پریشان ہوگئے تھے۔ منزہ عارف شوبز میں قدم رکھنے سے قبل لاہور میں ماہر تعلیم تھیں، تاہم شوبز میں آنے کے بعد انہیں کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہونا پڑا، جس میں ان کے شوہر نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ منزہ عارف نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں شوبز میں آنے سے قبل لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ فرخ اور ننھے بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی اس خوبصورت روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد سراہا۔ عریشہ رضی نے کم عمری میں میرے پاس پاس جیسے مقبول ڈرامے میں نادیہ جمیل، دیپک پروانی اور معمر رانا کے ساتھ اداکاری کر کے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ تھوڑی سی وفا سمیت متعدد ڈراموں اور کمرشلز میں بھی نظر آئیں، اور بہترین چائلڈ ایکٹریس کے طور پر اپنی مضبوط پہچان بنائی۔ اداکارہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔ شادی کے بعد وہ بیرونِ ملک منتقل ہوگئیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو...
لیہ میں ایک ایسا شخص جس نے پیسے کے لالچ میں اپنا نومولود بیٹا فروخت کیا تھا، ایک سال بعد پولیس کی کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن کا ہے، جہاں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں ملزم کے علاوہ چار دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد شوہر نے انہیں بتایا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے اسپتال لے گئے ہیں۔ جب خاتون بار بار بچے کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہیں، تو شوہر نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ کئی کوششوں کے بعد خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے شوہر...
سہیل آفریدی: “جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، ان کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں”
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے، وہ دہشتگرد ہے، اور ان دہشتگردوں کے خاتمے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف مکمل طور پر اہل اور تیار ہے، اور ان کے ساتھ جدید ترین آلات کی خریداری کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر واجبات دے تو پولیس اور صحت کے شعبوں میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے، اور اس کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ایک جدید فارنزک لیب بھی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر...
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ 15 سال کی عمر تک اُن کی آواز اور چال ڈھال نسوانی تھی۔ کرن جوہر نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مختلف کورسسز کا شوق تھا اسی وجہ سے وہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے تھے، کھانا بنانا سیکھا جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے بزنس کے حوالے سے بھی پڑھائی کی۔ کرن جوہر کے مطابق ’مجھے بچپن سے ہی مقرر اور ٹیبلو کرنے کا شوق تھا اور اس کے لیے بھی کورس کیا‘۔ ہدایت کار کے...
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندو مت کو صرف مذہبی معنوں تک محدود نہ سمجھا جائے، یہ ایک جامع اور ہمہ گیر تصور ہے۔ ان کے مطابق اگر مسلمان اور مسیحی اس ملک کی عبادت کرتے ہیں، بھارتی تہذیب و ثقافت کی پیروی کرتے ہیں، تو اپنی روایات اور رسوم چھوڑے بغیر بھی وہ ہندو کہلائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن آسام کے دورے کے موقع پر موہن بھاگوت آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں دانشوروں، اسکالروں، ایڈیٹرز، قلمکاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کررہے تھے۔ #RSS chief doesn't understand the difference...
کراچی درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز5 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر سیون اے کے فلیٹ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔ درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز5 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر سیون اے کے فلیٹ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔ لڑکی کی لاش فلیٹ سے نہیں بلکہ چار منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے ملی تھی، جاں بحق ہونے والی زینب کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے تھا جو اپنے شوہر کے ساتھ اپنی شادی کے ایک ماہ بعد ہنی مون منانے کراچی آئی تھی۔ متوفیہ کا شوہر جو ایک حساس ادارے کا اہلکار...
لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے اپنے خاندان اور آر جے ڈی سے علیحدگی کے ایک دن بعد نئے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلسل ذلت، گالی گلوچ اور یہاں تک کہ چپل سے مارنے کی کوشش جیسے رویّوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روہنی کے مطابق ان کی خودداری اور سچائی پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا اتوار کو ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا: ’کل ایک بیٹی، ایک بہن، ایک شادی شدہ عورت اور ایک ماں کی تذلیل کی گئی، اس پر گندی گالیاں برسائی گئیں، چپل اٹھا کر مارنے...
بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ایک روز بعد لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے شکست سے دل برداشتہ ہوکر نہ صرف سیاست چھوڑنے بلکہ خاندان سے قطع تعلق کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر روہنی آچاریا نے لکھا:’میں سیاست چھوڑ رہی ہوں اور خاندان سے بھی خود کو الگ کر رہی ہوں… یہی سنجے یادو اور رمیز نے مجھ سے کہا تھا… اور میں اس کا سارا الزام اپنے سر لے رہی ہوں۔‘ روہنی کے مطابق یہ دباؤ 2 افراد کی جانب سے آیا جنہیں تیجَسوی یادو کے قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سنجے یادو راجیہ سبھا کے رکن اور آر جے ڈی لیڈر تیجَسوی کے بااعتماد معاون ہیں، جبکہ رمیز اُتر...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں اپنی پسند اور ترجیحات واضح کر دیں۔ کینیڈا سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی انیقہ آج کل ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے خوب مقبولیت سمیٹ رہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں میں ان کے حقیقت پسندانہ کردار خاص طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور اپنی مرضی سے کسی رشتے میں نہیں جانا چاہتیں، البتہ مستقبل میں شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی واضح ترجیحات موجود ہیں۔ اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسا شوہر چاہتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خوب جان رکھو کہ تمہارے درمیان اللہ کا رسول موجود ہے اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیا کرے تو تم خود ہی مشکلات میں مبتلا ہو جاؤ مگر اللہ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور اس کو تمہارے لیے دل پسند بنا دیا، اور کفر و فسق اور نافرمانی سے تم کو متنفر کر دیا۔ ایسے ہی لوگ اللہ کے فضل و احسان سے راست رو ہیں اور اللہ علیم و حکیم ہے۔اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ...
روس میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کے لیے اپنی ہی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچا ڈالا۔ یہ انوکھا واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا لیکن پولیس نے اس کا انکشاف چند ماہ بعد اکتوبر میں کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی گاڑی گھر کے قریب پارکنگ سے چوری ہوگئی ہے۔ بعد ازاں خاتون نے دوبارہ اطلاع دی کہ انہیں کار کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر ملی ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گاڑی کے اگنیشن سوئچ پر خرابی اور زبردستی داخل ہونے کے آثار پائے گئے، تاہم تحقیقات کے دوران افسران کو شبہ ہوا...
معروف فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں وہ اور ان کے شوہر، فلم ساز شریش کندر، کئی مشکلات سے گزرے، جب وہ شوہر کو اپنے ساتھ باہر جانے پر مجبور کرتی تھیں تو ان کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ فرح خان نے یہ بات اپنی قریبی دوست اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی۔ فرح نے کہا کہ وہ اکثر شریش کو اپنے ساتھ تقریبات میں لے جانے پر اصرار کرتی تھیں، تاہم وہاں لوگ ان کے شوہر کو نظر انداز کر دیتے تھے، جس سے وہ غیر آرام دہ محسوس کرتے تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماں نے اپنے ایک بیان میں اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ہر ایک کاروائی ملک کے امن و استحکام کو کمزور کرنے اور عوام میں خوف و حراس پھیلانے کی جو مزموم سازش ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کسی مذہب یا انسانیت سے تعلق نہیں رکھتے ایسے عناصر صرف اور صرف ملک دشمن ہے جن سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان ہما وقت تیار کھڑی ہے اس بزدلانہ دہشت گردی سے وہ...
اپنے یورپی ہم منصبوں کیساتھ ملاقات میں تین یورپی ممالک کے ایران مخالف موقف و اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ ایران کا فرض ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کی حقیقی شفافیت کو یقینی بنائے! اسلام ٹائمز۔جرمن وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں، جو جی 7 اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی، جوہان وڈفول نے یووت کوپر (Yvette Cooper) اور جین نول بیروٹ (Jean-Noël (Barrot...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں آج کل آئین میں ستائیسویں ترمیم کے بڑے چرچے ہیں خصوصاً ارباب حل و عقد اس ضمن میں اپنی اپنی سوچ اور فہم کے مطابق اپنا نقطہ ٔ نظر پیش کر رہے ہیں سادہ لوح عوام کو اس میں قطعاً اس لیے کوئی دلچسپی نہیں کے انہیں علم ہے کے ملکی آئین میں ان کے تحفظ سے متعلق کسی ترمیم کا کوئی امکان نا پہلے کبھی تھا اور نہ آئندہ ہے وہ بے چارے اس بات پر پہلے ہی راضی ہیں کہ ان کے سر پر جوتے مارنے والے اب بھی بہت کم ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ ان جوتے مارنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ قطار میں کھڑے ان...
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے کم عمر دوست سے نکاح کرلیا، جس کے بعد سے وہ سماجی رابطوں کی دنیا میں زیر بحث ہیں۔ ڈاکٹر نبیہا کا نکاح معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے پڑھایا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ نکاح کی تقریب بھی مولانا کے گھر میں ہی منعقد ہوئی جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر کا نکاح حارث کھوکھر نامی شخص کے ساتھ ہوا جو دکھنے میں خوبصورت ہیں اور سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی خوب تعریفیں بھی کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر کی دوستی چھ سال سے تھی جو اب ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔ مگر ڈاکٹر نبیہا کو فالو کرنے والے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم تو آرمی چیف کو صرف استثنا دینے جا رہے ہیں، اور ان کو اس پر بھی اعتراض ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اینڈ کمپنی نے تو آرمی چیف جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، جس کی باز گشت آج تک سنائی دے رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
میاں بیوی کے جھگڑے جب شدت اختیار کرجاتے ہیں تو اس کا نتیجہ شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عام بات تھی اور ذمے دار ہمیشہ بیوی کو ہی ٹھہرایا جاتا تھا۔ ان پڑھ معاشرے اور پس ماندہ علاقوں میں خواتین کا قتل، ان کے آشنا سے تعلقات کو قتل کا لائسنس تو نہیں دیتا مگر نام نہاد غیرت کے نام پر ملک میں بدچلنی کا الزام لگا کر عورت اور مرد کو کاروکاری قرار دے کر موت کے گھاٹ اتارنے والوں کو کبھی موت کی سزا نہیں ہوتی اور مجرم چند سال کی سزا کاٹ کر بری ہو جاتا ہے اور معاشرہ اسے مطعون بھی نہیں کرتا جس کی وجہ سے کاروکاری کے تحت قتل کی وارداتوں میں اضافہ...
پاکستان کی مشہور ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد شوہر راشد کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔ کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والیں نیلم منیر اپنی شادی کے بعد سے دبئی میں مقیم ہیں لیکن اکثر اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ دبئی میں ایک نجی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ نظر آئیں جہاں کئی پاکستانی اور بھارتی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ نیلم منیر نے تقریب کی کچھ ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم نے سادہ سیاہ ریشمی سوٹ پہنا تھا اور ان کے شوہر نے روایتی عربی لباس...
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی ٹکراؤ کی بجائے آئین و قانون کا راستہ اپنائیں،سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی جنگ لڑیں لیکن وہ عدالت سے ہی ممکن ہوگی۔ بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا ٹکراؤ کی طرف جانا خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے شخص کی جانب سے ذمہ داری کا احساس لازم ہے، وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے بیچ فاصلے کم اور بداعتمادی ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو آخر ہمارے صوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟ سہیل آفریدی...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں غیر مناسب تعلقات کے باعث شوہروں کے قتل کے متعدد ہولناک واقعات سامنے آئے ہیں جنہوں نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیمہ کی رقم حاصل کرنے کے لیے ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک کیس میں اجے نامی ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کی ساتھی انجلی نے اپنے شوہر راہول کو اس وقت قتل کرنے کی سازش رچی جب راہول کو دونوں کے غیر مناسب تعلقات کا علم ہو گیا۔ ملزمہ انجلی، درمیان میں مقتول شوہر راہول اور دائیں جانب شریک ملزم اجے۔ منصوبے کے مطابق اجے نے راہول کو کھیتوں کے قریب بلایا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے اعلیٰ حکام کو حکم دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ تجربات کے حوالے سے تجاویز تیار کریں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ حکم سرد جنگ کے بعد پہلی بار جوہری تجربات کے لیے کسی پیش رفت کا اشارہ ہے۔ 1991 ء کے بعد سے روس نے جوہری تجربات نہیں کیے ہیں۔یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ ہفتے کے اعلان کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا۔دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی سب سے بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے اس اقدام کو عالمی سطح پر ایک سنگین صورت حال کے طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکمران 1973ءکے متفقہ آئین کو کھلواڑ بنانا چاہتے ہیں، پہلے ترمیم جنرل باجوہ کے دباﺅ پر کی گئی تھی اور اب بھی یہی تاثر ہے کہ دباﺅ کی وجہ سے 27ویں ترمیم لائی جارہی ہے اور ماحول کو شدت کی جانب لے جایا جارہا ہے ‘پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پالیسیوں میں تبدیلی لائے اگر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا جائز ہے تو یہ بھارت کے لیے بھی جواز بن سکتا ہے‘ حکومت اور خصوصاً پنجاب میں دینی مدارس اور علما کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھا جارہا ہے حکمران دینی مدارس کے خلاف کاروائیاں کرکے مغربی دنیا کو خو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے گلبرگ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق گلبرگ رحمٰن آباد کے بلاک 5 میں محمدی مسجد کے قریب واقع ایک گھر میں 35 سالہ خدا بخش نے اپنی 30 سالہ بیوی یاسمین کو چاقو کے وار سے قتل کیا اور بعد ازاں پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔ جوڑے کا تعلق بہاولپور سے تھا اور ان کے 5 بچے تھے۔ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے ابتدائی طور پر ’گھریلو جھگڑے‘ کو اس افسوسناک واقعے کی ممکنہ وجہ قرار دتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی دوسرا شخص موجود نہیں تھا اور گھر کا دروازہ اندر سے بند...
خوراک میں ملاوٹ کا سلسلہ دن بدن خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب قدرتی غذاؤں کی مصنوعی شکلیں بھی عام ہونے لگی ہیں، جن میں ’مصنوعی انڈے‘ سرفہرست ہیں۔ یہ انڈے ظاہری طور پر بالکل اصلی محسوس ہوتے ہیں، تاہم درحقیقت یہ مختلف کیمیکلز کو ملا کر فیکٹریوں میں تیار کیے جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چند منٹوں میں کیمیکل سے بنے جعلی انڈے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک شفاف مائع تیار کیا جاتا ہے، جس سے انڈے کی سفیدی اور زردی علیحدہ علیحدہ بنائی جاتی ہے۔ بعد ازاں انہیں انڈے کے سانچوں میں...
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوہری صنعت کے سینیئر حکام سے ملاقات بھی کی۔ صدر نے کہا کہ "عمارتوں اور فیکٹریوں کی تباہی ہمیں نہیں روک سکتی، ہم انہیں دوبارہ بنائیں گے اور اس بار زیادہ مضبوط انداز میں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہے، جس کا مقصد بیماریوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
—فائل فوٹو پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
لاہور: گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا...
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں البتہ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابلِ قبول اور ناممکن ہیں۔ انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا جلد ہی زیر زمین جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا یا نہیں آپ کو جلد معلوم ہو جائےگا۔ فلوریڈا کے پام بیچ جاتے ہوئے جہاز میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، دوسرے ممالک ایٹمی تجربے کر رہے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ آپ کو جلد ہی معلوم ہو جائے گا کہ امریکا کیا کرنے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کے روز امریکی فوج کو 33 سال کے تعطل کے بعد فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کے تجربات کی تیاری کا حکم دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ چین اور روس کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا...
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے کیس کی سماعت کے دوران مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں۔ پارا چنار قافلے پر حملے کے دوران گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بئنچ نے سماعت کی ۔ دورانِ سماعت سی ٹی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں 37 افراد جاں بحق ، 88 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ اس واقعے میں ایک ہی بندے کی شناخت ہوئی ہے کیا ؟ جو حملہ کرنے پہاڑوں سے آئے تھے،...
جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں، جسٹس مسرت ہلالی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے کیس کی سماعت کے دوران مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں۔ پارا چنار قافلے پر حملے کے دوران گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بئنچ نے سماعت کی ۔ دورانِ سماعت سی ٹی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں 37 افراد جاں بحق ، 88 افراد زخمی ہوئے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرے گا تاکہ وہ دیگر جوہری طاقتوں کے ساتھ برابر کی بنیاد پر کھڑا رہ سکے۔ یہ اعلان انہوں نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان سے اپنے ایشیائی دورے کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل کیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ محکمہ دفاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی جانچ دیگر ممالک کی طرح فوری شروع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا کے پاس موجودہ وقت میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں، لیکن چین اگلے پانچ سالوں میں امریکا کے قریب پہنچ سکتا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع اقدام کے تحت فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے محکمہ دفاع (ڈیپارٹمنٹ آف وار) کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربات کا عمل فوراً شروع کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو ان تمام ممالک کے برابر ہونا چاہیے جو پہلے سے ہی جوہری ٹیسٹنگ کے پروگرام رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق عالمی طاقتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ IAEA کے ڈائریکٹر اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ رافائل گروسی کے بیانات کے مہلک نتائج نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جارحیت کی راہ ہموار کی۔ انہیں ایران کے ایٹمی معاملے پر بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا یقین دلایا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ضمانتی ذمہ داریوں کے فریم ورک...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شوہر کو دوسری شادی سے روکنے پر خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر سے نکاح کی خواہش مند خاتون اور اس کے مرد ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تمام نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ سے ملاقات کر کے انہیں مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے گھر...
بھارت کی جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایتھلیٹ روہنی کلام کی موت خودکشی لگ رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کلام کی چھوٹی بہن روشنی نے انہیں گھر میں لٹکا ہوا پایا اور گھر کے دیگر افراد کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ روہنی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی بہن کا کہنا ہے کہ روہنی ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جوجسٹو ایتھلیٹ اور ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی 35 سالہ روہنی کلام اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔پولیس کے مطابق روہنی کلام کی لاش ریاست مدھیا پردیش کے شہر دیواس میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق روہنی کی چھوٹی بہن روشنی نے پولیس کو بتایا کہ مرحومہ آشٹا شہر کے ایک پرائیویٹ اسکول میں مارشل آرٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ہفتے کے روز وہ اپنے گھر والوں سے ملنے دیواس آئی تھیں، اتوار کی صبح ناشتہ کرنے کے بعد وہ اپنے کمرے میں گئیں اور فون پر کسی سے بات کرنے کے بعد کمرہ بند کرلیا۔ کچھ...
بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔یوم سیاہ کشمیر پر پیغام میں انہوںنے کہاکہ 27اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیرقانونی قبضہ کیااورکشمیری عوام کی خودارادیت کی جائز خواہش کو دبایا، بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی توثیق کی مگر بھارت اب تک ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی...
بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ روہنی کلم مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 35 سالہ روہنی، جنہوں نے بھارت کی نمائندگی ایشیائی کھیلوں میں کی تھی، کو ان کے گھر سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ روہنی کی چھوٹی بہن روشنی کلم نے سب سے پہلے اپنی بہن کی لاش دیکھی۔ روشنی کے مطابق وہ ارجن نگر، رادھا گنج میں واقع گھر میں داخل ہوئیں تو روہنی کو کمرے میں پھانسی پر لٹکا پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود...
اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اشنا شاہ کے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اپنے لئے کیسے شوہر کی تلاش ہے۔ شو میں گفتگو کے دوران نوال سعید نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی توقعات بہت سادہ ہیں۔ نوال نے کہا کہ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں، بلکہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔ اداکارہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہ ہے جس کے ساتھ رہنا آسان ہو، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا کی مداخلت ایران کے اندرونی اور دفاعی معاملات میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آیت خامنہ ای نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت تباہ کر دی، بہت خوب، خواب دیکھتے رہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے یہ محض ایک خواب ہے کیونکہ ایران اپنی سائنسی اور دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز مضبوط ہوتا جا رہا ہے، اگر کوئی معاہدہ دباؤ یا زبردستی...
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ ایسے شیطانی منصوبوں میں شریک ہونا نظریۂ پاکستان کیساتھ کھلی خیانت کے برابر ہے۔ لہٰذا ہم حکومتِ پاکستان سے، جو اس معاہدے میں شریک تھی، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اس سنگین خلاف ورزی پر فوری، سخت اور عملی ردِعمل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے دنیا کے سامنے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔ حالانکہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ یہ شیطانی منصوبہ محض ایک وقتی چال اور دھوکہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام اور...
آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے کر 10ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے یہ اعزاز جیتا۔ ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن برطانیہ نے پاکستان کو 2-3 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ پانچویں پوزیشن کے میچ میں میزبان ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو 3-5 سے مات دی۔ پاکستان کے سفیان خان 9 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ 6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کے...
گیتانجلی انگمو نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حیرت ہے کہ ہندوستان ایک "وشو گرو" کیسے بن سکتا ہے جب اسکے 4 ستون: پارلیمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا بدعنوان، متعصب، نااہل اور اقدار سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی کارکن اور تعلیم کے اصلاح کار سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے اور سوال کیا ہے کہ ہندوستان اپنے آپ کو "وشو گرو" کیسے کہہ سکتا ہے جب کہ اس کے جمہوریت کے چار ستون "کرپٹ اور اقدار سے محروم" ہیں۔ جودھ پور سنٹرل جیل کے اپنے پہلے دورے کے نو دن بعد، جہاں ان کے شوہر قید ہیں۔ گیتانجلی نے دوبارہ جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ اس نے...
دنیا میں بیشتر افراد کے لیے اپنا تعارف کروانا محض چند لمحوں کا کام ہوتا ہے، لیکن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لورینس واٹکنز کے لیے یہ کام غیر معمولی حد تک مشکل اور وقت طلب ہے۔ اس کی وجہ ان کا نام ہے، جو اتنا طویل ہے کہ مکمل طور پر ادا کرنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں۔ لورینس کا مکمل نام 2253 الفاظ پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کا سب سے طویل ذاتی نام تسلیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے پہلی بار یہ پورا نام 1991 میں اپنی شادی کے موقع پر آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے سنایا۔ جب مہمان کھانے میں مصروف تھے تو پس منظر میں ان کے نام کی ریکارڈنگ چلائی جا...
ممبئی ہائی کورٹ نے بولی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹی سے 60 کروڑ روپے کی مبینہ مالی دھوکہ دہی کے کیس میں حیران کن سوال کیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر وہ بیرون ملک سفر کی اجازت چاہتی ہیں تو وہ اپنے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کے خلاف وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بن جاتیں؟ یہ ریمارکس چیف جسٹس شری چندرشیکھر اور جسٹس گوتم اے. انکھد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اُس وقت دیے جب شیلپا شیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے خلاف جاری لُک آؤٹ سرکلر(ایل او سی) کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ وہ لاس اینجلس (امریکہ) میں ایک پیشہ ورانہ تقریب میں شرکت کر...
بھارت کی ریاست بہار کے گاؤں کونچی میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر موہن لال نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے انتقال پر کون لوگ ان سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ موہن لال، جو بھارتی فضائیہ میں بطور وارنٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے مکمل ہندو رسومات کے ساتھ اپنی ’ارتھی‘ نکلوائی۔ سفید کفن میں لپٹے ہوئے، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جائیں۔ جنازے کے دوران روایتی نعرے ’رام نام ستیہ ہے‘ لگائے گئے، اور متعدد افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔...
چین نے اتوار کے روز امریکا پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے آن لائن بیان میں کہا، امریکی حکام کا حالیہ بیان دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ یکم نومبر سے چین پر اضافی محصولات نافذ کریں گے۔ ان کے بقول، یہ اقدام چین کی جانب...
جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے بعد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہاکہ آپشن1،سہولت کاری کرنے والا خارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے۔ آپشن2،دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر اس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کرنے تو خارجیوں کے سہولت کار ہوتے ہوئے ریاست کی طرف سے ایکشن کیلئے تیار رہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر...
بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنا اُن کے فنی سفر کا سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ انوپم کھیر کے مطابق، ان کی شخصیت، لب و لہجہ اور حرکات و سکنات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے اُنہوں نے کئی ماہ تک مسلسل مشق کی۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ گاندھی جی اور ٹیگور جیسے تاریخی شخصیات کے لیے ہمارے پاس کافی دستاویزی مواد موجود ہوتا ہے، جیسے کہ پرانی تصاویر، ویڈیوز اور فلمیں، جن کی مدد سے اُن کی شخصیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ مگر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا معاملہ مختلف تھا۔ یہ بھی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنے نکاح سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں کہ کس طرح ان کا نکاح ’ڈوئل نکاح‘ بن گیا۔ جویریہ عباسی نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران نہ صرف اپنے فنی کیریئر بلکہ ذاتی زندگی اور شادی کی تقریب میں ادا کی گئی مختلف رسومات پر بھی کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا نکاح ایک ’سو شی‘ یعنی سنی شعیہ شادی تھی، جس میں دونوں خاندانوں نے اپنی اپنی مذہبی روایات کے مطابق مختلف رسومات ادا کیں اور نکاح بھی دونوں مسالک کے طریقے کے مطابق ادا کیا گیا اور یوں یہ ایک منفرد اور خوبصورت تقریب ثابت ہوئی۔ اس طرح ان کا نکاح...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی موبائل سمز بیچنے کے کیس میں جسٹس علی ضیاباجوہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت متعدد لوگوں کو میسج آتے ہیں کہ آپ بی آئی ایس پی کے حقدار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں غیرقانونی موبائل سمزبیچنے کے کیس میں 2ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیاباجوہ نے غیرقانونی سمز کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی عدالت پیش ہوئے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا کہ ہم نے 58ہزار سے زائد غیرقانونی سمز برآمد کی ہیں،183افراد کو گرفتار کرکے مقدمات کئے گئے ہیں،عدالت نے کہاکہ غیرقانونی سمز دور دراز علاقوں اور محلوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا ہے کہ یہ عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حکم پرعملدرآمد کروائے، یہ عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے گی، عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہ ہونے کے بارے میں آرڈر میں لکھوں گا۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے لاپتا شہری محمد عمر عبداللہ کی بازیابی کیلیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ لاپتا شہری کے والد خالدمحمود عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کوآگاہ کیا کہ لاپتا عمر عبداللہ کی اہلیہ کے اکائونٹ میں حکومت کی جانب سے مقررکردہ 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے...
ارشد ملک کے مطابق یہ اپنے ملک میں بھی فالس فلیگ آپریشن کر سکتے ہیں، جس کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالیں گے، اسی فالس فلیگ آپریشن کو یہ پاکستان کے اندر بڑھائیں گے۔ اس وقت انڈیا کی ناؤ ڈوبنے والی ہے اور وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ وہ پاکستان کیخلاف غیر مناسب بیانیہ ڈویلپ کر رہے ہیں، جس کے نتائج ان کو بھگتنا پڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ انڈیا فالس فلیگ آپریشن ضرور کرے گا، کیونکہ اس کی ناؤ ڈوبنے والی ہے اور وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ بھارت کی طرف سے...
فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر کہا ہے کہ تدریس محض پیشہ نہیں ایک مقدس ذمہ داری ہے، اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دیہی و شہری علاقوں میں اساتذہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں اساتذہ کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے، طلبہ کی تیاری کے لیے اساتذہ کو ڈیجیٹل وسائل اور تربیت دینا ضروری ہے، حکومتِ پاکستان تدریس کے شعبے کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اساتذہ کو حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت...
راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں واقع نیو پنجگرائیں کے علاقے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت اور گھریلو چپقلش کے نام پر اپنے بڑے بھائی اور نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب عاشق حسین نامی شخص نے پہلے اپنے بڑے بھائی باز گل کو پانچ گولیاں مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باز گل غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے بعد عاشق حسین نے اپنے بیٹے عبدال احد پر بھی فائرنگ کی، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کمانڈرز سے خطاب میں امریکی جوہری ہتھیاروں، غزہ امن منصوبے اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر پالیسی بیان دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب کوانٹیکو میں جنرلز اور ایڈمرلز سے خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے کبھی کسی جگہ اتنی خاموش نہیں دیکھی۔ انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ سامعین بالکل خاموش رہیں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اگر کسی کو میری بات پسند نہیں تو وہ کمرہ چھوڑ سکتا ہے، لیکن پھر اس کی رینک اور مستقبل بھی گیا۔" جس پر حاضرین ہنس پڑے۔ صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ہم اپنے جوہری ہتھیاروں...
اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)شمالی کوریا نے جوہری پروگرام کو اپنی خودمختاری اور حقِ وجود سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنا جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات نائب وزیر خارجہ کم سون گیونگ نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے جوہری تخفیفِ اسلحہ کا مطالبہ دراصل اس کی خودمختاری اور وجود کے حق سے دستبرداری کے مترادف ہے۔ ہم کسی بھی حالت میں اپنے جوہری پروگرام کو ترک نہیں کریں گے۔ہم کبھی بھی اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اپنے حقِ وجودکو نہیں چھوڑیں گے اور...
پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک ایک خاتون انہیں یمنیٰ زیدی سمجھ کر اپنے شوہر سے الجھ گئی تھیں۔دوران شو اداکارہ نے میزبان کے یاد دلانے پر ایک دلچسپ قصہ سنایا کہ ’ ایک مرتبہ میں بیرون ملک تھی جہاں شاپنگ مال میں ایک خاتون میرے پاس بھاگتی ہوئی آئیں اور مجھ سے کہا ’ انہیں میرے ڈرامے بے حد پسند ہیں، اس کے بعد انہوں نے میرے ڈراموں کے نام لینا شروع کردیے‘۔مدیحہ امام کے مطابق ‘ خاتون کے منہ سے ڈراموں کے نام سن کر میں چونک گئی کیوں کہ ان کے بتائے ہوئے ڈراموں میں سے کوئی بھی ڈرامہ میرا نہیں تھا اور جب انہوں نے مشہور اور ہٹ ڈراموں کے نام...
’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تاہم میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے غیر روایتی اور متنازع رویے پر شدید تنقید سامنے آ رہی ہے۔ اتوار کے روز دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، مگر میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا کیونکہ ایشیا کپ کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ، محسن نقوی کے ہاتھوں پیش کی جانی تھی، جس پر بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کھیل رہے تھے...
اپنی دوسری اہلیہ کو کیمروں کی نظروں سے دور رکھنے والے پاکستانی معروف گلوکار عمیر جیسوال نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کی منہ دکھائی کردی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی اہلیہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تپتی دھوپ میں سایہ قرار دیا۔ گلوکار نے اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے نام پیغام بھی جاری کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) انہوں نے کہا کہ میری پیاری اہلیہ کے نام، تم اس تپتی دھوپ میں میرے لیے سایہ ہو، وہ رزق ہو جس کی میں نے دعا کی تھی۔ تم میرے دل کا سکون...
لبنان: حسن نصراللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا اجتماع اور تناؤ میں اضافہ ایران نے تین یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا لبنان: حسن نصراللہ کی پہلی برسی، حزب اللہ کا اجتماع اور تناؤ میں اضافہ لبنانی تنظیم حزب اللہ آج ستائیس ستمبر بروز ہفتہ اپنے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی پہلی برسی منا رہی ہے، جنہیں 27 ستمبر 2024 کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ وہ حملہ تھا، جس نے ایک ایسی جنگ کو جنم دیا، جس میں حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچا اور لبنان کے بڑے حصے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔ حسن نصراللہ تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اس ایران نواز تنظیم کے روح رواں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی پنک اسکوٹیز کو آپ نے سالوں بعد دہرا کر اچھا کیا۔ ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں،آپ دن رات وفاق کو مشورے دیں لیکن اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-8-1 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں اپنے ہی کمسن لخت جگر کے بہمانہ قتل میں مُلوِث سنگ دل ماں گرفتارتھانہ چھلگری کی حدود گاؤں میوو حاجانو میں 6 سالہ بچے کی لاش ملی تھی پولیس تحقیقات میں سگی ماں ثنیہ سوتیلے باپ باقر حاجانو کو اعتراف جرم پر گرفتار کرلیاچھ سالہ بچے کے قتل کی مرکزی ملزمہ سگی ماں اور سوتیلا باپ گرفتاردو روز قبل تھانہ چھلگری کی حد میوو حاجانو میں 6 سالہ بچے بنام محمد علی عرف ثاقب علی کے اندھے قتل کا واقع پیش آیا جس پر چھلگری پولیس نے فریادی بنام عرفان علی حاجانو (سگا باپ) کی مدعیت میں اس واقع کا مقدمہ کرائم نمبر 38/2025 زیر دفعہ 302,34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے تفتیش کا...
جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی...