2025-12-14@17:32:37 GMT
تلاش کی گنتی: 169064

«اور برادر»:

      پشاور(نیوزڈیسک)ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم فرار تھا جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، آئی جی کے پی پشاور: خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں قتل ہونے والے ڈاکٹر وردہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس مقابلے میں قاتل ہلاک ہوگیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم فرار تھا تاہم اس اہم کیس میں ٹیم نے دن رات کام کیا جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔...
      اسلام آباد(طارق سمیر) :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر سن کر یوں محسوس ہوا جیسے کوئی شخص خواب کی دنیا میں کھڑے ہو کر حقائق سے کٹا ہوا خطاب کر رہا ہو۔ انجینئر امیر مقام آج کوہاٹ خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا گیا۔ انجینئر امیر مقام عوام کو اب احساس ہوا کہ یہ لوگ صرف دعوے کرتے ہیں لیکن زمین پر کچھ نہیں کرتے۔ انجینئرامیر مقاموزیراعلیٰ کے دعوے اور حقیقت میں واضح تضاد ہے-انجینئرامیر مقام تقریر ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، انجینئرامیر مقامنوجوانوں کو ایک بار پھر لاشوں اور کفنوں کی سیاست کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ردعمل2014، 2018 اور 2022 میں سڑکوں کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا،...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان  آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی، ملک...
    آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ اتوار کی شام ہونے والے اس خونی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس وقت بونڈی میں یہودی کمیونٹی کے افراد مذہبی تہوار حنوکا منا رہے تھے۔ مزید پڑھیں: سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب، فائرنگ کرنے والا ملزم افغانی نکلا ان کے مطابق حملہ آوروں نے دانستہ طور پر یہودیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی اکثریت آسٹریلوی شہریوں پر مشتمل ہے۔ انتھونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ: منو آباد، غریب آباد اور غلام رسول شاہ کالونی یوسی 8 کے رہائشیوں نے منتخب نمائندوں کی کارکردگی مسترد کر دی ۔صفائی ستھرائی نہ ہونے پر پی پی قیادت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔علاقہ مکینوں نے چیئرمین ارشد قریشی اور کونسلرز کے خلاف احتجاجی بینرز لگادیئے جس میں کہا گیا کہ ماہانہ 12 لاکھ روپے کس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ زمین پر کام صفر ہے؟۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/WhatsApp-Video-2025-12-14-at-8.53.05-AM.mp4عوام نے بینرز کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے منتخب نمائندوں کی غفلت اور مبینہ کرپشن کا نوٹس لے کر علاقے کی حالتِ زار بہتر بنائے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
      کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔ پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی گئی، فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مظاہرے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر...
    انقلاب منچہ کے ترجمان اور ڈھاکہ8 کے حلقے سے آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی کو جدید طبی علاج کے لیے پیر کی دوپہر سنگاپور منتقل کیا جائے گا۔ اتوار کے روز چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ہدایت پر ہنگامی ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں ثقافتی امور کے ایڈوائزر مصطفیٰ سرور فاروقی، صحت امور پر چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون پروفیسر ڈاکٹر محمد سید الرحمان، ایورکئیر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر جعفر اور عثمان ہادی کے بھائی عمر بن ہادی نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر حملے کے ملزمان کی شناخت ہوگئی  اجلاس میں عثمان ہادی کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے پر غور کیا گیا۔ گزشتہ 2 دن کے دوران حکومت نے...
      لاہور:(نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لبرٹی چوک میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ بین المذاہب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام مذاہب کے ماننے والے بغیر خوف کے اپنی خوشیاں منا رہے ہیں اور یہ امن و تحفظ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اقلیتی برادری کے لیے مینارٹی کارڈ کی تعداد پچھتر ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دی ہے جو کرسمس کے موقع پر ایک چھوٹا مگر بامعنی تحفہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اقلیتی برادری کے لیے سلام بھیجا ہے اور ان کی محنت کو سراہا...
    آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈی پر ہونے والے حملے کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے یہودیوں پر حملہ قرار دے دیا۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی کے ساحل پر اتوار کی شام ہونے والے مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بونڈی میں یہودی کمیونٹی جمع ہوکر اپنا مذہبی تہوار حنوکا جوش و خروش سے منارہی تھی، دہشت گرد حملے میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے۔ انتھونی البانیز نے یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئندہ تحفظ کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہودی...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: امریکی مفادات میں یورپ کی قربانی۔۔۔۔ یوکرائن روس جنگ کے تناظر میں مہمان تجزیہ نگار: ا نجینئر سید علی رضا نقوی میزبان : سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات یوکرائن جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا—امریکہ، یورپ یا کوئی اور طاقت؟ یورپی عوام میں بڑھتا ہوا امریکی پالیسیوں کے خلاف غصہ کیا مستقبل میں یورپ–امریکہ...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں ایک مسلمان شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو قابو میں کیا، جس سے کئی افراد کی جانیں بچ گئیں۔ رپورٹس کے مطابق، دو افراد نے سڈنی کے مشہور ساحل پر موجود شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوئے۔ پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا اور بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل تھا، جبکہ دوسرے حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ The civilian who tackled and disarmed one of the gunmen during the mass shooting at a Hanukkah celebration on...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار کے دوران فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوگئی ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے والے پاکستانی نوجوان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جس پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کرکے اسے حملے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا تھا، اس کا نام شیخ نوید ہے اور وہ پنجاب کے ضلع ساہیوال کا رہائشی ہے۔ پاکستانی نوجوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ میرا سڈنی حملے سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر میری تصویر کو استعمال کرکے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ میری تصویر کا...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کا گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیارGAS تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں حکومت نے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا۔ گیس کے شعبےمیں بڑھتے ہوئےگردشی قرضے کےخاتمے کے لیے حکومت نے بڑی تیاری کرلی ،حکومت نے 3180 ارب روپے کےگردشی قرض میں سے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیارکرلیا، 1400 ارب نان ریکوری، لائن لاسز،ٹیرف ڈیفرنشل، 3 سوارب ٹیکس اور سودشامل ہیں،پیٹرولیم ٹاسک فورس نے پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مزیدپانچ روپے بڑھانے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کےمطابق 5 روپے اضافی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلسوں اور دھرنوں کی سیاست ترک کر کے دوسرے صوبوں سے کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کریں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 برس سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اس کے باوجود صوبے میں عوامی مسائل حل نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں اور انتشار کے لیے نہیں بلکہ خدمت کے لیے دیا تھا، جبکہ کوہاٹ کا جلسہ بھی بری طرح ناکام ثابت ہوا۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت عوامی خدمت کے...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر بی جے پی منصفانہ الیکشن لڑنا چاہتی ہے تو میں انہیں چیلنج دیتی ہوں، بیلٹ کے ذریعے الیکشن لڑ کر دکھائیں، وہ خود جانتے ہیں کہ اس صورت میں وہ جیت نہیں سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی سینیئر رہنما اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی پر عوام کا اعتماد کھو دینے کا الزام لگاتے ہوئے اسے منصفانہ طریقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ کانگریس کی ریلی "ووٹ چور، گدی چھوڑ" سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر "ووٹ چوری" کے الزامات کو دوہرایا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیے ہیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔اعلامیے کے مطابق عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری...
    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر گٹکا اور ماوا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر سے اب تک مختلف تھانہ جات کی حدود میں خفیہ اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 80 مقدمات درج کرتے ہوئے 98 ملزمان کو گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل اور تھانہ شریف آباد کی حدود میں قائم رہائشی مکانوں میں خفیہ طور پر چلنے والی گٹکا ماوا فیکٹریوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے...
    عبرانی ذرائع کے مطابق تاحال آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار حنوکا کی تقریب پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جموہریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے پرتشدد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تسنیم نیوز کے خارجہ امور گروپ کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ذاتی صفحے پر جاری ایک پیغام میں سڈنی میں ہونے والے پرتشدد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے پرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں، انسانوں کا...
    میرے خیال میں آسمان میں اب ایک پارٹی ہونے والی ہے۔ بات ہوگی اسکوائر ڈرائیو اور اسکوائر کٹ کی؛ آؤٹ سوئنگرز اور ان سوئنگرز کی۔ کرکٹ کے میدانِ میں گزرنے والے دنوں کی یاد میں قہقہے چھوٹیں گے اور اْن راتوں کی یاد میں جو دوستی کے بندھن میں گزریں۔ پانچ دوستوں کی یادیں، جنہوں نے ایک ہی مقصد کے لیے مختلف کردار نبھائے اور کرکٹ کے سٹیج کو اپنی صلاحیت سے جگمگا دیا۔ شخصیات مختلف تھیں مگر اْن کا باطنی جوش اور کردار ایک جیسا تھا۔ یہ ایک زبردست محفل ہوگی — جس کی گرد صبح کی روشنی تک بیٹھے گی۔ مالکم مارشل، مارٹن کرو، شین وارن اور مائیک پراکٹر پہلے ہی دوسرے جہان جا چکے ہیں؛ اب رابن...
    اللہ تعالیٰ نے جس کائنات کی تخلیق کی وہ بے حد وسیع ، خوبصورت ، حسین وجمیل ، صفاف وشفاف اور اجلی ہے۔لیکن انسان اپنی نت نئی ایجادات اور مصنوعات کے ذریعے اس کائنات کو آلودہ اور تباہ کر رہا ہے۔ یہ آلودگی درحقیقت زہر ہے جو انسانی صحت اور زندگی کو برباد کررہی ہے۔ اس وقت جو چیزیں کائنات کو آلودہ اور انسانی صحت کو تباہ کررہی ہیں ان میں سر فہرست اسموگ ہے۔ اسموگ بنیادی طور پر ایسی فضائی آلودگی ہے جو انسانی آنکھ ،دماغ اور جسم کو بُری طرح سے متاثر کرتی ہے، اسموگ کو زمینی ’’ اوزون ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ،یہ ایک ایسی بھاری اور سرمئی دھند کی تہہ کی مانند ہو تی ہے...
    انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان نے سڈنی کے ساحل بونڈی میں ہونے والے خونریز حملے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ مائیکل وان کے مطابق حملے کے وقت وہ بھی سڈنی میں موجود تھے اور اگلے ہفتے سے ایڈلیڈ میں ہونے والی ایشز سیریز کے حوالے سے تیاری کررہے تھے۔ مائیکل وان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے زیادہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، فائرنگ کے وقت میں نے بھی اور لوگوں کی طرح بھاگ کر جان بچائی۔ انہوں نے بتایا کہ ’میں نے خود کو ہوٹل میں بند کرلیا تھا اور پھر حالات نارمل ہونے کے بعد وہ وہاں سے نکل کر بحفاظت گھر...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سڈنی دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آسٹریلوی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریلوی شہر سڈنی میں دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ صدرآصف علی زرداری کا کہنا ہے پاکستان خود دہشتگردی سے شدید متاثر رہا ہے، اس طرح کے حملوں کے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتے ہیں، صدرِ مملکت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر پیغام میں کہا سڈنی حملے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی مؤثر توثیق کر دی ہے۔پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ (پی آر این) کے مطابق اس مشق کے دوران FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب فائرنگ کی گئی۔ مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو بحری دفاعی نظام کی اعلیٰ کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب لائیو فائرنگ سے پاک بحریہ کی فائر پاور اور جنگی صلاحیت ایک بار پھر نمایاں ہو کر سامنے آئی...
      جیانگ شی(ویب ڈیسک)چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ اپنے بلند پانی کے موسم کی سطح کے مقابلے میں 90 فیصد تک سکڑ گئی ہے اور پانی کی سطح انتہائی کم لیول پر پہنچ چکی ہے۔ مشرقی چین کے صوبہ جیانگ شی میں واقع شنگ زی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن پر اتوار کی صبح پانی کی سطح انتہائی کم حد سے بھی نیچے گر گئی جہاں پیمائش کے مطابق سطح محض 8 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس سال پویانگ جھیل کی سطح پہلی بار 8 اگست کو 12 میٹر کی خشک سالی کی وارننگ لائن سے نیچے گئی جو گزشتہ برسوں کی اوسط کے مقابلے میں 87 دن پہلے ہے، اب تک جھیل 217 دن تک خشک...
    اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے ایک حصے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے سفارت خانے نے ایک سخت لہجے کا بیان جاری کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تائیوان کا مسئلہ ایک ’’سرخ لکیر‘‘ ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ چین کے بنیادی قومی مفادات کا مرکز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تل ابیب میں چین کے سفیر نے باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے تائیوانی عہدیدار کے دورے پر اسرائیل کے طرزِ عمل پر شدید احتجاج کیا ہے اور غلط اقدامات کی اصلاح اور گمراہ کن پیغامات کی ترسیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز کے عبری امور گروپ کے مطابق اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا ہے کہ تائیوان...
    ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے ملیر گلشنِ حدید میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ  جاں بحق ہوگیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 35 سالہ نواز ولد حق نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نواز مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، اسی دوران اپنے اسلحے کا فائر لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔  سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کی بنائی گئی مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو اور سی سی ٹی وی...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد خشک سالی کے باعث ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 44 فیصد کم ہوگیا۔ واپڈا کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ جو 9 اکتوبر کو ایک کروڑ 33 لاکھ سولہ ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا تھا کم ہو کر اب 59 لاکھ 36 ہزار ایکٹر فٹ رہ گیا ہے۔ دوماہ کے دوران منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 36 فٹ تربیلا ڈیم میں 101 اور چشمہ بیراج میں پانی کی سطح میں 7 فٹ گر گئی۔ دریائے چناب میں پانی کی آمد دو ہزار کیوسک اور اخراج صفر ہوگیا۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 18 ہزار 400...
    صوبائی کابینہ نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں سخت موسمی حالات کے پیش  نظر جنوری میں انتخابات کا انقعاد انتہائی مشکل ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ جی بی انتخابات کے لئے مناسب و موزوں وقت مقرر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر خالد خورشید کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ‎صوبائی کابینہ نے پی ٹی آئی و خالد خورشید حکومت گرائے جانے کے حوالے سے امجد ایڈووکیٹ کے بیان کو اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت کے حوالے سے اعتراف جرم اور اہم گواہی قرار دیا۔ صوبائی کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان اس حوالے سے  واضح جواب دیں۔ صوبائی کابینہ نے ایک بار...
    تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق عدنان منصور نے ایک گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے وزیرِ خارجہ کے حوالے سے یوسف رجی کے حالیہ مؤقف اور طرزِ عمل پر تنقید کی اور انہیں تسلیم شدہ سفارتی اصولوں اور عرف کے منافی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک لبنان کے سابق وزیرِ خارجہ عدنان منصور نے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی ملک کے ساتھ ذاتی یا انتخابی انداز میں برتاؤ، جس کے ساتھ لبنان کے مکمل سفارتی تعلقات قائم ہوں، لبنان کی سرکاری سفارت کاری کی صریح توہین کے مترادف ہے۔ تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق عدنان منصور نے ایک گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے وزیرِ خارجہ کے حوالے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر اس بار ڈی چوک گئے تو آزادی لے کر واپس آئیں گے یا کفن میں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کو دبانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے اورہمیں جج سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا۔کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ جن اداروں کی ذمے داری مینڈیٹ کی حفاظت تھی، انہوں نے ہی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں” جبکہ کچھ ٹاؤٹس رات کے وقت میڈیا پر بیٹھ کر گولیوں کی دھمکیاں دیتے ہیں۔سہیل آفریدی نے بتایا کہ عمران خان نے احتجاج...
    سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے نئی یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی متعارف کرائی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں حصہ دار بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نوجوانوں کا بول بالا، بزرگ آبادی صرف 2.8 فیصد ترجمان وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے مطابق جنرل پالیسی فار یوتھ ڈویلپمنٹ نوجوانوں کی سرکاری اداروں، نجی شعبے اور غیر منافع بخش تنظیموں میں شمولیت کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اس پالیسی کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف ملکی سطح پر پیش قدم بننے کا موقع دینا بلکہ انہیں عالمی سطح پر مسائل حل کرنے اور اختراعی کردار ادا کرنے کے قابل بنانا بھی ہے۔ پالیسی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی...
    خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک پشاور(نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو مہمند اور بنوں میں کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مہمند میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اس فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی، ریاستی اور وفاقی اداروں سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکار، جن میں ایف بی آئی بھی شامل ہے، جائے وقوعہ کے قریب تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں واقع براون یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 2 طلبہ ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، سی این این کے حوالے سے مقامی امریکی حکام نے ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق بتایا کہ شہر پروویڈنس میں براون یونیورسٹی کے اندر...
      لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکاؤنٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں، فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔ رانا مشہود احمد خان نے بتایا...
    کاظم میثم نے اس موقع پر کہا کہ وفاق سے گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہو یا حلقے کے حقوق کے لیے کوشش کرنا آپ سرکردگان، جوانان اور قائدین کی سرپرستی میں آگے بڑھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسمبلی مدت کی تکمیل اور عوامی حقوق کی بھرپور ترجمانی پر اہلیان پڑنگ، غلچو اور پوندس سکردو کے زعماء و جوانان کی طرف سے سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و سابق پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کے اعزاز میں ایک اہم عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں واعظین، سرکردگان، زعماء اور جوانوں کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمائدین نے پڑنگ غلچو، پوندس روڈ اور ڈسپنسری رکھنے پر شکریہ ادا کیا...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کے رہنما اور سینئر وکیل قاضی انور نے پارٹی کی موجودہ قیادت پر الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کی صوبائی صدارت سمیت پارٹی کے دیگر عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ رہنما پی ٹی آئی قاضی انور نے کہا کہ  کور کمیٹی اور دیگر عہدوں سے بھی مستعفی ہو گیا ہوں کیونکہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی اور پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے طور پر کوشش کی کہ پی ٹی آئی کی خدمت کرسکوں...
    تہران میں سید صفی الدین سے ملاقات میں ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران، رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی کی قیادت اور ہدایات کے تحت، مزاحمت کی صفِ اوّل میں موجود اس قیمتی اور فداکار قوت کی حمایت پوری قاطعیت کے ساتھ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے لئے رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی ایران کے نمائندہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پوری قوت کے ساتھ حزب‌ اللہ کی حمایت کرتا ہے اور حزب‌ اللہ مزاحمتی محاذ کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے جو صہیونیت کے مقابلے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ حزب‌ اللہ لبنان کے تہران میں نمائندے سید عبد اللہ صفی‌ الدین نے رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی...
    ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دینے کی دھمکی بھی دیدی۔ کئی من پسند شخصیات کو نگران کابینہ میں "ہر صورت" شامل کرنے کے دباؤ پر نگران وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں چند ماہ کیلئے آیا ہوں، اور ان چند مہینوں میں خود کو متنازعہ بنا کر گھر جانا ہرگز پسند نہیں کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ 18 روز گزرنے کے باؤجود بھی گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نہ بن سکی۔ گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا تھا، تب سے اب تک اٹھارہ روز گزر چکے لیکن نگران کابینہ کی تشکیل نہ ہو سکی۔ ذرائع نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار حنوکا کے دوران ہونے والے حملے کو جان پر کھیل کر ناکام بنانے والا ہیرو مسلمان ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب کے دوران مسلح افراد داخل ہوئے اور ایک اونچے مقام پر کھڑے ہونے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی۔یہودیوں کے تہوار اور ویک اینڈ کی وجہ سے ساحل پر عوام کی بڑی تعداد جمع تھی، فائرنگ ہوتے ہی وہاں افراتفری مچی اور سب اپنی جان بچانے کیلیے بھاگتے نظر آئے۔اسی دوران ایک شخص ایسا بھی تھا جو ایک گاڑی کے پیچھے آکر چھپا اور اُس نے آگے بڑھ کر حملہ آور کو دبوچ کر قابو کیا اور بڑے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے فوج کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعِ وطن، سلامتی اور استحکام کے لیے علماء، مدارس، محراب و منبر ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر جہاد کے میدان میں ضرورت پیش آئی تو علماء صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے افغانستان کے علماء کی جانب سے جاری اعلامیے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب افغان حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس پر...
    اسلام ٹائمز: 15 دسمبر 1987 کو باضابطہ طور پر حماس نے اپنا قیام نامہ جاری کیا، تاہم اس کی تشکیل کی ابتدائی چنگاریاں گزشتہ صدی کی چالیس کی دہائی سے جڑی ہوئی ہیں۔ 1948 میں فلسطین پر قبضے کے بعد پیش آنے والے واقعات، اور خصوصاً 1967 میں عرب ممالک کی شکست کے بعد کی صورتحال نے حماس کے وجود کے لیے زمین ہموار کی۔ یہ حالات دو بنیادی عوامل کا نتیجہ تھے: ایک فلسطین کے سیاسی منظرنامے میں آنے والی تبدیلیاں اور ان کے اثرات جو 1987 کے اختتام تک جاری رہے، اور دوسرا اسلامی بیداری کی تحریک اور اس کے بعد کے واقعات۔ حماس کے ظہور کی جڑیں دراصل انہی عوامل میں پیوست ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر...
    اسلام ٹائمز: فلسطین میں تشکیل پانے والے نمایاں مزاحمتی گروہوں میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن، تحریکِ فتح، فلسطینی اسلامی جہاد، عوامی محاذ برائے آزادیٔ فلسطین، جمہوری محاذ، عوامی مزاحمتی کمیٹیاں اور تحریکِ مزاحمتِ اسلامی (حماس) شامل ہیں۔ ان میں سے بعض گروہ، جیسے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن، وقت گزرنے کے ساتھ مزاحمتی اور جہادی فکر سے بتدریج دور ہوتے گئے، جبکہ کچھ دیگر، بالخصوص تحریکِ حماس اور اسلامی جہاد، فلسطین کی آزادی کے مقصد اور اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہے۔ اگرچہ فلسطینی عوام کی مزاحمتی کارروائیاں، چاہے وہ منظم تحریکوں کی صورت میں ہوں یا انفرادی مزاحمت کی شکل میں، 1948 سے صہیونی قبضے کے ساتھ ساتھ جاری رہیں اور ایک کٹھن و نشیب و فراز سے بھرپور مرحلے سے...
    ملاقات میں فلسطین کاز کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی، نوجوانوں کے فعال کردار، آئندہ باہمی تعاون کے امکانات اور خطے کی موجودہ عالمی و جغرافیائی صورتحال پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں فلسطین کاز کے فروغ کے لیے متحد، مؤثر اور منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فتح رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر اور میڈیا اسٹوڈیو کا تفصیلی دورہ بھی کیا، جہاں انہیں تنظیم کی جاری سرگرمیوں، عوامی آگاہی مہمات اور میڈیا کے ذریعے فلسطین...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے فون پر رابطہ کیا اور سوڈان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے 6 بنگلہ دیشی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق اتوار کے روز نتونیو گوتریس نے ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ’میں گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے کال کر رہا ہوں۔ میں اس واقعے سے دل گرفتہ اور حیران ہوں۔‘ انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا اور پروفیسر یونس سے کہا کہ وہ مرحومین...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید کے بعد ان ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نواز شریف سے اپیل کا حق چھینا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج تو بہت سے ججوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، لیکن جب نواز شریف کو نااہل کرنے کے بعد ایک ٹربیونل بنایا گیا، اور پھر اس پر ایک جج چوکیدار مقرر کردیا گیا، تب ججوں کے ضمیر کہاں تھے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ 9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا جب فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، عمران خان اکیلے یہ سب نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے جب جنرل باجوہ اور جنرل فیض...
    خیبرپختونخوا میں سال 2025ء میں دہشت گردی واقعات میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشت گردی کے 1 ہزار 588 واقعات میں 223 شہری شہید اور 570 زخمی ہوئے ہیں۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) رپورٹ کے مطابق صوبے میں 137 پولیس اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے جبکہ مختلف کارروائیوں یں 348 دہشت گرد مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں ریجن میں درج ہوئے، جن میں سب سے زیادہ54 عام شہری جبکہ 41 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں 137 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔جیو نیوز کو موصول سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی...
    فائل فوٹو  روایت شکن لہجہ، سادگی، بے باکی اور منفرد انداز، جون ایلیا کو جس نے سنا سنتا چلا گیا، وہ آج بھی ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں، مداح ان کا 94 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتاایک ہی شخص تھا جہان میں کیامنفرد لب و لہجہ اور سادہ الفاظ کو خوبصورتی سے ادا کرنے والے جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے۔اپنے الگ نقطہ نظر اور غیر معمولی علمی صلاحیت کی وجہ سے جون ایلیا ادبی حلقوں میں آج بھی خاص مقام رکھتے ہیں۔ ’خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں‘، جون ایلیا کی آج 23ویں برسی 14 دسمبر 1931 کو بھارت میں پیدا ہونے والے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور بنوں میں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 12 اور13 دسمبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہاگیا کہ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تہران میں افغان ہمسایہ ممالک کی ہونے والی کانفرنس میں پاکستان نے اپنی سلامتی کا معاملہ ہمسایہ ممالک کے سامنے رکھ دیا۔ تہران میں آج اتوار کو افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے کی، وفد میں تہران اور کابل میں پاکستانی سفرا مدثر ٹیپو اور عبیدالرحمان نظامانی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ جبکہ روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف، چینی نمائندہ خصوصی یو شیاوونگ، ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان کے صدر کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کا معاملہ ہمسایہ ممالک کے سامنے...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ میری فیملی کی بے حرمتی کی گئی، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس چھاپے میں ملوث پوری ٹیم کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کی رہائش قادری ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کے حوالے سے رہنماؤں نے اہم پریس کانفرنس کی۔ ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے خواتین سے بدتمیزی کی ہے۔ قادری ہاؤس کی قیادت نے پولیس کارروائی کو چار دیواری کے تقدس...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار حنوکا کے دوران ہونے والے حملے کو جان پر کھیل کر ناکام بنانے والا ہیرو مسلمان ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب کے دوران دو مسلح افراد داخل ہوئے اور ایک اونچے مقام پر کھڑے ہونے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی۔ یہودیوں کے تہوار اور ویک اینڈ کی وجہ سے ساحل پر عوام کی بڑی تعداد جمع تھی، فائرنگ ہوتے ہی وہاں افراتفری مچی اور سب اپنی جان بچانے کیلیے بھاگتے نظر آئے۔ اسی دوران ایک شخص ایسا بھی تھا جو ایک گاڑی کے پیچھے آکر چھپا اور اُس نے آگے بڑھ کر حملہ آور کو دبوچ کر قابو کیا...
    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ کیاگیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق، کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر اہم فیصلوں میں کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کروڑوڑں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کے مطابقتازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ30 ہزار 243 ڈاکٹرز...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نےاہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نےوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا...
      پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیر اعظم کی مبارکباد ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم-90(این) ای آر سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔ فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی چھوٹے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے پاکستان نیوی کی جدید حربی صلاحیت واضح ہوئی۔ ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس لائیو...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے، ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی ہارون اختر، برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین ،اراکین پارلیمنٹ ، کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں اس افتتاحی تقریب میں موجود ہوں ،کاروباری طبقے...
    ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے ایک پاکستانی فلم بھی منتخب ہوئی ہے جس کے چرچے زبان زد عام ہونے لگے ہیں۔ عالمی فیسٹیول میں منتخب ہونے والی واحد پاکستانی فیچر فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کی ہدایتکارہ، مصنفہ اور پروڈیوسر سیماب گل ہیں۔ اس فلم نے عالمی سطح پر پاکستان میں بچیوں کی تعلیم اور گھوسٹ اسکولز جیسے سنگین سماجی مسئلے کو اجاگر کر کے توجہ حاصل کرلی ہے۔ ’گھوسٹ اسکول‘ کی کہانی کراچی کے مضافات میں واقع ایک ماہی گیروں کی بستی کے گرد گھومتی ہے جس کا مرکزی کردار ایک کم عمر بچی رابعہ ہے۔ یہ کہانی دراصل ایک بدعنوان نظام کی علامت ہے جس کے ذریعے دیہی علاقوں میں لڑکیوں کو مختلف حیلوں بہانوں اور خوف دلا کر تعلیم...
    نعمان اعجاز پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پروجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کا کردار فراست بھی اتنی حقیقت پسندی کے ساتھ نبھایا گیا ہے کہ کوئی اور اس میں اتنی جان نہیں ڈال سکتا تھا۔ نعمان اعجاز نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر صبح کام پر جانے سے پہلے وضو کرتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لوگوں نے ان کے اس بیان پر...
    مشہور انڈین کامیڈین اور اداکار کپل شرما ان دنوں دو وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہیں۔ ایک جانب ان کی فلم ’کس کس کو پیار کروں ٹو‘ 12 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن فور کی ایک قسط میں خصوصی شرکت کی ہے جو خاصی مقبول ہو رہی ہے۔ شو کی مقبولیت میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب نوجوت سنگھ سدھو نے بیک اسٹیج تصاویر شیئر کیں جن میں پریانکا چوپڑا کو کپل شرما، ارچنا پورن سنگھ اور سنیل گروور کے ساتھ دیکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کپل شرما محض ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بھارت کے کامیاب ترین انٹرٹینرز...
    شوبز کی دنیا میں زندگی گزارنا آسان نہیں ہوتا، جہاں ہر لمحہ کسی نہ کسی بحث یا قیاس آرائی کی زد میں رہتا ہے۔ بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن بھی ان شخصیات میں شامل ہیں جن کی ذاتی زندگی طویل عرصے سے خبروں اور افواہوں کا موضوع بنتی رہی ہے، خصوصاً ان کے اور اہلیہ ایشوریا رائے کے رشتے کے حوالے سے۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر کھل کر بات کی اور ان افواہوں کو سختی سے مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے کیونکہ مشہور شخصیات کے بارے میں لوگ ہر...
    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 13خوراج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی /اسلام آباد (سب نیوز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں میں،13خوارج ہلاک ہوگئے، ضلع مہمند میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی کی گئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا،اِسی طرح سکیورٹی فورسز کی بنوں میں ایک اور کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے، شرپسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ باروڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،اِن علاقوں میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ...
    مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما عقیل احمد ایڈووکیٹ نے سابق وزیر تعلیم شہزاد آغا کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو عملی طور پر چھوڑے بغیر ہی گلبر کی آکسیجن سے پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے اشارے دیے جا رہے ہیں، جو سیاسی سنجیدگی کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما عقیل احمد ایڈووکیٹ نے سابق وزیر تعلیم شہزاد آغا کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد آغا کی پوری سیاسی تاریخ تضادات، مفاد پرستی اور فکری انتشار سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہزاد آغا جب بی ایس ایف سے وابستہ تھے...
    سپاہ پاسداران میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ ہر علمی، فکری اور میڈیا سرگرمی اگر دشمن کے محاذ کے مقابلے میں انجام دی جائے تو وہ جہاد کے زمرے میں آتی ہے، جہاد کی فطرت میں جدوجہد شامل ہے، اور جدوجہد کا مطلب دشمن کے مقابلے میں باشعور اور فعال موجودگی ہے، آج یہ میدان پہلے سے کہیں زیادہ ادراکی اور میڈیا جنگ کا میدان بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں رہبرِ انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین عبداللہ حاجی صادقی نے تسنیم نیوز ایجنسی کے دورے کے دوران کہا کہ نفسیاتی جنگ کا مطلب یہ ہے کہ ’’لوگ کیا جانتے ہیں‘‘ اور ’’لوگ کیا چاہتے ہیں‘‘ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے، اور اس...
    سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکانٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں، فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی...
    تقریب کے دوران امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان نے نومنتخب یونٹ آرگنائزر کمیل رضوی سے حلف لیا اور شرکاء سے تنظیمی فعالیت، اتحاد اور سماجی ذمہ داریوں کے موضوع پر خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تنظیم سازی کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ملیر میں سفیر نور آرگنائزنگ یونٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر آئی ایس او ملیر یونٹ کے سابق صدر کمیل رضوی کو یونٹ آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب سابق یونٹ صدر آئی ایس او ملیر یونٹ طلال حسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں ملیر سے تعلق رکھنے والے...
    پاک چین اقتصادی شراکتداری میں اہم پیشرفت، دلچسپی کا اظہار اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ’’ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔ چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بلند علاقوں میں آج سے ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، خاص طور پر 3500 میٹر سے اوپر کے علاقوں میں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بڑے حصے میں سردی نے اب پوری طرح اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ دار الحکومت دہلی سے لے کر شمالی بھارت، مشرقی بھارت اور پہاڑی علاقوں تک سردی اور کہرے نے لوگوں کی روز مرہ زندگی کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ صبح اور شام کے وقت سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، جب کہ کئی علاقوں میں سرد لہر جیسی صورتحال بنتی جا رہی ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے لئے گھنے کہرے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری...
    اسلام ٹائمز: تجزیاتی رپورٹ کے مصنف زاویر رینات کا کہنا ہے کہ اگرچہ حیفا اور خصوصاً ریفائنری کے اطراف کے ہزاروں شہری برسوں سے شدید آلودگی کے خلاف احتجاج کرتے رہے اور بازان کی بندش کا مطالبہ کرتے رہے، لیکن تاریخ میں پہلی بار صرف ایک ایرانی میزائل ایسا عامل ثابت ہوا جس نے سرکاری اداروں کو اس ریفائنری کو بند کرنے پر مجبور کر دیا۔ خصوصی رپورٹ:  عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے شدید حملوں کے بعد حیفا کے علاقے سے بازان ریفائنری کو منتقل کرنے کا منصوبہ عملی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ تسنیم ایجنسی کے عبرانی شعبے کے مطابق ہارتیز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حیفا...
    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔ پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی اور فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ اس...
    سٹی 42: خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں ہوئیں جن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے 6 مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے  دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہوگیا ۔ ہلاک خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری شدت سے جاری رہیں گے۔عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی...
      سیالکوٹ (نیوزڈیسک) خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت طالبان کو بھتہ دیتی ہے اور فیض حمید نے بانی کو تقویت دینے کے لیے طالبان کی سہولت کاری کی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر مزید الزامات بھی ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی، عمران خان اور فیض کے عناصر اب بھی اندر موجود ہیں اور ملک کی صورتحال پر اثر ڈال رہے ہیں۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا پراجیکٹ تقریباً 12 سال قبل زور و شور سے شروع ہوا، جس میں لاہور میں پہلے جلسے کی ارینجمنٹ بھی نادیدہ ہاتھوں نے کی تھی۔ انہوں نے کہا...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونٹ اور سیکٹر سطح پر رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا تاکہ کارکنان اور عوام کے ساتھ روابط مزید مستحکم ہوں، اجلاس میں تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں اور باہمی تعاون کے ذریعے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کا ڈویژنل شوریٰ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ سندھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کی، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ حسن رضا، کراچی ڈویژنل کابینہ کے اراکین، ضلعی صدور اور نو منتخب ٹاؤن...
    اسلام آباد:( نیوزڈیسک) وزیرِمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے دوسرے صوبوں کا کارکردگی سےمقابلہ کریں۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ اداروں میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا میں 13 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خدمت کرنےکےبجائےجلسے کر رہے ہیں، لوگوں نےآپ کو ووٹ جلاؤ گھیراؤ، دھرنوں کیلئے نہیں دیا، کوہاٹ کا جلسہ انتہائی ناکام ثابت ہوا۔ وزیرِمملکت قانون وانصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات کررہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبےمیں دن رات محنت کررہی ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت...
    ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم او) نے انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی ہے، جمعے کے روز دارالحکومت میں پیش آنے والے فائرنگ واقعے میں انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی شدید زخمی ہوئے تھے اور وہ اس وقت ڈھاکہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انقلاب منچہ کے کنوینیئر پر حملہ: بنگلہ دیشی حکومت کا ملزم کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان ڈی ایم پی کے مطابق حملہ 12 دسمبر کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قریبی فاصلے سے عثمان ہادی پر فائرنگ کی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے سے 2 مشتبہ افراد، فیصل...
    نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ای چالان کے نام پر بھتہ فوری بند کیا جائے اور بھاری جرمانے ختم کیے جائیں، ہیوی ٹریفک کو اوقات کار کا پابند اور متبادل راستوں پر چلنے پر مجبور کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے  شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفراسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اہل کراچی...
    فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، رانا تنویر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے لیے پلان بناتا تھا، دونوں ایک پیج پر تھے۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کان کے ہر جرم میں فیض حمید کا بہت رول تھا۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، فیض حمید کے بعد 9مئی کے واقعات کے بانی پی ٹی کے خلاف بھی کیس چلیں گے۔رانا تنویر حسین...
    مقررین نے سیدۂ کائنات حضرت فاطمہ زہرا (س) کی حیاتِ طیبہ، سیرت، کردار اور اسلامی معاشرے میں خواتین کے مقام پر جامع اور بصیرت افروز روشنی ڈالی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں "فاطمہ ہی فاطمہ ہیں" کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد نئی...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والا افغان شہری نکلا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی خبر جھوٹ ثابت ہوئی، اور اب تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 12 افراد ہلاک جس شخص کی پروفائل کو لے کر اسے مبینہ حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا، وہ پاکستان کے الیکٹریکل انجینیئرنگ ہیں۔ نواز اکرم 2012 سے 2016 کے دوران اپنی تعلیم مکمل کی۔ ان کی معلومات کی اگر جانچ کی جائے تو وہ حملہ آور کی عمر اور دیگر معلومات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ واضح رہے کہ...
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) 1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب جس نے خطہ کو لہو میں نہلا دیا۔ خطہ میں دہشت گردی کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، 1971 میں بھارت نے دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کو محبِ وطن پاکستانیوں کیخلاف بطور دہشتگرد ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ بھارتی ایما پر سفاک مکتی باہنی نے نہتے پاکستانیوں، بالخصوص بہاری کمیونٹی پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے، بہاری کمیونٹی کے امیر حسن، بھارتی حمایت یافتہ مکتی باہنی کے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔ 1971 میں کم عمر ہونے کے باوجود بھارتی ظلم کی ہولناک داستان آج بھی امیر حسن کے ذہن پہ نقش ہے،...
    اسلام آباد، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، شہریوں سے رقم ہتھیانے ،مالی فراڈ میں ملوث 8رکنی گروہ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کھنہ پل اسلام آباد میں مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان بیرون ملک (برطانیہ)میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر میڈیکل ایمرجنسی کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے رہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے جعلی شناخت کے ذریعے شہری سے 15لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا اور رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاونٹ میں منتقل کی...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مصروف بیچ پر مسلح حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے اُس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہاں پر یہودیوں کا مذہبی تہوار حنوکا منایا جارہا تھا اور لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ حملہ آور ایک اونچے مقام پر پہنچے اور سیدھی فائرنگ کرتے رہے جس کے نتیجے میں 37 افراد زخمی جبکہ 11 ہلاک ہوئے۔ آسٹریلوی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ایران سے ہے۔ رپورٹ کے...
    لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی جانب سے اپنی بیوی اور بیٹی کے بہیمانہ قتل کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے دو روز قبل اس سنگین مقدمے کی تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز کے سپرد کی تھیں جس کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تحقیقات کے دوران خصوصی ٹیم نے دوہرے قتل کے واقعے کو ٹریس کر لیا۔ انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو اپنی ہی گاڑی میں قتل کیا۔ وقوعے کے وقت بیوی گاڑی...
    معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سلسلہ نقشبندی کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔پیر ذوالفقار احمد نقشبندی سے دنیا بھر کے بڑی شخصیات کا تعلق تھا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953 کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت، تبلیغ، تصوف، شریعت و سلوک کے فروغ اور لوگوں کو دین کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے میں صرف کی۔ان کے افکار،...
      سڈنی (نیوزڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مصروف بیچ پر مسلح حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی میں واقع بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے اُس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہاں پر یہودیوں کا مذہبی تہوار حنوکا منایا جارہا تھا اور لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ حملہ آور ایک اونچے مقام پر پہنچے اور سیدھی فائرنگ کرتے رہے جس کے نتیجے میں 37 افراد زخمی جبکہ 11 ہلاک ہوئے۔ آسٹریلوی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ایران...
    ایچ ای سی کا بلوچستان کے طالب علموں کیلئے اسکالر شپس کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس دی جائیں گی ، اس کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔ایل ایل ایم کیلئے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کیلئے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی...
    لاہور(نیوزڈیسک) میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا، رانا ثنااللہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک ملاقات کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کہا کہ رانا بہت موٹا ہو گیا ہے اسے دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں معاملات فیض حمید، جنرل (ر) باجوہ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر کا...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ ملک میں اصل لڑائی سچ اور اقتدار کے درمیان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے دہلی کے رام لیلا میدان میں "ووٹ چور گدی چھوڑ" کے عنوان سے ایک ریلی کا انعقاد کیا، جس میں ملک بھر سے پارٹی کے سینیئر قائدین، اراکینِ پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔ ریلی کا مرکزی موضوع ووٹ چوری، انتخابی عمل میں شفافیت اور جمہوری اداروں کے تحفظ کا مطالبہ تھا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اصل لڑائی سچ...
    ملزم نے کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ کمپنی میں کام کیا اور بعد ازاں بطور ایجنٹ پاکستان سے افراد کو بھرتی کرنے میں ملوث رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور کمبوڈیا سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے منظم گینگ کا اہم رکن ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم زین اللہ انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی فراڈ کے نیٹ ورک میں ملوث پایا گیا ہے، گرفتار ملزم ستمبر 2024ء میں پاکستان سے کمبوڈیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے کمبوڈیا میں آن لائن فراڈ کمپنی میں کام کیا اور بعد ازاں بطور...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد کے ہلاک ہونے کے واقعے کے دوران ایک عام شہری نے بہادری کی مثال قائم کی، جس نے مسلح شخص کو قابو میں کر کے اس کا ہتھیار چھین لیا۔ شہری کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جانیں بچ گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص سفید قمیض پہنے کار پارک میں دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے، وہ حملہ آور کے پاس پہنچ جاتا ہے جو رائفل پکڑے ہوئے تھا۔ Not all hero’s wear capes This bystander tackled the shooter at Bondi beach and managed to get the gun away...
    برآمد شدہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے، جو کہ بلوچستان سے کراچی سمگل کیے جا رہے تھے، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ موبائل  فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان ذاکر خان اور محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ...
    بلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن اور اہلکاروں کی شہادتوں کے متعلق رپورٹ جاری کردی۔کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں 78 ہزار آئی بی اوز کیے گئے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں 202 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 280 شہری جاں بحق ہوئے، خاران میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گزشتہ برس کی نسبت...
      لاہور:(نیوزڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے ثقافتی میلے بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈور اور پتنگ بنانے والے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ڈور اور پتنگ فروخت کرنے والے ٹریڈرز اور دکاندار کی رجسٹریشن فیس بھی 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز 20 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پتنگ ڈور باغبانپورہ اور موچی گیٹ میں ہی فروخت ہو سکے گی جبکہ پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کے لیے فارم اے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایسے افراد کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی آمدنی تو اچھی خاصی ہے. لیکن وہ ابھی تک ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔ اس دوران تقریباً 73 ہزار ایسے ڈاکٹرز اور دیگر افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو بھاری آمدن کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان افراد کی نشاندہی بینکنگ ڈیٹا، جائیداد ریکارڈز، مہنگی گاڑیوں کی ملکیت اور بڑے مالی لین دین کی بنیاد پر کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی ڈاکٹرز نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز سے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں .مگر باقاعدہ ٹیکس فائلر نہیں ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز...
    کوہاٹ (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار ڈی چوک جائیں گے تو آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے۔ کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی چیئرمین کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، جج سے ملنے جاتے ہیں ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا، جنہوں نے ہمارے منڈیٹ کی حفاظت کرنی تھی انہوں ڈاکہ ڈالا ہوا ہے، ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کچھ ٹاؤٹس رات کو میڈیا پر بیٹھ کر گولیوں کی دھمکی دیتے ہیں۔ عمران خان نے احتجاج یا مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، جب بھی...