2025-12-15@00:42:04 GMT
تلاش کی گنتی: 918
«اعلامیے میں»:
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیے ہیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکےلیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔اعلامیے کے مطابق عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری...
وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل اقدامات کوئی نئی شرائط نہیں۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے اہم کنٹری پالیسی فریم ورک میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کی گئی. پروگرام میں شامل اقدامات طے شدہ اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہیں. جنہیں مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی ایک طے شدہ درمیانی مدت کی اصلاحاتی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے. جس میں شامل متعدد اصلاحات پر حکومت پہلے ہی عملدرآمد کر رہی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کے گوشواروں کی اشاعت کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل پر اتفاق کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکینزم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور نافذ کیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ 22دسمبر سے 7مارچ تک سردیوں کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری مزید...
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے، ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی ہارون اختر، برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین ،اراکین پارلیمنٹ ، کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج...
تصویر بشکریہ جیو نیوز چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے 56ویں اجلاس میں 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی کیسز 30 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور...
افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی بھی افغانی کے عسکری سرگرمیوں کے لیے ملک سے باہر نہ جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، ہم اس اعلامیے کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وحشت اور دہشت کا خاتمہ ہو۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ ایک درست اور مثبت قدم ہے مگر اس پر عملدرآمد افغانستان کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں کبھی کوئی دہشت گردی نہیں...
پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کمیٹی میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی اور مجلس وحدتِ مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس بھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔عمرایوب، شبلی فراز، اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اورسردارقیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔اسدقیصر، عامرڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوذب، لال چند ملہی بھی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی۔ ان 54 کروڑ ڈالرز میں سے 40 کروڑ ڈالرز ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے لیے اور 14 کروڑ ڈالرز سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ مکمل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی کی طرف سے فراہم کردہ رقم سے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور گورننس بہتر بنائی جا سکے گی، قرض منصوبے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تنظیمِ نو کرنا بھی شامل ہے۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں ایس او ای اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اس منصوبے میں 7 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے...
اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔ عالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا...
افغانستان سے باہر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے متعلق افغان علما کے اعلامیے کا مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے خیر مقدم
آل پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے افغانستان کے تقریباً ایک ہزار علما، مشائخ اور مفکرین کی جانب سے افغان شہری افغانستان سے باہر کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا جنگ میں حصہ نہ لینے اور اپنے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے سرگرم رہنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور پاکستان علما کونسل کی طرف سے اس کو خوش آئند قرار دیا جاتا ہے، لیکن اس کو عملی شکل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور...
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف نے ) پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کر دیے ۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر موسمی تبدیلی سے نمنٹنے کے لیے جاری کیے گئے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی کے تحت ایک ارب ڈالر اور ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت 200 ملین ڈالر کا قرض جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ تحریک انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اعلامیے میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کےلیے اصلاحات ضروری قرار دی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی ، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی...
سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا۔ عدالت عظمیٰ کے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی روز دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے، دستیاب بینچز ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کی ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اگر ڈی لسٹ مقدمہ دستیاب بینچ کے سامنے مقرر نہ کیا جا سکا تو اس کو آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
(ویب ڈیسک)ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے ملازمین کےلئے کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی۔مراسلے کے مطابق کم از کم 6 ماہ سروس کرنیوالے ملازمین اعزازیے کے اہل ہوں گے، مستقل وکنٹریکٹ ملازمین کوبنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملےگا۔ ڈیلی ویجز و پیکج ملازمین کیلئے 40 فیصد تک اعزازیہ دیا جائے گا۔بدعنوانی، بجلی چوری یا بدانتظامی میں ملوث افراد اعزازیے کے اہل نہیں ہونگے،اس کے علاوہ نیب اور ایف آئی اے انکوائری کا سامنا کرنیوالے ملازمین بھی ادائیگی کے اہل نہیں ہوں گے۔ طویل غیر حاضر یا بیرونِ ملک ڈپیوٹیشن پرموجود ملازمین بھی اس آفرکے مستحق نہیں ہونگے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے الزام لگایا ہے کہ اجلاس کے اعلامیے میں شامل نکات پر بات ہی نہیں ہوئی۔ارکان نے پارٹی گروپس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں کچھ بات ہوتی ہے، باہر کچھ اور ہی بتایا جاتا ہے۔عاطف خان نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ یا وفاقی وزیر کی کمیٹی بنانے کی پیشکش کا علم نہیں، کل پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر بات نہیں ہوئی، اڈیاہ اجیل کی سہولتوں پر کمیٹی میں شمولیت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ کل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی وزیر...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آگئے۔ارکان کلی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اعلامیہ کس نے بنایا، اجلاس کے اعلامیے میں شامل نکات پر بات نہیں ہوئی، ارکان نے گروپس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں کچھ بات ہوتی ہے باہر کچھ بتایا جاتا ہے۔عاطف خان نے کہا کہ مجھے رانا ثناء اللّٰہ یا وفاقی وزیر کی کمیٹی بنانے کی پیشکش کا علم نہیں، کل پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر بات نہیں ہوئی۔ اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی اجلاس میں ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا،...
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آگئے۔پی ٹی آئی ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ اعلامیہ کس نے بنایا،اجلاس کےاعلامیے میں شامل نکات پر بات ہی نہیں ہوئی جب کہ ان ارکان نے گروپس میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں کچھ بات ہوتی ہےباہرکچھ بتایا جاتا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا کہ مجھے رانا ثناء اللہ یا وفاقی وزیر کی کمیٹی بنانے کی پیشکش کا علم نہیں، کل پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر بات نہیں ہوئی،اڈیالاجیل سہولیات پرکمیٹی میں شمولیت پرمیری موجودگی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے ارکان ڈاکٹرامجد اورصاحبزادہ صبغت اللہ نےمیڈیا سے گفتگو...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب میرا صبا قمر کے بارے میں دیا بیان توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تو اُنہوں نے میرے لیے ایک پیغام بھیجا تھا۔ لائبہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے صبا قمر کے بارے میں دیے اپنے بیان کی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ صبا قمر نے اس تنازع پر کیا ردعمل ظاہر کیا۔ اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے دماغ کام نہیں کرتے میں اُنہیں آج سچ بتانا چاہتی ہوں، دراصل شو کے میزبان نے مجھ سے سوال کیا کہ صبا قمر...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان منظوریوں کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط مل سکے گی، جبکہ 20 کروڑ ڈالر تک اضافی رسائی بھی حاصل ہو جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مالی اور بیرونی شعبوں میں استحکام برقرار رہا۔ آئی ایم ایف نے اپنی...
بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ میں اسلحے کی نمائش اور استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اس دوران خواتین اور بچوں کے سوا موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، اس دوران 5 سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کےلیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جب کسی رکن کے پیسے ایوان میں زمین پر گر گئے۔ اسپیکر نے پیسے لہرا کر پوچھا کہ یہ کس کے ہیں، تو کئی ارکان نے ہاتھ کھڑے کردیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ اجلاس ختم کرتے ہوئے اسپیکر نے بتایا کہ یہ اقبال آفریدی کے پیسے تھے جو انہیں واپس کردیے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جب کسی رکن کے پیسے ایوان میں زمین پر گر گئے۔ اسپیکر نے پیسے لہرا کر پوچھا کہ یہ کس کے ہیں، تو کئی ارکان نے ہاتھ...
قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔اجلاس کے دوران ایوان میں کسی رکن کے پیسے زمین پر گرگئے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین سے ملے ہیں۔اس موقع پر پیسے لینے کے لیے متعدد اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، ان کی اس بات پر ایوان میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اینٹی پاکستان بیانیے سے اظہار لاتعلقی نہیں کررہی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں، اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، اس سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔اُن کا...
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کراچی اور کہروڑ پکا جیسے حادثات سے بچنے کے لئے اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر کی یونین کونسلز میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل کر لیا۔ترجمان ایم سی آئی کے مطابق چیف آفیسر نے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی تھیں کہ جہاں بھی بغیر ڈھکن کے مین ہولز موجود ہیں، اُنہیں فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچایا جا سکے۔احکامات کے بعد یونین کونسلز کی فیلڈ ٹیموں نے تیز رفتار...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ دو ٹوک‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمارے لیے لائق احترام ہیں، وزیراعلیٰ کےپی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے باہر انتظار کرنے کا میڈیٹ نہیں ملا، ان کا مینڈیٹ ہے امن وامان کی صورتحال پر توجہ دیں، ٹک ٹاک بنائیں اور اڈیالہ کےباہرکھڑے ہوں یہ مینڈیٹ کی توہین ہے، بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہناتھا کہ ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ ٹویٹ نہیں کرائیں گی، عظمیٰ خان...
سٹی 42 : بائنانس کی سینئر لیڈرشپ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیرِ اعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا اعلامیے کے مطابق اس موقع پر حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے، یہ معلومات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کیں۔ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کارروائی مکمل ہوئی۔اسی طرح لکی مروت میں بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، جس میں 2 خوارج ہلاک اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔مارے گئے دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ تھے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز نے ان کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے مزید کلیئرنس آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔صدر آصف...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے جمعہ کو طویل انتظار کے بعد وہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 5؍ سال کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) اور ساتھ ہی چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) تعینات کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد کئی مہینوں سے جاری وہ پروپیگنڈا دم توڑ گیا جو سیاسی وابستگیوں کے حامل سوشل میڈیا سیلز سے چلایا جا رہا تھا کہ ان کی مدتِ ملازمت کیلئے نومبر 2025 کے بعد توسیع درکار ہے۔ وزارتِ دفاع کی جانب سے 5؍ دسمبر 2025ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری صدرِ مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی خسرہ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں روزانہ متعدد کم عمر بچے اس وبائی مرض کی علامات کے ساتھ لائے جا رہے ہیں۔ بخار، کھانسی، نزلہ، آنکھوں کی لالی اور جسم پر سرخ دانے—یہ تمام علامات اس انفیکشن کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں جس کی منتقلی نہایت تیزی سے بچوں کے درمیان ہوتی ہے۔ماہرینِ اطفال نے والدین کو متنبہ کیا ہے کہ خسرہ کوئی معمولی مرض نہیں بلکہ ویکسین نہ لگنے کی صورت میں یہ نمونیا، دماغی سوزش، شدید دوروں (SSPE) اور بعض صورتوں میں جان لیوا پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے، سردی بڑھتے ہی وائرس...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے باقی تین صوبوں کو ان کے جائز حقوق دیے جا رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ان کا اپنا صوبہ اس سے محروم ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ کہاکہ اگر بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ملاقات کا معاملہ ہوتا تو وہ عمران خان سے پہلے ملاقات کر لیتے اور بانی ایک ماہ تک تنہائی میں قید نہ رہتے۔ مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا سہیل آفریدی نے بتایا کہ وہ این ایف سی اجلاس کے بعد یہاں پہنچے ہیں اور اجلاس میں خیبرپختونخوا کے مؤقف کو پیش کیا۔ انہوں...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رہے گا، عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات کو معطل نہیں کر رہی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل سے کہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں، یہ بہت اہم معاملہ ہے، اٹارنی جنرل پیش ہو کر ریاست کا موقف پیش...
گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی یادگار تصویر—فائل فوٹو نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت کے معاملے میں بی آر ٹی ریڈ لائن انتظامیہ نے موقف جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ واقعے کی جگہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کاموں سے خاصے فاصلے پر ہے، واقعے کے مقام یا آس پاس بی آر ٹی ریڈ لائن کی کوئی کھدائی یا تعمیراتی سرگرمی نہیں ہے۔ کراچی: بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات قرار دی گئیسینئر ڈائریکٹر میونسل سروسز عمران راجپوت کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجگور (مانیٹر نگ ڈ یسک) پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، 2 راکٹ فائر ہونے سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی آبادی شدید تشویش کا شکار ہوگئی، مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تنظیماتِ اہل سنت پاکستان کے سینکڑوں مفتیانِ کرام نے ایک اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ملک میں ہونے والے خودکش حملوں کو کھل کر حرام قرار دے دیا۔اس اعلامیے پر 500 سے زائد مفتیانِ کرام کے دستخط موجود ہیں۔ علما نے واضح طور پر کہا کہ اسلام اور پاکستان ایک دوسرے سے جدائی نہیں رکھتے اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مسلح کارروائی یا دہشت گردی شریعت کے صریح احکامات کے منافی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ طالبان کی جانب سے بھارت اور اسرائیل جیسے ممالک سے مبینہ روابط اور گٹھ جوڑ نہ صرف اسلام مخالف عمل ہے بلکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت بھی ہے۔ علما نے اسے امتِ مسلمہ کے جذبات اور...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدر شاہ نے کہا ہے کہ CBA نے انتہائی نامساعد حالات میں ایک شاندار پیکیج کروایا ہے۔ جس سے ہزاروں ریگولر اور NCPG مستفید ہوئے ہیں۔ ہم ملازمین کی فلاح و بہبود جاری رکھیں گے۔ ان خیالات ک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے رواں سال کے آخر میں دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی. اعلامیے میں کہاگیاہے کہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-27 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے، کیونکہ اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کر کے اب ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام...
مسابقتی کمیشن نے شوگر ملوں کا کارٹل پکڑ لیا۔مسابقتی کمیشن نے پنجاب کی 10 شوگر ملوں کو کارٹل بنانے پر شوکاز جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بناکر کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملوں نے کارٹل بنا کر گنےکی قیمت 400 روپے فی من فکس کی، گنے کی قیمت مقرر کرنے میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوگر ملوں نے 10 نومبر کو ایک مل میں خفیہ میٹنگ کی، شوگر ملوں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ کرشنگ 28 نومبر سے شروع کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق میٹنگ میں کئی شوگر ملوں کے نمائندے آن لائن بھی شامل ہوئے،...
خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مائنگ سکینڈل میں ملوث ایک ٹھیکیدار کے کروڑوں روپے کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر درخواست کی سماعت احتساب جج حامد مغل نے کی، جس دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹھیکیدار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم زرگل خان دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائنگ کا مرکزی کردار رہا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ 2010 سے جولائی 2025 تک ملزم نے ایک لاکھ 41 ہزار 869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 643.7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسابقتی کمیشن نے پنجاب کی 10 شوگر ملوں کو کارٹل بنانے پر شوکاز جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بنا کر کیا اور گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کی۔ اس عمل میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 10 نومبر کو ایک مل میں خفیہ میٹنگ ہوئی، جس میں کئی شوگر ملوں کے نمائندے آن لائن بھی شامل تھے۔ اس میٹنگ میں کرشنگ کے آغاز اور قیمتیں فکس کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا، جو مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔مسابقتی کمیشن نے 10 شوگر ملوں کو 14 دن میں تحریری جواب دینے کے لیے شوکاز نوٹس...
---فائل فوٹو مسابقتی کمیشن کی جانب سے پنجاب کی 10 شوگر ملز کو کارٹل بنانے پر شوکاز جاری کیا گیا ہے۔مسابقتی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بناکر کیا، شوگر ملوں نے کارٹل بنا کر گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کی، گنے کی قیمت مقرر کرنے میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز نے 10 نومبر کو ایک مل میں خفیہ میٹنگ کی، جس شوگر مل میں خفیہ میٹنگ ہوئی اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ، سبسڈی کی عدم فراہمی کے خلاف 16 شوگر ملز کی درخواستیں خارج کراچی سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز...
متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے،وزارت داخلہ کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے عام پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور صرف ڈپلومیٹک اور بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگتے لگتے رہ گئی ہے اور اگر پابندی لگ جاتی تو اسے ہٹوانا انتہائی مشکل ہو...
---فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بےسہارا بیواؤں کے قبضہ کیسز ترجیحاً اور فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ناجائز قبضہ کیسز کے جَلد حل سے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، تمام ڈپٹی کمشنر ناجائز قبضہ کیسز پر روزانہ اجلاس کریں، خود مانیٹر کروں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرڈیننس 2025ء کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی، قبضے کے خلاف فوری حکومتی اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے کے لیے مساجد میں اعلانات کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرِاعلیٰ نے ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی قبضے کی درخواستیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان: پاکستان کسٹمز نے سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59...
سوست (نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، پانچ ہزار دو سو ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار...
وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ درخواست میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے خلاف یہ درخواست شریعت کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کی آزادی اور احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور یہ ترمیم ان اصولوں کو محدود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت کورٹ اسلامی تعلیمات کے خلاف معاملات کی سماعت کر سکتی ہے۔ بیرسٹر علی طاہر نے مزید کہا کہ صدر اور فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات...
تحقیقی منصوبہ ملنے والے نقوش کا ایک جامع ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کرنے سے متعلق ہے،ترجمان العلا روئل کمیشن کے سرکاری ترجمان عبدالرحمن الطریری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تاریخی علاقے العلا میں دریافت شدہ نقوش کی توثیق اور تجزیے کے لیے سب سے بڑا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس آثارِ قدیمہ کے تفصیلی جائزوں کے دوران درج کیے گئے 25 ہزار سے زائد نقوش پر مشتمل ہے۔ ان معلومات کی مدد سے العلا میں عربی زبان اور قدیم شمالی سامی زبانوں کی ارتقائی تاریخ کا مطالعہ بھی کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ تحقیقی منصوبہ العلا کے مختلف مقامات پر ملنے والے نقوش کا ایک جامع ڈیجیٹل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطر ائیر ویز نے 2025 میں دنیا کی بہترین ائیر لائن کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جو پانچ سال بعد پہلی پوزیشن پر واپس آنے کا اہم موقع ہے۔فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے سالانہ درجہ بندی میں مختلف ایئر لائنز کے معیار کو وقت کی پابندی، صارفین کی آراء اور کلیم پروسیسنگ کے تناظر میں جانچا اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے۔درجہ بندی کے مطابق قطر ائیر ویز نے تینوں معیار پر شاندار اسکور حاصل کرتے ہوئے سب سے آگے رہے اور مسافروں کی تسلی اور سروس کے اعتبار سے بہترین ثابت ہوئی۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بخاریسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیہ نے اپنی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازی کے بعد فوری ردِعمل دیتے ہوئے لڑاکا طیارے روانہ کردیے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ دفاع نے جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی طور پر جرمن فضائی نگرانی مشن کے تحت تعینات 2یورو فائٹر طیاروں کو روانہ کیا گیا جنہوں نے جنوب مشرقی کاؤنٹی تْلسیا میں ایک ڈرون کا سراغ لگایا، جو بعد میں واپس یوکرین کی جانب مڑ گیا۔بعدمیں ریڈار پر دوسری خلاف ورزی ظاہر ہونے پر رومانیہ کی فوج نے 2ایف 16 لڑاکا طیارے بھی روانہ کیے۔ وزارت کے مطابق یہ ڈرون گالاتسی کاؤنٹی سے اندرونی علاقے ورانچا کی سمت بڑھ رہا تھا۔ حکام نے تینوں متاثرہ کاؤنٹیوں کے رہائشیوں کو فوری طور...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلی کے پی کیخلاف کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کئے اور سابق وزیراعلی خیبرپی کے کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ریلوے حیدرآباد کے پرمنٹ وے انسپکٹر سکندر لاشاری کی جانب سے ٹنڈوجام میں ریلوے کے ہیڈ ٹرالی مین عزیز چوہان کے ریٹائر ہونے پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام ریلوئے کے ہیڈ ٹرالی میں عزیز چوہان کے ریٹائرڈ ہونے پر ریلوئے ملازمین اور ریلوئے حیدراآباد کے پرمنٹ انسپکٹر سکند لاشاری کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا ریلوے ملازم عزیز چوہان نے ہمیشہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دی اور ریلوے کے پہیہ کو چلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام ملازمین کو چاہیے...
اسکرین گریب سوشل میڈیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لوئی بھیر کے علاقے میں بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر سیلون کے مالکان اور با اثر افراد نے تشدد کیا، لڑکی کے بال کاٹ دیے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔ ایس ایس پی نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے پالیسی متعارف کرادی ، امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عوامی شعبے کی ملازمتوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو امیدوار کے انتخاب میں اضافی وزن دیا جائے گا۔ پالیسی کے تحت گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی تمام آسامیوں کے امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، بشرطیکہ امیدوار کی تعلیمی اسناد میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہوں۔ مزید برآں، انٹرمیڈیٹ کی قابلیت والے امیدواروں کو ٹیسٹ میں اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، جبکہ آئی بی اے سکھر...
شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک فاشسٹ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے گرمجوش ملاقات کے باوجود ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ این بی سی نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے صدر کے بارے میں کہا کہ یہ وہ بات ہے جو میں نے ماضی میں کہی ہے اور آج بھی کہتا ہوں۔ واضح رہے کہ ممدانی کے یہ تبصرے ٹرمپ سے ملاقات کے دو دن بعد سامنے آئے ہیں۔ ملاقات میں کئی مہینوں کے باہمی الزام تراشیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے شہر کے مستقبل پر تعاون...
فوٹو/انسٹاگرام خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظبی میں سپریم کونسل برائے مدرہڈ کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق اس دورے پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں، سیکریٹری جنرل رِیم بنت عبداللّٰہ الفلاسی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ آصفہ بھٹو زرداری نے کونسل کی خدمات اور کردار کو سراہا۔ اُنہوں نے صحت، تعلیم اور ثقافت میں کونسل کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔بچوں نے پارلیمنٹ اور ایڈوائزری کونسل سے متعلق آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ دی۔ خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت کےلیے کونسل کی کاوشیں قابل تحسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کےفضائی دفاعی نظاموں نے رات بھر میں یوکرین کے مجموعی طور پر 75 ڈرون مار گرائے جو روسی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔عالمی میڈیا رپورٹ میں روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ رات مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظاموں نے یوکرین کے مجموعی طور پر 75 ڈرون مار گرائے جو روسی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔وزارت دفاع کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون بحیرہ اسود کے اوپر تباہ کیے گئے جن کی تعداد 36 ہے، اس کے علاوہ 10 ڈرون کریمیا میں مار گرائے گئے، مزید کارروائیوں میں 9 ڈرون بریانسک ریجن، 7 وورونژ ریجن، 4 کراسنودار ریجن اور 3 اسمولینسک ریجن میں تباہ کیے گئے۔حکام کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو سمیت متعدد عالمی تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل پر زور دیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں دنیا کی بڑی معیشتوں پر مشتمل جی 20 کا دو روزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں اجلاس کے پہلے روز بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں ان تنازعات کے جامع اور دیرپا حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرے۔اعلامیے میں اہم معدنیات کی عالمی سپلائی چین کو جغرافیائی کشیدگی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔امریکا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، تاہم اقوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت واضح کر دیے، آئی ایم ایف کی نظر میں وفاقی حکومت کی جو حیثیت اور اوقات ہے وہ سامنے آگئی، ستائسویں ترمیم کو دنیا نے دیکھ لیا۔شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر غیرقانونی پابندی عائد کرکے آئین کے آرٹیکل 10 اور 14 کی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے اور انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، حالانکہ دہائیوں سے قانون موجود ہے کہ ہر قیدی ہفتے میں ملاقات کا حق رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اہلیہ بشریٰ...
روسی تیل ،بھارت نے امریکی دبا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے دار بھارت نے بالآخر امریکی دباو کےآگے گھٹنے ٹیک دیے۔روس سے تیل خریدنے پالیسی پر مودی حکومت نے یو ٹرن لے لیا، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کا 10 سالہ تیل معاہدہ امریکی پابندیوں کے سامنے بے معنی ہو گیا، مودی کے قریبی ارب پتی تاجر دوست مکیش امبانی نے بھی امریکی حکم مان کر روسی تیل خریدنا چھوڑ دیا۔امریکی اخبار کے مطابق روسی تیل کی خریداری رکنے کے بعد ریلائنس کو مشرق وسطی اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا تیل خریدنا پڑے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیٔے۔اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا حواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پولیس یا کسی ادارے کو فون کرکے نہیں کہا کہ فلاں امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے بلکہ صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، کسی کو دھمکی نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ...
جنوبی افریقہ کے G20 اجلاس میں عالمی طاقتوں نے امریکی بائیکاٹ کے باوجود ایک متفقہ مسودہ اعلامیہ تیار کر لیا ہے۔ یہ اعلامیہ اقتصادی تعاون، عالمی ترقیاتی منصوبوں، اور ماحولیاتی مسائل پر مشترکہ موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکی حکومت نے اجلاس میں حصہ نہیں لیا، جس سے عالمی سطح پر اجلاس کی اہمیت اور دباؤ میں اضافہ ہوا۔ دیگر بڑی معیشتوں نے اپنے موقف کو مضبوطی سے پیش کیا تاکہ اقتصادی اور ماحولیاتی تعاون جاری رہ سکے۔ مزید پڑھیں: روس امریکہ کشیدگی: جی 20 اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا یہ اقدام دنیا کے 20 اہم معیشتوں کے اتحاد اور ملّی تعاون کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعلامیہ مستقبل کے بین...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف اہم قومی و صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی منظرنامے پر اپنی رائے کا تبادلہ کیا اور موجودہ چیلنجز کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور و خوض کیا۔ اعلامیے کے مطابق اس موقع پر صوبائی اور وفاقی سطح کے مسائل، عوامی فلاح و بہبود...
دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز) ائیر شو میں بھارتی تیجس فائٹر طیارے کی تباہی نے بھارت کے دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کیمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق تیجس فائٹر طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کے دفاعی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار موسم سرما کے آتے ہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں سائبیرین پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی شکاریوں نے پرندوں کے شکارکے لیے مختلف جھیلوں پر ڈیرے ڈال لیے بدین، تلہار، گولارچی، ماتلی، ٹنڈوباگو شہر میں مختلف سائبیرین پرندے 300روپے سے 600روپے فی عدد سرعام فروخت ہونے لگے مہمان پرندوں کی نسل کشی پر محکمہ ایکسائز اور محکمہ وائلڈ لائف نے مکمل خاموشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق. ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرما کے آمد کے ساتھ ہی سندھ کے ساحلی علاقوں بدین، ٹھٹھہ ،اور سجاول میں سیکڑوں کی تعداد میں سائبیرین مہمان پرندے مختلف جھیلوں کارخ کرتے ہیں اور موسم سرما کے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فنڈز’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کیلئے جاری ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ منصوبہ کلین انرجی ٹرانسمیشن میں توسیع کیلئے اہم ہے جس دوران 500 کے وی کی نئی 290 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت اسلام آباد اور فیصل آباد کیلئے گرڈ انفرا اسٹرکچر اپ گریڈ ہوگا، منصوبہ 3200 میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ تک پہنچانے میں مدد دے گا،کم لاگت پن بجلی کی ترسیل سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق منصوبہ پاکستان کے توانائی شعبہ اصلاحات پروگرام کا...
ملائیشیا کے فٹبال میں بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے جہاں فیفا نے قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا کے اندرونی نظام کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیفا کے مطابق ان کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات استعمال کرکے ملائیشیا کی نمائندگی کے لیے اہلیت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہیں 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ یہ تمام کھلاڑی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائر میں جون میں ہونے والے میچ میں ویتنام کے خلاف ملائیشیا کی 4-0 کی جیت میں شامل تھے۔ فیفا اپیل کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ایف اے ایم کے اندرونی آپریشنز کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی شعبے کے منصوبوں کےلیے پچاس ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے 10 کروڑ تین لاکھ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ سول آرمڈ فورسز کو مزید 84 کروڑ 15 لاکھ سے زائد کی اضافی گرانٹ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈیفنس سروسز کے...
— فائل فوٹو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے فنڈز، بارڈر کنٹرول اور داخلی سیکیورٹی کے لیے 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ اور دفاعی خدمات کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاسکو کے خاتمے اور...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 30 اموات پر جرمانے کردیے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کرنٹ لگنے سے یہ اموات 24-2023ء میں ہوئیں، کمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق جرمانے لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو کیا گیا، متعلقہ کمپنیاں کو 15 دن میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق لیسکو میں 13، گیپکو میں 9 اور فیسکو میں 8 اموات ہوئی ہیں، ان پر بالترتیب 3 کروڑ، 1 کروڑ 75 لاکھ اور 1 کروڑ روپے جرمانہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: شہر میں ڈینگی کے حالات میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک ڈینگی مریض رپورٹ ہوا ہے اور اس سیزن میں ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 23 ہزار 505 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 1538 افراد ڈینگی پازیٹو پائے گئے۔ مختلف ہسپتالوں میں اس وقت صرف 12 مریض زیر علاج ہیں۔ضلعی سطح پر ڈینگی سرویلنس کے لیے 13 سو 61 ٹیمیں فعال ہیں۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھروں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس دریافت ہوئے۔ علاوہ ازیں،...
اسلام آباد: چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے جبکہ مزید دو ججز نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے بینچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں۔ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بینچ 3 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل ہے۔ آئینی عدالت آج سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔ آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی سیکنڈ فلور پر بیٹھیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-15 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا ، بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں، دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔انیل چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں،...
وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا شکایتی بیان، بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا جبکہ بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔ بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ...
کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت جلد ممکن ہو گی اور قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے تاخیرکا خاتمہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، پنجاب بار کونسل نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے...
کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے ستمبر 2025ء میں اپنا قرضہ مزید 852 ارب روپے کم کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا قرض ستمبر کے اختتام پر 76 ہزار 605 ارب روپے تھا۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا مقامی قرض ستمبر میں 649 اور بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے قرض میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1 ہزار 283 ارب روپے کم ہوا ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائےگا۔ تحریک کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی اعلامیے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو استعفے دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور...
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے کر مکمل طور پر مسترد کر دیا اور اگلے جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے اور اس طرح سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر خراج تحسین کیا گیا اور آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا...
کسی محبت کرنے والے کے ساتھ سفر کرنا ہمیشہ ہی خوبصورت احساس ہوتا ہے، لیکن اگر آپ کا شوہر ہی اُس جہاز کا پائلٹ ہو جس میں آپ مسافر ہوں، تو یہ لمحہ زندگی کے یادگار لمحات میں شامل ہو جاتا ہے۔ حال ہی میں ایسا ہی ایک دلکش واقعہ سامنے آیا جس نے کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔ پائلٹ کی اپنی بیوی کے لیے خصوصی اناؤنسمینٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھی ہوئی ہے اور پرواز سے قبل ویڈیو ریکارڈ کر رہی ہوتی ہے۔ اچانک جہاز کے اسپیکر پر پائلٹ، جو خاتون کا شوہر ہے، ایک خاص اعلان کرتا ہے: ’ہمارے ہاں آج ایک...
—یو ٹیوب ویڈیو گریب خیبر پختونخوا اسمبلی امن جرگے کے اعلامیے کے 15 نکات کا فائنل ڈرافٹ ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گیا جس پر اسپیکر کے پی اسمبلی سمیت 21 جرگہ ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ اعلامیے کے مطابق امن جرگہ متفقہ طور پر ضم اضلاع سمیت صوبے میں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر ہر قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔جرگے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان سے متعلق صوبائی اسمبلی کی متفقہ قراردادوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے، صوبے میں پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ضرورت کے...
پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے زیر اہتمام امن جرگے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس پر اسپیکر اسمبلی سمیت 21 جرگہ اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ اعلامیے کے مطابق امن جرگہ نے تجویز دی ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی ایک جامع صوبائی ایکشن پلان مرتب کرے تاکہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا سکیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک افغان کے تمام تاریخی تجارتی راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے، جبکہ پاک افغان خارجہ پالیسی کی تشکیل میں وفاق صوبائی حکومت سے مشاورت کرے اور سفارتی سطح پر روابط کو ترجیح دی جائے۔ جرگے نے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان تناؤ کم کرنے کی...
—فائل فوٹو وزیرِ داخلہ سندھ کے دفتر نے مختلف ذرائع ابلاغ، میڈیا، سوشل میڈیا پر محکمۂ داخلہ سندھ سے منسوب سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔اعلامیے میں مبینہ طور پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تاثر کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ 12 سے 30 نومبر تک خطرات کی سطح میں اضافہ ہو گا۔محکمۂ داخلہ حکومتِ سندھ نے دفتر سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ محکمۂ داخلہ اس طرح کے کسی بھی مکتوب، الرٹ کے جاری کرنے کی سختی سے تردید کرتا ہے اور مذکورہ بالا مکتوب اس کے عنوان...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ آور خارجیوں کے خلاف جاری آپریشن میں طلباء کی اکثریت کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی پاک فوج کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت طلباء کو باحفاظت ریسکیو کیا جارہا ہے. وزیرِ اعظم مجھ سمیت پوری قوم تمام طلباء کے باحفاظت ریسکیو اور پاک فوج کی آپریشن میں کامیابی کیلئے دعاگو ہے. وزیرِ اعظمپاک فوج کے افسران و جوان خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں. وزیرِ اعظم مجھ سمیت پوری قوم آپریشن میں شامل افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے قلب میں یہ واقعہ نہ صرف وکلا برادری بلکہ عام شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی اعلامیے میں کہا گیا کہ امن عامہ میں خلل ڈالنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ بار...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری داخلہ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کی، جو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے تحریری حکمنامے کے باوجود گزشتہ منگل کو ان کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او اعزاز نے عدالتی حکم تسلیم نہیں کیا، اس لیے عدالت ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو...
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کا مقصد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر سینیٹرز کے تحفظات بھی دور کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے تمام حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔ عشائیہ آج شام ساڑھے 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ 27ویں ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد 27ویں آئینی ترمیم کا بل ہفتے کے روز سینیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا ننت ناگ:بھارت میں انتہاپسند ہندوﺅں کی مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کے فروغ کے لیے رات دن کوشاں ہے،اس سلسلے میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم،تشدد ، قتل و غارت ،کاروبار سے روکنا معمول بنتا جارہا ہے۔تازہ حکم نامے میں مودی سرکار نے ہندوتوا کے پرچار کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قراردے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قرار دینے کے سرکاری حکم نامے سے وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔حالیہ دنوں میں محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کے موقع...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں اور انہیں سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ احتجاج کے حق اور عوامی سہولت کے درمیان توازن کے لیے...
حکومت نے 27 ویں ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیوایم پاکستان، (ق) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس دوران 27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے ایم کیوایم ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےایم کیوایم پاکستان کےوفد کو27 ویں آئینی ترمیم پراعتماد میں لیا اور ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنےکی یقین دہائی کرائی۔ترجمان کے مطابق27 ویں ترمیم میں ایم کیوایم کےبلدیاتی آئینی ترمیمی مسودے کومسلم لیگ ن سپورٹ کرے گی۔دوسری جانب علیم خان کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی کے وفد کو بھی وزیراعظم نے 27 ویں ترمیم پر اعتماد میں...