2025-12-14@17:28:08 GMT
تلاش کی گنتی: 5561
«اظہار کیا»:
انقلاب منچہ کے ترجمان اور ڈھاکہ8 کے حلقے سے آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی کو جدید طبی علاج کے لیے پیر کی دوپہر سنگاپور منتقل کیا جائے گا۔ اتوار کے روز چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ہدایت پر ہنگامی ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں ثقافتی امور کے ایڈوائزر مصطفیٰ سرور فاروقی، صحت امور پر چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون پروفیسر ڈاکٹر محمد سید الرحمان، ایورکئیر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر جعفر اور عثمان ہادی کے بھائی عمر بن ہادی نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر حملے کے ملزمان کی شناخت ہوگئی اجلاس میں عثمان ہادی کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے پر غور کیا گیا۔ گزشتہ 2 دن کے دوران حکومت نے...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی تہوار کے دوران فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوگئی ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے والے پاکستانی نوجوان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جس پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کرکے اسے حملے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا تھا، اس کا نام شیخ نوید ہے اور وہ پنجاب کے ضلع ساہیوال کا رہائشی ہے۔ پاکستانی نوجوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ میرا سڈنی حملے سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر میری تصویر کو استعمال کرکے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ میری تصویر کا...
یواین سیکریٹری جنرل کا چیف ایڈوائزر سے ٹیلیفونک رابطہ، سوڈان میں بنگلہ دیشی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے فون پر رابطہ کیا اور سوڈان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے 6 بنگلہ دیشی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں عسکریت پسندوں کا اقوام متحدہ کے اڈے پر حملہ، 6 بنگلہ دیشی فوجی جاں بحق اتوار کے روز نتونیو گوتریس نے ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ’میں گہری ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے کال کر رہا ہوں۔ میں اس واقعے سے دل گرفتہ اور حیران ہوں۔‘ انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا اور پروفیسر یونس سے کہا کہ وہ مرحومین...
فائل فوٹو روایت شکن لہجہ، سادگی، بے باکی اور منفرد انداز، جون ایلیا کو جس نے سنا سنتا چلا گیا، وہ آج بھی ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں، مداح ان کا 94 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتاایک ہی شخص تھا جہان میں کیامنفرد لب و لہجہ اور سادہ الفاظ کو خوبصورتی سے ادا کرنے والے جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے۔اپنے الگ نقطہ نظر اور غیر معمولی علمی صلاحیت کی وجہ سے جون ایلیا ادبی حلقوں میں آج بھی خاص مقام رکھتے ہیں۔ ’خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں‘، جون ایلیا کی آج 23ویں برسی 14 دسمبر 1931 کو بھارت میں پیدا ہونے والے...
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم او) نے انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی ہے، جمعے کے روز دارالحکومت میں پیش آنے والے فائرنگ واقعے میں انقلاب منچہ کے ترجمان عثمان ہادی شدید زخمی ہوئے تھے اور وہ اس وقت ڈھاکہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انقلاب منچہ کے کنوینیئر پر حملہ: بنگلہ دیشی حکومت کا ملزم کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان ڈی ایم پی کے مطابق حملہ 12 دسمبر کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قریبی فاصلے سے عثمان ہادی پر فائرنگ کی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے سے 2 مشتبہ افراد، فیصل...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) 1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب جس نے خطہ کو لہو میں نہلا دیا۔ خطہ میں دہشت گردی کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، 1971 میں بھارت نے دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کو محبِ وطن پاکستانیوں کیخلاف بطور دہشتگرد ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ بھارتی ایما پر سفاک مکتی باہنی نے نہتے پاکستانیوں، بالخصوص بہاری کمیونٹی پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے، بہاری کمیونٹی کے امیر حسن، بھارتی حمایت یافتہ مکتی باہنی کے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔ 1971 میں کم عمر ہونے کے باوجود بھارتی ظلم کی ہولناک داستان آج بھی امیر حسن کے ذہن پہ نقش ہے،...
بنگلہ دیش میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت بنگلہ دیش نے بھارت میں مقیم مفرور سیاسی شخصیات کی مبینہ سرگرمیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا ہے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوششوں کا معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما کو اتوار کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں ان بیانات اور سرگرمیوں پر بنگلہ دیشی حکومت کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا جو مبینہ طور پر بھارت میں مقیم مفرور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سامنے آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات سے قبل...
وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت جاری اصلاحات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل اقدامات کوئی نئی یا اچانک عائد کی گئی شرائط نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے اہم کنٹری پالیسی فریم ورک میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کی گئی، حکومتِ پاکستان نے پروگرام کے آغاز پر اپنی مجوزہ اصلاحاتی پالیسیاں آئی ایم ایف کو پیش کیں، جنہیں مرحلہ وار ایم ایف ایف پی کا حصہ بنایا جاتا ہے، یہ اصلاحات ملک کے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے ناگزیر ہیں۔اعلامیے میں...
کولکتہ(نیوز ڈیسک) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں بدنظمی کے معاملے پر شو آرگنائزرکو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتارکر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میسی کی آمد پر سنگین بد انتظامی دیکھنے میں آئی تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولکتہ اور حیدر آباد کے بعد میسی آج دورے کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ فٹبالر لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے تھے۔ مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزرا نے گھیر رکھا تھا،...
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور فلم اسٹار ہانیہ عامر کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کے دوران ان کے مختلف انداز اور لُک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، وہ ان دنوں اپنے ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے فلم جنان اور نامعلوم افراد 2 سے شہرت حاصل کی، جبکہ ان کے مقبول ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیا، میرے ہمسفر، کبھی میں کبھی تم اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہانیہ عامر اپنی قدرتی خوبصورتی کے باوجود مبینہ طور پر کاسمیٹک پروسیجرز کروانے کی خبروں کے باعث بھی...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے طلاق کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے کیس میں شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے ایک نیا قانونی نکتہ طے کر دیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اس لیے اس مدت کے دوران میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ طلاق کے بعد 90 روز کے اندر شوہر کو رجوع یعنی طلاق منسوخ کرنے کا قانونی حق حاصل ہوتا ہے، اور اس مدت کے دوران نکاح برقرار تصور...
1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب جس نے خطہ کو لہو میں نہلا دیا۔ خطہ میں دہشت گردی کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، 1971 میں بھارت نے دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کو محبِ وطن پاکستانیوں کیخلاف بطور دہشتگرد ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ بھارتی ایما پر سفاک مکتی باہنی نے نہتے پاکستانیوں، بالخصوص بہاری کمیونٹی پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے، بہاری کمیونٹی کے امیر حسن، بھارتی حمایت یافتہ مکتی باہنی کے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔ 1971 میں کم عمر ہونے کے باوجود بھارتی ظلم کی ہولناک داستان آج بھی امیر حسن کے ذہن پہ نقش ہے، بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے...
راولپنڈی؍ کراچی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+سٹاف رپورٹر) آرمی چیف ‘چیف آف ڈیفنس فورسز‘ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہائبرڈ جنگ، انتہا پسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر پر مکمل نظر ہے، جدید جنگی ماحول میں ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی بے حد اہم ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے گیریژنز کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جاری کلیدی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز اور ایڈوانس سیمولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور...
لاہور: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو آل پاکستان چیمبر ز کانفرنس کے موقع پر سوونیئر پیش کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محمد لئیق خان جماعت اسلامی اورنگی کے رکن، معروف سماجی رہنما، محنتی اور بہادر نوجوان تھے۔ ان کا خاندان تقسیم کے وقت ہجرت کرکے پاکستان میں شکارپور آیا کچھ عرصہ کے بعد سکھر رہائش پذیر ہونے وہاں تعلیم حاصل کی اور ملازمت کے لیے کراچی منتقل ہوگئے اورنگی ٹاؤن کو اپنا مرکز و محور بنایا۔ طالب علمی کی زندگی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ فعال کردار ادا کیا۔ تعلیم سے فارغ ہوکر جماعت اسلامی سے وابستہ ہوئے۔ کارکن کی حیثیت سے مختلف ذمے داریاں نبھائیں، جماعت کی رکنیت اختیار کی۔ غریب اور پریشان حال لوگوں کی مدد کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ان کا بہترین شغل تھا پورے اورنگی ٹاؤن سے لوگ پولیس، آپس کے...
رعد سعد کو غزہ میں موجود حماس کی اعلیٰ عسکری قیادت کے چند باقی ماندہ ارکان میں شمار کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے وہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک بڑا ہدف سمجھے جاتے رہے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ رعد سعد جنگ کے دوران متعدد بار اسرائیلی حملوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے رہے تھے۔ اس لیے حالیہ ٹارگٹ حملہ مکمل انٹیلیجنس کے ساتھ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے غزہ سٹی میں ایک فضائی حملے میں شہید ہونے والے حماس کمانڈر رعد سعد کا نام ایک بار پھر عالمی خبروں کی سرخیوں میں آگیا۔ رعد سعد کو حماس کی عسکری تنظیم القسام بریگیڈز کی اعلیٰ قیادت میں شمار کیا جاتا ہے اور تنظیم کا دوسرا بڑا کمانڈر...
اسلام ٹائمز: تل ابیب یونیورسٹی کے موشے دایان سینٹر اور القدس انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجی اینڈ سیکیورٹی سے وابستہ ترکی امور کے ماہر ایئتان کوہن یانرجاک کا کہنا ہے کہ شامی خانہ جنگی کے دوران اسلامی قوانین میں سرمایہ کاری اور انقرہ کی جانب سے مخالفین کی حمایت نے ایسی صورتِ حال پیدا کر دی ہے جس میں ترکی خود کو روس اور ایران کا متبادل سمجھنے لگا ہے۔ خصوصی رپورٹ: عبرانی زبان کے میڈیا ادارے نے ایک تجزیاتی مضمون میں شام میں ابو محمد الجولانی کے اقتدار میں آنے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شائع ہونیوالے تجزیئے میں کہا ہے کہ شام اب بھی مکمل انہدام کے خطرے سے دوچار ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے عبرانی شعبے کے مطابق...
کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
کراچی میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق کارروائی کے دوران جواد اور ملا شاہ زیب نامی 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جو صمد کاٹھیاواڑی بھتہ خور گروہ کے رکن ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کی مطلوب فہرست میں شامل تھے۔ ان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار، ساتھ ہی گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ ایس ایس پی نے واضح کیا کہ ثروت اعجاز قادری کو حراست میں نہیں لیا...
اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو...
پاکستان کے نوجوان ڈرائیور سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ میں ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈ میں طے کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین کے پاس تھا، جس نے 2022 میں یہی فاصلہ 1 منٹ اور 15 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔ سلطان گولڈن کی اس کامیابی نے نہ صرف سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ ریورس ڈرائیونگ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کر دیا۔ ان کی اس...
جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس ہوا ہے جس میں جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا، گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے...
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عدالتی نظام میں اصلاحات، مقدمات کی جلد نمٹار اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم: سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل اجلاس میں جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل دینے اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے کی صورت میں نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے...
بنگلہ دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جولائی کے عوامی بغاوت کو نقصان پہنچانے کی مبینہ سازشوں کے خلاف یکجہتی کا عزم کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جو ریاستی گیسٹ ہاؤس جمنا میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار اجلاس میں بنگلہ دیش نیشنل ازم پارٹی (BNP)، بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی (NCP) اور انقلابی منچ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ The Awamijeet and their Handlers wanted to scare us, wanted to divide the nation by attacking Hadi bhai But instead the whole nation united, we are...
مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع اس پینٹ ہاؤس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس ہوں گے۔ نیمارجونیئر سمیت عالمی فٹبالرز بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔ اب بتایا جارہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کا 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر مشتمل سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے، اس پینٹ ہاؤس کو 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ ( بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ) میں فروخت کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل...
اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایڈورڈز نے واضح کیا کہ عمران خان کی حراست کے تمام پہلو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔ رپورٹوں کے مطابق ستمبر 2023 میں اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کے بعد انہیں طویل عرصے تک تنہائی میں رکھا گیا ہے، روزانہ تقریباً 23 گھنٹے ان کی بیرک بند رہتی ہے اور بیرونی دنیا تک رسائی انتہائی محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی خصوصی ماہر برائے انسدادِ تشدد، ایلس جِل ایڈورڈز نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حکومت فوراً اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حراست کے حوالے سے سامنے آنیوالی غیرانسانی اور غیر شائستہ صورتحال کو ختم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق...
امریکی فورسز نے نومبر میں ایک کارگو جہاز پر کارروائی کی جو چین سے ایران جا رہا تھا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے جارحانہ بحری حربوں کی تازہ ترین مثال ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے جہاز کو سری لنکا سے کئی سو میل دور بورڈ کیا۔ یہ کئی سال بعد پہلی مرتبہ تھا کہ امریکا نے چین سے ایران جانے والے کارگو پر اس طرح کارروائی کی۔ #BREAKING: The Wall Street Journal reports that U.S. forces intercepted a ship in the Indian Ocean last month, confiscated Chinese military equipment reportedly headed to Iran, and then permitted the vessel to continue sailing. pic.twitter.com/JPqbsy51qw — Intel Net (@TheIntelNet) December 13, 2025...
عمران خان، ان کی اہلیہ کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا، بہنوں پر واٹر کین چلانا شرمناک اقدام: سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے،...
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ تمام شوگر ملیںتین ماہ کے اندر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائیں، ورنہ ایسی ملوں کو بند کردیا جائے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا۔ عدالت نے لاہور کے804 پارکس کے حوالے سے بھی واضح پالیسی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انویسٹرز سے سرمایہ لے کر پارکس کی خوبصورتی پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے، پتہ نہیں کیا ہوگا، میرے فیصلے موجود ہیں، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی وومن ونگ ضلع شمالی کی ناظمہ سحر سلطانہ و دیگر ذمے داران نے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان عابد رئیس کے اہل خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی اس سانحے پر سوگوار خاندان کے غم میں مکمل طور پر شریک ہے، نوجوان عابد رئیس کا جانا ایک بڑا صدمہ ہے، اللہ ربّ العالمین اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ناظمہ سحر کے بقول شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات سندھ حکومت کی سنگین غفلت، بے حسی اور انتظامی نااہلی کا کھلا ثبوت ہیں۔ شہری علاقوں میںبے لگام ہیوی ٹریفک کا داخلہ شہریوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اشک آباد (خبر ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلیے دبائو ڈالے۔ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلیے تعاون پر ممنون ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادیستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر (LDC) نے 10 سے 12 دسمبر 2025ء تک اپنے کراچی ٹرمینل فیسلٹی میں ’’SSGC LDC – Skills and Innovation Expo 2025ء‘‘ کا انعقاد کیا۔ یہ ایکسپو پہلی بار نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں سیمینارز، منصوبوں کے ڈسپلے بوتھس اور پریزنٹیشنز کے ذریعے ایل ڈی سی کے اپرینٹس (بیچ 2025-27) کی ٹیکنیکی مہارت اور وسعت پر مبنی پروجیکٹس کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ایس ایس جی سی ایل ڈی سی ایکسپو میں ایل ڈی سی کی جانب سے 5اہم ووکیشنل ٹریڈز کمپیوٹر اسکلز، پی ای ویلڈنگ، اسٹیل ویلڈنگ، گیس فٹنگ اور انسٹرومینٹیشن میں کیے گئے اسکل ڈیولپمنٹ اقدامات کو موثر انداز میں پیش کیا گیا۔ایکسپو...
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں نئی اجرک ڈیزائن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تنصیب کیخلاف درخواست مسترد کردی. ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نئی اجرک ڈیزائن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تنصیب کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہری فیصل حسین نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت نے پرانی نمبر پلیٹس کے استعمال کو ختم کرکے اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹس لازمی قرار دے دی ہیں، جن کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے، جو عوام کیلئے غیر ضروری مالی بوجھ ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نئی اجرک پلیٹس نہ لگانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقی ونگ میں نئے بال روم کے منصوبے کے خلاف تاریخی تحفظ کی ایک اہم تنظیم نے وائٹ ہاؤس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ یہ مقدمہ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پریزرویشن نے دائر کیا ہے، جو 1949 میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور کانگریس کے چارٹر کے تحت کام کرتی ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اکتوبر میں مشرقی ونگ کے ایک حصے کو مسمٹ کرنے سے قبل لازمی تاریخی اور ماحولیاتی جائزے حاصل نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’کوئی صدر، چاہے...
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر لگائی گئی ’ویژیبلیٹی فلٹرنگ‘ ختم کی جائے۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے 2 بیٹوں کو 22 ماہ سے اپنے والد عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جنہیں اُن کے مطابق اقوامِ متحدہ کی رائے میں ’غیر قانونی حراست‘ میں رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے متعلق صورتحال تشویش ناک ہے، بیٹوں کو بھی بات نہیں کرنے دی جا رہی، جمائما گولڈ اسمتھ انہوں نے...
بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کے واقعے پر شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں طارق رحمان نے واقعے کو ’غیر انسانی اور وحشیانہ‘ قرار دیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت اور خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ جلد از جلد ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار واضح رہے کہ انقلاب منچہ ایک سیاسی تنظیم ہے، اس کے ترجمان اور ڈھاکا سے آئندہ عام انتخابات کے ممکنہ...
لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ چاہتے ہیں مسلم لیگ ن گلگت میں کامیابی حاصل کرے،الیکشن کیلئے ہم ہر امیدوار سے انٹرویو کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، پارٹی میں اندرونی لڑائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میرٹ ہمارا نصب العین ہے، میرٹ پر فیصلہ مسلم لیگ ن کا اصول رہا ہے۔ نوازشریف نے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فضا بہت اچھی ہے، انتخابات کے نتائج اچھے آنے چاہئیں، ہمیں نظر رکھنی چاہیے کہ کون اچھا ہے اورکون نہیں، این ایف سی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا بھی حصہ ہوناچاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ 31دسمبر...
کلر سیداں(نیوزڈیسک) پولیس نے برطانیہ پلٹ نوجوان کو برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بنانے اور طویل عرصے تک بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ نوجوان دانش علی کے بھائی عاقب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق ملزم ڈیڑھ سال سے نازیبا ویڈیو کی بنیاد پر نوجوان کو بلیک میل کر رہا تھا اور اس دوران متاثرہ شخص سے برطانوی پاؤنڈز بھی وصول کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم نوجوان سے 14 لاکھ روپے کا بھی تقاضا کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے موبائل...
اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو 7ویں HLSCC...
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ...
VENEZUELA: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی نئی حدوں کو چھونے لگی واشنگٹن نے وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے ایک ہی دن بعد مزید چھ جہازوں پر سخت پابندیاں لگا دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد وینزویلا کے خلاف یہ اب تک کی سب سے جارحانہ کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔ واشنگٹن کے مطابق ضبط کیا جانے والا ٹینکر اسکیپر غیر قانونی آئل شپمنٹ میں ملوث تھا اور اب اسے امریکی بندرگاہ منتقل کیا جائے گا۔ ادھر کاراکاس نے اس اقدام کو سیدھا بین الاقوامی سمندری ڈکیتی قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی پابندیوں کی زد میں اس بار صرف آئل ٹینکرز ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو(آن لائن) وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری نے سری لنکا کا یکجہتی دورہ کیا اور سائیکلون سے شدید متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مزید امدادی تعاون کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے 200 ٹن اضافی امدادی سامان سری لنکا بھجوایا جا رہا ہے، جو 13 دسمبر کو وہاں پہنچے گا۔ امدادی کھیپ میں ادویات کے علاوہ ضرورتِ زندگی کا ضروری سامان شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو فوری امداد کی ضرورت تھی، جس پر پاکستان نے بروقت تعاون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-3 کراچی کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ یہ مسلسل ناانصافی کب ختم ہوگی؟ یہ شہر جو پورے ملک کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، جہاں کے بچے روزانہ ہزاروں مشکلات، ٹریفک، شور، اکیڈمک پریشر، مہنگی کوچنگ، اور محدود تعلیمی سہولتوں کے باوجود شب و روز محنت کرتے ہیں، انہیں ہر سال صرف اس لیے دھکیل دیا جاتا ہے کہ ان کے پاس نہ طاقت ہے نہ سفارش۔ کراچی کے تعلیمی ادارے برسوں سے زبوں حالی کا شکار ہیں، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، لیب اور لائبریری کا فقدان، اور امتحانی سسٹم کی سختی کے باوجود یہاں کے طلبہ بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ جب بات سب سے اہم...
پاکستان، ترکیہ کا ایوی ایشن، دفاعی مینو فیکچرنگ اورہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر اتفاق: وزیر تجارت جام کمال سے ترک وفد کی ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایوی ایشن، دفاعی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر تجارت جام کمال خان سے ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور ایرو سپیس، دفاعی پیداوار اور معدنیات...
بغیر تنخواہ ایک دن گزارنا مشکل، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، حکومت سے واجبات لینا کتنا دشوار: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا حکومت سے اپنے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے پیں، حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے، پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے چار سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پی بی سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے عدالت کو بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-01-32 یروشلم/ واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے لیے 800 نئے رہائشی یونٹس کی اسرائیلی کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے،عالمی طاقتیں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہیں، اقوام متحدہ قراردادوںمیں صہیونی حکومت سے نئی آبادکاری فوراً روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،ادھر مسلم ممالک کے اعتراض پر ٹونی بلیئرکا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیاجبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امن بورڈ میں عالمی رہنماؤں کی شمولیت کا اعلان آئندہ سال ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 یہودی آبادیوں کے لیے 800 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس کا اعلان اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251212-01-7 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستانی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرقوانین پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر دانیال نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشتگردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں کوپہلے بھی کہا تھا پاکستانی قوانین پر عمل کریں۔ طلال چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افغانستان کے حکومتی اداروں کے آفیشل اکاونٹس سے دہشتگردی پر مبنی مواد پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ چائلڈ پورنو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایوی ایشن، دفاعی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر تجارت جام کمال خان سے ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور ایرو اسپیس، دفاعی پیداوار اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251212-08-5 اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری(امریکا) کے طور پر مریم آفتاب کی پیشہ ورانہ مہارت اور گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے، ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششیں پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی رابطے مزید مستحکم ہونگے اور پاکستان کے کے لیے پورے عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کی نوبیل امن انعام یافتہ اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو تقریباً ایک سال بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔ ماچادو طویل عرصے سے وینزویلا میں روپوشن تھیں، تاہم اوسلو پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے ہوٹل کی بالکونی سے ہزاروں حامیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس دوران حامی آزادی کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ماچادو ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ماریا کورینا ماچادو نے اس سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے آمرانہ طرزِ حکمرانی اور اْن کی مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کھڑے ہونے پر جیتا تھا۔ وہ بدھ کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کر سکیں اور ان کی بیٹی آنا کورینا سوسا ماچادو...
انڈیا اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشتگردی پر مبنی مواد چلایا جا رہا ہے، طلال چودھری
وزیر مملکت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جدید ٹیکنالوجی اے آئی اور الگوردم سے دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے، دہشتگردی میں ملوث 19 اکاؤنٹس بھارت اور 28 افغانستان سے آپریٹ کیے جارہے تھے، جس پر ایکس اور فیس بک کو شکایت درج کرائی تو انہوں نے انتہائی کمزور رسپانس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستانی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر دانیال نے مشترکہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر مستقل احتجاج جاری رہا تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کرسکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے اداروں پر براہِ راست تنقید کی، عوام ادارے کے خلاف بیانیہ پسند نہیں کرتے۔ ان کے مطابق عمران خان نے بھارت کے پروپیگنڈے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بات چیت کا کوئی طریقہ کار نہیں بن سکتا، ماضی میں مذاکرات کی کوشش عمران خان کے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک پر ختم ہوئی۔ مشیرِ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے قریب...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ لوگ کیا دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر پولیس افسران سے کہی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں ؟ پرسوں بھی روکا ہے آج بھی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون...
امریکی صدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج خبروں کے اعتبار سے ایک دلچسپ دن تھا۔ جیسا کہ شاید آپ جانتے ہوں، ہم نے ابھی ابھی وینزوئلا کے ساحل پر ایک بڑے تیل بردار جہاز کو ضبط کیا ہے۔ دراصل یہ اب تک ضبط کیا گیا سب سے بڑا تیل بردار جہاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محاصرے کے شکار وینزوئلا نے امریکہ کی جانب سے اس کے تیل بردار جہاز کی ضبطی کو سرعام چوری اور بین الاقوامی سطح پر بحری ڈاکہ زنی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن اس ملک کے تیل کے وسائل لوٹنے کی منظم منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وینزوئلا کی حکومت نے ایک سخت لہجے کے بیان میں امریکی فوج...
امریکی صدر ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج خبروں کے اعتبار سے ایک دلچسپ دن تھا۔ جیسا کہ شاید آپ جانتے ہوں، ہم نے ابھی ابھی وینزوئلا کے ساحل پر ایک بڑے تیل بردار جہاز کو ضبط کیا ہے۔ دراصل یہ اب تک ضبط کیا گیا سب سے بڑا تیل بردار جہاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محاصرے کے شکار وینزوئلا نے امریکہ کی جانب سے اس کے تیل بردار جہاز کی ضبطی کو سرعام چوری اور بین الاقوامی سطح پر بحری ڈاکہ زنی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن اس ملک کے تیل کے وسائل لوٹنے کی منظم منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وینزوئلا کی حکومت نے ایک سخت لہجے کے بیان میں امریکی فوج...
سینیٹ ہاؤسنگ کمیٹی نے زمین کے تنازعات، ملازمین کے واجبات اور لفٹ کی تنصیب پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا
سینیٹ کی ہاؤسنگ اور ورک کمیٹی نے آج اہم اجلاس میں زمین کے تنازعات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہیدِ ملت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لفٹ کی تنصیب سے متعلق فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ وزارت کے کاموں کی روانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کے تنازعات پر توجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس سال وزارت ہاؤسنگ میں 5 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے وزارت کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کو کافی مدت تک برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کام میں تسلسل اور موثر نتائج حاصل...
یروشلم: اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین یہودی آبادیوں کے لیے 764 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ اس کا اعلان اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے کیا۔ عالمی طاقتیں مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہیں، کیونکہ یہ 1967 کی جنگ میں قبضے میں لی گئی زمین پر تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں اسرائیل سے کہا کرتی ہیں کہ وہ نئی آبادکاری فوراً روکے۔ فلسطینی تنظیم پی ایل او کے رہنما واصل ابو یوسف کے مطابق، “ہمارے لیے تمام آبادیاں غیر قانونی ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔” سموٹرچ نے بتایا کہ 2022 کے آخر میں ان کے دور کے آغاز سے...
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرانی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی مسلسل جاری ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ متنازع اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا حالیہ دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اس دوران وزیراعظم نے انڈونیشیائی صدر...
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز کی شناخت ’THE SKIPPER‘کے نام سےہوئی ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جہاز کا دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سےتعلق ہے، تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی۔ ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی مدد سے جہاز کو قبضے میں لینے کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔ جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس میدورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کردی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(2) پاکستان کی آبادی کو کم کرنے (حقیقتاً ختم کرنے) کا گھناؤنا منصوبہ تیزی سے عملی جامہ پہن رہا ہے۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مغربی طاقتوں کی آشیرباد سے حکومت عنقریب ’’پاپولیشن کنٹرول‘‘ کے نام پر آئینی ترمیمی بل لانے والی ہے۔ یہ وہی صہیونی یہودی منصوبہ ہے جو قبل از پیدائش بچوں کے قتل کو خوبصورت پیکیج میں لپٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ نام رکھے گئے ہیں: ’’ماں و بچہ کی صحت کی حفاظت‘‘، ’’پیدائش میں فاصلہ‘‘، ’’فیملی پلاننگ‘‘۔ اور حیرت یہ کہ ایک گروہِ علماء اس پر ’’اسلامی‘‘ ہونے کی مہر ِ تصدیق بھی ثبت کر رہا ہے۔ قدیم جاہلیت اور جدید مغربی جاہلیت میں کوئی فرق نہیں رہا۔ فرق صرف طریقۂ...
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کر رہی ہے اور اداروں پر تنقید کر کے عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ وار کی سازش میں مصروف ہے اور مئی کی جنگ میں شکست آج تک بھارت کو ہضم نہیں ہوئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی تنقید کے لیے پارٹی دستیاب ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ...
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) سے فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ایشیا سیرل بلیئر کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران اے ایف ڈی کی معاونت سے واپڈا کے زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے مالی معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اے ایف ڈی واپڈاکے 5 زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کیلئے 351 اعشاریہ 5 ملین یورو قرض فراہم کر رہا ہے، جن میں منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ، وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کا دوسرا بحالی منصوبہ، ہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی اور چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کی صلاحیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن بلاامتیاز خدمت کا مرکز بن چکا ہے جہاں عوام کے بلدیاتی مسائل تیزی سے حل کیے جارہے ہیں،اس سلسلے میں گلشن اقبال بلاک 4 اے میں تقویٰ امام بارگاہ سے قائداعظم کالونی تک سڑک کی ازسر نو تعمیر کا عمل سر انجام دے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے دیگر کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کرتا رہے عوام کے ٹیکسز سے حاصل ہونے والا پیسہ، ایمانداری کے ساتھ ان ہی پر خرچ کیا جارہا ہے جس کے گلشن اقبال ٹاؤن کے عوام خود چشم دید گواہ ہیں۔ مذکورہ سڑک طویل...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف رٹ قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں کئی قانونی ابہام موجود تھے اور ہیں۔ کیا کسی جج کے خلاف رٹ کے ذریعے کارروائی کی جا سکتی ہے؟ کیا جج کے خلاف کارروائی کرنے کا واحد فورم سپریم جیوڈیشل کونسل نہیں ہے؟ بہر حال ابھی کی خبر یہی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ یونیورسٹی نے بھی رٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے اور رٹ قابل سماعت ہو گئی ہے۔ اس سے قبل سپریم جیوڈیشل کونسل کے قواعد میں بھی تبدیلی کی گئی اور یہ طے کیا گیا کہ اگر کسی جج کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو جاتا ہے تو اگر وہ مستعفی...
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ے کہا ہے کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں ایک شورش ہے، ایسے لگتا ہے جیسے نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی۔ کسی ایک سیاسی حریف پر ایک بھی سیاسی مقدمہ ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دیدوں گا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا آپ نے پارلیمنٹ کو مضبوط فوج کو کمزور کر کے کرنا ہے۔ آپ خود فوج کی پیدوار ہیں آپ کس منہ سے فوج کے خلاف بات کر سکتے ہیں۔ پاپولر ہونا کیا...
کراچی میں شادی سے ایک روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کے مقدمے میں فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا، جسے عدالت نے منور کر کے پانچوں ملزمان کو بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شادی سے ایک دن قبل نوجوان کے قتل کے مقدمے میں ملزمان اور مقتول کے ورثا کے درمیان ہونے والا صلح نامہ منظور کرتے ہوئے گرفتار پانچوں ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو شادی سے ایک دن قبل نوجوان اسامہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقتول اسامہ کے اہل خانہ اور ملزمان کے درمیان باقاعدہ صلح نامہ عدالت میں پیش کیا گیا، جسے فریقین کے اتفاقِ رائے...
اسلام آباد کے علاقے گولڑہ کی کچی آبادیوں میں مقامی افراد بشمول خواتین پر تشدد میں ملوث چینی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گولڑہ تھانے میں مقدمہ درج کرکے 3 چینی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ مقدمے کے مطابق مدعی محمد خان اور ان کا خاندان قریب جھگیوں میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: جدید پروسیسرز اسمگل کرنے کا الزام، 2 امریکی و 2 چینی شہری گرفتار مدعی کے مطابق اس دوران 7 چینی باشندے وہاں آئے اور جھگیوں میں رہنے والی خواتین کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، جس پر مدعی اور ان کے قبیلے کے دیگر افراد نے...
لاہور ہائیکورٹ میں پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، تاہم عدالت نے آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے کی، جو شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پتنگ بازی سے متعلق نافذ آرڈیننس کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 اسمبلی میں پیش؛ دھاتی ڈور پر مکمل پابندی سماعت کے دوران جسٹس ملک اویس خالد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کی ابتدا چین میں تقریباً ڈھائی ہزار سال قبل ہوئی اور آج بھی دنیا کے مختلف ممالک...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سرکاری وکلا اور عدالتی معاون اور درخواست گزار کو سنا گیا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل کو بھی سنا گیا، درخواست گزار نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اہلیت کو چیلنج کیا ہے، کنڈکٹ کو نہیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں یہ درخواست قابل سماعت ہے، سپریم کورٹ کے جسٹس جہانگیری کیس کے حکم کی روشنی میں بھی درخواست قابل سماعت قرار دی جاتی...
— فائل فوٹو کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔جامعہ کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر کے واقعات کی عالمی میڈیا پر اطلاعات بہت کم آتی ہیں۔ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے، مشعال ملکحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے۔ اُنہوں...
اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور شہری وقاص احمد و سہیل علیم کے درمیان مالی لین دین کے تنازعے نے سنسنی خیز قانونی موڑ اختیار کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وقاص احمد کی اپنے اور اہلیہ کے خلاف درج دو مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔وقاص احمد کی اہلیہ اور تین بچیوں کو اسلام آباد پولیس لاہور سے اٹھا کر لائی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جواد طارق عدالت میں پیش ہوئے ۔ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ...
رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مریدکے میں ابھی تک گرفتار بے گناہ علماء و کارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے وعدہ کے مطابق اہلسنت کے مدارس جو ابھی تک بند ہیں ان کو فوری کھولے، مساجد و مدارس اور خانقاہوں پر چھاپے فوری بند کئے جائیں، صاحبزادہ حامد رضا پر دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدین تنظیمات اہلسنت نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ مریدکے میں قادیانی سازش و مسلکی تعصب کی تحقیقات کرے۔ سانحہ مریدکے میں ابھی تک گرفتار بے گناہ علماء و کارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے وعدہ کے مطابق اہلسنت کے مدارس جو...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی جو غیرقانونی جوا ایپس کے فروغ اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار تھے، حال ہی میں ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔ رہائی کے بعد جاری کی گئی اپنی تازہ ویڈیو میں انہوں نے قومی سائبر کرائم ادارے این سی سی آئی کے بعض اہلکاروں پر تشدد، ہراسانی، بلیک میلنگ اور بھاری رقوم کے مطالبات جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ڈکی بھائی نے اپنے تفتیشی افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری جو اس وقت زیرِ حراست ہیں ان پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افسر نے ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے کر 60 لاکھ روپے کا تقاضا کیا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 54 ویں یوم شہادت پر چیف آف ڈیفنس فورسز، نیول چیف اور ائر چیف نے خراج عقیدت پیش کیا۔ مسلح افواج سوار محمد حسین شہید کی بہادری کو یاد کرتی ہے۔ انہوں نے 1971ء کی جنگ کے دوران دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔. سوار محمد حسین شہید کے جرات مند اقدامات سے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ ہوئے۔ ان کی جرات و بہادری سے میدان جنگ کا نقشہ تبدیل ہوا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور موبلٹی کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ے کہا ہے کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں ایک شورش ہے، ایسے لگتا ہے جیسے نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔پنجاب اسمبلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی۔ کسی ایک سیاسی حریف پر ایک بھی سیاسی مقدمہ ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دیدوں گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا آپ نے پارلیمنٹ کو مضبوط فوج کو...
سات سال شوہر کے بارے میں پتہ نا چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے، سندھ ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سات سال شوہر کے بارے میں پتہ نا چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے۔جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو 14 سال سے لاپتا شہری کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دائر کیس میں لاپتا شہری کی اہلیہ کو طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ درخواستگزار آکر بتائیں کہ کیا اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وہ درخواست کی پیروی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔درخواستگزار کے وکیل سید ندیم الحق ایڈووکیٹ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی خاتون کے شوہر کے بارے میں سات سال تک کوئی خبر نہ ملے تو وہ قانونی طور پر آزاد ہو جاتی ہے۔یہ ریمارکس جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تشکیل پانے والے آئینی بینچ نے دئیے، جس میں جسٹس عبد المبین لاکھو بھی شامل تھے اور اس موقع پر ایک 14 سال سے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی گئی۔عدالت نے اس کیس میں لاپتا شہری کی اہلیہ کو طلب کیا اور کہا کہ درخواست گزار خود آکر واضح کرے کہ کیا وہ اتنے طویل عرصے کے بعد بھی درخواست کی پیروی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔درخواست گزار کے وکیل سید ندیم الحق...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر اب بھی سمجھوتہ کریں تو جیل سے نکل سکتے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کا کہا جا رہا ہے، جن سیاسی جماعتوں کے ساتھ پہلے یہ کیا گیا، کیا وہ آج ختم ہوگئیں؟اسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف روڈ پر نکلا اور کہا ووٹ کو عزت دو، کیا ووٹ کو اس طرح عزت دی جاتی ہے؟ ہمارے کچھ سینئر لوگوں کو نااہل کیا گیا، مسلم لیگ ن کو چیلنج ہے کہ آزاد اور منصفافہ الیکشن ہو، وہ 10سیٹیں بھی جیتیں تو مان جائیں...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ سے متعلق جاری منصوبوں، مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومرو بھی موجود تھے۔ اے ڈی بی کے وفد نے نہ صرف موجودہ منصوبوں...