2025-04-22@19:57:04 GMT
تلاش کی گنتی: 810
«فیصلہ کیا»:
(نئی خبر)
تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا ایف بی آر کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتاہے کہ اگرکوئی اچھا کام ہوبھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ساڑھے چارسال بعد آخر پی آئی اے نے یورپ کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے جو بلاشبہ ایک مثبت پیشرفت ہے، غلام سرورخان آج کل جہاں بھی ہیں ان سے پوچھنا چاہیے کہ آخر آپ کو کیا ضرورت پیش آئی تھی...
سماجی رابطے اور سیاسی ابلاگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے متاثر ہوتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی فیکٹ چیکنگ کے روایتی طریقے سے انحراف کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹا کمپنی اجتماعی اطلاعات کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے روایتی حقائق کی جانچ پڑتال کو صارف کے ذریعے فعال رکھنے والے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے، جو اچھا خاصا ایکس کی پالیسی سے متاثر فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟ ڈیجیٹل منظر نامے پر میٹا کے اس اقدام کو بیشتر سر گھما کر دیکھ رہے ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی...
پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے لاہور میں مزید تین نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ نئے دفاتر شملہ پہاڑی نادرا سنٹر، ساندہ نادرا سنٹر اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت میں نادرا...
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں کیا گہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ لطیف کھوسہ کو بیرونِ ملک جانے سے نہ روکا جائے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ 10 جنوری سے 24 جنوری تک کینیڈا جانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...
طیب سیف: پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مزاکرت کے ڈیڈ لاک پر پی ٹی آئی کا فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ملک سے باہر ہیں ان سے ملاقات کے بعد مطالبات تحریری طور پر دیے جایے گے ۔سپیکر ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ کیا تھا ۔اسد قیصر کے تحفظات پر سپیکر ایاز صادق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔بیرسٹر گوہر نے ایاز صادق کے...
لاہور: پنجاب کے کاشت کاروں کے لیے بری خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے رواں سال بھی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گندم کی امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گندم خریدنے سے انکار کردیا اور فصلوں کی امدادی قیمت دینا بھی بند کردی، جس سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پہلے سے گوداموں میں موجود گندم کو اب طویل عرصے کے بعد فلور ملز کو جاری...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2024ء ) مریم نواز حکومت کا کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار، گندم کی امدادی قیمت بھی مقرر نہ کرنے کا فیصلہ، محکمہ خوراک پںجاب اور وفاقی حکومت کا محکمہ پاسکو کو بھی بند کرنے کا فیصلہ، کسان تنظیموں نے کسانوں کا مالی طور پر تباہ ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گندم کی امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گندم خریدنے سے انکار کردیا اور فصلوں کی امدادی قیمت دینا بھی بند کردی،...
اجلاس میں غواڑی پاور پراجیکٹ، ہینزل پاور پراجیکٹ، عطا آباد اور دیگر پاور پراجیکٹس پر فوری کام کرانے سمیت دیگر اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کا ایک اہم اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے جاری پیشرفت پر متعلقہ حکام نے کونسل ممبران کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں جی بی میں جاری بجلی بحران کے مستقل حل کے لئے گلگت بلتستان پاور بورڈ کا فوری اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا جس میں غواڑی پاور پراجیکٹ، ہینزل پاور پراجیکٹ، عطا آباد اور دیگر پاور پراجیکٹس پر فوری کام کرانے سمیت...
کاشت کاروں کیلئے بری خبر! پنجاب حکومت نے گندم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کے کاشت کاروں کے لیے بری خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے رواں سال بھی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گندم کی امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گندم خریدنے سے انکار کردیا اور فصلوں کی امدادی قیمت دینا بھی بند...