2025-12-14@17:54:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2335
«کی حد تک»:
(نئی خبر)
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کومتعلقہ حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریلیف کے کاموں کے دوران ثابت ہوا کہ پنجاب میں مختلف ڈپارٹمنٹ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے- انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد سیلاب کی ا تنی خطرناک صورت حال کا سامنا...
وفاقی حکومت نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ (ستمبر) کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے حوالے سے نئے فنانشل ایڈوئزر کی تقرری کیلئے خواہشمند پارٹیوں سے درخواستیں طلب کررکھی ہیں اور اس کیلئے 2 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے جو کہ اگلے چند میں ختم ہوجائے گی۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 2 ستمبر تک ٹینیکل اور فنانشل تجاویز جمع کروانا ہونگی اس کے بعد ستمبر کے وسط تک نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ نئے تعینات ہونے والے فنانشل ایڈوائزر...
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے رہائشی ایک نوجوان طالب علم اکرام اللہ نے اپنی زندگی کی ایسی داستان سنائی جو نہ صرف ذاتی محنت اور لگن کی عکاس ہے بلکہ بلوچستان کے ہزاروں محروم بچوں کی آواز بھی ہے۔ https://twitter.com/WENewsPk/status/1961643792643297285 سنہ 2022 میں خسنوب گاؤں میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد جب لوگ کیمپسوں میں پناہ گزین تھے اس وقت ملک کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر دیگر متاثرین کے برعکس اکرام اللہ نے وزیر اعظم سے کپڑوں، ٹینٹ یا کھانے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ان سے معیاری تعلیم کا حق مانگا۔ اکرام اللہ نے بتایا کہ ’میں نے کہا سر! ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تعلیم...
سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدری عثمان علی کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ مزید پڑھیں: ‘مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا’، یوٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس جاری کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، تاہم ملزمہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتاری سے بھی روک دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں جمعرات کی صبح سے اب تک کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ شہر پر مکمل قبضے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے اس کارروائی پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہو گی اور لاکھوں شہری مزید بے گھر ہونے پر مجبور ہوں گے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق زیتون اور شجاعیہ کے علاقوں میں اسرائیلی زمینی آپریشن کے...
کوئٹہ: بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے 1.7 ملین ایرانی ریال، 4470 افغانی کرنسی،3 لاکھ پاکستانی روپے، 1000 اماراتی درہم، 51 ہزار جاپانی ین اور 101 امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ذکریا، ندا محمد، نذر جان، سعید خان، محمد یوسف اور عتیق محمد شامل...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ میں یکم تا 3 ستمبر دریائے سندھ کے پہلے بیراج، گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی آمد متوقع ہے۔ مشرقی دریا پنجاب میں تباہی پھیلا رہے ہیں اور سندھ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کی جائے تاکہ صوبہ آنے والے دباؤ کو سنبھال سکے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ارسا نے چشمہ بیراج پر پانی روکنے اور تربیلا سے اخراج کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ گڈو بیراج پر ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کیوسک پانی کا...
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاکھوں ایکڑ اراضی زرعی اور بنیادی ڈھانچہ جات کی تباہی کے ساتھ ساتھ چھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب کے کنارے واقع 333 دیہات میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ان میں سیالکوٹ کے 133، وزیرآباد کے 16، گجرات کے 20، منڈی بہاؤالدین کے 12، چنیوٹ کے 100 اور جھنگ کے 52 دیہات شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے ستلج کے کنارے واقع 335 دیہات کے 3 لاکھ 80 ہزار 768 شہری سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لیے 104 امدادی کیمپ اور 105 میڈیکل کیمپ کام کر رہے ہیں۔ ستلج...
لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ نے سیلابی خطرے کو سنگین بنا دیا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جبکہ کوٹ مومن میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے دوران شاہدرہ کے مقام پر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، تاہم صورتحال تاحال قابو میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا...
اسلام آباد: 26 ترمیم کے بعد پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں سے خاطر خواہ ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، قبل ازیں ایسی ہی ان کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیساتھ واپس کر دی تھی جس کیخلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے۔ 25 جون کو وزیراعلیٰ گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں گئے، صوبائی بجٹ پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر غور کی استدعا کی، جسٹس منصور نے چیف جسٹس یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد وزیر اعلیٰ گنڈا پور...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کی قرارداد پاس نہیں کر سکتی۔ شرجیل میمن جام صادق برج پر پہنچے، جہاں انہوں نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انجنیئرز، کنسلٹنٹس اور دیگر حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی جب کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یلو لائن بی آر ٹی کا کوریڈور ہے، اس کے ساتھ جام صادق...
بھارت کے روس سے تیل خریدنے اور ساتھ ہی امریکی منڈیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش الٹی پڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ-مودی 35 منٹ کی کال جس نے بھارت امریکا تعلقات میں دراڑ ڈال دی امریکا نے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد تک ٹیکس لگا دیا ہے، جو اب تک کے سخت ترین اقدامات میں سے ایک ہے۔ برآمدات پر بڑا جھٹکا امریکہ کی اس پابندی سے بھارت کی 55 فیصد برآمدات متاثر ہوں گی، جن کی مالیت 87 ارب ڈالر ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ٹیکسٹائل، انجینئرنگ مصنوعات، دوائیں اور آئی ٹی ہارڈویئر کی برآمدات پر پڑے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے بنگلہ دیش، ویتنام اور چین جیسے ممالک کو فائدہ پہنچ...
بیجنگ: چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے خدمات میں چین کی تجارت کی ترقی اور چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کی تیاریوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔اس سال 70 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی ادارے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں شرکت کریں گے اور آسٹریلیا پہلی بار میزبان ملک ہوگا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فی الحال ، تقریباً 2،000 کاروباری ادارے آف لائن نمائش میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس میں تقریباً 500 فارچیون 500 اور صنعت کے معروف کاروباری ادارے شامل ہیں ،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے جاری حتمی سفارتی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی کی یہ سفارتی کوشش دو سے تین ہفتوں میں ایک اچھے فیصلہ کن انجام تک پہنچ جائے گی۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس سفارتی کوشش کے باعث دو سال سے جاری غزہ جنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔ امریکی صدر نے اس سفارتی کوشش اور جنگ بندی کے حتمی ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ وہ کافی پُراعتماد نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں حماس کی طرف سے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی اور اس کے...
کیرالہ(انٹرنیشنل ڈیسک )بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور...
بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور دیوسوم نے اعلان...
پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں دیگر ممالک کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے، گزشتہ 10 سالوں میں ایک ہی گاڑی کی قیمت 3 گنا تک بڑھ گئی ہے، پیداواری لاگت میں اضافے کے علاوہ اس میں بھاری ٹیکسز بھی شامل ہیں جس وجہ سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ای او ٹویوٹا موٹرز علی اصغر جمالی نے سینیٹ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی زائد قیمتوں کی ایک بڑی وجہ بھاری ٹیکسز ہیں، گاڑی کی مجموعی قیمت میں 30 سے 60 فیصد ٹیکس کی رقم شامل ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ٹویوٹا فارچیونر...
غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آگئی ہے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق صرف آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور امداد کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانچ افراد کو نشانہ بنایا جو خوراک حاصل کرنے کے لیے جی ایچ ایف کے فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے قریب موجود تھے۔ اس سے قبل بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں امداد کے متلاشی کئی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارتِ صحت غزہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 62 ہزار 686 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 57 ہزار 951...
بیجنگ: چین کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت کی ہے اور رواں سال جنوری سے جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 293.18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ چین کے میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 سال میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم یکے بعد دیگرے 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کرتے ہوئے 2024 میں 512.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ چین کی 2024 میں دیگر رکن ممالک سے ای کامرس درآمدات میں سال بہ سال 34...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے۔ ان میں اشیاء کی تجارت کا پیمانہ بڑھتا رہا۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی رکن ممالک کے ساتھ اشیا کی تجارت 247.7 ارب ڈالر تک پہنچی جو سال بہ سال 0.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور 2024 میں یہ حجم 512.4 ارب ڈالر تک پہنچا ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔تجارت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی و تکنیکی تعاون...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور تازہ ترین سروے کے مطابق ان کی عوامی حمایت صرف 40 فیصد پر آ گئی ہے، جو ان کی موجودہ مدتِ صدارت کی سب سے پست سطح قرار دی جا رہی ہے۔ رائٹرز/اِپسوس کا سروے: حمایت محض 40 فیصد بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز اور اپسوس کے سروے کے مطابق صرف 40 فیصد امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہتے ہیں جبکہ اکثریت ان سے ناخوش ہے۔ پیو ریسرچ: مخالفت 60 فیصد تک پہنچ گئی پیو ریسرچ سینٹر کے تازہ ترین جائزے میں صدر ٹرمپ کے حق میں صرف 38 فیصد عوام جبکہ مخالفت میں 60 فیصد عوام نے رائے دی۔ ٹرمپ کی اوسطاً حمایت...
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی 8ضمانتوں کی درخواستوں پر سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی شامل تھے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات نہیں دیکھ سکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہتر ہوگا کہ کیس کی سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی جائے تاکہ تمام فریقین کو موقع مل جائے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب...
2024 کےاختتام تک چینی کھلاڑیوں نے ملک کی ’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیتی ہیں
بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے سربراہ گاؤ جی دان نے چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ملک کی’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران چین کے کھیلوں کے شعبے کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ منگل کے روز انہوں نے کہا کہ 2024 کے اختتام تک ملک کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران چینی کھلاڑیوں نے کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیت کر 68 مرتبہ عالمی ریکارڈز قائم کئے ہیں۔چینی کھلاڑیوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں تاریخ میں بہترین نتائج حاصل کیے اور پیرس اولمپکس میں ملک سے باہر منعقدہ کھیلوں میں بہترین نتائج حاصل کیے۔ چین نےکامیابی کے ساتھ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ملک بھر میں شدید بارشوںاور سیلابی صورتحال میں کپڑے کی ہول سیل مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان ہے ،غیر یقینی موسم سے کاروبار میں 30 سے 35 فیصد کی کمی نے تاجروں کو پریشان کر دیا۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں شدید بارشیں اورسیلاب کے باعث کپڑے کی خریداری میں 35 فیصد تک کمی آگئی،کپڑے کی طلب کم ہونے سے پاور لومز سیکٹر بھی متاثر ہو رہا ہے۔(جاری ہے) صدر کلاتھ مارکیٹ فیصل آبادکاکہنا ہے کہ ہمارا 30 فیصد سے زیادہ کاروبارمتاثر ہے کیونکہ خیبرپختونخواہ، کشمیر سے لوگ نہیں آرہے،بیشترعلاقوں میں پانی سے شاہرائیں متاثر ہونے سے تاجروں کی آمد محدود ہوگئی، تاجرپریشان ہیںکہ اب وہ کون...
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 8 ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات وہ نہیں دیکھ سکے ہیں، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ بہتر ہوگا کیس کی سماعت کل بدھ کو ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی جائے تاکہ تمام فریقین کو موقع مل سکے۔وکیل عمران خان نے وضاحت کی کہ جمع کرائی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے وکلا سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواستگزار عدالت پیش ہو سکتے ہیں؟وکیل نے کہاکہ درخواست گزار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ اگر سزایافتہ اور مفرور سرنڈر نہیں کرتا تو وہ الیکشن لڑنےکا اہل نہیں،درخواستگزارنے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، درخواست گزار پہلے متعلقہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کے لیے 8 درخواستوں پر سماعت کل تک مؤخر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل ہیں۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات وہ نہیں دیکھ سکے، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ بہتر ہوگا کیس کی سماعت کل ساڑھے...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد اضافے کے بعد 323 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ُپی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 323 افراد جاں بحق اور 156افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں...
خیبر پختون خوا کے ضلع سوات اور بونیر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، بونیر کی تحصیل گدیزی قادر نگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ تحصیل گدیزی قادر نگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔ مہمند میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا سامان چوری، 2 ملزمان گرفتارمہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کر لیا گیا۔ ریکسیو کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر اب تک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 1165 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔بونیر کے عمر خان...
سٹی 42 : گلگت بلتستان اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچا دی گئیں۔ سیلاب سے متاثرہ غذر میں پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی بروقت، فعال امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ابھی یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل ادویات اور اشیائے ضروریہ متاثرین تک پہنچائی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپس میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب شدید زخمیوں کو بروقت فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ...
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 308 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 308 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے...
راولپنڈی ڈویژن میں 2025 میں اب تک ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال کے آج کے دن تک ڈینگی کیسز کی تعداد 85 کے برابر ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں 35، مری میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مری میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں اٹک میں 4، چکوال میں 3، جہلم میں 1 ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں۔ سال 2024 میں ڈویژن بھر میں 6869 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 2024 کے دوران سب سے زیادہ 6564 کیسز سامنے آئے،محکمہ صحت ڈویژن میں 2025 کے دوران اب تک ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے جبکہ...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 ) خیبر پختونخوا میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 307 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور دو بچہ شامل ہے رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 74 گھر وں کو نقصان پہنچا جس میں 63 گھروں کو جزوی اور 11 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں.(جاری ہے) یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات،...
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینک سٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ آن لائن پورٹل رات بارہ بجے بند کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع، درخواستیں 16 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہیں ترجمان نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 8 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ درخواست گزار بینک سے تصویر اور بار کوڈ والی کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں تاکہ ریکارڈ میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج...
خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کی مدد میں مصروف اور این ڈی ایم اے صرف الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے، سینیئر وزیر آفتاب عالم
خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر و وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور صوبائی حکومت تمام تر وسائل ہنگامی صورت حال میں استعمال کر رہی ہے جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم وفاقی ادارہ این ڈی ایم اے صرف صوبے کے لیے الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں آفتاب عالم نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال، ہیلی کاپٹر حادثہ، امدادی سرگرمیوں اور حکومتی پیشگی تیاریوں پر تفصیلی بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری آفتاب عالم نے بتایا کہ صوبے...
شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نےعبوری ضمانت میں یکم ستمبرتک توسیع کی،سیشن کورٹ میں عدالتی تعطیلات کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔ڈیوٹی جج نے چوہنگ پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے پابند کردیا۔ گوگی بٹ نے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے سولہ اگست تک عبوری ضمانت کرائی تھی،گوگی بٹ کو سیشن کورٹ میں سخت حفا ظت میں پیش کیاگیا۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
کراچی: جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے خیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی، اس حوالے سے کسی قسم کی سیاست نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے، یہ افسوس ناک واقعہ ہے پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کا معاملہ خبروں کی حد تک ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے خیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی، اس حوالے سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق کیو این اے کی رپورٹ کے تحت عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.21 ڈالر (1.8 فیصد) بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.31 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے سے 63.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 5 جون کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 جون کے بعد کی کم ترین سطح پرآ گئی تھی۔امریکی توانائی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی، متعلقہ حکام کی سرزنش ، تمام ذمہ داران منصوبے کی تکمیل کیلئے کوششیں تیز کریں، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی اور متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے یوم آزادی (14 اگست) کو اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا خصوصی دورہ کیا،یہ وزیراعظم کا زیر تعمیر آئی ٹی پارک کا تیسرا دورہ تھا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی بینک کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 45 فیصد ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو 11 لاکھ 37 ہزار ٹن رہی، جس کی مالیت 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے، یہ 2024 کے مالی سال میں قائم کردہ 9 لاکھ 90 ہزار 266 ٹن (43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) کے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے،یہ نمایاں اضافہ ایک طرف سستے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر...
اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان اس دور کے امام حسین (ع)، امام خامنہ ای کیساتھ کھڑی ہے، لبنانی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ لبنانی حکومت اپنے نئے منصوبے کے ذریعے غاصب اسرائیلی رژیم کی سازشوں کی تکمیل میں مگن ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ آج ہم امام حسین علیہ السلام کے جہاد اور ان کی تحریک کی بدولت، یقینی فتح کے راستے پر گامزن ہیں! آج صبح اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لبنانی عوام کے ساتھ خطاب میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گاں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گاوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ...
سندھ کے کھجور کے شعبے کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ مل کر حکومتی حکمت عملی میں تبدیلی نے سندھ کے کھجور کے شعبے کو نئی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ترغیب دی ہے، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پیداوار کے زیادہ حجم کے باوجودسندھ کا کھجور کا شعبہ تاریخی طور پر فصل کے بعد کے نقصانات، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی کمی اور غیر معیاری پیکیجنگ اور پروسیسنگ کے طریقوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں تک محدود رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما رہا ہے.(جاری ہے) ان سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ زراعت سندھ، ٹریڈ...
مجلس عزا سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اربعین ظلم کے خلاف اُٹھنے کا نام ہے، بکھری ہوئی قوم کو دوبارہ منظم کرنے کا نام ہے اور دشمن کو مایوس کرنے اور دوست کو امید دلانے کا پیغام ہے، اربعین صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ عالمی سطح پر بے مثال اجتماع ہے جو حسینی شعائر کی سب سے بڑی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ "چہلم" قرآن و سنت کی ایک معروف اصطلاح ہے، اربعین ایک قرآنی حقیقت ہے جس کا ذکر انبیاء علیہم السلام کے واقعات میں مسلسل ملتا ہے۔ گوٹھ بنگل خان چانڈیو میں سالانہ مجلسِ عزا سے خطاب...
نگر نگر قریہ قریہ وطن سے محبت کا والہانہ اظہار،گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار ،آسمان پرلہراتے پرچم اور روشنیوں کا سمندر آگیا نمازِ فجر کے بعد21توپوں کی سلامی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں ،مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی مزار پر قائد اعظم پر حاضری معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا۔کراچی سے خیبر، گلگت سے گوادر تک وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، نگر نگر قریہ قریہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار رہے۔آسمان پر...
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈی آئی خان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور پہاڑ پور میں حقیقی آزادی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ناحق قید کیا گیا ہے، ہم ان کی باعزت رہائی کے لیے میدان میں ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے 4 سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ امدادی اداروں کو شام کے علاقے السویدہ میں تشدد سے متاثرہ خاندانوں تک محفوظ رسائی ملنی چاہیے جنہیں خوراک سمیت اپنی بقا کے لیے درکار چیزوں کی اشد ضرورت ہے۔السویدہ میں گزشتہ اور رواں ماہ ہونے والے مہلک فرقہ وارانہ تشدد میں سیکڑوں لوگوں کی ہلاکت ہوئی جن میں کم از کم 22 بچے بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں 21 بچے زخمی بھی ہوئے اور ایک لاکھ 90 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی جن کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔ Tweet URL علاقے میں ضروری خدمات کی فراہمی میں آنے والا...
شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل (ر) محمد طاہر نے کہا ہے کہ اُن کے بیٹے نے کئی اہم انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو کامیابی سے لیڈ کیا اور متعدد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ جاکر اُن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، وزیرِ داخلہ نے شہید کے والد کرنل (ر) محمد طاہر، والدہ اور بھائی میجر عثمان طاہر سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے اُن کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ"آپ شہید بیٹے کے باہمت اور بلند حوصلہ والدین ہیں۔ آپ...
ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی منڈی میں تبدیلیوں اور شرح مبادلہ کی نقل و حرکت کی وجہ سے 16 اگست سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر، باخبر ذرائع نے بتایا کہ حتمی حسابات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 4 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 0.5 فیصد...
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ کمیٹی نے وزارت صنعت اور پیداوار کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اجازت دی، اجلاس میں سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش کردہ سمری بھی منظور کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے 2.82 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، اس کے علاوہ چمڑے کی درآمد...
پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و عمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بل میں موجود شقوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار جرم پر جرمانہ دس لاکھ روپے ہوگا تاہم دوسری بار جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بنا لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، سازو سامان، ٹینک...
قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی شقوں میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلی بار جرم کے ارتکاب پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ دوسری بار جرم ثابت ہونے پر جرمانے کی رقم 50 لاکھ روپے تک بڑھا دی جائے گی۔ بل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کردیا جائے گا۔ غیر قانونی فروخت کی صورت...
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و عمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بل میں موجود شقوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار جرم پر جرمانہ دس لاکھ روپے ہوگا تاہم دوسری بار جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بنا لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، سازو سامان، ٹینک اور کنٹینر ضبط ہوں گے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈی سی کی ہدایات پر کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔...
برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ
برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: برکینا فاسو کے وزیر توانائی نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برکینا فاسو کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملکی معیشت کی بہتری اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ برکینا فاسو کے وزیر توانائی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے...
ویب ڈیسک : وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 300 یونٹ تک بڑھانے کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا 300 یونٹ کا ریٹ دینے سے سالانہ 275 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے لیے ابھی تک بجلی کا کوئی ریٹ آفر نہیں کیا گیا، سسٹم میں تقریباً 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہےجبکہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی اور رعایتی ٹیرف فراہم کیا جا رہا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ وفاقی وزیر...
اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے اور 16 اگست تک جاری رہے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع ہو گئی ہیں اور باقی نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکج کی سہولت موجود ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ درخواست کے ہمراہ پیکیج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے...
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے جناح ہاؤس کو جلتے ہوئے دیکھا، مناظر ٹی وی پر چلے، عدالتی فیصلہ جب تک معطل نہ ہو نااہلی ختم نہیں ہوتی۔سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں کوئی قانون بھی ہے، جرم ہوگا تو قانون حرکت میں آئے گا، سزا صحیح ہوئی ہے یا غلط ہوئی ہے یہ ایک علیحدہ بحث ہے۔ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیدیاڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر سابق وزیر عمر ایوب کی نااہلی کے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ یہ سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عمر ایوب کے جونیئر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس کی آج سماعت پشاور ہائیکورٹ میں جاری ہے۔ اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ کیونکہ عمر ایوب پہلے ہی نااہل ہو چکے ہیں اور سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر ان کی نااہلی قطعی ہے۔ الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے...
خواب، جذبے، جدوجہد، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا نام ’’پاکستان‘‘ ہے، مملکت خداداد پاکستان کی عظیم کہانی مصنفہ اور شاعرہ کشور ناہید کی زبانی سنیئے۔ کشور ناہید بتاتی ہیں کہ آزادی کے وقت ٹرین میں موجود جوان لڑکیوں کو پکڑ کر لے جاتے تھے جبکہ مسافر ٹرینوں میں موجود لڑکوں کو مار دیتے تھے۔ مصنفہ نے بتایا کہ اس وقت ایک ٹرین کراچی اور دوسری سیدھی لاہور آتی تھی، پاکستان آنے والے لوگوں کو جہاں پناہ ملتی تھی وہیں رک جاتے تھے۔ شاعرہ کشور ناہید کہتے ہیں کہ سرکاری ملازموں نے خود بتایا ہمارے پاس کوئی کرسی یا میز نہیں تھی، سرکاری ملازمین نے بتایا ہم زمین پر بیٹھ کر کاغذوں پر لکھتے تھے اور کاغذوں کو جوڑنے کے...
ویب ڈیسک : بینظیر ہنرمند پروگرام کی جانب سے خواتین کو بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر کے با عزت روزگار حاصل کریں۔ بینظیر ہنرمند پروگرام میں خواتین کو مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی جس کا دورانیہ تین سے 6 ماہ ہوگا۔ دورانِ تربیت ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، ٹریننگ کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ اور متعلقہ شعبے میں روزگار کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کے عین مطابق شعبہ جات جیسا کہ ہوٹل منیجمنٹ، آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل اسکلز، ہیلتھ کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل جیسے شعبوں...
پاکستان نے اپنی پہلی نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جو ملک کی معیشت میں سات سے بارہ فیصد اضافے اور 2030 تک تین ملین نئی نوکریاں پیدا کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شازہ فاطمہ نے بتایا کہ یہ پالیسی اے آئی کی ترقی کے لیے مکمل روڈ میپ فراہم کرتی ہے، جس میں ٹیکنالوجی کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی اے آئی دوڑ میں مسابقت کے قابل بنانے کا منصوبہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ملکی ٹیکنالوجی ایکو...
غزہ :حالیہ عرصے میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس نے پوری دنیا کے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ پیر کے روز عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین-اسرائیل مسئلے پر ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو چھونگ نے اپنے بیان میں “چار ضروری اقدامات” پیش کیے۔ انہوں نے چین کے موقف کو واضح طور پر بیان کیا، فلسطین-اسرائیل مسئلے کے مناسب حل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں، اور بین الاقوامی انصاف اور عدل کے تحفظ کے لیے چین کی دانشمندی کا اظہار کیا۔چین کے پیش کردہ “چار ضروری اقدامات” کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہر نقطہ موجودہ تنازعے کے...
مری (نیوز ڈیسک)مری میں یومِ آزادی کے موقع پر ہجوم اور بد نظمی سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں مری کی مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Post Views: 4
خیبرپختونخوا، 2018سے 2021تک صحت انصاف کارڈ میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف sehat insaf card WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 تک صحت انصاف کارڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں 28 ارب 61 کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ نجی اسپتالوں کو غیرضروری طور پر صحت سہولت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، پینل میں شامل نہ ہونے والے بعض نجی اسپتالوں کو اربوں روپیکی ادائیگیاں کی گئیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ پلس سے اربوں...
پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی آڈٹ رپورٹ میں 2018 سے 2021 کے دوران صحت انصاف کارڈ اسکیم میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحت سہولت کارڈ اور دیگر منصوبوں میں مجموعی طور پر 28 ارب 61 کروڑ روپے کی بےقاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی نجی اسپتالوں کو بلاجواز صحت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا، جبکہ بعض غیر رجسٹرڈ اسپتالوں کو بھی اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 10 اضلاع کے 48 اسپتالوں میں سے 17 اسپتال ایسے تھے جو صحت سہولت کارڈ کے پینل میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے، اس کے باوجود انہیں فنڈز جاری کیے گئے۔ سوات کے دو غیر...
اسلام ٹائمز: سلامتی کونسل میں امریکہ کے ویٹو نے اسرائیلی جارحیت کو لوہے کی ڈھال فراہم کی ہوئی ہے۔ پچاس سے زائد مسلم ممالک، جن کے پاس تیل اور گیس کے ذخائر، طاقتور افواج اور سیاسی اثر و رسوخ ہے، ایک متفقہ عملی لائحہ عمل بنانے میں ناکام ہیں۔ کچھ نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر کر لیے، کچھ نے مغربی طاقتوں کے دباؤ اور تجارتی مفادات کے بدلے خاموشی اختیار کرلی۔ او آئی سی اجلاس بلاتی ہے، قراردادیں پاس کرتی ہے، لیکن نہ کوئی معاشی دباؤ، نہ سفارتی مزاحمت۔ یہ خاموشی کمزوری نہیں بلکہ مفاد پرستی کا اعلان ہے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی دنیا کی تاریخ میں کچھ واقعات ایسے ہیں جو صرف ماضی کا حصہ نہیں بنتے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو مالی سال 25-2024 کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قاعدہ 159 اور 160 کے تحت جون 2025 میں ختم ہونے والے مالی سال 25-2024 کے لیے اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کا متن ہے کہ ہر سیاسی جماعت مالی سال کے اختتام کے 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کرے گی، جس...
یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر پلانٹ کے وعدہ کی تکمیل،ایکنک نے منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے رہائشیوں سے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کی فراہمی بارے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا ،قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک )نے وزیراعظم کے اعلان کے دو دن بعد ہی گلگت بلتستان میں مختلف مقامات کے لیے 100 میگاواٹ کے سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔ پی ایم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایکنک کی منظوری کے بعدمنصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا جس پر کل 24.957 ارب روپے لاگت آئے گی۔اپنے حالیہ دورہ گلگت کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ وزیراعظم کے اعلان کے محض 2 دن بعد ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنیک) نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے بعد منصوبے پر کام کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ گلگت کے دوران اعلان کیا تھا کہ ایکنیک جلد ہی یہ منصوبہ منظور کرے گا۔ منصوبہ پہلے ہی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے منظور ہو چکا ہے۔ منصوبے سے استور، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو، اسکردو اور شگر کے اضلاع مستفید ہوں گے۔...
لاہور: شہریوں کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے بغیر، زیر زمین سیوریج کی تنصیب کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے منصوبے کی منظوری دے دی، ایکنک کونسل کی صدارت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار نے کی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی، منصوبے سے وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کے نظام کا دیر پا حل ممکن ہو سکے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہ راست مستفید ہو سکے گی، ٹنل بورنگ منصوبہ نہ...
اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو 29اگست 2025تک اپنے مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ الیکشن کمشن کے اعلامیے کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو مالی گوشوار وں یک تفصیلات جمع کرانے کیلئے یاددہانی نوٹس جاری کردیا گیا ۔ سیاسی جماعتیں مالی سال25-2024 ء کے گوشوارے 29 اگست تک جمع کرائیں۔ گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکانٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ کے ساتھ جمع ہوں۔الیکشن کمشن کے مطابق پارٹی سربراہ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہ کرنے کی تصدیق کرانا ہوگی، فارم میں آمدنی، اخراجات، فنڈنگ ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیل لازم ہے۔اعلامیے کے مطابق فارم میں اوور رائٹنگ قابل قبول نہیں، آئی سی اے پی ممبرکا درست سرٹیفکیٹ...
شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں آج شام سے سوموار کی صبح تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنز نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں طویل کرفیو نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں آج شام سے سوموار کی صبح تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنز نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانا ہے، کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم اور نہتے شہریوں کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک امدادی سامان کی 18 کھیپیں غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز اٹھائی جا رہی ہے، فلسطینی طلبا پاکستان میں اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی...
وزارت توانائی نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے پروٹیکٹڈ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز دے دی۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھا دیا ہے، ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا۔ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ201 کے بجائے301 یونٹس استعمال کرنے والوں پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پرٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے، کمیٹی 201 کے بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو...
ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق، سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ ہوں گے،...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جامشورو کی تحصیل مانجھند میں پرائمری اسکول کی نئی عمارت نے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی خوش کردیا ہے۔8 سال تک یہ اسکول ایک جھونپڑی میں قائم تھا جہاں بچے اور اساتذہ دونوں تھے لیکن بجلی، واش روم اور کوئی فرنیچر موجود نہیں تھا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ نئی عمارت میں بچے خوشی خوشی پڑھائی کے لیے آتے ہیں۔یہ عمارت بننے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اسکول کے لیے فرنیچر بھی دیا ہے۔سات کمروں پر مشتمل اسکول کی نئی عمارت میں واش روم، پنکھے اور فرنیچر بھی ہے جبکہ کھیلنے کے لیے ایک کمپاونڈ بھی ہے۔اس اسکول میں گاؤں کے 120 لڑکے اور لڑکیاں پڑھنے آتے ہیں اور یہ...
—فائل فوٹو سانحۂ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد شروع ہو گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایری گیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی، انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔رپورٹ میں محکمۂ اری گیشن کے 3 افسران سمیت 5 افراد غفلت کے ذمے دار قرار دے دیے گئے، افسران میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایگزیکٹیو انجینئر، گیج ریڈر، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر شامل ہیں۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق...
پاکستانی کرکٹ تاریخ میں کئی نشیب و فراز آئے، مگر جب بات ہو بیرونِ ملک تنازعات، خاص طور پر برطانیہ میں ہونے والے قانونی یا اخلاقی مسائل کی، تو یہ کہانی خاصی طویل، پیچیدہ اور بعض اوقات شرمناک بھی رہی ہے۔ حالیہ واقعہ کرکٹر حیدر علی کا ہے، جنہیں گریٹر مانچسٹر پولیس کے ایک مبینہ مجرمانہ واقعے میں تحقیقات کا سامنا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں عارضی طور پر معطل کردیا ہے مگر یہ پہلا موقع نہیں۔ یہاں ہم ان پاکستانی کرکٹرز کا جائزہ لیتے ہیں جنہیں برطانیہ میں ماضی میں تنازعات، قانونی کارروائی یا اخلاقی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا: دانش کنیریا لیگ اسپنر دانش کنیریا کا نام پہلی بار 2009 میں انگلینڈ میں...
لاہور: واہگہ بارڈر پر باب آزادی اور اسٹیڈیم کی توسیع اور آرائش کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، منصوبے کا رسمی افتتاح 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر کیا جائے گا۔ نیسپاک کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد زرغام اسحاق خان اس منصوبے کی براہِ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور انہوں نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ نیسپاک حکام کے مطابق 14 اگست کو نوتعمیر شدہ باب آزادی کا رسمی افتتاح کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، پاک فوج کے اعلیٰ عہدیداران، کور کمانڈر لاہور اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی شرکت متوقع ہے۔ تین ارب...
آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)غیر سرکاری ادارے فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک)نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی پر آٹھویں رپورٹ جاری کردی جس میں کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں۔اپنی رپورٹ میں فافن نے کہا ہے کہ اپریل 21 سے جولائی 31 کے دوران 35 پیٹیشنز پر فیصلہ سنایا گیا، ٹریبیونلز نے 374 میں سے 171 پیٹیشز کا اب تک فیصلہ کیا۔فافن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ان پیٹیشنز میں 124 کا تعلق قومی اسمبلی جبکہ 250 کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سے ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے، ذاتی نمبر پلیٹس کی ملکیت مالکان کو رکھنے اور گاڑی فروخت کے بعد بھی نمبر پلیٹ مالکان کے پاس رکھنے کی منظوری دی۔ تجارتی گاڑیوں کی فٹنس جانچ کے لیے واہ انڈسٹریز کو مراکز قائم کرنے کے اختیارات دیے گئے۔ محفوظ تاریخی عمارتوں کا دوبارہ سروے کرانے اور اس کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ خصوصی تعلیم کے اساتذہ اور عملے کی گریڈ 14 میں ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سالہ حکومتی...
اسلام آباد: غیر سرکاری ادارے فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک) نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی پر آٹھویں رپورٹ جاری کردی جس میں کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں۔ اپنی رپورٹ میں فافن نے کہا ہے کہ اپریل 21 سے جولائی 31 کے دوران 35 پیٹیشنز پر فیصلہ سنایا گیا، ٹریبیونلز نے 374 میں سے 171 پیٹیشز کا اب تک فیصلہ کیا۔ فافن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ان پیٹیشنز میں 124 کا تعلق قومی اسمبلی جبکہ 250 کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سے ہے۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن 4 ہزار 959 ارب روپے تک پہنچ گئی جس میں سب سے بڑا حصہ پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولیوں پرہے۔ وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن مالی سال 2024 تا 25 میں ریکارڈ 4 ہزار 959 ارب روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزار 468 ارب روپے زیادہ ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) سے منافع کی مد میں منتقل ہونے والی رقم کی وجہ سے ممکن ہوا۔(جاری ہے) واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں گزشتہ مالی سال کے 1,019 ارب روپے سے بڑھ کر 1,220 ارب روپے...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں این فائیوپر کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کواگلے سال مارچ تک مکمل کرلے گی.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا مقصد سندھ میں نیشنل ہائی وے این فائیوپر ملٹی بلین ڈوئلائزیشن کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کو رواں سال اگست اور اگلے سال مارچ تک مکمل کرنا ہے ویلتھ پاک کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق منصوبے جو سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کا ایک حصہ ہیں کو اس سال اگست میں حتمی شکل دی جائے گی جب کہ بقیہ دو حصے مارچ 2026 تک مکمل ہونے والے ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کا 222 کلومیٹر کا ڈوئل کیریج وے پراجیکٹ ہے جسے اگست 2023 میں شروع کیا گیا تھااسے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور نیشنل ہائی...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہائشی علاقوں میں فیس 200 روپے جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ فیس 5000 روپے ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیسیں ہوں گی۔ رہائشی علاقوں میں فیس کم ہوگی جبکہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلنگ کے عمل کو ڈیجیٹل کیا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ شہری آن لائن درخواست کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔ انہوں...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کو1 لاکھ اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ زرتاج گل کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال کی سزا سنائی ہے، وکیل کے مطابق درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔ تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گلزرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے،...
سٹی42 : پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 9مئی کیس میں سزا کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اور قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فرازکی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلیا۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کا محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے زرتاج گل اور شبلی فراز کو متعلقہ ہائیکورٹ میں اپیل دائرکرنےکی ہدایت کردی۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں مگر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔(جاری ہے) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا...