2025-12-15@01:03:13 GMT
تلاش کی گنتی: 14889
«کرنے کیلئے»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کےلیے مقرر کردیا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو 10، 10 سال قیدلاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن...
وادیٔ کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں، برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سیکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال کے پیشِ نظر بابوسر روڈ تاحکمِ ثانی بند رہے گا
بھارت کی زیر سرپرستی افغان سرزمین سے خطے کے دیگر ممالک میں دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ گزشتہ دنوں عالمی سطح اور پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی ، امریکہ میں فائرنگ اور تاجکستان میں چینی ملازمین پر ڈرون حملہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی ایک کڑی ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان کا بطور دہشتگردوں کی آماجگاہ بننے کے حوالے سے متعدد بار عندیہ دیا گیا ہے۔ یورپی یونین، ڈنمارک اور دیگر ممالک بھی افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو خطے اور عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کا دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا خطے کی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے۔ افغانستان...
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عالمی برادری کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین پر جاری قبضے کے دوران ہر معصوم جان کا ضیاع اور ہر گھر کا برباد ہونا دنیا کے لیے ایک کال ہے کہ وہ اخلاقی جراَت، انصاف اور ہمدردی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔ ...
پاکستان کے سٹار بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ میرا خواب ہے پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جیتوں۔سٹار پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن کو انٹر ویو میں کہا کہ بطور کپتان بھارت کو ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہرانا یادگار لمحہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچے لیکن جیت نہیں سکے، انسان ہوں بعض اوقات غلطیاں ہو جا تی ہیں۔
اسلام آباد(این این آئی)پنجاب میں 90 سے زائد بھارتی خواتین نے پاکستانیوں سے شادی کے بعد پاکستانی شہریت کیلئے درخواستیں جمع کروادیں، جبکہ کئی نے اپنے ویزے کی مدت میں توسیع کی بھی درخواست دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے بتایا کہ یہ خواتین قانونی طور پر اپنے پاکستانی شوہروں سے شادی شدہ ہیں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے اپنی قانونی حیثیت کیلئے درخواستیں دی ہیں، ان میں کچھ درخواستیں شہریت کے لیے اور کچھ ویزا کی مدت میں توسیع کے لیے ہیں۔حکام نے وضاحت کی کہ پاکستانی قانون کے مطابق کسی بھارتی خاتون کو جو پاکستانی شہری سے شادی شدہ ہو، پاکستان میں کم از کم...
اسلام آباد‘ نوشہرہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کی توجہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے دھرنے پر ہے‘ اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر توجہ کون دے گا؟۔ خیبر پی کے حکومت غیر قانونی مطالبہ کر رہی ہے‘ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں، کبھی کسی سیاسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں، جھوٹ کے بیانیے کو شکست ہوگی۔ اختیار ولی خان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اختیار ولی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت قرار دیدیا۔ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے سوال کیا کہ اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر کون توجہ دے گا؟عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت غیرقانونی مطالبات کررہی ہے، جیل مینوئل کے خلاف مطالبات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں ، عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کیا، کبھی کسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،...
اسلام آباد (وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکین قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ معاملات کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے۔ پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے۔ حکومت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ 3 دسمبر کو ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر دیامر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابوسر میں برفباری رپورٹ کی گئی ہے جس کی وجہ سے پھسلن اور حادثات کا خطرہ ہے۔ اس لیے 29 نومبر سے تاحکم ثانی بابوسر شاہراہ تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سردیوں میں ہونے والی برفباری کے پیش نظر بابوسر ناران روڈ کو اگلے سیزن تک کیلئے تمام گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابوسر میں برفباری رپورٹ کی گئی ہے جس کی وجہ سے پھسلن اور حادثات کا خطرہ ہے۔ اس لیے 29 نومبر سے تاحکم ثانی بابوسر شاہراہ تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ یاد رہے کہ...
رحیم یار خان کی تحصیل خانپور سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت نوجوان گلوکارہ ماہم طاہر نے اپنی سریلی آواز اور دلکش انداز سے ہر سننے والے کو متاثر کیا ہے۔ بچپن میں والد کا سایہ سر سے اُٹھ گیا، مگر انہوں نے ہمت، حوصلے اور لگن کا دامن کبھی نہیں چھوڑا، آج یہی آواز ان کی پہچان اور طاقت بن چکی ہے۔ ایم فل کی طالبہ ماہم طاہر نے مختلف کنسرٹس میں پرفارم کر کے ناصرف داد سمیٹی بلکہ اپنے فن کے ذریعے آمدن بھی حاصل کی۔ والد کے انتقال کے بعد گھر کی ذمے داری ماہم اور ان کی والدہ کے کاندھوں پر آ گئی، محدود تنخواہ اور کم آمدن کے باوجود انہوں نے تعلیم اور خوابوں سے سمجھوتہ...
ویب ڈیسک : پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخاب آج ہونے والے 29ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ہوا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے چیئرمین شپ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اگلا ای سی او وزراتی کونسل اجلاس 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی کی تیاری، سپر ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے بعد اس حوالے سے تکنیکی اور پالیسی سطح پر باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کم آمدنی والے اور درمیانی تنخواہوں والے افراد کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکس ریٹس میں تبدیلیوں پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی کی ہدایت دی ہے، جسے بتدریج کم کرکے...
بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو گھیرا کیا،وزیراعلی مسلح جتھہ لے کر حملہ آور ہوئے، بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ اور ہنگامہ آرائی کا کہتے ہیں،راناثنااللہ نے کہا کہ ٹویٹس میں اداروں اور حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، پی ٹی آئی 26 نومبر کو دوبارہ ہنگامہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی، افراتفری کیلئے نئے وزیراعلی کے پی کو لایاگیا، وزیراعلی نے اعلان کیا...
مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ایران، آذربائیجان اور روس کے اعلی سطح وفود کے اسلام آباد کے دورے، مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کے لیے تیار۔سفارتی ذرائع کے مطابق رواں ہفتے مصر کا ایک اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچے گا، مصری وفد کی قیادت مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کر یں گے۔مصر کے وزیرِ خارجہ رواں ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد پہنچیں گے، 2 روزہ دورے میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق مصری وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مذاکرات بھی کریں گے، مذاکرات 29 نومبر...
تصویر، مینا خان، صوبائی وزیر خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔محکمہ بلدیاتی، انتخابات و دیہی ترقی کے اعلامیے کے مطابق وزیر بلدیات مینا خان آفریدی لوکل گورنمنٹ کمیشن کے چیئرمین مقرر کردیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کمیشن مقامی حکومت ایکٹ 2013 کے تحت اپنے فرائض انجام دے گا، دیگر ممبران میں ایم پی اے محمد ادریس، ایم پی اے احمد کُنڈی شامل ہیں۔ کمیشن میں ٹیکنوکریٹ حفیظ الرحمان اور خاتون ٹیکنوکریٹ عائشہ بانو کو بھی رکن مقرر کیا گیاجبکہ فنانس ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ بھی کمیشن میں شامل ہوگا جبکہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کمیشن کے سیکرٹری ہوں گے۔ اعلامیہ میں کمیشن کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی...
ویب ڈیسک : بلوچستان حکومت کی جانب سے نوجوان انجینئرز کو عالمی معیار کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ بلوچستان حکومت نے صوبے کے نوجوان انجینئرز کو عالمی معیار کی منظم پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا بریفنگ کے مطابق فارغ التحصیل انجینئرز کو 6 ماہ کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ دورانِ تربیت نوجوان انجینئرز کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔...
کوئٹہ میں وفاقی خاتون محتسب فوزیہ وقار سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشرے کے سب سے کمزور طبقات بالخصوص غریب اور نادار افراد کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم محتسب ادارے کو وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر مزید مضبوط اور مستحکم بنا رہے ہیں۔ اس طرح ہمارے انتظامی فریم ورک کے اندر شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ محتسب ادارے کو تقویت دے کر ہمارا مقصد شہریوں کو شکایات کے ازالے کیلئے ایک قابل رسائی طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔ ہماری کوششوں میں ایک کثیرالجہتی نقطہ نظر شامل ہے اور ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے حقوق اور مفادات...
گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور کار لفٹرگروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ان کو وارداتوں کیلئے غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے پہلوان گوٹھ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے 2021ء میں اپنے چھوٹے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چند ریگر روڈ پر نجی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پہلوان گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ڈکیتی اور دیگر متعدد وارداتوں میں...
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عادل عسکری نے کہا کہ اگر مذکورہ سینٹر کی علحدگی کا مقصد اس کی کارکردگی کو بڑھانا ہے، اسے الگ کرنے کے بجائے پوری جامعہ کراچی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تصدیق کر دی۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ حکومتِ سندھ جامعہ کراچی میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز (ICCBS) کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے جا رہی ہے، یہ بات پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ماروی راشدی نے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن...
اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے الیکٹرک بائیکس کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پروگرام ایس پی ایچ ایف صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک نیا سماجی انقلاب ہے، اب تک 20 لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی، 15 لاکھ لوگوں کے اکاؤنٹس کھولے جا چکے، مزید 6.5...
—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئیں۔اے این پی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی ٹیکس ختم کیا جائے، آبی بجلی والے صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے 10 روپے فی یونٹ تک ریٹ مقرر کیا جائے۔ حکومت کی اے این پی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانیوفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے رابطہ کیا اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تمباکو کے کاشت کاروں پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پر...
پشاور(نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئیں۔ اے این پی کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی ٹیکس ختم کیا جائے، آبی بجلی والے صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے 10 روپے فی یونٹ تک ریٹ مقرر کیا جائے۔ حکومت کی اے این پی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تمباکو کے کاشت کاروں پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو دیا جائے، مستقل اور آئینی بلدیاتی حکومتوں کا قیام کیا جائے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے تجاویز دی ہیں کہ...
صحافی ارشد شریف—فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کا جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ 3 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے ارشد شریف کی قتل کہانی انکی بیوہ کی زبانی سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا۔27ویں آئینی ترمیم کے بعد از خود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدِباب پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ مہاجرین کی سمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ کانفرنس میں 30 ممالک کے...
سٹی 42 : بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لئے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا گیا۔ وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ہیلپ لائن کا افتتاح کیا، بتایا گیا ہے کہ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی، ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔ صارفین نمائندے کی بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت سرج کراسکیں گے۔ صارفین سات مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے، شکایت کاازالہ ہونے پر متعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔ شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) حکومت نے پاور سیکٹر میں جدت کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لیے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا۔شکایات ٹریک اینڈ ٹریس ہوسکیں گی، صارفین نمائندے کے بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے یہ افتتاح وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کیا۔ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی۔ ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔ صارفین نمائندے کی بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے۔ صارفین سات مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے۔ شکایت کاازالہ ہونے پر متعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔ شکایت...
ویب ڈیسک : وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا۔ واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا بعدازاں کینیا...
اسلام آباد: ملک میں پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے 14 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 28 فیصد، پیاز 10فیصد اور آلو 4.58 فیصد تک سستے ہوئے جبکہ نمک، دال چنا، لہسن، انڈے اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ڈاکٹرعلی لاریجانی کے بلینک چیک والے بیان کا خیرمقدم کیا گیا، پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے، پاکستان اور ایران مل کر گیس پائپ لائن کا حل نکالیں گے ، بھارت مقبوضہ وادی میں جبری اقدامات کا خاتمہ اورایسے تمام قیدیوں کو رہا کرے، ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے کوئی نئی ویزا پابندی نہیں لگائی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی پابندی کی تردید کی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے...
ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی
ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ملک میں پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔حالیہ ہفتے 14 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 28 فیصد، پیاز 10فیصد اور آلو...
وادیِ تیراہ میں خوارج کی بڑھتی دہشت گردانہ سرگرمیوں نے پشاور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر وادی تیراہ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پشاور پر دہشتگردانہ حملے شروع کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تیراہ اور پشاور کا درمیانی فاصلہ تقریباً 70 کلومیٹر اور سفر کا وقت صرف دو گھنٹے ہے.24 نومبر کوپشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث افغان خوارجیوں نے تیراہ کا راستہ ہی اپنایا۔ذرائع نے بتایا کہ 25 نومبر کو حسن خیل، پشاور میں گیس پائپ لائن آئی ای ڈی سے تباہ کرنے والے خوارجی بھی وادی تیراہ سے آئے. ماضی میں خارجی حکیم اللہ محسود کا مرکز طویل عرصہ تک تیراہ میں قائم رہا،...
وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کرے گا۔ سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس لیا تھا۔ 27 ویں ترمیم کے بعد از خود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر سے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس ارشد حسین اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔ آئینی عدالت کا بینچ نمبر ایک...
(ویب ڈیسک)ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا،یہ اقدام انجینئرز کی خدمات کو تسلیم کرنے اور پیشہ ورانہ معیار میں بہتری لانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز یکم نومبر 2025 سے بڑھا دیے جائیں گے اور یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا یاد رہے پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ...
علی رامے: پنجاب حکومت نے صوبے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومتی احکامات کے مطابق نادرا بائیومیٹرک ویری فکیشن اور ای رجسٹری کے بغیر کسی قسم کی فائل ٹرانسفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق متعدد نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے اب تک HSMS پر مطلوبہ عملدرآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی ہاؤسنگ اور دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز کو غیرقانونی ٹرانسفرز، جعلی فائلوں اور ڈبل بیچنگ کی روک تھام کیلئے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ...
ڈپٹی کمشنر پتنگ بازی کیلئے عائد شرائط پر عملدرآمد کرائے گا۔ پتنگ بازی میں مخصوص ڈور استعمال ہو گی۔ پتنگ فروخت کرنیوالوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، مخصو ڈور کی بھی رجسٹریشن ہو گی۔ شرائط کی خلاف ورزی کرنیوالے کو سزا سنائی جائے گی۔ قانون شکنی کرنیوالے کو زیادہ سے زیادہ 7 اور کم سے کم 5 سال کی قید یا زیادہ سے زیادہ 5 ملین روپے جرما نہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت کیلئے آرڈنینس تیار کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب پتنگ بازی کی اجازت کیلئے کسی بھی وقت آرڈنینس جاری کر سکتے ہیں۔ آرڈنینس کے تحت مخصوص شرائط کیساتھ عوام پتنگ بازی کر سکیں گے۔ ضلع کا ڈپٹی کمشنر پتنگ بازی...
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار افراد کی ٹیکس رعایت کیلئے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے، جس پر عمل درآمد کے لئے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیدی۔وہ راولپنڈی میں دھرنا ختم کرنے کے بعد صبح اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ قبل ازیں سہیل آفریدی نے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاحال بانیٔ پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، رات کارکنوں کے ہمراہ یہاں گزری ہے، یہ تو ایک رات تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے یہاں ساری زندگی بھی گزارنا پڑی تو گزار دیں گے، ہم مطالبات کیلئے دھرنوں اور احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ چیف جسٹس آئینی عدالت کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے...
ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔ ٹیسٹ پاس کرنیوالے ہی تدریسی لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ ٹیچنگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ کی ذمہ داری پیکٹاء کی ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تدریسی معیار بہتر بنانے کیلیے لائسنسنگ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےآنیوالے سال 2026 میں ٹیچرز لائسنسنگ کے اجراء کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اساتذہ کیلئے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ ٹیچر لائسنس کی سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں اضافہ بھی لائسنس کی بنیاد پر ہوگا۔ ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔ ٹیسٹ پاس کرنیوالے ہی تدریسی لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ ٹیچنگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ کی...
ویب ڈیسک :کراچی میں موبائل اسنیچنگ کا شکار ہونے والے شہریوں کےلیے بڑی خبر آگئی، شہریوں سے چھینے گئے فون ریکوری کے بعد واپس دئیے جائیں گے۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون ریکوری کے بعد واپس کیے جائیں گے۔ اے آئی جی جاوید عالم نے کہا کہ ریکور موبائل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے، 100 سے زائد چھینے گئے موبائل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا انھوں نے کہا کہ دکانداروں کےلئے بنائی گئی...
اپوزیشن نے اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی نہیں لگائی تاکہ آگے بڑھا جا سکے، چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر - (فائل فوٹو) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دے دیا ہے، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہیے۔اس سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے اِن کے تحفظات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ عمران خان سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آنے والے ارکان اپنا اسپیکر اور وزیراعظم خود منتخب کرتے ہیں، اس لیے فیصلے بھی 25 کروڑ عوام کے منتخب ایوان کو ہی کرنے چاہئیں۔انہوں نے عوام سے آئین کی بالادستی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب پاکستانیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ نکلیں، کیونکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ...
پٹرول موٹر سائیکل مرحلہ وار ، چنگچی کی پر پابندی کا فیصلہ ‘ سپشل افراد کیلئے ہمت کارڈوزارت اعلیٰبہت ذمہ داری ، مریم نواز
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لئے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی۔ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اجلاس میں جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔...
پاکستان نے چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال تشویشناک قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ڈرون حملے کو بزدلانہ دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے انتہائی تشویش کا باعث ہیں اور پوری عالمی برادری اس صورتِ حال پر فکر مند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروہوں کو افغان طالبان کی سرپرستی میں پناہ مل رہی ہے، اس لیے افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عملی، موثر اور قابلِ تصدیق اقدامات ناگزیر ہیں۔ترجمان نے یقین دلایا کہ پاکستان، چین اور تاجکستان کے ساتھ مل کر خطے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس ڈیسک)مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خطہ کے ایوی ایشن سے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک سعودیہ گروپ نے GE ایرو اسپیس((NYSE: GE) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کیا ہے تاکہ سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ کی جانب سے 2023میں آرڈر کئے گئے 39بوئنگ 787-9اور 787-10طیاروںمیں GEnx-1B انجن نصب کئے جاسکیں۔اس معاہدے میں انجنوں کی فراہمی، ایک سالہ دیکھ بھال، مرمت، اور اوور ہال (MRO) پروگرام، اور اضافی انجن کی فراہمی بھی شامل ہے۔اس معاہدے میں سعودیہ ٹیکنک، گروپ کی دیکھ بھال اور انجینئرنگ بازو کے ذریعے صلاحیت سازی کے اقدامات کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے،جو تکنیکی تربیت اور علم کی منتقلی کے ذریعے مملکت کی ایرو اسپیس مہارت کو...
شہرام تراکئی فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام تراکئی کا کہنا ہے کہ ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، مگر ہمارے لیڈر سے ملاقات تو کروائیں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شہرام تراکئی نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو کوئی اور شکل اختیار کرلیتا ہے، سہیل آفریدی اگر جائیں گے تو ایک اور سہیل آفریدی آجائیں گے۔شہرام تراکئی نے کہا کہ ایک جیل سپرنٹنڈنٹ حکومت پر حاوی ہے، آپ بات چیت کا ماحول پیدا کریں گے تو بات چیت ہوسکے گی۔پروگرام میں شریک مصدق ملک نے کہا کہ قانون قاعدے کے تحت ملاقات ہونی چاہیے، جس حال میں رانا ثناء اللّٰہ کو جیل میں رکھا گیا تھا کیا بانی پی ٹی آئی...
قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پیشگی تاریخ لینا پڑتی ہے جو ایک مہینے سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں کے اجراء کے حوالے سے ان کے پاس گزشتہ تین سال میں اتنا رش نہیں دیکھا گیا، جس کا ان دنوں یو اے ای کراچی قونصلیٹ کو سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ایمبولینسوں کیلئے خصوصی لین تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد فعال کی گئی اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سڑکوں پر ایمبولینسوں کیلئے خصوصی لین فعال کر دی گئی۔ ایمبولنسوں کیلئے خصوصی لین شہر کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں مینسفیلڈ اسٹریٹ پر فعال کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ایمبولینسوں کیلئے خصوصی لین تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد فعال کی گئی، تجاوزات کے خاتمے کے بعد ہنگامی راستے کیلئے پہلی خصوصی ایمبولینس لین بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی راستوں اور عوامی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بتایا کہ ضلع کی دیگر سڑکوں پر بھی ہنگامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے،بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس “ نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کیا ہے، سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے خصوصی بھرتی...
سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 29 نومبر 2025 کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں کے اوقات میں خصوصی توسیع کی جائے گی۔ سٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کو ٹیکس وصولی کے لیے اپنی ہفتہ کی شاخیں کھلی رکھنے والے تمام بینک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نِفٹ حکومت کی وصولیوں اور ادائیگیوں سے متعلق تمام آلات کی کلیئرنگ کی صورتحال بھی اُسی روز رات 11:30 بجے تک فراہم کرے گا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
بخیت عتیق الرومیتی : فائل فوٹو متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے ان کے پاس گزشتہ تین سال میں اتنا رش نہیں دیکھا گیا جس کا ان دنوں یو اے ای کراچی قونصلیٹ کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے ویزوں کے حوالے سے کراچی قونصلیٹ کے ویزا سیکشن میں بہت زیادہ رش ہے۔ ویزا کی بندش کے حوالے سے اطلاعات بالکل...
دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صبح کی سیر کے بعد خود کو بھی ناساز محسوس کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج قومی دارالحکومت دہلی میں ہوا کے بگڑتے معیار سے متعلق ایک عرضی کی سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے دہلی این سی آر کی خطرناک فضائی آلودگی کے مسئلے پر 3 دسمبر کو سماعت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیہ باغچی پر مشتمل بنچ نے سینئر ایڈووکیٹ اپراجیتا سنگھ، جو بنچ...
بھارتی وزیرِ پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو تشکیل دینا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور مستقبل میں یہ بڑی عالمی قوت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) پر دستخط کیے ہیں۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موجود بھارتی کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور اسرائیل کی معیشت اور صنعت کے وزیر نیربرکت نے ٹی او آر پر دستخط کیے۔ بھارتی وزیرِ پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ازسرِ نو تشکیل...
بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔سکھ رہنماں نے سکھ فوجیوں سے سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سکھوں کی سب سے بڑی تحریک سکھ فار جسٹس نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کیا ہے۔سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو...
پاکستانیوں کیلئے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات...
متحدہ عرب امارات نے عام پاکستانیوں کیلئے ویزے روک دیے،وزارت داخلہ کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے عام پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور صرف ڈپلومیٹک اور بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگتے لگتے رہ گئی ہے اور اگر پابندی لگ جاتی تو اسے ہٹوانا انتہائی مشکل ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مکران ڈویژن کیلئے ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کی قیمت کے حوالے سے اہم معلومات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں، ایوان کے اجلاس کی صدارت چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کی، جس دوران وقفہ سوالات میں ارکان پارلیمنٹ نے مختلف اہم امور پر حکومتی وضاحتیں طلب کیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے 356ویں اجلاس کے لیے پینل آف چیئرز کا اعلان کیا، جن میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عمر فاروق اور سینیٹر افنان اللہ شامل تھے۔ وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے مائیک دینے کی گزارش کی تاہم چیئرمین نے رولز کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی بریفنگ، 21 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہونے ہیں۔وزارتِ داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے عام پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کیے جارہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا اور صرف ڈپلومیٹک اور بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگتے لگتے رہ گئی ہے اور اگر پابندی لگ جاتی تو اسے ہٹوانا انتہائی مشکل ہو جاتا۔...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، اہلیہ کی میڈیا سے گفتگو۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آج سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، میں نے اور میری بیٹی نے آج سے عوامی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی جلسہ یا ریلی نہیں نکالنے لگے، ہم بس لوگوں سے رابطہ کریں گے۔ مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی چڑھانے کی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم، ڈسکوز کی نجکاری اور مارکیٹ میں براہِ راست لین دین کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں ، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،توانائی کےشعبے...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔ نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ...
میلبورن(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے چاند اور مریخ مشنوں کے لیے خلائی زرعی فارمز کا روڈ میپ جاری کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق عالمی سائنس دانوں نے چاند اور مریخ پر طویل مدتی انسانی قیام کو برقرار رکھنے کے لیے پودوں پر مبنی زرعی نظام تیار کرنے کی ایک جامع روڈ میپ پیش کی ہے، جو زمین پر بھی پائیدار غذائی پیداوار میں انقلاب لا سکتی ہے۔ میلبورن یونیورسٹی کے مطابق اس منصوبے میں مختلف ممالک اور خلائی ایجنسیوں کے 40 سے زائد سائنس دان شامل ہیں، جنہوں نے طویل المدتی خلائی مہمات کے لیے خود کفیل، پودوں پر مبنی لائف سپورٹ سسٹم تیار کرنے کے لیے درکار سائنسی پیش رفت کی نشاندہی کی ہے۔ یہ تحقیق نیو فائیٹولوجسٹ...
اسلام ٹائمز: یورپی یونین کے تمام ممالک، خطے کے تمام ممالک اور اب امریکہ بھی بڑی تعداد میں افغانستانیوں کو نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ پاکستان میں جلد "کے پی کے" سے بھی بڑی تعداد میں افغانستانیوں کی واپسی شروع ہو جائے گی، جن کو سنبھالنا اور روزگار فراہم کرنا طالبان حکومت کے لیے مشکل تر ہوتا جائے گا۔ افغان طالبان کو دوست بڑھانے چاہیں، مگر افسوس انہوں نے اپنے واحد دوست ملک پاکستان کو دشمن بناکر ٹی ٹی پی کو چنا اور انڈیا سے دوستی کی پینگیں ڈالنا شروع کی ہیں۔ ویسے طالبان قیادت کو ارشد مدنی کا بیان ضرور سنوانا چاہیئے، جس میں وہ شکوہ کر رہے ہیں کہ یہاں مسلمان چانسلر تک نہیں لگ سکتا۔ ہم...
وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں ، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،توانائی کےشعبے میں اہم اصلاحات کرچکےہیں۔ انہوں نے کہاکہ...
پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم
پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ملک بھر کی محب وطن ہندو کمیونٹی نے بھارتی وزیر دفاع کو اپنا متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر صدر پاکستان ہندو کو نسل پرشوتم رمانی کی قیادت میں ہندو کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں وکرم راٹھی، مان لال اور چیف کو آرڈی نیٹر کرشن ساگر سمیت ہندو کونسل کے...
ویب ڈیسک: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آج سے عوامی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ہندوستان کی عدلیہ نے پھانسی کی سزا سنا دی ہے، میں نے اور میری بیٹی نے آج سے عوامی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی جلسہ یا ریلی نہیں نکالنے لگے، ہم بس لوگوں سے رابطہ کریں گے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی چڑھانے کی ناکام کوشش کی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔لاہور میں خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں. اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، وعدہ کیا تھا ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے. ثانیہ عاشق نے قلیل مدت میں میرے خواب کو سچ کر دکھایا، خوش ہوں، اللہ نے میرا کیا ہوا وعدہ بہت قلیل عرصے میں پورا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 28 ڈسٹرکٹس میں...
وائٹ ہاوس پر فائرنگ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)وائٹ ہاوس پر فائرنگ کا واقعہ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی۔واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ ایک بڑے عالمی پیٹرن کا حصہ دکھائی دیتا ہے جہاں افغان نژاد نیٹ ورکس دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں، افغان نیٹ ورکس یورپ اور شمالی امریکہ تک پھیل چکے ہیں جو کہ افغانستان کا عدم استحکام اب وہاں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔افغان طالبان رجیم صرف افغانستان کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، وائٹ ہاوس کے قریب رحمان اللہ لاکانوال نے نیشنل گارڈ کے...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی سے مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری) نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتّب ہو رہے ہیں۔ یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محی ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔ میں مسلح...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کروا دی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر کے دوران فیول لاگت میں کمی آئی، جس کے باعث ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کی جا سکتی ہے۔ سی پی پی اے اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیداہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت انڈسٹری کی کھپت...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا آسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کا دورہ کیا اورآسان خدمت مرکزبلڈنگ منصوبے کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو آسان خدمت مرکزمنصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کا مجموعی طور پر 70 فیصد سے زائد تعمیراتی کاموں کو مکمل...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی بلوچستان میں سڑک کی تعمیر کے لیے لگائی گئی تھی، اور اب تک اس مد میں تقریباً 66 ارب روپے اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم نے قیمتوں پر عائد لیوی سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 7 سے 8 روپے فی لیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے عائد کیے گئے تھے، اور اس رقم کو جمع کرکے پلاننگ کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ستمبر تک اکٹھی ہونے والی رقم تقریباً 66 ارب روپے بنتی ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 200 ارب روپے تک...
دنیا تیزی سے تبدیل، مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، جنرل ساحر شمشاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دنیا ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی خطاب میں کہا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتب ہو...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز ، نشان امتیاز (ملٹری) نے اپنے اعزاز میں منعقدہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر میں الوادعی تقریب سے خطاب کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتّب ہو رہے ہیں۔ یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی ، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔ میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون...
حج 2026 میں عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اورپیر امیڈیکس کی بھرتی شروع کردی گئی،وزارت مذہبی امور نے عارضی بنیاد پر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اشتہار جاری کردیا ۔ آئندہ سال کےحج کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،وزارت مذہبی امورکو حج مشن کیلئے98 ڈاکٹر اور فارما سسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکس اسٹاف درکارہے،شرط یہ ہےکہ امیدوار ذہنی اورجسمانی طور پر فٹ ہو۔ امراض قلب،شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہو گا ۔ حج میڈیکل عملے کیلئے کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک کے پروفیشنل اپلائی کرسکتے ہیں ۔ کم ازکم تین سال سرکاری ملازمت کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں مزید پیشرفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔لاہور میں خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں، اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، وعدہ کیا تھا ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے، ثانیہ عاشق نے قلیل مدت میں میرے خواب کو سچ کر دکھایا، خوش ہوں، اللہ نے میرا کیا ہوا وعدہ بہت قلیل عرصے میں پورا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 28 ڈسٹرکٹس میں خصوصی...
ویب ڈیسک :ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کروا دی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر کے دوران فیول لاگت میں کمی آئی، جس کے باعث ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کی جا سکتی ہے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ نیپرا اتھارٹی...
محمد آصف عصری صنعتی دور اور تیز رفتار شہری ترقی نے جہاں انسان کی زندگی کو سہولت اور آسانی دی ہے ، وہیں اس کے مضر اثرات بھی ہمارے ماحول اور صحت پر واضح ہو چکے ہیں۔ انہی ماحولیاتی مسائل میں سے ایک سب سے بڑا خطرہ اسموگ ہے ، جو انسانی زندگی اور قدرتی ماحول دونوں کے لیے مہلک ثابت ہو رہا ہے ۔ا سموگ دراصل ہوا میں موجود دھول، کیمیکلز، دھوئیں اور دیگر نقصان دہ ذرات کا ایک ملا جلا امتزاج ہے جو شہر کی فضا کو گہرے اور زہریلے دھند کی شکل میں گھیر لیتا ہے ۔ عام طور پر سردیوں میں اور صنعتی علاقوں کے قریب اس کا اثر زیادہ محسوس کیا جاتا ہے ۔ دنیا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ میڈیا کو بریفنگ کے ساتھ خصوصی انٹرویوز بھی دیئے تاہم اب انہوں نے انتہائی بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق علی لاریجانی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ عاصمہ شیرازی نے مجھ سے پوچھا کہ ’’پاکستان اور بھارت ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے آپ کیا کرنے کو تیار ہیں‘‘ نوازشریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی ان کا کہناتھا کہ میں نے جواب دیا’’پاکستان ایرانی عوام کے...
شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا۔ سولر صارفین پر لگائے گئے 16 فیصد سیلز ٹیکس پر نظرِثانی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے معاملے کی دوبارہ سماعت کی منظوری دیتے ہوئے کیس وفاقی ٹیکس محتسب کو واپس بھجوا دیا۔ تمام تر تقسیم کار کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ یاد رہے کہ سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں پر ٹیکس کا نفاذ کیا گیا تھا جس کے باعث صارفین کو بھاری رقوم کی ادائیگی...
مقامی فارماسیوٹیکل مارکیٹ اور کارٹیلائزیشن کی مشترکہ نگرانی سمیت ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے سے متعلق کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے تحت کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی معلومات اور ڈیٹا شئیرنگ کریں گے۔ مسابقتی کمیشن کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل مارکیٹ کی موثر نگرانی کی جائے گی، پالیسی ریسرچ، ڈیٹا شیئرنگ اور استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی دواؤں کی قیمتوں اور دستیابی پر مؤثر نگرانی کا فریم ورک تشکیل دیں گے۔ فارما پراڈکٹ کی گمراہ کن اشتہارات کا جائزہ اور فارماسیوٹیکل مارکیٹ میں کارٹلائزیشن کی مشترکہ نگرانی کی جائے گی۔ ممبر سی...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ دنیا بھر کے معاشروں اور افراد کو متاثر کر رہی ہے، جبکہ مسلح تنازعات، ماحولیاتی آفات اور معاشی عدم مساوات اس مسئلے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 193 رکنی جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ "2025 پولیٹیکل ڈیکلریشن برائے نفاذ ِگلوبل پلان آف ایکشن ٹو کمبیٹ ٹریفیکنگ ان پرسنز" کے عنوان سے قرارداد میں انسانی سمگلنگ کی شدید مذمت کی گئی، قرارداد کے مطابق یہ جرم ناصرف سنگین نوعیت رکھتا ہے بلکہ انسانی وقار پر شدید حملہ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے اس حوالے سے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو باضابطہ دستاویز بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفارت کار یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں پر امیگریشن کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق مارکو روبیو نے سفارت کاروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ممالک کو تارکینِ وطن کی جانب سے ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کے اثرات سے آگاہ کریں تاکہ امیگریشن پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات تیز کیے جا سکیں۔
ویب ڈیسک:حج 2026 میں عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اورپرامیڈیکس کی بھرتی شروع کردی گئی،وزارت مذہبی امور نے عارضی بنیاد پر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اشتہار جاری کردیا۔ آئندہ سال کےحج کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،وزارت مذہبی امورکو حج مشن کیلئے98 ڈاکٹر اور فارما سسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکس اسٹاف درکارہے،شرط یہ ہےکہ امیدوار ذہنی اورجسمانی طور پر فٹ ہو۔ امراض قلب،شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہو گا ۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ حج میڈیکل عملے کیلئے کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55...
ویب ڈیسک:پنجاب حکومت نے ’’اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کے تحت 3 مرلہ رہائشی پلاٹس کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ، لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر بٹن دبا کر ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا پروگرام کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 2 ہزار مستحق افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مل گئے۔ جہلم میں 730، قصور...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل حل کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے کہ خطے سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف اقدامات کیلئے موثر میکنزم بنایا ہے۔ دہشتگردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا چینلج ہے۔ مشترکہ کوششیں خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہیں۔ دریں اثناء ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات کے حوالے سے بتایا۔ خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا...
چینی سائنس دانوں نے ایک مصنوعی زبان بنائی ہے جو کھانوں میں مرچوں کی تیزی سے متعلق بتا سکتی ہے۔ جیل پر مبنی ’چلی-میٹر‘ ذائقہ چکھنے والوں کو مرچوں کی تیزی سے بچائے گا اور فوڈ انڈسٹری میں معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ ایسٹ چائنا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے دودھ کی مرچوں کی جلن ختم کرنے کی صلاحیت سے مدد لی اور دودھ پاؤڈر، ایریلک ایسڈ اور کولین کلورائڈ کو ایک نرم اور لچکدار جیل میں ملا کر انوکھی مصنوعی زبان بنائی۔ اے سی ایس سینسرز مین شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس زبان کا مکینزم حقیقی دنیا کے مظہر سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جس میں دودھ کے پروٹینز کیپسیچِن...
پشاور:(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پاک افغان بارڈرز سے وابستہ تاجروں پر مشتمل جرگے نے مفتی محمود مرکز پشاور میں ملاقات کی اور سرحدوں کی طویل بندش پر معاشی و تجارتی خطرات سے آگاہ کیا۔ تاجروں کے مطابق 45 روز سے بارڈرز بند ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، اگر حکومت نے فوری طور پر تجارت بحال نہیں کی تو تاجروں سمیت قومی خزانے کو بھی مزید بھاری نقصان کا اندیشہ ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے تجارتی بندش پر گہری تشویش و افسوس کا اظہار کیا اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ جمعیت علمائے اسلام تاجروں کے اس مسئلے کو لے کر تمام فورمز...