2025-08-05@22:53:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2050

«امریکا پر ا کر ختم نہیں»:

(نئی خبر)
      امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کوئی تاریخ تنسیخ نہیں ہوتی، اور آج بھی...
    امریکی انتظامیہ نے ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے انٹرویوز روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔ بین الاقوامی میڈیا پر جاری خفیہ سرکاری مراسلے کے مطابق اس منصوبے کے نفاذ کے لیے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے ویزا انٹرویو شیڈول کرنا روک دیں، تاکہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے لیے تیاریاں کی جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے دستخط سے جاری اس مراسلے میں قونصل خانہ سیکشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی...
    تمام نصابی کتب کی رو سے دنیا سات براعظم،ایشیا، افریقہ، جنوبی امریکا، شمالی امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور انٹارکٹکا پر مشتمل ہے مگر ڈربی یونیورسٹی برطانیہ کے ماہر ارضیات ڈاکٹر جارڈن فیتھین نے بذریعہ تحیق دریافت کیا ہے کہ بحر اوقیانوس کی گہرائی میں واقع یورپ اور شمالی امریکا کی ارضیاتی (ٹیکٹونک)پلیٹیں اب بھی جڑی ہوئی ہیں، گو وہ رفتہ رفتہ جدا ہو رہیں۔ لہذا ڈاکٹر جارڈن کے نزدیک تکنیکی طور پر ان دونوں کو درحقیقت ایک ہی براعظم کہنا چاہیے۔یاد رہے سائنس دانوں کے مطابق 25 کروڑ سال پہلے دنیا کے سبھی موجودہ براعظم ایک عظیم الشان براعظم ’’پانگیا‘‘(Pangaea)کی صورت باہم جڑے تھے۔پھر وہ بتدریج الگ ہونے لگے۔ چھ کروڑ سال پہلے یورپ اور شمالی امریکہ کی علحیدگی کا عمل...
    ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر جاری مذاکرات پر بالآخر مصالحت کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر امریکا سے مذاکرات میں مصالحت کے لیے تیار ہیں تاہم یورینیم افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ اب تک بات چیت جاری رہنے کا مطلب ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ ایران پرامن ایٹمی توانائی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا کا ارادہ ایرانیوں کو ان کے پر امن ایٹمی حق سے محروم کرنا ہے، تو یہ عمل پورے مذاکراتی عمل کے لیے چیلنج بن جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سی این این کو بتایا کہ اگر مقصد...
    — فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے غنڈہ گردی کی، سندھ میں کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کرسکتا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں احتجاج پر کوئی قدغن نہیں، کے پی میں جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ یہاں سب احتجاج ریکارڈ کرتے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے کیمپ سے کارکنان احتجاج پر گئے تھے۔ کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی: بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی منہگی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون...
    اس سال چھٹیوں میں امریکا کا رُخ کرنے والے جاپان، کینیڈا، میکسیکو اور جرمنی کے سیاحوں کی امریکا میں ہوٹل بکنگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالیڈے میکرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانے والے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکا آنے کا پروگرام تبدیل کردیا ہے۔ اس حوالے سے آن لائن ہوٹل بکنگ میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے، عالمی معاشی حالات کے پیشِ نظر امریکا اور برطانیہ کا سیاح اس وقت سیاحت کے لیے اندرونِ ملک ڈیسٹی نیشنز کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اس طرح جاپان، کینیڈا اور میکسیکو کے سیاحوں کے امریکا میں ہوٹل بکنگ میں ڈبل ڈجٹ کا فرق آیا ہے، بالخصوص کینیڈا...
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تو جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا اس سال پی ایس ایل 10 کے دوران...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو کپڑوں کی صنعت کی طرف نہیں، بلکہ بڑی اور اسٹریٹیجک نوعیت کی پیداوار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ امریکا کو اب ٹی شرٹس یا موزے نہیں، بلکہ ٹینک اور کمپیوٹر چِپس بنانے کی ضرورت ہے۔ اتوار کے روز نیوجرسی سے واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں واقعی ٹی شرٹس بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، نہ ہی موزے بنانے کا ارادہ ہے۔ ہماری توجہ بڑی چیزوں پر ہے، جیسے کمپیوٹر چِپس اور ٹینک وغیرہ۔ ٹرمپ کے اس بیان کو صنعتی پالیسی میں تبدیلی کے ایک واضح اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ترجیح ہائی ٹیک...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔ کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا، پاک فوج نے اجازت طلب کی اور ہماری افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور جس جس جگہ سے انہوں نے حملہ کیا پاکستان نے صرف انہی...
    امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا،...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔(جاری ہے) پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے 4 اموات کی تصدیق کردی، نجی ہسپتال کے حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں۔ نجی چینل کے مطابق ماہرِ متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں کورونا کی علامات وہی ہیں، جو گزشتہ برسوں میں سامنے آتی رہی ہیں۔ مریضوں میں کھانسی، نزلہ، بخار اور جسم میں درد کی نمایاں علامات شامل ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، رش والی جگہوں پر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ کورونا سے بچوں اور بزرگوں کو بالخصوص محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے بعد اب جنوبی کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اور دیگر اسمارٹ فونز بنانے والے اداروں کو بھی دھمکی دے دی ہے کہ اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بنائیں گے تو انہیں اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکس عائد کرنے کا اصل صرف ایپل تک محدود نہیں ہوگا بلکہ سام سنگ اور ہر اُس کمپنی پر لاگو ہوگا جو اپنی امریکا سے باہر بنائیں گی۔ مزید پڑھیں: بھارت میں آئی فون بنائے تو 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام جون کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی رہائی کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے چند ماہ قبل اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ ساتھ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ یہ گروپ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد اب تک عمران خان سے ملاقات میں کامیاب نہیں ہو پایا، اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی کہ کسی اہم عہدیدار کے ساتھ اس وفد کی کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔...
     ویب ڈیسک:امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔  امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق یا گنجائش نہیں، عالمی برادری پانی کو بطور ہتھیار استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔  پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی میں کمی سے متعلق امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ خبرنگار خصوصی ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ خضدار میں 21  مئی کو فتنۃ الہندوستان نے بھارت کے حکم پر بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ فتنۃ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی شہادت میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی آئی ایس...
    عمانی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے آنے والے دنوں میں مسائل حل کر کے پائیدار معاہدہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روم میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا۔ عمانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ مذاکرات روم میں حتمی پیش رفت کے بغیر ختم ہوئے۔ عمانی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے آنے والے دنوں میں مسائل حل کر کے پائیدار معاہدہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ ایران کی نمائندگی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا...
    ایران کے شہر کرج سے تعلق رکھنے والے ابوالفضل صابر مختاری نے اپنے جسم پر 96 چمچیں متوازن کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔  ابوالفضل کو "ہیومن میگنیٹ" کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ وہ مختلف اشیاء کو اپنے جسم پر بغیر کسی چپکنے والے کسی بھی مادے کو متوازن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی 85 اور 88 چمچیں متوازن کرنے کے ریکارڈ قائم کیے تھے اور اس نئے ریکارڈ نے خود کے ان کے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ابوالفضل کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ صلاحیت بچپن میں دریافت کی تھی جب انہوں نے محسوس کیا کہ وہ مختلف اشیا کو اپنے جسم پر چپکا سکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ اپنی جسمانی...
     ویب ڈیسک: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان،بھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے۔  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب جنگ بندی ہے، جانتے ہیں پاکستان اور بھارت مکمل جنگ شروع کرنے کے بہت قریب تھے، امریکا کی مدد نے پاک بھارت جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا جو خوش آئند ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ جنگ بندی سے طویل مدتی مسائل کے حل ہونے کی صلاحیت واپس آگئی، اچھی خبر یہ ہے دوسرے خطوں کے برعکس جنگ بندی کاعہد کیا گیا ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا    انہوں نے کہا کہ واشنگٹن...
    ایران نے جمعے کو روم میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کے لیے عمان کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم جوہری توانائی کے پرامن استعمال بشمول یورینیم کی افزودگی اور ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے حوالے سے قوم کے حقوق اور مفادات کے تعاقب اور تحفظ میں ثابت قدم ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں:چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ واضح رہے کہ عمان...
    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 64 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق قومی ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہونے سے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 64 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سرکاری ذخائر کی مالیت 13 مئی کو 11 ارب 44 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی...
    اسلام آباد: دفترخارجہ نے امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر اور بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری اثاثوں کے بارے میں زیادہ فکرمند ہونا چاہیے کیونکہ ان کا کنٹرول ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہے جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف واضح تعصب رکھتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان اور بھارتی میڈیا کو امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے تبصرے پر پاکستان کے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا...
    ایک مسافر بردار چھوٹا نجی طیارہ سان ڈیاگو کے رہائشی علاقے میں پر گر کر تباہ ہو گیا جس سے متعدد گھروں اور کاروں میں بھی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے طیارے میں غیرحتمی طور پر 10 کے قریب مسافر سوار تھے جب کہ جہاں طیارہ گرا وہاں اس سے بڑھ کر نقصان کا اندیشہ ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران کو سڑک پر کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ملی۔ سان ڈیاگو پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ پولیس افسر ایسٹر نے تصدیق کی کہ حادثے میں کم از کم...
    الیاس روڈریگیز نے یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ ایک مؤرخ، محقق اور کہانی نویس ہونے کے ساتھ ساتھ معروف تحقیقی ادارے "دی ہسٹری میکرز" میں ایک محقق اور خاکہ نگار کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں یہودی عجائب خانے میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیل کے سفارتی اہلکار مارے گئے، جبکہ ملزم نے ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی ہے، جس کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ الیاس روڈریگیز نے یونیورسٹی آف...
    امریکا میں یہودی عجائب خانے میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیل کے سفارتی اہلکار مارے گئے جب کہ ملزم نے ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی ہے جس کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ الیاس روڈریگیز نے یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ ایک مؤرخ، محقق اور کہانی نویس ہونے کے ساتھ ساتھ معروف تحقیقی ادارے "دی ہسٹری میکرز" میں ایک محقق اور خاکہ نگار کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔ الیاس امریکی معاشرے کی نمایاں شخصیات پر تحقیق کرتے ہیں اور ان...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
     طاہر جمیل: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) نے سابق ڈائریکٹر جنرل معظم سپرا کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ عجلت میں کیا گیا اور اس میں اتھارٹی کو بطور فریق شامل نہیں کیا گیا۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ادارہ اس کیس میں فریق ہی نہیں تھا اور اس کا مؤقف فیصلے سے قبل سنا تک نہیں گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبائی خاتون محتسب کی جانب سے نہ صرف ادارے کا مؤقف نظر انداز کیا گیا بلکہ شکایت کنندہ کے خلاف جاری محکمانہ انکوائریوں کا ریکارڈ بھی طلب نہیں کیا گیا۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جن افراد کے بیانات کی بنیاد پر فیصلہ دیا...
    اب جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا کامیاب اور غیر معمولی اور اسرائیل سے غیر مربوط دورہ مکمل کرچکے ہیں، تو ایک بات اب زیادہ وضاحت سے کہی جاسکتی ہے کہ غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی موجودہ حکومت، جس کی قیادت نیتن یاہو کررہے ہیں، اب امریکا کی اتحادی نہیں رہی۔ ٹرمپ کے اس دورے میں ایک بات نمایاں طور پر غیر حاضر رہی جس میں اسرائیل کا ذکر، نیتن یاہو سے ملاقات، یا کوئی علامتی خیرسگالی کا پیغام۔ یہ خاموشی محض سفارتی چال نہیں تھی، بلکہ یہ صہیونی ریاست کو ایک اہم پیغام تھا، واشنگٹن اب اس حقیقت کو تسلیم کررہا  ہے کہ نیتن یاہو نہ...
    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے امریکی صدر کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روکے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم کیلئے امریکا کیساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا ہے، جنگ کو واضح شرائط پر ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، غزہ کو مکمل غیر مسلح کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے...
    ایرانی باشندے نے اپنے جسم پر 96 چمچوں کو متوازن کر کے تیسری بار گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:وہ کون سا شہر ہے جہاں اونچی ہیل پہننے کے لیے پرمٹ لینا پڑتا ہے؟ 2021 میں 54 سالہ ایرانی باشندے ابوالفضل صابر مختاری نے بنا کسی چیز کی مدد کے جسم پر 85 چمچوں کو بیلنس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اور پھر 2 برس بعد ہی 2023 میں 88 چمچوں کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ تاہم اب مختاری نے مزید 2 برس بعد جسم پر کُل 96 چمچوں کو بیلنس کرنے کے ساتھ ایک بار پھر اپنا ہی ریکارڈ توڑا دیا ہے۔ 3 بار ریکارڈ توڑنے والے ابوالفضل صابر مختاری نے کہا...
    ترجمان کریملن نے کہا کہ جوہری معاہدوں کی بحالی عالمی سلامتی کےلیے ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے گولڈن ڈوم منصوبہ پر روس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خودمختاری کا معاملہ ہے امریکا کا گولڈن ڈوم منصوبہ روسی مفادات کے خلاف نہیں، روس اور امریکا کو جوہری استحکام پر بات چیت شروع کرنی چاہیے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ جوہری معاہدوں کی بحالی عالمی سلامتی کےلیے ضروری ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران گولڈن ڈوم منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے مطابق سسٹم امریکا کو بیرونی حملوں سے محفوظ رکھنے کےلیے تیار کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا مقصد طویل فاصلے کے میزائل حملوں کا توڑ اور بیلیسٹک میزائلوں سے دفاع ہے۔
    امریکی فوج میں اپنی شناخت ٹرانس جینڈر کے طور پر کروانے والے اہلکاروں کے ریکارڈز کو پیدائش کے وقت کی جنس کے لحاظ سے درست کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ملک میں صرف دو جنسیں (مرد اور عورت) ہی ہوں گی۔ جس کے امریکی فوج میں شامل متعدد خواجہ سرا اہلکاروں کو نکالنے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا جنھوں نے اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔ جس کے بعد ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں ٹرانس جینڈر فوجیوں کو نکالنے کا عمل شروع کرنے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ اس 14 صفحات پر مشتمل میمو میں کمانڈرز کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ تمام...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ امریکی سفیر نٹالی بیکر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملہ بے رحمانہ ہے، سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دہشتگردانہ حملے میں معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نٹالی بیکر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امریکی سفیر نٹالی بیکر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا‌‌ شکار نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ...
    سعودی عرب یا امارات میں پاک بھارت مذاکرات ہوسکتے ہیں جس میں امریکا بنیادی کردار ادا کریگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے لئے سعودی عرب اور یو اے ای میں سے کسی ایک مقام کا تعین کریں گے، مذاکرات کے دوران امریکا بنیادی کردارادا کرے گا، بھارت کے ساتھ غیرجانبدار مقام پر کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر بات ہوگی، اسرائیل نے جنگ کے دوران بھارت کی بھرپور مدد کی لیکن ہم نے فتح پائی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر صحافیوں نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے...
    امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔ اسکے علاوہ امریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلی جنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی نے منگل کو کئی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکا کو حاصل ہونے والی نئی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنماؤں نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا حتمی فیصلہ کیا یا نہیں۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس...
    عالمی سیاست ہمیشہ طاقت کے توازن میں ہی رہی ہے، معاشی اور فوجی محاذ پرطاقتور ممالک ہی دنیا کی سیاست کو اپنے اپنے انداز سے چلانے کی کوشش کرتے ہیں، اس انداز کا ایک واضح اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ الفاظ ہیں جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے موقع پر کہے کہ اگر دونوں ممالک نے امریکا کے ساتھ تجارت کرنی ہے تو فوری طور پر جنگ بندی کردیں ورنہ امریکا اپنے تجارتی تعلقات ختم کر دے گا، یہ وہ واضح معاشی دھمکی تھی جس کا برملا اظہار امریکی صدر نے کر دیا۔ اس کے پس پردہ کیا کیا عوامل رہے ہوں گے، ان کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ واقفان حال...
    امریکا اور ایران کے درمیان بین الممالک جوہری معاہدے سے متعلق تاحال بے نتیجہ ثابت ہونے والے مذاکرات کے دوران صدر ٹرمپ کے ایک مطالبے پر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری مذاکرات کے دوران امریکی مطالبات کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورینیم افزودگی کسی کے کہنے سے نہ شروع کرتے ہیں اور نہ کسی ملک کے مطالبے پر روک سکتے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بقول امریکا کا یہ کہنا کہ ہم ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ یہ محض فضول باتیں ہیں۔ ہم اس کام کے لیے کسی سے اجازت نہیں لیتے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بیان...
    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے خوبصورت ساحلی شہر Caramel-By-The-Sea میں ایک دلچسپ اور منفرد قانون موجود ہے؛ اگر آپ کے جوتے کی ہیلز دو انچ سے زیادہ اونچی ہوگی اور اس کا بیس ایک مربع انچ سے کم ہوگا، تو آپ کو اسے پہننے کے لیے شہر کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ قانون 1963 میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ شہر کی ناہموار اور پتھریلی گلیوں میں چلنے کے دوران ممکنہ پھسلن یا چوٹ کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ شہر کی سڑکیں اکثر درختوں کی جڑوں کی وجہ سے اُبھری ہوئی ہیں جو اونچی ایڑی والے جوتے پہننے والوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس قانون کا مقصد شہر کو ممکنہ قانونی دعووں سے بچانا بھی...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے سیلاب متاثرین کے لیے جو مثالی اقدامات کیے، وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں۔ ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے  اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا کام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،  یہ سب کچھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور قیادت کا ثمر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو واضح طور پر کہا تھا کہ  سیلاب متاثرین کو صرف امداد نہیں، بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے لیے مکمل گھر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
    بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی گورو آریا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پر قبضے کی باتیں کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ کی صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارت کے دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ففتھ جنریشن فائٹر 10,12 سال بعد بننا شروع ہو گا جبکہ چائنہ کا J21 بن چکاہے اور J30 آ رہا ہے۔ امریکا کے پاس کئی سالوں سے F22 چل رہا ہے اور F35 امریکا میں تو اڑ رہا ہے اس کے ساتھ 10 اور...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں۔ جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ عدالت کو رٹ مسترد کرنے کی وجوہات دینی چاہیے۔  جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بادشاہوں والا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیس سن کر تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔
    ان دنوں ہمارے کچھ دوست اس امکان پر بغلیں بجا رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تین خلیجی ریاستوں کے پانچ روزہ دورے میں اسلحہ کی فروخت اور امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے ساڑھے تین ٹریلین ڈالر کے جو سمجھوتے کیے ہیں ان کے سبب اب خطے سے متعلق امریکی خارجہ پالیسی میں ’’ سب سے پہلے اسرائیل ‘‘ کا اصول بدل گیا ہے۔ ہمارے دوست مشرقِ وسطی سے متعلق امریکی پالیسی میں بتدریج یو ٹرن کا اشارہ دینے کے لیے یہ دلیل استعمال کر رہے ہیں کہ ایک ڈونلڈ ٹرمپ وہ تھے جنھوں نے پہلی مدتِ صدارت کے دوران مشرقِ وسطی کے پہلے سرکاری دورے میں سب سے پہلے اسرائیل کو چنا اور وہاں تل ابیب سے یروشلم...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسیوں پر ویزہ پابندیوں کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں موجود اور سرگرم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور اعلیٰ حکام پر ویزہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹریول ایجنٹ جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے مرتکب پائے گئے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ میں موجود بھارتی مشن کے قونصلر افیئرز اور ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس روزانہ کی بنیاد پر امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ان عناصر کی شناخت اور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق جو غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ہیں۔ امریکا ان تمام نیٹ ورکس کو توڑنے...
    اپنے ایک بیان میں پیڈرو سانچز کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ سے روس کو یورو ورژن ایونٹ سے دستبردار ہونے کیلئے کہا گیا تو کسی کو حیرت ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میڈرڈ میں ایک کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیراعظم "پیڈرو سانچز" نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورو ورژن جیسے انٹرنیشنل کلچرل ایونٹ سے اسرائیل کو باہر کیا جائے۔ انہوں نے مقبوضۃ سرزمین میں صیہونی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثقافت میں ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں اپنانا چاہئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ...
    غزہ فلسطین میں حالیہ بدترین اسرائیلی دہشتگردی و جارحیت کے پس پردہ عوامل؟ اسرائیل کے پشت پناہ امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی عرب، امارات، قطر کا دورہ، عرب بادشاہتوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شاندار استقبال اور کھربوں ڈالر کے معاہدے کیوں؟ غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی سے چشم پوشی کرتے ہوئے سعودی، اماراتی و قطری بادشاہتیں امریکا کو کیوں بے انتہانواز رہی ہیں؟ غزہ کیلئے ایک ڈالر بھی نہیں، جبکہ امریکا کیلئے عرب بادشاہتوں کیجانب سے کھربوں ڈالر کیوں؟ کیا عرب بادشاہتوں کا رکھوالا امریکا ہے؟ کیا عرب عوام امریکا نواز بادشاہتوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو سکتی ہیں؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما محمد حسین محنتی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو...
    بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی ہیں، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔ بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے ، دوسری جانب ذرائع...
    واشنگٹن: امریکی ریاستوں کینٹکی اور میزوری میں شدید طوفان اورتیز ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان نے سینکڑوں گھروں، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کے بگولوں اور طوفانی جھکڑوں نے کئی علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ لکڑی کے متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17 مئی 2025ء ) امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی کئی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہ امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی، ان کمپنیوں پر پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نےتجارتی پابندیاں عائد کی ہیں ، ان کمپنیوں کے اسٹریٹجک پروگرام سے منسلک ہونے کی تردید کی، ماضی میں بھی اس طرع کے الزامات لگائے گئے۔...
    ’’پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے چھڑ سکتی تھی‘‘؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں انہیں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ جس اقدام پر سراہا گیا وہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کروانا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔” انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے اپنے اہلکاروں سے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فون کرو، تجارت اور ملاقاتوں کا آغاز کرو۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے استعمال کررہا ہوں، اب دونوں فریق خوش ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی۔ پاکستان کی خواہش ہے...
    غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، جلد امریکا سب ٹھیک کردیگا، ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز ابو ظہبی(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں لیکن جلد ہی امریکا اس صورتِ حال کو ٹھیک کرے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے اپنے 4 روزہ دورے کے آخری روز ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔امریکی صدر نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں لیکن جلد ہی امریکا اس صورتِ حال کو ٹھیک کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے اپنے 4 روزہ دورے کے آخری روز ابوظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے غزہ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بہت سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا جلد ہی غزہ کے اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرلے گا۔ امریکی صدر کا غزہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ...
    ابوظہبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات قصر الوطن (ابوظہبی کے صدارتی محل) میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ یہ دوستی مزید بڑھے گی اور مضبوط ہوگی۔” انہوں نے یو اے ای کے 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “ہم اس پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔” صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے رہنما مصنوعی ذہانت (AI) میں عالمی...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہماری روایتی اور غیر روایتی صلاحتیں دفاع اور امن کے فروغ سے عبارت ہیں۔ دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہماری صلاحیتوں کے نتیجے میں امن کا قیام ممکن ہوا۔ ہمارا خطہ کسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سیز فائر میں تمام حل طلب معاملات پر بات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں پاک امریکا تعلقات، حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی اشتعال انگیزی اور علاقائی صورتحال پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی بنیاد تجارت، سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی...
    میں نہیں چاہتا کہ آپ بھارت میں ڈیوائسز تیار کریں، اور انہیں امریکی خریدیں امریکا میں پیداواری مراکز کو ترجیح دے،امریکی صدرکا ایپل کے سی ای او پر زور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایپل انک‘ کے ٹم کوک سے کہا ہے کہ ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ کے لیے بھارت میں پلانٹس لگانا بند کریں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی چین سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ اندرونی پیداوار بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ روز ٹم کوک کے ساتھ ایک چھوٹے سے مسئلے پر بات کی، وہ قطر کے سرکاری دورے کے دوران ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ...
    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو سے کہا کہ ہم نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا اور چین میں جو پلانٹس آپ نے تعمیر کیے انہیں قبول کیا، مگر ہم بھارت میں ان کی تعمیر میں دلچسپی نہیں رکھتے، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا میں ان کی تعمیر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا، میں نے انہیں کہا...
    کابل(انٹرنیشنل‌ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔ قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے، قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا، ہم ایف35کےجدید ورژن ایف 55 کے بھی منتظر ہیں2026کےبجٹ میں امریکی...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ آئی فون کی پروڈکشن کو بھارت منتقل نہ کریں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایپل کی بھارت میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایپل کے سی ای او سے کل تھوڑی سی بحث ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول انھوں نے ٹم کک سے کہا کہ میرے دوست میں نے تمہارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا لیکن اب سن رہا ہوں کہ تم بھارت میں بڑے پیمانے پر پروڈکشن کا ارادہ رکھتے ہو۔ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایپل نے پہلے امریکا میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی حد تک جوہری معاہدے کی شرائط پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات انتہائی سنجیدہ اور طویل مدتی امن کے لیے اہم پیشرفت ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ بغیر کسی فوجی کارروائی کے ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر نے امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد...
    دوحہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے انہیں شروع کرنا نہیں،میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہو گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں ، تجارت بڑھانے کی بات پر وہ خوش ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے قطر کے العدید ایئربیس میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے امریکا کو زیروٹیرف ڈیل کی پیشکش کی ہے،میں سمجھتا ہوں ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آ گئے ہیں،ہم روس یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہےہیں،امید ہےکہ روس یوکرین کچھ کریں، اسے رکنا ہی ہوگا،اگر مناسب ہوا تو جمعہ کو ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کیلئے جاؤں گا،ان کاکہناتھا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق انہوں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔ خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا، میں نے انہیں کہا کہ میرے دوست میں نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، آپ یہاں 500 ارب ڈالرز لانے والے تھے مگر اب میں نے سنا ہے کہ آپ...
    امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے کہا ہے کہ وہ بھارت میں فیکٹریاں قائم کرنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپل کو چین سے باہر مینوفیکچرنگ پھیلانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ امریکا میں پیداواری سرگرمیاں بڑھائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان قطر میں سرکاری دورے کے دوران ٹم کُک سے ملاقات کے بعد دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان ٹم کُک سے سخت گفتگو ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹم کک سے کہا کہ ایپل بھارت میں ہر جگہ فیکٹریاں لگا رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں چاہتے کہ ایپل بھارت میں مزید کچھ بنائیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ایران کے ساتھ ایک نئی جوہری ڈیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایران ایک عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے نئی ڈیل کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے ’گمراہ کن‘ بیان امریکی اور اسرائیلی جرائم کو نہیں چھپاسکتے، ایران امریکی صدر نے یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ ہم جنگ بندی...
    پرڈیو یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو اعشاریہ 103 سیکنڈ میں ایک روبک کیوب حل کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روبکس کیوب کیا ہے اور کہاں سے آیا؟ طلبہ کی ٹیم نے اس ربورٹ کو ’ Purdubik’s Cube ‘ کا نام دیا ہے۔ اس ٹیم میں شامل ایک طالبعلم ’ پیٹروہے‘ کے مطابق ایک انسانی پلک جھپکنے میں تقریباً 200 سے 300 ملی سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ لہٰذا اس سے پہلے کہ آپ کو یہ احساس ہو کہ یہ ربورٹ حرکت کر رہا ہے، یہ روبک کیوب کو حل کر لیتا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلا ریکارڈ اعشاریہ 305 سیکنڈز یا  305 ملی سیکنڈ تھا، جو 2024 میں مٹسوبشی الیکٹرک کارپوریشن کے کمپوننٹ پروڈکشن...
    امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بدھ کو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے والے 6 افراد اور 12 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں جن میں کئی چینی شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لگائی گئی نئی پابندیاں ان تنظیموں پر ہیں جو ایرانی حکومت کو ایسے اہم مواد کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہیں جو تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ضروری ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا امریکا ایران کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ادھر ایرانی صدر نے...
    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے بارے میں کیے گئے تبصروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جھوٹا، تفرقہ انگیز اور گمراہ کن‘ قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں، ایرانی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کے الزامات کو خطے کی حقیقتوں کو مسخ کرنے اور الزام تہران پر ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔ ایران نے ٹرمپ کے الزامات کو ان جاری جرائم سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش کے طور پر بیان کیا ہے جو اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے جا رہے ہیں، جو کہ مغربی ایشیا کے خطے میں امریکا کے سب سے عزیز اتحادی ہے، اور اسرائیل کے مظالم میں واشنگٹن کی شراکت داری ہے۔ یہ...
    WASHINGTON: امریکا نے جوہری معاملات پر مذاکرات کے باوجود ایران سے متعلق اداروں اور مختلف شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ میں جاری نوٹس کے مطابق امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ برائے بیرونی اثاثہ جات کنٹرول کے مطابق نئی پابندیوں میں چین اور ایران میں موجود شخصیات اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں امریکا کی جانب سے کن اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس کی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔ قبل ازیں امریکا نے ایران کی آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ سے جڑے افراد اور اداروں...
    قطر اور امریکا نے دفاعی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو مشرق وسطیٰ کے اہم دورے پر ہیں، سعودی عرب کے بعد اب قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحا میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں قطر کے شاہی محل لایا گیا جہاں امریکی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران سے ڈیل ‘دہشتگرد تنظیموں سے تعاون اور جوہری پروگرام ترک’ کرنے سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ 13 مئی کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی، اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے گئے جب کہ سعودی خلائی ایجنسی اور ناسا کے درمیان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکا اور چین کے تجارتی معاہدے کی حتمی تفصیلات پر براہ راست ڈیل کرسکتے ہیں۔ ایئر فورس ون پر کیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا وہ چینی صدر سے حتمی ڈیل خود کرسکتے ہیں لیکن انہیں یقین نہیں کہ یہ ضروری ہو گا۔ ’ہمارے پاس چین کے ساتھ ایک بہت ہی مضبوط معاہدے کی حدود ہیں لیکن اس معاہدے کا سب سے دلچسپ حصہ چین کو امریکی کاروبار کے لیے کھولنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 300 ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر دستخط میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا...
    ریاض: سعودی عرب اور امریکا نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کو جدید جنگی آلات اور امریکی دفاعی کمپنیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران میزبان ملک نے امریکا میں 600 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے، جس میں توانائی، دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی، گلوبل انفرا اسٹرکچر اور معدنیات شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا اور سعودی عرب نے 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب کو جدید جنگی آلات اور درجنوں امریکی دفاعی کمپنیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔ وائٹ...
    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کا حصہ ہے، معاہدے میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات بھی شامل ہیں، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کا حصہ ہے، معاہدے میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات بھی شامل ہیں، توانائی کے شعبے میں...
    ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں لاکھوں لو گ قتل ہوسکتے تھے ،امریکی انتظامیہ نے کامیابی سے جنگ بندی کرائی،دونوں ملکوں کو کہاکہ جھگڑاچھوڑیں،نیوکلیئرمیزائلوں کی بجائے تجارت کاسوچیں،سعودی عرب کامیاب اور عظیم مملکت ہے، ولی عہد ترقی کےلیے دن رات محنت کررہے ہیں۔ سعودی دورے میں اپنے شاندار استقبال کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 8 سال میں تیزی سے ترقی کی ہے، ولی عہد سعودی عرب کی ترقی کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، سعودی عرب میں شاندارعمارتیں بن رہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ میرے لیے باعث...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کیلئے امریکا سے رجوع کیا۔اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرتا رہا، ہم امن چاہتے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔نیئر بخاری نے کہا کہ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار بھٹو نے بنایا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ خفیہ کمانڈ سینٹر سے پاکستانی ایئر چیف نے خود تاریخی فضائی جوابی کارروائی کی ہدایات دیںاسلام آباد انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے، اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب پاکستان پر حملہ...
    امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ واشنگٹن ٹائمز میں 12 مئی کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں شہزادی ریما نے لکھا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جب دنیا نئے چیلنجز اور تنازعات سے گزر رہی ہے، تو یہ شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور اس موقع پر وہ سعودی ویژن 2030 کے تحت ہونے والی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اصلاحات کا مشاہدہ...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ بڑھانا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حکومت نے جن افراد اور ادارے پر پابندیاں لگائی ہیں، ان کے تعلقات ایران کی "آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ" (SPND) سے ہیں، جو ایران کے متنازعہ تحقیقی و دفاعی منصوبوں میں سرگرم ہے۔ پابندیوں کے تحت ان افراد اور ادارے کے امریکا میں موجود تمام مالی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور ان سے کسی قسم کا تجارتی لین دین بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے...
    اسرائیلی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر جانے پر بے خوفی کا اظہار کیا ہے، لیکن ان کا یہ فیصلہ اسرائیل میں واشنگٹن کی ترجیحات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والی تازہ ترین پیش رفت ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو تیز کرنے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسے امریکا کی طرف سے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کی اطلاع دی گئی ہے، یہ بات چیت براہ راست واشنگٹن اور حماس کے درمیان ہوئی تھی، جس میں اسرائیل شامل نہیں...
    امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزین کا درجہ دیے گئے 59 سفید فام جنوبی افریقی باشندے پیر کے روز ورجینیا کے واشنگٹن ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔ یہ ٹرمپ دور میں پہلے مہاجرین ہیں جنہیں امریکا میں سیاسی پناہ دی گئی ہے، اور امکان ہے کہ مزید افریکنرز بھی آئندہ امریکا منتقل ہوں گے۔ امریکی حکام کے مطابق، یہ افراد مبینہ طور پر نسلی امتیاز اور سنگین خطرات کا شکار تھے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ اور ڈپٹی سیکریٹری برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی ٹرائے ایڈگر نے ان مہاجرین کا خیر مقدم کیا اور انہیں امریکی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔ لینڈاؤ نے کہا کہ یہ افراد اچھی کوالٹی کے بیجوں کی طرح ہیں جو امریکی...
    کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 10ہزار 100 پوائنٹس کے ریکارڈ تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ 1لاکھ 17ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہو گیا ہے۔ سیز فائرکا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ٹیم جس میں سیکریٹری خارجہ اور نائب صدر شامل ہیں وہ بھی اس سیز فائزکا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ لیکن سب جاننا چاہتے ہیں کہ اس سیز فائر کی کہانی کیا ہے۔ عجیب صورتحال ہے کہ بھارت کہتا ہے کہ اس نے تو امریکیوں کو سیز فائر کے لیے کہا ہی نہیں۔ اس نے تو امریکیوں سے بات ہی نہیں کی ہے۔ جب کہ پاکستان کہتا ہے کہ اس نے سیز فائر کی کوئی درخواست بھارت کو نہیں کی ہے۔ اس لیے سیز فائر کی کہانی ایسی ہے کہ یہ سیز فائر ہے بھی اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو بتا دیا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا اور نے سیز فائر میں پاکستان اور بھارت کی مدد کی، دونوں ملکوں کے رہنما غیرمتزلزل ہیں۔ امریکی صدر نے کہاکہ امریکا نے مداخلت کرکے جوہری جنگ رکوا دی، اب پاکسان کے ساتھ جلد مذاکرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس پر پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جہاز گرا دیے تھے۔ بھارت نے اس کے بعد پھر اشتعال انگیزی جاری رکھی، جس کے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکا نے اسرائیلی فوجی اورامریکی شہری کی رہائی کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس سے براہ راست مذکرات کیئے برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس معاملے میں بالکل بے خبرتھا کہ امریکا اور حماس کے حکام کے درمیان براہ راست رابطہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ ایڈن الیگزینڈر کی متوقع رہائی کے بارے میں معاہدہ طے پا گیا.(جاری ہے) حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے اشارے بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے خطرے کو مذاکرات کے ذریعے...
    چین اور امریکا کے ما بین تجارتی مذاکرات اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں...
    کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 9929 پوائنٹس کے اضافے سے 117174 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا جس کے...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے مؤقف کی توثیق کی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور...
    تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کے روز عمان میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کے ساتھ ختم ہو گئے، حکام نے بتایا کہ تہران نے واضح طور پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ اگرچہ تہران اور واشنگٹن دونوں نے کہا ہے کہ وہ دہائیوں سے جاری جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ کئی ریڈ لائن پر گہری تقسیم کا شکار ہیں، جن سے مذاکرات کاروں کو ایک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے اور مستقبل میں فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے مذاکرات کاروں کو دوسرا راستہ اختیار کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران...