2025-12-15@00:45:32 GMT
تلاش کی گنتی: 14889

«ترقی کیلئے»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک : ایف آئی اے کی جانب سے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کردیا گیا، جہاں بیرون ملک سفر سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائےگی۔ اب بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنے کےلیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کیا ہے، اس نئے آفس میں بیرون ملک سفر سے متعلق مکمل رہنمائی مہیا کی جائے گی۔ امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں، دستاویزات کی تصدیق کیلئےتربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، امیگریشن انفارمیشن آفس عوامی سہولت، سروس ڈلیوری بہتر بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  آفس کا مقصد شہریوں اور امیگریشن...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک)یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ یورو کی امدادی رقم جاری کردی۔ رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد کی گئی ہے، اس مد میں 30 لاکھ یورو جاری کردیے گئے ہیں۔ یورپی یونین کے مطابق امدادی رقم سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کیلئے جاری کی گئی ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی اس رقم سے مدد کی جائے گی۔
    اسلام آباد: یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ  یورو کی امدادی رقم جاری کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد کی گئی ہے، اس مد میں 30 لاکھ یورو جاری کردیے گئے ہیں۔ یورپی یونین کے مطابق امدادی رقم  سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کیلئے جاری کی گئی ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی اس رقم سے مدد کی جائے گی۔
    کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دلخراش واقعہ ہے، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دل خراش...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط پیش کردیں اور مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ انتخابات کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973ء کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔ مطالبات میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی مکمل بالا دستی یقینی بنائی جائے، داخلی و خارجی پالیسیوں پارلیمان تشکیل دے گا، میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے قوانین کو لازمی طور پر ختم کیا جائے۔ مطالبات میں مزید کہا گیا ہے کہ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
    چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ و بہتری کے حوالے سے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ اے ڈی بی کے وفد میں سنئیر فنانشل سیکٹر اکانومسٹ اینڈریو میکارٹنی اور اے ڈی بی کی اربن ٹیم نے شرکت کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک، فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے...
    سٹی 42: ٹریفک پولیس  نے  قانون پر عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔ ابتدائی طور پر زیادہ رش والے علاقوں میں ڈرون سے استفادہ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے ۔ ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک رسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیرہیلمٹ کے ڈرائیونگ پر کارروائی ہوگی۔ون وے کی...
    دوسری طرف بعض رپورٹوں میں کچھ متوقع نام سامنے آئے ہیں جن میں گلگت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شبیر میر، اظہار ہنزائی، کرنل ابرار فاطمہ، راجہ شہباز، جوہر علی راکی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا فیصلہ پانچ روز بعد بھی نہ ہو سکا۔ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے 26 نومبر کو حلف اٹھا لیا تھا تاہم پانچ روز گزرنے کے باؤجود وہ اپنی نگران کابینہ کی تشکیل نہ کر سکے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران کابینہ میں شمولیت کیلئے ہونے والی کھینچا تانی تاخیر کی اہم وجہ ہے۔ کابینہ کیلئے جن ممبران کے نام دیئے گئے ہیں ان میں سے اکثر ناموں پر...
    اسلام آباد: وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ  چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔ وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔
    چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائیگا میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاوس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔ ...
    لاہور: پاکستان کی چار رکنی  ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ لاہور  جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ 70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار، 60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ 55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا 13 سے 19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں ہورہا ہے۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی شرکت  کررہے ہیں۔پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز،...
    ڈھاکا: بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے رواں سیزن میں 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔ گزشتہ روز ہونے والی بی پی ایل 2025–26 کی نیلامی کے لیے 42 پاکستانی انٹرنیشنل، ایمرجنگ اور ڈومیسٹک کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے زیادہ تر کو کسی فرنچائز نے نہیں چُنا، نیلامی میں مجموعی طور پر 245 غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں شامل تھے۔ خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی واریئرز کی صفوں میں کھیلیں گے۔ احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں۔ عثمان خان کو ڈھاکا کیپٹلز نے چن لیا جبکہ...
    سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کی جانب سے متاثرین اسلام آباد کے حقوق پامال کرنے کامعاملہ ،مسلم لیگی رہنما سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ،متاثرین اسلام آباد نے مسلم لیگی رہنماذیشان نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دیدیا،ذیشان نقوی اور متاثرین نے سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے کہا کہ کسی کو بھی متاثرین اسلام آباد کے...
    جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم وفاق سے کراچی اور پاکستان والوں کی دہلیز پر انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اگر یہ کوشش کام نہیں آئی تو ہم سڑکوں پر نکل کر اپنی طاقت سے مسائل حل کروانا جانتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 1940ء سے لے کر آج تک ہماری ماؤں بہنوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر اس ملک کو بنایا اور آج پاکستان بنانے والوں کی اولادیں آج ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خاتمے کیلئے صرف ایم کیو ایم پاکستان کو دیکھتی ہیں، کراچی سمیت پورے ملک کے عوام...
    کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے لیے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے اعزاز میں الوداعی ڈنر دیا جائے گا۔ ذرائع کے کے مطابق بیس رکنی ٹیم کے ساتھ چھ آفیشلز ارجنٹائن روانہ ہوں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم میں انجری سے صحت یاب ہونے والے ابوبکر محمود کی واپسی یقینی ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کا اعلان آج کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ عماد بٹ کپتان یوں گے۔پاکستان پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کا دس دسمبر سے آغاز ہورہا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن اور ہالینڈ سے دو دو میچز کھیلے گی، پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا میچ دس دسمبر کو ہالینڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ممبر انسپکشن ٹیم نے دودھ کے نمونوں کی کوالٹی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے روبرو پیش کی گئی لیبارٹری رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بھیجے گئے درجنوں نمونے مکمل طور پر غیر معیاری اور مضر صحت پائے گئے، اور کوئی بھی نمونہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔ عدالت نے اس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔اسی دوران کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی عدالت میں جمع کرایا گیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کے بعد 27 نومبر...
    —فائل فوٹو سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ترجمان نے کہا کہ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہو گی۔
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے صحیح وقت کیلئے 7 سال انتظار کیا ہے۔حال ہی میں کراچی میں کینسر کے ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں اداکارہ نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکا سے گفتگو کی۔تقریب کے دوران اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غیر شادی شدہ لڑکیوں پر زور دیا کہ شادی کے لیے جلدی نہ کریں، صحیح وقت کا انتظار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جوں ہی میں 25 برس کی ہوئی تو خاندان کے ہر فرد نے یہی سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ بیٹا شادی کب ہو رہی ہے ؟اداکارہ نے کہا ان تمام...
     ویب ڈیسک :دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔ سابق ایف آر پشاور میں شادی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سیکرٹریز کو قواعد کی سخت پابندی کا حکم دیدیا گیا۔ مراسلے کے مطابق کم عمرشادی کی رجسٹریشن سے قبل نادرا رجسٹریشن فارم، اسکول سرٹیفکیٹ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی ہے۔ کم عمری کی شادی کیلئے عمر کی تصدیق کے بغیر کوئی درخواست منظورنہ کی جائے۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا طلاق کی صورت میں طلاق نامہ اور خلع دستاویزات کی لازمی تصدیق لازمی ہے۔ بیوہ کی شادی کی رجسٹریشن کیلئے شوہرکا ڈیتھ...
      ( ویب ڈیسک )کراچی: نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تلاش کرلی گئی ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نالے سے ملی ہے جسے جائے وقوعہ سے تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر دور نالے سے تلاش کیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام نے بچے کی لاش کو نکال کر فوری طور پر سرد خانے منتقل کردیا ہے۔   گزشتہ روز گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا  واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش...
    پاپ میوزک کی عالمی اسٹار ٹیلر سوئفٹ اپنی شادی سے قبل دنیا بھر میں شاہانہ اور اسٹارز سے بھرپور بیچلوریٹ پارٹیز منانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ان کی قریبی سہیلیاں کم از کم تین سے چار خصوصی بیچلوریٹ ٹرپس کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، ان ٹرپس کے لیے ٹیلر سوئفٹ کی پسندیدہ جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں نیویارک، نیشویل Nashville، اٹلی اور بہاماز Bahamas شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان تقریبات کا مقصد شادی سے پہلے کے مہینوں کو خوشگوار، پُرسکون اور یادگار بنانا ہے، سوئفٹ اور ان کی دوستیں مختلف ویک اینڈز اکٹھے گزار کر ناصرف تفریح کریں گی بلکہ خوبصورت مقامات پر بیٹھ کر شادی...
    شاہدسپرا:لاہور کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی ۔ 5ے15کلوواٹ تک سسٹم کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی کمی ہو گئی ہے۔ پانچ کلوواٹ سسٹم کی قیمت مارکیٹ میں5لاکھ پچاس ہزار  اور7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 6لاکھ پچیس ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔ 10 کلوواٹ سسٹم کے لئے 9اور 12 کلوواٹ سسٹم کے لئے قیمت دس لاکھ پچاس ہزار روپے مقررکی گئی ہے,15 کلوواٹ سسٹم کے لئے تیرہ لاکھ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا مارکیٹ میں مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹم کے لئے صارفین کو بیٹریوں کی قیمت ادا...
    ویب ڈیسک:گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے  گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا  ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ واٹس ایپ بغیر سم کارڈ کے نہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے حال ہی میں قائم کیے گئے چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے عہدے کے باضابطہ نوٹیفکیشن پر غور جاری ہے، تاہم حالیہ ترامیم کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کی کوئی قانونی مدت مقرر نہیں کی گئی، اور اس میں تاخیر سے کوئی آئینی یا انتظامی خلاء بھی پیدا نہیں ہوتا۔ پاک فوج کی کمان مکمل طور پر اور بدستور موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہے، جو اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور اس ترمیم میں دی گئی تمام استثنیٰ اور تحفظات کے حامل ہیں۔ آرمی ایکٹ کو 27ویں ترمیم کے ساتھ ہم آہنگ کرنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کی درخواستوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی طویل مدت تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں کے فیصلوں کی معطلی ختم کرنے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا مزید مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں، ہم ایسے لوگوں کو ملک میں نہیں لینا چاہتے۔" ٹرمپ نے بعض ترقی پذیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "کچھ تیسری دنیا کے ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انویسٹر فورم کے نئے منتخب صدر چودھری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہرعبدالخالق لک کے اعزاز میں معروف سماجی رہنما انجینئرسجاد خان نے لاثانی ہوٹل (اسپنسر) مدینہ روڈ میں ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں کاروباری، سماجی، فلاحی اور صحافتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں چودھری شفقت محمود کی نیابت ان کے بڑے بھائی چوہدری عنصرمحمود نے کی جو پاکستان میں ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ عارف مغل کی تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ تقریب کا بنیادی مقصد کمیونٹی میں اتحاد، باہمی تعاون اور مستقبل کے مشترکہ اقتصادی منصوبوں پر مشاورت تھا۔ تقریب میں چوھدری شفقت محمود کی عدم موجودگی میں ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) عالمی مبلغ اسلام، معروف اسلامی سکالرمولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی کے خاتمے اور اسلام کے زریں اصولوں کی روشنی میں ایک متعدل اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوںنے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف دینی و علمی امور پر باہمی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ متحرک معاشروں میں جامعات علماء کرام اور دانشوروں کی حیثیت ایک ایسے اجتماعی ادارے اور تھینک ٹینک کی طرح ہوتی ہے جو ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں پر غور کرکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کے بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکا دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں توان کیلئے بہتر ہوگا۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے 27ویں اور 28ویں ترمیم، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستانی حکمران طبقے اور مقتدر اداروں کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی پر...
    امریکی صدر نے رواں مہینے کے آغاز میں ایک خط کے ذریعے اسحاق ہرتزوگ سے درخواست کی کہ وہ نیتن یاہو کو معافی دینے پر غور کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیراعظم "نفتالی بینٹ" نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران موجودہ وزیراعظم "نیتن یاہو" نے اسرائیل کو انتشار اور خانہ جنگی کی جانب دھکیل دیا۔ انہوں نے ایک ایسے معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا جس کے تحت نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کے خاتمے کے بعد انہیں معافی دے دی جائے۔ واضح رہے كہ نیتن یاہو نے آج اتوار کو باضابطہ طور پر صیہونی صدر "اسحاق ہرتزوگ" سے بدعنوانی کے الزامات بشمول رشوت، فراڈ اور اعتماد میں خیانت کے مقدمات میں معافی کی درخواست کی۔ البتہ قابل غور...
    ڈاکٹر علی لاریجانی سے اپنی ایک ملاقات میں تُرک وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "حکان فیدان" اس وقت تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ میں ڈاكٹر "علی لاریجانی" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شام و غزہ کے تازہ ترین واقعات اور صیہونی رژیم کا حالیہ تخریبی کردار اس گفتگو کا مرکزی محور تھے۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایران اور ترکیہ کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو میں دونوں...
    ہائیکورٹ بار الیکشن میں کامیاب عہدیداران کو مبارک بار دیتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے اسے جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے اہم پیغام قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کی بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر چل گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکہ دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے، سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں تو ان کیلئے بہتر ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حسیب جمالی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا۔ ٹیکس نیٹ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ ملازمین کا نہیں بلکہ سبسڈی کی رقم میں ہونے والی کرپشن کا ہے۔ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔ کوئی ایسی گرانٹ منظور ہو ہی نہیں سکتی جس کی پارلیمنٹ منظوری نہ دے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا۔ یو ایس ایگزم بینک بھی ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ میں واپس آگیا ہے۔ یہ منصوبہ ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں پائیدار...
    قاہرہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت ڈی 8 وزرائے تجارت کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وفاقی وزیرتجارت جام کمال ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے۔ جام کمال ، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے ساتھ رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر تجارت جام کمال قاہرہ ایئرپورٹ پہنچے تو پاکستانی سفیرعامرشوکت اورمصری حکام نے استقبال کیا۔ جام کمال خان ڈی ایٹ وزرائےتجارت کونسل کےافتتاحی سیشن اور اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دورے کے دوران تنظیم کے رکن ممالک کے ہم منصبوں سےدوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کے موقع پر وزارتی سرگرمیاں اور اہم ثقافتی مقامات کے دورے...
    مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ آئی ایم ٹی پچھلے 20 سال سے صوبوں کے قیام کیلئے نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر میں آواز اٹھارہی ہے اس کیلئے ملک کے دیگر وہ تنظیمیں جو انتظامی یونٹ کیلئے سرگرم ہیں ان کے ساتھ مشترکہ طورپر جدوجہد بھی کی ہے اور ہماری یہ جدوجہد جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔  مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد سے جلد نئے انتظامی یونٹ قائم کئے جائیں تاکہ ملک میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے، بدقسمتی سے سیاسی طورپر بلوغت کا مظاہرہ نہ کئے جانے کی وجہ سے آج عوام مشکل اور مصائب کا شکار ہے، ملک...
    سٹی 42:  مسلم لیگ ن آزاد کشمیر  نے قائد حزب اختلاف کے لیے شاہ غلام قادر کو نامزد کر دیا آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیاست ، نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اب اپوزیشن کی صفوں میں  سیاست گرم  ہوچکی ہے ۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نے اپوزیشن بنچز سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی نامزدگی مرکزی قیادت کے فیصلے سے کی گئی ہے ۔شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کل سپیکر چودھری لطیف اکبر سے نہایت اہم ملاقات متوقع ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان مسلم لیگ...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کیلئے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا گیا، جس کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے اس اہم قدم کو مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ اس حوالے سے کی گئی تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر...
      پشاور:(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران نے...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےٹیلی کمیونیکیشن انفرا اسٹرکچر پرووائیڈرز لائسنس ہولڈرز کی ناقص کارکردگی پر سخت نگرانی کا فیصلہ کرلیا۔ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر پرووائیڈرلائسنس ہولڈرزکی ناقص کارکردگی کا نوٹس لےلیا،زیادہ تر لائسنس ہولڈرز بنیادی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے،ٹی آئی پی لائسنس ہولڈرز کیلئےسخت رول آؤٹ تقاضےمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر میں اضافے کیلئے لائسنس میں سخت شرائط شامل ہیں۔ پی ٹی اے نےغیرفعال لائسنس ہولڈرزکی بڑی تعداد پرتشویش کا اظہارکیا ہے،کمزوررول آؤٹ اور غیر فعال لائسنسز پر شدید تشویش کا اظہارکیا،اب سخت شرائط اورسالانہ اہداف لازمی پورے کرنے ہوں گے۔دستاویز کےمطابق لائسنس ہولڈرزکیلئےسالانہ 60 کلومیٹر فائبربچھانا لازم ہوگا،ٹی آئی پی آپریٹرز کو ہرسال 10 ٹاورز یا ریڈیو لنکس لگانا ہوں گے،سب...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیراعلیٰ آفس کے مطابق لاہور شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، جس میں لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5798 گلیوں کو آئندہ سال جون تک جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔ راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے...
    ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے 250 کاروباری اداروں کی فہرست مصر کے ساتھ شیئر کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا، جب کہ ان کے ہمراہ مصری وزیر اعظم بدر عبد العاطی بھی موجود تھے، جو 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے، دورے کے دوران بدر عبد العاطی کئی اہم امور پر بات چیت کریں گے، جن میں غزہ اور سوڈان کے تنازعات، ایرانی جوہری پروگرام پر اختلافات، اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقے شامل ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ بدر عبد العاطی کا دورہ پاکستان...
    اسلام ٹائمز: سمارٹ لرننگ سے کنارہ کشی دراصل عہدِ جدید سے گریز ہے۔ علم کی دنیا اب جامد نہیں رہی، یہ ایک مسلسل بہتا ہوا دریا ہے اور جو اس دریا کے کنارے بیٹھ کر اس سے استفادہ نہیں کرے گا، وہ رفتہ رفتہ اپنے اندر ہی اندر سوکھ جائے گا۔ سمارٹ لرننگ کو نہ اپنانا گویا امکانات کے دروازے خود اپنے ہاتھوں سے اپنے اوپر بند کرنا ہے، یہ ایک ایسا فعل ہے کہ جس میں کوئی بھی انسان جدید ٹیکنالوجی یا جدید تعلیم کے بجائے اپنے اندرونی خوف اور قدیمی سُستی کی وجہ سے ہارے گا۔ سمارٹ لرننگ سے انکار دراصل خود انسان کی اپنی صلاحیت کے ارتقاء کا انکار ہے۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی سمارٹ لرننگ...
    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس وقت معیشت کو پیداوار میں اضافے، بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری اصلاحات کی ضرورت ہے، تاکہ ملک اپنے مسائل سے نکلنے کیلئے برآمدات کے ذریعے راستہ بنائے تا کہ ترسیلات اور قرض پر چلنے والی کھپت پر مبنی نمو سے نکل سے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اُس تیز رفتار معاشی نمو کی حکمتِ عملی سے دور ہو رہی ہے جس نے بارہا ملک کو معاشی بحرانوں میں دھکیل دیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے اس بیان سے واضح ہوتاہے کہ وہ موجودہ طرز حکمرانی اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے اعلانات سے مطمئن نہیں ہیں ،اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ طرز حکمرانی میں موجود خامیاں اور...
    اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں اربن ہیٹ ایفیکٹ کے شدید خطرے سے خبردار کیا گیا ہے، اس رپورٹ نے اس بات پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں کہ مالی طور پر مشکلات کا شکار حکومت شہری ماحولیاتی آفات کو کیسے روکے گی یا ان کے اثرات کو کیسے کم کرے گی۔ اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (UNESCAP) نے اپنی ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رپورٹ 2025 میں کراچی کو ایشیا پیسیفک کے ان9 بڑے میگا شہروں میں شامل کیا ہے جن کے مستقبل میں نمایاں طور پر زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے۔ اس کی بڑی وجہ تیز رفتار اور غیر منصوبہ بند شہری توسیع اور کمزور انفراسٹرکچر...
    — فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگلے 300 دن سیلاب سے متاثرہ ڈھانچے کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 300 روزہ منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیز 2 میں طویل المدتی موافقت اور لچک بڑھانے کی حکمتِ عملی شامل ہے۔ پاکستان کی نئی موسمیاتی ترجیحات فکس، گرو اینڈ بِلڈ ہے۔ تاہم وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کوششوں کے بغیر موسمیاتی لچک ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج 1 فیصد سے کم ہے، مگر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ...
    پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شولا اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا. کوئٹہ میں 5.9 کلومیٹر کی سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سائیکل ریس میں خواتین شرکاء نے پُرکشش اور چیلنجنگ راستے پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ سائیکل ریس میں سب سے کم عمر اور معمر شرکا کو بھی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیے گئے۔ شرکا نے بلوچستان میں صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ سائیکل ریس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت...
    ماہ نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار رہا، قومی ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لئے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں بھی ہرایا۔9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔اس کے علاوہ دوحہ میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل جیتا اور پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز ٹی 20 ٹرائی...
    پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سری لنکا کے لیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ ریسکیو ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ آج پہلی امدادی کھیپ میں سری لنکا کیلئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان بھجوایا جائے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے 45 رکنی آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ کرے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔ اعلامیے...
    نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے غیر معمولی اور یادگار رہا، پاکستان کرکٹ ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔ نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست دی۔ 9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ راولپنڈی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو شکست دی۔ اس کے علاوہ دوحہ میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز...
    تربیتی پروگرام کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافہ، حربی مشقوں اور مشترکہ مشن پلاننگ کو بہتر بنانا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ اس تربیت سے پاکستان اور عراق کے دیرینہ عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے عراقی فوج کے دستوں کیلئے اسپیشل فورسز کی ٹریننگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹریننگ کا انعقاد 24 ستمبر سے 29 نومبر تک نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پاکستان میں کیا گیا۔ 446 ٹرینیز کے تیسرے بیچ...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قیامِ امن کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شرکت کے لیے فوج بھجوانے کے لیے تیار ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطینی مزاحمتی ڈھانچے کو کمزور کرنے کا حصہ نہیں بنے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کر چکا ہے کہ غزہ میں امن فوج کی تعیناتی کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہونی چاہئے، ملائیشیا کو بھی آئی ایس ایف کے حماس کو غیر مسلح کرنے کے مجوزہ کردار پر اعتراض ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان غزہ امن فورس میں اپنا حصہ ڈالنے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان غزہ امن فورس کے تحت فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے اس کے ٹی او آر، مینڈیٹ اور کردار کو واضح طور پر طے کیا جائے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنا فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ کار میں آتا ہے، پاکستان اس کے لیے تیار نہیں ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے پر انڈونیشیا نے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستانی فوجی دستوں سے متعلق پاکستان نے واضح کیا کہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے تسلیم شدہ ہونا چاہیے، وزیراعظم نے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے 4 نومبر 2025ء سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان آپریشنز کے دوران 206 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، رواں سال صوبہ خیبر پی کے میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے‘ 25 نومبر کو سینئر صحافیوں سے گفتگوں کی مزید تفصیلات کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رواں سال مجموعی طور پر 1873 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ 5 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بنچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا۔ انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کی درخواست 36سال قبل دائر ہوئی تھی۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989ء میں اپیلیں دائر کی تھیں۔
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور شوکت خانم ہسپتال کے اکاونٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے یکم دسمبرجبکہ بانی پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 6دسمبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کیلئے دو درخواستیں گزشتہ روز دائر کی تھیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے،جیل انتظامیہ نے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے شوکت خانم کی دوائیاں پورٹ پر پڑی ہیں، بنک اکاونٹ بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کی زندگیاں خطرے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27 ویں قومی سلامتی ورکشاپ (این ایس ڈبلیو 27) کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ورکشاپ میں اراکینِ پارلیمنٹ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور تعلیمی ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ NSW-27 کا مقصد جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے تحت قومی قوت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق کو گہرائی سے سمجھنا تھا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت نے شرکاء کو ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے شعور کے فروغ میں ان کی لگن کو سراہا۔...
    اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تشدد، غیر انسانی و توہین آمیز سلوک اور ذاتی وقار کی پامالی کسی صورت جائز نہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بعض اوقات پولیس کی جانب سے تشدد ماورائے عدالت قتل کا باعث بنتا ہے، کیوں کہ وہ استثنی کے مفروضے کے تحت ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے  یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ  ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔ ججوں کو کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، ججز کو دلیر ہونا چاہیے۔ججوں کو ہمیشہ صرف آئین کو ہی بالادست قرار دینا چاہیے۔  جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو اپنی تمام توانائیاں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے...
    مودی پاگل اور دہشت گرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا رہا؟۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کیلئے چند دن رہ گئے، تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جا رہی، یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں...
    غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں واقع سرنگوں میں حماس کے مزاحمتکار اسرائیل سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اس علاقے سے باہر اور کمانڈ سنٹر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے اسرائیل پر تنقید کی کہ وہ جنوبی غزہ کے مزاحمتی کارکنوں کے معاملے میں تعاون نہیں کرنے رہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا اسرائیل نے رفح میں پیدا کردہ بحران کو حل کرنے کے لئے ثالثوں کی کسی بھی بات کا جواب نہیں دیا۔ حازم قاسم نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کو رفح میں استقامت کاروں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی کوئی تصویر بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے...
    اپنے بیان میں فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرأت اور ثابت قدمی دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے امید و حوصلے کا ذریعہ ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک قابض قوتوں کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور ایسے حالات میں مسلم امہ کیلئے خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی برادری کے کردار پر...
    ڈی ایس ریلویز عمران حیات کے مطابق جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ریلویز نے بلوچستان میں مسافر ٹرینوں، ٹریک اور اسٹیشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جعفر ایکسپریس میں جامرز کی تنصیب کیلئے ٹرائل شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے پولیس کے مزید 150 اہلکار بھی کوئٹہ ڈویژن میں طلب کر لئے گئے ہیں۔ ڈی ایس ریلویز عمران حیات نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے اندورن ملک جانے والی تمام ٹرینوں کی حفاظت کیلئے چالیس چالیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جو کوئٹہ...
    فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سربراہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ فلسطین...
    ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ غریب عوام کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو ان میں احساس محرومی جنم لے گا جو کسی طور بھی ملک و جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان کے عظیم مفاد میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرتعمیری سوچ استوار کرنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حکمران جانتے ہیں اقدار کو طول دینے کیلئے الجھاکر رکھنا چاہتے ہیں، عوام کے مسائل حل نہ کرنا جمہوری و آئینی اور اخلاقی قدروں کے منافی عمل ہے، حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے آئین سے متصادم ترمیم کیلئے  آگے بڑھ کر کام کرتے...
    اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے ایک حالیہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے سرکاری اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے پر اظہار تشویش کو ملک میں آزادی صحافت کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔...
    سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے، صدرمملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینزسمیت سینئر سول وملٹری افسران نے بھی شرکت کی اور تعلیمی و سماجی شعبوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ صدر مملکت نے ورکشاپ...
    اپنے ایک جاری بیان میں حمزہ المصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ آزادی کے بعد ہم طاقت کی پوزیشن میں نہیں۔ اسلئے اس وقت ہم ملکی ترقی و خوشحالی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام پر قابض باغی حکومت کے وزیر خارجہ "اسعد حسن الشیبانی" نے اپنے ڈچ ہم منصب "لارس لوکہ راسموسن" کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسعد حسن الشیبانی نے کہا کہ "بیت جن" میں ہونے والی تازہ ترین صیہونی جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی اس دراندازی کو شام کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں...
    فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق...
    چیئرمین سی ڈی اے کی چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہفتہ کے روز چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی عزیز جان سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ایک جدید ترین ٹیچنگ و ٹرثری کیئر ہسپتال کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آغا خان یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال نہ صرف...
    انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملکی انتخابی نظام کو غیر اسلامی قرار دینے کا کیس عدالت عظمی نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ 5دسمبر کو کیس کی سماعت کریگا۔واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بینچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا ہے ۔ انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کی درخواست 36سال قبل دائر ہوئی تھی ۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989...
    درخواست مدعی مقدمہ کے وکیل شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی کرائم ویڈیوز کی پی ایف ایس اے سے تصدیق اور نادرا سے شناخت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نو مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے میں ملوث ملزمان کی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے تصدیق اور نادرا سے شناخت کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست مدعی مقدمہ کے وکیل شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی کرائم ویڈیوز کی پی ایف ایس اے سے تصدیق اور نادرا...
    عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب عالمی برادری کے لیے یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین پر جاری قبضے کے دوران ہر معصوم جان کا ضیاع اور ہر گھر کا برباد ہونا...
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2025ء کا سال کشمیر کے سیاحتی شعبہ کیلئے نیک شگون نہیں رہا، چاہے پہلگام کا واقعہ ہو، دلی دھماکہ ہو یا نوگام سانحہ، ان تمام واقعات نے رواں برس کشمیر کی سیاحتی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد بڑھانے اور سیاحتی شعبے کو تقویت و دوام بخشنے کے لئے اس سیزن بھی برفباری سب سے اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ رواں برس سیاحتی شعبے کے لئے کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔ ان باتوں کا اظہار وزیراعلیٰ نے سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہیں بھی...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج کے دن اور ہمیشہ کیلئے ہم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، فلسطینی شہریوں کو خوراک، علاج، صاف پانی، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کیساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی ہمت اور غیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم...
    پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین میں معصوم جانوں...
    نگران وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان یار محمد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد سے فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی گلگت بلتستان، استور کی مرکزی شوریٰ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سوسائٹی کے چیئرمین حبیب اللہ، ڈائریکٹر حفیظ، ایڈمن ہیڈ ریاض احمد، منیجر سعید الرحمن اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گلگت بلتستان میں جاری فلاحی سرگرمیوں، امدادی کاموں، اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ...
    محکمہ تعلیم گلگت بلتستان ورکس ڈویژن کے کئی افسران کی گرفتاری کے بعد زیر تکیمل منصوبوں کو تاخیر سے بچانے کیلئے متبادل اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان ورکس ڈویژن کے کئی افسران کی گرفتاری کے بعد زیر تکیمل منصوبوں کو تاخیر سے بچانے کیلئے متبادل اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ محکمہ تعلیم ورکس ڈویژن کے چیف انجینئر سمیت کئی افسران کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ایجوکیشن کے کئی پراجیکٹس کو زیر تکمیل ہیں التوا کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ محکمہ تعلیم نے دیگر محکموں کو اضافی چارج دیدیا ہے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ کی جانب سے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے رواں سال ملک میں مجموعی طور پر 1873 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن میں 136 افغانی بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلاً گفتگو ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، خیبرپختونخوا میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، رواں سال مجموعی طور پر 1873 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جن میں 136 افغانی بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری ہے، انڈین آرمی چیف کا یہ بیان کہ ہم نے آپریشن سندور کے دوران ایک ٹریلر دکھایا خود فریبی کی حامل سوچ کا عکاس ہے، جس ٹریلر میں7 جہاز گریں، 26 مقامات پر حملہ، ایس-400کی بیٹریاں تباہ ہوں تو ایسے ٹریلر پر مبنی فلم ان کیلئے ڈراؤنی فلم بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا آپریشن سندور میں ہوئی شکست پر بار بار کے جھوٹے ہندوستانی بیانات عوامی غم و غصے کو تحلیل کرنے کیلئے ہیں، کوئی بھی ملک اگر افغان طالبان...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے دوران 7.2 بلین ڈالرز کا امریکی فوجی ساز و سامان افغانستان چھوڑ گئی ہیں، افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے- 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ 4 نومبر 2025 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 206 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔  ان کا کہنا...
    لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کیلیے مقرر کردیا ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر...
    وادی کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں، برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سیکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال کے پیشِ نظر بابوسر روڈ تاحکم ثانی بند رہے گا۔
    افغان حکومت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کےلیے خطرہ بن چکی ہے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے دوران 7.2 بلین ڈالرز کا امریکی فوجی ساز و سامان افغانستان چھوڑ گئی ہیں، افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے- تفصیلات کے مطابق 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ 4 نومبر 2025 سے اب...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجتہی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔ ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سینئر سول و ملٹری افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق اور جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے حوالے سے شرکا کی فہم کو مزید گہرا کرنا تھا۔ صدر نے ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرنے پر شرکاء...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان میں سکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کیلئے ارلی وارننگ سسٹم کا آغاز کردیا گیا محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ ارلی وارننگ سسٹم کے تحت سکول چھوڑنے والے بچوں کی بر وقت نشاندہی کی جائے گی، سافٹ ویئر کے ذریعے طالب علم کی کارکردگی کو جانچا جائے گا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ والدین کے تعاون سے ایسے بچوں کیلئے اقدامات اٹھائے گی جو تعلیم ادھوری چھوڑ کر سکول آنا بند کر دیتے ہیں۔
    ویب ڈیسک: 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی سینئر صحافیوں سے ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلاً گفتگو، کہا 4 نومبر 2025 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ْان آپریشنز کے دوران 206 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،رواں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں 12857 اور صوبہ بلوچستان میں 53309 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر انتہائی مشکل اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے، خیبر پختونخوا میں...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا 10 کھرب روپے سے زائد کا ریکارڈ ترقیاتی حجم ہے، کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب نظام کے لیے 85.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی پورٹ فولیو 26-2025ء کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور، حب، اسٹارم واٹر ڈرین اوردیگر کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں تاکہ کام بروقت ہو۔ 293 واٹر، سینی ٹیشن اور میونسپل سروسز اسکیمیں منظور ہو چکی ہیں۔ کراچی کے بعد نیویارک نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے: مراد علی شاہ وزیرِ اعلیٰ...
    وزیرِاعلیٰ سندھ نے ایک اجلاس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ لیتے ہوئے  ہیلتھ منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، منسٹر پی اینڈ ڈی جام خان شورو ، منسٹر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ،  چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری فننانس فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، اور دیگر نے شرکت کی۔  وزیراعلیٰ سندھ نے 16 فلیگ شپ ہیلتھ منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے رواں مالی سال میں مکمل ہونے چاہیئں۔ سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی 178 اسکیمیں، 45.37 ارب روپے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ جب 9 مئی ہوا تو آرمی چیف ملک سے باہر تھے تو اس وقت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو آپ ٹیک اوور کر لیں ہم آپ کو سپورٹ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ جب نو مئی ہوا تھا تو آرمی چیف ملک سے باہر تھے اور اب یہ کہا جارہا ہے کہ اسوقت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو اپروچ کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ باہر ہے، پیچھے سے آپ ٹیک اوور کرلیں، ہم آپ کو سپورٹ کریں گے،  تو یہ بھی اس قسم کی صورتحال نہ بن جائے اور...
    ویب ڈیسک: بابوسر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔  وادیٔ کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔  ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں۔   برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،  دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال...
    ملاوی کرکٹ ٹیم کا کپتان سمیع سہیل ٹریننگ کے لیے لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گیا۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق بیٹنگ آل راؤنڈر سمیع سہیل قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تکنیکی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، سمیع سہیل اپنی پاور ہِٹنگ کو بہتر اور باؤلنگ اسپیڈ کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز سمیع سہیل کے ساتھ ون آن سیشنز کر رہے ہیں۔ سمیع سہیل نے 2019ء میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملاوی کی نمائندگی کر چکے ہیں لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق ملاوی کے سمیع سہیل سے قبل دو ڈچ کرکٹرز بھی قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کر...
    ---فائل فوٹو  وادیٔ کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملانے والے بابوسر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں، برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،  دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سیکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال کے پیشِ نظر بابوسر روڈ تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔