2025-12-14@18:35:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1792

«ہائے ویز»:

(نئی خبر)
    اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر مراد خان کی رہائش گاہ  پہنچ گئے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی   نےمراد خان سے ان کے والد سابق ڈپٹی میئر  سواتی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔  محسن نقوی نے  مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نےسواتی خان مرحوم کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل   محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔  
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کے دوران سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، جن میں تھر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے سات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور اپنی جان دے کر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کی، ایسے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ...
    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، تھر کول، سولر، ونڈ ہائبرڈ اور گھروں کی سولرائزیشن منصوبے جاری ہیں، عالمی بینک کے تعاون سے نئے سولر اور ونڈ ہائبرڈ منصوبے جلد شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان توانائی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ہے جب کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، مقامی وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی عدالت گیا وہ اس کا حق ہے، میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کیسے آئینی ترمیم سے...
    سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی...
    پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں، امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا، ہمیں حقیقت پسندانہ بات چیت کرنی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی عدالت گیا وہ اس کا حق ہے، میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کیسے آئینی ترمیم سے پیچھے ہٹ...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ہے، بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس کا 272 واں اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت...
    برلن: جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق 57 سالہ آئرس اشٹالزر پر منگل کے روز ان کے گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لائیں جہاں سے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملے کی تفتیش تمام پہلوؤں سے جاری ہے، اور کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق آئرس...
    وفاقی دارالحکومت کے مرکزی علاقے بلیو ایریا میں وزارتِ ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہیٰ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب احسان الہیٰ ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکلے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہیں شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ مزید پڑھیں: چند گھنٹوں میں اسلام آباد کے معروف مراکز میں 2 افراد قتل ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ واقعہ لینڈ مافیا کی جانب...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔(جاری ہے) دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا...
    روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جسکے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیاء کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی...
    مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مذاکرات مثبت قرار دیے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی (AFP) کے مطابق، حماس کے مذاکراتی وفد کے قریبی دو ذرائع نے بتایا کہ پہلا مرحلہ چار گھنٹے جاری رہا اور ماحول “کافی مثبت” رہا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔ ایک اور فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ بات چیت مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں آج دوبارہ ہوگی۔ ان مذاکرات کو غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔  
    واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل پر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے ایک ہسپانوی خزانہ دریافت کیا، جس کی مالیت ماہرین نے10 لاکھ ڈالر بتائی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خزانے میں 1 ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے بھی شامل ہیں۔ اس پر ماہرین کا خیال ہے کہ وہ ہسپانوی سلطنت کی نوآبادیوں بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں18 ویں صدی کے آغاز میں ڈھالے گئے تھے۔ بتا یا جاتا ہے کہ سمندری طوفانوں نے انہیں نگل لیا اور تاریخ نے انہیں مٹی تلے چھپا دیا۔ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ بعض سکوں پر واضح تاریخیں اور سرکاری مہر کے نشانات بھی موجود ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آن لائن نوکریوں کے بہانے پاکستانی شہریوں سے ملک کے حساس تنصیبات اور ان کی لوکیشن کی معلومات حاصل کرنے کی بھارتی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز نے اس سلسلے میں پی ٹی اے کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی بھارتی کمپنیوں اور ویب سائٹس نے پرکشش تنخواہ اور آن لائن جاب آفرز کے ذریعے لوگوں کو فریب میں مبتلا کیا اور ان کے پروفائلز، رابطہ معلومات اور بعض معاملات میں حساس مقامات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی، مشتبہ ویب سائٹس میں لنکڈ ان، جاب گلف...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیفنس لاہور میں قائم ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر داخلہ نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کی باری کے انتظار، عملے کے رویے اور وقت پر پاسپورٹ کی ترسیل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ شہریوں نے دفتر کے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب نہ لمبی قطاریں ہوتی ہیں اور نہ ہی گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ صرف 5 منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پورا پراسیس فوری مکمل ہو جاتا ہے۔ ...
    سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو برطانیہ کی آسمانوں پر واپس آنے والی پہلی پاکستانی کیریئر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائن کا برطانوی فضاؤں میں واپس آنا تاریخی لمحہ ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے، جو...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 اکتوبر 2025 سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹسز کے ہمراہ موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو! پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کا آغاز کرے گی، یوں یہ برطانیہ کی فضاؤں میں واپس آنے والی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن جائے گی۔ Mubarak! PIA is set to make...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں آج حماس اور اسرائیل کے مابین بالواسطہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں جن سے غزہ میں جاری 2 سالہ خونریز تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے سنجیدہ توقعات وابستہ ہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی ثالثوں کی موجودگی، طے شدہ ایجنڈا اور فریقین کی نمائندہ ٹیموں کی روانگی نے سفارتی حلقوں میں اس بات کی امید پیدا کر دی ہے کہ ایک ابتدائی مرحلے میں معاہدے کے بنیادی نکات طے پانے والے ہیں۔آج ہونے والے مذاکرات میں امریکی نمائندوں کے طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کوشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں، جب کہ حماس کی قیادت خلیل الحیہ...
    اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، نہ ہی اس نوعیت کی کوئی تجویز کسی سرکاری یا حکمتِ عملی سطح پر زیرِ غور آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کے ساتھ پسنی پورٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی۔ نجی شعبے میں ہونے والی بات چیت، بشمول غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ رابطے، محض ابتدائی نوعیت کی کاروباری گفت و شنید ہیں۔ یہ سرکاری اقدامات نہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی ریاستی پالیسی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ متعلقہ خبر میں ایک نجی اور غیر مصدقہ خیال کو ریاستی تجویز کے طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-20 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل پولیس کا یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے ۔جس نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ،کسی بھی جمہوری اورمہذب معاشرے میں اس طرح کے صحافت اورانسانیت دشن اقدام کو کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کے بعد اب دارالخلافہ اسلام آباد کا نیشنل پریس کلب بھی پولیس گردی سے محفوظ نہیں رہا جوکہ صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں کے لیے بھی لمحہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو بآسانی 88 رنز سے شکست دے دی ہے۔کولمبو کی پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، ٹاپ آرڈر بیٹر سدرہ امین کی 81 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث قومی ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما اور کرانتی...
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ٹک ٹاک لائیو فیچر، فیملی وی لاگنگ کے خلاف درخواست پر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے، پی ٹی اے، وزارت داخلہ سے فوری جواب طلب کرلیا۔ اس حوالے سے درخواست شہری حنا فاطمہ نے وکیل چوہدری رضوان الہٰی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹک ٹاک کے لائیو فیچر اور گفٹنگ سسٹم پر مکمل پابندی یا سخت ریگولیشن لگائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر فیملی وی لاگنگ اسلامی اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ٹک ٹاک نوجوان نسل خصوصاً کمسن لڑکیوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے بین الاقوامی سمندر میں منشیات لے جانے والی ایک کشتی کو میزائل سے اڑا دیا،جب کہ حملے کی ہولناک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں تیز رفتاری سے جانے والی ایک کشتی کو اچانک میزائل آ لگتا ہے اور کشتی تباہ ہو جاتی ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر میں نے یو ایس ساؤتھ کمانڈ کے علاقے میں نامزد دہشت گرد تنظیموں سے منسلک منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک جہاز پر ایک حملے کی ہدایت کی۔ وزیر جنگ کے مطابق...
    طویل عرصے سے گمشدہ ہسپانوی خزانہ بالآخر فلوریڈا کے ساحل سے دریافت ہوگیا۔اس خزانے کی مالیت 10 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔ ماہر غوطہ خوروں کو ’ٹریژر کوسٹ‘ نامی ساحل پر 1000 سے زائد چاندی اور سونے کے سکے دریافت کیے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ 1715 کو ڈوبنے والے جہاز میں بھیجے جانے والے یہ سکے بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں قائم ہسپانوی کالونیوں سے اکٹھا کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ جہاز پر جواہرات بھی موجود تھے۔ لیکن فلوٹیلا طوفان کی وجہ سے یہ جہاز ڈوب گیا تھا جس کی وجہ سے اس پر لدا قیمتی سامان بھی سمندر کی نذر ہوگیا تھا۔
    غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حماس نے ٹرمپ کی غزہ میں سیز فائر تجویز پرعمل درآمد کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ تمام اسرائیلی یر غمالیوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں، اسرائیلی فو ج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا، حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرا دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر اپنی آمادگی کی توثیق کرتے ہیں لیکن فوری طور پر ثالثی ممالک کے ذریعے اس معاہدے پر بات چیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ اگر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جو پابندیاں لگیں، اب وہ ختم ہونے جا رہی ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے...
    حماس کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ ختم کرے اور اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے تو وہ تمام اسرائیلی قیدیوں چاہے وہ زندہ ہوں یا ہلاک ہوچکے، کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے ٹرمپ کی غزہ میں سیز فائر تجویز پر عمل درآمد کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں، اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا، حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرا دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا...
    ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی پر سنگین الزامات رہائشی علاقے میں کمرشل پلازہ تعمیر افسر کے خلاف عوام برہم،ڈی جی مزمل حسین ہالیپوٹو سے فوری کارروائی کا مطالبہ گلبرگ ٹاؤن کے معروف رہائشی علاقے شریف آباد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات کروانے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق،ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی نے شریف آباد نمبر 1کے رہائشی علاقے میں واقع پلاٹ نمبر اے 76پر بغیر کسی منظور شدہ بلڈنگ پلان کے ایک تجارتی پلازہ تعمیر کرنا شروع کروا دیا ہے ، جو کہ بلڈنگ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔علاقہ مکین اس غیرقانونی عمل پر سخت برہم ہیں۔ مقامی رہائشی عبداللہ کا کہنا ہے کہ "یہ افسر خود...
    پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے برآمدات میں نمایاں کمی اور صنعتوں کی بندش پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات 3.83 فیصد کمی کے بعد 7.61 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، جبکہ صرف ستمبر کے مہینے میں برآمدات میں 11.71 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی مالیت 2.51 ارب ڈالر رہی۔ پی ٹی سی کے مطابق اس سہ ماہی میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 9.37 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جس کی...
    ایشین کرکٹ کونسل  کو ایک غیر معمولی قیادت کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) مبینہ طور پر اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے براعظمی کرکٹ باڈی کے اندر گہرے سیاسی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ شدید اختلاف دبئی میں اپنی چیمپئن شپ کی فتح کے بعد بھارت کی جانب سے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی قبول کرنے سے انکار سے پیدا ہوا ہے۔ بھارتی ٹیم نے ٹرافی اے سی سی ہیڈکوارٹر میں ہی چھوڑ دی، یہ ایک ایسا عمل ہے جو اب کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑا سفارتی واقعہ بن...
    ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 101 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق سال 25-2024 میں ٹول ٹیکس کی مجموعی آمدن 64 ارب 42 کروڑ 38 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ دنیا نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق سال 24-2023 میں ٹول ٹیکس آمدن 32 ارب روپے سے زائد رہی تھی جس میں ہائی ویز سے 17 ارب 75 کروڑ 88 لاکھ جبکہ موٹرویز سے 14 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی رواں مالی سال 25-2024 میں ہائی ویز سے 34 ارب 42...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویزات کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ٹول کلیکشن 64 ملین روپے سے زائد رہی جبکہ گزشتہ سال 24-2023 میں یہ 32 ملین روپے سے زائد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائی ویز سے حاصل ہونے والا ٹول 17 ملین سے بڑھ کر 34 ملین روپے سے زائد اور موٹرویز سے حاصل ہونے والا ٹول 14 ملین سے بڑھ کر 29 ملین روپے سے زائد ہو گیا ہے۔ ویڈیو: لاہور میں پولیس سٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر بڑا ڈاکہ، کپڑوں کی دکان...
    برطانیہ میں آج نئے آرچ بشپ آف کینٹربری کا اعلان متوقع ہے، اور پہلی بار اس تاریخی منصب پر کسی خاتون کے فائز ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک چرچ آف انگلینڈ کی سربراہی کے اس انتخاب کو دنیا بھر کے 85 ملین اینگلیکن عیسائیوں کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تقرری جسٹن ولبی کے استعفے کے بعد کی جا رہی ہے، جنہوں نے گزشتہ سال بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے کیس چھپانے کے اسکینڈل پر عہدہ چھوڑا تھا۔ ان کی اصلاحات نے خواتین کو بشپ بنانے کی راہ ہموار کی تھی، اور اب 3 خواتین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) جنگلی حیات پر تحقیق اور عالمی ماحولیات کے حوالے سے دنیا بھر میں سرگرم رہنے والی جین گوڈیل 91 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئیں ۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنگلی حیات پر تحقیقات کے حوالے سے پہچانی جانے والی جین گوڈیل نے 1966ء میں اخلاقیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ جین گوڈیل جانوروں پر تحقیق اور قدرتی ماحول کی بقا کے لیے آواز اٹھانے والی خاتون تھیں، جنہوں نے براعظم افریقا کے مختلف ممالک میں موجود جنگلی حیات پر طویل تحقیق کی۔ ان کی تحقیقات میں حیاتیاتی طور پر انسانوں کے سب سے نزدیک سمجھے جانے والے جانور لنگوروں پر تحقیقات نے خاص کر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے جانوروں کے...
    آئی ایم ایف کا اصلاحاتی وعدے پورے نہ ہونے پر اظہارِ تشویش، — حکومت سے وضاحت طلب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی حکومت سے 10 اہم سرکاری اداروں کے قوانین میں مطلوبہ ترامیم نہ ہونے پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ وضاحت طلب کی ہے۔ حکومتِ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت نے مذاکرات پر عمومی اطمینان ظاہر کیا ہے، مگر آئی ایم ایف نے کچھ اہم اصلاحاتی اہداف پورے نہ ہونے پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ کن اداروں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں؟ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق، جن...
    سٹی 42 : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادکشمیر میں ناخوشگوار واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔  وزیراعظم کی ہدایت پرعوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی۔ وفد میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری ، امیر مقام ،احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ، سردار یوسف، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور سردار مسعود احمد شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انورارلحق بھی وفد کے ساتھ موجود ہیں۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا ۔تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔ مسئلے کے پُرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس میں رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف اور...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔صائم ایوب 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ہاردیک پانڈیا ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز 4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے۔بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے...
    مظفر آباد:۔ حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور معاملات باہمی مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، طاقت آزمائی، توڑ پھوڑ اور کشت و خون سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ میں عدم استحکام اور انتشاری صورت حال تحریک آزادی کشمیر کی پیش رفت اور کامیابی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ تحریک دشمن عناصر اور قابض سامراج اس تکلیف دہ صورت حال سے بھرپور فائدہ...
    ویب ڈیسک :میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا،ٹرافی میرے دفتر پڑی ہے،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا آکر لے جائیں۔   سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرصدر اےسی سی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دےدیا، کہا بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے اورجھوٹ کاسہارا لیتا ہے،نہ میں نے کچھ غلط کیاہے نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے،نہ ہی میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی مانگوں گا۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ اے سی سی صدرکی حیثیت سےفائنل والےدن ٹرافی دینے کےلیےتیارتھا اوراب بھی تیار ہوں،وہ واقعی چاہتے ہیں،تو وہ اے سی سی کےدفتر آئیں اور مجھ سے ٹرافی وصول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر صائم ایوب نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔آئی سی سی کے مطابق آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد نمبر ون پر پہنچ گئے ہیں، ہاردک پانڈیا دوسری اور افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے، جبکہ بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے ساتھ 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔سری لنکا کے پاتھم نسانکا دو درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے...
    لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست میں عدالتی معاون کی رپورٹ کو پیش کرنے کی مہلت دے دی۔ بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعویٰ کے دائرہ اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے محمد حسین چوٹیا ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالتی معاون احمد فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ہم اِس حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پربیٹھنا مشکل ہوگا۔اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن بینچز پر آنے کی دعوت دی تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے غزہ جنگ بندی کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیس نکات پر مشتمل قرار دیا ہے۔اس منصوبے کو فلسطینی حلقوں سمیت دنیا بھر میں تحفظات کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں قابض اسرائیل کو مرکزی حیثیت دینے اور فلسطینی عوام کی خودمختاری کو نظر انداز کرنے کے نکات نمایاں ہیں۔منصوبے کے مطابق حماس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 72 گھنٹوں کے اندر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے جبکہ اسرائیل صرف چند علاقوں سے فوج ہٹانے پر راضی ہوگا۔اس فارمولے کے تحت غزہ میں ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی جسے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کہا گیا ہے۔ حیران کن طور پر اس حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا۔ نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جو مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس، کروز شپ کے ماہرین کے لیے ہیں۔ ایک سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ کو ایک سال کے لیے رہائشی پرمٹ دیا جائے گا، جس کی مقررہ شرائط کے تحت اسی مدت کے لیے دوبارہ تجدید کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ میں دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق قوانین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس اور کروز شپ کے ماہرین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1 سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا ئے گی۔ مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے...
    اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 آج لینڈ ہوئی، جس کا استقبال روایتی واٹر سلوٹ کے ساتھ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی پشاور کے لیے پروازیں بحال ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے میں 5 پروازیں پشاور اور ابوظہبی کے درمیان آپریٹ کرے گی، جن کا شیڈول پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کے دن مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے پرواز EY 277 صبح 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔ اتحاد ایئر ویز 2025 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے والی تیسری غیر ملکی ایئر لائن بن گئی ہے۔ اس...
    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا 2 روزہ دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل ہو گیا جب کہ اس دورے کے دوران پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی گئی۔ دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ کیا، تربیتی سیشنز میں شرکت کی اور کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانا تھا۔ پاک امریکا بحری تعاون کے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف ہونے والی سماعت کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔  پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی کی سماعت مکمل ہوئے دو روز ہوگئے تاہم آئی سی سی نے اس سماعت کے فیصلے کا اعلان اب تک نہیں کیا۔ گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی...
    بریشیا، اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا، جس میں چئیرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر (ستارہ خدمت) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ صدارت کے فرائض چوہدری قیصر بشیر کنگ نے انجام دیے۔ بڑی تعداد میں شرکت سیمینار میں اٹلی بھر سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کے افراد کے علاوہ جرمنی، فرانس اور اسپین سے بھی پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں مقیم محب وطن پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک مسترد کردی، زرمبادلہ بڑھانے کا عزم شرکا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حب الوطنی کے نعرے اور پرچموں کی بہار ہال میں سبز...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس کے باعث جہاز پر آگ لگی اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کو حوثیوں نے یرغمال بنایا جو کہ رہا ہوگئے۔ ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی شامل ہیں۔ جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے7 اکتوبر 2023 کے بعد 722 ویں دن بھی غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری جاری رکھی۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی کارروائیوں  میں مزید 90 افراد شہید  اور 265 زخمی ہوگئے  ہیں جبکہ مجموعی طور پر شہید ہونے والے ٰ65926 ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پٹی پر تقریبا 120 فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ سٹی  میں پیش قدمی جاری ہے۔ ہر روز رہائشی عمارتیں زمین بوس کی جارہی  ہیں۔  اسرائیلی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا کہ غزہ سٹی سے 8 لاکھ فلسطینی نقل مکانی کر گئے ہیں۔ قابض اسرائیلی حکام نے...
    حکومت سندھ موٹر سائیکلیں تقسیم کر رہی ہے لیکن پہلے شہر کی سڑکیں تو ٹھیک کرے، امیر جماعت اسلامی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فراڈ کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اپنے سسٹم کو مضبوط کرنا جانتی ہے ،خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 سمتبر کو پاکستانی بحری...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔ جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل، محمد عربی“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود ہیرو شیما اور ناگا ساکاکی پر بم باری کی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے 24 پاکستانیوں سمیت 27 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایل پی جی ٹینکر پر ڈرون حملے کے بعد حوثیوں نے پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی  ٹینکر  میں  کیپٹن  مختار اکبر سمیت  24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی  موجود  تھے،حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک  میں آگ لگ گئی تاہم آگ کو عملے نے بجھا دیا ۔  وزیراعظم دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے An LPG tanker with 27...
    —فائل فوٹوز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، ٹینکر میں 24 پاکستانی سوار تھے۔انہوں نے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ٹینکر رَس العیصہ پورٹ پر حوثیوں نے روک لیا تھا، ٹینکر اور عملہ رہا کر دیا گیا ہے، ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے، سیکریٹری داخلہ، عمان میں سفیر اور سعودی عرب میں ٹیموں کی کوششیں جاری رہیں۔ یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سواریمن میں حملے کا نشانہ بننے والے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر محمود ایاز کی والدہ کے انتقال پر ان سے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا دکھ ناقابل بیان ہے۔ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ آمین
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعوی کردیا۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ ان کے پاس غزہ سے متعلق ایک ڈیل ہے اور یہ ڈیل یرغمالیوں کو واپس لائے گی اور جنگ کا خاتمہ بھی کرے گی تاہم امریکی صدر نے اس ڈیل کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں محفوظ فیصلہ 90 روز کے اندر سنانا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے طریقہ کار اور مختلف رولز پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے 90 روز کے اندر لازمی سنانے کی تجویز شامل کی گئی ہے، کاز لسٹ میں شامل مقدمات روز نمٹانے کو جج کی...
    یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا ہمیں اس لیے دھمکیاں دے رہا ہے کیوں وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی بےپناہ تیل اور گیس کے دولت غیر ملکی طاقتوں کو لوٹنے کی اجازت دے دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی دھمکیاں دے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے وزیرِ خارجہ یوان گل پنٹو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں غیر قانونی طور پر فوجی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ یوان گل پنٹو نے بتایا کہ امریکا لاطینی امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا وہ ان ممالک کی حمایت پر شکرگزار ہیں جو کیریبین اور لاطینی امریکا پر امریکی جنگ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ بولر ہارس رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔ ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “گالی گلوچ” کے الزام میں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ اسی دوران پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو بھی سپر فاؤرز میچ میں بھارت کے خلاف متنازعہ جشن کے لیے وارننگ دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق چیئرمین محسن نقوی ہارس رؤف کی یہ پینلٹی خود برداشت کریں گے۔ دوسری جانب، بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک تجارتی جہاز جمعہ کی صبح شمالی حد بندی لائن (این ایل ایل) عبور کرنے کے بعد واپس شمال کی جانب لوٹ گیا ہے۔ فوجی حکام نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے جنوبی کوریا کے مغربی سرحدی جزیرے بینگ نیونگ کے قریب داخل ہوا تھا۔ جنوبی کوریائی فوج نے وارننگ جاری کی اور انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد جہاز شمال کی جانب واپس چلا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا شمالی حد بندی لائن کو سمندری سرحد تسلیم نہیں کرتا کیونکہ یہ لکیر کوریائی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی قیادت میں کام کرنے والی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے تحت بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رجحان،i love Muhammad کہنے،لکھنے پر گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کے خلاف جمعہ کو یوم محبت رسول منایا گیا۔ جمعہ کے خطبات میں علماکرام،ائمہ خطباء نے پیارے نبی کریم ؐسے محبت کے عنوان پر خطابات کئے۔شہر کے مختلف مقامات پر جما عت اھلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ رئیس قادری،مفتی بلال قادری،علامہ کامران قادری و دیگر علماکرام نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز رویے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاستوں میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب...
    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 24 تا 26 ستمبر 2 روزہ کامیاب دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا، اس دورے سے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا دورے کے دوران، امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں پیشہ ورانہ تبادلے، کھیلوں کے مقابلے اور تربیتی سیشن شامل تھے، ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور پیشہ وارانہ...
    ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے معاملہ پر اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے طریقہ کار پر مشاورت ہوئی جب کہ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف رولز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے کو90 روز کے اندر لازمی سنانے اور کاز لسٹ میں شامل کیسز روز نمٹانے کو جج کارکردگی سے منسلک کرنے کی تجاویز شامل کی گئیں جب کہ تمام ممبران کو تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی...
    پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ایک بارپھر رونالڈو کی ویڈیو شئیر کردی جس میں جہاز گرانے کا اشارہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے لیجںڈ فٹبالر رونالڈو کی ایک ویڈیو آج دوسری بار شیئر کی ہے، قبل ازیں انہوں نے ویڈیو گزشتہ روز بھی شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں رونالڈو ہاتھ سے جہاز اڑنے اور گرنے کا اشارہ کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔   pic.twitter.com/VkE6KKPxs7 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 26, 2025 ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا کا دورہ مختصر کرکے آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر تنقید کے باوجود ایک بار پھر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ویڈیو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کر دی ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو کو گول کرنے کے بعد مخصوص انداز میں جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین ’جہاز گرنے‘ کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ اس انداز پر پہلے بھی سوالات اٹھائے جا چکے ہیں، تاہم چیئرمین پی سی بی نے ایک بار پھر ویڈیو شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ pic.twitter.com/VkE6KKPxs7 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 26, 2025 محسن نقوی کی اس پوسٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-8-3  حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک طرف ججز، پارلیمنٹرین اور وزرا ء کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی، ڈی آر اے الائونس کا خاتمہ اور سروس اسٹرکچر نہ دینا انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس کڑے دور میں سرکاری ملازمین پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ان کی تنخواہوں میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ وہ عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں لیکن حکومت نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان...
    منڈی بہاؤالدین میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر مقامی خواتین نے حملہ کر دیا، یہ واقعہ چک نمبر 38 میں پیش آیا جہاں ویکسینیشن ٹیم اسکول میں طالبات کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی تھی۔ کوتھیالہ شیخاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صابر حسین سندھو نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر غلام صغریٰ کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ زمین پر بھی گرا دیا گیا۔ بعدازاں ورکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ پروین اور اس...
    پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے بھارتی تلملا اٹھے تھے۔بھارتی میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔اسی دوران ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔(جاری ہے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔دورےکے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔\932
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کےمابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دورےکے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔ امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف پیشِ پیش ہے۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشتاق احمد خان کا فلوٹیلا پر جانے کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے تجزیاتی گفتگو میں کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ لاحق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریکِ انصاف 27 ستمبر کے جلسے سے کیا مقاصد حاصل کرے گی؟ پروگرام میں فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، وفاقی حکومت کی خاموشی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-23اسلام آباد: (خبرایجنسیاں) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے، ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی کوششوں کی...
    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: پاک فوج اور سعودی رائل لینڈ فورسز کی مشترکہ مشقیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان جاری تعاون کی ایک اہم کڑی ہے جو پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے امریکی جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقعے پر امریکا کے ناظم الامور اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے دوطرفہ بحری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید پڑھیے: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے سوفٹ ویئر ہاؤس پر کارروائی کرکے مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھی گئی ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔پولیس حکام کے مطابق سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازمہ کو  مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھا گیا تھا، لڑکی کے گھر والے پہنچے تو سوفٹ ویئر ہاؤس کے گارڈ نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں لڑکی کے گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے سوفٹ ویئر ہاؤس کے منتظمین اور گارڈ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران او آئی سی نے حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کے واقعات سے واضح ہے کہ مسئلہ کشمیرحل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارتی راہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال...
    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی اور کمزوری کا شکار ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق مودی کی سفارتکاری ذاتی تعلقات، تصویری نمائش اور دکھاوے تک محدود رہی ہے، جس کا نقصان براہِ راست عوام اور ملک کے اسٹریٹجک مفادات کو ہو رہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ "ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ جیسی مہمات سے بھارت نے کیا حاصل کیا؟" انہوں نے کہا کہ ایچ ون بی ویزا پر پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا کو بھارت کی کوئی پرواہ نہیں۔ کانگریس رہنما اروند کیجریوال نے مودی کو...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ریگولیٹری ریفارمز، لائنسنسینگ ، این  او سی،کمپنیزایکٹ میں تجاویز پرغور کیا گیا ہے، ملاقات میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے لائسنس کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشن معاون خصوصی کو دی جائے گی،اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اُنلسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات جلد مکمل کر لے گا،لسٹد کمپنیوں کے قوانین و ضوابط کا بھی فوری جائزہ لیاجائیگا،لسٹد کمپنیوں کیلئے لیسٹ ریگولیٹڈ ماڈل پر مبنی بینچ مارکنگ کی جائے،انہوں نے کہا ہے اندرونی ٹریڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اعتمادبحال کرناضروری ہے، فارن ایکسچینج...