2025-04-22@20:09:33 GMT
تلاش کی گنتی: 509
«مفادات کے»:
(نئی خبر)
سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل حفاظتی اقدامات میں اضافہ اور پابندیوں میں مزید سختی کر دی گئی ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی کل وادی کے دورے پر آئیں گے جہاں وہ ضلع گاند ر بل کے علاقے سونہ مرگ میں 6.4 کلومیٹر لمبی زیڈ موڈسرنگ کا افتتاح کریں گے۔ سونہ مرگ میں بڑی تعداد میں بھارتی فوج، پیر ا ملٹری فورس اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جہاں مسلسل فوجی گشت بھی جاری ہے۔
عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ٹریک پر ہیں، کوئی پیچھے نہیں ہٹا، بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، اگلی میٹنگ میں درخواست کریں گے کہ ایسے بیانات نہ آئیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں بھی ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چیزیں آگے پہنچ گئیں، دوسری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ اب رابطہ پی ٹی آئی کی طرف سے...
انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام مخطوطات کو ایک ہی مقام پر جمع کر لینا، اردو ادب کے اسکالروں اور محققوں کیلئے نعمت مترقبہ سے کسی طرح کم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن ترقی اردو (ہند) آج اپنے مرکزی دفتر اردو گھر نئی دہلی میں شام 6 بجے میر تقی میر کے خطاطی کے نسخوں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔ انجمن ترقی اردو نے پچھلے برس میر تقی میر کے تین سو سالہ جشن کا اہتمام کرتے ہوئے کئی اہم پروگرام منعقد کئے تھے لیکن یہ 11 جنوری 2025ء کا پروگرام اس سلسلے کی سب سے اہم کڑی اس لئے ہے، کیوں کہ انجمن ترقی اردو (ہند) کا میر تقی میر کے تمام...
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کو زور دیا ہے، وفاقی وزراء کے بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی، پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹ سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی...
لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک تقریباً 10 ہزار مکانات و عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں جب کہ ایک لاکھ 80 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور مزید دو لاکھ شہریوں کے علاقہ چھوڑنے کا خدشہ ہے. لاس اینجلس میں چار روزقبل شروع ہونے والی آگ پانچ مختلف مقامات پر بھڑک رہی ہے آگ سے سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈز کے رہائشی علاقے اور پیساڈینا کاﺅنٹی کے علاقوں میں ہوا ہے جسے شہر کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے دونوں علاقوں میں آگ کی وجہ سے 34 ہزار ایکٹر رقبہ...
شام کے انتظامی سربراہ احمد الشرع اطالوی وزیرخارجہ سے مصافحہ کررہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے اس کی فوج کا شام میں رہنا ضروری ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی امریکی افواج کو شام میں تعینات رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ داعش کو دوبارہ بڑے خطرے کے طور پر اْبھرنے سے روکا جا سکے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی افواج کی اب بھی ضرورت ہے بالخصوص ان حراستی کیمپوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جہاں ہزاروں داعش کے سابق جنگجو اور اْن کے خاندان کے افراد موجود ہیں۔ اندازے...
پشاور: کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ زرائع کے مطابق لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ...
وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا ہے وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے ،...

کرم پارا چنار کے لئے امدادی اشیا کا جزوی قافلہ بحفاظت پہنچ گیا، عوام کے لئے سکھ کا سانس بنا، لیاقت بلوچ
منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، دو متحارب فریقین کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں تو معجزہ ہوگا۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قومی جمہوری قیادت کیساتھ مذاکرات اور آئینی حدود کی پابندی سے ممکن ہیں۔ منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا...