2025-12-15@00:58:30 GMT
تلاش کی گنتی: 65989
«ارباب نیاز»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اور حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے 72 گھنٹے تک ایک درخت کو گلے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے یہ چیلنج نیری کے قصبے میں سرکاری احاطے میں موجود ایک قدیم اور مقامی درخت کے پاس انجام دیا، جہاں ہر لمحے متھونی کے ساتھ ان کے معاونین اور حامی موجود رہے، جو انہیں حوصلہ دیتے اور سہارا فراہم کرتے رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک موقع پر نیند کے غلبے میں متھونی لڑکھڑائی، مگر فوراً مدد کرنے والے ساتھیوں نے انہیں سنبھالا، اس کارنامے کی...
اسلام آباد (نیوزدڈیسک) پاکستان میں معیاری تیل صاف کرنے کیلئے ریفائنریز اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ، آئی ایم ایف نے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے ، ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلئے 18 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی یہ تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18 فیصد ٹیکس سے پیٹرول 47 روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50 روپے فی...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت 6 افراد کو 20 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے سزائے موت نہ دینے کی وجہ مجرموں کی بڑھتی عمر اور خاندانی حالات کو قرار دیا۔ مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت دیگر 5 مجرموں کو اداکارہ کے اغوا اور گاڑی میں اس پر حملے کے جرم میں قانون کے تحت 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ کی وکیل ٹی...
ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی
ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 3.90 فیصد پر آگئی، حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ مہنگی، 10 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 293 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16.18 فیصد، پیاز 4.08 فیصد، آلو 1.71 فیصد، گڑ 0.08 فیصد، چینی 4.91 فیصد، ایل پی جی 0.08 فیصد، دال چنا 0.36 فیصد، دال مسور 0.10...
اسلام آباد کی جانب سے اس تشویش کے تناظر میں کہ عسکریت پسند افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان کے اندر حملے کر رہے ہیں. حال ہی میں ایک ہزار سے زائد افغان علما نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد بظاہر اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف عسکریت پسندی کو روکنا ہے۔سرکردہ افغان علما کی جانب سے منظور کردہ اس قرارداد میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔قرارداد میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ”اسلامی امارت کو ان کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے“۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ...
محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بارش، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ 12 دسمبر کی شب ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور گرج چمک جبکہ بلند علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سردی نے لی انگڑائی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری جن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اُن میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ...
کراچی: کورنگی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر بچے کی ہلاکت کے واقعے میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ ڈرائیورنور حسن شاہ کا کا کہنا ہے کہ بچہ سائیکل پر تھا اور وہ واٹر ٹینکر سے نہیں ٹکرایا بلکہ سائیکل سے گرنے کے بعد واٹر ٹینکر کے پچھلے ٹائر کے نیچے آیا۔ ڈرائیور نے کہا کہ غلطی جس کی بھی ہو لیکن لوگ بڑی گاڑی والے کو ہی ذمہ دار سمجھتے ہیں، مارکیٹ میں رش تھا اس لیے گاڑی کی رفتار بھی زیادہ نہیں تھی۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ کورنگی سوکوارٹرز میں پانی سپلائی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ آج (جمعہ) کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر...
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے.عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کیلیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا. جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے.مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے.8 عرب اسلامی ممالک...
سٹی 42: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے میں نیا عہدہ تخلیق کرلیا گیا ۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے میں چیف سینٹرل کنٹرول کا نیا عہدہ تخلیق کی گیا ۔ سینئر جی ایم ذوالفقار خان کو چیف سینٹرل کنٹرول مقرر کردیا گیا۔ یہ نئی ایگزیکٹو پوزیشن مرکزی کنٹرول اور موٹر ٹرانسپورٹ کے کام کی نگرانی کرے گی۔ نئی پوزیشن اور تقرری کی پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظوری دی تھی کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی پی آئی اے کے سی ای او کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
بہاولپور میں باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لے گیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سے خوش نہیں تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی اور پختونوں کے خلاف دوبارہ نسل کشی کی کوششوں پر بھی ان سے بازپرس نہیں ہوئی۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید آج بھی بے حساب ہے، جبکہ وہ کابل میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کے لیے ایک چائے کے کپ سے کام لیتے تھے۔ ان کے بقول فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ کے “فیض یاب” آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، اور پختون عوام کو سیاسی...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی ملٹری کورٹ میں ٹرائل ممکن ہے اور اگر فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو دیگر ملوث افراد کا مقدمہ بھی ان کے ساتھ چل سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ وضاحت کی کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو ادارے کی جانب سے ٹاپ سٹی کے خلاف کارروائی کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا، آئی ایس آئی ایک منظم ادارہ ہے اور اس کے کچھ اقدامات ادارے کی ضروریات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے اپنا نیا اور زیادہ طاقتور اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5.2 متعارف کرا دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے کچھ ہی عرصہ قبل جی پی ٹی 5.1 پیش کیا تھا، مگر گوگل جیمنائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے اس مقابلے کو مزید سخت بنا دیا، اور اسی تناظر میں اوپن اے آئی نے اپنا نیا ماڈل پیش کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ یہ دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی۔کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5.2 نہ صرف پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ قابلِ اعتماد ہے بلکہ طویل، پیچیدہ اور کئی پرتوں والے کام کو بھی بے حد روانی...
اوپن اے آئی ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی ٹی 5.2 جاری کیا ہے۔ کچھ عرصے قبل ہی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی 5.1 پیش کیا تھا مگر اس نئے ماڈل کو متعارف کرانے کا مقصد گوگل جیمنائی کی مقبولیت میں اضافے سے اوپن اے آئی کو لاحق خطرات میں کمی لانا ہے۔ کمپنی کے مطابق جی پی ٹی 5.2 زیادہ قابل انحصار ماڈل ہے جو طویل، پیچیدہ اور الجھے ہوئے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی نے تسلم کیا کہ ایک عام فرد کو نئے ماڈل کی پیچیدہ صلاحیتوں کی کوئی پروا نہیں۔ تو اس نے لوگوں کو کہا ہے کہ ان کے لیے یہ جاننا کافی ہے کہ یہ روزمرہ...
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ 2 روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان زیتون کا مرکز بننے کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں نیشنل اولیو گالا میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسم اعلیٰ معیار کی زیتون کاشت کرنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ زیتون کو اب ابھرتی ہوئی صنعت کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ زیتون سیکٹر سے ہزاروں کسانوں کو منافع بخش اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ روزگار میسر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون سے خوردنی...
فائل فوٹو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ میں نے سینیٹ اجلاس میں بطور قائم مقام چیئرمین رولنگ دی، میری رولنگ کسی سیاسی جماعت یا فرد کے خلاف نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوری انداز سے پارلیمنٹ کے اندر بات کی جائے، ہم نے سینیٹ کو آئین اور قانون رولز کی روح کے مطابق چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ میں تمام پارلیمانی لیڈرز کو خطوط ارسال کیے ہیں، اس حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ عمران سے ملاقات نہ کرانے پر تحریک انصاف کا سینیٹ میں احتجاج اسلام آباد سینٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے... سیدال خان ناصر نے کہا کہ سینیٹ میں تصویر...
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل کاٹنے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملائیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ضمانت پر رہائی اس دعوے کے بعد ممکن ہوئی کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے ایک تفصیلی وی لاگ جاری کیا جس میں انہوں نے جیل میں پیش آنے والی ناانصافیوں اور مشکلات کا ذکر کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے جیل کے کھانے اور اپنی صحت کی...
ملک بھر کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے ملکی سلامتی، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عسکری قیادت سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں علماء نے مذہبی ہم آہنگی، قومی وحدت اور امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم نکات بھی پیش کیے۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ قومی سیفٹی، قیادت کے باہمی اتحاد اور ریاستی اداروں کے مضبوط تعلق کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں۔ ’فوج سے یکجہتی دین اور آئین...
اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے ہیں جبکہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے دستخط کیے۔ اس حوالے سے ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے دو اہم پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر کا ایس ٹی ای ایم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے۔ ترجمان اقتصادی امور کے...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے اور آپ پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔ ملزم جھانسہ دیتا تھا کہ وفد کے ساتھ کارگو ہے جس کے ٹیکس کی مد میں ادائیگی کرنی ہے، یوں شہریوں سے پیسے بٹورے جاتے تھے۔ اسی طرح مدعی کو بھی نمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے لوٹے گئے جو ملزم کے اکاؤنٹ...
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ اجلاس آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی پالیسیوں کے اہم فیصلوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل سیاسی پنچھیوں کی اڑان، اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ سیاسی کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 7 ن لیگ آزاد کشمیر عہدیداران...
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیت کے لیے 346 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد حسین 132 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان...
چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ (Jiu Tian) نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار...
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے کامیابی کے ساتھ پاکستان کی پہلی ڈرائیورلیس گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو انجام دیا جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران گاڑی نے نید کیمپس کی سڑک پر ہموار انداز میں حرکت کی، جس نے موجودہ افراد کو حیران کر دیا۔ ڈرائیورلیس گاڑی پر کام ایک سال قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس، شعبہ کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ ایک برقی گاڑی کو روبوٹکس، میپنگ، سینسرز، کمپیوٹر وژن اور AI الگوردمز کی مدد سے خودکار گاڑی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں،...
کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔ وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا...
اسلام آباد: کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قومی علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سربراہ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم نے کانفرنس سے خطاب میں پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی اور عسکری قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک جن جنگی حالات سے گزر رہا ہے اس میں سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت یکجا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت جس طریقے سے اکٹھے ہو کر چل رہے ہیں، یہی ہمارا آئین، دین اور ہماری شریعت ہے جس پر قوم کو شکر ادا کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا...
ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پارلیمنٹیرین، ٹکٹ ہولڈرز، سینئر صحافیوں،کاروباری شخصیات، طلبہ یونین اور وکلا برادری سمیت پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹیرین،عہدیداران سمیت پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایات کردیں، بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دوبارہ دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں پر پی ایم ڈی سی اور دیگر سے 22 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میم دو رکنی آئینی بینچ کے روببرو ایم ڈی کیٹ کیخلاف طلبا کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2024 کے طلبہ کو بغیرکسی فارمولے کے میرٹ پر پہلا نمبر دے دیا گیا ہے۔ ان طلبہ کو 2025 کے طلبہ کے ساتھ سیٹ الاٹ کی گئی ہے۔ 400 سے زائد طالبعلموں کو میرٹ سے ہٹ کر سیٹ الاٹ کی گئیں ہیں۔ میرٹ کی خلاف ورزی سے درخواستگزار طلبہ کا حق مارا جارہا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے...
سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست پر ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں ایس ایچ او پیر آباد کیخلاف جعلسازی، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکلا قمبر عباس اور بشری عباس ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ ایس ایچ او نے ضیاء الرحمن سے 19 لاکھ سے زائد کپڑے کا سامان حاصل کیا۔ لیکن ایس ایچ او انیس شیخ نے جعلی پے آرڈر دیا۔ ایس ایچ او رقم مانگنے پر پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ ایس ایچ او نے منشیات کا جعلی مقدمہ بھی بنادیا ہے۔ ایس...
کراچی: شہر قائد میں عوام کو ہیوی ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا۔ جعمے کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکرایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ فرحان ولد نور محمد کے نام سے کی گئی،...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا 2025 کو بین الاقوامی سال برائے امن قرار دینا خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ میں امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور ایران کے مشکور ہیں، غزہ میں امن کے لیے اپنی...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی...
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 7 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 3 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار 500 کیوسک، چشمہ آمد 33 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور زائرین کی سہولت کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارات داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے جو قابل تحسین ہیں۔عراقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی...
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے۔ عالمی برادری افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے زور ڈالے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی، ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی، مالیاتی شمولیت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ترکمان قوم اور قیادت کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی مثال قرار دیا اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے...
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان انڈر 19 نے 23 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالیے ہیں۔ عثمان خان ایک اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سمیر منہاس 47 اور احمد حسین 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ بھارت نے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 184 رنز بنالیے ہیں۔
فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر سردار سلیم کی پنحاب میں عوام اور پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے آنے سے پارٹی جیالے تازہ دم ہوگئے، میں اور پارٹی کارکن اب اور بہتر طریقے سے بلاول کا پیغام پہنچائیں گے۔ لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سےسر اٹھا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غز ہ امن منصوبہ منظور ہوا،مشرق وسطی میں دیر پا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آج جمعہ کی صبح عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ کا...
کراچی: کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے،...
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتن چارنویراکل نے جمعرات کو ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے، جس کے بعد آئینی طور پر 45 سے 60 دن کے اندر عام انتخابات کرانے کا راستہ کھل گیا ہے۔ یہ اہم سیاسی پیشرفت ملک میں جاری کشیدگی اور سیاسی بحران کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ Thailand's PM, Anutin Charnvirakul, dissolves parliament after three months in office, paving the way for general elections early next year#KBCniYetu ^KG pic.twitter.com/oanhBdUEBk — KBC Channel 1 News (@KBCChannel1) December 12, 2025 تھائی لینڈ کی ہائی رائل گزیٹ میں جمعرات کی شب شائع شدہ شاہی فرمان کے مطابق حکومت نے ایوانِ نمائندگان کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کے انعقاد کا حکم جاری کیا ہے، جسے...
ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہر صورت یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ریاست پاکستان سے بھارت میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔...
کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے اور نظام میں شفافیت لانے کے لیےا نکم ٹیکس رولز 2002 میں اہم ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کے تحترول 81 بی کے سب رول 9 میں نمایاں تبدیلی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ان ترامیم کے بعد مخصوص علاقوں کے ایکٹو ٹیکس پیئرز (ATL) کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔ انکم ٹیکس رولز کے مطابق کسی بھی ٹیکس گزار کا نام صرف متعلقہ شرائط پوری کرنے پر ATL میں شامل کیا جائے گا۔ کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ترمیمی...
ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق 8 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66014بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں0.05فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65975بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 8دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2917ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2750ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق8دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل...
دبئی اسرائیلی شہریوں کے لیے تیزی سے سب سے پسندیدہ اور محفوظ سیاحتی مقام بنتا جارہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف نومبر 2025 میں ایک لاکھ سے زائد اسرائیلی شہریوں نے دبئی کا سفر کیا، جبکہ اکتوبر 2025 میں یہ تعداد 99 ہزار رہی جبکہ اسی دوران امریکا کا سفر کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد 72 ہزار تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر بڑے عالمی سیاحتی شہروں کے مقابلے میں دبئی اسرائیلیوں کے لیے نسبتاً زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دبئی میں انہیں فلسطین حامی مظاہروں یا کسی خاص سیاسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس کے باعث یہ شہر ان کے لیے ترجیحی مقام بن چکا ہے۔
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ تھری کے پارک میں ایل ڈی اے آور پی ایچ اے کو کام سے روک دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس کی سماعت کی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ تھری کے پارک سے درخت کاٹے گئے ہیں جبکہ غالب مارکیٹ پارک میں تجاوزات اب بھی موجود ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ایل ڈی اے اور پی ایچ اے رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے کہا کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے پتہ نہیں کیا ہوگا؟، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ناصر باغ کی ایک تاریخی حیثیت ہے، ہمارے پاس ناصر باغ پارکنگ پلازہ پروجیکٹ چیلنج...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں خبردار کیا ہے کہ اگر تحفظات دور نہ کیے گئے تو ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی، ممبر جوڈیشل کمیشن ، اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور میاں عرفان اکرم سمیت دیگر پیش ہوئے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے، پتہ نہیں کیا ہوگا، میرے فیصلے موجود ہیں، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے، ناصر باغ سمیت کئی تاریخی مقامات لاہور کی پہچان ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے ناصر باغ پراجیکٹ بارے ماہر تعمیرات کو مطمئن کریں۔ ماہر تعمیرات...
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔ کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک عسکری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی 23 شرائط مان لیں، کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے ، ترقیاتی سکیموں میں کمی لانے کی یقین دہانی کرا دی۔ آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے مشن کے تحت اگلی قسط کیلئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں درجنوں نئی شرائط سامنے آگئی ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ کھاد، زرعی ادویہ، شوگر و سرجری آئٹمز پر ٹیکس حکومت نے آئی ایم ایف کو کھاد، زرعی ادویات، شوگراور سرجری آئٹمز پر ٹیکس کی یقین دہانی کرا دی، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے...
پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں تنازع بننے والے اپنے بیان کو اچھالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیر میں نے اپنے بیان پر معذرت کرلی اب کسی کو دل برا نہیں رکھنا چاہیے۔ کراچی میں منعقدہ 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے وقت صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے سب سے پہلے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جو لباس پہنا ہے وہ کسی ڈیزائنر کا نہیں بلکہ خود بنایا ہے۔ ندا یاسر نے اپنے حالیہ تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اتنے سال سے شوز کررہی ہوں، اپنے ساتھ پیش آئے واقعات ویسے ہی سناتی ہوں جیسے ڈرائنگ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔...
---فائل فوٹو جوئے کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی متعدد کارروائیوں کے دوران رواں سال 3 ہزار 607 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے مختلف تھانوں میں 908 مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر (سی سی پی او) کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی۔
دبئی میں مینز انڈر 19 ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ پہلے روز دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔ پہلے میچ میں میزبان یو اے ای اور بھارت مدمقابل ہیں جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ Day 1 of the #DPWorldMensU19AsiaCup2025 kicks off with two action-packed clashes ????#ACC pic.twitter.com/o3dcpuTdbY — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 12, 2025 دو گروپس میں تقسیم آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا اپک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
کراچی(نیوز ڈیسک) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو سے ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑک پر رواں دواں ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، میپنگ اورسینسر/ویڑن اور اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار تیار...
امریکی سفارتخانہ نے بھارت میں سیاحتی ویزہ کے درخواست گزاروں کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر کسی پر یہ شبہ ہو کہ وہ امریکا میں بچے کی پیدائش کے لیے سفر کر رہے ہیں تاکہ بچے کو امریکی شہریت دلائی جا سکے تو اس کا ویزہ فوری طور پر مسترد کر دیا جائے گا۔ سفارتخانے کے مطابق امریکی قونصلر افسران سیاحتی ویزہ کی درخواستیں اس صورت میں مسترد کر دیں گے جب انہیں یقین ہو کہ سفر کا بنیادی مقصد امریکہ میں پیدائش کروا کر بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنا ہے۔ U.S. consular officers will deny tourist visa applications if they believe the primary purpose of travel is to give birth in the United States...
ایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اب معیشت مستحکم ہوگئی ہے جبکہ مہنگائی عارضی ہے۔ رپورٹ میں آئندہ برسوں میں پاکستان کے ذخائر مزید بڑھنے کی پیش گوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی پر زوردیا ہے جبکہ ایکس چینج ریٹ میں لچک بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کی جائیں جبکہ، سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری ماحول کی بہتری بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شب ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ریاستوں کی مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کی صلاحیت محدود ہو جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق اس حکم نامے کا مقصد ’کم سے کم بوجھ کے ساتھ قومی پالیسی فریم ورک کے ذریعے امریکا کی عالمی اے آئی برتری کو برقرار رکھنا اور بڑھانا‘ ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی اے آئی کمپنیوں کو جیتنے کے لیے آزادانہ طور پر جدت لانے کی ضرورت ہے، اور ضرورت سے زیادہ ریاستی قوانین اس مقصد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔‘ ٹرمپ نے دستخطی تقریب میں کہا کہ اے آئی کمپنیاں امریکا میں...
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025ء کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔کراچی میں لکس سٹائل ایوارڈ 2025ء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے، ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، ہانیہ عامر کو عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سوشل میڈیا کی وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر میں...
افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت خواتین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغان میڈیا ’’آماج نیوز‘‘ کے مطابق 56 ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو منظم امتیازی سلوک، بے توقیری اور بنیادی حقوق کی شدید پابندیوں کا سامنا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں خواتین کی تعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جبکہ لڑکیوں کی ثانوی اور اعلیٰ تعلیم پر چار سال سے مکمل پابندی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ برائے افغانستان جیورگیٹا گیگنن نے کہا کہ طالبان حکومت خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی کے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں واضح اضافہ متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دن کے وقت موسم خشک جبکہ رات میں خنکی رہے گی، تاہم چند روز بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ ماہرین کے مطابق 15 دسمبر سے شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو مجموعی طور پر موسم کو مزید ٹھنڈا اور خشک بنا دیں گی۔محکمہ کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں شمال مشرقی سمت سے تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ...
بنگلہ دیش اے ٹیم کے 25 سالہ کرکٹر طفیل احمد ریحان کے خلاف پولیس نے چارج شیٹ جمع کر دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو شادی کا وعدہ دے کر فریب دیا اور بارہا جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سب انسپکٹر محمد سمیع الاسلام نے بتایا کہ چارج شیٹ انسدادِ خواتین و اطفال تشدد ایکٹ کی دفعہ 9(1) کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔ مقدمے کے مطابق طفیل نے جنوری میں فیس بک کے ذریعے خاتون سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے شادی کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے ان سے تعلق جاری رکھا۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام...
تازہ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس نے بدنام زمانہ ملیشیا ”ویلج ڈیفنس گارڈز" (وی ڈی جی) کو ہتھیاروں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وی ڈی جی ارکان کی تربیت کے حوالے سے تازہ سیشن ضلع جموں کے علاقے سوچیت گڑھ میں بی ایس ایف چوکی پر منعقد کیا گیا۔ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے، ہنگامی...
ایس آئی ایف سی مراعات تجویز نہیں کریگی، آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے اسپیشل اکنامک زون بنانے سے بھی روک دیا
ایس آئی ایف سی مراعات تجویز نہیں کریگی، آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے اسپیشل اکنامک زون بنانے سے بھی روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) پاکستان نے قرض پروگرام کیلئے توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی سے متعلق آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اتفاق کیا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائے گی، ان شرائط میں کھاد اور کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافہ کرنا، اعلیٰ قیمت والی میٹھی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی متعارف کرانا اور منتخب اشیاء کو معیاری شرح پر منتقل کر کے سیلز ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہے۔...
قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، وزیر دفاع۔ ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی‘وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کابھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے ‘وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سیاسی انجینئرنگ کی وجہ سے سیاسی بحران پیدا ہوا، اس معاملہ میں جو اور لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف بھی قانون اپنا راستہ لے گا۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے فیض حمید کے خلاف فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ ریڈ...
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔ وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا تھا، تیز رفتاری سے آزاد پتن کی جانب سے آئی۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری ۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔آئی سی سی نے ٹکٹ سیل کے اعلان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک تشہیری پوسٹر جاری کیا، جس میں بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی تصاویر شامل ہیں۔تاہم ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک دیکھنے میں آیا، اور پوسٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی تصویر شامل نہیں کی گئی، جس پر پاکستانی شائقین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ کرکٹ مداحوں نے آئی سی سی کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر مناسب اور حیران کن قرار دیا۔یاد رہے کہ ٹی...
بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ 5 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی ہے۔ فلم میں اداکار اکشے کھنہ کی جانب سے نبھایا گیا کردار ’رحمان ڈکیت‘ خاص طور پر وائرل ہو رہا ہے۔ You made it viral! So now it’s here, Sher-E-Baloch's absolute 'Bang-er'! ???? Book your tickets. ???? – https://t.co/cXj3M5DFbc#Dhurandhar Blazing In Cinemas Now!@RanveerOfficial #AkshayeKhanna @duttsanjay @ActorMadhavan @rampalarjun #SaraArjun @bolbedibol @AdityaDharFilms… pic.twitter.com/TFzUJeLYBi — Jio Studios (@jiostudios) December 7, 2025 کردار کی انٹری، رقص اور پس منظر میں چلنے والا گانا انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر متعدد ریلز کی صورت میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فلم کے ہیرو رنویر سنگھ...
امریکا کے بعد اب میکسیکو نے بھی بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے درآمد کیے جانے والے مخصوص سامان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو ان ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم کی حکومت پر واشنگٹن کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے، جبکہ مقامی کاروباری حلقے خبردار کر رہے ہیں کہ بلند ٹیرف کے باعث لاگت میں اضافہ ہوگا۔ نئے ٹیرف آٹو پارٹس، ہلکی گاڑیوں، کھلونوں، کپڑوں، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، فرنیچر، جوتوں، اسٹیل، گھریلو آلات، لیدر مصنوعات، ایلومینیم، کاغذ، ٹریلرز، شیشہ،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے مسلح تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات روشن ہوئے تو یوکرین اپنا نمائندہ مذاکرات کے لیے بھیج سکتا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی امن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے عوام، صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ، اس معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ امن معاہدے میں چار سے پانچ اہم حصے شامل ہیں، جو زمین کی تقسیم کے باعث پیچیدہ بھی ہیں۔ دوسری جانب یوکرینی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے اور وہ ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال میں سنگین پیچیدگیوں کے باعث وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں اور انہیں باقاعدہ ڈائیلاسز کی ضرورت ہے، جبکہ متعدد دیگر طبی مسائل بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ میڈیکل بورڈ کے نمائندہ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ خالدہ ضیا کو سانس کی شدید قلت، خون میں آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی...
جدہ گورنری میں 9 دسمبر کو 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ہونے والی بارشوں میں دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔ سعودی اخبار’ سعودی گزٹ‘ نے قومی مرکزِ موسمیات (NCM) کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے قبل شہر میں سب سے زیادہ بارش 24 نومبر 2022 کو ہوئی تھی، جب صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے کے دوران جدہ کے جنوبی حصے میں 179 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ 2022 کی بارش نے 2009 میں ہونے والی 90 ملی میٹر اور 2011 میں ریکارڈ 111 ملی میٹر بارش کا بھی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کے 6 علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ حالیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے جاری تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے تک لے جا سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے ٹھوس امکانات پیدا ہوتے ہیں تو یوکرین اپنا نمائندہ مذاکرات کے لیے بھیج سکتا ہے۔امریکی جانب سے پیش کیے گئے ممکنہ امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے عوام اس منصوبے کے تصور کو مثبت نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ امن معاہدہ چار سے پانچ مختلف حصوں پر مشتمل ہے اور اس کی پیچیدگی کی بڑی...
آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر اسکول جانے والی بچیوں کے لیے اسکارف پہننے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، حالانکہ ماہرین اور مذہبی تنظیموں نے اسے آئین سے متصادم اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کو بڑھانے والا قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران: بے حجاب خواتین کی شرکت کا الزام، میراتھن ایونٹ کے 2 منتظمین گرفتار آسٹریا کی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت 14 سال سے کم عمر بچیوں پر سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکولوں میں روایتی اسلامی اسکارف (حجاب اور برقع وغیرہ)و پہننے پر پابندی ہوگی۔ یہ قانون قدامت پسندوں کی قیادت میں قائم 3 اعتدال پسند جماعتو کے اتحاد نے پیش کیا، جسے وہ صنفی مساوات...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد الزامات ثابت ہونے پر 14 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہوا، جو 15 ماہ تک جاری رہا ملزم پر چار الزامات عائد کئے گئے ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں جو ریاست کی سلامتی اور مفادات کے لئے نقصان دہ ہیں، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط...
برطانیہ کے شہر برسٹل میں واقع میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات کی بڑی چوری نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن میں برصغیر کے دورِ استعمار کی متعدد بھارتی اشیا بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 2 ماہ بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ Indian Artefacts Among 600 "High Value" Items Stolen From UK Museumhttps://t.co/66kbJRtsH1 pic.twitter.com/ab3nzgFMap — NDTV WORLD (@NDTVWORLD) December 12, 2025 برطانیہ کے شہر برسٹل میں واقع برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے جن میں بھارت سے تعلق رکھنے والی اہم تاریخی اشیا بھی شامل ہیں۔ ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس کے مطابق...
بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایک منظر نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر رکھا ہے۔ فلم میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ جب گاڑی سے اُتر کر ہاتھ ہلانے کے بعد اچانک روایتی رقص شروع کرتے ہیں تو ناظرین حیران رہ گئے۔ کسی اسکرپٹ یا پلان کے بغیر شوٹ ہونے والا یہ لمحہ اتنی تیزی سے وائرل ہوا کہ ہر پلیٹ فارم پر صرف اسی کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اکشے کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی، ان کے والد اور لیجنڈری اداکار ونود کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ منظر عام پر آگئی۔ یہ ویڈیو 1989 کے ایک چیریٹی کنسرٹ کی ہے، جہاں ونود کھنہ،...
پاکستان میں بجلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے نرخ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی بڑی تعداد متبادل ذرائع توانائی، خصوصاً سولر سسٹمز، کی طرف تیزی سے رجوع کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں سولر انرجی سسٹمز کی مانگ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گھریلو صارفین سے لے کر تجارتی شعبے تک، زیادہ سے زیادہ لوگ نسبتاً کم لاگت اور طویل مدتی فائدہ دینے والی شمسی توانائی کی طرف تیزی سے رجوع کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں دستیاب سولر پینلز کی اقسام مقامی مارکیٹ میں اس وقت مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی عدالت سے سنائی گئی 14 سال قید بامشقت کی سزا نے ملکی سیاست، عسکری نظم و ضبط اور 9 مئی واقعات کے مستقبل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف فوجی احتساب کے عمل میں ایک بڑی پیشرفت ہے بلکہ آنے والے دنوں میں سیاسی منظرنامے پر بھی اس کے دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ 9 مئی میں ملوث پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوگا، فیصل واوڈا سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل فیض حمید کی سزا دراصل 9 مئی کیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری سیاسی مباحث کو مسترد کرتے ہوئے اسے قومی استحکام کے لیے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ منصوبہ قرار دیا ہے۔ ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آئین کو بار بار سیاسی مفاد کے لیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مو¿قف پہلے دن سے واضح ہے کہ پارلیمنٹ کو جنوبی پنجاب پر موجود اتفاقِ رائے کو عملی شکل دینی چاہیے، تاہم نئے صوبوں کی بنیاد تقسیم، ٹکراو¿ یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری بھی واضح کر چکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سوشل میڈیا پیٹ فارمز سے اپنے دفاتر پاکستان میں بنانے کا مطالبہ کیا جبکہ تعاون نہ کرنے پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے اس حوالے سے ملکی و غیر ملکی میڈیا سے منسلک صحافیوں کو بریفنگ دی۔طلال چودھری نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف ایکشن ہوگا، 24 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق باقاعدہ انتباہ جاری کیا تھا جس میں ان کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ انتباہ میں واضح کیا تھا کہ دہشتگرد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-5 اقبال کا مشہورِ زمانہ شعر ہے ہند کے شاعر و صورت گر و افسانہ نویس ہائے بیچاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوارڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کی حالیہ پریس کانفرنس سننے کے بعد ہم نے عرض کیا ہے۔ملک کے فوجی اہلکار ہوں یا آلِ شریف ہائے بیچاروں کے اعصاب پہ ’’بانی‘‘ ہے سواراس اجمال کی تفصیل ڈی جی آئی ایس پی آر کی اخبارات میں شائع ہونے والی پریس کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس میں احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان خود پسند، ذہنی مریض اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ شخص‘‘ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، ’’تمہارا باپ‘‘ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-4 پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات ہمیشہ سے باہمی احترام، مشترکہ مذہبی و تہذیبی رشتوں اور علاقائی ہم آہنگی کی بنیادوں پر استوار رہے ہیں۔ دونوں ممالک مسلم دنیا کی بڑی آبادی رکھنے والے، جغرافیائی طور پر اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل اور ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک ہیں۔ اگرچہ دونوں ریاستیں مختلف خطوں میں واقع ہیں، لیکن ان کے درمیان تعاون کے مواقع ہمیشہ وسیع رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے دورۂ پاکستان نے ان تعلقات میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، جس کے اثرات نہ صرف دونوں ممالک کی دوطرفہ شراکت داری بلکہ پورے خطے کی سیاسی و معاشی صورت حال پر بھی مرتب ہوں گے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ای چلان کی وجہ سے عوام میں بے چینی لوگوں نے حیدرآباد کا سفر کم کردیا موٹر سائیکل اور گاڑیاں فروخت کرنے والوں کی بھاگ دوڑ بھاری بھرکم چلانوں کی وجہ کاروباری سرگرمیاں ای چلان کے نام پر عوام سے انتقام لیا جارہا ہے چلان کے نام پر عوام پر ٹرمپ کا ٹیرف کاروبار کو تباہ کرنے کے لیے لگا دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ای چلان لاگو ہونے کے ساتھ وہ گاڑیاں جو لوگوں نے فروخت کر دیں تھیں اور پھر جنھیں فروخت کی گئی تھی انھوں نے بھی فروخت کر دی اس خرید وٖفرخت کی وجہ سے لوگ اپنا کا م کاج چھوڑ کر فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی تلاش میں ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے اسپتال میں آنے والے مریضوں اور اُن کے تیماداروں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اے ایم ایس کی زیر نگرانی سینئر ڈاکٹر ز پر مشتمل اسپتال کے مرکزی دروازے پر ’’شکایت اور سہولت مرکز‘‘ قائم کر دیا گیا ہے ،جہاں مریض اور اُن کے تیمارداروں کی علاج و معالجہ کے حوالے سے کسی بھی طرح کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گاجبکہ اسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ اور خوراک کو عالمی ادارہ صحت(WHO) کے اصولوں کے مطابق بہم پہنچانے میں ہم اسی وقت کامیاب ہوسکیں گے جب پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیل اسٹاف میرے ساتھ مل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کی جانب سے ضلع حیدرآباد کی مختلف یوسیز پہ انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،مدمقابل امیدوار زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے حصول کیلئے کارکنان کے دروازوں پر پہنچ چکے ہیں، جیسے جیسے پولنگ کا دن قریب آرہا ہے ویسے ویسے منتخب امیدوار رابطہ مہم، کارنر میٹنگ اور برادریوں کے سربراہوں سے ملاقاتوں کے ذریعے انتخابی مہم میں دن رات مصروف ہوگئے ہیں، ووٹوں کے حصول کے لیے یوسیز کے منتخب امیدواران نے سرگرم کارکنان کے گھروں اور بیٹھکوں میں ڈیرے جما دیئے، گھر گھر، گلی گلی کارکنان اپنے امیدواران کو جتوانے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، گلیوں، محلوں میں جوش و خروش کے ساتھ انتخابی مہم جاری۔...