2025-04-22@18:27:06 GMT
تلاش کی گنتی: 406
«پہلا دور»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: بھارت میں منعقد ہونے والے ویمنز کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمن کبڈی ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین پلیٸرز نے حصہ لیا جس میں سے 22پلیٸرز کو تربیتی کیمپ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جاٸے گا۔ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 7مارچ سے 12مارچ تک بھارتی شہر پٹنا میں کھیلا جاٸے گا۔ ایونٹ میں بھارت، چین، پاکستان، جاپان، جنوبی کوریا، نیپال، ایران، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پولینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
کرم(نیوز ڈیسک)ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز تباہ کرنے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ بنکرز کے خاتمے کیلئے ضروری مشینری کا بندوست کیا جائے، بنکرز خاتمے کے وقت ایکسیئن کی موجودگی ضروری ہے۔ کوہاٹ معاہدے کے تحت بنکرز کو مسمار کرنے کیلئے ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، خط میں کہا کہ بنکرز بالش خیل اور...

پہلا ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ لانچ، 51 اجتماعی شادیاں: اللہ میرے بیٹوں اور بیٹیوں کو آباد رکھے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دھی رانی سب کی سانجھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ لانچ کر دیا۔ لاہور کے بہترین میرج ہال میں 51- اجتماعی شادیوں سے آغاز کر دیا گیا۔ نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا دلہن اور ایک سپیشل جوڑا بھی شامل تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں موجود نوبیاہتا جوڑوں کو فرداً فرداً مبارکباد دی۔ انہوں نے دلہنوں کو پیار اور اظہار شفقت کیا اور دعائیں دیں۔ تقریب میں مولانا ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ لاہور ندیم کامران نے باری باری دعائیں کرائیں۔ نو بیاہتا دولہا دلہن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے بیڈ میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے سے قبل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی، وزارت کامرس، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ جکارتا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جنوری 2025ء) لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار جینائن ہینز پلاشرٹ نے لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی عہدے پر انتخاب ملکی استحکام کی جانب پہلا قدم ہے جس کا طویل عرصہ سے انتظار تھا۔جوزف عون لبنان کی فوج کے سابق سربراہ ہیں جنہوں نے صدر منتخب ہونے سے پہلے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ان کا انتخاب ملکی پارلیمان میں رائے شماری کے دو ادوار کے بعد ہوا ہے۔ Tweet URL رابطہ کار نے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہ ہے کہ اس پیش رفت کے بعد ملک میں سیاسی و ادارہ جاتی...
غذائی اشیاء پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے کہا کہ قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر کُرم جاوید اللہ محسود پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اشفاق خان نے کہا کہ عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں اور امن قائم رکھیں۔اس سے قبل مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے لیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کر دیا گیا، 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے جبکہ 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔