2025-12-15@00:58:31 GMT
تلاش کی گنتی: 11266
«ملک بدر کر»:
(نئی خبر)
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کی کمان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سپرد ہونا ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ورکرز کنونشن فیصل آباد سے خطاب میں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے محافظ ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارا سپہ سالار دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ان کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “10 مئی کی فتح کے بعد دنیا کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہوا اور آج صدر ٹرمپ بھی...
سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز نارووال(سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع...
پاکستانی علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنیوالے عناصر کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے معتبر علما نے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی فرما دی۔پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان آرمی کے ترجمان کی حالیہ سیاسی نوعیت کی پریس کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے نامناسب اور افسوسناک قرار دیا، جس سے سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ’جمہوریت کے لیے افسوسناک‘ ہے کہ ایک سینئر افسر کسی بڑی سیاسی جماعت، اس کی قیادت اور کے پی کے وزیراعلیٰ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرے۔ گوہر علی خان نے زور دیا کہ ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،...
نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیر نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کے پیسے کا...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پانچ دسمبر کی پریس کانفرنس صرف پاک فوج کے ترجمان کی نہیں، پوری قوم کے دل کی آواز ہے،بیرونی آقاوں کے ایجنڈے کی ناکامی پر ذہنی توازن کھو بیٹھنے والا شخص مسلسل قوم کو اذیت میں مبتلا کر رہا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابلِ تحسین ہے،خود کو عقلِ کل اور ملک...
رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ ریاست نے برداشت کی پالیسی ترک کر کے قانون کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اب قومی سلامتی یا اداروں کی تضحیک صرف رائے کی آزادی کے زمرے میں نہیں بلکہ جرم تصور کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکی ہے۔ راولپنڈی پریس کلب میں ممبران پنجاب اسمبلی ملک افتخار احمد اور ملک منصور افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ملک ابرار احمد نے کہا کہ جب معاملہ ریاست کی بقا اور سرحدوں کے محافظ اداروں کا ہو تو سیاسی وابستگیاں ثانوی ہو جاتی ہیں۔...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی مفاد کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، اور پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی متنازع قیادت کے ساتھ۔ احسن اقبال نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا...
بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔خیبر پختونخوا کے پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گورنر راج قانون میں انتہائی قدم ہے، اگر یہاں گورنر راج ہوتا ہے تو پھر سب صوبوں میں گورننس حالات ایسے ہیں وہاں بھی گورنر راج لگا دیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں سربراہ ملک میں فریق بن گئے، وفاق اور صوبہ ایک دوسرے کو برداشت کریں، ہمارا سیاست میں ایک مقصد ہے ملک کی فلاح ہو ملک...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو تحریکِ انصاف اور 10 مئی کو بھارت کو شکست دی، تحریکِ انصاف پاکستان کا دفاع کمزور کرنا چاہتی ہے۔ لاہور میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کو کھنڈر بنادیا ہے۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پشاور کے اتوار بازار میں پی ٹی آئی کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختون خوا میں 12 سال سے حکومت کر رہی ہے، جہاں ایک منصوبہ شروع نہ کر سکی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کی خواہش تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، یہ پارٹی...
سٹی 42 : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے، عسکری قیادت پر تنقید ناقابلِ قبول، قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ۔ فیصل آباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ؛ ملزم گرفتار پی ٹی...
راولپنڈی: رکن قومی اسمبلی چیئرمین قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن ملک ابرار احمد کا کہنا ہے کہ ریاست نے برداشت کی پالیسی ترک کر کے قانون کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا، قومی سلامتی اور اداروں کی تضحیک اب آزادی رائے نہیں بلکہ ’جرم‘ تصور ہوگی جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے۔ راولپنڈی پریس کلب میں ممبران پنجاب اسمبلی ملک افتخار احمد ملک منصور افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار احمد کا کہنا تھا کہ جب معاملہ ریاست کی بقا اور سرحدوں کے محافظ اداروں کا ہو تو سیاسی وابستگیاں ثانوی ہو جاتی ہیں۔ آج کا مقدمہ سیاست نہیں بلکہ ریاست اور ہماری آنے والی...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہے، ان لوگوں نے 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ سے مصروف عمل ہے۔ عوام سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا اور حلقے میں بنیادی سہولتوں کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔ سہیل افریدی کا پشاور جلسہ ناکام ہوا اور اسکی وجہ وہ ذہنی مریض ہے جو جیل میں بیٹھا ہے۔۔ اتوار بازار میں جلسہ ہوا اور لوگوں نے اسکو ریجکٹ کیا۔۔۔۔ عطا تارڑ pic.twitter.com/qnyTEDinGu — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas)...
مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی اداروں نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون مکمل طور پر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج نے اہم اداروں پر دوبارہ اپنی رٹ قائم کرلی ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والا گروہ انتہائی محدود تعداد میں ہے، جو صرف سرکاری ٹیلی وژن پر قابو پا سکا تھا، جبکہ مجموعی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ اس سے قبل ایک فوجی گروہ سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے، سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل کردی...
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر پنجاب حکومت کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبے کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفرگڑھ، چنیوٹ اور بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں کارکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی۔ لاہور میں مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، 78 سال سے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور نہ صرف معیشت بلکہ سیاسی نظام بھی ناکام دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران طبقہ عوامی مسائل سے بے خبر ہے اور ’’فارم 47‘‘ کے ذریعے بننے والی حکومت عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہی۔...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے عوام نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے جانوروں سے بدتراور ملک کے غدار ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے خلاف ملک دشمن عناصر کے زہریلے بیانیے کے خلاف خیبر پختون خوا کے عوام نے دوٹوک مؤقف دے دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے خلاف سامنے آنے والے بیانیے پر عوام نے ردِعمل دیا ہے۔شہریوں نے کہا ہے کہ ملک مخالف پروپیگنڈا کرنے والے لوگوں کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بالکل درست ہے، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔شہریوں نے کہا ہے کہ شہداء کا مذاق اڑانے، بے ہودہ باتیں کرنے...
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ پہلا ایکٹ لاتے ہیں اور اس کو چیلنج کر کے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ نہیں ہے، یہ کالا قانون ہے، یہ قانون شہروں کا اور یونین کونسل کا حق بھی کھا رہا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جاگیرداروں نے پورے سسٹم پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہ لوگ ظلم کے اس نظام کو قائم رکھتے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ہم...
ویب ڈیسک: سولر سسٹم خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں پہلی سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ جدید لیبارٹری پاکستان نے کوریا کی معاونت سے قائم کی ہے جو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کے قیام کیلئے کورین کمپنی نے 9.5 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جبکہ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام نے 185.8 ملین روپے کا اضافی فنڈ فراہم کیا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا یہ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر فعال کی جائے گی جس...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ پہلا ایکٹ لاتے ہیں اور اس کو چیلنج کر کے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ نہیں ہے، یہ کالا قانون ہے، یہ قانون شہروں کا اور یونین کونسل کا حق بھی کھا رہا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جاگیرداروں نے پورے سسٹم پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہ لوگ ظلم کے اس نظام کو قائم رکھتے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ہم 21 دسمبر کو پورے...
پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا، خالد مقبول صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا۔ شہرقائد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،پاکستان تاریخ کے نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں کراچی سے ہماری سیٹیں چھینی گئیں، ملک میں کسی نہ کسی شکل میں سیاسی بحران موجود ہے، اِس شہر کی حقیقی نمائندگی ایوانوں میں موجود ہی...
عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں سیسی استحکام نہیں ہوگا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی، اس وقت سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو گالیاں دے رہی ہیں جو درست نہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی مفاد یا لالچ نہیں ہے، ملک کا بڑا اثاثہ نوجوان ہے مگر ایسے یہ بوجھ بن جائےگا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کو روزگار دیا جائے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان انہوں نے کہا کہ جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں معیشت ترقی نہیں کر سکتی، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں...
سٹی 42: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ پہلا ایکٹ لاتے ہیں اور اس کو چیلنج کر کے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ نہیں ہے، یہ کالا قانون ہے، یہ قانون شہروں کا اور یونین کونسل کا حق بھی کھا رہا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جاگیرداروں نے پورے سسٹم پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہ لوگ ظلم کے اس نظام کو قائم رکھتے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز...
ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف ہزرہ سرائی قابل مذمت ہے، ایسے لوگ جو کسی کی ذاتی انا یا کسی کے اشاروں پر ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں، سیاسی جماعتیں ان کے خلاف متحد ہوجائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایک دہائی سے ملک میں سیاسی بحران ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی توانا آواز ہے، 2018 میں ایم کیو ایم کی سیٹیں چھینی گئیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کی حرمت، عزت اور اس کی بقا کے لیے ڈٹ کے کھڑے ہیں، ہم باقی سیاسی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، جس سے پاکستان کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوطی ملی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی سطح پر کسی بھی اجلاس یا بیٹھک میں پاکستان کی نمائندگی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے، فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں مسلح افواج کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے عالمی...
صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کی اخباروں سے اب موبائل سے صبح ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے چھپتی ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا نے اخبار کو ٹف ٹائیم دیا۔ انہوں نے کہا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے شعبے کو ترقی ملے۔ سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط ہوتی ہیں۔ ٹی وی پر بھی بریکنگ کے چکر میں دوڑ لگی رہتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اخباروں کو مضبوط کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے۔ اچھی جمہوریت...
فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے خلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، آپ نے شہداء کے مجسمے توڑے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے اور انہیں جیل برداشت نہیں ہو رہی، ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ادارے کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے:...
شہری ہوا بازی کا عالمی دن;ملک میں محفوظ ،موثر منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں;پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
سٹی 42: شہری ہوا بازی کا عالمی دن؛شہری ہوا بازی کی ترقی،مسافروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کا اعادہ کیا گیا ۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں محفوظ ،موثر منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے ٹرمینل توسیع ستمبر 2026 تک مکمل ہو جائے گی۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی رن وے اپ گریڈیشن جنوری 2026 میں مکمل کی جائے گی۔سکردو، گلگت اور چترال میں فلائٹ پروسیجرز جون 2026 تک نافذ ہوں گے۔فلائٹ پروسیجرز کا نفاذ کنسلٹنٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی کے نتائج سے مشروط ہے، ۔سسٹم سے موسم کی وجہ سے فلائٹ ڈیلیز اور کینسلیشنز میں نمایاں کمی آئے گی۔لاہور ایئرپورٹ کی فیز ٹو توسیع ،کراچی ایئرپورٹ کی حتمی توسیع 2026 کے شیڈول...
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہی آلہ کار ہیں جو پہلے بھی الہ کار رہے۔ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہندوستان اور افغانستان پاکستان دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پہلے خفیہ طریقے سے مختلف تنظیموں کو سپورٹ کررہا تھا۔ اب کھلے عام سپورٹ کررہا ہے۔ بانی کےبہنیں بچے ہندوستان کے میڈیا پر بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض کیوں قرار دیا گیا، درست قرار دیا ہے۔ اینٹی قوت بنے جب سے پوری دنیا حملہ آور...
مغربی افریقا کے ملک بینن میں فوجی دستے نے سرکاری ٹی وی سے اچانک حکومت کے خاتمے اور صدر پیٹریس ٹیلن کی برطرفی کا اعلان کردیا۔ فوجی بغاوت کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل پاسکل ٹیگری کر رہے ہیں، جنہیں ’ملٹری کمیٹی فار ری فاؤنڈیشن‘ کا سربراہ قرار دیا گیا ہے۔ بینن کی سرکاری نشریاتی سروس پر اتوار کے روز فوجی اہلکاروں کے ایک دستے نے اعلان کیا کہ صدر پیٹریس ٹیلن کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا ہے اور فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور تمام زمینی سرحدوں کے ساتھ ساتھ فضائی حدود بھی اگلے اعلان تک بند رہے گی۔ ایسوسی ایٹڈ...
مغربی افریقا کے ملک بنین میں ایک مبینہ فوجی بغاوت سامنے آئی ہے جہاں مسلح افواج کے ایک گروہ نے سرکاری ٹیلی وژن پر براہِ راست خطاب کرتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے اور صدر پٹریس تالون کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خود کو ‘ملٹری کمیٹی فار ریفاؤنڈیشن ‘کہنے والے فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تالون اب ملک کے صدر نہیں رہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب فوجی کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ فرانسیسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی ہے اور مختلف ممالک کے وفد پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت قائم ہوئی ہے، ہماری فوج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی کام کیا۔ میں اور پوری قوم سید عاصم منير کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوٹ چھاپ کر خسارے پورے کرتے ہیں تو مہنگائی جنم لیتی ہے، ٹیکسوں کو بڑھایا گیا، اخراجات کو کم...
وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ ہماری افواج دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا،آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد...
بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ملک گیر سطح پر سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ عالمی نشریاتی ادارے TRT کے مطابق انڈیگو نے پائلٹ ڈیوٹی قوانین، انتظامی مسائل اور منصوبہ بندی کی خامیوں کے باعث 500 سے زائد پروازیں منسوخ کیں، جس کے بعد ایئرلائن کا پورا نیٹ ورک متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو کی وقت پر روانگی کی شرح کم ہو کر صرف 8.5 فیصد رہ گئی ہے، جو ایوی ایشن سیکٹر کے لیے انتہائی تشویشناک...
پاکستان کے معتبر علماء نے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی فرما دی۔ پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ قوموں کی تعمیر اور...
( کاوش میمن )ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا اورلوکل ٹرانسپورٹرز اور آئل ٹینکرز بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے۔لوکل ٹرانسپورٹرز بھی 8 دسمبر کی ملک گیر ہڑتال کے ساتھ کھڑے ہوگئے،ٹرانسپورٹ آف گڈز ایسوسی ایشن نے بھی 8 دسمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ8 دسمبر کو دما دم مست قلندر ہوگا۔ طارق گجر نے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں ہڑتال میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ڈرائیورز پر ایف آئی آر کاٹ کر گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے ، پیر کی شام سے کراچی کی تمام بندرگاہوں پر کام بند کردیں گے ،حکومت نے ہڑتال پر مجبور کردیا ہے۔ شہزاد اعوان کاکہناہے کہ پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس...
لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، نائب صدر ستار رند اور عبدالقادر رانٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ادارے اور ملک دھمکی اور لاٹھی کے زور پر نہیں چل سکتے۔ سابق آمروں نے یہ تمام ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدالتیں موجود ہونے کے باوجود کسی مخصوص ادارے یا کسی فردِ واحد کو کوئی آئینی یا قانونی اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنے فیصلے ملک کے 25 کروڑ عوام پر مسلط کرے۔ایک ادارے کا ترجمان اپنی پریس کانفرنس میں کہتا ہے کہ:‘‘آپ نے اس سال ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 25 سے 30...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)انجمن تا جران ریشم بازار حیدرآباد رجسٹرڈ کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا،جنرل سیکرٹری ایوب شیخ،نائب صدر سید عامر اقبال جعفری،ایڈیشنل سیکرٹری فیصل قریشی،جوائنٹ سیکرٹری عبدالقیوم قریشی،خازن زاہد میمن و جملہ رکن مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کی عسکری تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ ملکی استحکام، معاشی بحالی اور قومی یکجہتی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے اپنی پیشہ ورانہ بصیرت، شاندار قائدانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور ریاستی امور کی گہری...
لاہور (نیٹ نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، امت مسلمہ کا متفقہ فتویٰ ہے کہ بے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چترال سے رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما غزالہ انجم نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں قوم کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی ہے پاکستان اب کسی انتشار ،بہتان طرازی، گالی گلوچ اور ملک کے خلاف کسی سازش کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اور ابھرتے اور ترقی کی راہ پر گامزن، پاکستان کے بدخواہوں اور سازشی عناصر کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں ایم این اے مسلم لیگ ن غزالہ انجم نے کہا کہ جلسے جلوس دھرنے ،روڈ بلاک وغیرہ سے قوم اب تنگ آ چکی ہے اور ایک ناخوشگوار تجربے کے نتیجے میں ملک کا...
وفاقی حکومت نے9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی ، عمران خان، شاہ محمود ، عمر ایوب، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار و دیگر شامل شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، فواد چوہدری، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، طاہر صادق، راجہ بشارت اور وارث قیوم سمیت دیگر کے بھی بیرون ملک جانے پر پابند عائد کی گئی ہے،ذرائع وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، 9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ای سی...
اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان نیشنل سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے، بلکہ اس نے ملک کو جوڑ کے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا جواب دینے نہیں بیٹھے, وہ ایک افسوس ناک گفتگو تھی کل کوئی پرمغظ گفتگو نہیں تھی کل صرف دشنام طرازی تھی۔ عمران خان نیشنل سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔ عمران خان نے اس ملک کو جوڑ کے رکھا ہوا ہے، عمران خان نے کروڑوں نوجوانوں کو اس بیانیہ کے ساتھ جوڑ کر رکھا ہوا ہے جو اس ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی رکھتا ہے ورنہ اور بہت سارے بیانیے ہیں۔...
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے،سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے 3 سال بعد الیکشن میں ملک میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا،شہباز شریف کاماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی تعمیراتی سیاست نے سازشی سیاست کو دفن کردیا،مریم نواز پنجاب میں ترقی کا نیا باب رقم کررہی ہیں،مریم نواز نواز شریف...
ریاض احمدچودھری کرپٹ اور رشوت خور مودی کے دور میں بھارت میں کرپشن کی ایک سے بڑھ کر ایک مثال ملتی ہے۔ سفاک مودی اور اڈانی، امبانی گٹھ جوڑ نے بھارت کے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ مالی کرپشن، ادارہ جاتی تباہی، بدعنوانی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچر اور نفرت بھارت کی پہچان بن چکی ہے۔مودی کے دور حکومت میں کرپشن مسلسل بڑھ رہی ہے اور کوئی اس کا پوچھنے والا نہیں۔ نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اور سماجی کرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہو چکی ہے۔ بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی، ادارہ جاتی اور ماحولیات تک ہر شعبہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ جریدے میں یہ بھی کہا گیا کہ روسی تیل کی خریداری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251207-01-7اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں جبکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، کچھ باتوں کا عوام کو بتانا ضروری ہے کیوںکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے، 180 سیٹوں کے ساتھ 91 سیٹوں پر بیٹھے، ہمارے گھر کی سیٹ چلی...
چند دن پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی جو ان دنوں قائم مقام صدر بھی تھے، نے ملتان میں ایک نئی ایئر لائن کا افتتاح کیا۔ اس ایئر لائن کی پہلی پرواز ملتان سے کراچی کے لیے ہوئی۔ یہ ایئر لائن جلد ہی اپنا نیٹ ورک ملک کے دوسرے شہروں تک پھیلا رہی ہے جن میں لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر، بہاولپور، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی یہ نیٹ ورک گلگت، سکردو، چترال کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، گوادر، تربت، پنجگور اور ژوب کے لیے ساؤتھ ایئر کی پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔ فضائی صنعت...
آئین میں ستائیسویں ترمیم ضرور ہوئی ہے لیکن اس ترمیم کے پیچھے وجوہات سیاسی ہیں اور ان سیاسی وجوہات کے پہلو سماجی اور تاریخی ہیں۔ یہ ترمیم سیاسی طور پر آخری دیوار ہے، اس کے بعد اٹھائیسویں ترمیم لائی تو جاسکتی ہے مگر وہ ملک کے لیے بہت بڑے بحران کا سبب ہوگی۔ اٹھائیسویں ترمیم کا مطلب یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لے کر صوبوں کی تقسیم۔ جس کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے SIUT کی افتتاحی تقریر میں یہ واضح کردیا ہے کہ وہ این ایف سی کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اٹھائیسویں ترمیم کی تائیدکریں گے بلکہ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایسا ہونے کو...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار دیا، پی ٹی آئی والے دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کیخلاف سازشیں نہ کریں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان آگے جائے گا، اس نے اپنی اڑان بھر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے زیادہ وسائل والے دشمن کو دھول چٹائی، بھارت دنیا بھر میں ذلیل ہوکر اب بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کی سازشیں کررہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار عطا کیا، جو پاکستان کو مضبوط دفاع کے ساتھ آگے لے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیاہے ،ملک کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا۔تفصیلات کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔میڈیاذرائع کے مطابق انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تجارتی تیز اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ پیر سے ملک کا سورج ترقی کی طرف بڑھتا ہوا نظر آئے گا، فتنہ فساد کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ایک اچھے اور مخلص انسان ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا سے گھبراتے ہوئے کوشش کی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مثبت اور نرم گوشہ اپنایا، ان کے جواب سے بانی پی ٹی آئی کی صرف میں والی تھیوری دفن ہوتی ہوئی نظر آئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اب ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی‘، فیصل واوڈا کا فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم فیصل واوڈا نے کہا کہ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی محاذ آرائی کی طرف نہیں جانا چاہتی اور “اینٹ کا جواب پتھر” دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پر مسلسل الزامات لگائے جا رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ گوہر علی خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں 180 نشستیں ملنی چاہیے تھیں لیکن صرف 91 نشستیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ “ملک بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری” اور مشکل وقت میں پی ٹی...
شارجہ ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے فوری طور پر ڈیپورٹ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ افراد انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کیے گئے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہی مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کر چکے تھے، تاہم اس بار شارجہ میں ان کے ویزوں کی باریک جانچ پڑتال کے دوران جعل سازی سامنے آگئی جس کے بعد انہیں تحویل میں لے کر مختصر تفتیش کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے تمام افراد کو اپنی تحویل...
’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ کہنے والوں کو ملک کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کی داستانیں سنائیں، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور جدوجہد کی داستانیں ان لوگوں کو بھی سنائی جانی چاہئیں جو یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں۔‘ مزید پڑھیں: کیا جیل میں سیاسی ملاقاتوں پر پابندی صرف عمران خان پر ہے؟ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ملک کے قیام کے لیے قوم نے آگ اور خون کا دریا پار کیا، لاکھوں افراد شہید ہوئے، بے شمار خواتین کی عصمتیں لٹیں اور متعدد لوگ دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر حقیقت جاننی ہے تو سیالکوٹ آکر اُن مہاجرین کی قربانیوں کا حال سنیں جنہوں نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی۔ انہوں نے کہاکہ صحافی...
بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی غیر معمولی پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، کچھ باتوں کا عوام کو بتانا ضروری ہے کیوںکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں جبکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ...
شارجہ کے حکام نے جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے ڈیپورٹ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ پانچوں افراد برطانیہ جانے کے لیے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کی گئی تھیں۔ پانچوں مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کرچکے تھے لیکن اس بار شارجہ میں امیگریشن حکام نے ان کے ویزوں کی جانچ کے دوران جعل سازی پکڑلی۔ جس پر انھیں شارجہ میں تحویل میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی مگر ہم اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ پارٹی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی پالیسی اختیار نہیں کرے گی، تاہم عوام کو پارٹی قیادت کے خلاف لگائے جانے والے الزامات اور ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے آگاہ کرنا لازمی ہے۔ مزید پڑھیں: فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس پر محتاط ردعمل کیوں دیا؟ بیرسٹر گوہر کے خلاف پی ٹی آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے میں کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے چلنے والے افراد کو قوم پہلے ہی پہچان چکی ہے اور عمران خان اقتدار حاصل کرنے کے لیے بیرونی عناصر جیسے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کچھ مخصوص چہرے جو ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ذہنی اور سیاسی رویے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر...
وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد متعلقہ سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس فہرست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ، کنول شوزب، شیخ رشید اور میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجا بشارت، واثق قیوم عباسی اور دیگر شخصیات پر بھی بیرون ملک جانے کی پابندی...
سٹی42: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کے خلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاست کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا اور ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔ عظمی بخاری کا...
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہورہا ہے، سندھ کیلئے میزبانی باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول مل رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، امید کے یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بیٹھے تمام ایتھلیٹس 35 ویں قومی گیمز کو انجوائے کریں، پورے ملک سے آئےمہمانوں کو کراچی میں...
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان پاکستان مخالف بیانیے کے ذریعے اقتدار میں آنے کے لیے غیر ملکی عناصر، بشمول طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کے پاکستان مخالف اقدامات ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر تنقید، دراصل عمران خان کی مبینہ ناکامی اور کمزوری کی علامت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بابا امبیڈکر نے ملک میں آزادی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے نظریات کو فروغ دیا اور آئین کے ذریعے استحصال زدہ اور محروموں سمیت ہر ہندوستانی کے حقوق کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے "مہاپری نروان دن" کے موقع پر آج قوم کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ایک بہتر سماج کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے آنجہانی رہنما کو پُرخلوص خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس دوران کانگریس پارٹی کی سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھیم راؤ امبیڈکر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے کہا...
کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کم ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4198 ڈالر فی اونس ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار اور فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا اصل مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی تو فوج کی تعریفیں کرتی تھی، مگر اب اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق فوج کسی ایک جماعت یا مکتبہ فکر کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ملک ہے اور اب معاشی استحکام کی ضرورت ہے، جبکہ ملک میں پھیلائی جانے والی افراتفری کا مقصد اسی معاشی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے اسرائیل...
9 مئی کے فسادات کے مقدمات میں ملوث سیاسی رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری اور شبلی فراز کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوذب بھی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔ شیخ رشید، طاہر صادق، راجہ بشارت اور واثق قیوم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو 132...
سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے محمد خان رند کو جاری کردہ شو کاز نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ وہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازم ہیں اور اسپیکر اور سیکریٹری سندھ اسمبلی کے ماتحت ہیں، اس بنا پر وہ انہیں بائی پاس کرکے کسی سے براہ راست خط و کتابت نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو بائی پاس کرکے وزیراعلیٰ سندھ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اسٹاف کیلئے خصوصی اعزازیہ منظور کرانے پر پی اے سی کے سیکریٹری محمد خان رند کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کی جگہ ایک اور سینئر افسر حسن شاہ کو سیکریٹری پی اے سی کے عہدے پر مقرر کیا، لیکن چیئرمین پی اے...
9 مئی واقعات: عمران خان، شاہ محمود، عمر ایوب سمیت دیگر کے بیرون ملک سفر پر پابندی، نام ای سی ایل میں شامل
وفاقی حکومت نے سیاسی افراتفری پھیلانے والےعناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ وفاقی حکومت کا9مئی کےحوالے سےعمران خان اوردیگرکےخلاف بڑافیصلہ،132افراد کےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے، عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب،فوادچوہدری،شبلی فراز،علی امین گنڈہ پور،شہریارآفریدی، عثمان ڈار،شیری مزاری،زرتاج گل،مسرت چیمہ اورکنول شوزب ،شیخ رشید،شیخ راشد،زین… — M Awais Kiyani (@awaiskiyani24) December 6, 2025 ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فوادچوہدری، شبلی فراز کے نام شامل ای سی ایل میں شامل کیے گئے...
ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، شاندار کارکردگی پر اگلا الکیشن بھی جیتیں گے، مریم نواز پنجاب میں ترقی کے نئے باب رقم کر رہی ہیں، ماس ٹرانزٹ سسٹم سے گوجرانوالہ کے عوام کی تقدیر بدلیے گی، ملک ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس کے سنگ بُنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم...
سٹی 42 : سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کا آغاز دو دہائیوں کے طویل وقفہ کے بعد دوبارہ کراچی میں منعقد کیے گئے ہیں، ہمیں دیگر صوبوں ، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے، نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتاہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محترم جناب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب،وزیر کھیل ، صوبائی اسمبلی و کابینہ اراکین ،صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، معزز مہمانان گرامی،منتظمین، کھلاڑیوں اور خواتین و حضرات ،السلام علیکم،...
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پرنٹ میڈیا شدید چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور ان حالات میں اخبارات کی بقا ایک اہم سوال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پہلے لوگوں کا دن اخبار سے شروع ہوتا تھا، اب موبائل فون سے ہوتا ہے۔” سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے گردش کرتی رہتی ہیں جبکہ الیکٹرانک میڈیا نے بھی اخبارات کو سخت مقابلہ دیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود حکومت چاہتی ہے کہ پرنٹ میڈیا ترقی کرے کیونکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بہت سی خبریں غلط ہوتی ہیں، اور ٹی وی چینلز پر بھی بریکنگ نیوز کی دوڑ نے صحافت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے، ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ رہے ہیں۔ کراچی میں نیشنل گیمز کے یہ مقابلے اس ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہیں گے، ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ لیں گے، افتتاحی تقریب کراچی میں جاری ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق گیمز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
پاکستان اور امریکہ کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام پر اتفاق،موثر اقدمات تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا، دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی...
عمران کی شناخت ملک دشمنی، جنگ میں بھی غلط زبان استعمال کی: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے، دہشت گردوں سے بات چیت کی باتیں نہ کی جائیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی، مجھے آزادی ہے کہ میں ان کے اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتا ہوں ، اس قسم کے رویے اختیار کریں گے تو اسی طرح کی زبان...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتیں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں، اب ملاقات کی اجازت ہوگی اور نہ ہی جیل کے باہر کسی قسم کا ہجوم اکٹھا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے سے ملک کے خلاف سازش اور بھارتی چینلز کو انٹرویو دیے جاتے ہیں، اب کسی کو جیل کے باہر ہجوم اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ اور اس کی پارٹی...
پاکستان کے اداروں اور مسلح افواج کے خلاف کوئی ہرزہ سرائی کرے گا تو اس سے سختی سے نمٹنا چاہیے، احسن اقبال —فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ابھی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے اسی سیل میں جھوٹے مقدمے میں ڈالا، مگر ہم نے بیرون ملک جا کر پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان ایک خاندان ہے ہم کبھی اپنے جھگڑوں کو گھر سے باہر جا کر حل نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ذمے داری کا ثبوت دینا چاہیے، پاکستان کے اداروں اور مسلح افواج کے خلاف کوئی...
نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر ایٹم نہ ہوتا جنگ کے حالات مختلف ہوتے: وزیراعظم
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں...
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو...
گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس تحفے سے پورے شہر کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہر شعبے کے افراد کو سہولت ملے گی، میں اس منصوبے پر مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نواز شریف نے 1985 میں پہلی مرتبہ پنجاب میں تعمیراتی سیاست اور ترقی کی سیاست کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نے پورے پنجاب میں اسپتال، اسکول اور کالج بنائے اور سڑکوں کی جال بچھائی، نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، ایٹمی قوت نہ بنتے تو رواں سال مئی کی...
سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو بائی پاس کرکے وزیر اعلیٰ سندھ سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اسٹاف کے لیے خصوصی اعزازیہ منظور کرانے پر پی اے سی کے سیکریٹری محمد خان رند کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کی جگہ ایک اور سینئر افسر حسن شاہ کو سیکریٹری پی اے سی کے عہدے پر مقرر کیا لیکن چیئرمین پی اے سی نثار احمد کھوڑو نے نئے سیکریٹری کو قبول کرنے سے انکار کردیا، جس کے باعث پبلک اکائونٹس کمیٹی کے آخری اجلاس کے دوران سیکریٹری کی نشست خالی رہی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نثار کھوڑو کی سفارش پر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے 30 ملازمین کے لیے خصوصی اعزازیہ منظور کیا، ان...
ملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے، نہ ہوگا۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، میں ہمیشہ سے امید کرتا آیا ہوں کہ تناؤ کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے، ریاستی ادارےاورسیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہے یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ہمارا اورفوج بھی ہماری ہے، ہم نے اس کا عملی...
ملک اشرف : احمد خان بھچر اور محمد احمد خان چٹھہ کی نااہلی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں،ہائیکورٹ نے 11 دسمبر کو اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔ جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، اپیل کنندگان کی جانب سے دائر کی گئی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت بطور ریگولر کیس ہوگی، اپیل کنندگان نے موقف اختیار ہے کہ الیکشن کمیشن نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے احمد خان بچر اور ملک احمد خان چٹھہ کو سانحہ نو مئی کیس میں سزا سنائی ، الیکشن کمیشن نے موقف سنے بغیر احمد خان بھچر کو حلقہ پی پی 87 میانوالی اور محمد احمد خان چٹھہ کو حلقہ این اے 66...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بڑھتا ہوا درجۂ حرارت اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلاؤ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے براہِ راست نتائج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ برائے تحفظِ قدرت (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے زیرِ اہتمام دریائے سندھ کی ڈولفن کے تحفظ کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا انہوں نے دریائے راوی کے پانی کے شدید آلودہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی اب زراعت کے لیے بھی قابلِ استعمال...
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ملک بھی اُن کا ہے، فوج بھی اُن کی ہے، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس...
1965 اور 1971 کی جنگوں میں اپنی جانفشانی ،بے لوث محبت اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا54واں یومِ شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ جرأت وبہادری کا استعارہ بننے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئے۔ میجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ کی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں آپ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب سے بڑے فوجی تربیتی اعزاز ''اعزازی شمشیر'' سے نوازا گیا۔ میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان ہیں جنہیں بالترتیب دو سب سے بڑے فوجی اعزاز ات یعنی نشانِ حیدر اور ستارہ جرات سے نوازا گیا ہے۔ شبیر شریف پاک...
سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاقات کی اور سندھ میںکے سیاسی حالات ، غیر یقینی صورتحال اور سندھ کی مستقل قوموں کے اتحاد پر بات کی ۔ چیئرمین آفاق احمد نے وکلاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں۔ اسی طرح اجرک ڈے کا بھی احترام لیکن اجرک ڈے کی آڑ میں ملک دشمن نعری قبول نہیں کیونکہ...