2025-04-22@15:42:54 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«ضلع ملتان»:

(نئی خبر)
     لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے طاہر جمال کی درخواست کا 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے 2020 میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی۔ اس آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹروے پر شجرکاری کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت نے ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے اور ملتان کو گرین سٹی بنانے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر عدالت نے حکم دیا کہ ملتان کو موٹروے...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
    مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی ہیں، صدر رجب طیب اردگان کی غیرمتزلزل حمایت نے دونوں قوموں کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، ضرورت کے وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اپنا اخلاص ثابت کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کی۔ ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ننھی بچیوں نے ترک زبان میں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش...
    صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل، جنرل سیکرٹری کی نشست پر القمر جہاں جی اور ریاض حسین بیگ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر رانا خالد حسین، سدرہ فاروق، نیلم مقبول اور محمد احمد مدمقابل ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2025 کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، صدر کی نشست پر انجم پتافی اور محبوب حسین چغتائی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدور کی دو نشستوں پر امیر زمان بھٹی، رانا عمران، عبداللہ طارق سہو، ممتاز حسین شاہ مدمقابل ہیں، جنرل سیکرٹری کی...
    ملتان:: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبےمیں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں۔ زرائع کے طابق ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترک وفد کوخوش آمدید کہتی ہوں، تعلیمی میدان میں ترکیہ کے تعاون کی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات ہیں، دونوں ممالک کے وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں، تعلیم کےشعبےمیں ترکیہ کےساتھ شراکت داری چاہتےہیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد...
    راؤ دلشاد:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کا دورہ کیا اور وہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہاسٹل 119 کمرے پر مشتمل ہوگا، جس میں میس ہال، جمنزیم اور تفریحی لاؤنج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید گوگل کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام مریم نواز شریف نے اس موقع پر یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی...
    — فائل فوٹو ملتان میں بس اسٹینڈ پر صفائی کرنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دیگر 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لڑکی کو گزشتہ رات 4 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔اس کیس کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ ملتان، بس اسٹینڈ پر 4 افراد کی لڑکی سے مبینہ زیادتیپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ شام ساڑھے 6 بجے وہ اپنا کام ختم کر کے بس اسٹینڈ سے نکلنے لگی تو ایک بس ڈرائیور اسے نزدیکی ورکشاپ میں صفائی...
    ملتان میں نجی بس اسٹینڈ پر 4 افراد نے لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی اسٹینڈ پر صفائی کا کام کرتی تھی۔ورکشاپ میں 4 افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔
     پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کرکٹ مداح نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا صارف نے علی ترین سے کہا کہ ’آپ ملتان سلطانز کی ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن تبدیل کریں، اور اپنی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل کریں۔ توصیف نامی شخص نے مزید لکھا کہ ’برائے کرم ان کا کیریئر بچائیں، مداح کی آپ سے درخواست ہے۔ علی جہانگیر ترین نے بھی فوری طور پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے‘۔