2025-12-15@00:47:25 GMT
تلاش کی گنتی: 169237
«اور انسانی»:
(نئی خبر)
کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں سرد رہے گا، کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ مختلف سمتوں سے 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار...
چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکسچینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے، اسلام آباد۔ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجراء نئی سوچ کا عملی قدم ہے، اس فریم ورک کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی ممکن ہوگی۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ اسلام آباد۔ پاکستان نے کوئی انوکھا ماڈل متعارف نہیں کرایا، دنیا کے بڑے مالی مراکز اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپناتے ہیں، دنیا کے پہلے تین کرپٹو...
ہائبرڈ جنگ، انتہاء پسند نظریات اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سید عاصم منیرکا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ ،فارمیشن کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ جدید جنگ میں ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی، چابک دستی اور فوری فیصلہ سازی ناگزیر ہے، پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، چیف آف ڈیفنس فورسزکاخطاب چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم...
غذائی اجناس کی خود کفالت کیلئے جامع پلان تیار ،محکمہ خوراک کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے محکمہ خوراک کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے عوامی سہولت کے لیے فیلڈ وزٹس بڑھانے اور غذائی اجناس کی خود کفالت کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ خوراک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی نے گندم کی سٹوریج کیپسٹی بڑھانے کے لیٔے اقدامات...
ادارہ جاتی اصلاحات سے اچھی حکمرانی میں اضافہ ہو گا،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،شہبا زشریف فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے،نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے،ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈگورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،معاون خصوصی ہارون اختر،برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین،اراکین پارلیمنٹ،کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم...
بے نقاب /ایم آر ملک کیا ”رجیم چینج” کا کھیل کھیلنے والوں کا بھی کورٹ مارشل ہوگا ؟کیا یہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں تھی ؟ جنرل فیض حمید کی گرفتاری پر شادیانے بجانے والی ن لیگ کا اپنا وقت آپہنچا ،وقت ہمیشہ حادثات کی پرورش کرتا ہے ،یقیناملک میں کوئی قانون رہا نہیں نہ قوم کے لئے کوئی دروازہ رہا ہے جس کو وہ کھٹکھٹا ئے ،اس وقت قوم کی امیدیں ایک ہی شخص سے وابستہ رہ گئی ہیں۔ سیاست کا ایک ہی چراغ جو اڈیالہ جیل کا قیدی ہے ،ہم نا جائز حکمرانوں کے چہروں پر خوف کے سائے دیکھ سکتے ہیں جو اس کے باہر آنے پر ڈر کی شکل میں پھیلتا چلا جارہا ہے ۔رجیم چینج...
حمیداللہ بھٹی پاک انڈونیشیا تعلقات میں حالیہ پیش رفت اِس بناپر بھی اہمیت کی حامل ہے کہ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کا اقتصادی منظر نامہ بدل رہا ہے اورنئے معاشی اور دفاعی اتحاد تشکیل پارہے ہیں۔ یہ ایسی جغرافیائی تبدیلیاں ہیں جنھیں سمجھ لیاجائے تو مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے پاکستان اور انڈونیشیا دونوں ہی مسلم دنیا میں ممتازاور منفرد مقام رکھتے ہیں اگر پاکستان جوہری طاقت ہونے کی بناپر دفاعی حوالے سے اہم ہے تو انڈونیشیا نے بھی کمال مہارت سے گزرے دوعشروں کے دوران معاشی استحکام،صنعتی ترقی، سیاحت، روزگار اور جمہوری حوالے سے قابلِ رشک کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے ابھی پاکستان فاصلے پر ہے جوہری طاقت ہونے کے باوجود پاکستان...
سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظ٘م آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت شدید چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظ٘م آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نامکمل عمارت کی تکمیل کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے وہ فراہم کیے جائیں گے، چیڑھ واٹر سپلائی اسکیم، دریک ڈیم اور ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے جائیں گے، راولاکوٹ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری فزیبیلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی، میڈیکل...
ریاض احمدچودھری اقوام متحدہ کے ایک پینل نے رپورٹ کیا ہے کہ افغان طالبان اب بھی تحریک طالبان پاکستان کو لاجسٹک اور آپریشنل مدد فراہم کر رہے ہیں، جب کہ واشنگٹن پوسٹ نے دستاویزی طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ درجنوں امریکی ساختہ ہتھیار اب پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہیں، جو ریاست کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ان ہتھیاروں کے پھیلا ئو کی ایک وجہ طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں نگرانی کی کمی ہے۔ طالبان کے قبضے کی وجہ سے( ایس آئی جی اے آر) کو افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) کو فراہم کیے گئے کسی بھی سامان یا بنائے گئے سہولتوں کی تفتیش کرنے کا موقع نہیں ملا۔امریکی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا کہ 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکسچینجز کے لیے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا ہے، یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے،۔ انہوں نے کہا کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، دنیا کے بڑے مالی مراکز اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپناتے ہیں، ہم نے عالمی مالیاتی نظام کے تحت بروقت اور درست فیصلے کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جہاں وہ ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ شعیب اختر کی بطور مینٹور شمولیت کو لیگ اور ٹیم دونوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے باضابطہ طور پر ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے اور وہ بی پی ایل کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کو فاسٹ بولنگ، فٹنس، جارحانہ حکمت عملی اور دباؤ میں پرفارم کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔ ان کی موجودگی سے ٹیم کے نوجوان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی...
WWE کے دیوانوں کے لیے ایک دور کا اختتام ہو گیا جب جان سینا نے کیپٹل ون ایرینا میں اپنے کیریئر کی آخری فائٹ لڑ کر سب کو جذباتی کر دیا۔ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ریسلنگ کی دنیا میں چھائے رہنے والے سینا نے گنٹر کے خلاف اپنی آخری ریسلنگ میں مداحوں کے دلوں میں ایک یادگار نقش ثبت کر دیا۔ حیرت انگیز مقابلہ اور جذباتی مناظر جان سینا اور گنٹر کے درمیان تقریباً 24 منٹ تک جاری مقابلہ شدید، زوردار اور دل کو چھو لینے والا تھا۔ آخر کار سینا نے گنٹر کے سامنے ٹیپ آؤٹ کر کے اپنی فائنل فائٹ مکمل کی۔ پورے مقابلے کے دوران شائقین بھرپور جوش و خروش سے سینا کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم: سوڈان میں جاری بدامنی اور خانہ جنگی کے دوران ایک افسوسناک واقعے میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یو این پیس کیپنگ مشن) پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 6 امن اہلکار جاں بحق ہوگئے، واقعے نے نہ صرف سوڈان میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مزید نمایاں کر دیا ہے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث بن گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون حملہ سوڈان کے ایک شورش زدہ علاقے میں کیا گیا، جہاں اقوام متحدہ کا امن مشن شہریوں کے تحفظ اور انسانی امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ حملے کے وقت بنگلادیشی امن اہلکار معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام...
مجرموں کی حوالگی کے بارے میں کسی انفرادی کیس پرتبصرہ نہیں کرسکتا: برطانوی پارلیمانی انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ
برطانوی پارلیمانی انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان سے مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجداری انصاف ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان اور برطانیہ حکومتی سطح پر باہمی تعاون کے ذریعے حل تلاش کر سکتے ہیں۔ ہمیش فالکنر نے بتایا کہ برطانوی حکومت مشرقِ وسطیٰ کے لیے امدادی رقوم کو پاؤنڈ کے بدلے پاؤنڈ کی بنیاد پر فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ایک اہم قدم تھا، اور لندن میں فلسطینی سفارت خانے پر فلسطینی پرچم لہرانا ان کے...
گلمرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اعتراف کیا کہ سیاحتی مقامات کو بند کرنے یا دوبارہ کھولنے کا اختیار منتخب حکومت کے پاس نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کے سربراہ اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ علاقے میں حالات معمول پر آنے کے دعوے کھوکھلے ہیں کیونکہ گلمرگ اور پہلگام جیسے بڑے سیاحتی مقامات سکیورٹی کے نام پر مسلسل بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے گلمرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم سیاحتی مقامات کی مسلسل بندش کو ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اہم سیاحتی مراکز تک رسائی کو محدود کرنا اور علاقے میں حالات معمول پر...
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر ایس آئی یو پولیس کی کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی رات ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر چھاپہ بھتہ خوری اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 12 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ ایس آئی یو کے مطابق یہ کارروائی جمشید کوارٹرز میں بھتہ خوری اور فائرنگ کے مقدمات میں گرفتار ملزم ریحان کی نشاندہی پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران جواد قادری عرف خواجہ، شاہزیب ملا سمیت کئی افراد کو گرفتار...
قومی غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت اور اس کی پراسسنگ کیلئے بڑا علاقائی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت ہے۔اسلام آباد میں ساتویں قومی زیتون فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اور معیاری درجے کے زیتون کی کاشت کیلئے پاکستان کی آب و ہوا انتہائی موزوں ہے۔ پاکستان کے زیتون کے شعبہ کی ترقی کیلئے اطالوی حکومت کی امداد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی فنی امداد بھی فراہم کررہا ہے اور پاکستان کے اس منصوبے کیلئے دو کروڑ یورو کی بھی منظوری دی ہے۔ اشتہار
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔وزیراعلیٰ دفتر کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا، پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم ہیں۔پنجاب بھر میں ہفتہ وار لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ...
1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ)نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا۔ میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا، چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے۔ 9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
حکومت آزاد کشمیر نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کے ٹیرف پر عائد تمام سخت شرائط ختم کر دی ہیں۔ اس فیصلے سے صارفین کو مالی ریلیف حاصل ہوگا اور تعلیمی و کمرشل صارفین دونوں کے لیے نئی آسان شرائط نافذ کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:قوت گویائی اور سماعت سے محروم آزاد کشمیر کا باہمت اخبار فروش حکومت آزاد کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق بجلی کے ٹیرف پر تمام سخت شرائط ختم کر دی ہیں۔ وزیر خزانہ کے مطابق تمام اسکولوں اور کالجوں کے لیے 1 سے 1000 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 15 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 1000 یونٹ سے زائد استعمال پر...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، اگلے 10 برس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خود مختاری مستحکم کرلیں گے۔اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق تین سے چار کروڑ افراد کرپٹو میں کام کر رہے ہیں، ایسے میں حکومت اس نظام سے باہر نہیں رہ سکتی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکس چینجز کے لیے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا ہے، اس اقدام کا مقصد نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے۔ 40 ارب...
فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ڈکیتی اور قتل کے کیسز میں گزشتہ سالوں کی نسبت 52 فیصد اور رواں سال اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چوری کے مقدمات میں 34 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 54 فیصد اور موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات میں 33 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 45 فیصد اور 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عدالتوں سے قتل کے 55 مقدمات میں 81 ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔ راولپنڈی: نوجوانوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں ہلاکاس سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے...
پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش...
ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نئی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی پوسٹ ہے جس نے مداحوں کو لمحوں میں پریشان بھی کیا اور حیران بھی۔ اصل ہنگامہ اُس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے لگی کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے، اور اس افواہ کا تعلق زینڈایا اور روبرٹ پیٹنسن کی چند نئی تصاویر سے جوڑا جا رہا تھا۔ لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف نکلی۔ بات کچھ یوں ہے کہ اداکارہ زینڈایا نے اس ہفتے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو بظاہر شادی کے اعلان کا ہلکا سا تاثر دے رہی تھی۔ مداح پہلے تو چونکے،...
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (NCM) نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نچلے اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ شدید بارش اور ممکنہ سیلاب موسمیاتی مرکز کے مطابق اتوار کو کئی صوبوں میں درمیانے سے شدید طوفانی بارشیں متوقع ہیں، جن کے ساتھ اولے اور فعال ہوائیں بھی چلیں گی جو گرد و غبار پیدا کر سکتی ہیں۔ متاثرہ صوبوں میں ریاض، قاسم، حائل، مدینہ، مکہ، الباحہ، عسیر، جازان اور مشرقی صوبے کے کچھ حصے شامل ہیں۔ شمالی سرحدیں، الجوف اور تبوک میں ہلکی تا درمیانی...
سلسلہ نقشبندی کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔ وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی سے دنیا بھر کے بڑی شخصیات کا تعلق تھا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953ء کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت، تبلیغ، تصوف، شریعت و سلوک کے فروغ اور لوگوں کو دین کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے میں صرف کی۔ ان کے افکار، خطبات، تصانیف اور روحانیت نے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں نور و ہدایت کا چراغ جلایا۔ ان...
اسلام آباد: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ حجیرہ میں 11 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل طور پر فعال کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 50 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے خطہ میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے، جدید آئی ٹی پارک میں اسٹارٹ اَپس، فری لانسرز اور پیشہ ور افراد کیلئے بہترین معیاری سہولیات دستیاب ہیں۔ آئی ٹی پارک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، بلا تعطل بجلی اور پرسکون ماحول کے ساتھ جدید آئی ٹی ایکو سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ایس سی او کی مسلسل پیش...
فرانس کے جنوب مغربی علاقوں میں ہزاروں کسانوں نے گایوں میں پھیلنے والی جلدی بیماری کے باعث بڑے پیمانے پر جانوروں کے ذبح کیے جانے کے خلاف سڑکیں بند کر دیں اور احتجاج کیا۔ کسانوں نے حکومت کے فیصلے کو سخت اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے جگہ جگہ ٹریکٹر کھڑے کر دیے اور گھاس کے گٹھوں کو آگ لگا دی۔ حکومت نے نوڈیولر ڈرماٹائٹس (لمپی اسکن ڈیزیز) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ ریوڑ کے تمام جانور ذبح کرنے اور تقریباً 10 لاکھ مویشیوں کو ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کے روز اسپین کی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں بیماری کا ایک کیس سامنے آنے پر 200 سے زائد گایوں کو ذبح کیا گیا،...
پنجاب کے شہر سرائے مغل کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ترجمان چاروں دوست موٹرسائیکل پر ہیڈ بلوکی سے پھول نگر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 19 سالہ وسیم، 22 سالہ علی حسن، 17 سالہ حسنین اور 20 سالہ عمر کے ناموں سے ہوئی۔ فیملی ذرائع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد گہرے دوست تھے، زخمیوں میں 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد شامل ہیں۔
نعمان اعجاز پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پروجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کا کردار فراست بھی اتنی حقیقت پسندی کے ساتھ نبھایا گیا ہے کہ کوئی اور اس میں اتنی جان نہیں ڈال سکتا تھا۔ نعمان اعجاز نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر صبح کام پر جانے سے پہلے وضو کرتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لوگوں نے ان کے اس بیان پر مختلف...
کولکتہ(نیوز ڈیسک) اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں بدنظمی کے معاملے پر شو آرگنائزرکو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتارکر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میسی کی آمد پر سنگین بد انتظامی دیکھنے میں آئی تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولکتہ اور حیدر آباد کے بعد میسی آج دورے کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ فٹبالر لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے تھے۔ مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزرا نے گھیر رکھا تھا،...
بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔ سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایکس چینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا، یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائنانس اورایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، فریم ورک کے تحت...
تحریک انصاف نے پشاور میں منعقدہ جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ جلسہ 7 دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا تھا، جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا تھا۔ یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی قیادت نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد یہ کارروائی کی، کیونکہ ضلعی تنظیم مقررہ تعداد میں کارکنوں کو جلسہ گاہ لانے میں ناکام رہی۔ پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے زیرِ اہتمام 11 ویں لیکسن انویسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اکیس کلومیٹر ہاف میراتھن سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔ میراتھن کا آغاز ڈی ایچ اے کے ایمار سینٹر ساحل سمندر سے ہوا جہاں صبح سویرے شرکاء کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ میرا تھن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں عام شہریوں کے ساتھ اسپیشل ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔ ایونٹ میں وہیل چیئر ریس اور دیگر دوڑ کے مقابلے بھی رکھے گئے، جنہیں شرکاء اور تماشائیوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ میرا تھن کے آغاز سے قبل بینڈ نے نغمہ سرائی کی جس سے شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی ہو گیا۔ اس موقع پر غیر...
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند ادارے کی جانب سے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 کے عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ حاصل ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:شاندار کارکردگی اور تاریخی پیشرفت، پنجاب پرفارمنس اور احتساب میں سب سے آگے یہ کامیابی پنجاب کے عوام کے لیے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے سلسلے میں سہولت بازار اتھارٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی پہلی ایسی ادارہ بن گئی ہے جس نے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی معیار پر اپنی کارکردگی ثابت کی۔ انہوں نے...
لیجنڈری فٹبالر میسی کے ساتھ بھارت نے بدترین اور ذلت آمیز مہمان نوازی کرکے شرمناک داستان رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی شرمناک ناکامی کے باعث فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کو جان کے خوف سے اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا۔ بھارت میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے ساتھ جاہلانہ رویہ مودی کے بھارت کی اصل تصویر ہے۔ میسی کے ساتھ بد اخلاقی بھارتی عوام کی زہریلی ذہنیت اور بے حس مودی کے گھٹیا پن کی انتہا ہے۔ غاصب مودی کے ہندوتوا راج میں بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی معمول بن چکی ہے۔ اسٹیڈیم میں بے قابو ہجوم، مودی کے ’شائننگ انڈیا‘ کے جھوٹے دعووں کو ریزہ ریزہ کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کا...
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 18 دسمبر تک کے لیے برف باری اور ممکنہ موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختون خوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔ 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔ ممکنہ موسمی صورتِ حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے جبکہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی...
فورٹ عباس میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تھانہ مروٹ کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عتیق نامی نوجوان پر آہنی راڈ اور مکوں سے تشدد کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان متاثرہ نوجوان کی دکان کے میٹر سے بجلی استعمال کر رہے تھے، تاہم جب تار کاٹا گیا تو تنازع شدت اختیار کر گیا اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تصور جاوید، مدثر جاوید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ واقعے کا ڈی پی او بہاولنگر...
متحدہ عرب امارات نے جنسی جرائم اور جسم فروشی کے حوالے سے سزاؤں میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔ یہ اصلاحات بچوں کی حفاظت اور عوامی تحفظ کے لئے کی گئی ہیں۔ کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر سخت سزائیں: اماراتی نئے قوانین کے مطابق اگر کوئی بالغ شخص 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے، تو اسے کم از کم 10 سال قید اور 100,000 درہم (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا ملے گی۔ یہ سزا اس صورت میں بھی دی جائے گی، چاہے متاثرہ شخص نے رضامندی ظاہر کی ہو۔ تاہم اگر متاثرہ شخص 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کا ہو، تو پھر رضامندی کو...
چین میں گزشتہ 30 برس سے جسم میں موجود ایک مریض کے معدے سے لائٹر نکال دیا گیا۔ ایمرجنسی گیسٹروسکوپی کے دوران ڈاکٹروں کو معدے میں ایک شے نظر آئی جس کی ساخت معدے کے تیزاب سے متاثر ہوچکی تھی۔ ابتدائی طور پر اس شے کو نکالنے کی کئی کوششیں کی گئیں، تاہم اس کی پھسلن والی سطح کے باعث کامیابی نہ مل سکی، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اسے نکالنے کا عمل عارضی طور پر مؤخر کردیا۔ جب مریض سے اس شے کے بارے میں پوچھا گیا تو اسے 1990 کی دہائی کے اوائل کا ایک واقعہ یاد آیا، جب اس نے دوستوں کی شرط اور نشے کی حالت میں ایک پلاسٹک کا...
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور فلم اسٹار ہانیہ عامر کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کے دوران ان کے مختلف انداز اور لُک نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، وہ ان دنوں اپنے ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے فلم جنان اور نامعلوم افراد 2 سے شہرت حاصل کی، جبکہ ان کے مقبول ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیا، میرے ہمسفر، کبھی میں کبھی تم اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہانیہ عامر اپنی قدرتی خوبصورتی کے باوجود مبینہ طور پر کاسمیٹک پروسیجرز کروانے کی خبروں کے باعث بھی...
بلغاریہ کے صدر رومن رادیف آئندہ ہفتے پارلیمانی جماعتوں سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا آغاز کریں گے۔ یہ اقدام ملک گیر بدعنوانی مخالف مظاہروں کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ رواں برس جنوری میں عنان اقتدار سنبھالنے والے وزیراعظم روزن ژیلیازکوف کی اقلیتی حکومت اس دوران عدم اعتماد کی 6 تحریکوں سے تو بچتی رہی، تاہم جمعرات کو ہونے والے سڑکوں پر نکلنے والے ہزاروں مظاہرین کے دباؤ کے باعث بالآخر ختم ہو گئی۔ صدر رادیف سب سے پہلے پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت کو حکومت سازی کے لیے مذاکرات کی دعوت دیں گے۔ اگر یہ کوشش ناکام ہوئی تو دوسری بڑی جماعت کو موقع دیا جائے گا۔ اس...
موٹروے پولیس اور سندھ پولیس کے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان برآمد کر لیا۔ترجمان موٹر وے سید عمران احمد کے مطابق روہڑی انٹرچینج کے قریب قائم ایک کباڑ خانے پر کامیاب چھاپہ مارا گیا، جہاں سے قومی اثاثہ بازیاب کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق برآمد ہونے والے موٹروے انفراسٹرکچر کی مجموعی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے، برآمد شدہ سامان میں آئرن پوسٹس، سٹریٹ لائٹ پولز، اینٹی گلئیر شیلڈز اور فینسنگ شامل ہیں، جو موٹروے ایم۔5 کے مختلف حصوں سے چوری کئے گئے تھے۔آپریشن کے دوران سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس پی فیصل اکرم اور ایس ایس پی سکھر...
وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کا کہنا ہے کہ پاکستان انویشن سے بھاگ نہیں رہا بلکہ اسے خوش آمدید کہتا ہے اور اس کے لیے واضح قوانین اور ریگولیشنز فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یوتھ مستقبل کے منتظر نہ رہیں بلکہ اسے خود تخلیق کریں۔ یہ بھی پڑھیں:بلال بن ثاقب اور بو ہائنس کی ملاقات، پاک امریکا ڈیجیٹل شراکت داری کی نئی راہ ہموار اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نے 2 ایکسچینجز کو این او سی جاری کر کے ایک بنیاد قائم کی ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل ایسٹس کے لیے مضبوط اور محفوظ نظام کی علامت...
لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لئے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے ہوگی، پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو رجسٹریشن کیلئے فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈور صرف کاٹن سے تیار کردہ دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں 9 سے زائد تاریں استعمال نہیں کی جا...
میکسیکو کی سینیٹ نے ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس کی تیاری اور فروخت کے خلاف سخت قانونی اصلاحات منظور کرلیں، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو آٹھ سال تک قید اور 2 لاکھ 26 ہزار پیسوز (تقریباً 12 ہزار 500 ڈالر) تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ جنرل ہیلتھ قانون میں یہ ترامیم حکمران جماعت کے سینیٹرز نے منظور کیں، اس سے قبل منگل کو ایوانِ زیریں بھی ان کی منظوری دے چکا تھا، اب یہ قانون حتمی نفاذ کے لیے صدر کلاڈیا شینبام کو بھیجا جائے گا، جو اس قانون سازی کی حمایت کر رہی ہیں۔ صدر کلاڈیا شینبام کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے ویپ ایک محفوظ متبادل ہے، لیکن...
1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب جس نے خطہ کو لہو میں نہلا دیا۔ خطہ میں دہشت گردی کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، 1971 میں بھارت نے دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کو محبِ وطن پاکستانیوں کیخلاف بطور دہشتگرد ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ بھارتی ایما پر سفاک مکتی باہنی نے نہتے پاکستانیوں، بالخصوص بہاری کمیونٹی پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے، بہاری کمیونٹی کے امیر حسن، بھارتی حمایت یافتہ مکتی باہنی کے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔ 1971 میں کم عمر ہونے کے باوجود بھارتی ظلم کی ہولناک داستان آج بھی امیر حسن کے ذہن پہ نقش ہے، بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے...
بھارتی اداکار ارجن رامپال نے 6 سالہ رفاقت کے بعد اپنی پارٹنر گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس سے منگنی کی تصدیق کردی۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ہوا، جہاں بات چیت غیر متوقع طور پر رشتوں اور شادی کے موضوع تک جا پہنچی۔ پوڈکاسٹ میں گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس نے محبت اور والدین بننے کے تجربے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ محبت اکثر شرائط کے ساتھ آتی ہے، لیکن جب آپ کے بچے ہوں تو آپ ایسا نہیں کرسکتے، یہ بات نہیں کہ میں اس کے پیچھے صرف اس لیے گئی کیونکہ وہ خوبصورت ہے اور امید ہے کہ اس نے بھی میرے بارے میں ایسا نہیں سوچا ہوگا۔ اس پر...
پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔حادثے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر جان سینا نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے سنیچر نائٹس مین ایونٹ میں اپنے شاندار ریسلنگ کیریئر کو باضابطہ طور پر الوداع کہہ دیا۔ 17 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن جان سینا نے اپنے آخری مقابلے میں آسٹریا کے اسٹار ریسلر گنتر کا سامنا کیا۔ View this post on Instagram A post shared by WWE (@wwe) تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ مقابلہ ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا، دونوں ریسلرز کے درمیان زبردست اور برابر کی ٹکر دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر مقابلہ جان سینا کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، تاہم گنتر کے مسلسل اور سخت سلیپر ہولڈ کے سامنے جان...
ٹانک(نیوز ڈیسک) خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گئے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور کوڑ قلعہ ، خرگی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے، صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کرفیو...
چین کی 3 سالہ لڑکی، گو جیانگ اپنی فطری سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے، جو عام طور پر قفقازی خصوصیات سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل یہ بچی مئی 2022 میں ایک چینی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر ایک عام چینی بچی لگتی تھی۔ لیکن 8 ماہ کی عمر میں اس کی آنکھیں نیلی ہو گئیں اور ایک سال کی عمر تک اس کے بال سنہری اور گھنگریالے ہو گئے۔ گو جیانگ کے والدین نے کہا کہ اس غیر معمولی شکل کی وجہ سے وہ شروع میں سوچتے رہے کہ کہیں...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے مسیحی شہداء کے لیے تقریب میں شرکت کی، ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحی شہداء کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا، مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔ اس موقع پر پاسٹر...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ دفتر کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا، پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم ہیں۔ پنجاب بھر میں ہفتہ وار لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام...
مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک) اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینےکی منظوری دی۔ اس اقدام کی تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی، اسرائیل کے سب سے بڑے حمایتی امریکا سمیت عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی پارلیمنٹ نے قبضہ گیری کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی فیصلےکی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین کی تباہی قرار دے دیا۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے اصل ارادوں کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ الحاق، نسلی امتیاز اور فلسطینی علاقوں پر مکمل قبضے کے نظام کو مستحکم کرنا...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے باہمی اشتراک سے حکومتِ بلوچستان نے ترقیاتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، ضلعی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی ضروریات کے مطابق تاخیر شدہ منصوبوں کی بروقت نشاندہی اور منظوری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے 35 اضلاع میں 969 ترقیاتی منصوبے بی ایس ڈی آئی کے تحت شامل کیے جا چکے ہیں، ایف سی بلوچستان نارتھ کے اضلاع میں 8 ہزار 705 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کے مختلف اضلاع میں 44 منصوبے مکمل، 75 کے ورک آرڈر...
شکار پور (نیوز ڈیسک) سندھ کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا، اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ پيپلزپارٹی کے آغا شہباز خان درانی اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولانا رشد اللہ شاہ سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں، یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں 2 لاکھ 77 ہزار 792 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جن میں ایک لاکھ 48 ہزار...
کابل (ویب ڈیسک) طالبان حکومت نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں افغانستان سے متعلق ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل نے ’’پژواک افغان نیوز‘‘ کو بتایا کہ اسلامی امارت کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم افغانستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پہلے ہی مختلف علاقائی تنظیموں، فورمز اور دوطرفہ میکانزمز...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 دسمبر تک کیلئے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے آج سے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور 18 دسمبر تک بارش برفباری اور موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 13 سے 15 دسمبر مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی...
ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے ہائپر سونک میزائل سے یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی اور صنعتی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث یوکرین میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ اپنے ایک بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے، روسی حملوں سے درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ یوکرین کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ روس کی جانب سے 5 علاقوں کو نشانہ...
پی ٹی اے کے مطابق فراڈ کرنے والے افراد اکثر دھمکی، لالچ یا جعلی وارننگز کا سہارا لیتے ہیں تاکہ صارف گھبرا کر فوری طور پر لنک پر کلک کر دے یا حساس معلومات فراہم کر دے۔ اتھارٹی نے سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کیلئے صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جن میں ای میل بھیجنے والے کی شناخت اور ای میل ایڈریس کی تصدیق، اٹیچمنٹ کی فائل ایکسٹینشن چیک کرنا، اٹیچمنٹ کھولنے سے پہلے اسکین کرنا اور ای میل استعمال کرنے کے بعد لاگ آؤٹ کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین، خصوصاً حکومتی اور نجی اداروں کے ملازمین کو بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ کے خطرات سے خبردار...
رافیل اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے، سابق بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے ایک انٹرویو میں عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور میں رسوائی کے بعد بھارت کی ایک اور سازش ناکام، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار، اعتراف جرم کرلیا بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید اسٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) کراچی میں ہونے والی 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بلاول بھٹو نے روایات کے مطابق سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ کیا پیش کیا۔ اس واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سردی میں لپٹی ہوئی ٹھنڈی سیاست میں قیاس آرائیوں کی ایک لہر سی دوڑ گئی حالانکہ پاکستان آرمی کی ٹیم ان مقابلوں میں واضح برتری کے ساتھ فاتح تھی اس لیے اگر فیلڈ مارشل نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس تقریب میں مہمان خصوصی بننے کی دعوت قبول کی تو اس میں اچنبھے کی کیا بات تھی۔ اگر انہوں نے موقع کی مناسبت سے یونیفارم کی بجائے عوامی لباس کا انتخاب کیا...
شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے شہباز درانی اور جے یو آئی (ف) کے رشد اللّٰہ شاہ مدمقابل ہیں۔پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، 178 میں سے 84 پولنگ سٹیشن حساس اور 54 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ آغا شہباز درانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اُمید ہے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی۔ جبری گمشدگی، عدلیہ کانیا میکنزم لانے کا فیصلہ، ملزم کی 24 گھنٹے میں...
کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم صارفین پر لیوی میں اضافہ ایک آپشن ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کا بنیادی مقصد پوری پی ٹی آئی کو ایک منظم جماعت بنانا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نئی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر کے اپنی صفوں میں اختلافات کو جنم دیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے عمران خان کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔...
پشاور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے صوبے میں اچھی حکمرانی اور میرٹ پر تقرریوں و تبادلوں کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود عملی طور پر تقرری و تبادلہ نظام میں سنگین تضادات بدستور موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ انتظامی رد و بدل نے بیوروکریسی میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے اور صوبائی سطح پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے نظام میں موجود بنیادی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ متعدد سینئر افسران کو بطور او ایس ڈی ایک طرف بٹھا دیا گیا ہے جبکہ نسبتاً جونیئر افسران کو اہم اور اعلیٰ درجے کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے، جس سے میرٹ، گورننس اور ترجیحات پر سنگین سوالات جنم لے...
چین کے صوبہ سیچوان کے شہر چینگدو میں ایک شخص اس وقت شدید حیرت میں مبتلا ہو گیا جب طبی معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے جوانی میں جو لائٹر نگلا تھا، وہ گزشتہ 30 برس سے اس کے جسم میں موجود تھا۔ حیران کن طور پر 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک اس ’غیر انسانی شے‘ نے اسے کوئی خاص تکلیف نہیں دی، تاہم ایک ماہ قبل اسے پیٹ میں مسلسل درد اور سوجن کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: کتے کے حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کس عذاب سے گزر رہی ہے؟ متاثرہ شخص نے علامات کے بعد اسپتال سے رجوع کیا۔ اسپتال میں کیے گئے گیسٹرواسکوپی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے ایک سیاہ رنگ...
امریکی قومی سلامتی حکام نے افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بعض افغان شہری مختلف دہشت گرد تنظیموں سے روابط رکھتے ہیں اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ کے مطابق کم از کم دو ہزار افغان شہری ایسے ہیں جن پر دہشت گرد تنظیموں سے تعلق یا مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ تلسی گبارڈ نے کہا کہ امریکی ادارے اس امر سے آگاہ ہیں کہ مختلف دہشت گرد گروہ اب بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا...
لاہور: محکمہ جیل کا اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اہلکار محمد نواز دوران ڈیوٹی اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا رہا، ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا اور منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں معمول کے مطابق موسم سرما کی جانب تدریجی تبدیلی، دھند اور اسموگ نمایاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق راتوں میں درجۂ حرارت میں کمی، ٹمپریچر اِنورژن کے باعث آلودگی فضا میں معلق رہنے لگی۔ صبح اور رات کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ یہ کیفیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسمی طور پر معمول کا حصہ ہے۔ اج اسوقت اے کیواٸی 214،کم ہوااورکم درجہ حرارت ہے۔ لاہور میں مشرقی ہواؤں کے ذریعے بھارتی پنجاب سے آلودہ ذرات کی آمد بھی جاری ہے۔ رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک ہوائیں انتہائی کمزور، آلودگی کا پھیلاؤ نہایت کم ہے۔صبح کے اوقات میں ٹریفک اور تجارتی سرگرمیوں سے ہونے...
بلوچستان کی مسیحی برادری کے شہداء کے اعزاز میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے ملک کی خاطر جان قربان کردینے والے مسیحیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحیں کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کی مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ مہمانانِ خصوصی نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔ اس موقع پر پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے...
پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ’’ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔ چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات میں بیجنگ میں...
جنرل (ر) باجوہ کیخلاف کوئی کیس نہیں، ججز، بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور میڈیا پرسنز کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، ذرائع
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف قانونی کارروائی کے امکان پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ تاہم باخبر ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے۔ذرائع نے کہا کہ بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ چہ مگوئیاں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق فوجی احتساب کا وہ عمل جس کے نتیجے میں جنرل فیض کو سزا ہوئی، مکمل طور پر شواہد کی بنیاد پر تھا اور صرف ان...
معروف اداکارہ صبا فیصل نے ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اپنی باتیں کرتے ہوئے بہوؤں کے لیے اہم مشورے دیے، جس پر فضا علی اور مامیا شجافر نے تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صبا فیصل نے انڈین کمرشل کرنے سے انکار کیوں کیا؟ صبا فیصل نے کہا کہ ساس کو چاہیے کہ بہو کے کپڑے اپنی مرضی سے نہ چننے دے بلکہ اپنی پسند کے مطابق کپڑے خریدے جائیں۔ ان کے مطابق اگر پہلے دن سے لڑکی کو اپنی پسند کی اجازت دے دی جائے تو یہ غلط انتخاب کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوش رہنے کے لیے ساس کے گھر میں بہو کو ’بند کان اور بند منہ‘ ہونا چاہیے تاکہ وہ باآسانی...
سوڈان میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے 6 بنگلادیشی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق یہ حملہ ہفتے کے روز سوڈان کے کوردوفان ریجن میں یو این مشن کے بیس پر کیا گیا۔ ڈرون حملے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 6 امن اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 6 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اور تمام زخمیوں کا تعلق بھی بنگلادیش سے ہے۔ بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ اہلکاروں کو فوری اور ہر ممکن ہنگامی امداد...
سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے باہمی اشتراک سے حکومتِ بلوچستان نے ترقیاتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔ ضلعی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی ضروریات کے مطابق تاخیر شدہ منصوبوں کی بروقت نشاندہی اور منظوری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے 35 اضلاع میں 969 ترقیاتی منصوبے بی ایس ڈی آئی کے تحت شامل کیے جا چکے ہیں۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کے اضلاع میں 8 ہزار 705 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کے مختلف اضلاع میں 44 منصوبے مکمل، 75 کے ورک آرڈر جاری جبکہ 90 منصوبے...
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم 19 یہودی بستیوں کو باضابطہ طور پر قانونی حیثیت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اس حوالے سے منظوری دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی، جسے پارلیمنٹ کی اکثریت نے منظور کر لیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی ریاست اور مستقبل کے امن عمل کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے، جن میں فلسطینی علاقوں کا الحاق،...
جنرل (ر) باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے, انصار عباسی کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف قانونی کارروائی کے امکان پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں تاہم باخبر ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے۔ صحافی انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے روزنامہ جنگ کے لیے لیے لکھا کہ بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ چہ مگوئیاں بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق فوجی احتساب کا وہ عمل جس کے نتیجے میں جنرل فیض کو...
امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران سفر میں اضافے اور کم ویکسینیشن شرح کے باعث خسرے کی وبا میں تیزی آ رہی ہے، اور خدشہ ہے کہ اس کا پھیلاؤ آئندہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ 10 دسمبر تک ریاست کے محکمۂ صحتِ عامہ نے خسرہے کے 114 کیسز کی تصدیق کی ہے، جن میں سے تقریباً تمام کیسز ریاست کے بالائی علاقے میں سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ ماہرِ وبا ڈاکٹر لنڈا بیل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہاں ریکارڈ کیے گئے 111 کیسز میں سے 105 ایسے افراد میں پائے گئے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی،...
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دبئی کے ایک خالی سڑک پر صرف ایک گاڑی کو سرخ بتی پر رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے، باوجود اس کے کہ سڑک پر کوئی ٹریفک موجود نہیں تھی۔ یہ لمحہ دبئی میں نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کو اجاگر کرتا ہے۔ دبئی میں ایک بھارتی خاتون نیہا جیسوال کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں صبح 4 بجے خالی سڑک پر ایک گاڑی کو سرخ بتی پر صبر کے ساتھ رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اسکرین پر پیغام بھی نظر آتا ہے ’یہی وجہ ہے کہ دبئی مختلف محسوس ہوتا ہے، چاہے وقت کوئی بھی ہو، قوانین...
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہونٹوں کا بار بار پھٹنا صرف موسم یا پانی کی کمی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے اکثر اہم وٹامنز اور منرلز کی کمی بھی کارفرما ہوتی ہے۔ سردیوں میں یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کر لیتا ہے جس سے شہریوں کو تکلیف، جلن اور زخموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وٹامن بی کمپلیکس خصوصاً بی ٹو (Riboflavin)، بی تھری، بی سکس اور بی بارہ کی کمی ہونٹوں کی خشکی، پھٹنے اور کناروں پر زخم بننے کا سبب بنتی ہے، جسے طبی اصطلاح میں اینگولر کیلائٹس کہا جاتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی کی کمی جلد کو کمزور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں ہونٹوں پر دراڑیں پڑ...
شاہ سلمان عالمی کمپلیکس برائے عربی زبان نے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے اشتراک سے غیر عرب افراد کو عربی زبان پڑھانے والے اساتذہ کی پیشہ ورانہ اور تدریسی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید تعلیمی معیار کے مطابق عربی زبان پڑھانے کی تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ غیر عرب طلبہ کے لیے مؤثر اور معیاری تدریس کر سکیں۔ رجسٹریشن 27 جمادی الآخر 1447 (18 دسمبر 2025) تک جاری رہے گی۔ تربیتی پروگرام یکم شعبان 1447 (20 جنوری 2026) سے 17 شعبان 1447 (05 فروری 2026) تک 4 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، جس میں نظری تعلیم اور عملی تربیت کو یکجا کیا...
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پرپروازوں کو بریک لگ گئی اور 7 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں اندرون وبیرون ملک جانے والی پروازیں شامل ہیں۔منسوخ ہونےو الی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور145شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اور121 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز روس کی جانب سے یوکرین پر ہائپر سونک میزائل حملہ کیا گیا جس میں فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ہفتے کی رات روسی حملوں کی شدید لہر کے نتیجے میں توانائی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث یوکرین میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے۔ روسی حملوں سے درجنوں شہری...
( ویب ڈیسک )معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالرحیم نقشبندی انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئےجے یو آئی کے سر برا ہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے انتقال کی خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔ اس خانوادے کی اشاعت دین اور احیاء سنت کے لئے خدمات قابل رشک ہیں ۔ پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم اسلاف کی درخشندہ روایات کے امین تھے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین سمیت دینی تحریکات اور مذہبی طبقہ تعزیت کا مستحق ہے ۔
جڑانوالہ، ٹھیکریوالہ اور کمالیہ میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر، ٹریفک شدید متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز جڑانوالہ، ٹھیکریوالہ اور کمالیہ سمیت گردونواح کے علاقوں میں شدید دھند اور فوگ نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگے ہیں۔ صبح کے اوقات میں دھند اس قدر گہری رہی کہ کئی مقامات پر حدِ نگاہ صفر تک محدود ہو گئی۔ جڑانوالہ میں گھنی دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر فوگ لائٹس کا...
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، نظم و نسق کو مؤثر بنانے اور تعلیمی نتائج کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری اور مجوزہ اقدامات پر جامع گفتگو کی گئی اور ضلع میرپور کے سرکاری گرلز اسکولوں کو مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے جمعرات 11 دسمبر 2025ء کو برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کے سٹی ہال میں لارڈ میئر آف بریڈفورڈ محمد شفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر بالخصوص ضلع میرپور میں تعلیمی شعبے کی بہتری، فروغ اور ادارہ جاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم ملاقات میں جموں و...
شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس) موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پورانٹر چینج سے جڑانوالہ تک سفر کیلئےممنوع قرار، ایم فور پر پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک گاڑیوں کا داخلہ بند اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو بھی دھند کے باعث بند کر دیا گیا۔ ایم فائیو پر ملتان سے ظاہر پیر تک سفر نہیں کیا جاسکے گا جبکہ قومی شاہراہ پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق سزاؤں میں نمایاں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات نے جنسی جرائم اور جسم فروشی کے قوانین میں اہم اصلاحات نافذ کی ہیں، جن کا مقصد بچوں کا تحفظ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر سخت سزائیں مقررنئے اماراتی قوانین کے تحت اگر کوئی بالغ فرد 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق میں ملوث پایا گیا تو اسے کم از کم 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم (تقریباً 76 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا دی جائے گی۔قانون کے مطابق یہ سزا اس صورت میں بھی لاگو ہوگی، اگر متاثرہ کم عمر...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی ہے؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ جو پہلے 15 دسمبر مقرر تھی، اب بڑھا کر 22 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف خطوں سے سرمایہ کاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے امن مشن کے چھ اہلکار جاں بحق ہو گئے۔اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ہفتے کے روز سوڈان کے خطے کوردوفان میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں بنگلادیشی یو این امن دستے کے چھ ارکان جان کی بازی ہار گئے۔حملے میں کوردوفان ریجن میں قائم اقوام متحدہ کے مشن کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید چھ اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کا تعلق بھی بنگلادیش سے ہے۔بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ...
ذرائع کے مطابق شہری کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے مصیب نذیر نامی شہری کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔ شہری کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت...