2025-05-05@21:39:19 GMT
تلاش کی گنتی: 33181

«ا ئین کے»:

(نئی خبر)
    خالد کھوکھر— فائل فوٹو صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیبانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر اور پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جعلی مینڈیٹ...
    پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کا  صحافت پر سنسرشپ اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی حکومت میں آنے کے بعد سے ہی مودی نے صحافت کی آوازوں کو دبانا چاہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو جھوٹے مقدموں میں الجھا کر رکھا جاتا ہے۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت صحافتی آزادی میں 151ویں نمبر پر گر گیا ہے۔ بھارت میں مودی سرکار پر تنقید کرنے والی آوازوں کو  یو اے پی اے جیسے سخت قوانین کا سامنا۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار دی وائر اور بی بی سی جیسے اداروں پر چھاپے بھی مار چکی...
    متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں اور مذہبی مکاتب فکر پر مشتمل ایک بااثر گروپ حزب اسلام نے ہفتے کی ریلی میں متعدد مطالبات پیش کیے، جن میں مساوات کے لیے قائم سرکاری خواتین کمیشن کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیشی مذہبی جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے ہفتے کو ڈھاکا میں ریلی نکالی، جو برسوں میں ان کی طاقت کا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اگست 2024 میں شیخ حسینہ واجد کی آہنی حکومت کے خاتمے کے بعد مذہبی گروہوں کو تقویت ملی ہے اور وہ اصلاحات کی کوششوں کی مخالفت کر رہے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ غیر اسلامی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں، مسلم تنظیموں...
    پہلگام کا واقعہ بجلی کی مانند خبروں کی دنیا میں پھیل گیا ہے۔ اس حادثے کے اثرات جنگل کی آگ کی طرح ہر سو سرایت کر رہے ہیں۔ فضا میں بے یقینی کا دھواں گہرا ہوتا جا رہا ہے اور سچائی دھوکہ دہی، جھوٹ اور مکر کی اسکرین کے پیچھے چھپتی جا رہی ہے۔ بھارت میں زعم اور جنگی جنون کے بادل گرج رہے ہیں، اور عقل و فہم کی فصل اس شور میں جلتی نظر آ رہی ہے۔ الفاظ کی گھن گرج، میڈیا کا شور، اور سیاسی تماشے امن کی فضا کو برق کی مانند چیرتے جا رہے ہیں۔ایک طرف جذبات کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، جو سرحد کی نازک لکیر کو جلا دینے پر آمادہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بروقت اقدام سے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کردیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپ کے الزامات کے بخیے ادھیڑ دیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا۔ملکی و غیر ملکی میڈیا کو جن علاقوں کا دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل ہیں۔میڈیا...
    امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکا کی وفاقی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 سے زائد ملازمین کی بحالی کو عارضی طور پر روک دیا ہے، جس سے ادارے کی بحالی کا عمل غیر یقینی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کورٹ کی اس سابقہ حکم کو معطل کرنے کے لیے دیا گیا ہے، جس میں بائیڈن انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وائس آف امریکا اور اس کی مدر ایجنسی USAGM کو سابقہ حیثیت میں بحال کرے۔ عدالت کے دو جج، نومی راؤ اور گریگری کٹساس نے کہا کہ نچلی عدالت کو اس کیس میں دائرہ...
    روس کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کیا اور شملہ معاہدے اور لاہور ایگریمنٹ کے تناظر میں سفارتکاری کے ذریعے بات چیت کا مشورہ دیا۔روس نے مودی سرکار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے جہاں ان کا ایئر رپورٹ پر وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ  کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن  سعود کے درمیان ملاقات ہوئی، خالد بن ہلال  نے کہا کہ   عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ  کے ضمن میں...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے اورامن،ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ لیبر پارٹی کے...
    دنیا کے مشہور سرمایہ کار وارن بوفے  نے بالآخر اعلان کر دیا ہے کہ وہ 2025 کے آخر میں برکشائر ہیتھاوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ 94 سالہ بوفے نے یہ اعلان کمپنی کے سالانہ شیئر ہولڈر اجلاس کے دوران کیا۔ بوفے نے گریگ ایبل کو اپنا جانشین مقرر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگرچہ مشاورتی کردار میں شامل رہیں گے، لیکن فیصلہ سازی کا مکمل اختیار اب ایبل کے پاس ہوگا۔ گریگ ایبل 2018 سے کمپنی کے نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور 2021 میں باضابطہ طور پر وارن کے جانشین نامزد کیے گئے تھے۔ ایبل اس وقت کمپنی کے غیر انشورنس کاروبار جیسے BNSF ریلوے، Geico، اور...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ خوراک نے بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سرحد پار سے ممکنہ دراندازی کے خدشے کے پیش نظر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حساس علاقوں میں گندم کے آٹے کے ذخائر کو بھرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے ایل او سی سے متصل، برف سے ڈھکے ہوئے اور دور افتادہ علاقوں میں محکمہ خوراک روایتی طور پر خصوصی طور پر تیار کردہ گندم کے آٹے کا ذخیرہ کرتا ہے، جس کی شیلف لائف طویل ہوتی ہے، تاکہ مقامی آبادی کو دسمبر سے مئی تک کی ضروریات میسر رہیں، جب کہ نسبتاً محفوظ علاقوں میں آسان رسائی کی وجہ...
    وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے پر وزیرِ اعظم نے انڈیپینڈنٹ کمیشن بنانے کی بات کی تھی۔رانا مشہود خان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 75 سال سے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی جارہی ہے، بھارت میں تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ پہلگام حملہ، افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، بھارتی دعویٰاسلام آباد 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی... انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بادل برسنے کی نوید سنا دی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔چھٹی کے روز صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم دلفریب ہے، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں، درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ چند روز تک...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی، ایم) کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر فورمز عوام کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ شب شاہوانی اسٹیڈیم میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مینگل نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی سیاست کے لیے حکومت سے اجازت لینے کی زحمت نہیں کرے گی، جب حکومت ہم سے احتجاج نہ کرنے کے لیے کہتی ہے، تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو ترک کرے، جو لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر حکام لوگوں اور بلوچ خواتین کی بے حرمتی کرتے ہیں،...
    احسن ڈار نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا الزام لگا کر جھوٹی مہم شروع کی، جو ایک فالس فلیگ آپریشن لگتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ چیپٹر کے تحت لندن کے علاقے الڈوِچ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرنا تھا۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "جنرل عاصم منیر زندہ باد"،"پاکستان زندہ باد"، "کشمیر پاکستان کا ہے" اور "بھارتی دہشتگردی مردہ باد"...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے،  اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ  پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے،   ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے،  پشاور: عمران خان کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے،  جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے، جعلی مینڈیٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اس لیے پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انٹرویو دیتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران ڈاکٹر کو کہہ دیا تھا،میچ کے لیے مکمل فٹ ہونے کے بعد پاکستان جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش تھی، انجری کے بعد اکیلے رہ کر منفی سوچ کو دور رکھنے کے کوشش کرتا تھا، ناکامی کیرئیر کا اہم حصہ ہوتی ہے، ناکامیوں سے اپنے اندر کمی کو تلاش کرنے کاموقع ملتا ہے۔ پاکستانی اوپننگ بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا تھا کرکٹ...
    وفاقی حکومت نے حج آپریشن کے موجودہ قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لینے کے لیے وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی سعودی حکومت کی جانب سے 2024/2025 میں متعارف کرائے گئے نئے قواعد و ضوابط کی رو سے ملکی حج پالیسی کا جائزہ لے گی۔ یہ بھی پڑھیے: حج پالیسی 2025 کا اعلان، پچھلے سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حج آپریشن پر ایک اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کریں گے۔ کمیٹی کے...
    ذرائع کے مطابق ”انڈیا ہیٹ لیب” کی ایک حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 22 اپریل سے 2 مئی کے درمیان بھارت کی نو ریاستوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل 64 نفرت انگیز واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات اور اسلامو فوبک سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مختلف بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں اور کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ”انڈیا ہیٹ لیب” کی ایک حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 22 اپریل سے 2 مئی کے درمیان بھارت کی نو ریاستوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل 64 نفرت انگیز واقعات ریکارڈ کیے گئے۔”پہلگام حملے کے...
    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی پی ایل میں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ٹیموں کیساتھ اینٹیگریٹی آفیسرز کا تقرر نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پی سی بی کی جانب سے اینٹی کرپشن کے سخت ترین اقدامات کیے جاتے ہیں، آغاز میں چند واقعات کے بعد ایونٹ میں اب تک اس حوالے سے کوئی بڑا کیس سامنے نہیں آیا۔ پی ایس ایل میچز کے ابتدائی برسوں میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی ساتھ رکھا گیا تھا مگر اب یہ پریکٹس ترک کی جا چکی، ذرائع کے مطابق اس بار بھی ٹیموں کے ساتھ اینٹیگریٹی افسران کو نہیں رکھا گیا۔ قبل ازیں کھلاڑیوں کو مشکوک عناصر سے بچانے کیلئے ہر ٹیم کے ساتھ ایک آفیشل ہوتا...
    پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وقاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر نے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کردی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت مک کے بیشتر علاقوں میں آج بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے، آج صوبہ خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی و وسطیٰ پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات...
    یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق یمن کے وزیراعظم نے استعفے کی وجہ اختیار نہ ہونا قرار دیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد بن مبارک نے آئینی معاملات میں مداخلت اور حکومتی امور چلانے میں درپیش مشکلات کو استعفی دینے کے فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور سیاسی تقسیم نے موثر انداز میں کام جاری رکھنا ناممکن بنا دیا تھا۔ ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔ Post Views: 1
    سینئر ترین سرمایہ کار وارن بفیٹ نے برکشائر ہیٹھا وے (Berkshire Hathaway) کے سالانہ اجلاس میں اپنے آخری خطاب میں امریکی ڈالر کی طویل مدتی استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرنسی کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارن بفیٹ نے اپنی سب سے بڑی مالیاتی تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نہ تو اسٹاکس اور نہ ہی رئیل اسٹیٹ بلکہ ڈالر کے مستقبل کو لے کر خبردار کردیا ہے۔ برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس میں 94 سالہ سرمایہ کاری کے ماہر نے کہا کہ امریکہ کی مالیاتی لاپرواہی اس کی اپنی کرنسی کی قدر کو کم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وارن بفیٹ کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان کے اقتصادی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشن مورتی وی سبرامنین کو ان کی مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی اچانک برطرف کر دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سبرامنین نے مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے ڈیٹا سیٹس اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے تھے۔ بھارتی کابینہ کی اپوائنٹمنٹس کمیٹی نے کرشن مورتی کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے، تاہم کسی سرکاری وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبرامنین کو ہٹانے کی ایک وجہ ان کا آئی ایم ایف ڈیٹا پر اعتراض اور دوسری اپنی ذاتی...
    راولپنڈی میں وزیر اعلی پنجاب کی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے ذریعے اربوں روپے مالیت  کے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا گیا، 20 ارب 40 کروڑ مالیت کے ایشن ڈویلپمنٹ بنک فنڈڈ پراجیکٹ کے کنٹرکٹ کا  دوبارہ ٹینڈر ہوگا، لاٹ 2 اور لاٹ 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40 کروڑ میں ایوارڈ کیا گیا تھا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے پر ایک مالیاتی سکینڈل جنم نہ لے سکا، کنٹریکٹ بڈنگ کے جوائنٹ ونچر میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی کمپنی کو ایگریمنٹ سے الگ کردیا گیا تھا، 20 ارب 40 کروڑ مالیت کا کنٹریکٹ صرف ترکش کمپنی کو ایوارڈ کردیا گیا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب  مریم...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ چیپٹر کے تحت لندن کے علاقے الڈوِچ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرنا تھا۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "جنرل عاصم منیر زندہ باد"، "پاکستان زندہ باد"، "کشمیر پاکستان کا ہے" اور "بھارتی دہشتگردی مردہ باد" جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوتوا نظریے کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی، جن میں "مودی دہشتگرد ہے" اور "ہندوتوا نظریہ نامنظور" شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)...
    پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر پر کالے جادو کا الزام لگانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جس کے بعد ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تیجس کے نام سے ہوئی ہے، جو گجرات کا رہائشی ہے جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ پولیس کے مطابق تیجس نے تفتیش کے دوران الزام عائد کیا کہ سیما حیدر اور سچن مینا نے اس پر ”کالا جادو“ کرایا ہے۔ ملزم کا مزید کہنا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل...
    —فائل فوٹو ملتان میں شام کے اوقات میں بارش و تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ملتان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ 5 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکانکراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔آج شہر اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
    — فائل فوٹو  شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں... پولیس کے مطابق جنڈیالہ شیرخان کے نزدیک 4 ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی تو مقابلہ شروع ہوا۔پولیس کے مطابق ان ڈاکوؤں نے 3 مارچ کو ڈکیتی کے دوران نوجوان اسد علی کو قتل کر دیا تھا۔
    مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کی نئی دلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی اور عمر عبداللّٰہ کے درمیان ملاقات 30 منٹ جاری رہی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پہلگام حملے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ Post Views: 2
    امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔ دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ Post...
    جامشورو میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث حیدرآباد شہر سمیت مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ترجمان حیسکو کے مطابق فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے، 150 سے زائد فیڈرز بحال ہوچکے ہیں۔ تیز آندھی کے سبب ٹاور گرنے سے بولا خان اور احمد خان گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بھی معطل ہے۔ Post Views: 1
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو...
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کر کے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ایگریمنٹ کی روشنی میں دونوں ممالک کو سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس امن کا حامی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت کشیدگی کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے والے عاصم افتخار نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کی ہفتے سے کم وقت میں دوسری بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی۔عاصم افتخار کی نیویارک میں او آئی سی گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات ہوئی، عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں میڈیا کو سفارتی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دو مرتبہ ملاقات کی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیے۔ پاکستان نے اپنے قابلِ آرمی چیف کی قیادت میں بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور URLs کو بلاک کیا اور آج اس نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کر لی۔ بھارت کے اہم میڈیا، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پاکستان کی طرف سے بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان...
    کراچی (نیوز ڈیسک) محکمۂ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آج گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج (اتوار)گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت کے بعد اُٹھائے گئے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقدامات نے کئی خاندانوں کے افراد کے لیے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا ہے۔ پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت نے جہاں ان کے خاندانوں اور گھرانوں کے افراد کیلئے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا وہیں اس تناظر میں مودی حکومت کے بہت سے اقدامات نے بے گناہ اور معصوم لوگوں جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ان کی زندگی کو بھی سماجی المیوں میں بدل دیا ہے ان میں مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجے جانے کے احکامات بھی...
    دونوں اراکین کانگریس نے یہ بات پاکستانی امریکن تنویر احمد کے اس سوال پر کہی کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگانے والا بھارت تاحال ثبوت دینے میں ناکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستانی امریکن تنویر احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہو جائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین نے کہا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیئے، تاکہ ناکامیوں سے بچا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔ ترکیے اگر پہلگام واقعے کی غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیز یرولو نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے۔ ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘کی لانچنگ کر دی گئی۔ مریم نواز شریف نے’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش...
    لاہور + سیالکوٹ +اسلام آباد+ (خصوصی  نامہ نگار + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی + خبر نگار خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، اْن کی عمر 86 برس تھی۔ ساجد میر 2 اکتوبر 1938ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ پروفیسر ساجد میر 2003ء سے 2025ء تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994ء سے 2000ء تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے۔ ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور وہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
    اسلام آباد‘پشاور (خبرنگارخصوصی‘نمائندہ خصوصی‘ بیورورپورٹ) مختلف کارروائیوں میں پانچ خوارج ہلاک ‘2گرفتار اوردہشتگردوں کے حملوں میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار شہید ‘دوزخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پی کے میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ مہمند میں سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو...
    آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو  میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ واہگہ بارڈر کی فضا تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی۔ پاکستان اور بھارتی رینجرز کے سرحدی محافظ پریڈ کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے۔ تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو رینجرز کی پریڈ کے دوران اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔ یاد رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے...
    چین نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی سے غیر قانونی طور پر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتا ہے۔  یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یورپی یونین نے مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کرنے اور اسے چینی حکام سے محفوظ رکھنے میں ناکامی پر 530 ملین یورو (تقریباً 600 ملین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ٹک ٹاک پر یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ ٹک ٹاک، جو چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے، نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین...
    —فائل فوٹو کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں ہوائیں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔کراچی میں کل کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
    ایران میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صوبے البرز میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلےکی گہرائی 8کلومیٹر تھی،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد سے مقامی صحافیوں کو کالے قوانین کے تحت ہراساں کیے جانے، نگرانی اور الزامات کا سامنا ہے، جب کہ غیر ملکی نامہ نگاروں کو مقبوضہ علاقے تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔  مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے ان خطرناک ترین مقامات میں شامل ہے جہاں صحافت اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد مشکل ترین حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1989ء سے اب تک کم از کم 20 صحافی اپنے پیشہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کیے گئے۔ قتل کئے جانیوالے صحافیوں میں شبیر احمد ڈار، مشتاق علی، محمد شعبان وکیل، خاتون...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے پاکستان‘ بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آئوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیدیا۔مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔شہیر...
    لاہور (نیوز رپورٹر + لیڈی رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ انڈیا کا باپ بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، انشاء اللہ اس ملک نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے بڑا رول ماڈل رسول خدا حضرت محمد صلی علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔ خواتین میں ہماری رول ماڈل ازواج مطہرات ہیں، بی بی خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا،...
    امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لی ہیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ میں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا مؤقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل ان اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ جاری بات چیت کی تفصیلات پر...
    ویب ڈیسک:جامشورو میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث حیسکو ریجن میں 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث حیدرآباد شہر سمیت مختلف علاقوں کی بجلی معطل   رہنے سے شہری کرب میں مبتلا ہیں۔ ترجمان حیسکو کے مطابق فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے، 150 سے زائد فیڈرز بحال ہوچکے ہیں۔ تیز آندھی کے سبب ٹاور گرنے سے بولا خان اور احمد خان گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی بھی معطل ہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں دنیا کی معروف کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی “اسٹارلنک” اس دوڑ میں سب سے آگے سمجھی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہیں ہموار کرے گی اور آئی ٹی، تعلیم، صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کا اجراء نہ صرف بڑے شہروں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی کو ممکن بنائے گا۔ اس سے...
    کراچی‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ بھارت پہلگام واقعے پر پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے سے بھاگ رہا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان سے تاثر ملتا ہے کہ امریکہ بھارت کے موقف کو درست تسلیم کر رہا ہے، ہم اس موقع پر اپنے دوست ملک چین کی حمایت کو...
    غزہ پر بڑے حملے کے لیے اسرائیل نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا، اسرائیلی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ پر وسیع حملے سے قبل اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے جب کہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے فائربندی میں ثالثی کروانے والے ملک قطر پر تنقید کی ہے۔ متعدد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو احکامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں تاکہ وہ ان اہلکاروں کی جگہ لے سکیں جو جبری طور پر بھرتی کیے گئے یا فعال ڈیوٹی پر اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات ہیں۔ ریزور فوجیوں کو طلب...
    اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں،...
    جرنل PLOS میڈیسن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق طبی دیکھ بھال ترک کرنے کے بعد مردوں کے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ایڈز سے مرنے کا امکان خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ڈارک چاکلیٹ کھانے سے شوگر کا مرض کنٹرول ہوسکتا ہے؟ محققین کے مطابق نتائج سے پتا چلتا ہے کہ مردوں کو احتیاطی نگہداشت اور صحت کی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک میں صحت عامہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سینیئر محقق انجیلا چانگ کے مطابق میڈیسن کو یہ بھی قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ جب صحت کی دیکھ بھال کے رہنما خطوط اور علاج کی بات آتی ہے...
    جاپانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ برسوں میں ان کے ملک میں پاکستان سے ہنرمند پیشہ ور افراد کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ جاپانی فرم ‘پلس ڈبلیو’ انکارپوریشن، جو جاپان کے افرادی قوت کے لیے پاکستانی ہنرمندوں کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، نے پاکستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ساتھ اپنے تعاون کی تجدید کی ہے۔ جمعہ کو ‘پاکستان-جاپان ہیومن ریسورسز اسٹیک ہولڈرز میٹنگ’ کے دوران دستخط کیے گئے تجدید شدہ معاہدے میں موجودہ اسپیشل اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) پروگرام کی توسیع بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے تاریخی معاہدے پر دستخط یہ نئی مفاہمت کی یادداشت...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا شہر قائد کے علاقے ملیر کالا بورڈ چھیپا بوتھ کے عقب سے گزرنے والی ریلوے لائن کے قریب دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ چھیپا بوتھ کے عقب میں رینجرز کی خالی چوکی بھی قائم ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق محمد کمال پاشا طویل عرصہ سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا نے 300 سےزائد فلمیں لکھیں۔ محمد کمال پاشا پاکستان فلم انڈسٹری کے اولین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انور کمال پاشا کے بیٹے اور اردو کے نامور ادیب اور شاعر حکیم احمد شجاع کے پوتے تھے۔ محمدکمال پاشا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی نے اسپتال میں مصنف کی عیادت کی تھی اور انہیں خیرسگالی کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک اور گل دستہ...
    مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں...
    گلگت بلتستان پاکستان کا واٹر حب ہے۔ انڈیا پاکستان کی لائف لائن روکنے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہا ہے تاہم گلگت بلتستان کے غیور عوام ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادینے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب اس حوالے سے مشیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کیا کہتے ہیں جانیے وجاہت علی کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بھارتی عزائم گلگت بلتستان واٹر حب گلگت بلتستان
    گوجرانوالہ کے اکھاڑوں میں تربیت پانے والے سینکڑوں پہلوان صرف کشتی کے ماہر ہی نہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی سے بھی سرشار ہیں۔ یہ پہلوان گری بادام یوں ہی نہیں کھاتے بلکہ ان کے جسموں میں فولاد ہے اور دلوں میں پاکستان۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا سے گوجرانوالہ کا سفر، سکھ نوجوان نے نانا کی خواہش پوری کردی ان پہلوانوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت آیا تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ سرحد پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پہلوان کہتے ہیں کہ بس ایک اشارہ درکار ہے، پھر دشمن کو وہ سبق سکھائیں گے جو تاریخ یاد رکھے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
    کراچی: گلشن حدید میں مردان پمپ کے قریب لنک روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا، جس کے فوراً بعد پیچھے سے آنے والی مسافر کوسٹر اس سے ٹکرا گئی۔ چھیپا ترجمان کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد عارف، مدنی رضا، عبید، وقاص اور محمد بابر علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو متاثرہ گاڑیوں سے نکالا اور امدادی کام...
      ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا اس لیے اب ہماری جماعت قومی اور عوامی مزاحمت کی جدوجہد اور سیاست کرے گی، احتجاجی جلسے سے خطاب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ۔کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے منعقدہ احتجاجی...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون  رئیس گوٹھ ستارہ بائی پاس کرش پلانٹ کے قریب  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت  50 سالہ عبدالرشید کے  نام سے ہوئی،  اہل  علاقہ کی اطلاع پر موچکو تھا کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، مقتول پریا گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی  پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔  میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...
    بھارت فرانسیسی جنگی طیارہ داسو رافال پا کر مغرور تھا مگر پاکستانی جدید ترین طیارے،JF-17 بلاک تھری کے تباہ کن ہتھیاروں کی ڈرامائی’ اینٹری‘ نے غرور خاک میں ملا دیا۔ ہانگ کانگ کے ممتاز اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فوج کے میجرجنرل(ر) لی چینگ (Li Cheng-chieh) نے تائیوانی نیوزچینل سی ٹی آئی کو بتایا ’’JF-17 بلاک تھری میں لگا KLJ-7A ریڈار اور فضا سے فضا میں مار کرتا PL-15میزائیل ’گیم چینجر ہیں، ان کے سامنے رافال نہیں ٹھہر سکتا۔ دور جدید کی جنگ میں حالات سے آگاہ رہنا پہلی ترجیح بن چکا،‘‘پاکستانی طیارے کا ریڈار 120 کلومیٹر دور اڑتے دشمن جنگی طیارے کو ’لاک‘‘ کر کے اسے فرار نہیں ہونے دیتا۔ مزید پڑھیں: پاکستانی...
    سوئٹزرلینڈ کے بعد یونان نے بھی پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف دفتر خارجہ کے مطابق ہفتے کو پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ اور یونان کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کرکے صورتحال پر اپنے ملک کا نقطہ نظر پیش کیا۔ دونوں ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحتی مرکز پر 22 اپریل کو ہونے والے حملے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسحاق ڈار سے گفتگو کے دوران سوئس حکومت کی جانب سے شفاف تحقیقات میں مدد فراہم...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ متعصبانہ الگورتھم، کھلے جھوٹ اور نفرت پر مبنی اظہار سے اطلاعاتی دیانت اور آزادی صحافت کو خطرہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے صحافیوں اور صحافت کو تحفظ دینا ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانے کے لیے اے آئی کا استعمال، پروپیگنڈا بے نقاب سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے پر حملوں، گرفتاریوں، سنسرشپ، دھمکیوں، تشدد حتیٰ کہ موت جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں بالخصوص غزہ میں صحافیوں کی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جب صحافی اپنا کام نہیں کر سکتے تو سب ہی کو...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےکالا دھن رکھنے والوں کے خلاف شکنجہ کسنے کی ٹھان لی ہے۔ کالے دھن و غیر رجسٹرڈ معیشت کے دھاروں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 175 سی کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا۔ مزید پڑھیں: ٹیکس آرڈیننس 2025: ایف بی آر کو بغیر اجازت اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا آرڈیننس کے تحت ایف بی آر کو کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ ریستورنٹس، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، شادی ہالز، کلبز، کورئیر و کارگو سروسز، بیوٹی پارلرز، کلینکس، اسپتال، لیبارٹریز، جم، ہیلتھ کلبز، فارن ایکسچینج ڈیلرز، فوٹوگرافرز، اور دیگر سروس فراہم کنندگان کےدفاتر یا جگہوں پر پر ان لینڈ ریونیو...
    آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی...
    وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور 22 اپریل 2025 کو اپنے حالیہ دورہ انقرہ کا ذکر کیا جہاں پر دونوں رہنماؤں نے متعدد شعبوں میں پاک ترک تعلقات کو آگے بڑھانے پر گفتگو کی تھی۔ وزیراعظم نے صدر ایردوان کا جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک اور ان کے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق  آپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں...
    بھارتی افواج نے اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے رات کے وقت جموں و کشمیر کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہندوستانی مقامات پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2025 کی رات پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر فیڈرل ریجن میں کپواڑہ، بارہمولا، بونچے ، نوشیرا اور اکنور کے علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے اس فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے۔ یاد رہے 22 اپریل کو مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام میں فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا...
    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے قریبی رہائشیوں کو خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پہلگام میں گذشتہ ماہ ایک مہلک حملے کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے۔بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اس کی تردید کی ہے۔جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل آٹھ راتوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے جمعہ کو مقامی اسمبلی کو بتایا، "لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کی...
    مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) جاوید اقبال بٹ، مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پاکستان سے 35 حج پروازوں کے ذریعے 8 ہزار 890 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکےہیں۔ جبکہ آج 03 مئی کو بھی 12  پروازوں کے ذریعے مزید 33 سو عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ سعودی عرب کی نسک ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی جاری  ہے۔ مدینہ منورہ پہنچنے والے اولین عازمین حج کے قافلے 7 مئی کو مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔مکہ مکرمہ پہنچنے پر عازمین حج اپنا پہلا عمرہ ادا کریں گے۔ 
    SHANGLA: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان اور مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آبا و اجداد نےکشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا، کشمیری جذبے سے سرشار ہیں اور اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان، سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا امیر مقام نے شانگلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، مسلم لیگ لائرز فورم سمیت دیگر تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام نے پورے ملک کے لیے قربانیاں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں...
    قومی احتساب بیورو اسلام آباد کے افسر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد نیب ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر میں رہائش پذیر تھے اور ان پر گھر کے باہر نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔ نیب افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس تشدد کی وجوہات معلوم کررہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد پولیس نیب...
    یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے وزیر خزانہ سالم بن برائیک کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کردیا۔ عرب نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے میں سالم بن برائیک کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جبکہ کسی اور وزارتی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ احمد عوض بن مبارک نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ وہ اپنے اختیارات کو مکمل طور پر استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ 2 وزرا اور پی ایل سی کے ایک رکن کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم احمد بن مبارک کا صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کے ساتھ کئی مہینوں تک اختلاف رہا۔ بن مبارک نے کہا تھا کہ میں اپنے آئینی...
    ADEN: یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سابق وزیرخزانہ سلیم صالح کو کابینہ کے استعفے کے بعد صدارتی کونسل نے نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق وزیراعظم احمد عواد بن مبارک نے اپنے استعفے سے متعلق کہا تھا کہ وہ حکومت میں تبدیلیوں سمیت کئی مشکلات کا سامنا کرنے پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔ یمن کی حکومت کے متعدد عہدیداروں نے بتایا کہ احمد عواد کا صدارتی کونسل کے سربراہ رشید العلیمی کے ساتھ اختلافات تھے کیونکہ کونسل کے سربراہ نے سابق وزیراعظم کی جانب سے کی گئی 12 وزرا کی برطرفی کی درخواست مسترد کردی تھی۔ یاد رہے کہ احمد عواد بن مبارک کو فروری 2024...
    پانچ سال کا عرصہ بھی شاید نہیں ہوا ہوگا کہ ہندوستان اور پاکستان ایک بار پھرآمنے سامنے ہیں، جب کہ ہندوستان کے عوام اپنی داخلی سیاست کے اس بیانیہ سے سخت نالاں ہیں جو ہندوستان کی سیاست میں انتہا پرست سوچ کو مضبوط کر رہا ہے۔ یہ بیانیہ زور پکڑتا ہے جب خاص کر مودی صاحب اقتدار کی کرسی پر برا جمان ہوں۔ نریندر مودی تیسری بار وزیرِ اعظم بنے ہیں مگر اس دفعہ ان کی کامیابی دو تہائی اکثریت سے نہیں ہوئی بلکہ دیکھا جائے تو وہ جیتے ہی نہیں ہیں۔ ان کی حکومت ایک اتحادی حکومت ہے اور وہ ہیں کہ پھر سے اس نفرت انگیز بیانیہ کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب...
    یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد کی فراہمی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ دو روز قبل غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی بحری راستے میں بھی بمباری کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک اور بچی چل بسی، فاقہ کشی سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 57 ہوگئی۔ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد لے جانے پر پابندی کے باعث 9 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ امدادی سامان کے سینکڑوں ٹرک بارڈر پر غزہ میں داخلے کے منتظر ہیں، تاہم صیہونی حکومت کی جانب سے انہیں داخلے کی اجازت...
    پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی  میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈيا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ممکنہ جارحیت کی اطلاع ملی تھی، قوم کو آگاہ کرنا ضروری تھا، رانا ثنا اللہ ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا گیا۔ جن علاقوں کا ملکی و غیر ملکی میڈیا کو دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل تھے۔ میڈیا کو اتوار کو بھی ان علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا تاکہ دنیا جان سکے کہ بھارت...