2025-12-14@17:33:15 GMT
تلاش کی گنتی: 16872
«ہونے کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعا کی کہ ’خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔‘ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوۓ ھوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔اللہ ھمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کے اس کی مخلوق کے لئے استعمال کی توفیق عطا فرماۓ۔ خوف خدا حکمرانوں...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کون ہیں، انہیں کن جرائم کی سنا دی گئی؟ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے لکھا کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں۔ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، جب یہ کیسز سامنے آگئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا۔ فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ کے...
--فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللّٰہ ہلال الفرایہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اردن کے وزیر داخلہ سے انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کے وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگووفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیر مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کرلی۔ محسن نقوی نے اردن کے وزیر داخلہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ اردن کے بادشاہ کے کامیاب دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی۔اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایے نے کہا...
طاہر جمیل: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے سبب صوبے بھر میں سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے اور شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز ٹریفک آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور آرڈیننس میں فوری ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ واضح رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹرز حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر چکے ہیں، تاہم منی مزدا، ٹرک اور ٹریلر سمیت تمام گڈز ٹرانسپورٹرز بدستور ہڑتال...
آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، امیر جماعت اسلامی دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام تمام انسانوں کے حقوق کا حقیقی علمبردار ہے، اسلام نے مرد و خواتین کے انسانی حقوق وضع کیے ہیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت اور انسانی حقوق کے داعی تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر عالمی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا...
رہائشی پلاٹ نمبر 12پر تجارتی تعمیراتی مافیا کو چھوٹ، دکانیں کھل گئیں،مکین پریشان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی پر غیرقانونی تعمیرات نظرانداز کرنے کے الزامات ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں واقع سوئٹ ہوم سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 12پر رہائشی مقاصد کے برعکس دکانیں اور تجارتی مراکز تعمیر کرنے کا سلسلہ قانونی ضوابط کی صریح خلاف ورزی کے باوجود جاری ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس غیرقانونی سرگرمی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،جس سے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ۔مکینوں کا الزام ہے کہ پلاٹ مالکان نے سوسائٹی کے رہائشی نقشے کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے تجارتی عمارتیں کھڑی کر دی ہیں،جس...
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ گزرنے والے وقت کو یاد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ اب میری گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ قریبی وابستگی ہے۔ 60 سالہ عامر خان نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ میری ملاقات گوری سے ہوئی، جو میرے لیے بہت اہم ہیں اور جن کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتا ہوں۔ بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ماضی اور حال کے تعلقات کے بارے میں بتایا اور اپنی سابقہ بیویوں رینا دتہ، کرن راؤ اور گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا محبت سے ذکر کیا۔...
بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔ ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی...
پاکستانی ویڈیو گیمر، ٹیکن اسٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای اسپورٹس اسٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Arslan Ash (@arslan.ash) انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔ انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید...
فائل فوٹو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تحت بارا کوڈا مشق 2025 کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد کے مطابق آج سمندر میں تیل کے رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کی مشقیں ہوں گی، سمندر میں تیل پھیلنے پر فوری ریسکیو آپریشن کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کراچی: بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہترجمان نے مزید کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی ایم ایس اے اور نیوی نے سمندر کی حفاظت کے مختلف...
— فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔مراد علی شاہ نے یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ یونیسف دنیا بھر میں بچوں کے حقوق، صحت، تعلیم اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے، یونیسف ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچہ دنیا کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان1947ء میں قیام کے فوری بعد یونیسف کا رکن بنا، حکومت سندھ کئی شعبوں میں یونیسف کے ساتھ مضبوط شراکت داری کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے...
کراچی میں جب شہر دہشت اور خوف میں ڈوبا ہوا تھا، اس خوف کا مقابلہ کرنے والا واحد نام چوہدری اسلم کا تھا، ۔ وہ شہر کے نڈر سپاہی تھے اور دہشت کے سامنے کھڑے ہونے والے آخری شخص، جنہیں ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل چوہدری اسلم وہ شخص تھے جو سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہاتھ میں پسٹل لیے، سینہ تان کر دہشتگردوں کے سامنے کھڑے ہو جاتے تھے۔ وہ 1964 میں مانسہرہ کے علاقے ڈھڈیال میں پیدا ہوئے اور 1984 میں سندھ ریزرو پولیس کے ایگل اسکواڈ میں بطور اے ایس آئی شامل ہوئے۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گوتم گمبھیر سمجھتا ہے کہ جو اس نے کہہ دیا وہی درست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنی پرانی چپقلش کو تازہ کیا۔ لیجنڈری آل راؤنڈر نے نہایت معنی خیز انداز میں گوتم گمبھیر پر طنز کیا، جن کے ساتھ ان کی میدان میں کئی بار تلخ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ٹیلی کام ایشیا اسپورٹ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گوتم نے اپنی کوچنگ کا آغاز کیا، انہیں لگتا ہے کہ وہ جو...
یورو وژن گائیکی مقابلے میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف عالمی ردعمل بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں آئس لینڈ نے بھی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، یوں آئس لینڈ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی سطح پر ہونے والی بحث کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی یورو وژن مقابلے میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ آئیس لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے "آر یو وی" کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شمولیت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں شدید اختلافات پیدا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ک معرکہ حق میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور کشمیری پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام تھے جبکہ سیمینار میں سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، رکن قانون ساز اسمبلی نبیلہ ایوب خان، ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی، سفیر ضمیر اکرم، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، ڈاکٹر راجہ محمد سجاد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران اپنی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کی شکل و صورت اور اندازِ گفتگو کی غیر معمولی تعریف کی جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔ 79 سالہ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کی معاشی کامیابیوں پر بات کر رہے تھے جب وہ موضوع سے ہٹ کر 28 سالہ پریس سیکرٹری کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنی سپر اسٹار کیرولین کو ساتھ لائے ہیں کیا وہ زبردست نہیں ہے؟ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل پھر انہوں نے لیویٹ کی جسمانی خوبصورتی اور اعتماد...
پی سی بی نے بیٹر حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ کے الزام سے بری ہونے کے بعد سے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ پاکستان کی جانب سے 35 ٹی ٹوئنٹی...
پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور انکے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور ان کے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو چھا جا تی ہیں۔ ان کے ہونٹ چھوٹی مشین گن کی طرح چلتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیرولائن کو ٹی وی پر بولتے ہوئے کوئی خوف نہیں ہوتا...
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو...
امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے تیل بردار جہاز پر فضائی چھاپہ مار کر اسے قبضے میں لے لیا، جسے کاراکاس نے ’بین الاقوامی بحری ڈاکہ زنی‘ قرار دیا۔ انٹرنیشل میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک بڑے آئل ٹینکر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وینزویلا کے ساحل سے ایک بہت بڑا جہاز پکڑا ہے، شاید اب تک کا سب سے بڑا ضبط کیا جانے والا جہاز۔ Mapping potential military targets in Venezuela Yesterday, the U.S. announced Operation Southern Spear to "remove narco-terrorists from our hemisphere." With the Ford carrier...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی شمولیت کے خلاف احتجاج کے طور پر آئیس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، یوں وہ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی بائیکاٹ کر چکے ہیں۔یہ فیصلہ ملک میں ہونے والی عوامی بحث کے بعد سامنے آیا۔ آئیس لینڈ کے نشریاتی ادارے آر یو وی کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام کے درمیان شدید اختلافات پیدا کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس مقابلے کا حصہ بننا مناسب نہیں، اسی لیے ہم اس سال پیچھے ہٹ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور سنگین خطرہ بن چکی ہے۔سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشت گرد گروہوں اور ان کے پراکسی نیٹ ورکس کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے تباہ کن اثرات خصوصاً پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے لیے شدید سکیورٹی چیلنج کا باعث بن رہے ہیں، اور اس کے اثرات خطے سے باہر تک پھیل رہے ہیں۔عاصم افتخار نے کونسل کو آگاہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نوٹی فی کیشن کے قطرے سے کہر تخلیق کرنے والوں کو اس بات کی کم ہی فکر تھی کہ تاخیر کیوں ہورہی ہے انہیں اندیشہ یہ لاحق تھا کہ نوٹی فی کیشن جاری ہوگیا تو سول ملٹری تعلقات میں دراڑ کی گرما گرمی کا جو ایفل ٹاور انہوں نے تخلیق کیا ہے کہیں وہ زمین بوس نہ ہوجائے۔ ایک پھول کے مضمون کو سورنگ سے کیسے باندھا جاتا ہے ان خبر سازی کے ماہرین سے پوچھیے جنہوں نے نوٹی فی کیشن کی تاخیرکو ہزار ممکنہ تباہ کاریوں سے باندھ دیا پھر بھی انہیں چین نہیں آیا۔ نوٹی فیکیشن کے اجرا سے تین چار دن پہلے ایک رپورٹر جاتی امراء جا نکلا۔جاتی امراء کا محل: کچن کی کھڑکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر صابر قائم خانی اور ناصر حسین قریشی کا صوبائی وزیر عذرا پیچوہو کے دورہ حیدرآباد اور کھلی کچہری میں معروف تاجر رہنما محمود راجپوت اور معززین کے ساتھ ہونے والے نا مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری تھی یا حاشیہ برداروں کا اجلاس تھا۔ سچ کا آئینہ دکھانے پر معززین اور شرکا کو زدوکوب کیا گیا۔ اس انتہائی غیر مناسب عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی کھلی کچہری تھی کہ سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں۔عوامی عہدہ رکھنے والوں کے اخلاق اور معیار بھی اعلیٰ ہونے چاہئیں۔ تنقید...
اسلا م آباد، کوئٹہ (وقائع نگار+آئی این پی )الیکشن کمشن آف پاکستان نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمشن نے وزیراعلی بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز،...
کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مرکزی رہنما علی خورشیدی اور دیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا افسوسناک اور شرمناک عمل کے دوران نہ صرف ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات ہوئے بلکہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایمبولینسوں کو نذرِ آتش کیا گیا اور ریلی کے شرکاء نے کھلے عام اسلحہ لہرا کر پاکستان مخالف اور نفرت انگیز نعرے لگائے۔ جس پر ایم کیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبے بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے اور محکموں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے صوبائی وزیر برائے صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں ایک کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی عدیل چانڈیو، ڈی جی ہیلتھ سندھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پیر غلام حسین، ایم ایس سول اسپتال حیدرآباد ڈاکٹر ارشاد کاظمی ،محکمہ صحت، تعلیم، ایکسائز، حیسکو، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، ہائی ویز، بلڈنگز، آبپاشی، واسا، سوئی گیس، اطلاعات سمیت متعدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپنے حلقہ کھڈیاں خاص، ضلع قصور میں چینی قونصل جنرل زاؤ شیریں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور معاشی سمت درست کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے ثمرات آج پوری قوم کے سامنے واضح ہیں۔ پاکستان کو ڈیفالٹ ہوتا دیکھنے والے عناصر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ پیش آنے والے حالات پوری قوم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہم نے کھلی آنکھوں سے فساد، جلاؤ گھیراؤ اور پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی منظم سازشیں دیکھیں، مگر آج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے اور ریاست شہریوں کی آزادی، وقار اور برابری کے تحفظ کیلیے پوری طرح پرعزم ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دستورِ پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کے اصول ملک کی سمت متعین کرتے ہیں اور یہی بنیادی رہنمائی ہمارے نظام، پالیسیوں اور فیصلوں کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برابری، انصاف اور شمولیت ایک مضبوط اور پْرامن معاشرے کی بنیاد ہیں اور ہر شہری کو آزادی، احترام اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کے حقوق...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو نے بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی منانے کے حوالے سے نیب راولپنڈی/اسلام اباد کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع اور مؤثر آگاہی واک کا اہتمام کیا واک کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے مضمرات سے متعلق شعور بیدار کرنا اور شفافیت کے فروغ کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ اس پروقار واک کی قیادت سپیکر قومی اسمبلی، سردار ایاز صادق اور چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، ڈی جی نیب اسلام اباد /راولپنڈی وقار احمد چوھان نے کی۔واک میں زندگی کے ہر طبقہ فکر کے اراکین، ممتاز سیاستدان، اراکین اسمبلی، سفارتکار، اعلیٰ سرکاری افسران (بیوروکریٹس)، رویت ہلال کمیٹی اور علماء اکرام کے وفد، اسلام آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے مرکزی رہنما علی خورشیدی اور دیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کی پریس کانفرنس جس کا بنیادی مقصد 7 دسمبر سندھی کلچر ڈے کے موقع پر کراچی کی شاہراہوں اور سڑکوں پر مسلح جتھوں کے ذریعے “ریاست کے اندر ریاست” قائم کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنا ہے! اس افسوسناک اور شرمناک عمل کے دوران نہ صرف ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات ہوئے بلکہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایمبولینسوں کو نذرآتش کیا گیا اور ریلی کے شرکاء نے کھلے عام اسلحہ لہرا کر پاکستان مخالف اور نفرت انگیز نعرے لگائے، جس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو دھمکی دی ہے کہ اگر 1944 ء میں دستخط کیے گئے دو طرفہ معاہدے کے تحت پانی فراہم نہیں کیا گیا تو وہ میکسیکن مصنوعات پر اضافی 5 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میکسیکو کی جانب سے 1944 ء کے آبی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ٹیکساس کی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو گزشتہ5سال کے دوران معاہدے پر عمل نہ کرنے کے باعث امریکا کا اب بھی 8 لاکھ ایکڑ فٹ پر پانی کا مقروض ہے۔ امریکا کو 31 دسمبر سے پہلے 2 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی...
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کی شناخت محمود، ارسلان اور لقمان کے ناموں سے ہوئی۔ جن سے ڈاکس سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل نیٹ کیفے سے موبائل فون چھینے تھے۔ واردات کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت دیگر مقدمات میں ارمغان و دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ کراچی سینٹرل جیل انسدادِ دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے گرفتار ملزمان ارمغان، کامران قریشی اور شیراز پیش کیا۔ وکیلِ صفائی کی عدم حاضری کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے وکیلِ صفائی آئندہ سماعت پر بہر صورت میں موجودگی یقینی بنائیں۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ 31 دسمبر مقرر کردی۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت جاری کی...
انگلینڈ کی کاؤنٹی ورک شائر کے علاقے کنیل ورتھ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر وِل جانسٹن اپنی بہن کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد چندہ اکٹھا کرنے کے لیے یخ بستہ پانی میں غوطے لگا دیے۔ وہ کینسر ریسرچ یوکے کے لیے شروع کی گئی ’12 ڈِپس آف کرسمس‘ مہم کے تحت اب تک 6 غوطے مکمل کر چکے ہیں۔ یہ مہم وہ اپنی بہن لورا میتھیوز کے نام پر کر رہے ہیں۔ 2 بچوں کے والد وِل جانسٹن بالسال کامن کے لیونڈر ہال میں واقع وائلڈ سوئمنگ لیک میں چھلانگیں لگا رہے ہیں جہاں پانی کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ وِل نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ ’میں ایک...
قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں علما اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرات سے بھارت کو شرم ناک شکست ہوئی، عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم...
پاکستان کے سب سے بڑے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے دوران حراست کچھ شخصیات سے ملاقاتوں کا انکشاف کرتے ہوئے اُن کے نام بتا دیے۔ ڈکی بھائی نے اپنے تفصیلی وی لاگ کے بعد اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے پلیٹ فارم پر میزبان یاسر شامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے۔ یوٹیوبر نے اعتراف کیا کہ اُن کی حراست کے دوران ارشاد بھٹی اور ڈاکٹر عمر عادل سے ملاقات ہوئی تھی۔ سعد الرحمان نے بتایا کہ ارشاد بھٹی نے ایک بار جیل کا دورہ کیا اور میرے بارے میں پوچھ گچھ کی، اُس دوران مجھے ہتھکڑیاں لگا کر سامنے لایا گیا اور مجھے جیل افسر نے کہا تھا کہ یہاں کوئی تمھارا دوست نہیں اور تمھارے...
—فائل فوٹو امریکی بینک نے 1.25 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ اس فنانسنگ سے ریکوڈک میں کان کنی اور معدنیات کو سپورٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ برسوں میں ایگزم پراجیکٹس فنانسنگ 2 ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ لائے گا، اعلیٰ معیاری ساز و سامان اور خدمات بھی لائی جائیں گی، اس فنانسنگ سے ریکوڈک کی تعمیر اور آپریٹ کیا جا سکے گا۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کان کنی منصوبوں کے لیے ماڈل منصوبہ ہے، منصوبہ امریکی ایکسپورٹرز، مقامی کمیونٹی اور شراکت داروں کے لیے مفید ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کو...
بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے،نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔سپریم کورٹ نے بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔دستیاب بینچز ایسے مقدمات پر دن ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے بینچ میں بھی سماعت ممکن نہ ہو تو...
راولپنڈی: جڑواں شہروں میں جرائم کی سرگرمیوں مین ملوث ملزمان کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد کر کے غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانے کی دو ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ پولیس نے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد چھان بین کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ سوشل میڈیا پر دو مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نوجوان کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں نوجوان آدھے سر سے گنجا اور نیم برہنہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں ایک شخص کو ہاتھ اوپر باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بلال نامی ملزم کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی...
الجزیرہ عربی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں حماس کے سینیئر رہنماء اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس غزہ میں کسی بھی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریگی، جس میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہ ہو۔ خیال رہے کہ حماس رہنماء کا اشارہ امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے تھا، جسکی سربراہی کیلئے برطانوی سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینیئر رہنماء اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مستقبل پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ الجزیرہ عربی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے دوٹوک انداز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقبل میں اسرائیل پر حملوں میں کمی کی یقین دہائی کروا دی تاہم غیر مسلح ہونے سے صاف انکار کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے یقین دہانی کروائی کہ مزاحمتی تنظیم غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں ہونے والے حملوں کو روکنے کیلیے اقدامات کرے گی، لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہتھیار ڈالنا تنظیم کیلیے ایسا ہے جیسے اس کی روح چھین لینا۔حماس رہنما خالد مشعل نے جنگ بندی مذاکرات کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ اس کے تسلسل میں کمی کے خدشات کے درمیان اہم مسائل پر حماس کے مؤقف کی وضاحت کی۔منگل کو حماس نے کہا تھا...
ملزمان نے فروری 2020ء کے فسادات کی بڑی سازش سے متعلق کیس میں ضمانت دینے سے انکار کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے 2 ستمبر کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے فروری 2020ء کے دہلی فسادات سے متعلق "یو اے پی اے" کیس میں کارکنوں عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو، سینیئر وکیل کپل سبل، ابھیشیک سنگھوی، سدھارتھ ڈیو، سلمان خورشید، اور سدھارتھ لوتھرا کے دلائل سنے۔ دہلی پولیس نے عمر خالد، شرجیل امام...
ملاقات میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کیساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نیسم نے کہا ہے کہ پاک فوج نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کینٹ میں جامعہ بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس نشست میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی۔ وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے سی پیک سے ہماری معیشت کو زندہ کیا ، دوست ملک نے ساٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے ہمارے انفراسٹرکچر کے پورے نظام میں نئی جان ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ زونگ نے پاکستان میں دوہزار تیس ڈیجیٹل...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق والد نے بیوی، بیٹی اور بہو کو خواب آور ادویات مشروب میں ملا کر دی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشروب پینے سے بیٹے یاسین کی حالت غیر ہوئی تھی، بیٹے کی حالت دیکھ کر باپ کی مشروب پینے کی ہمت ٹوٹ گئی۔ کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔اعترافِ...
کراچی:(نیوزڈیسک) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان غلطیوں کو نہ دہرائیں جو 1971 کے سانحے کا باعث بنیں، پاکستان کی بقا کا انحصار جمہوری طرز حکمرانی میں ہے۔ کراچی پریس کلب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ نے کہا کہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ ملک میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کی ذمہ دار ہے، سیاسی قوتوں اور جمہوری اداروں کو غیر مؤثر اور تقریباً مفلوج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جبری گمشدہ افراد کے...
فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما آج بھی تفریق کی بات کرتے ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں علما اور قوم کی دعاں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرات سے بھارت کو شرم...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے سیشن اچانک ختم کیے جانے پراظہار افسوس کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ایکس پر لکھا کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے۔ یہ نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باجود پی ٹی آئی نے مک مکا کرکے شرارت کی، کہیں سے اشارہ ہوا ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ماحول کشیدہ رہا۔ اپوزیشن کی...
لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شب ن لیگ کو مل گئی۔ مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چئیرمن بنایا دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین چھچھر کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس آگیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں علما اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرات سے بھارت کو شرم ناک شکست ہوئی، عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی...
انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کی آواز بننا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسانیت، باہمی احترام اور رواداری ہمارے اجتماعی قومی پیغام کا بنیادی حصہ ہیں، انسانی حقوق کے فروغ اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا مکمل تحفظ کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو مساوی مواقع، آزادی اور بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرتی انصاف...
سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بالی وڈ فلم ’دھریندر‘ کے ٹریلر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔نورین اسلم کے مطابق ٹریلر میں ایک نامناسب ڈائیلاگ کے ذریعے چوہدری اسلم اور ان کی والدہ کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم مسلمان ہیں، شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے والی بات ناقابلِ قبول ہے، یہ چوہدری کی والدہ کی کردارکشی ہے۔"انہوں نے بھارتی رائٹرز پر پاکستان کی غلط تصویر دکھانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اگر فلم میں چوہدری اسلم کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا تو وہ قانونی حق استعمال کریں گی۔رحمان ڈکیت کے کردار پر بات کرتے ہوئے نورین اسلم...
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز چلتی پھرتی موت بن گئے، موٹرسائیکل سوار لوگ ان کو کیڑے مکوڑے نظر آتے ہیں، باقی رہی سہی کسر شہر کی ٹوٹی ہوئی اور تباہ حال سڑکوں نے پوری کردی ہے، سندھ حکومت اور قبضہ میئر کی پوری توجہ ای چالان اور ٹیکسوں کی بھرمار پر لگی ہوئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کراچی 4K چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آکر فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو...
پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیکنڈ شفٹ عدالتوں کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ججز کو عوام کو انصاف کی فراہمی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ محمد زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کیں۔ سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتوں کو پشاور میں فعال کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کی عدالتوں کا بنیادی تصور جلد انصاف کی فراہمی ہے۔ ان عدالتوں کے قیام کا مقصد جو لوگ دن کے وقت نہیں آسکتے شام کے وقت عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عدالتوں سے مقدمات نمٹانے میں تیزی آئیگی۔ شام کی عدالتوں کے حوالے سے اس...
پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن مینا 2025 کانفرنس میں کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو قیاس آرائی نہیں بلکہ مستقبل کی معیشت اور انفرا اسٹرکچر کا حصہ سمجھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں معمار کے طور پر دیکھتا ہے، اور 240 ملین آبادی والے ملک کے لیے روایتی معاشی ماڈلز کافی نہیں رہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق حکومت کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے، عبوری لائسنسنگ دینے اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول بنانے کے لیے تیز اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی سرگرمیاں زیرِ زمین رہنے کے بجائے قانونی دائرے میں آئیں تاکہ صارفین کا تحفظ...
افغانستان کی معیشت، تجارت اور برآمدات طالبان حکومت کے غیر لچکدار فیصلوں اور غیر سنجیدہ حکمتِ عملی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی مسلسل بندش اور متبادل مہنگے روٹس کے استعمال نے نہ صرف کاروباری طبقے کو بحران میں دھکیل دیا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے کراچی بندرگاہ ہمیشہ سے سب سے سستا، محفوظ اور تیز ترین تجارتی راستہ رہی ہے، جہاں کابل سے مال کی ترسیل صرف 3 سے 4 دن میں مکمل ہوتی ہے اور ایک کنٹینر کی اوسط لاگت 2,000 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایران...
امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ریکوڈیک مائن کی تعمیراور چلانے کے لیے درکار اعلیٰ معیار کے امریکی مائننگ آلات اور خدمات کی مد میں ایگزم کی منصوبہ جاتی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ مالی معاونت امریکی اور پاکستانی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی اور بالخصوص بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ۔ اپنی رہائش گاہ کھڈیاں میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بڑے مسائل کا شکار ہے۔ ان کے مطابق آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن وسائل اسی رفتار سے نہیں بڑھ سکے، جس کے باعث عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوج کو کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان انہوں نے کہا کہ ان کا علاقہ سہجرہ سے کنگن پور تک مسائل سے دوچار ہے اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس میں سینیئر وکیل کے سپریم کورٹ کے بجائے وفاقی آئینی عدالت میں پیش ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد بلال بنام کلثوم انجم جائیداد تنازع کیس کی سماعت کی۔ معاون وکیل شکیل جاوید چوہدری نے کہا کہ سینیئر وکیل شاہ خاور اس وقت وفاقی آئینی عدالت میں ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ سپریم کورٹ ہے، یہاں ایسا نہیں ہوتا۔ بعدازاں سماعت ملتوی کر دی گئی۔
—فائل فوٹو محمود خان اچکزئی کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان پارلیمانی پارٹی شریک ہوئے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، آئینی، پارلیمانی صورتحال اور وفاق کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے زیر اہتمام 20 اور21 دسمبر کو ’قومی مشاورتی کانفرنس‘ ہوگی، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر تشدد کی مذمت کی گئی۔ ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں...
گوجرانوالہ میں کم عمر ڈرائیور نے پولیس وین ڈرائیو کرتے ہوئے 8 سالہ بچے کو ٹکر ماردی جس سے بچہ زخمی ہوگیا۔ سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس عملے کو معطل کردیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ دراجکے کے قریب پولیس وین کی ٹکر سے بچہ احمد زخمی ہوا تو مقامی لوگوں نے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔ پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کے...
معروف اداکارہ، میک اَپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا ناصر نے دوبارہ محبت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ زویا ناصر نے طویل عرصے بعد اپنی ذاتی زندگی اور رشتوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے، ان کے والد نصیر ادیب پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، وہ اپنی فطری اداکاری کے باعث کئی مقبول پروجیکٹس میں پہچانی جاتی ہیں۔ گزشتہ برسوں میں زویا ناصر کی کنٹینٹ کریئیٹر کرسچن بیٹزمین کے ساتھ منگنی اور پھر علیحدگی نے خاصی توجہ حاصل کی تھی، بیٹزمین کے پاکستان اور اسلام کے خلاف متنازع تبصروں کے بعد دونوں نے راستے جدا کر لیے تھے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زویا ناصر نے بتایا کہ میں اس وقت اپنی...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے کمی کے بعد 440,662 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1029 روپے کمی کے بعد 377,796 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 346,325 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے...
(ویب ڈیسک)ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے ملازمین کےلئے کارکردگی کی بنیاد پر اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی۔مراسلے کے مطابق کم از کم 6 ماہ سروس کرنیوالے ملازمین اعزازیے کے اہل ہوں گے، مستقل وکنٹریکٹ ملازمین کوبنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ملےگا۔ ڈیلی ویجز و پیکج ملازمین کیلئے 40 فیصد تک اعزازیہ دیا جائے گا۔بدعنوانی، بجلی چوری یا بدانتظامی میں ملوث افراد اعزازیے کے اہل نہیں ہونگے،اس کے علاوہ نیب اور ایف آئی اے انکوائری کا سامنا کرنیوالے ملازمین بھی ادائیگی کے اہل نہیں ہوں گے۔ طویل غیر حاضر یا بیرونِ ملک ڈپیوٹیشن پرموجود ملازمین بھی اس آفرکے مستحق نہیں ہونگے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
کراچی: شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر کیمروں کی تنصیب کے باوجود شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری ہونے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں برس ماہ نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں جبکہ 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی جا چکی ہیں۔ مجموعی طور پر 6 ہزار 357 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی جبکہ 36 ہزار 922 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ شہر میں گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی ہیں۔ لیاقت آباد میں گھر کے باہر سے سوزوکی چوری کر لی گئی۔...
معروف صحافی پوجا سمنت نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے تعلق کے خاتمے کے بعد شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار تھیں۔ پوجا نے کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف انتہائی پریشان دکھائی دے رہی تھیں اور بہت رو رہی تھیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ ’میں نے غلطی کی ہے، اور میں اپنے کام کی کمی کی ذمہ دار ہوں‘۔ یہ بھی پڑھیں: وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف انہوں نے مزید بتایا کہ کترینہ نے اپنے دل ٹوٹنے کے جذبات کھل کر شیئر کیے اور کہا کہ ’وہ اس سے محبت کر بیٹھی تھیں اور پھر چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں، اور اب ہم ساتھ...
کراچی میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے لیے بلوچستان بندمراد کا روٹ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بندمراد اور ناردرن بائی پاس پر چیک پوسٹوں کے باوجود ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بندمراد پر بنے درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے کراچی میں ایرانی ڈیزل لایا جاتا ہے، اس کے لیے ٹریلر، ٹرک اور ڈمپر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ بندمراد سے ڈیزل سڑک کے ذریعے کراچی منگھوپیر چوکی تک پہنچا دیا جاتا ہے۔منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس گلشن معمار تک ایرانی ڈیزل کے نوزل ڈپو قائم ہیں۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل رینجرز نے ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں لاکھوں لیٹر ڈیزل، مشینری، ڈیجیٹل میٹر اور...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ نیپرا کو متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی گئی۔ وفاقی آئینی عدالت میں نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت کے دوران بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیرف تعین کے وقت نیپرا کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا، اس لیے اتھارٹی کا اجلاس قانونی طور پر نہیں ہو سکتا تھا۔ وکیل کے مطابق چیئرمین کی عدم موجودگی میں وائس چیئرمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی کے لیے بلوچستان کے علاقے بند مراد کا روٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بند مراد میں قائم درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپوؤں سے ایرانی ڈیزل ٹرالرز، ٹرکوں اور ڈمپروں کے ذریعے کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ گاڑیاں خفیہ ٹینکوں میں ڈیزل بھر کر اسے مختلف مقامات تک پہنچاتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بند مراد سے ڈیزل سڑک کے راستے منگھوپیر چوکی تک لایا جاتا ہے، جہاں سے اسے ناردرن بائی پاس اور گلشنِ معمار کے علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگھوپیر کی ہمدرد چوکی کی سرپرستی میں یہ پورا نیٹ ورک چل رہا ہے، اور منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس و گلشنِ معمار...
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کے مطابق، صورتِ حال کو اس نہج پر لایا جارہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کا بہانہ بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان اختیار ولی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مسلسل ملکی وقار اور ترقی پر حملہ آور ہے جبکہ دوسری جانب افواجِ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جلد از جلد انتخابات کرانے چاہئیں تاکہ عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ جنگ کو انتخابات نہ کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے روس کو برتری مل رہی ہے اور یوکرین اپنا کافی حصہ کھو چکا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک امن مذاکرات میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہے، اس لیے روس اور یوکرین میں امن معاہدہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یوکرینی عوام کو حق راۓ دینا چاہیے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے انتخابات کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ...
پشاور: خیبر پختونخوامیں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزدکیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ سی...
اسلام آباد (وقار عباسی/وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے علاوہ وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور صدر مملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری جوڈیشل کمشن، پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر،ایچ ای سی اور کراچی یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔ گذشتہ روز میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل ذاتی طور پر عدالت پیش ہوئے جبکہ اسلام آباد بار کونسل کے ممبر راجہ علیم عباسی، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کرنا ہمارا حق ہے کئی عدالتی احکامات بھی موجود ہیں۔ منگل کو بھی ہمیں جیل جانے سے روکا گیا۔ حالات کشیدہ ہورہے ہیں یہ ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا سیاسی لوگ اور ایک بڑا ادارہ آپس میں لڑے یہ درست نہیں۔ ہم خود بھی اپنے اندر بہت ساری چیزوں میں اصلاح چاہتے ہیں۔ ملاقاتیں ہونگی تو حالات میں بہتری آسکتی ہے جب ہم بانی سے ملیں گے تو انہیں باہر کی صورت حال سے صحیح سے آگاہی ملے گی۔ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے کچھ نہیں...
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی اور فوڈ سکیورٹی جیسے قومی مسائل پر اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید اور وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پانی کی قلت ایک سنگین قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو موثر اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس اہم موضوع کی حساسیت کے پیشِ نظر اجلاس میں اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے تاکہ مشترکہ مشاورت کے ذریعے قومی سطح پر جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ...
اپنے ایک انٹرویو میں حسام بدران کا کہنا تھا کہ جب تک اسرائیل! جنگبندی کی خلاف ورزی اور اپنے وعدوں سے مُکرتا رہے گا اس وقت تک ٹرمپ منصوبے کا دوسرا مرحلہ قابل اجرا نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "حسام بدران" نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے لئے امریکی تجاویز پر مشتمل امن منصوبے پر عملدرآمد نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے فرانس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل! جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اپنے وعدوں سے مُکرتا رہے گا اس وقت تک ٹرمپ منصوبے کا دوسرا مرحلہ قابل اجرا نہیں ہو گا۔ انہوں نے اس امر کی یاددہانی کروائی کہ طے شدہ معاہدوں کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب 28 نومبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کچھ روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ریسکیو نے لاش کو قانونی ضروریات کے بعد چھیپا سردخانے منتقل کر دیا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر ہی ایک فیکٹر مائنس ون کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سمیت کئی اہم کیسز کے فیصلے جلد سامنے آ سکتے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ’’عارضی نالائق وزیراعلیٰ‘‘ اپنی ہی قیادت کو نہیں مان رہا اور بیرسٹر گوہر کی پریس کانفرنس کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایم کیو ایم سے بھی بدتر حالت میں پہنچ چکے ہیں، آج وہی عارضی وزیراعلیٰ اور دیگر ایم این ایز کہاں ہیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی میں بنیادی حقوق اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ملک کے سب سے بڑے شہر و معاشی حب کی حالت زار قابل افسوس ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزگار کی عدم فراہمی، سڑکوں کے مسائل، قلت آب، ناقص صفائی ستھرائی و آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت و تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم اگر شہر کی ابتر صورت حال مزید کچھ عرصہ اور یوں ہی رہی تو خدشہ ہے کہ شہر میں افراتفری بڑھ جائے گی جس کو کٹرل کرنا مشکل بھی ہو سکتا ہے دوسری طرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-03-3 عبدالتواب شیخبھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سر کریک کی نیوی کی مشقوں کے بعد بیان داغا ہے کہ سندھ کی پاکستانی سرحد تبدیل ہو سکتی ہے یہ بیان بھارتی عوام کاحوصلہ بڑھانے اور جنگ بنیان مرصوص میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد خفت مٹانے کی بات سے بڑھ کر نہیں سمجھی گئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب نے بھی اس بیان کے جواب میں خوب کہا کہ اب حملہ ہوا تو رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت ترین منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی بھارت کی اس دھمکی کی مذمت کی اور نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو متنبہ کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری مصروفیات کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی دیگر اہم سرگرمیوں کی وجہ سے اجلاس اب کسی مناسب وقت پر بعد میں منعقد کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ تھی، تاکہ متعلقہ اقدامات کو عملی شکل دی جا سکے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
