2025-12-15@01:00:06 GMT
تلاش کی گنتی: 36685
«کی صحت کے»:
(نئی خبر)
نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ سکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی...
ڈگری تنازع کیس میں جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سے 3 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے۔ کیس کی سماعت 15 دسمبر کو کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔
مورگاہ پولیس نے کارروائی گھر میں چوری کی واردات کی تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کے والد کو بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 5 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ قبل ازیں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرکے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کی گئی تھی۔ ملازمہ کے انکشاف پر اس کے والد کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ملکر طلائی زیورات چرانے اور فروخت کرنے کا اعتراف کیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔ سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے واقعات کی مثال نہیں ملتی، فوج کے ادارے نے شفافیت سے سابق آئی ایس آئی کے سربراہ کو سزا سنائی ہے، ابھی اور بھی چارجز ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی، بانی پی ٹی...
آر ٹی انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیرِاعظم شہباز شریف کے بارے میں ایک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے “انتظار کر رہے تھے”۔ آر ٹی انڈیا نے وضاحت میں کہا ہے کہ یہ پوسٹ “واقعات کی غلط عکاسی” ہو سکتی تھی۔ یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیرِاعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ایک بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ جمعے کے روز وزیرِاعظم نے فورم کے موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان...
عرفان ملک: وزیراعلیٰ پنجاب کا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد، 64ہزار امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق حتمی مراحل میں داخل، سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی۔ 64ہزار596 میں سے40ہزار839امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق کرلی گئی، سپیشل برانچ کی جانب سے امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق کی گئی، سی ٹی ڈی نے 45 ہزار 632 امام صاحبان کے کوائف درست قرار دئیے۔ سپیشل برانچ نے 679 درخواست گزاروں کے کوائف مسترد کر دئیے، سی ٹی ڈی نے 110 درخواست گزاروں پر اعتراض لگایا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی 23ہزار 78 امام صاحبان کے کوائف کی سکروٹنی سپیشل برانچ مکمل کریگی۔ حکام کے مطابق 18ہزار...
افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی بھی افغانی کے عسکری سرگرمیوں کے لیے ملک سے باہر نہ جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، ہم اس اعلامیے کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وحشت اور دہشت کا خاتمہ ہو۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ ایک درست اور مثبت قدم ہے مگر اس پر عملدرآمد افغانستان کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں کبھی کوئی دہشت گردی نہیں...
فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ کے 2 کیسز کی سماعت میں آج اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیسز پر سماعت کی تاہم بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہوسکے اور عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات کی میرٹ پر فوری سماعت کرتے ہوئے انصاف دیا جائے: تحریک تحفظ آئیناجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر تشدد کی مذمت کی گئی۔ آج بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محمد...
—فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور نے طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی۔طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللّٰہ ہنجرا کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
1لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ مزید :
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے لیے۔ ذرائع نے کہا کہ بدترین تشدد، پیسے لینے، سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نا بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا۔ ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئیز کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئیز اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوات سے تعلق رکھنے والے تاجر راولپنڈی میں سونا بیچ کر واپس جارہے تھے۔ تاجر نے کہا کہ پولیس کے 2اے ایس آئیز نے ساتھیوں سمیت روکا اورزبردستی...
پشاور: گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے ملوث دہشتگرد نیٹ ورک کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور پشاور میں قیام کے دوران شہر کے مختلف راستوں اور اہم مقامات کی نگرانی کر کے پلان تیار کیا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کو خودکش جیکٹس کی فراہمی اور رہائش کے انتظامات بھی فراہم کیے گئے، جبکہ ان کی نقل و حرکت میں مدد کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ اب تک 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اور کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔ یاد رہے کہ اس...
این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹینشز پر ہونیوالی ری پولنگ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ عوام الناس کیجانب سے پشتونخوا میپ کی حمایت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹینشز پر ہونیوالی ری پولنگ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ عوام الناس کی جانب سے پشتونخوا میپ کی حمایت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ نے حلقے میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواستوں پر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ گذشتہ سماعت پر سابق صدر کے صاحبزادے عواب علوی اور انکی اہلیہ کے بیانات ریکارڈ کئے جاچکے ہیں۔ بیانات ریکارڈ کروانے کے بعد کم از کم عواب علوی اور انکی اہلیہ کے اکانٹس بحال کردیئے جائیں۔ جسٹس یوسف علی سعید نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا...
سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس تسنیم سلطانہ پر مشتمل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزم صارم برنی کو 2 سال قبل کراچی ائیرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ سے پہلےبھی ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ Tagsپاکستان
دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر،اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فلو کی نئی قسم اے(ایچ تھری این ٹو)کے ذیلی گروپ سب کلاڈ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔برطانوی وزیر صحت نے کہا موجودہ صورتحال کوویڈ کے بعد اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں ،سپر فلو سے بچوں اور بزرگوں میں متاثرین کی شرح سب...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب وائلڈلائف نے صوبے بھر میں پہلی بار وائلڈ لائف انفارمر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انفارمرز کو بھاری رقم انعام کے طور پر دی جائیگی، اس مہم کا مقصد غیر قانونی شکار، جالوں کے ذریعے پکڑنے اور چوری چھپے شکار کی سرگرمیوں کی روک تھام ہے جس میں شہریوں کو بھی فعال کردار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائلڈلائف حکام کے مطابق شہری اگر کسی بھی غیر قانونی شکار یا جال بچھانے کے بارے میں درست اور قابلِ تصدیق معلومات فراہم کرتے ہیں تو ان کی نشاندہی پر کارروائی کی جائے گی۔ معلومات درست ثابت ہونے اور کامیاب کارروائی کے بعد متعلقہ انفارمر کو سرکاری طور پر مقرر کردہ انعام بھی...
جج کےبیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے2بچیوں کی ہلاکت کیس میں صلح کیسے ہوئی؟ تحریری حکم نامہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق جج کے بیٹے کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق دونوں بچیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کر دیا ، دونوں ورثاء نے اللہ کے نام ملزم کو معاف کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ایک بچی کے بھائی عدنان تجمل اور دوسری کے والد غلام مہدی پیش ہوئے ، ورثا کی جانب سے صلح کے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے گئے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ورثا نے عدالت سے...
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کے پیچھے کارفرما دہشتگرد نیٹ ورک کی شناخت کر لی گئی ہے، تفتیشی حکام نے تصدیق کی ہے۔ سینیئر تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے پشاور میں چند دن قیام کیا۔ اس دوران انہوں نے شہر کے راستوں، اہم مقامات اور سیکیورٹی نقطہ نظر سے واقفیت حاصل کی، جبکہ خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں مکمل سہولت کاری بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے مزید بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے...
برطانیہ نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو ہر صورت تیار رہنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں کرنل کارنز نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن ممالک کی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے دفاعی اخراجات بڑھانے ہوں گے کیونکہ موجودہ خطرات پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور سنگین...
1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ)نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا۔ میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا، چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے۔ 9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم...
امریکا کی 20 ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے H-1B ویزا پر 100 ہزار ڈالر فیس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ نئی پالیسی غیرقانونی ہے اور تعلیم، صحت اور دیگر ضروری عوامی خدمات کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ مقدمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی اس پالیسی کے خلاف ہے جس کے تحت ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے H-1B ویزا درخواستوں کی فیس میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا۔ امریکی ریاستوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اس قدر بھاری فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت پاکستان پر مزید سخت شرائط عائد کر دی ہیں، جن کا مقصد معیشت میں شفافیت، بدعنوانی کی روک تھام اور مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔نئی شرائط میں سول بیوروکریسی کے اثاثوں کا لازمی ڈیکلریشن، چینی اور گندم کے شعبوں کی ڈیریگولیشن اور منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق خطرات کی تفصیلی رپورٹ کی اشاعت شامل ہے۔آئی ایم ایف نے بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم کو بڑھانے کے لیے دی جانے والی مراعات پر بھی ایک جامع رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ ریمیٹنسز میں اضافے کے...
آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فلم ’دھرندر‘ بھارتی باکس آفس پر مسلسل زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب فلم کے حوالے سے منفی ریویوز اور آن لائن تنقید پر بھی خاصی بحث جاری ہے۔ فلم کے اہم اداکار آر مادھون نے اب اس معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس ردِعمل کی پہلے ہی توقع تھی اور فلم کی ریلیز سے قبل ہی اندازہ ہو چکا تھا کہ اس نوعیت کی تنقید سامنے آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ کی پاکستان مخالف فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر نمایاں کیے جانے پر شدید تنقید دسمبر کے اوائل میں ریلیز ہونے والی ’دھرندر‘ کو پہلے ہی بالی وڈ کے لیے شرمندگی...
فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک امریکی، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو چاہیے کہ اب غزہ کی تعمیر نو پر خرچہ اٹھائیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ ان پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب امریکا کا سفر نہیں کرسکتیں اور انہیں اس وجہ سے مجرموں کی طرح سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فرانسسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل نے جو فلسطینیوں کے ساتھ طریقہ کار اپنایا...
ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور اور کوٹ ادو میں دھند رہنے کی توقع ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور گرد و نواح میں اسموگ رہنے کا امکان ہے، سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو...
اپنے ایک بیان میں عرب فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جو فلسطینیوں کے ساتھ طریقہ کار اپنایا ہے، وہ برطانوی نوآبادیاتی کالونی والا ہے، جس میں فلسطینیوں کو حراست میں لینا اور تشدد کرنا عام سی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کیلئے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والے ممالک امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو چاہیئے کہ اب غزہ کی تعمیر نو پر خرچہ اٹھائیں۔ عرب فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ ان پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے...
فاران یامین:لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11دھندکی وجہ سے بند، موٹروےایم2لاہورسےہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ ترجمان کے مطابق موٹروےایم2 لاہورسےکوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے، موٹروے ایم 3 اورموٹروےایم5بھی بند ہے۔ موٹرویز کی بندش کامقصدعوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے،دھندمیں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کاباعث ہو سکتی ہے۔ ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا تھا کہ روڈیوزرزلین ڈسپلن پرسختی سےعمل کریں،شہری دن کےاوقات میں سفرکوترجیح دیں،ڈرائیورحضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔ مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں
امریکا نے پاکستان کے F-16 لڑاکا طیاروں کی جدید ٹیکنالوجی اور اپ گریڈ کے لیے تقریباً 686 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مئی میں کشمیری علاقے میں ایک باغیانہ حملے کے بعد پانچ روزہ جنگ بھی ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’ الجزیرہ میں شائع خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈ پاکستان کی موجودہ F-16 فلیٹ کی ٹیکنالوجی اور ہارڈویئر کی بہتری کے لیے ہے، جس میں جدید نیویگیشن، دوستانہ اور دشمن طیارے کی شناخت (IFF)، اسپئر پارٹس اور مرمت...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مجموعی کمرشل ویلیو میں سال 2025 کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف عالمی اور علاقائی عوامل، سیکیورٹی خدشات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث لیگ کی مالی قدر اور فرنچائز برانڈ ویلیوز دباؤ کا شکار نظر آتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی مجموعی کمرشل ویلیو 20 فیصد کمی کے بعد 9.6 ارب ڈالر رہ گئی، جو 2024 میں 12 ارب ڈالر تھی۔ برانڈ فنانس کے مطابق اس کمی کی بڑی وجوہات خطے میں جیو سیاسی کشیدگی اور آئندہ بڑی نیلامی سے متعلق بے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ سال مارچ میں منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات پر سنجیدہ نوعیت کے اعتراضات اٹھائے تھے جن کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا الیکشن کمیشن پارٹی کے آئینی ڈھانچے، انتخابی عمل اور تقرریوں کی قانونی حیثیت پر سوالات کھڑے کر دیے تھے جس پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممکنہ اعتراضات سے بچنے، آئین میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے تقابلی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ایک جائزہ کمیٹی قائم کی ہے۔ پارٹی اعلامیے کے...
کراچی: لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔ چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 2 جھنڈا چوک کباب والی گلی کے قریب فلیٹ کی ڈک سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔ بچے کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے اندرونی حصے سے لاش ملی ہے، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس جو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، میں 4 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کی مجموعی لاگت 10.551 ارب روپے ہے، جبکہ 4 بڑے منصوبوں جن کی لاگت 256 ارب روپے ہے کو مزید غور کے لیے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ وزیراعظم پاکستان فنڈ فار ایجوکیشن منصوبے جس کی مالیت 14 ارب روپے ہے کو ترمیم شدہ شکل میں ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر جس کی مالیت 1.607 ارب روپے ہے کی منظوری دے دی گئی۔ اے ایف آئی سی راولپنڈی کی توسیع کے 12.948...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور یمن نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔ یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زو دیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ خطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ چھوٹے جہازوں اور فیری...
حکومت نے 23شرائط مان لیں، توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں، سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلئے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائیگی، ہائی ویلیو سرجری آئٹمز پر سیلز ٹیکس شرح عائد، ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائے گی، حکومت کا اتفاق نئے قرض روگرام کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں، جن میں توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، سٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کی درجنوں نئی شرائط میں کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے، جس...
سرکاری اداروں کی اصلاحات کیلئے 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد والا قرضہ شامل سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کریگا،اے ڈی بی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے، جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے...
کراچی: ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پورے ضلع میں جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی ڈیفنس ندا جنید کی زیرِ نگرانی تھانہ ڈیفنس کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی جہاں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں اور اسلحہ کی کھلی نمائش کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائی کے دوران 20 سے زائد گاڑیوں سے ٹنٹڈ شیشے اتارے گئے جبکہ...
ٹنڈو جام : گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں بچوں میں گرم جیکٹس کی تقسیم کے بعد پرنسپل اخترآرائیں کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چینی پروفیشنلز کو بزنس ویزے تیزی سے جاری کرنے کے لیے سرکاری رکاوٹیں ختم کر دیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کے مطابق یہ قدم دونوں ایشیائی طاقتوں کے تعلقات بہتر کرنے اور تکنیکی ماہرین کی کمی کے باعث ہونے والے اربوں ڈالر کے نقصان کو روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی محصولات کے دباو¿ کے باوجود چین کے ساتھ تعلقات کو احتیاط سے بحال کرنا شروع کیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی دہلی نے ویزوں کی منظوری کے عمل سے ایک پورا بیوروکریٹک مرحلہ نکال دیا ہے اور اب ویزے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ناظمات کا انعقاد کیا گیا ۔ اجتماع عام کے مرکزی کیمپ اور ضلع جنوبی کے کیمپ پر ذمے داریاں سنبھالنے والی کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات دیے گئے۔ ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے تمام افراد کار کی کوششوں کو سراہا۔ شبنم امیر کو بحیثیت ناظمہ ضلع جنوبی خصوصی تحفہ بھی دیا گیا۔ نمائندہ جسارت
برطانیہ نے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو ہر صورت تیار رہنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں کرنل کارنز نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن ممالک کی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے دفاعی اخراجات بڑھانے ہوں گے کیونکہ موجودہ خطرات پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی جانب سے 16 سال سے کم عمر نوجوانوں پر سوشل میڈیا پابندی کے فیصلے کے بعد اب ڈنمارک بھی اسی طرز کی پابندی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ڈنمارک کی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر انٹرنیٹ صارفین کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو یورپی یونین میں نوعمروں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ یہ قانون فی الحال ایک تجویز کی صورت میں ہے جسے حکومتی اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے، منظوری کی صورت میں یہ قانون 2026 ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موغادیشو(انٹرنیشنل ڈیسک) صومالی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز مبنی رویے کے ہوتے ہوئے کوئی مطالبہ منظور نہیں کر سکتا۔صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقی افریقا کے ملک صومالیہ کے لوگوں کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صومالی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس ریلی کا انعقاد پینسلینیا میں کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ تیسری دنیا سے آنے والے امیگرنٹس کی مذمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف گاہے گاہے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے ایک بار پھر گفتگو کرتے ہوئے صومالی لوگوں...
ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے، پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر، صدر محمد اکرام راجپوت ، قازوین چیمبر کے صدر مہدی عبدیان کاٹی میں تین روزہ ایرانی سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں، زبیر چھایا، زبیر طفیل، حنیف گوہر، راشد صدیقی، اعجاز ذکی، طارق ملک و دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
فائل فوٹو خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق، 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔بہاولپور میں حاصل پور چشتیاں روڈ پر ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق،9 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب میں دھند کے ڈیرے موجود ہیں، موٹروے ایم 5، ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔موٹروے پولیس نے ویک اینڈ پر سفر کرنیوالوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
صدر کے علاقے میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ‘تجاوزات کی بھرمار اورٹریفک پولیس کی غفلت کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک جام ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
تھر پارکرکا شمار ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے۔ تھر پارکر ایک وسیع العریض صحرا ہے جس کی سرحدیں پاکستان سے بھارت تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تھرپارکر کا ہیڈ کوارٹر مٹھی ہے، جو ایک چھوٹا شہر ہے اور یہ 6 تعلقوں مٹھی، ننگر پارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ڈاھلی، ڈیپلو اور کلوئی اور 60 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔ تھرپارکرکی کل آبادی 12 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ تھرپارکر کا صرف 8.12 فیصد حصہ شہری اور بقیہ دیہی آبادی پر مشتمل ہے۔ تھرپارکر میں خواندگی کا تناسب 36.39 فیصد بتایا جاتا ہے۔ خواندگی سے متعلق اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہی واضح ہوتا ہے کہ مردوں میں خواندگی کا تناسب 48.50 فیصد اور خواتین میں یہ تناسب...
ایشیائی ترقیاتی بینک :پاکستان کیلیے 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری ،257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ایما فان کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے تجارتی سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملکی معاشی استحکام میں مدد دینے میں اہم کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(نمائندہ جسارت) اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کرانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کرلیا گیا۔وزات خزانہ کے مطابق 2026ء کے آخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پردستیاب ہوں گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے وفاقی وصوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہوگی، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق گریڈ17سے 22کے افسران اپنے ملکی و غیرملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کرائیں گے جبکہ وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی لازمی دستیاب ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق اثاثوں کی آن لائن اشاعت کے لیے...
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نیروبی میں اقوام متحدہ کی ماحولیات اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نیروبی میںاقوام متحدہ کی ماحولیات اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251213-08-34 جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری ریکارڈ میں مردہ شہری کی شناختی کارڈ بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نادرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار کنول غوری نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران ملک برطانیہ میں مقیم تھے مگر ان کے اہل خانہ نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا کر نادرا کے ریکارڈ میں انہیں مردہ ظاہر کردیا۔ درخواست گزار چار سال بعد اکتوبر میں وطن واپس آئے تو بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے دوران انتظامیہ نے بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہے جبکہ نادرا نے انہیں مطلع کیا کہ وہ اپریل 2024 میں وفات پاچکے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم اورنائب ناظمہ کراچی فرح عمران نے نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ ولواحقین سے ملاقات اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔ دریں اثنا نائب ناظمات کراچی ندیمہ تسنیم،ہاجرہ عرفان، شیبا طاہر اور سمیہ عاصم ، معاون خصوصی شبانہ نعیم اور سیکرٹری اطلاعات ثمرین احمد نے مرحومہ کے انتقال گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں نئی اجرک ڈیزائن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تنصیب کیخلاف درخواست مسترد کردی. ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نئی اجرک ڈیزائن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تنصیب کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہری فیصل حسین نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت نے پرانی نمبر پلیٹس کے استعمال کو ختم کرکے اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹس لازمی قرار دے دی ہیں، جن کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے، جو عوام کیلئے غیر ضروری مالی بوجھ ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نئی اجرک پلیٹس نہ لگانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے...
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں ووٹنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی، شیڈول میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے، ان کی جانچ پڑتال، اعتراضات، اپیلوں اور حتمی فہرست سمیت تمام انتخابی مراحل کی تاریخیں بھی شامل ہیں، جس کے بعد خطے میں انتخابی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے، جب کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال یا اسکروٹنی کا عمل...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دورے کے دوران اپنا تعارف نہ کروانے پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں آئندہ 3 یوم میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 25 نومبر 2025 کو دہشت گردی کے شکار اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں آئے لیکن اس موقع پر متعلقہ ڈاکٹر نے اپنا تعارف پیش نہ کیا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی جو کہ پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کے اصولوں کے بالکل منافی ہے۔ اسپتال کی...
معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر پیشرفت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ شعیب ریاض نے اس کیس کی فائل ابھی تک واپس نہیں کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کے کلائنٹ نے یوٹیوب کس طرح استعمال کیا جس پر وکیل نے کہا کہ سر مین اکاؤنٹ این سی سی کے پاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے ہیڈکوارٹرز پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ مشترکہ بیان پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے جاری کیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں یو این آر ڈبلیو اے کا کردار انتہائی اہم ہے، ادارہ عشروں سے لاکھوں فلسطینیوں کو تحفظ، صحت، تعلیم اور ہنگامی امداد فراہم کر رہا ہے اور...
سندھ کی میزبانی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی واضح سبقت کے ساتھ ختم ہوگئے۔پاکستان آرمی نے اعزاز کا کامیاب سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل 30ویں مرتبہ قائد اعظم ٹرافی جیت لی۔ اختتامی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی،اختتامی تقریب میں گیمز میں شریک 14 دستوں کے کھلاڑی اور آفیشلز کا مارج پاسٹ ہوگا اور وہ مہمان خصوصی کو سلامی دیں گے۔ بعد ازاں روایتی انداز میں گیمز کے اختتام کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پررنگا رنگ تقریب کا بھی انعقاد ہوگا جبکہ آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان واپڈا رواں سال بھی گیمزمیں رنراپ رہی جبکہ پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 18 برس کے بعد...
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 12 جنوری 2025 تک رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات، جلوس، احتجاج، مظاہرہوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ڈھاکہ میں انقلاب منچ کے ترجمان اور ڈھاکہ کے آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ملک کے وجود پر حملے کے مترادف ہے۔ چیف ایڈوائزر نے ریاستی گیسٹ ہاؤس جمنا میں ایڈوائزری کونسل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، مسلح افواج اور انٹیلی جنس حکام کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں قانون کے مشیر آصف نذرول، داخلہ امور کے مشیر محمد جہانگیر عالم چوہدری، اطلاعات و نشریات کی مشیر سیدہ رضوانہ حسن، توانائی کے مشیر محمد فوزال کبیر خان، مقامی حکومت کے مشیر عادل الرحمٰان خان،...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے کی کمی سے 280 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات میں تسلسل سے اضافے، امریکا کی پاکستان کے ساتھ اہم شراکت دار کے طور پر ابھرنے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور امریکی ایگزم بینک کے تعاون سے ریکوڈک کاپر پراجیکٹ میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 58ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے فنڈ کے اجرا کے بعد ادائیگیوں کا توازن...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی رہنما جمائما گولڈ اسمتھ نے ایکس پر اپنے فالوورز میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایکس پوسٹ میں جمائما نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ان کے فالوورز کی تعداد 2.8 ملین سے کم ہو کر 2.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ جمائما کے بقول اس تبدیلی کی وجہ سمجھنے کے لیے انہوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک سے سوال پوچھا، جس نے انہیں بتایا کہ یہ کمی ’الگورتھمک تھروٹلنگ‘، ’ڈی بوسٹنگ‘ اور حکومتی دباؤ کے باعث ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انار اپنی موٹی، سرخی مائل جلد اور اندر موجود رسیلے سرخ دانوں کی وجہ سے ایک منفرد اور مقبول پھل ہے۔ ان دانوں کو عام طور پر بیج یا اریئل کہا جاتا ہے، جو چھوٹے، کھانے کے قابل اور ذائقے میں میٹھے و تلخ ہوتے ہیں۔ نہ صرف ذائقے میں منفرد، بلکہ انار کے بیج اپنی غذائیت اور صحت بخش خصوصیات کی بنا پر بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں۔انار کے بیج میں وٹامنز جیسے وٹامن سی اور کے، معدنیات جیسے پوٹاشیم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ سب عناصر مل کر جسمانی صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق انار کے بیجوں میں موجود پولی فینولز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت...
چین نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ اور طلبا کی معاونت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی کے طلبا کے لیے 40 لاکھ روپے مالیت کے ’ایمبیسیڈوریئل میرٹ کم نیڈ اسکالرشپس‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپس قراقرم یونیورسٹی کی تمام کیمپسز کے مستحق اور باصلاحیت طلبا کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گی، جس سے اعلیٰ تعلیم تک رسائی آسان ہوگی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام اس اقدام سے نہ صرف گلگت بلتستان کے طلبا کے تعلیمی سفر میں سہولت پیدا ہوگی بلکہ خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں...
: قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس لےلیا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمت پر اثر انداز ہونے والی کسی ڈیولپمنٹ کا ہمیں نہیں پتا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر شیئرز کی خریدوفروخت کیوں ہورہی ہے، یہ بھی نہیں معلوم۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے حصص کی قیمت 2 ماہ میں 100 فیصد بڑھ چکی ہے، 2 ماہ میں قومی ائیرلائن کا اسٹاک مارکیٹ میں 23 روپے والا شیئر 44 روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ 23 دسمبر کو حکومت نے قومی ائیرلائن کی نیلامی کا اعلان کررکھا...
—فائل فوٹو گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق 2026ء کے آخر تک افسران کے اثاثے ویب سائٹ پر پبلک کر دیے جائیں گے، اس حوالے سے وفاق نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک اعلیٰ افسران کےاثاثوں کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی۔گریڈ 17 سے 22 کے افسران اپنے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کروائیں گے۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک حالیہ تحقیق میں سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ روز مرہ استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی مصنوعات سے نکلنے والے بعض کیمیکلز بچوں کے رویوں اور جذباتی نشو نما پر اثر ڈال سکتے ہیں۔یہ تحقیق لانسٹ پلینیٹری ہیلتھ میں شائع ہوئی ہے اور اس میں گزشتہ دس سال کے دوران پلاسٹک، فوڈ پیکجنگ، کاسمیٹکس اور پرسنل کیئر پروڈکٹس میں استعمال ہونے والے دو کیمیکلز کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں ان کیمیکلز کی شناخت بِسفینول ایس (BPS) اور میتھائل پیرابن کے طور پر کی گئی ہے، جو اس وقت متعارف کرائے گئے تھے جب حکومتوں نے بچوں کی بوتلوں اور کھانے کے برتنوں میں استعمال ہونے والے بِسفینول اے (BPA) پر پابندی لگا دی...
ایک 19سالہ ماحولیاتی محقق کو انٹارکٹیکا میں مکمرڈو اسٹیشن پر 6 ماہ کے ریسرچ کنٹریکٹ کی پیشکش ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی ذاتی زندگی اور 3 سالہ تعلق داری کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔ پیشکش کے مطابق محقق کو 6 ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ ملے گا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4 کروڑ 4 لاکھ روپے بنتا ہے، جبکہ کمپنی خوراک، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا میں شاہی پینگوئن کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی کا سبب کیا ہے؟ محقق نے آن لائن فورم پر لکھا کہ انٹارکٹیکا میں رہتے ہوئے ان کے تقریباً کوئی اخراجات نہیں ہوں گے، اس لیے...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی، خورشید شاہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ہونے والے افسران کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ وزرات داخلہ نے این سی سی آئی اے کے 34 افسران کی ریگولائرزیشن ختم کرکے تمام افسران کو کنٹریکٹول قرار دیدیا۔ وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کی کاپی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ تمام افسران کو خورشید شاہ کمیٹی نے 2012 میں مستقل کیا تھا، ایف آئی اے افسران نے ان افسران کے خلاف رٹ بھی دائر کی تھی۔
تحریر: محمد شیراز خان پاکستان کا زرعی شعبہ، جو قومی استحکام، معاشی کارکردگی اور دیہی معیشت کی بنیاد ہے، تیزی سے بڑھتے موسمیاتی تبدیلی کے باعث نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ پہلے ہی ساختی مسائل سے بوجھ تلے دبا ہوا غذائی نظام اب غیر متوقع موسمی حالات سے دوچار ہے جو یہ طے کر رہے ہیں کہ ملک میں کیا اگایا جا سکتا ہے، کہاں اگایا جا سکتا ہے اور کس قیمت پر۔ سال 2022 اور پھر 2025 کے سیلاب نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی موسمیاتی کمزوری اور غذائی تحفظ پر اس کے سنگین اثرات کو نمایاں کر دیا ہے۔ سال 2025 کے سیلاب نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ موسمیاتی آفات اب کبھی کبھار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں پیش آنے والا ایک دل خراش واقعہ ایک بار پھر مصنوعی ذہانت کے بے قابو استعمال پر سوال کھڑا کر گیا ہے، جہاں تفتیش کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے استعمال نے ایک شخص کی بگڑتی ذہنی کیفیت کو اس حد تک بڑھایا کہ اس نے اپنی ہی ماں کی جان لے لی۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کیلیفورنیا میں 56 سالہ اسٹین ایرک سولبرگ نے گزشتہ برس اپنی 83 سالہ والدہ کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور بعد ازاں خود کو بھی چاقو مار کر جان دے دی تھی۔ اس واقعے کے محرکات طویل عرصے تک معمہ رہے، تاہم متاثرہ خاندان کی جانب سے عدالت سے رجوع کیے جانے پر سامنے آنے والی...
ایک مقامی ویب چینل کو انٹرویو کے دوران پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اعتراف کیا کہ خالد خورشید ان کا مخالف تھا، اس لیے ان کو گرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی مدد مل گئی اور اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سے ہی خالد خورشید کی حکومت گرائی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر خالد خورشید کی حکومت گرائی۔ ایک مقامی ویب چینل کو انٹرویو کے دوران امجد حسین ایڈووکیٹ نے اعتراف کیا کہ خالد خورشید ان کا مخالف تھا، اس لیے ان کو گرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی مدد مل گئی اور اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سے ہی خالد خورشید کی حکومت گرائی۔ جب ان...