2025-12-14@17:35:17 GMT
تلاش کی گنتی: 31663

«کا تاثر»:

(نئی خبر)
    کراچی:(نیوزڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔ عبد السمیع خان نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مطالبے کا انتظار کیے بغیر خود ہی انہیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں حصہ دینا چاہیے، دونوں خطوں کے مالی حقوق کو آئینی اور منظم طریقے سے طے کرنا ناگزیر ہے، تاکہ ہر سال ان کی ضرورت کے مطابق مخصوص بجٹ فراہم کیا جا سکے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ ہمیشہ میرٹ پر دیے جائیں گے اور اس اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،  پارٹی کے اندرونی اختلافات نے ماضی میں کئی نشستوں پر نقصان پہنچایا،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان میں منعقد امن و اعتماد کی سالانہ کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے پر منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان اور کرغیزستان کے صدر سادر جپاروف سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی، اشک آباد کا حسن...
    گلگت بلتستان (جی بی) میں عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گے، جو گزشتہ ماہ اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد کرائے جا رہے ہیں۔ آج جی بی کونسل کی جانب سے انتخابی شیڈول سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی شق 48-A(1) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 57(1) کے تحت ہفتہ، 24 جنوری 2026 کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دن مقرر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ جج یار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے،  اس منظوری میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کے سرکاری اداروں میں کارپوریٹ گورننس اور بہتر کارکردگی سے متعلق دیرینہ مسائل کے حل کی طرف یہ اقدام ایک اہم پیشرفت ہے،  سرکاری تجارتی اداروں کی...
    ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ آلودگی سب سے زیادہ نقصان بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کو پہنچا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اس برس شدید فضائی آلودگی اور گھنے کہرے کے دوہرے بحران سے گزر رہی ہے۔ شہر کی ہوا بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور بیشتر علاقوں میں فضائی معیار انتہائی سنگین درجہ بندی میں ہے۔ ایسے مقامات بہت کم ہیں جہاں اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) کی سطح 300 سے نیچے ریکارڈ ہوئی ہو۔ صبح کے اوقات میں شہر بھر میں کہرے اور آلودگی کی موٹی تہہ چھائی رہتی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ کم اور سانس لینے میں دشواری بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہوا کے پھیلاؤ...
    اشک آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان میں منعقد امن و اعتماد کی سالانہ کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے پر منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان اور کرغیزستان کے صدر سادر جپاروف سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی، اشک آباد...
    فائل فوٹو۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ 30 دسمبر کو کاغذات کی اسکروٹنی ہو گی، جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیے جائیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں پولنگ ہو گی۔
    چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابی پروگرام کے تمام مراحل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کا اطلاق عام نشستوں کے ساتھ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں پر بھی ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026ء کے لیے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد نے 12 دسمبر 2025ء کو الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 24 جنوری 2026ء (ہفتہ) کو گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پول ڈے مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے تحت شیڈول جاری کرتے...
    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن...
    اشک آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ ترکمانستان کی 30سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اشک آباد کے شاندار شہر میں ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے، سفید سنگ مرمرکی خوبصورتی اورترکمان عوام کی گرمجوشی قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے، 2025کو بین الاقوامی سال امن واعتماد قراردینا خوش آئند ہے، پاکستان نے رواں سال سلامتی کونسل میں ذمہ داریاں سنبھالیں، ان کا کہنا ہے کہ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی...
    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے 19 دسمبر سے سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی. جس درجہ حرارت میں مزید کمی اور شدید یخ بستہ موسم کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 12 سے 16 دسمبر کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سرد ہوائیں اور برف باری متوقع ہیں۔چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان میں برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ناران، کاغان، استور، اسکردو، ہنزہ، چلاس اور غذر میں راستے بند ہونے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے تاہم بارش اور...
    واشنگٹن میں اس ہفتے امریکی ایوانِ نمائندگان کی فارن افیئرز سب کمیٹی برائے جنوبی و وسطی ایشیا کی سماعت میں یہ بات نمایاں رہی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل پاکستان کو ‘کلیدی علاقائی شراکت دار’ قرار دیتے آ رہے ہیں، جبکہ ان کی انتظامیہ بھارت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سماعت کے دوران ارکانِ کانگریس اور ماہرین نے واشنگٹن کی بھارت پالیسی پر سخت اختلافات کا اظہار کیا۔ گواہوں نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف، ویزا پابندیوں اور سیاسی بداعتمادی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو ‘سیاسی جمود’ کا شکار کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، دفتر خارجہ کنزرویٹو تھنک...
    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے، جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس او ای اصلاحاتی پروگرام پاکستان کے سرکاری اداروں میں کارپوریٹ گورننس اور کارکردگی سے متعلق دیرینہ مسائل کے...
    لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کر دی، ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا گھر بیٹھے آن لائن اندراج ہوسکے گا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا، تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، اسپیشل سیکرٹری ارشد بیگ بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائیگا، محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، چند ماہ میں منفرد ایپ تیار کر لی گئی جس سے سرٹیفیکیٹ بھی مل سکے گا۔  ذیشان رفیق نے کہا کہ یہ ایپ...
    گلگت: گلگت بلتستان کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 24 جنوری کوہونگے، صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کی سمری پر دستخط کردیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت اور سیکیورٹی کے لیے تمام اداروں میں مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی، انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے، گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہونگے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اور حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے 72 گھنٹے تک ایک درخت کو گلے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے یہ چیلنج نیری کے قصبے میں سرکاری احاطے میں موجود ایک قدیم اور مقامی درخت کے پاس انجام دیا، جہاں ہر لمحے متھونی کے ساتھ ان کے معاونین اور حامی موجود رہے، جو انہیں حوصلہ دیتے اور سہارا فراہم کرتے رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک موقع پر نیند کے غلبے میں متھونی لڑکھڑائی، مگر فوراً مدد کرنے والے ساتھیوں نے انہیں سنبھالا، اس کارنامے کی...
    اسلام آباد (نیوزدڈیسک) پاکستان میں معیاری تیل صاف کرنے کیلئے ریفائنریز اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ، آئی ایم ایف نے درآمدی مشینری پر ٹیکس چھوٹ کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے ، ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلئے 18 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی یہ تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18 فیصد ٹیکس سے پیٹرول 47 روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50 روپے فی...
    وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کو سزا سے آئین کی فتح ہوئی ہے اور یہ قانون کی سربلندی کا اعلان ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کو اپنی مرضی کے مطابق لیگل ٹیم کی اجازت دی گئی، انہوں نے اپنی پسند کے وکیل منتخب کیے، جنہوں نے 15 ماہ تک وکیلِ صفائی کی حیثیت سے قانونی پراسیس میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید پر جو 4 الزامات لگائے گئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہوئے اور انہیں 14 ماہ کی سزا بامشقت سنائی گئی ہے، یہ سزا ان الزامات پر دی جانے والی سزا کا فیز ون ہے۔...
    اسلام آباد کی جانب سے اس تشویش کے تناظر میں کہ عسکریت پسند افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان کے اندر حملے کر رہے ہیں. حال ہی میں ایک ہزار سے زائد افغان علما نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد بظاہر اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف عسکریت پسندی کو روکنا ہے۔سرکردہ افغان علما کی جانب سے منظور کردہ اس قرارداد میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔قرارداد میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ”اسلامی امارت کو ان کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے“۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے.عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کیلیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا. جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے.مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے.8 عرب اسلامی ممالک...
    نئیروبی، (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نئیروبی میں منعقد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی (UNEA-7) کے ساتویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ عالمی سطح کا فورم “ایک مضبوط اور لچکدار کرۂ ارض کے لیے پائیدار حل کی پیش رفت” کے عنوان کے تحت منعقد ہوا، جس میں 193 رکن ممالک کے نمائندوں کے علاوہ سول سوسائٹی، سائنس دانوں، ترقیاتی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عالمی ماحولیاتی پالیسیوں کی تشکیل، ترجیحات کے تعین اور بین الاقوامی ماحولیاتی قوانین کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ مندوبین نے موسمیاتی لچک، موافقت،...
    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔ عالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا...
    لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مملکت نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے حالیہ ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور اس پر حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا۔ نیدرلینڈز کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا ایک نیا خطرہ سر اٹھا رہا ہے، جس پر عالمی برادری افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ وہ ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران نے خطے میں جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔ ان کے مطابق سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کے امن وژن کی توثیق ہے جبکہ پاکستان آٹھ...
    — فائل فوٹو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان زیتون کا مرکز بننے کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں نیشنل اولیو گالا میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موسم اعلیٰ معیار کی زیتون کاشت کرنے کے لیے نہایت موزوں ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ زیتون کو اب ابھرتی ہوئی صنعت کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ زیتون سیکٹر سے ہزاروں کسانوں کو منافع بخش اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ روزگار میسر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں زیتون کی کاشت اور پروسیسنگ کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون سے خوردنی...
    ملک بھر کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے ملکی سلامتی، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عسکری قیادت سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسلام آباد کے  کنونشن سینٹر میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں علماء نے مذہبی ہم آہنگی، قومی وحدت اور امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم نکات بھی پیش کیے۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ قومی سیفٹی، قیادت کے باہمی اتحاد اور ریاستی اداروں کے مضبوط تعلق کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں۔ ’فوج سے یکجہتی دین اور آئین...
    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے...
    انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیت کے لیے 346 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ کپتان فرحان یوسف 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ احمد حسین 132 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان...
    این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے کامیابی کے ساتھ پاکستان کی پہلی ڈرائیورلیس گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو انجام دیا جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔  ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران گاڑی نے نید کیمپس کی سڑک پر ہموار انداز میں حرکت کی، جس نے موجودہ افراد کو حیران کر دیا۔ ڈرائیورلیس گاڑی پر کام ایک سال قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس، شعبہ کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ ایک برقی گاڑی کو روبوٹکس، میپنگ، سینسرز، کمپیوٹر وژن اور AI الگوردمز کی مدد سے خودکار گاڑی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں،...
    اسلام آباد: کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قومی علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  سربراہ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم نے کانفرنس سے خطاب میں پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی اور عسکری قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک جن جنگی حالات سے گزر رہا ہے اس میں سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت یکجا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت جس طریقے سے اکٹھے ہو کر چل رہے ہیں، یہی ہمارا آئین، دین اور ہماری شریعت ہے جس پر قوم کو شکر ادا کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا 2025 کو بین الاقوامی سال برائے امن قرار دینا خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ میں امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر سعودی عرب، قطر، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن اور ایران کے مشکور ہیں، غزہ میں امن کے لیے اپنی...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات کا پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، جنگ بندی کے لیے تعاون پر قطر، ترکیہ، سعودی عرب، یو اے ای اور ایران کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی...
    —فائل فوٹو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فضائی ای چالان کا آغاز کر دیا گیا، کراچی میں ڈرونز کے ذریعے 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کر دیے گئے۔ملکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرون سرویلنس کے ذریعے ای چالان کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اب ڈرونز کے ذریعے ای چالان ہوں گے۔ ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم کے ڈرونز نے صدر کے مختلف علاقوں میں خفیہ گشت کیا، غلط پارکنگ کرنے پر 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے کیے گئے۔ کراچی کے شہری ہوجائیں ہوشیار، اب ای چالان کیلئے روبوٹس تعینات ہونگےکراچی ٹریفک پولیس اب ای چالان جاری کرنے کے لیے روبوٹس تعینات کرے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے۔ عالمی برادری افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے زور ڈالے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی، ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی، مالیاتی شمولیت اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ترکمان قوم اور قیادت کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی مثال قرار دیا اور پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے...
    سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔ نورین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشتگردوں کی حمایت کے لیے بنائی...
    آل پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے افغانستان کے  تقریباً ایک ہزار علما، مشائخ اور مفکرین کی جانب سے افغان شہری افغانستان سے باہر کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا جنگ میں حصہ نہ لینے اور اپنے ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے سرگرم رہنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور پاکستان علما کونسل کی طرف سے اس کو خوش آئند قرار دیا جاتا ہے، لیکن اس کو عملی شکل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سےسر اٹھا رہا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف  نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غز ہ امن منصوبہ منظور ہوا،مشرق وسطی میں دیر پا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔   شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے ۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی  قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آج جمعہ کی صبح عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ کا...
    راولپنڈی:پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ’’واریئر-IX‘‘ جاری ہے، مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے مابین انٹرآپریبلٹی میں اضافہ اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دو ہفتے پر مشتمل مشق 28 نومبر کو شروع ہوئی اور جو 14 دسمبر کو مکمل ہوگی ۔ چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور اعلیٰ چینی عسکری حکام نے مشق کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی تقریب میں شریک تھے۔ شرکا کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مراحل پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے مختلف انسدادِ دہشت...
    کراچی: کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے،...
    اشک آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم نے ترکمانستان میں منعقدہ عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے عالمی برادری افغان حکومت کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالے۔ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ منصوبہ منظور ہوا
    کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔ کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک عسکری...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ’’پاک-یو کے ایجوکیشن گیٹ وے‘‘ کے اگلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔...
    تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ کائناتؑ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے لاہور میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہؑ وہ خوش نصیب ہستی ہیں، جنہیں تاجدارِ کائنات کی والہانہ محبت نصیب ہوئی، سیدہ کائناتؑ علم و عمل اور پاسداری شریعت میں بھی منفرد مقام رکھتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادت کی مناسبت سے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایک روح پرور تقریب کااہتمام کیا گیا۔جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی لخت جگر سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی سیرت پاک، کردار اور عظیم اوصاف پر روشنی ڈالی گئی۔ خواتین مقررین نے قرآن و حدیث کی روشنی میں سیدہ کائناتؑ کی عظمت،...
    کراچی(نیوز ڈیسک) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو سے ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑک پر رواں دواں ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، میپنگ اورسینسر/ویڑن اور اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔ ڈرائیور لیس کار تیار...
    گزشتہ روز ایک افغان صحافی کا ٹیکسٹ میسج آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے اور افغان علما نے ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ افغان میڈیا کے مطابق 34 صوبوں سے ایک ہزار علما کابل میں اکٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایک اعلامیہ/فتویٰ جاری کیا ہے جس کی شق نمبر 3 اور 4 کے مطابق افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف امارت اسلامیہ (افغان طالبان حکومت) کارروائی کرے گی جبکہ چونکہ امیر شرعی (یعنی مولانا ہبت اللہ) نے کسی افغان کو یہ اجازت نہیں...
    حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی فلم دھریندر کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے سبب فلم دھریندر کو بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پابندی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں بھی ایسی نوعیت کی فلموں پر خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک میں پابندی عائد کی گئی، تاہم دھریندر کی ٹیم نے اس کے باوجود پاکستان مخالف فلم اس خطے میں ریلیز کرنے کی اجازت طلب کی۔ تمام ممالک نے فلم کے متنازع موضوع کو بنیاد بنا کر فلم ریلیز کی منظوری نہیں دی۔ یہی وجہ ہے کہ...
    افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت خواتین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغان میڈیا ’’آماج نیوز‘‘ کے مطابق 56 ممالک نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو منظم امتیازی سلوک، بے توقیری اور بنیادی حقوق کی شدید پابندیوں کا سامنا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں خواتین کی تعلیم، ملازمت اور آزادانہ نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں، جبکہ لڑکیوں کی ثانوی اور اعلیٰ تعلیم پر چار سال سے مکمل پابندی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ برائے افغانستان جیورگیٹا گیگنن نے کہا کہ طالبان حکومت خواتین اور لڑکیوں کو عوامی زندگی کے تمام...
    ویب ڈیسک: برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات، پاک،عراق دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔  ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی   انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟ عراقی وزیر داخلہ...
     پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 011 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 877 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 574 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ 5 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی ہے۔ فلم میں اداکار اکشے کھنہ کی جانب سے نبھایا گیا کردار ’رحمان ڈکیت‘ خاص طور پر وائرل ہو رہا ہے۔ You made it viral! So now it’s here, Sher-E-Baloch's absolute 'Bang-er'! ???? Book your tickets. ???? – https://t.co/cXj3M5DFbc#Dhurandhar Blazing In Cinemas Now!@RanveerOfficial #AkshayeKhanna @duttsanjay @ActorMadhavan @rampalarjun #SaraArjun @bolbedibol @AdityaDharFilms… pic.twitter.com/TFzUJeLYBi — Jio Studios (@jiostudios) December 7, 2025 کردار کی انٹری، رقص اور پس منظر میں چلنے والا گانا انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر متعدد ریلز کی صورت میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فلم کے ہیرو رنویر سنگھ...
    امریکا کے بعد اب میکسیکو نے بھی بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے درآمد کیے جانے والے مخصوص سامان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو ان ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم کی حکومت پر واشنگٹن کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے، جبکہ مقامی کاروباری حلقے خبردار کر رہے ہیں کہ بلند ٹیرف کے باعث لاگت میں اضافہ ہوگا۔ نئے ٹیرف آٹو پارٹس، ہلکی گاڑیوں، کھلونوں، کپڑوں، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، فرنیچر، جوتوں، اسٹیل، گھریلو آلات، لیدر مصنوعات، ایلومینیم، کاغذ، ٹریلرز، شیشہ،...
    پاکستان طویل عرصے سے دنیا کے سامنے یہ مقدمہ رکھ رہا تھا کہ افغانستان سے مسلسل دہشتگردی کے واقعات ہورہے اور وہاں موجود طالبان حکومت ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے، تاہم جب تمام تر کوششوں کے باوجود حالات قابو میں نہ آئے تو پاکستان نے اپنے دفاع میں کارروائی شروع کی جس کے بعد افغانستان مذاکرات کرنے پر مجبور ہوا اور اب اس صورتحال میں گزشتہ روز ایک مثبت پیشرفت یہ ہوئی ایک ہزار علما پر مشتمل جرگے نے اعلان کیا کہ افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے اور چند ہی گھنٹوں بعد طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر...
    پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مشکلات برقرار ہیں، گرین شرٹس دوسرا میچ بھی نہ جیت سکے۔ ارجنٹائن نے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا، تاہم ارجنٹائن نے اہم لمحات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے دو گول کیے گئے مگر ٹیم فیصلہ کن لمحات میں فائدہ نہ اٹھا سکی۔ پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنا تیسرا میچ کل ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں قومی ٹیم کو پہلی فتح کے حصول کا چیلنج درپیش ہوگا۔
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی 28 نومبر سے 14 دسمبر 2025ء تک مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق Warrior-IX کر رہے ہیں۔ اس دو ہفتے کی مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سنٹر (NCTC) پبی میں معزز مہمانوں کے دن (DVD) کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ چین کے سینئر معززین بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے تقریب میں بطور مہمان...
        اسلام آباد (عترت جعفری) آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کے اجراء کے ساتھ پاکستان کے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ اور لیٹر اف انٹنٹ کی تفصیلات بھی جاری کر دی  ہیں ،پاکستانی حکام نے ائی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ اگر دسمبر میں بھی ریونیو کا شارٹ فال جاری رہا تو مزید ریونیو اقدامات کیے جائیں گے۔ اخراجات میں کمی کر دی جائے گی یا انہیں مکمل روک دیا جائے گا،بجلی کے سالانہ ٹیرف کی ری بیسنگ جون کی بجائے اب جنوری 26 میں کی جائے گی اس وقت چونکہ بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لیے ٹیرف میں اضافہ کا اثر صارفین کو اسان محسوس ہوگا،،دسمبر میں اعلی بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات...
    پاکستان میں بجلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے نرخ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی بڑی تعداد متبادل ذرائع توانائی، خصوصاً سولر سسٹمز، کی طرف تیزی سے رجوع کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں سولر انرجی سسٹمز کی مانگ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گھریلو صارفین سے لے کر تجارتی شعبے تک، زیادہ سے زیادہ لوگ نسبتاً کم لاگت اور طویل مدتی فائدہ دینے والی شمسی توانائی کی طرف تیزی سے رجوع کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں دستیاب سولر پینلز کی اقسام مقامی مارکیٹ میں اس وقت مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو(آن لائن) وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری نے سری لنکا کا یکجہتی دورہ کیا اور سائیکلون سے شدید متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مزید امدادی تعاون کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے 200 ٹن اضافی امدادی سامان سری لنکا بھجوایا جا رہا ہے، جو 13 دسمبر کو وہاں پہنچے گا۔ امدادی کھیپ میں ادویات کے علاوہ ضرورتِ زندگی کا ضروری سامان شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو فوری امداد کی ضرورت تھی، جس پر پاکستان نے بروقت تعاون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اشک آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان پہنچ گئے۔ ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، عالمی دن برائے غیر جانب داری اور ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانب داری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنماو¿ں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سوشل میڈیا پیٹ فارمز سے اپنے دفاتر پاکستان میں بنانے کا مطالبہ کیا جبکہ تعاون نہ کرنے پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے اس حوالے سے ملکی و غیر ملکی میڈیا سے منسلک صحافیوں کو بریفنگ دی۔طلال چودھری نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف ایکشن ہوگا، 24 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق باقاعدہ انتباہ جاری کیا تھا جس میں ان کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ انتباہ میں واضح کیا تھا کہ دہشتگرد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کوئی فرد ایسا نہ ہوگا جس کے آس پاس آگے پیچھے جاننے والوں میں ایسے نوجوان نہ ہوں جو ڈگری حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہوں اور آج کا دور یہ ہے کہ ڈگری کا مطلب نوکری نہیں۔۔۔ کہ ڈگری تو حاصل کر لی ہے لیکن نوکری کا کوئی آسرہ نہیں۔ 2023 کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 22 فی صد تک پہنچ چکی ہے، یہ تقریباً 15 سے 24 سال کی عمر کے دو کروڑ نوجوان افراد ہیں جو بے روزگار ہیں ان کے علاوہ لاکھوں نوجوان دنیا کے مختلف ممالک میں جا چکے ہیں وہ جن کے والدین ان کی کچھ مدد کرنے کی پوزیشن میں تھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) لعل مشائخ قبرستان، کی حدبندی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے مورخہ، 28 نومبر 2019 کو معزز اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل سکھر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کی نقل متعلقہ دفتر میں جمع کروائی گئی، جس میں لعل مشائخ قبرستان کی باقاعدہ حدبندی کروانے اور ممکنہ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق واضح ہدایات دی گئی تھیں۔بعد ازاں معزز ہائی کورٹ آف سندھ، بینچ سکھر نے مورخہ 26 ،2021 کو آئینی درخواست نمبر D-99/2020 اور D-1294/2016 میں قبرستانوں کے لیے یکساں نوعیت کے احکامات صادر کیے تھے کہ تمام قبرستانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(سٹاف رپورٹر)حیسکو کی آفیشل فیس بک پر چیف ایگزیکٹو حیسکو کی بجلی صارفین کو بجلی کی ترسیل کی فراہمی کی ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حیسکو ریجن میں کریہ کریہ بجلی کے قمقمے روشن ہیں جبکہ عملایہ ہے کہ حیدرآباد کا تاریخی نامور ، معروف گائوں وانکی وسی گذشتہ کئی ماہ سے بجلی سے محروم ہے ، بیمار ، بزرگ ، گھریلو خواتین ، شیر خوار بچے پلٹ پلٹ کر بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ، فی الفور وانکی وسی کی بجلی بحال کرکے صارفین بجلی کو سہولت فراہم کی جائے ۔ یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے ایک بیان میں کہی ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے خصوصی اجلاس منعقدہ زیر صدارت ملک بھر کے علماو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا مرکزی سیکریٹریٹ گلشن ظہور کراچی میں آئندہ 3سال کیلئے متفقہ طور پر پیر طریقت رہبر شریعت پیراختر رسول قادری کو مرکزی صدر،صوفی ملک فقیرشکیل قاسمی کومرکزی سیکرٹری جنرل جبکہ پروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو مشیر قانونی منتخب کیا گیا ہے،ملک بھر کے علماو مشائخ جن میں سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا،پیر زادہ ایم امین، پیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے‘صاحب اختیار کی پالیسی بانی پی آئی کو مائنس کرنا ہے، یہ ہمیشہ سے ایک ہی نسخہ آزماتے رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ان کا ایسی قوم سے واسطہ پڑا ہے جوعمران خان سے عشق کرتی ہے، ہمارے کارکن ڈرنے اور جھکنے والے نہیں۔وزیراعلیٰ نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں ؟ پرسوں بھی روکا ہے آج بھی،پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے کہا پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ ان کی رہائی کے لیے میں عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر رہی ہوں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا پاکستان میں مختلف مذاہب کے...
    اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی واضح تعلیمات کے مطابق ماں کا دودھ پلانا ایک دینی حکم اور قومی ذمہ داری ہے اور اسی بنیاد پر حکومت ایک ملک گیر تحریک شروع کرے گی تاکہ فارمولا دودھ کے غیر ضروری استعمال اور اس سے جڑی قابل تدارک نومولود اموات کا خاتمہ کیا جا سکے، وفاقی وزارت مذہبی امور اور یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ قومی مشاورتی اجلاس قرآنی تعلیمات اور ارشادات نبوی کی روشنی میں ماں کے دودھ کی اہمیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ایسے ہزاروں بچے اسہال، نمونیا اور غذائی قلت کے باعث جان سے جاتے ہیں کیونکہ انہیں بغیر...
    راولپنڈی‘ پشاور (جنرل رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم ہے اگر کسی معاملے پر انہیں سزا ہوئی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون دیتا ہے؟ سہیل آفریدی کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایوی ایشن، دفاعی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر تجارت جام کمال خان سے ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور ایرو سپیس، دفاعی پیداوار اور معدنیات...
    کراچی: سپر ہائی وے ایم-9 نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹنے کے واقعے نے ٹریفک کی روانی متاثر کر دی۔ حادثے کے نتیجے میں بڑی مقدار میں آئل سڑک پر پھیل گیا جس کے باعث دوطرفہ ٹریفک میں غیر معمولی سست روی پیدا ہوئی۔ موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے اقدامات شروع کیے۔ نوری آباد سے کراچی آنے والے مسافروں کو لمبی قطاروں اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بھاری مشینری کی مدد سے الٹا ہوا ٹینکر سیدھا کردیا گیا ہے جبکہ سڑک پر پھیلے آئل کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ پھسلن کم کرنے کے لیے ریسکیو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-01-18 تیونس (صباح نیوز)پاکستان اور تیونس نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اتفاق رائے تیونس میں پاکستان اور تیونس کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور میں ہوا۔ فریقین نے مشرق وسطیٰ، فلسطین اور شمالی افریقہ کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ مشاورت میں سیاسی تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی اور سیکورٹی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-01-14 اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خور یف نے کہاہے کہ پاک افغان تعلقات کی کشید گی پر روس کوتشویش ہے ،دونوں ممالک سفارتکاری کے ساتھ مسائل حل کریں،روس یورپ کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،اگر یورپ نے روس کے خلاف جارحیت کی توجدید اسلحے کے ساتھ انتہائی فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں،یوکرین کے ساتھ جنگ میں اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو روس فوجی کارروائیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرے گا،ہم یوکرین میں یورپ کے ساتھ لڑرہے ہیں اس لیے مذاکرت میں یوکرین شامل نہیں ہے،یوکرین میں شکست کھانے کے بعد یورپ روس کے یورپی مالیاتی اداروں میں پڑے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-01-3 کابل (مانیٹر نگ ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں جاری دراندازی روکنے کے سلسلے میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کابل میں افغان علما اور مذہبی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں عسکریت پسندی کیلیے سرحد عبور نہ کرنے پر زور دیا گیا۔ ذرائع نے تصدیقکی ہے کہ کابل میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں علما اور مشائخ کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق، اقدار اور شرعی نظام کا دفاع ہر فرد پر فرض ہے۔ اجلاس میں اسلامی امارت سے مطالبہ کیا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان کے رہبر کے حکم کی روشنی میں کسی کو بھی بیرون ملک عسکری سرگرمیوں کیلیے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ اجلاس میں اس فیصلے پر بھی زور دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایوی ایشن، دفاعی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر تجارت جام کمال خان سے ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور ایرو اسپیس، دفاعی پیداوار اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-29  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ دونوں فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی۔دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم آرڈر لکھوا رہے ہیں آپ کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-17 کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑانا چاہتا ہے۔  کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے بھارت کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ کی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-08-15 واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ ”ونٹرنیشنل ” تقریب کا انعقاد کیا گیا،”ونٹرنیشنل ” میں پاکستانی ثقافت کے دلکش رنگوں کی بھرپور نمائش کی گئی،بارہویں سالانہ ”ونٹرنیشنل” ایونٹ میں ستر کے لگ بھگ سفارتخانے شریک ہو ئے،امریکہ  سمیت مختلف اقوام کے نمائندگان کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی،پاکستانی بوتھ پر ملکی ثقافت، آرٹ، جواہرات اور روایتی کھانوں کی بہترین نمائش  کی گئی امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے  ”ونٹرنیشنل” تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،ہماری ثقافت اپنی دل انگیز خوبصورتی اور حیرت انگیز تنوع کی...
    یہ کہنا شائد غلط نہیں ہوگا کہ اگر افغان طالبان کو پاکستان کی اعانت حاصل نہ ہوتی تو طالبان کبھی افغانستان پر قبضہ نہیں کر سکتے تھے ۔ افغان طالبان دوسری بار افغانستان کے اقتدار پر قابض ہُوئے ہیں اور یہ قبضہ دونوں بار ہی پاکستان کی مدد اور توسط سے ہُوا ہے۔ افغانستان میں شروع ہُوئے نام نہاد جہادِ افغانستان میں جب پاکستان کی ایک غیر نمایندہ اور شخصی حکومت نے جی جان سے پاکستان کو جھونک دیا تھا اور افغان مہاجرین کو اپنے کندھوں پر سوار کر لیاتھا، تب بھی پاکستان میں اُٹھنے والی چند دانشمند آوازیں خبردار کررہی تھیں کہ یہ جہاد نہیں، فساد ہے ۔ مگر یہ آوازیں طاقتوروں اور فیصلہ سازوں کی طاقت کے سامنے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا، عسکری و سیاسی قیادت نے مل کر کام کیا اور ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑی معیشت دوبارہ پٹری پر آئی، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا؟ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے، علمائے کرام کو تفرقہ بازی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔  اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں، بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، انھوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)انڈونیشین قونصلیٹ کے اکنامک قونصل ڈاکٹر سفیان احمد نے انڈونیشیا اور پاکستان کی لیڈرشپ کے درمیان حال ہی میںدستخط کیے گئے مشترکہ اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم پیش رفت دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہی ہے کیونکہ اب دونوں ملک اپنے موجودہ تجارتی انتظامات کو ایک جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے سیپا میں تبدیل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔فی الحال دونوں ممالک ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کے تحت کام کر رہے ہیں جو تقریباً 300 ٹیرف لائنز پر مشتمل ہے تاہم سیپا اس دائرہ کار کو نمایاں طور پر وسیع کرے گا۔سیپا کے تحت شامل اشیاء کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رواں برس کے آغاز پر ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے کے لیے فراہم کیے جانے والے تعاون پر ترکمان قیادت اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ توسیعی سہولت پروگرام (سی ایف ایف)کے تحت دوسرے جائزے میں زیادہ تر اہداف پورے کرلیے گئے تاہم گورننس اور کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف بھی پورا نہیں ہوا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری حکومت کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پاکستان نےقرض پروگرام کے تحت دوسرے جائزے میں زیادہ تر اہداف پورے کر لیے ہیں تاہم گورننس اور کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی اور ایف بی آر کا خالص ٹیکس ہدف بھی حاصل ہونے سے رہ گیا ہے۔ رپورٹ میں...
    بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فٹ رہنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معاملات میں بڑی تبدیلی کرلی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ اب 4 گھنٹے کی نیند کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہے اور جسم تھکن کے باوجود بھی کام جاری رکھتا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا اور اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے...
    لاہور:(نیوزڈیسک)اچھرہ کے علاقے میں جیولری مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے بطور امانت رکھا ہوا 20 کلو سے زائد سونا مبینہ طور پر غائب کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اچھرہ کی جیولری مارکیٹ میں متعدد جیولرز نے شیخ وسیم اختر نامی تاجر کے پاس اپنا سونا امانتاً رکھوایا تھا لیکن شیخ وسیم کئی روز سے دکان پر نہیں آیا تو تاجروں نے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا۔ پولیس نے بتایا کہ دکانداروں کا الزام عائد کیا کہ لاکر کھولا گیا تو 20 کلو سے زائد سونا غائب نکلا اور غائب شدہ سونے کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے اور متاثرہ دکان دار نے بتایا کہ شیخ وسیم نامی تاجر 60 لاکھ کی کمیٹی بھی لے کر...
    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ 5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر...