2025-12-15@00:42:35 GMT
تلاش کی گنتی: 9282
«مطالبہ کیا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی خاتون کے شوہر کے بارے میں سات سال تک کوئی خبر نہ ملے تو وہ قانونی طور پر آزاد ہو جاتی ہے۔یہ ریمارکس جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں تشکیل پانے والے آئینی بینچ نے دئیے، جس میں جسٹس عبد المبین لاکھو بھی شامل تھے اور اس موقع پر ایک 14 سال سے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی گئی۔عدالت نے اس کیس میں لاپتا شہری کی اہلیہ کو طلب کیا اور کہا کہ درخواست گزار خود آکر واضح کرے کہ کیا وہ اتنے طویل عرصے کے بعد بھی درخواست کی پیروی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔درخواست گزار کے وکیل سید ندیم الحق...
کراچی: پاکستان کی معروف انٹرنیشنل کراٹے کھلاڑی اور سابق ایشین گیمز چیمپین سعدی شیخ نے 35ویں نیشنل گیمز میں بہترین مثال قائم کر دی، بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے سعدی شیخ نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد قومی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر جاری چیمپین شپ میں37 سالہ سعدی شیخ نے84-کلوگرام کے درجے میں پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد قومی مقابلوں کو خیرباد کہہ دیا۔ 2005 سے کراٹے میں ملک کی نمائندگی کرنے والے سعدی شیخ کا کہنا تھا کہ 20 برس کے دوران پاکستان کا ہر سطح پر پرچم بلند کیا،اب میری تمام تر توجہ انٹرنیشنل ایونٹس پر...
یورپی کمیشن نے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے کیونکہ کمپنی کی مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی سمریز سرچ نتائج کے ٹاپ پر ظاہر ہو رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کمیشن جانچ کرے گا کہ آیا گوگل نے ویب سائٹس کے مواد کو اپنی اے آئی خدمات کے لیے استعمال کیا اور کیا اس نے پبلشرز کو مناسب معاوضہ دیا یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جائے گا کہ یوٹیوب ویڈیوز کو کمپنی کے اے آئی سسٹمز کی تربیت کے لیے استعمال کیا گیا اور کیا مواد بنانے والوں کو اس سے...
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے تقریر، انتخاب اور اظہار رائے کی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی اور حکومت اس پر اصرار کرتی ہے تو یہ آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ "وندے ماترم" کے 150 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے رکن اسد الدین اویسی نے کہا کہ آئین، فکر اور مذہب کی مکمل آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کو کسی مذہب یا علامت سے جوڑنا آئین کے اصولوں کے خلاف ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھگوان...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سات سال شوہر کے بارے میں پتہ نا چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے۔ جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو 14 سال سے لاپتا شہری کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دائر کیس میں لاپتا شہری کی اہلیہ کو طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ درخواستگزار آکر بتائیں کہ کیا اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وہ درخواست کی پیروی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل سید ندیم الحق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عبد الرحمان کی کلفٹن میں دوپٹوں کی دکان تھی۔ 28 نومبر 2011 کو کاروباری ڈیل کے نام پر عبد...
نیشنل کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجہ بحال نہ کرنے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 27 اور 28 نومبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے کئی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔ مزید پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس خصوصی حیثیت کی بحالی پر مؤقف کی توثیق ورکنگ کمیٹی نے پہلی قرارداد میں واضح کیاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی عوام کی امنگوں اور وقار کا بنیادی تقاضا ہے۔ پارٹی نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ مکمل بحالی کے لیے اصولی...
فیفا نے کھلاڑیوں کی فلاح کو مقدم رکھتے ہوئے ہر ہاف کے 22ویں منٹ میں میچ روک کر پانی پینے کا وقفہ لازمی قرار دے دیا۔ اگلے سال کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو ہر ہاف میں 3 منٹ کا ہائیڈریشن بریک دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئیں؟ فیفا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کو بہتر طور پر محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے، خاص طور پر ایسے ماحول میں جہاں گرمی یا نمی کا اثر زیادہ ہو۔ کلَب ورلڈ کپ کے تجربات کے بعد فیصلہ اس سال امریکا میں...
-- فوٹو: اسکرین گریب/جیو پاکستان نے سمندروں کو امن اور مشترکہ خوشحالی کے خطّے قرار دے دیا۔پاکستان نے اقوامِ متحدہ پر سمندر سے متعلق قانون کے دفاع پر بھی زور دیا ہے۔ سمندروں پر بالادستی قائم کرنے یا ساحلی ریاستوں کے حقوق کمزور کرنے کی کوششوں پر اظہار تشویش کیا۔ سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستانپاکستان نے آنے والی نسلوں کے لیے سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں کیا۔ پاکستانی مشن کے فرسٹ سیکریٹری ذوالفقار علی نے جنرل اسمبلی...
بھارتی وزیرِ دفاع کا سندھ کو بھارت میں ضم کرنے کا بیان اور اس کے بعد بھارتی وزیرِ خارجہ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات، نہ صرف بھارت کی پاکستان کے بارے میں ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ بھارت کس حد تک اپنی داخلی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستان دشمنی پر انحصار کرتا ہے۔ مئی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں واضح ناکامی کے بعد سے بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ مسلسل نمایاں رہی ہے اور اس معاندانہ رویے میں وہ افغان طالبان جیسی رجعت پسند قوتوں کی پشت پناہی سے بھی دریغ نہیں کر رہی۔ داخلی سیاست اور پاکستان مخالف بیانیہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت اعلیٰ...
افغان طالبان حکومت اور ایران کے درمیان دریائے ہلمند کے پانی پر تنازعہ شدت اختیار کرتا نظر آرہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایما پر افغان طالبان کی کارروائیوں سے پورا خطہ کس طرح متاثر ہو رہا ہے؟ نومبر 2025 میں ایران نے اعتراض کیا کہ گزشتہ برس دریائے ہلمند پر دونوں ملکوں کے مابین 1973 کے معاہدے کے خلاف صرف تقریباً 16 فیصد یعنی معاہدہ کردہ پانی کا بہت کم حصہ پانی ملا جو ناقابل قبول ہے۔ اس موقعے پر ایرانی دفترِ خارجہ نے مشترکہ تکنیکی کمیٹی بنانے کی بھی بات کی۔ اس پر افغان طالبان حکومت نے اپنے ردعمل میں دعویٰ کیا کہ پانی کی کمی خشک سالی اور پانی کی قدرتی کمی کی وجہ سے ہے، اور وہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔ انہیں21 توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔ صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے2 روزہ قیام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے ’’واش ‘‘پروگرام کے تحت ناظم آباد گول مارکیٹ میں 72ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے ٹاؤن چیئرمین ناظم آبادمظفر خان کے ہمراہ کیا ۔ اس موقع پر قیم جماعت اسلامی ضلع وسطی سہیل زیدی، ڈائریکٹر واش پروگرام سید گوہر الاسلام اور یوسی چیئرمین شمسی بھی موجود تھے۔منصوبہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے بھرپور تعاون سے تکمیل کو پہنچا ۔ اس موقع پر منیجر واش پروگرام سعد اکبر،معززین علاقہ ،تاجر برادری اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے ’’واش ‘‘پروگرام کے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، انہیں کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے، اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو...
سٹی 42: عمر بڑ ھ گئی ملازمتیں نہ مل سکی،سندھ سرکار نے سرکاری ملازمت کیلئے بڑا فیصلہ کردیا عمر کی حد میں مزید پانچ اور دو سالوں کی رعایت دے دی ،سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا نوٹی فکیشن سیکشن افسر ٹو ندیم احمد کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔آئی بی اے سکھر کے ذریعے بھرتیوں کے عمر کی حد 33 برس مقرر کردی ۔عمر کی حد میں 28 سال سے بڑھا کر 33 سال کردی گئی ۔عمر کی حد میں پانچ سالوں کی رعایت دے دی گئی ۔سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کیلئے عمر کی حد میں دو سالوں کی رعایت دی...
تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی اپنے حریفوں کی جانب سے سامنے آنے والے پریشر کے سبب اپنا جدید اے آئی ماڈل متعین کردہ وقت سے پہلے لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی جی پی ٹی-5.2 کی رُونمائی اس ہفتے کر دے گی۔ واضح رہے گزشتہ ماہ گوگل جیمینائی 3 کی لانچ کے بعد اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن نے ’ریڈ کوڈ‘ صورتحال کا اعلان کیا تھا۔ گوگل کا تازہ ترین اے آئی ماڈل متعدد آزمائشوں میں چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ جیمینائی 3 انسانیت کے آخری امتحان (ایک ایسا...
ہر سال ثقافتی دن ہوتا ہے، ایف آئی آر کاٹنے والا جاہل ہے، شاہراہ فیصل جلاؤ گھیراؤ کیس میں جج کے ریمارکس
انسدد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے شاہراہ فیصل سے جلاؤ گھیراؤ اور ملک مخالف نعروں کے الزام میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہراہ فیصل پر جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ بلوہ، نجی وہ سرکاری املاک کو جلانے، توڑ پھوڑ اور ریاست مخالف نعروں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ تفتیشی افسر نہیں ہے کٹھ پتلی ہے جو کہا جائے گا وہ ہی کرے گا، سندھی ٹوپی اجرک کلچر ڈے تھا، وہ ریمانڈ پیپر پر لکھتے ہوئے شرم آتی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے 12 ملزمان شہروز، سلمان، شمن علی، ارشاد، زبیر...
اسرائیلی افواج نے پیر کے روز غزہ کی مختلف علاقوں میں نئی گولہ باری، دھماکے اور فائرنگ کی جو امریکی ثالثی والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی عینی شاہدین اور غزہ کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی رفاہ میں رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کیا اور شہر کے مشرق میں فائرنگ کی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوج نے خان یونس کے مشرق میں توپ خانے اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے۔ یہ جنگ بندی معاہدہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا جس نے اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیل کی غزہ...
جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اسلام آباد کی فضاؤں نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر کے چھ جنگی طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کا گھیراؤ کرتے ہوئے روایتی فضائی سلامی پیش کی، جو دونوں ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی علامت قرار دی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بذاتِ خود وفد کے ہمراہ مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ اسکول کے بچوں نے روایتی گرمجوشی کے ساتھ پھول پیش کیے۔ استقبال کا یہ شاندار منظر پاکستان اور انڈونیشیا کے برادرانہ...
فوٹو: پی ٹی وی پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔انڈونیشی صدر پرابوووسبیانتو کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں فضائی سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔پرتپاک اور منفرد استقبال پر انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ، پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاکستان کی فضا...
سٹی42: برادر ملک انڈونیشیا کے صدر پرابوو و سوبیانتو (Prabowo Subianto) پاکستان کے دورہ کے لئے آئے تو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کے طیارے کو پاکستان ائیر فورس کے مایہِ ناز جے ایف17 تھنڈر طیاروں نے سلامی پیش کی۔صدر پرابووو سوبیانتو نے 20 اکتوبر 2024 کو انڈونیشیا کے صدر بنے تھے، اور یہ ان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے وہ انڈونیشیا کے وزیر دفاع کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آج (8 دسمبر 2025) کو صدر پرابوو وسوبیانتو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ صدر کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود مین داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے سکواڈرن نے ان کا پرتپاک استقبال...
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کا صدر پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں نے انڈونیشیا کے صدر کا شاندار استقبال کیا اور انہیں فضائی سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدرکا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔ پرتپاک اور منفرد استقبال پر انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ ، پاکستانی قیادت اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے...
کراچی (نیوزڈیسک) گلشن اقبال کے علاقے بلال ون میں فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے لرزہ خیز واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کے بھائی اسلم کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلم نے اقبال کے بیٹے کی شادی اور اس کی نوکری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ واقعہ تاحال پراسرار ہے...
گوگل نے اپنی سالانہ ’ایئر ان سرچ 2025‘ رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین نے اس سال سب سے زیادہ کن موضوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی کرکٹ سرچ رجحانات پر غالب رہا جبکہ تفریح میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے۔ لوگ مصنوعی ذہانت (یا اے آئی) کے نئے ٹولز کے بارے میں بھی بڑی تعداد میں معلومات تلاش کرتے رہے۔ لوگوں نے نئے کھانے پکانا، پیسے کی سرمایہ کاری، انشورنس، وکیل ڈھونڈنے اور امتحانی نتائج کے حوالے سے بھی بے شمار سرچز کیں۔ کھیل پاکستانیوں نے کھیلوں میں ایک بار پھر ثابت...
بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ سن 2050 تک عالمی فضائی سفر 12.4 ارب مسافروں کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ یہ انکشاف عالمی شہری ہوا بازی کے دن کے موقع پر آئندہ پچیس برسوں کے لیے ادارے کی اسٹریٹجک پلان کے اجرا کے دوران کیا گیا۔ آئی سی اے او نے خبردار کیا ہے کہ خودکار طیاروں کی نئی اقسام جلد فضائی سروس میں شامل ہونے والی ہیں، جنہیں پہلے سے پیچیدہ فضائی نظام میں محفوظ طریقے سے ضم کرنے کے لیے نئے انتظامی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ ادارے کے مطابق بڑھتے ہوئے فضائی ٹریفک کے ساتھ سکیورٹی، سیفٹی اور سائبر سکیورٹی سے متعلق نئے چیلنجز جنم لے رہے ہیں...
بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ سن 2050 تک عالمی فضائی سفر 12.4 ارب مسافروں کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ یہ انکشاف عالمی شہری ہوا بازی کے دن کے موقع پر آئندہ پچیس برسوں کے لیے ادارے کی اسٹریٹجک پلان کے اجرا کے دوران کیا گیا۔ آئی سی اے او نے خبردار کیا ہے کہ خودکار طیاروں کی نئی اقسام جلد فضائی سروس میں شامل ہونے والی ہیں، جنہیں پہلے سے پیچیدہ فضائی نظام میں محفوظ طریقے سے ضم کرنے کے لیے نئے انتظامی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ ادارے کے مطابق بڑھتے ہوئے فضائی ٹریفک کے ساتھ سکیورٹی، سیفٹی اور سائبر سکیورٹی سے متعلق نئے چیلنجز جنم لے رہے...
صدر آصف علی زرداری نے سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔ یاد رہے کہ سعودی شاہی دیوان نے 6 دسمبر کو شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے 60 سال کی عمر میں محبت کے تجربے پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ اداکار کے مطابق انہیں توقع نہیں تھی کہ وہ دوبارہ کسی کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔ عامر نے بتایا کہ ’سچ کہوں تو میں اس مقام پر پہنچ چکا تھا جہاں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھے کوئی ایسا فرد نہ مل سکے جو میری شریک حیات بن سکے۔ میں اس کی توقع نہیں کر رہا تھا‘۔ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت سکون اور استحکام لاتی ہیں۔ وہ واقعی ایک شاندار انسان ہیں، اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں ان سے ملا‘۔ یہ...
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 8 دسمبر بروز پیر بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، کربلا رجوعہ سادات، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر سیاسی قائدین نے سید حسن مرتضیٰ کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 8 دسمبر بروز پیر بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، کربلا رجوعہ سادات، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور دیگر سیاسی قائدین نے سید حسن مرتضیٰ کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
مریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان نے کہا کہ امریکی اسلحے نے ٹی ٹی پی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کیا، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے امریکی ساختہ 63 اقسام کا اسلحہ ٹی ٹی پی سے ضبط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں چھوڑا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سپیشل انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نوء افغانستان کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان مخالف کارروائیوں میں استعمال کر رہی ہے۔ امریکی اسلحے سے ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کی تقویت ملی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے نے...
پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، را کے دہشتگردوں سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد سے دہشتگرد دانش اور بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان...
بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شویتامبری بھٹ کو راجستھان میں درج ایک بڑے مالیاتی دھوکہ دہی کے مقدمے میں گزشتہ روز ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے فلمساز اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر عدالت سے 9 دسمبر تک کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ مقدمے کے مطابق وکرم بھٹ، ان کی اہلیہ اور 6 دیگر افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اُدے پور کے ڈاکٹر، انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی اجے مردیا کو تقریباً 30 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈاکٹر مردیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ان کی مرحومہ...
بھاری ٹریفک جرمانوں اور نئے ٹریفک آرڈیننس 2025 کے خلاف پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی آج لاہور سمیت پورے پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال کر رہی ہے۔ ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، منی بسز، لوڈرز، رکشے، انٹرا سٹی، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔ بس اڈے خالی پڑے ہیں، مسافر پریشان ہیں، طلبہ اسکول نہیں جا سکے جبکہ سامان کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھاری جرمانے قبول نہیں، ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا لاہور کے لاری اڈے، بادامی باغ اور دیگر ٹرمینلز پر گاڑیاں کھڑی ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے بینرز لگا کر پیغام دیا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پہیے نہیں چلیں گے۔ راولپنڈی،...
ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) نے سردیوں میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ ایس این جی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں تعطل آتا ہے۔ تاہم، اس بار سسٹم میں گیس کی وافر مقدار ہونے کی وجہ سے سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستان کیلئے نئی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف کا اہم اجلاس آج ہوگا پاکستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ...
اسلام ٹائمز: نیویارک شہر کی انتظامیہ جو ہمیشہ صیہونیوں پر مشتمل رہی اور گذشتہ 70 سالوں سے ہر انتخابی امیدوار کو اس شہر میں ووٹ لینے کیلئے صیہونیوں کی بیعت کرنا پڑتی ہے۔ 3 نومبر کو پاپولر ووٹوں اور ووٹوں کے ایک بڑے مارجن سے ایک ایسا شخص نیویارک کا مئیر بننے میں کامیاب ہوا، جس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ "میں امام حسینؓ کا پیروکار ہوں" اور یہ بھی کہا تھا کہ "اگر اسرائیلی وزیراعظم یہاں آئے تو میں اسے گرفتار کرلوں گا۔" الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم کے دوران انہوں نے شہر کی دہائیوں پرانی روایت کے مطابق نہ صرف اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہیں اٹھایا بلکہ فلسطین کے دفاع کو...
دوحہ فورم 2025ء کے پہلے روز ہونیوالے ایک اجلاس سے خطاب میں شام کے عبوری صدر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ پر حملے کے بعد اپنی سفاکیت کی وجوہات دیگر ممالک پر ڈال رہا ہے۔ احمد الشرع نے واضح کیا کہ اسرائیل نے 8 دسمبر 2024ء کے بعد سے آج تک شام پر ایک ہزار سے زائد فضائی حملے اور 400 سے زیادہ زمینی عسکری دراندازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ احمد الشرع نے اسرائیل کی سرحدی پالیسی شام کیلئے خطرناک قرار دے دی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے دوحہ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اسرائیل کے ساتھ 1974ء کے معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے،...
پاکستان کے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا، جہاں فضائی کوالٹی انڈیکس (AQI) 211 تک ریکارڈ کیا گیا۔ یہ سطح غیر صحت مند کے زمرہ میں آتی ہے، جو حساس افراد جیسے بچے، بوڑھے اور دمہ کے مریضوں کے لیے فوری صحت کے خطرات پیدا کررہی ہے۔ لاہور سمیت پورے پنجاب میں پچھلے کچھ برسوں میں اسموگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، اس اسموگ کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کا توڑ، ذہین طالبعلموں کے باکمال تخلیقی پروجیکٹس ماہرین ماحولیات کا مؤقف ہے کہ لاہور کا اسموگ بحران صرف موسم سرما کی پیداوار نہیں بلکہ صنعتی...
موثر اقدامات سے لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ٹو راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریور ٹریننگ ورکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈا پیکج 16ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پر اجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین، سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے سائیٹ پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قلات میں 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر لاہور سمیت فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ننکانہ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، نارووال اور پاکپتن میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ صوبے بھر میں نکالی جانے والی ان ریلیوں اور احتجاجی اجتماعات کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی رہنماؤں نے کی، جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شرکاء نے ہاتھوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے متعارف کردہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف بینرز، کتبے اور پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے اور مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمدقاسم جمال نے نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری شاکرمحمود صدیقی کے ساتھ عوامی مرکز ای او بی آئی دفتر میں ای او بی آئی کے آفیسر عرفان احمد کی جانب سے ہتک آمیزناروارویہ اختیار کیے جانے اور گارڈکے ذریعے مزدور رہنما کو دفتر سے نکالے جانے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت اوراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی خالص محنت کشوں کے فنڈ پر چلنے والا ادارہ ہے۔ اس ادارے میں مزدور دشمن افرادکی تعیناتی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے۔ حکومت فوری طور پرواقعہ کی انکوائری کرے اورمزدور دشمن ای او بی آئی اہلکارعرفان احمد کو ملازمت سے برطرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی یوم فشریز (World Fisheries Day) کے موقع پر ماہی گیر اتحاد ورکرز یونین گوادرکے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال گوادرمیں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کے ماہی گیروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ یو این ڈی پی کے نمائندہ ثناء دورانی، میرین فشریز کے ڈائریکٹر احمد ندیم، نیشنل پارٹی کے رہنما میر اشرف حسین، جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم، آر سی ڈی سی کے ناصر رحیم سہرابی، جیوز کے سربراہ کے بی فراق، سماجی رہنما کہدہ پرویز، ماں جی ٹرسٹ کے شاہ جی، ماہی گیر رہنما اکبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کوئٹہ کی اقبال انٹرنیشنل کانفرنس ذاتی طور پر میرے لیے بھی خوش گوار ثابت ہوئی۔ میری ملاقات ایک ایسی شخصیت سے ہوئی جس سے میری بچپن کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ میرے پرائمری اور ہائی اسکول کے زمانے میں سرگودھا کے در و دیوار پر ایک پوسٹر کثرت سے دکھائی دیا کرتا تھا۔ پرانا ہو جاتا تو اسے تازہ کر دیا جاتا، یعنی اسی مضمون کا ایک اور پوسٹر بہار دکھاتا۔ مختلف تہذیبی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والے پوسٹر پر نک سک سے درست وردی میں ملبوس ایک چاک و چوبند شخص سلامی دیتا ہوا دکھائی دیتا۔تصویر والے چاک و چوبند شخص کا نام تھا کیپٹن ہارون الرشید تبسم۔ یہ کپتان ترقی کرتے کرتے میجر اور کرنل بھی بنا ہو...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں، سندھ کلچر ڈے نے پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا۔ جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ اور سچل سرمستؒ جیسے روحانی شاعر پیدا ہوئے، ان بزرگوں کا پیغام محبت، اخوت اور برداشت آج بھی ہمیں یکجہتی اور ہمدردی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ سندھ کی وراثت اجراک، ٹوپی، موسیقی، ادب اور لوک روایتوں میں جھلکتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ثابت قدمی، ترقی پسند سوچ اور پاکستان کے...
—تصویر بشکریہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم فیس بک اکاؤنٹ صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ جاپان کی اسمبلی میں کرسیاں چلتی ہیں لیکن اداروں پر حملے نہیں ہوتے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی طاقت کا سرچشمہ ملک کے عوام ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی لڑائی بھارت کے ساتھ ہے، جو ہم نے سبق سکھایا سب نے دیکھا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہم نے بھارت کے خلاف فتح حاصل کی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں خون ریزی کی جا رہی ہے، ملک اس وقت حالتِ جنگ میں ہے، پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا...
کراچی: گلشن اقبال میں حرمین رائل ریزیڈنسی کے ایک فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع گھر میں موجود جاں بحق ہونے والی خاتون کے بیٹے نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس، کرائم سین یونٹ اور متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق لاشوں اور ایک متاثرہ شخص کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا، 19 سالہ ثمرین اور 30 سالہ یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں یاسین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔ ایس ایس پی ضلع شرقی زبیر نذیر شیخ کے...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی اپنے رہنما کو پاکستان سے بڑا نہیں سمجھا، اور اسی اصول کے تحت غیر ذمہ دارانہ رویے سے لاتعلقی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے قائد کو ملک سے بڑا سمجھتی ہے تو انہیں جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات کہیں پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کے امکانات کو تقویت نہ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوچنے کی ضرورت...
حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن
حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر پنجاب حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفر گڑھ، چنیوٹ، بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال قوم کے سامنے ہے، 78 سال سے لوگ...
ملک میں قومی سلامتی اور اہم ریاستی اداروں کے ڈیٹا و حساس معلومات کے تحفظ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت نے سائبر سیکیورٹی پالیسی 2021 پر نظرثانی اور ملکی سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل کے دوران عالمی معیار کے مطابق کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے دور میں سائبر حملوں اور ڈیٹا چوری کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور اس کے لیے ایک نیا سائبر سیکیورٹی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ کو بہتر بنانا...
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اتوار کو اعلان کیا کہ پاکستان یکم جنوری سے اضافی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بین الاقوامی مارکیٹ میں بیچنا شروع کر دے گا۔ یہ بیان انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دیا۔ وزیر نے بتایا کہ چند ماہ قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستان اضافی ایل این جی کے کارگوز بیچنے کے طریقے تلاش کر رہا تھا، کیونکہ گیس کی زیادہ فراہمی کے باعث مقامی صارفین کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان قطر اور اطالوی کمپنی اینی سے گیس درآمد کر رہا تھا، لیکن درآمد شدہ گیس کی فراہمی میں اضافہ ہونے کے سبب اس ایندھن...
ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہاکہ فوج کی قیادت پر ان کا اور تنظیم کا مکمل اعتماد ہے، اور یہ رائے ان کی ذاتی اور تنظیمی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، ایم کیو ایم انہوں نے کہاکہ سوسائٹی ایک سیاسی جماعت کے ریاستی اداروں سے متعلق رویے پر گہری تشویش رکھتی ہے اور اس جماعت کے خلاف پابندی سمیت سخت اقدامات...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے، ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہو گئے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کا انعقاد کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نہ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، کہا جاتا ہے خیبر...
مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی اداروں نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون مکمل طور پر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج نے اہم اداروں پر دوبارہ اپنی رٹ قائم کرلی ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والا گروہ انتہائی محدود تعداد میں ہے، جو صرف سرکاری ٹیلی وژن پر قابو پا سکا تھا، جبکہ مجموعی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ اس سے قبل ایک فوجی گروہ سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے، سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل کردی...
فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، مصطفیٰ کمال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کر کے آپ کے کرتوتوں کو بتا...
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین سے چار صوبے بنائے جائیں، اسی طرح سندھ کے بھی صوبے بنائے جائیں۔ صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی تعداد بڑھانے سے کسی کا نقصان نہیں ہوگا، بلکہ عوام کو سہولت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو وسطی، جنوبی اور شمالی حصوں کی بنیاد پر نئے صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے، کیونکہ عوام کو دور دراز شہروں میں جانا پڑتا ہے جس سے مشکلات بڑھتی ہیں۔ لوگوں کی عزتیں اچھالنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب انہوں نے سندھ...
جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ فارس نیوز کے مطابق، جنوبی افریقہ کے وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا کہ فلسطینیوں کے لیے 90 دن کے ویزے کی معافی کو منسوخ کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس منصوبے کا اسرائیل نے غلط استعمال کیا۔ راشاتودی کے مطابق، اس بیان میں کہا...
26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلا کنونشن طلب کی ہے جس کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ بار کے جاوید اقبال اڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینیٹر حامد خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ شریک ہوئے۔ سیکریٹری کراچی بار ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سے جو پورے ملک میں انگاری لگ گئی ہے یہ ڈی چوک جائے گی۔ یہ جنگ جو آپ نے شروع کی ہے اس جنگ کے خلاف ہیں ہم۔ انہوں نے کہا کہ آج چولستان میں ایک تحریک شروع ہو رہی ہے۔ اگر آپ...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: افغانستان پاکستان مذاکرات۔۔۔۔ تازہ ترین صورت حال مہمان تجزیہ نگار: محترمہ ڈاکٹر عائشہ طلعت صاحبہ میزبان: سیدانجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو ممکنہ سوالات پاکستان افغانستان مذاکرات کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ دونوں ممالک کو مذاکرات آگے بڑھانے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟ ایران اور سعودی عرب نے ثالثی کی پیشکش کی اس سے پہلے قطر اور ترکی نے بھی کردار ادا کیا...
کراچی: ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ موت کا کنواں بن چکی ہے، یونیورسٹی روڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے کہا کہ ہمیں اختیارات بھی نہیں دیتے اور ذمہ داری بھی نہیں لیتے، یونیورسٹی روڈ کے ایم سی کے ماتحت ہے، ذمہ داری بھی انکی ہے، ریڈ لائن کا معاہدہ بھی کے ایم سی نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے 20 ارب روپے سے زائد وصول کیے، کے ایم سی نے بجلی بل کی مد میں 4 ارب روپے میونسپل ٹیکس وصول کیا۔ ڈاکٹر فواد نے کہا کہ اربوں لینے کے باوجود گٹر کے ڈھکن لگانے کے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔ مزید :
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال نومبر کے ماہ میں شہر کی فضا 42 فیصد بہتر رہی۔ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ نومبر 2025 کے 30 میں سے 23 دن ایسے تھے جن میں پچھلے سال کی نسبت ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں واضح بہتری دیکھی گئی۔ گزشتہ سال نومبر 2024 میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 453 تھا، جبکہ رواں سال نومبر 2025 میں یہ کم ہو کر 261 تک آگیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسموگ کی شدت میں واقعی کمی ہوگئی؟ حکومتِ پنجاب کے مطابق مریم نواز شریف کی حکومت...
شام کے صدر احمد الشرع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا کر غزہ میں ہونے والی ’خوفناک قتلِ عام‘ سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوحہ فورم میں سی این این کی کرسچیان امان پور کو دیے گئے انٹرویو میں شامی صدر کا مؤقف تھا کہ اسرائیلی قیادت ’سیکیورٹی خدشات‘ کو جواز بنا کر خطے میں عسکری کارروائیاں پھیلا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شام میں انتخابی عمل کا اعلان، عبوری پارلیمنٹ کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام 7 اکتوبر کے واقعے کو بنیاد بنا کر ہر قسم کی جارحانہ پالیسی کو تقویت دیتے ہوئے بحرانوں کو دوسرے ملکوں کی جانب برآمد کرر ہےہیں۔ ’اسرائیل ایک ایسی...
اسلام ٹائمز: جنوبی یمن نامی ایک ملک یمن میں 27 سال سے موجود ہے۔ جنوبی یمن 1967ء میں برطانوی اثر و رسوخ کے خاتمے کے بعد "پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک آف یمن" کے نام سے قائم ہوا تھا اور اسے عرب دنیا کی واحد مارکسی حکومت سمجھا جاتا تھا۔ اسے برسوں سے ملک کے اندرونی بحرانوں، دھڑے بندیوں اور شمالی یمن کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا سامنا رہا۔ بین الاقوامی تبدیلیوں اور سوویت یونین کے انہدام کے بعد، دونوں یمنوں نے 1990ء میں اتحاد کا عمل شروع کیا اور ایک سرکاری معاہدے پر دستخط کے ساتھ، "جمہوریہ یمن" کا قیام عمل میں آیا۔ تاہم، سیاسی کشیدگی جاری رہی اور 1994ء میں خانہ جنگی کا باعث بنی، لیکن شمال جیت گیا اور...
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں یونیورسٹی کے طلباء نے مسلسل غیر یقینی صورتحال کے خلاف کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی طلباء نے پہلے اور پانچویں سمسٹر سے متعلق حالیہ تعلیمی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے سے ان کی تعلیم میں خلل پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے...
پاک افغان تعلقات کب تک معمول پر آ سکتے ہیں، اور عالمی سطح پر افغانستان مخالف دباؤ کیا شکل اختیار کر سکتا ہے؟
تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات کی بہتری کے اِمکانات بہت محدود ہیں لیکن افغان طالبان رجیم عالمی ردعمل کا شکار ہو سکتی ہے جس سے افغان عوام کی زندگیاں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو مشکل حالات میں سہارا دیا لیکن طالبان رجیم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی خراب کر لیے جن کا فوری طور پر حل مشکل نظر آتا ہے۔ ایک روز قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن سرحد پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بعض خبروں کے مطابق افغانستان میں ان حملوں سے جانی نقصان ہوا ہے جبکہ پاکستان کے سرحدی گاؤں میں 3 لوگ زخمی ہوئے۔ مزید پڑھیں: افغانستان اور...
کراچی (سٹاف رپورٹر) رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 ء کے بارھویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ اس مشق کا مقصد بحری سکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بحری مشق ثمر الطیب 2025ء، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ پاک بحریہ اور رائل...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے دعویٰ کیا ہے کہ میونسپل اور واٹرکارپوریشن نے اربوں روپے وصول کرلیے مگر ان کے پاس گٹر کے ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ واٹرکارپوریشن نے 20 ارب جبکہ کے ایم سی نے بلوں میں چار ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے اس کے باوجود ان کے پاس گٹر کا ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اختیارات دیتے ہیں اور نہ ہی وسائل، گلشن اقبال ٹاؤن نے کروڑوں روپے سیوریج اور گٹر کے ڈھکن ڈھکنے پر خرچ کیے ہیں۔ ڈاکٹر فواد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ جو کے ایم...
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر سیکریٹری اختر احمد نے صحافیوں کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ انتخابی شیڈول کب جاری کیا جائے۔ مزید پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم انتخابی تیاریوں پر اجلاس کررہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک شیڈول کے اعلان کے لیے درست دن کا فیصلہ نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ عبوری حکومت اس سے قبل اعلان...
خط میں زور دیا ہے کہ یورپی یونین بین الاقوامی قانون کے تحت مؤقف اختیار کریں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی میں شراکت داری ختم کریں، خط میں ارکانِ پارلیمنٹ نے کایا کالاس سے اپیل کی کہ یورپی یونین اور اسرائیل ایسوسی ایشن کے معاہدوں کو معطل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اسرائیل جارحیت سے دور رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ 789 دن کی نسل کشی اور 58 سال کی غیر قانونی قبضے کے بعد ضروری ہے کہ یورپی پارلیمنٹ واضح پیغام دے کہ یورپ...
ذرائع نے وضاحت کی کہ کمانڈوز نے محدود اور طے شدہ اہداف کے تحت سدّ العظیم کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان کے مطابق یہ آپریشن انتہائی دقیق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تاکہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کو مستحکم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے ہمسایہ ملک عراق کے سکیورٹی ذرائع نے شمالی دیالی میں نئے سیکیورٹی آپریشن کے آغاز کی اطلاع دی ہے، جس کا مقصد دہشتگرد عناصر کے خفیہ اور سوئے ہوئے نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔ تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق ایک عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ دیالی صوبے کے انتہائی شمالی حصے میں واقع...
بھارتی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ تجارت پر مرکوز ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں ہندوستان کا نقطہ نظر پوری طرح سے قومی مفادات پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور روس شراکت داری گزشتہ 70 سے 80 برسوں میں سب سے زیادہ مستحکم اور اہم تعلقات میں سے ایک رہی ہے اور صدر ولادیمیر پوتن کے نئی دہلی کے دورے کا مقصد اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ اس تعلقات کو نئی وضاحت کرنا تھا۔ ایس جے شنکر نے اس خیال سے اتفاق نہیں کیا کہ پوتن کا دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لئے جاری مذاکرات کو...
پاکستان کی او لیول کی طالبہ زینب نواز نے کوئینز کامن ویلتھ انٹرنیشنل مقابلہ مضمون نویسی 2025 کی سینئر کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیت کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔ سینئر کیٹیگری میں کامن ویلتھ کے 56 رکن ممالک سے 53,434 طلباء و طالبات نے اس مقابلے میں شرکت کی تھی ۔ کوئینز کامن ویلتھ مقابلہ مضمون نویسی رائل کامن ویلتھ سوسائٹی یو کے نے 1883 میں شروع کیا جو کہ دنیا کا قدیم ترین بین الاقوامی تحریری مقابلہ ہے۔ اس سال "ہماری دولت مشترکہ کا سفر” کے موضوع سے متعلق شرکاء کو جغرافیائی، تاریخی یا ذاتی سفر پر غور کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا ۔ سینئر کیٹیگری میں، 14 سے 18 سال کی عمر کے...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی زبان سے شہداء بھی محفوظ نہ ہوں وہ کس منہ سے شکایت کرتے ہیں؟ ان کی شناخت پاکستان دشمن ہے، اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ کے دوران ہمارے دوست ہمارے بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بولتا ہے اس وقت کیوں نہ بولا؟ بانی پی ٹی آئی جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، وہ اس وقت بھی غلط...
سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس بات کو بھی تسلیم کیا ہے کہ بابری مسجد کسی مندر کو منہدم کرکے نہیں بنائی گئی۔ عدالت کے اس تبصرہ سے ایک ایسے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا جسکو ہندو تنظیموں نے خوب پھیلایا، مسلمانوں کے بارے میں نفرت پیدا کی گئی اور فرقہ پرستوں کی ایک جارح اور شدت پسند فوج تیار کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اودھ کے حاکم میر باقی اصفہانی نے 1528ء میں بابری مسجد تعمیر کروائی تھی۔ یہ دور شہنشاہ بابر کا تھا۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بابری مسجد کو سب سے پہلے 27 مارچ 1932ء کو گائے کشی کے نام پر نشانہ بنایا تھا۔ پھر اس کے 60 سال بعد چھ دسمبر 1992ء کو ہندو کارکنوں نے...
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اس مسئلے کو افہام و تفہیم اور بھرپور تعاون کی روش اپناتے ہوئے پرامن اور تعمیری انداز میں حل کریں گی۔ دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسپتال کے ملازمین کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی، اور ساتھ ہی ہیلتھ منسٹری کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی بنائی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو سے کراچی میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں جناح اسپتال میں کام کرنے والے عملے نیز وفاقی اور...
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے افغانستان اور تاجکستان کی سرحد کے قریب چینی شہریوں کے خلاف ایک بڑے دہشت گرد منصوبے کے حوالے سے سنگین و مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کا انکشاف کیا ہے۔ این ایم ایف کے مطابق یہ منصوبہ تحریک طالبان پاکستان اور ترکستان اسلامک پارٹی نے طالبان کی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ 561 کی سرپرستی میں تیار کیا، جبکہ اس کارروائی میں بھارت کی طرف سے فراہم کردہ جدید ڈرونز اور عسکری سازوسامان استعمال کیا گیا۔ BREAKING ???? ???? Three #Chinese workers in Tajikistan were killed in an attack launched from #Afghanistan near the border. ???????? Tajikistan has strained relations with the Taliban in Afghanistan, and several border clashes have broken out in recent months. pic.twitter.com/OqAC8MB1Sr — Eagle Eye...
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے تو معاملات بہتری کی سمت جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیادت تک رسائی نہ ہونا صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض یا خطرہ قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی زبان ملکی سیاست کو مزید تقسیم کرتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ کبھی بھی ملک دشمن نہیں تھا اور نہ ہوگا۔ ان کے مطابق پاکستان بھی اُن کا ہے...
اسلام ٹائمز: عالمی سفارتی قوانین اور اخلاقیات سے عاری امریکہ نے ایران کیساتھ امن مذاکرات کے دوران بھی ایرانی سرزمین پر حملہ کیا، جس کا جواب ایران نے نہ صرف اسرائیل کیساتھ 12روزہ جنگ میں دیا، بلکہ قطر میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بھی بنایا، مگر تلخ حقیقت ہے کہ آج کی مہذب دنیا میں کسی نے بھی اسرائیل اور امریکہ کے جارحانہ اقدامات کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کا نہ صرف عندیا نہیں دیا، بلکہ مذمت تک نہیں کی۔ تحریر: سید منیر حسین گیلانی کرہ ارض پر انسان ارتقائی منازل طے کرتا ہوا حیوانی زندگی سے نکل کر مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے انسانوں کیساتھ رہنے والی مدنی زندگی میں داخل ہوا تو اس نے معاشرے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی ویڈیو پر وزیر دفاع نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔ اپنے ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’اگر ان لوگوں کی ویڈیو ہے تو انکو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ہے۔ 53 کروڑ روپے بینک...
لندن سے شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ اور عالمی سطح پر جاری تنازعات نے برطانیہ میں اسلام قبول کرنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ یہ تحقیق برطانوی ادارے ’’انسٹی ٹیوٹ فار دی امپیکٹ آف فیتھ اِن لائف‘‘ (The Institute for the Impact of Faith in Life) یا (IIFL) نے تیار کی ہے، جو حال ہی میں اس کے آفیشل پلیٹ فارم پر شائع ہوئی۔ تحقیق کے مطابق عالمی تنازعات نہ صرف لوگوں کو مذہب پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر رہے ہیں بلکہ خاص طور پر اسلام کی جانب ان کی توجہ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ ان کے نتائج میڈیا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا اور علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لئے بلاتعطل اور آزادانہ...
لاہور(خبرنگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام نہ ہونے سے صحت ، تعلیم اور شعبہ کھیل بری طرح متاثر ہیں۔ صوبائی حکومتیں وسائل پر قابض ہیں ، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں مل رہے۔ جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے نوجوان نسل کو تعلیم ، ٹیکنالوجی اور کھیل میں آگے بڑھانے کیلئے ایک مربوط زی کنیکٹ پروگرام کا آغاز کیا، نظام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں پہلے، منفرد آرٹیفیشل گراس سے تیار کردہ سپورٹس اریناکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ نائب صدر الخدمت ڈاکٹر مشتاق احمدمانگٹ نے بھی خطاب کیا۔ الخدمت وسطی پنجاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ سیدنا ابو بکر صدیق ؓکی پوری زندگی صداقت، اخلاص، جرأت اور وفاداری کا عظیم نمونہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں معاشرتی بے راہ رَوی اور اخلاقی انحطاط نے مسلمانوں کو کمزور کیا ہواہے۔سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی زندگی اتحاد، ایثار اور تقویٰ کا درس دیتی ہے، جسے اپنا کر مسلمان اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسلام کی تاریخ میں کوئی شخصیت ایسی مثال پیش نہیں کرتی جس نے اسلام کے ابتدائی دور میں ایسے غیر متزلزل عزم کے ساتھ حضور نبی کریم ؐکا ساتھ دیا ہو۔ انہوں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈں جوڑیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یہ اعزاز انہیں اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کی تقریب کے دوران دیا۔ واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے صدر ٹرمپ کو ایوارڈ پیش کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیفا نے گزشتہ ماہ ہی اس ایوارڈ کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ایسے افراد کو سراہنا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر امن کے لیے غیرمعمولی کوششیں کی ہوں۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ...
گو کہ یہ "امن انعام" وہ "امن انعام" نہ تھا کہ جسکے لئے انتہاء پسند امریکی صدر کیجانب سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا تاہم "کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے" کے مصداق "کوئی امن انعام" تو ٹرمپ کے ہاتھ لگا! اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اولین "فیفا امن انعام" (FIFA Peace Prize) جیت لیا ہے کہ جو عالمی فٹ بال گورننگ باڈی (فیفا) کی جانب سے واشنگٹن میں ورلڈ کپ ڈرا کی تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔ ایک ماہ قبل جب فیفا نے اس انعام کے قیام کا اعلان کیا تھا تب اس کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اُن افراد کو انعام دینا ہے جنہوں...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی ویڈیو پر وزیر دفاع نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔ اپنے ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’اگر ان لوگوں کا ویڈیو ریکارڈ بنا ہوا ہے تو انکو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ہے۔ اگر ان لوگوں کا وڈیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> واشنگٹن: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امن کے فروغ میں کردار کے اعتراف کے طور پر فیفا پیس ایوارڈ سے نواز دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے عالمی کھیلوں میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’فیفا پیس ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق تقریب میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایوارڈ پیش کیا، یہ اعزاز انہیں آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کی خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا نے گزشتہ ماہ اس ایوارڈ کا...
بھارتی بارڈر فورس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتیں، بنگلہ دیشی طلبا کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا مطالبہ
بنگلہ دیش اسٹوڈنٹ رائٹس کونسل نے جمعے کے روز ڈھاکا یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی اور اجتماع منعقد کیا، جس میں بنگلہ دیش بھارت سرحد پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہاتھوں بنگلہ دیشی شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں کی شدید مذمت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت سے جبری بیدخل کی گئی حاملہ خاتون کو بی ایس ایف کے حوالے کر دیا راجو مجسمہ کے قریب اجتماع کے بعد طلبہ رہنماؤں نے کیمپس کی مختلف شاہراہوں پر احتجاجی مارچ کیا جو شاہ باغ پر جاکر اختتام پذیر ہوا۔ شرکا نے نعرے لگائے،’ سرحد پر لوگ مر رہے ہیں، عبوری حکومت کیا کر رہی ہے؟، دہلی یا ڈھاکا؟ ڈھاکا، ڈھاکا، بھارتی جارحیت نامنظور۔‘ اجتماع سے خطاب...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لیے رفح کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی مذمت کی۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a phone call with Saudi Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan and discussed regional developments, particularly Gaza. The DPM/FM strongly condemned Israel’s unilateral plan… pic.twitter.com/L6CMh39wUu — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 5, 2025 انہوں نے کہاکہ یہ اقدام امن...
سٹی 42: نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے خطے کی صورتحال، خصوصاً غزہ پر تبادلۂ خیال کیا ،نائب وزیرِاعظم نے اسرائیل کے یکطرفہ منصوبے کی سخت مذمت کی۔ اسرائیلی منصوبے کے تحت رفاہ سرحدی گزرگاہ کو صرف غزہ کے رہائشیوں کے اخراج تک محدود کیا جا رہا ہے۔ یہ امن منصوبے کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ ہے۔دونوں راہنماؤں نے غزہ تک بلا تعطل امداد کی فراہمی یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے دیرپا امن کے لیے مربوط کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی...
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان کے 44 ڈیموکریٹک اراکین نے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر پاکستان میں ’جبر کی بڑھتی ہوئی مہم اور انسانی حقوق کے بگڑتے ہوئے بحران‘ کے باعث سینیئر پاکستانی حکام پر فوری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کےمطابق اس کوشش کی قیادت ڈیموکریٹک خاتون کانگریس پرمیلا جیبال اور کانگریس مین گریگ کیزار کر رہے ہیں، جبکہ خط پر اِلہان عمر اور رشیدہ طلیب سمیت متعدد اراکین کے دستخط شامل ہیں، جو فلسطینی اور دیگر مسلم مسائل پر اپنی سرگرمی کے لیے مشہور ہیں۔ بدھ کو منظرِ عام پر آنے والے اس خط میں اُن پاکستانی حکام پر ویزا پابندیوں اور اثاثوں کے منجمد کیے جانے...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال...