2025-12-15@00:44:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2826
«رہا ہوں اور»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا مگر امید ہے عمران خان ضرور رہا ہوں گے، وفاقی حکومت صوبے کے تین ہزار ارب روپے فوری ادا کرے تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق کو دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں...
ہر بچے کی شخصیت سازی میں اُس کے اسکول کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ کا درجہ حاصل ہے لیکن جدید دور کے بچے عمومی طور پر ماں کی گود والی درسگاہ سے محروم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی بچہ بڑے ہوکر کیسا انسان بنے گا، اس بات کا تعین دراصل اُس کے تعلیمی ادارے کا معیار کرتا ہے۔معاشرے کو مہذب بنانا اور وہاں بسنے والے افراد کی تعلیم و ترتیب کا خیال رکھنا ایک مکتب کا اولین فرض ہے لیکن پیسا فرائض کو بھلانے کی طاقت باخوبی رکھتا ہے۔ تعلیم فراہم کرنا ایک مقدس فعل ہے مگر علم کی سودے بازی ہرگز قابل ِ قبول عمل تصور نہیں کی جاسکتی...
بھارتی آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور نوجوان سپر ماڈل ماہیکا شرما کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منگنی اور حمل کی افواہوں پر آخرکار ماہیکا خود میدان میں آگئیں اور انہوں نے تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔ گزشتہ دنوں دونوں کی منگل وار پوجا میں مشترکہ شرکت کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے فوراً اسے “نئی شروعات” سے جوڑ کر قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ معاملہ اُس وقت مزید گرم ہوگیا جب ماہیکا کی انگلی میں ایک بڑی چمکتی ہوئی انگوٹھی نظر آئی، اور سوشل میڈیا نے اسے فوراً “منگنی کی انگوٹھی” قرار دے دیا۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک دعویٰ کر دیا کہ ماہیکا حاملہ ہیں۔ ماہیکا نے افواہوں پر خاموشی ختم کرتے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور نوجوان سپر ماڈل ماہیکا شرما کے حوالے سے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر منگنی اور نئی شروعات کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ حال ہی میں دونوں نے منگل وار پوجا میں شرکت کی تھی جسے مداحوں نے نئی شروعات سے جوڑتے ہوئے مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اس وقت بحث مزید تیز ہوگئی جب ماہیکا شرما کو انگلی میں ایک چمکتی ہوئی بڑی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا۔ کئی صارفین نے جوڑے کے جلد منگنی کرنے کا اندازہ لگایا جبکہ کچھ نے تو ماہیکا کے حاملہ ہونے کی بات بھی کرنا شروع کر دی۔ پھیلتی افواہوں پر ماہیکا نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ردعمل...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے واجبات فوری ادا کیے جائیں تاکہ پولیس، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ اسلام آباد میں ڈیفنس کورسپونڈنٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار ارب روپے وفاق نے دینے ہیں لیکن ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سو ملین سالانہ بھی نہیں دیا جا رہا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ سب پیسے دیے جائیں تاکہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگا دیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی...
مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومت کے کرتوت بے نقاب کر دیے ہیں، اور اب وفاقی حکومت کی حقیقت اور اس کی حیثیت سامنے آ گئی ہے۔ ان کے مطابق، ستائسویں ترمیم نے بھی عالمی سطح پر حکومت کے معاملات کو بے نقاب کیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ بانیِ پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر غیرقانونی پابندی عائد کرکے آئین کے آرٹیکل 10 اور 14 کی صریح خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانیِ پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، حالانکہ قانون کے مطابق ہر قیدی کو ہفتے میں ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے۔ شیخ...
کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس پر عائد پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس تحریک سے خوفزدہ ہے اور اس کا جمہوری حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما آغا حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 47 کی مسلط اور نااہل حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف پالیسیوں نے شہر کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صوابی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پاور شو، ہم نے چوروں کی حکومت کا راستہ روکنا ہے، محمود اچکزئی انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات...
27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آج منعقد ہونے والا وکلا کنونشن اندرونی اختلافات کے باعث تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مرزا سرفراز نے مقررہ تاریخ پر کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بار کے صدر سرفراز میتلو اور مینجنگ کمیٹی کے متعدد اراکین نے کنونشن منسوخ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اعزازی جنرل سیکرٹری کو یہ اجلاس بلانے کا اختیار نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی بار قیادت کے اختلاف کے باوجود سندھ ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے کنونشن ہر صورت منعقد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، جس...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات کو عمومی طور پر انتظامی معاملات پر مبنی ایک رسمی نشست قرار دیا جا رہا تھا، مگر اس کی پس منظر میں موجود سیاسی حساسیت اور بین الاقوامی معاملات نے اسے معمول سے کہیں زیادہ توجہ کا مرکز بنا دیا تھا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممدانی کے ساتھ ان کی نشست مؤثر، خوشگوار اور مستقبل کے لیے امید افزا رہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوشش ہوگی کہ ممدانی کو تمام ممکنہ تعاون...
فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاندان کے 7 افراد سمیت 20 جاں بحق، 21 زخمی: وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب
لاہور‘اسلام آباد‘ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+نیوز رپورٹر+نامہ نگار) فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے چار فیکٹریاں اور 9 گھر تباہ ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 20افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر تک آواز سنائی دی اور ارد گرد کی آبادیوں میں کئی گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام اور پولیس کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ کے لگ بھگ اس وقت ہوا جب ملک پور کی بونڈ بنانے والی فیکٹری میں کیمیکل کا کنٹینر...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کیلئے دوسرے روز بھی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی سکروٹنی جاری جبکہ کامیابیوں کا ناقابل تردیدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ کی صدارت میں 3 گھنٹے طویل محکمانہ پر فارمنس ریویو اجلاس میں پنجاب میں شاندار کامیابیوں کی طویل فہرست پیش اور مستقبل کے بڑے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 33 ارب روپے کے تاریخی ریونیو کے ساتھ پنجاب مائنز اینڈ منرلز نے کارکردگی کا نیا معیار متعین کر دیا ہے۔ صرف ایک سال میں کلینک آن ویل...
جرگے سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر اظہار برہمی، تحفظ دینا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری: پشاور ہائیکورٹ
پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیسز میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرگے میں شرکت کرنیوالے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلی کی ذمہ داری ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیسز پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران امن جرگہ میں شرکت کے بعد لاپتہ ہونے والے محمد ناظیف سمیت دیگر افراد کی درخواست پر بھی پیش رفت ہوئی، عدالت نے جرگہ سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جرگے میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کو واپسی پر اٹھا لیا جائے؟۔عدالت...
فیڈرل بی ایریا بلاک 6میں رہائشی پلاٹ پر بینک کی تعمیر ،سپریم کورٹ کے احکامات کا مذاق رہائشی پلاٹ نمبر C-3 پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کی ملی بھگت ثابت ، علاقہ مکین برہم ہو گئے وسطی کے معروف علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 کے رہائشی پلاٹ نمبر C-3پر بینک کی برانچ کی برق رفتار تعمیر نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی غفلت نہیں بلکہ مبینہ ملی بھگت کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود یہ تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یا تو بے بس ہو چکے ہیں یا پھر دانستہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ...
دبئی ائیرشو کے ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے گرد لوگوں کا رش رہا۔دبئی ائیر شو کے آخری روز بھی لوگوں کا تانتا باندھا رہا اور شو کے اختتام پر بھی پاکستان فضائیہ کے طیاروں کے اطراف لوگوں کا رش رہا۔منتظمین کی جانب سے ائیر شو ختم ہونے کا اعلان کیا گیا مگر پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی پاکستان فضائیہ کے طیاروں سے محبت ماند نہ پڑ سکی۔پاکستانی فضائیہ کا دستہ ائیر شو کے اختتام پر جے ایف 17 پر سرخ کپڑا ڈال کر چلا گیا مگر پاک فضائیہ کے فینز متواتر کئی گھنٹے تک پاکستان کی پہچان جے ایف 17 کے ارد گرد جمع رہے اور تصاویر بنواتے رہے اور فخر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ غیر سائنسی بلاسٹنگ اور ڈرلنگ سے 40 فیصد تک قیمتی پتھر ضائع ہو رہے ہیں جبکہ دستاویزی ریکارڈ نہ ہونے کے باعث پاکستان میں جیمز کی برآمدی صلاحیت دو ارب ڈالر کے مقابلے میں محض 70 لاکھ ڈالر رہ جاتی ہے ۔ وزیراعظم کی کمیٹی برائے جمز اسٹون پالیسی کا اجلاس معاون خصوصی ہارون اختر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل نے بھی شرکت کی ۔ اعلامیے کے مطابق ہارون اختر کا کہنا تھا کہ جمز اسٹون کی اصل برآمدات تاحال دستاویزی نہیں،لیکن جلد رجسٹر ہوں گی ۔ پرانے مائننگ طریقوں اور ٹیکنالوجی کے باعث...
کوئٹہ میں ایک روزہ معطلی کے بعد موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ شہر میں گزشتہ ہفتے بھی اسی نوعیت کی پابندی لگائی گئی تھی، جس نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا۔ بار بار کی انٹرنیٹ معطلی کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات پر انحصار کرنے والے صارفین کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اچانک بندش کی وجہ سے رابطے کا نظام متاثر ہوا اور متعدد اہم امور تعطل کا شکار ہوئے۔ متعدد افراد نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ موبائل ڈیٹا سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی معمول کے مطابق...
پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی، بھارت افغانستان کے راستے پاکستان کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خواجہ آصف
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور پراکسی وار کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پراکسی وار کبھی ختم نہیں ہوئی تھی، یہ پچھلی کئی دہائیوں سے چل رہی ہے اور ماڈرن وار فیئر کا ایک ہتھیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف پراکسی وار کی شدت خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں پراکسی وار رک گئی تھی، تاہم اب پھر تیز ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کو بڑی مار پڑی ہے اور وہ اپنی خفت...
’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں ‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی
پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم تھامنے کے واقعے پر آخرکار خاموشی توڑتے ہوئے معافی مانگ لی۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اس لمحے کا اثر کیا بنا۔ یہ بھی پڑھیں:’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں میڈیا رپورٹ کے مطابق طلحہ انجم ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک تھے، جہاں میزبانوں نے ان سے وائرل ویڈیو کے حوالے سے سوالات کیے۔ ریپر نے کہا کہ اسٹیج پر ماحول بالکل مختلف تھا اور انہیں اندازہ نہیں ہوا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ My heart has no place for...
بھارت کی ریاست اترپردیش میں، انتہاپسند ہندو ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانے والےمسلمان محمد اخلاق کے تمام ملزمان کو رہا کرانے کی ریاستی حکومت کی درخواست پر فیصلہ 12 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں 2015 میں مویشیوں کے گوشت سے متعلق افواہ پر ہندو انتہاپسند ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے مسلمان شہری محمد اخلاق کے اہلِ خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کی جدوجہد ترک نہیں کریں گے، چاہے حکومت ملزمان کے خلاف مقدمہ ختم کرانے کی کوشش ہی کیوں نہ کرے۔ ’گوشت‘ کی افواہ اور جان لیوا حملہ بی بی سی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ محمد اخلاق، جن کی عمر اُس وقت 50 برس تھی،...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکن سونم کپور نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے خوشخبری کا اعلان کیا۔ انہوں نے وِنٹیج ہاٹ پنک بلیزر اور میچنگ اسکرٹ میں تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا ’ماں‘۔ View this post on Instagram A post shared by Sonam A Kapoor (@sonamkapoor) آنند آہوجا نے اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر محبت بھرے کمنٹس کیے اور لکھا ’بیبی ماں اور اسٹائلش ماں بھی‘۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق...
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں اہم ججز کی تعیناتی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پہلے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ دوسرا اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہوگا، جس میں وہاں کے 3 سینیئر ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔ تیسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ’’ایم آئی فائیو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ چین برطانیہ میں ارکانِ پارلیمنٹ، ان کے عملے اور سیاسی حلقوں تک رسائی حاصل کرکے جاسوسی کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ایجنسی نے ارکانِ پارلیمنٹ کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ایجنٹ مختلف جعلی شناختوں اور آن لائن نیٹ ورکنگ ویب سائٹس، خصوصاً ’’لنکڈ اِن‘‘ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایم آئی فائیو کے مطابق چینی وزارت برائے ریاستی سیکورٹی (ایم ایس ایس) کے ایجنٹ ریکروٹرز (نوکری دینے والے) بن کر سامنے آتے ہیں، پارلیمنٹ سے منسلک افراد سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں مشکوک ملازمتوں کی پیشکش کرتے...
راولپنڈی : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ترقی محنت سے ہوتی ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی مخالفین نے کئی سال سیاست میں ضائع کیے مگر عوام کے لیے کوئی کام نہ کیا، ان کا نام آنے پر بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔ مریم نواز نے راولپنڈی میں صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ہو یا الیکٹرک بسیں، یہ مسلم لیگ ن کا عوام کے لیے تحفہ ہیں، مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا منصوبے دیے ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب...
فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کے لیے فنڈنگ کر رہی ہیں۔ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا: وزیرخزانہوزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کے لیے فنڈ کی دستیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملک کی ترقی کےلیے...
ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد سندھ سرکار نے کراچی کے شہریوں سے بدترین حالات میں جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، کراچی میں تباہ حال انفراسٹرکچر، رہزنی، ڈمپر مافیا کے بعد اب بھتہ خوری کا بازار بھی گرم کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خوری اور تاجروں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ کئی ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں کو دھمکیاں اور بھتہ طلبی کی شکایات موصول ہورہی ہیں، افسوسناک...
حکومت جلد نیشنل ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرا رہی ہے، جو پہلی مرتبہ خواتین انٹرپرینیورز کے لیے ایک جامع قومی پالیسی ہوگی۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری ہارون اختر خان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 200 ملین ڈالر مالیت کی گوشت برآمدات کے ہدف کے لیے جامع پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں خواتین کو معاشی ترقی کا محور قرار دیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں نظام ایسے بدلے جائیں گے کہ خواتین کو صرف جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ انہیں حقیقی قیادت کے مواقع میسر آئیں...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا معیار بڑھ گیا ہے۔ مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو ایک مہینے میں جنگی اور سفارتی محاذ پر جو شکست دی اُس کے بعد پاکستان کا معیار بلند ہوا اور مودی ہر جگہ سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، اسی وجہ سے مودی دنیا سے اپنا منہ چھپا رہا ہے اور ہم دنیا کے کسی بھی فورم سے اُسے بھاگنے نہیں دیں...
ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے خصوصی رپورٹر برائے حقِ پرائیویسی انیہ برائن نوگرریز کے نام خط میں کہا ہے کہ زیرحراست کشمیریوں کی جی پی ایس آلات کے ذریعے نگرانی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ذاتی بائیومیٹرک کا ڈیٹا جمع کرنا مداخلت کا ایک ہتھیار بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی آبادی کے خلاف بڑھتی ہوئی نگرانی کی مہم کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے خصوصی رپورٹر برائے حقِ پرائیویسی انیہ برائن نوگرریز کے نام خط میں کہا ہے کہ زیرحراست کشمیریوں کی جی پی ایس آلات کے...
اسلام آباد،مظفرآباد،لاہور(نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا سٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے۔ مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہازگرے تھے۔ اقوام متحدہ ہو یا آسیان، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران کو اقتدار دیاگیا تھا۔ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا۔ جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔ بھارت پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی آج جس بدترین حالت میں کھڑا ہے، یہ کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل حکومتی غفلت، لوٹ مار اور ناقص گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف و انصاف لائرز فورم کراچی کے رہنما اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ صوبائی اور شہری حکومت نے جان بوجھ کر اس شہر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ پانی کا بحران حل کرنے کے بجائے ٹینکر مافیا کو مضبوط کیا گیا، جبکہ K-IV جیسے اہم منصوبے سیاسی مصلحتوں کی نذر کر دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ نکاسیِ آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے، ٹرانسپورٹ کا ڈھانچہ بکھر چکا ہے، اور بی آر ٹی منصوبے کی تاخیر...
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا معیار بڑھ گیا ہے۔مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو ایک مہینے میں جنگی اور سفارتی محاذ پر جو شکست دی اُس کے بعد پاکستان کا معیار بلند ہوا اور مودی ہر جگہ سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، اسی وجہ سے مودی دنیا سے اپنا منہ چھپا رہا ہے اور ہم دنیا کے کسی...
برطانوی حکومت نے ملک کے پناہ گزینی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ موجودہ اسائلم نظام جو پہلے سے دباؤ کا شکار ہے، اسے مزید سخت اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کے مطابق نئے اصولوں کا مقصد غیر ضروری درخواستوں کو کم کرنا اور نظام میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔ نئے اقدامات کے تحت اب پناہ کا درجہ مستقل نہیں رہے گا بلکہ اسے عارضی بنا دیا جائے گا۔ پناہ لینے والے افراد کو ہر ڈھائی سال بعد اپنے اسٹیٹس کی دوبارہ جانچ کرانی ہوگی تاکہ حکومت یہ طے کر سکے کہ انہیں مزید رہنے دیا جائے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب...
معروف اداکارہ اور ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بار بار بے وجہ تنازعات میں گھسیٹا جاتا ہے، جس کے باعث میں خود کو کبھی کبھی ’پاکستانی کنگنا رناوت‘ محسوس کرنے لگتی ہوں۔ ایک موقع پر حالیہ گفتگو میں نازش نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ بھی کہہ دوں، اسے تنازع بنا دیا جاتا ہے، حالانکہ ایسی باتوں سے مجھے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ یہ عام تاثر غلط ہے کہ تنازعات سے کسی اداکارہ کے کیریئر کو تقویت ملتی ہے، تنازع سے کیریئر نہیں بنتا، کبھی بھی کسی ایک بھی تنازع...
27 ویں ترمیم، 4 ہائی کورٹ ججز کے مستعفی ہونے کا امکان، اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ کے ججوں کو ان کی مرضی کے بغیر صوبوں کے درمیان ٹرانسفر کرنے کا اختیار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو دینے والی متنازع 27ویں ترمیم کے بعد ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ہائی کورٹ کے کم از کم چار ججز استعفے پر غور کر رہے ہیں۔ موقر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ان چار ججوں نے حال ہی میں اپنی ہائی کورٹ کے اکائونٹس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی مراعات کی مفصل معلومات طلب کی ہیں۔ زبانی طلب کی گئی یہ معلومات پنشن کے فوائد اور جن تاریخوں پر یہ فوائد مل سکتے ہیں ان کی تفصیلات، اپنی باقی رہ جانے والی رخصت (ایکومولیٹڈ لیو بیلنس)، اور...
ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین صورتحال فوری عالمی مداخلت کا تقاضا کرتی ہے اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین...
صحافی بینظیر شاہ کی ’جعلی‘ ویڈیو کا معاملہ: عطا اللہ تارڑ کی ذمے داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ’مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی‘ بینظیر شاہ کی جعلی ویڈیو کے شیئر کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل شدید قابل مذمت قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ بینظیر شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ عطا تارڑ کی جانب سے فالو کیے جانے والے ایک اکاؤنٹ نے ان کی ایک جعلی ویڈیو (رقص سے متعلق) تیار کی۔ ویڈیو کے ساتھ دیا گیا بیان دعویٰ کرتا ہے کہ یہ بینظیر شاہ کی لندن میں ایک کلب میں رقص کرتی ہوئی لیک شدہ ویڈیو‘ ہے۔ بینظیر شاہ...
لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس کے بعد وکلا نے ہائیکورٹ بار سے جی پی او چوک تک ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت سلمان اکرم راجا، انتظار پنجوتھا، اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا رہنماؤں نے کی۔ ریلی کے دوران وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف نعرے بازی کی۔ مزید پڑھیں: کیا ہم ایک اور وکلا تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ بار کا یہ جنرل ہاؤس اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے اور مستعفی ججز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ نے کی۔ اجلاس میں سلمان اکرم راجا، صدر لاہور بار مبشر رحمان چوہدری سمیت...
لیگی رہنما نے کہا کہ جناب اطہر من اللہ ججز بحالی تحریک کے دور جدوجہد کے دوران فرنٹ لائن کے ساتھی رہے، جج بننے کے بعد کبھی ان سے ملاقات ہوئی نہ ہی سامنا، میرے نزدیک وہ عدلیہ کے گنے چنے دیانتدار اور کھرے لوگوں میں سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شاندار کام کرتے دُور سے دیکھا، وہ بلاشبہ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام کرتے ہیں، ایک زمانہ ان کی قابلیت اور دیانتداری کا معترف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر جج نے سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔ درخواست گزار منیر احمد و دیگر کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق پیش ہوں گے، درخواست میں وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی ہے، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا...
حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر آباد ہونے لگا‘لاکھوں شرکا کی3 روز تک رہائش کے انتظامات مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں لوگ3 دن لاہور میں گزاریں گے۔21 تا23 نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کی مینارِ پاکستان میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تمام شعبہ جات اور کمیٹیوں نے شرکت کی۔ ریہرسل میں شرکا کے قیام و طعام، نمازوں کی ادائیگی اور دیگر مشاغل کے حوالے سے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ پروگرام میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن، سید وقاص انجم جعفری شیخ عثمان فاروق، ممتاز حسین سہتو، وسطی پنجاب کے امیر...
کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔ بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو درپیش بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے نام و پتے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اور ان کے خلاف قتل پر اکسانا انتہائی مذموم حرکت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مزمل صاحب کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہوا، وہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری، خصوصاً صحافی، کو اپنے اہلِ خانہ کے...
لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے خطے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال اور جابرانہ کارروائیوں میں اِضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن الائنس نے قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی جائیدادوں کی ضبطگی اور رہائشی مکانات کی مسماری کو غیر منصفانہ، غیر قانونی اور انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے خطے میں طاقت کے وحشیانہ استعمال اور جابرانہ کارروائیوں میں اِضافہ ہوا...
لاہور (نیوزڈیسک) لفظ ’’پاکستان‘‘ کے موجد چودھری رحمت علی کا آج یوم ولادت منایا جا رہا ہے، چودھری رحمت علی کا شمار برصغیر کے نہایت متحرک اور فعال سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قیام پاکستان میں ایک منفرد اور مثالی کردار ادا کیا۔ نقاش پاکستان چودھری رحمت علی 16 نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں ایک متوسط زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے، جالندھر سے میٹرک اور 1918ء میں لاہور سے بی اے کیا۔ انہوں نے محض 18 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ 1915ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں بزم شبلی کے افتتاحی اجلاس میں ہندوستان کے شمالی علاقوں کو ایک مسلم ریاست میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی، پھر 1928ء میں...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی میں بشریٰ بی بی کے اثر میں رہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد عمران خان کے فیصلہ سازی کے انداز اور رہن سہن میں واضح تبدیلی آئی۔نہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے سادہ نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہو اور انہیں معلوم نہ ہو۔ باجوہ نے بھی کہا تھا کہ عمران خان بیگم کی بات زیادہ سنتے ہیں، مگر "جادو" والی بات نہیں کی۔واضع رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ...
وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں میجر واصف حسین شاہ شہید، میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ میجر واصف حسین شاہ شہید کی 11ویں اور میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قوم نے شہداء کے بلند حوصلے، شجاعت اور عزم کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ میجر واصف حسین شاہ شہید نے 15 نومبر 2014ء کو آپریشن ضربِ عضب کے دوران دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاؤ قابل تحسین ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ دہشت گردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا۔ امن کو جیتنا ہی ہو گا، دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔ ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ بابر اعظم کی شاندار سینچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دعا ہے پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب بار...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ذاتی زندگی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ رہا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کہتے رہے ہیں کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ذاتی زندگی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ رہا، بانی پی ٹی آئی پر بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ تھا۔ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی موجودگی میں یہ کالے کپڑے...
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بہار ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انتخابات میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ واقعی حیران کن ہے اور کانگریس سمیت اپوزیشن اتحاد ان نتائج کا گہرائی سے جائزہ لے گا۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے اور وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق اور شفاف انتخابی عمل کے لیے وہ مسلسل کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بہار میں ریاستی اسمبلی...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔ درخواست گزاروں نے درخواست میں ترامیم کو 1973 کے آئین کی روح کے بھی منافی قرار دیا، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-10 پشاور (نمائندہ جسارت) پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتا ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ( Mukhmod Gelogaev) ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتا ہوگیا، اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طالب علم کی گمشدگی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ جسارت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-20 لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برازیل میں ہونے والی کاپ 30 کانفرنس میں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو ایک مضبوط اور مؤثر مثال کے طور پر پیش کیا گیا، جو صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاًپنجاب کے عملی کام کو عالمی سطح پر جو پذیرائی مل رہی ہے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ صوبہ ماحولیاتی اصلاحات کے میدان میں سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاپ 30 میں پنجاب کی نمائندگی کرنا اور وہاں کیے جانے والے اقدامات کا اعتراف ہونا ایک اہم پیشرفت ہے۔ عالمی فورمز پر پنجاب کی جانب سے آلودگی میں کمی، صاف ہوا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روئے زمین پر اللہ نے جو سب سے قیمتی چیز بنائی ہے وہ انسان ہے‘ اور قرآن مجید فرقان حمید بھی انسان سے ہی مخاطب ہے‘ سورہ فلق اور سورہ الناس‘ دونوں میں اللہ تعالیٰ نے صاف صاف فرما دیا کہ انسانوں کو کس چیز سے پناہ مانگنی چاہیے‘ در اصل ان دونوں سورتوں میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ایک معاشرے میں رہنے کے لیے معاشرتی آداب سکھائے ہیں کہ کیسے مل جل کر رہنا ہے لیکن ہم بطور انسان ایک دوسرے کو کاٹنے کو دوڑ رہے ہیں۔ یہ بم دھماکے‘ یہ خود کش حملے‘ مار دھاڑ‘ قتل و غارت گری‘ یہ سب کیا ہے؟ یہ حالات شاید اس وجہ سے بھی ہیں کہ اہل علم نے...
اسلام ٹائمز: ٹرمپ کے ساتھ آخری ملاقات میں زلنسکی نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ وہ صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کے درمیان یوکرین جنگ یا جنگ بندی کے بارے میں ہونیوالی گفتگو کے پسِ پردہ معاملات اور خفیہ نکات سے بے خبر رکھے گئے ہیں۔ لیکن ٹرمپ نے سختی سے جواب دیتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ یہ مسئلہ یوکرین کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ خصوصی رپورٹ: زلنسکی نہ صرف امریکہ کی متضاد پالیسیوں کے جال میں پھنس چکے ہیں، بلکہ اب وہ وائٹ ہاؤس کے عجلت میں کیے گئے فیصلوں اور واشنگٹن کی بدلتی ہوئی پالیسیوں کے مستقل خوف میں زندگی گزار رہا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اخبار گارڈین سے گفتگو میں دعویٰ کیا...
چائنا میڈیا گروپ کا “سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ٹو میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب، سائنسی سرگرمیوں اور ملی نغموں نے سب کے دل جیت لیے چائنا میڈیا گروپ کے معروف تعلیمی پروگرام “سائنس آن ویلز” کے تحت، کاروان وین نے اسلام آباد کے پارک سکول کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ 42 برس سے ماسٹر محمد ایوب غیر رسمی تعلیم کے ذریعے اُن بچوں کو زیورِ علم سے آراستہ کر رہے ہیں جو معاشرتی ناہمواریوں اور مالی مشکلات کے باعث باقاعدہ سکول کی سہولت سے محروم ہیں۔ یہ وہ بچے ہیں جو اسلام آباد...
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شام ادرریس نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کو اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انکے ہاں بیٹی کی پیدائش 9 نومبر 2025 کو ہوئی جس کا نام انہوں نے سرینا ادریس رکھا ہے۔ شام ادریس نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انکی فیملی کو یاد رکھیں۔ اس خبر کے بعد شام ادریس کے چاہنے والوں نے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کردیا اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شام ادریس اور ان کی اہلیہ پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں، شام ادریس نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تلخی کا ماحول بنے۔ انہوں نے کہا کہ دو ججزنے استعفے دیے۔ نوازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو ہماری عدلیہ نے کیا رول ادا کیا وہ بتاتا ہوں۔ پاناما کیس شروع ہوئے تو ثاقب نثار نے 2 بینچ تشکیل دیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور دیگر ججز ان میں شامل ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال کے بینچ نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم سے اسٹیڈیم میں ملاقات کی اور انہیں فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرکے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے جاری دورۂ پاکستان کے حوالے سے نہ صرف سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بلکہ خود کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس، رینجرز اور دیگر...
خرطوم: سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین عبدر فتاح البرہان نے کہا کہ شمالی دارفور اور کورڈوفان میں پرامیلیٹری فورسز ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں سے بے گھر ہونے والے شہری ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈان کے عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ایل فاشر، بارا اور النہود سے جبری طور پر نقل مکانی کرنے والے شہری نیالا یا الفولا یا دارفور کے دیگر علاقوں میں ملیشیا کے کنٹرول میں نہیں گئے بلکہ وہ ریاستی اور سرکاری فورسز کے زیرِ کنٹرول علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جہاں انہیں سکیورٹی اور بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ RSF نے شمالی دارفور کے...
کراچی (نیوزڈیسک): پاکستان کی ہونہار طالبات نے ڈپریشن سے بچانے والا چشمہ ایجاد کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔پاکستان سے برین ڈرین یعنی ذہین دماغوں کی بیرونِ ملک منتقلی ایک سنجیدہ مسئلہ ضرور ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان میں قابلیت، جدت اور سائنسی سوچ رکھنے والے نوجوانوں کی کمی نہیں۔ ہر روز ہمارے ہونہار طلبہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے نئی کامیابیاں رقم اور دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی باصلاحیت طالبات نیہا شاہ اور جویریہ لطیف نے قائم کی ہے، جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل ذہنی دباؤ کم کرنے والی جدید اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز ایجاد کیے ہیں۔یہ حیرت انگیز گاگلز بیک وقت...
اسلام آباد میں وکلاء کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں خطرے کی گھنٹی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکورٹی ادارے پہلے سے زیادہ جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے سے معزز وکلا کی شہادتیں اور وکلا کا زخمی ہونا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں خطرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے فروغ اور مشکل حالات میں تعاون پر سری لنکن ٹیم اور بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سری لنکا کی اس دوستی کو یاد رکھے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ جب دنیا کے کئی ممالک ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تب سری لنکا نے دوستی اور کھیل کے جذبے کے تحت پاکستان کا ساتھ دیا، پوری قوم سے درخواست ہے کہ میدانوں کا رخ کریں اور کرکٹ کے کھیل کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بھی سری لنکا کے جذبہ خیرسگالی کو...
صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و تعمیراتِ عامہ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ صوبے کے اہم اور اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو فروغ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی منصوبے کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ باکس سیف سٹی کیمروں کو بجلی اور نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اس کی چوری کی واردات 6 نومبر کو پیش آئی، تاہم اب تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس کا وزن اور اونچائی کافی زیادہ ہے، اس لیے اسے چوری کرنا بظاہر آسان کام نہیں۔ پولیس اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ باکس کس طرح غائب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ...
کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و تعمیراتِ عامہ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ صوبے کے اہم اور اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کی تعمیر کے یہ منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جس سے تجارت، زراعت، اور صنعتی...
27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکینکی غلطی نہیں، قومی اسمبلی نے کچھ اچھی تجاویز دیں جس پر غور ہورہا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں ہوئی ہے بلکہ قومی اسمبلی میں بحث کے دوران 2، 3 اچھی تجاویز آئی ہیں اور اسی پر غور ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قیاص آرئیاں پھیلائی جارہی ہیں کہ سینیٹ سے مںظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم میں کچھ تکینکی غلطیاں ہوئی ہیں جسے ٹھیک کرنے پر غور ہورہا ہے، لیکن ایسا نہیں بلکہ کچھ اچھی تجاویز ملی ہیں جن پر بات ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم: قومی اسمبلی سے بل پاس کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ...
ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ، بھارتی فورسز کی قیادت اور بی جے پی حکومت 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے امن، سرمایہ کاری اور ترقی کی جھوٹی داستانیں گھڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں حالات معمول پر آنے کے بی جے پی حکومت کے جھوٹے دعوے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ڈاکٹروں، عام شہریوں، نوجوانوں اور ان کے والدین کو گرفتار...
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی میں جنگبندی شروع ہونے کے بعد سے لیکر اب تک 271 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 622 دیگر کو زخمی کیا ہے اسلام ٹائمز۔بچوں کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یونیسیف (UNICEF) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، بچوں کی ویکسینیشن کے لئے سرنجوں اور فارمولا دودھ کی بوتلوں کو غزہ میں داخل ہونے سے مسلسل روک رہا ہے۔ یونیسیف نے وضاحت کی کہ غزہ میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے، اسرائیل نے 107 بچوں سمیت 271 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 221 بچوں سمیت 622 افراد کو زخمی کیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں یونیسیف نے تاکید کی کہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی طاہر نے والد کو گردے کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ علی طاہر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے انتہائی پریشان کن لمحے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ 2006ء میں میرے والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ خبر ہمیں مغرب کے وقت ملی تھی اور آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ خبر سننے کے بعد کھانے کی میز کا کیسا منظر ہوگا۔ اداکار نے مزید بتایا کہ ہمارے والد کی یہ خوبی ہے کہ وہ اس طرح کی بیماریوں کا ہمت کے ساتھ سامنا...
ویب ڈیسک : اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے پر عالمی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے اور واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں۔ پہلی سے تیسری جماعت تک کے پرائمری نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ اسی طرح امریکی سفارت خانے نے بھی دھماکے پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ امریکا کہا کہ وہ دہشت گردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-10 سکھر (نمائندہ جسارت)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قربانی دینا پڑے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی آسامیاں خالی ہیں، جبکہ حکومت نے نئی بھرتیاں بند کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے موجودہ ملازمین پر کام کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ب ایک ملازم سے دس ملازمین کا کام لیا جا رہا ہے اور ملازمین پر کہا جا رہا ہے کہ ریکوری بڑھائیں۔ اگر واقعی ریکوری بڑھانی ہے تو پہلے نئی بھرتیاں کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) منگل کو جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق 7 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 10 شہدا کی شناخت ہوچکی ہے اور تاحال 2 کی شناخت نہیں ہوسکی، 36 زخمیوں کو پمزاسپتال لایا گیا اور 18 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹر مبشر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ریڈ زون میں...
فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ریٹائرمنٹ پلانز پر بات کرتے ہوئے ایک بار پھر شائقین کو حیران کر دیا۔ 40 سالہ رونالڈو، جو سعودی کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں اور اب تک 953 گولز کر چکے ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ابھی کھیل جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بدل سکتے ہیں، ان سے ملنا چاہتا ہوں، کرسٹیانو رونالڈو امریکی صدر کے مداح نکلے ایک پریس کانفرنس میں جب ان سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو رونالڈو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ریٹائرمنٹ 10 سال بعد...
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین، ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف عرفان صدیقی کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے عرفان صدیقی شائستہ، بردبار اور اعلیٰ ظرف شخصیت تھے۔ انہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔ دوسری جانب نوازشریف نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-22 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے، جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ عدالت عظمیٰ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ یہ پیشرفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے، سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انورمسعود نے کہا ہے:چھوڑا نہیں کسی کو بھی یلغار وقت نےآخر کھجور کو بھی چھوارا بنا دیافیلڈ مارشل عاصم منیر اگر اس انجام سے بچنا چاہتے ہیں تو اس میں برائی کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر کسی حسینہ کو کئی بار دیکھنا نہ پڑے تو پھر وہ ایک بار بھی دیکھے جانے کے قابل نہیں۔ 27 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد کئی بار نہیں ہر بار ہر طرف فیلڈ مارشل عاصم منیر مرکز نگاہ ہوں گے۔ اس میں کوئی حرج بھی نہیں۔ غالب نے کہا تھا:چاہیے اچھوں کو جتنا چاہیےیہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیےاچھوںکو دنیا کی ہر نعمت ملے یہ فطری بات ہے لیکن اگر اچھے خود ہمیں چاہیں، خود ہمیں مل جائیں،...
کرسٹیانو رونالڈو نے جلد ریٹائرمنٹ سے متعلق دیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک یا دو سال تک کھیلتے رہیں گے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو بیان میں جلد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میرے لیے جلد کا مطلب 10 سال ہے، نہیں بلکہ میں مذاق کر رہا ہوں اور میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال میں جب آپ عمر کی ایک حد تک پہنچ جاتے ہیں تو پھر آپ کو لگتا ہے مہینے جلد گزر رہے ہیں۔ رونالڈو نے کہا کہ اس وقت میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں گولز بھی کر رہا ہوں اور فٹ...
27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں ممبر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خود کو جمہوری و پارلیمانی نظام کا داعی کہلواتی تھی، آج آمریت کی گود میں جا بیٹھی ہے تاکہ اس کی کرپشن و لاقانونیت کو تحفظ میسر ہو، صدر آصف زرداری نے تاحیات استثنا حاصل کرکے جو سودے بازی کی وہ شرم کا مقام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد عدنان ڈوگر 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی نہیں بلکہ "آہنی ترمیم" ہے۔ جمہوریت کی دعویدار نام نہاد سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کا ہی بستر گول کر ڈالا۔ پیپلزپارٹی کو...
حریت رہنما نے ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کیساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی کیلئے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر اور سینیئر آزادی پسند رہنما ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے دہلی کار بم دھماکے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ دہلی میں ہوئے المناک کار دھماکے کی وجہ سے بے حد افسردہ ہوں، اس دھماکے نے قیمتی جانیں لے لی ہیں اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی...
سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے. جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔یہ پیش رفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے.سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔جج اطہر من اللہ نے ڈان کو دستیاب...
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے حملے کو پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 دہشت گرد جو کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، انہیں انتظامی بلاک تک محدود کر دیا گیا ہے، جو کیڈٹس کے رہائشی حصوں سے کافی فاصلے پر ہے۔ آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے تاکہ تمام طلبا کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور گزشتہ روز...
صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے عرفان صدیقی کی صحافتی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار سیاستدان سے محروم ہو گئی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عرفان صدیقی اصول پسند، تہذیب کی علامت اور باوقار شخصیت تھے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اصرار پر آئینی عدالت کی جگہ آئینی بینچ شامل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں عدالتوں نے پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلوں کو عدالتی فیصلے کے ذریعے ختم کیا، اور آئینی عدالت کے قیام کے لیے اتحادی جماعتوں سے رہنمائی لی گئی۔ میثاق جمہوریت میں بھی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا تعین کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کا آنکھوں دیکھا حال اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی نمائندگی دی...