2025-12-15@00:43:42 GMT
تلاش کی گنتی: 2662
«اس پارٹی کے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔ آئینی عدالت کے لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔
فائل فوٹو مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے انفارمیشن ونگ کا پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے تعلق کی نفی کر دی۔پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انفارمیشن ونگ کا پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایکس اکاؤنٹ کو بیرون ملک میں کچھ پی ٹی آئی کارکن چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے والے پاکستان میں نہیں ہیں۔
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے اس کی وجہ سے پرائیویٹائزشن کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔وزیراعظم نے...
کراچی: شہر قائد کے نارتھ کراچی سیکٹر 11-ای کے رہائشیوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر رات گئے دھاوا بول دیا۔ مظاہرین جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے "پانی دو، پانی دو" کے نعرے لگاتے ہوئے عملے پر تشدد کی کوشش کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مایوس شہریوں نے پانی ٹینکروں پر انحصار کرنا ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہوگیا واٹر کارپوریشن والے پانی نہیں دے رہے اور پانی خرید کر استعمال کرنا ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مارشل لاء کی صورتحال ہے، سیاسی مخالفین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ایک منتخب وزیراعظم کو اپنی فیملی، وکلائ، پارٹی کے رہنمائوں حتی کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ سے نہیں ملنے دیا جارہا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد ابو طالب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما صفدر حسین خان، مولانا محمد حسنین خان، ضلعی رہنما ساجد حسین گشکوری، سیدسعادت عمار کاظمی ایڈووکیٹ، روف خان گرمانی نے کی۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے...
ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کے دوران چیئرمین ضلع کونسل سکھر نے کہا کہ متحدہ کے رہنما وفاق سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور ان کے فنڈز کے بارے میں بات کرتے تو عوامی مفاد میں ہوتا، مگر بدقسمتی سے ان کا پُرانہ وطیرہ اور تربیت ہی بول رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کے مطالبے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں کے پیٹ میں "صوبے" کا پْرانہ درد آج بھی ویسا ہی ہے، لیکن بہتر ہوتا کہ وہ سندھ کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر آواز اٹھاتے۔ ان خیالات کا...
وزیراعظم کی ریلویز کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت
اجلاس میں بتایا گیا کہ چار ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے، جلد ہی مزید گیارہ ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ریلوے کی مین لائن ون کراچی کوٹری سیکشن اور مین لائن تھری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تہران، استبول ٹرین سروس کا جلد آغاز ہوگا، قازقستان، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریل منصوبے سے متعلق بھی ابتدائی کام ہو رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریلویز کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کرنے...
پیپلزپارٹی کے رکن جی بی اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز پیپلزپارٹی کا منشور تھا، اس میں کچھ خامیاں بھی ہو سکتی ہیں لیکن چونکہ اسمبلی میں ہماری اکثریت نہیں اس لیے وہ اصلاحات نہ کر سکے جو ہم کرنا چاہتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رکن جی بی اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز پیپلزپارٹی کا منشور تھا، اس میں کچھ خامیاں بھی ہو سکتی ہیں لیکن چونکہ اسمبلی میں ہماری اکثریت نہیں اس لیے وہ اصلاحات نہ کر سکے جو ہم کرنا چاہتے تھے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی مرتبہ خالصہ سرکار کو ختم کیا، اس دوران حاجی گلبر نے ہمارا بھرپور...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاؤں کے فیشل ٹشو میں معمولی چوٹ کے باعث اُنہیں فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو پاؤں کے ٹشو میں لگنے والی اس چوٹ کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے میڈیکل ٹیم ان کی حالت کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہے جب کہ شاہین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ ان کی صحت میں بہتری اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی فٹنس اور مکمل بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان...
وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی اور زمین کےمعاملات سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیارکرنےکی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلوے خصوصاً علاقائی روابط اور...
بلوچستان کی سیاست ایک بار پھر شدید بے یقینی کا شکار ہے اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کی کارکردگی، طرز حکمرانی اور فیصلوں پر نہ صرف حکومت کے اندر بلکہ اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن میں بھی ناراضی بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ گزشتہ چند دنوں میں سامنے آنے والی سیاسی سرگرمیوں نے اس سوال کو تقویت دی ہے کہ کیا بلوچستان میں ایک اور سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے؟ پیپلز پارٹی میں بڑھتی ناراضی وزیر اعلیٰ بگٹی کے خلاف سب سے نمایاں اختلافات پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر ابھرے ہیں۔ پارلیمانی سیکریٹری میر لیاقت علی لہڑی نے سب سے...
لاہور: اجتماع گاہ میں ایک بچہ حافظ نعیم الرحمن کی تصویر والی ٹی شرٹ ، ایک شخص جماعت اسلامی کے جھنڈے کے کلر کی پگڑی باندھا ہوا ہے، بچیاں پارٹی کے جھنڈے تھامے جبکہ ایک خاتون موٹر بائیک پر شرکت کے لیے آرہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
حیدرآباد: انتظامی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ریلوے اسٹیشن روڈ پر سیوریج کا پانی عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی گورنر ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کی ایم کے غبار ے سے ہوا نکل چکی ہے، اب وہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف بے ڈھنگی اداکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ کے عوام کے اصلی ووٹوں اور ان کی تائید سے صوبے میں حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ اور چائنا کٹنگ ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے۔ ایم کی ایم ہمیشہ ٹھپے اور ووٹ چوری اور دھاندلی کے ذریعے ہر حکومت کے ساتھ...
حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 1997 کے بعد پیدا ہونے والے نوجوان، یعنی جینریشن زی، اپنی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور پاسورڈ استعمال کرتے ہیں، جس سے سائبر سیکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔یہ تحقیق پاسورڈ منیجر کمپنی نورڈپاس کی جانب سے کی گئی، جس میں ڈیٹا تجزیہ سے یہ انکشاف ہوا کہ جینریشن زی میں سب سے زیادہ مقبول پاسورڈ ‘12345’ ہے۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ‘password’ اور ساتویں نمبر پر ‘skibidi’ شامل تھے، جو انتہائی آسان اور ہیک ہونے کے قابل ہیں۔موازنہ کے لیے بتایا گیا کہ بے بی بومرز (1946 سے 1964 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد) میں سب سے مقبول پاسورڈ ‘123456’ تھا، جو...
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی. جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ ٹانک میں جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد انجام کو پہنچا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں. آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے پارٹی عمران خان کے پیغام کی منتظر ہے، عمران خان کا پیغام موصول ہوتے ہی خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد احتجاج میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان شفیع جان نے اڈیالہ جیل روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جیل میں ملاقات اُن کا آئینی و قانونی حق ہے، جسے روکا نہیں جانا چاہیے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عوام کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں اور عمران خان...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
امریکی صدر ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے۔ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے یہ بل پاس کیا تھا۔ ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز کو جاری کرنے کے لیے ووٹ دینا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ٹرمپ سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ وہ ایپسٹین کے جنسی استحصال اور جرائم سے آگاہ تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جرم ، سیاست ، حکومت اور مافیائوں کے گٹھ جوڑ نے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ماسٹر پلان کراچیکی تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ، ای چالان اور کیمروں کے بعدشاہراہ فیصل کو عوام کے لیے پل صراط قرار دے رہے ہیں ، کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تو پہلے ہی اہل کراچی کے لیے پل صراط بنی ہوئی ہیں جن پر سے روزانہ انہیں گزرنا پڑتا ہے ، واٹر کارپوریشن ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں شہر میں جرائم اور مسلح ڈکیتی کی وارداتیں مسلسل بڑھ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبر پحتونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان عمران خان کی بہنیں وی ٹاک
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو کراچی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کرے گی۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سعید غنی، کی صدارت میں ہوا، جس کے دوران یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک شاندار جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے نظریے، جدوجہد اور تاریخی کردار کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اجلاس میں وقار مہدی، رؤف ناگوری، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں انٹری اور پارکنگ فیس کے ٹھیکے کے معاملے میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی چڑیا گھر کے ٹینڈرز پر عمل روک دیا۔ درخواست میں کانٹریکٹر کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نے 2020 اور 2021 میں تین اخبارات میں ٹینڈر جاری کیے، جن میں سفاری پارک اور چڑیا گھر کی پارکنگ اور خوبصورتی کے منصوبوں کا ذکر شامل تھا تاہم آن لائن جاری فارم میں غلط طور پر کراچی زو کی انٹری اور پارکنگ فیس کو الگ آئٹم بنایا گیا، جو اصل ٹینڈر...
فیصلہ تاریخی،نفاذعدالتی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگا، حسینہ واجد کو ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے: طلبہ تحریک پارٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو سزا پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ تحریک کے نتیجہ میں اسی سال فروری میں قائم ہونے والی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت کا خیرمقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی انقلاب کے ہزاروں ہلاک ہونے والو اور ہزاروں زخمی جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ناہید اسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا لیکن جس دن یہ...
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا ۔ اور پاک فوج اور کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہااج کے دن اللہ تبارک و تعالی کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں،درود ہے نبی پاک کی ذات اقدس پر جو رحمت اللعالمین ہیں۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شفقت پر ان کا ممنون ہوں،چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشکور ہوں وہ تقریب میں تشریف لائے ،چییرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اعتماد اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سے ہونے والی حالیہ جنگ نے پاکستان کی قوتِ دفاع کو پوری دنیا کے سامنے مزید واضح کر دیا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی برادری کے سامنے جواب دینے سے گریزاں ہیں۔ مظفرآباد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر میدان میں خود کو ثابت کیا ہے اور دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب عوام کی نمائندگی کرنے والے فیصلے نہیں کر پاتے تو پھر عوام ہی کو میدان میں آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ ہمیشہ حق و انصاف کے لیے آواز...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غنویٰ بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن، موسیٰ سعید وائس چیئرمین اور ڈاکٹر غلام حسین پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) میں آج صبح پتے کی کامیاب سرجری کی گئی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق آپریشن بخیر و خوبی مکمل ہوا اور ڈاکٹرز انہیں خصوصی نگرانی میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی پی ٹی آئی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ قریشی گزشتہ ڈھائی برس سے مسلسل قید و بند کی مشکلات کا عزم و حوصلے سے سامنا کر رہے ہیں اور اپنی قیادت،...
پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا رشتہ تین نسلوں پر محیط ہے، کوئی سازش اسے کمزور نہیں کر سکتی، بلاول بھٹو
مظفرآباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکار جتنی بھی کوشش کرلے، پاکستان اور کشمیر کے تاریخی اور جذباتی رشتے کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ قربانیوں، جدوجہد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہے، اور آج بھی اسی جذبے کے تحت کشمیر کی تحریکِ حقِ خودارادیت جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا تعلق تین نسلوں سے قائم ہے اور اسے کوئی سازش کمزور نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ “مودی حکومت چند دن بھی ہمارے سامنے نہیں ٹک سکے گی۔ جدوجہدِ کشمیر...
آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب آج بروز منگل کو صدر ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔ اس اہم سیاسی موقع پر تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما فریال تالپور پہلے ہی مظفرآباد پہنچ چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز چوہدری انور الحق کے خلاف کامیاب عدم اعتماد کی تحریک کے بعد فیصل ممتاز راٹھور آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ فیصل راٹھور کو 36 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے خلاف صرف 2 ووٹ پڑے، پیپلز پارٹی نے پہلے ہی 38 ارکان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات باوقار اور منظم انداز میں مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی۔ اس بھاری اکثریت کے ساتھ راؤ کامران محمود کو پاکستان عوامی تحریک کراچی کا صدر جبکہ الیاس مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔نتائج کے اعلان کے بعد کارکنان کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ جیت کی خوشی میں کارکنان نے جشن منایا اور نومنتخب قیادت کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ نومنتخب صدر راو کامران محمود اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی۔تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور مظفرآباد پہنچ چکی ہیں، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے 36 ووٹ ملے، جبکہ ان کے خلاف صرف دو ووٹ ڈالے گئے۔ پیپلز پارٹی نے اس تحریک کے لیے 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔ایوان سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم چوہدری انوارالحق...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عالمی پارلیمانی اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جس دوران علاقائی و عالمی امن، معاشی راہداریوں اور پاکستان کے جغرافیائی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والے عالمی وفد میں برطانیہ، ناروے اور آسٹریا کے پارلیمنٹرینز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں متعلقہ ممالک و اداروں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان انفراسٹرکچر،توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی ،آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کیساتھ...
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے، صوبے کو کسی کیک کی طرح بانٹنا نہیں جا سکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ صوبہ توڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور 27 ویں ترمیم کے ایجنڈے میں بلدیات کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ میں 12 سال بعد بلدیاتی انتخابات، کیا عوام کو حکمرانوں کے قریب لا پائیں گے؟ انہوں نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں 27 ویں ترمیم کے نکات واضح کیے ہیں۔ شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کے پیروکار ملک کو توڑنے کی...
نومنتخب صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کیلئے جدید تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔ راؤ کامران محمود پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر کارکنان نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔...
مظفر آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جبکہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 36 ووٹ آئے جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا ، نئے وزیراعظم کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 ووٹ آئے ، اس طرح وہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔ قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے رکن قاسم مجید نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔یہ تحریک جمعے کی دوپہر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، جس پر 25 اراکین نے دستخط کیے تھے،...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے، اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجا فیصل ممتاز راٹھور نئے قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں۔ اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی گئی، جس پر 36 ارکان نے فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ مخالفت میں 2 ووٹ آئے۔ مزید پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کے ایک بااثر اور تاریخی سیاسی خاندان سے ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ممتاز حسین...
بالی ووڈ اداکارہ و رقاص نورا فتیحی نے اپنے خلاف گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ممبئی میں منعقد ہونے والی مبینہ منشیات پارٹیوں میں شریک تھیں۔ نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں ان خبروں کو ’جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بلاجواز اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیوی کو نورا فتیحی جیسا بنانے کی ضد کا انجام کیا ہوا؟ انہوں نے لکھا کہ میں پارٹیز میں شرکت نہیں کرتی۔ میں مسلسل سفر میں ہوتی ہوں اور اپنا بیشتر وقت کام میں گزارتی ہوں۔ میرا ان افراد سے کوئی تعلق نہیں جن کا ایسی سرگرمیوں سے واسطہ ہو۔...
مظفرآبا د‘اعوان آباد( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی ‘ کامیابی کیلئے 27ووٹ درکار ‘پیپلزپارٹی کا دوتہائی اکثریت کا دعویٰ‘منحرف پی ٹی آئی ارکان پر فلورکراسنگ کا قانون لاگونہیں ہوگا‘تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیر اعظم ہوں گے‘تمام تیاریاں مکمل ‘اسمبلی سیکرٹریٹ وزراء بلاک وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ‘پی پی نے اپنے حمایت یافتہ ارکان کوآزاد کشمیر میں رہنے کی ہدایت کردی ‘پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے موبائل فون بند ہیں‘ کسی سے کوئی رابطے میں نہیں ہے‘ذرائع نے بتایا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں۔خصوصی گفتگو کے د وران شازیہ مری نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے پارلیمان مضبوط ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کو نقصان نہیں ہوا بلکہ اس سے عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔پی پی پی ترجمان نے کہا کہ آئینی عہدوں کو یہ استثنی دیگر ممالک میں بھی حاصل ہے، صدارتی مدت کے بعد صدر پبلک آفس ہولڈر بنیں گے تو استثنی ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں، صدر مملکت مدت پورے ہونے کے بعد سیاست میں آئیں گے تو استثنی نہیں...
سٹی 42:بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی ملاقات ہوئی ۔ زرداری ہاؤس میں ملاقات طے پائی ۔ اہلیان کشمیر کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئینی عہدوں کو یہ استثنی دیگر ممالک میں بھی حاصل ہے، صدارتی مدت کے بعد صدر پبلک آفس ہولڈر بنیں گے تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا، صدر مملکت مدت پورے ہونے کے بعد سیاست میں آئیں گے تو استثنیٰ نہیں رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں۔ خصوصی گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے پارلیمان مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کو نقصان نہیں ہوا بلکہ اس سے عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔ پی پی پی ترجمان نے کہا کہ آئینی...
دھابیجی پمپنگ سٹیشن کے سیکنڈ فیز میں کے الیکٹرک کا دوبارہ بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن آج صبح 6 بج کر 35 منٹ پر رپورٹ ہوا، جس کے بعد سٹیشن کے دوسرے فیز میں دو پمپ بند ہوگئے، بجلی معطل ہونے کے باعث لائن نمبر 5 متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں کراچی کو تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے اور انتظامیہ مرمتی کام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے بھرپور کوششوں میں مصروف ہےانہوں نے کہا کہ مرمت مکمل ہوتے ہی دھابیجی پمپنگ سٹیشن کا نظام...
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔ تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب نے اس قبضے کی تصدیق تو کر دی ہے، تاہم اس کے پیچھے موجود ٹھوس وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا آئل ٹینکر سنگاپور کی جانب روانہ تھا اور اس میں پیٹروکیمیکل سامان موجود تھا۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا، لیکن انہوں نے...
ورکشاپ میں پاکستان بھر سے مختلف شعبوں مثلا دفاع، سیاست، معیشت، میڈیا اور سول سوسائٹی سے ممتاز ماہرین اور مقررین کو مدعو کیا گیا اور اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ورکشاپ میں قومی سلامتی، دفاعی چیلنجز، سماجی ہم آہنگی، گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت، سرمایہ کاری، معاشی ترقی، میڈیا کا کردار، نوجوانوں کا ملکی ترقی میں مقام اور دیگر سماجی و علاقائی امور پر سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ (4th ایڈیشن) اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو قومی سلامتی، علاقائی چیلنجز اور موجودہ حالات سے متعلق جامع آگاہی دینا اور مثبت سوچ و ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔...
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔دوسری جانب سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری...
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو مداحوں سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے ایک ہوئے تصویر شیئر کی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کے بتادیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ لعل بخش بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم لعل بخش بھٹو نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم رہنما کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لعل بخش بھٹو کا انتقال پارٹی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔ صدر مملکت نے...
(احسن عباسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کر گئے۔لعل بخش بھٹو مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وہ صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔لعل بخش بھٹو پی پی پی رہنما ندیم بھٹو کے والد تھے۔ لعل بخش بھٹوکے انتقال پرپیپلزپارٹی قیادت اورہنمائوں کی جانب سے اظہارتعریت کی جارہی ہے۔
ایل اے 17 حویلی کہوٹہ سے پہلی بار 2006ء کے انتخابات میں حصہ لیا تاہم 2011ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پہلی بار ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟ اور پیپلز پارٹی میں کب شامل ہوئے؟ قیادت میں سے کس کا اعتماد حاصل ہے؟ فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند ہیں، وہ 11 اپریل 1978ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ کنٹرول لائن پر واقع آزاد کشمیر کے دور افتادہ ضلع حویلی سے تعلق رکھنے والے فیصل ممتاز راٹھور اپنے والد کی طرح عوام میں گھل مل جانے والے اور متوسط طبقے کی نمائندگی کرنے والے شمار کیے جاتے...
سینٹ: آرمی، ائیر فورس، نیوی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلز منظور: پیپلز پارٹی کے احتجاج پر فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل مؤخر
اسلام آباد (خبرنگار) ایوان بالا (سینٹ) نے کثرت رائے سے آرمی، ایئرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی۔ نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل منظوری کے لیے پیش کرنے کے معاملہ پر پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور شدید احتجاج کیا کہ کمیٹی میں جو بل آیا تھا اور اس میں جو ترامیم کی گئیں اس میں کافی فرق ہے، گزارش ہے کہ اس بل کو منظوری سے روکا جائے کیونکہ کمیٹی چیئر کو بھی اس بل کا نہیں پتا۔ یہ بری روایت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس میں جو بھی ڈالا تھا وہ نظر نہیں آرہا۔ ہم اس بل کو اس طرح ووٹ نہیں کر سکتے ۔ پارلیمانی لیڈر شیری...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا...
پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، اور سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔ آزاد کشمیر کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے...
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہیں۔
مظفرآباد: پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ فیصل راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے تعلق ہے، ان کے والد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی،تحریک عدم اعتماد پر 17ارکان کے دستخط موجود ہیں جبکہ نئے وزیراعظم کیلئے فیصل راٹھور کا نام پیش کیاگیا ہے۔ قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کاکہناتھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ہم آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے،فیصل راٹھور کو تجربہ ہے وہ بہترین انداز میں حکومت چلائیں گے۔ پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا ن لیگ کی حکومت میں شمولیت سے سوال پر ان کاکہناتھا کہ جب ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو ہمیں...
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے، اور نوجوان رہنما راجا فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کے ایک بااثر اور تاریخی سیاسی خاندان سے ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور کے فرزند ہیں، جبکہ ان کی والدہ بیگم فرحت راٹھور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہ چکی ہیں۔ راٹھور خاندان کو آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے بانی خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ فیصل راٹھور نے ابتدائی تعلیم...
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی پی کے ارکان اسپیکر سیکریٹریٹ میں عدم اعتماد کی جو قرارداد جمع کروانے پہنچے ہیں، اس پر متعدد اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک جمع کرانے کے مرحلے پر اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ اپوزیشن اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اس لیے انہیں منصب پر برقرار رہنے کا کوئی اختیار نہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد پر کارروائی آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان حریت کانفرنس نے بتایا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبد الرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ملاکاتیار میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے حکمران عوام کے بجائے صرف کرسی سے محبت کرتے ہیں، جن کے نزدیک اقتدار ہی سب کچھ ہے، جبکہ عوام بھوک، بدحالی، مہنگائی اور بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور خود غرضی نے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں میں جکڑ دیا ہے۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ جب تک ملک میں شامل تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق نہیں دیے جاتے، تب تک یہ ملک استحکام حاصل نہیں کر سکے گا اور مختلف بحران جنم لیتے رہیں گے۔ انہوں نے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ منحرف ہونےکے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف ہے مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا رکن کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوتی ہے، سیف اللہ ابڑو کو معلوم تھا کہ قیمت ادا کرنی ہے لیکن انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب تک تحریری استعفی نہیں آتا اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، جب تک الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس پارٹی سے ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب نے قربانیاں دی ہیں، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ پالیسی اپنائی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور پچھلے 20 سال سے صوبے کو کھا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم امن کی بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ جب بند کمروں میں فیصلے ہوتے...
سٹی42: سینئر رہنما پیپلز پارٹی بشریٰ منظور مانیکا کے والد میاں منظور احمد انتقال کر گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے بشریٰ منظور مانیکا اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر پاکپتن کے پیر غنی قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سرکاری افسران، وکلاء، تاجر برادری اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
اسلام آباد (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی+ این این آئی) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس اسلام آباد میں ختم ہو گئی۔ چیئرمین سینٹ و بانی چیئرمین آئی ایس سی سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ برقرار ہے اور اس کے خاتمے کے لیے نہ صرف سکیورٹی اقدامات، بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اور وانا میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ چیئرمین سینٹ نے موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ...
سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی نے بڑی کوشش اور کامیاب منصوبہ بندی کے ذریعے پہلی بار کراچی میں اپنا میئر منتخب کرا لیا تھا جب کہ کراچی میں 13 ٹاؤن چیئرمینوں کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے جب کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے اور پی پی نے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینوں کے تعاون سے اپنا میئر منتخب کرا لیا تھا جس پر وہ بہت خوش تھی اور پی ٹی آئی اگر جماعت اسلامی سے مل جاتی تو دونوں مل کر اپنا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرانے کی پوزیشن میں تھیں۔ ان دونوں جماعتوں نے آپس میں اتحاد نہ کر کے کراچی میں اپنا میئر لانے کا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیئنر رہنما ء خورشید شاہ کی اجلاس میں شرکت سے حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچے۔ جے یو آئی نے مخالفت میں ووٹ دیا، اپوزیشن ارکان نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچ، خورشید شاہ کی اجلاس میں شرکت سے حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے۔
کراچی: یونیورسٹی روڈ پر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئیں، ریڈ لائن اور کے فور منصوبے نے تمام امور ٹھپ کر کے رکھ دئیے، بیت المکرم مسجد سے اردو سائنس کالج تک سیوریج کا پانی سڑکوں پر الگ جمع ہوگیا، مرکزی سڑک کے ساتھ ساتھ سروس روڈ بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن پروجیکٹ، کے فور منصوبے نے پوری شاہراہ کو کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا، شہریوں کے مطابق منصوبہ مسلسل تاخیرکا شکار ہورہا ہے جبکہ یونی ورسٹی روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں شہری طے کرنے پر مجبور...
اپنے بیان میں ساجد ترین نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اور قومی اداروں کو کمزور کیا۔ سیاسی کارکن سب کچھ قربان کر سکتا ہے، لیکن اپنا نظریہ...
فوٹو: اسکرین گریب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دلا رہے ہیں، مودی کو شکست دینے پر پاکستان کے فیلڈ مارشل کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، کسی قانون سازی کی مضبوطی اکثریت سے نہیں اتفاق رائے سے ظاہر ہوتی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، پاکستانی قوم نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی تھی ایک بار پھر شکست دینگے، دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں کئی ماہ محنت کی کہ اتفاق رائے سے قانون سازی ہو، مولانا فضل الرحمان نے 26ویں ترمیم پر ووٹ...
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں عوام کا بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی اور لاہور میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ شمولیت اختیار کرنیوالے حاجی نواز گڈو نے کہا کہ ہم صاف، شفاف اور عوام دوست سیاست چاہتے ہیں، اور پیپلز پارٹی ہمیں یہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔ حاجی نواز گڈو سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر...
پی ٹی آئی میں موجود ایک بڑا سیاسی گروپ مفاہمت کی سیاست چاہتا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لڑائی ،تناؤ اور ٹکراؤ کی سیاست کا خاتمہ ہو۔اس گروپ کے بقول مفاہمت کی سیاست نہ کرنے کی وجہ سے ان کو سیاست میں راستہ نہیں مل سکے گا۔ پی ٹی آئی میں اس سوچ کے حامی عناصر نے کوئی درمیانی راستے نکالنے کی کوشش کی مگر ان کو کامیابی نہیں مل سکی۔ اس حامی گروپ کے بقول بانی پی ٹی آئی کے سخت گیر بیانات کی وجہ سے مفاہمت کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔اس میں کسی حد تک سچائی بھی موجود ہے کیونکہ پی ٹی آئی میں کئی قسم کے ذہن اور لوگ اکٹھے ہیں۔وکلاء کا اپنا گروپ...
نومنتخب مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے نظریاتی مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک انٹرا پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے مرکزی اور لاہور کے تنظیمی عہدیداران کے باضابطہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ قاضی زاہد حسین پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر جبکہ خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ انجینئر محمد احمد ملک اخوان کو صدر پاکستان عوامی تحریک...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینیٹ سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کیلئے پیش کیا۔ اس سے پہلے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی، آئینی ترمیم کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیا، ترمیم کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا،27 ویں آئینی ترمیمی بل کی 59 شقوں کی مرحلہ وار منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے...
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کیخلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کا جو کردار تھا اس سے انڈیا نے دنیا بھر میں ذلت اٹھائی، اس شکست کو انڈیا پہلے نہیں مان رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی عزت صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کو دی کسی کو نہیں دی، میں نے ووٹ فیلڈ مارشل کی وجہ سے دیا اور جنرل عاصم منیر کی وجہ سے ووٹ دینے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب کیش لیس معیشت کی طرف پیش قدمی پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی، انہوں نے زور دیا کہ ملک کو عالمی سطح پر جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ہوگا۔ وزیراعظم نےگذشتہ روز اسلام آباد میں کیش لیس معیشت کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ پاکستان نے پہلے دن سے ہی ڈیجیٹلائزیشن کو ترجیح دی ہے اور اس کے نتائج اب ظاہر ہونے لگے ہیں۔ سموگ' فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن' 26 مقدمات' متعدد گرفتار اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا...
لاہور +اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کیخلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ووٹ دینے آیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی ترمیم کے موقع پر میرے خاندان کے دس افراد اٹھائے گئے تھے اْس کے بعد میری پارٹی نے میرے لیے کیا آواز اٹھائی۔ مستعفی ہونے کا اعلان سْن کر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے استعفی دے دیا، ہم آپ کو پھر سینیٹر بنوائیں گے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی ہمیشہ سے امن، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی علمبردار رہی ہے۔ پختونخوا حکومت کے زیراہتمام 12 نومبر کو صوبائی اسمبلی میں منعقد ہونے والے امن جرگے میں شرکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام سیاسی قوتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد شیشہ والی مسجد کے قریب فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ محمد شعیب اقبال ولد محمد اقبال خان کے نام سے کی گئی، مقتول پاکستان پیپلز پارٹی کا کارکن اور پیپلز پارٹی کے کارکن و ٹائو ن چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا کی شومل میڈیا ٹیم کا ممبر تھا۔ اورنگی ٹاؤن میں رات گئے فائرنگ کے ایک پرْاسرار واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی، جب پیپلز پارٹی کے کارکن شعیب اقبال کو گھر کے قریب...
جے یو آئی نے27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر احمد خان کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔ جے یو آئی کا کہنا ہیکہ احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوجائیں، احمد خان نے استعفی نہ دیا تو نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔خیال رہیکہ سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی ہے۔ 64...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین کو اصلی شکل میں بحال کریں گے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا جانا افسوسناک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا پیپلز پارٹی عملاً اپنے اہم نظریات سے ہٹ گئی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت یہ جماعتیں اشرافیہ کی نمائندہ بن گئی ہیں۔ انھوں نے کہا پی ٹی آئی اس وقت واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے خلاف درج مقدمے کا قانونی دفاع کریں گے۔
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔ اعلامیے کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔ pic.twitter.com/1Dr5kH1KPA — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 10, 2025 واضح رہے کہ جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان...