2025-04-23@04:44:38 GMT
تلاش کی گنتی: 109

«گزشتہ ماہ»:

(نئی خبر)
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ 2024 ء کے دوران سعودی عرب سے باہر سے ایک کروڑ 85لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ اور حج ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی رہنمائی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت سے ملک نے ضیوف الرحمٰن کی اتنی بڑی تعداد کو خدمات فراہم کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں حج کانفرنس اور نمائش کے چوتھے ایڈیشن میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم نے مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کا دورہ کرنے کے تجربے کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔ ہم...
    ذرائع کے مطابق آج بالشخیل اور خار کے قریبی علاقوں میں بنکرز ختم کیے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ 25 سے 30 کلو میٹر کے علاقے میں 700 سے زائد بنکرز موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں 4 مورچے دھماکے سے تباہ کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق لوئر کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز 4 مورچوں کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا، گزشتہ روز مورچوں کی مسماری کے موقع پر فورسز ،اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ فریقین میں دونوں اطراف سے 5، 5 بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔ پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں بنکرز کو...
    ڈی آئی خان: لوئر کرم میں 4 مورچے دھماکے سے تباہ کردیے گئے جب کہ 10 بنکرز آج مسمار کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق لوئر کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں  گزشتہ روز 4مورچوں کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جب کہ  آج کی کارروائی کا ہدف 10 بنکرز کی مسماری رکھا گیا ہے۔  گزشتہ روز مورچوں کی مسماری کے موقع پر فورسز ،اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کے لیے آج دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔ فریقین میں دونوں اطراف سے 5، 5 بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔  پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی اور اسسٹنٹ...
    ریموٹ کنٹرول گن کے 13 راؤنڈ فائرکیے گئے جب انڈرکور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کوموساد نے 8 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد قتل کیا محسن فخری زادہ نے اپنی پوری زندگی پس منظر میں گزاری، 2023 میں شائع ہونے والی کتاب ’ٹارگٹ تہران‘ میں یونا جیریمی باب اور ایلان ایویٹر لکھتے ہیں کہ ’ان کے بارے میں اتنی رازداری رکھی گئی تھی کہ ان کی صرف الگ الگ تصویریں ہی دستیاب تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 نومبر 2020 کو جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے تین ہفتے بعد، موساد نے اپنی سب سے سنسنی خیز کارروائی کی جس میں ایران کے عسکری جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ تہران سے 40 میل مشرق...
    نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال میانمر اور بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں سے کشتیوں کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ۔ یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7ہزار 800 سے زیادہ روہنگیا افراد نے کشتی کے ذریعے خطرناک سفر کرنے کی کوشش کی۔ یہ 2023 ء کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہے۔اس دوران 650 سے زیادہ لوگ راستے میں ہلاک یا لاپتا ہو گئے۔ حالات سے تنگ گھر بار چھوڑ کر بھاگنے والوں میں تقریباً نصف بچے ہیں۔
    اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی اور انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان ، دہشت گردی، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور مصر تاریخی، مذہبی اور ثقافتی...
    واشنگٹن:امریکا میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے تاریخ کی سب سے تباہ کن صورت اختیار کر لی ہے، جس میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث چلنے والی تیز ہوائیں شعلوں کو مزید بھڑکا رہی ہیں۔ امریکا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیسیفک پیلیسیڈس اور ایٹن کے علاقوں...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیل کالونی کی سڑکوں کی خستہ حالی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تباہی کے باعث اسکول کی طالبات کا احتجاج، محکمہ تعلیم کے حکام سے اسکول کی عمارت کی تعمیر سمیت ضلع بھر میں سڑک کی تعمیر کا مطالبہ۔ اس موقع پر مظاہرین طیبہ، عائشہ، آمنہ، ماریہ، ریحانہ اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس نجمہ نساء نے میڈیا کو بتایا کہ جیل کالونی میں قائم گرلز ہائی اسکول کی عمارت کو گرا کر اسکول کی تعمیر شروع کردی گئی، چند ماہ قبل 2 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کالونی روڈ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں...