2025-12-15@00:47:53 GMT
تلاش کی گنتی: 4302
«کرنسی نوٹ»:
(نئی خبر)
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کے باعث ٹریفک اور روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے پر ایک سے زائد سیکشن عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ سرور تک، ایم تھری کو رجانہ سے درخانہ تک، ایم فور کو فیصل آباد سے ملتان تک جبکہ ایم فائیو کو ملتان کے شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر پنجاب کے وسطی اضلاع میں فضائی آلودگی کی صورتحال...
فائل فوٹو اسلام آباد میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ نے اٹک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 ہزار کے 800 جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نوشہرہ سے ہے، ملزم نے جعلی کرنسی اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ کراچی اور کوئٹہ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتارایف آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بس ڈرائیور ہے اور بس پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا، ملزم پشاور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے جعلی کرنسی نوٹ وصول کرتا تھا۔ترجمان ایف آئی اے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عبد الرحمن بابر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ دبئی کا سفر کر رہے ہیں؟ یہاں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو چوفیر سروسز...
لالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ سنگیتا نے نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ رکوانے پر مقدمہ درج کروا دیا۔ ہدایتکار سید نور اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا نے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو دھمکایا اور ہراساں کیا۔ ادکارہ سنگیتا کا کہنا تھا کہ 50 سال ہو گئے ہیں اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے۔ کچھ لوگوں نے اسلحے کے زور پر میری ٹیم کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ ادکارہ صائمہ کو 2 گھنٹے تک سیٹ پر یر غمال بنائے رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شیرا کوٹ تھانے میں مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر درج...
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں جاری جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی یگ آئی اور کمیشن برائے تحفظ انسانی حقوق کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے میاں دائود ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ جواب جنوری کے تیسرے ہفتے تک عدالت میں جمع کرایا جائے۔ نوٹسز جاری درخواستگزار وکلا کے مطابق جنوری 2025 سے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں میں شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو جعلی اور نامعلوم مقدمات میں نامزد کرکے ہلاک کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز میڈیا رپورٹس کے مطابق...
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔45 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گیے۔ حکام کے مطابق ایف آئی سی کمرشل بینکنک سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اٹک کے ایم-1 ٹول پلازہ کے باہر چھاپہ مارا اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور راویز خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5000 مالیت کے 800 جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔ برآمد رقم کی مجموعی مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کرلیے، ملزم نے جعلی کرنسی انتہائی مہارت سے اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی اور بس کو پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا نوٹس لے لیا، آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا، اہلخانہ کو قانونی تعاون کی یقین دہانی کرا دی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق ڈاکٹر وردہ کے گھر گئیں، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے میڈیا ٹاک میں کہا ڈاکر وردہ کے قاتلوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، ہزارہ کی بیٹی کو انصاف دلا کر رہیں گے، ڈاکٹر وردہ کیس میں کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ کے پی حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ان کے تمام...
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں۔سرجانی فور کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا، متوفی عابد فرسٹ ایئر کا طالبعلم اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، شیرشاہ پل پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 29 سالہ نسرین جان سے گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں واٹر ٹینکر نے 4 سالہ سفیان کو کچل دیا، پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔رواں سال کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں 246 افراد جان گنوا چکے، سب سے زیادہ ٹریلر کی ٹکر سے 95 افراد لقمہ اجل بنے، ٹینکر حادثے میں جاں بحق...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے ڈاکٹر وردا قتل کیس کا نوٹس لے لیا، آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا، اہلخانہ کو قانونی تعاون کی یقین دہانی کرا دی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق ڈاکٹر وردا کے گھر گئیں، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے میڈیا ٹاک میں کہا ڈاکر وردا کے قاتلوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، ہزارہ کی بیٹی کو انصاف دلا کر رہیں گے، ڈاکٹر وردا کیس میں کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔ افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے انکشاف اور کمیشن میں بھرتیوں اور امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواست سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد وسیم اور ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف دائر کی گئی۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کر دیا۔درخواست گزار سینئر صحافی امداد سومرو کی براہ راست شکایت پر عدالت نے نوٹس لیا۔کمیشن میں بھرتیوں، امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔عدالت نے دائر درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی جی اینٹی کرپشن ریکارڈ سمیت جواب داخل کریں۔درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھا ترمیمی) آرڈیننس 2025ء پیش کر دیا گیا جس کی منظوری پہلے ہی گورنر پنجاب نے دے دی تھی اور اسے حالیہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا گیا۔آرڈیننس کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائوں کی حد مقرر کی گئی ہے۔ کالے شیشے رکھنے، کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے، ون وے گاڑی چلانے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کو اب پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اسمبلی کی منظوری کے...
کراچی (نیوزڈیسک) فلائی جناح کی جانب سے مزید ایک اور بین الاقوامی سیکٹر سمیت اندرون ملک تین شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا گیا، کراچی سے ملتان کے لیے پہلی پرواز ایک سو اٹھاون مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں فلائی جناح کے نئے روٹس پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلائی جناح کے چیف آپریٹنگ افسر سمیت ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ذیشان سعید نے اس موقع پر کیک کاٹا۔ ڈی جی پی اے اے نے فلائی جناح کے روٹس میں توسیع کو مسافروں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ ڈی جی سول ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق اسکردو سمیت...
لاہور : 25 سال بعد تاریخی بسنت کی روایت واپس آ رہی ہے اور فروری میں یہ روایتی تہوار جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ بہار کی آمد پر منائے جانے والے تاریخی بسنت تہوار کی 25 سال بعد واپسی ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 25 سال بعد تاریخی بسنت روایت کی واپسی ہو رہی ہے۔ 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو لاہور بھر میں بسنت فیسٹیول منایا جائے گا۔سینئر وزیر نے کہا کہ بسنت فیسٹیول منانے سے قبل بسنت...
فائل فوٹو پنجاب حکومت نے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025ء (چوتھی ترمیم) پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا، آرڈیننس کے مطابق گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔صوبائی اسمبلی میں پیش کیے گئے آرڈیننس کے متن کے مطابق کم عمر بچوں کے گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا، ون وے پر گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔متن کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا جبکہ ڈرائیور کے ساتھ پیسنجر کو بھی سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کی جان، مال اور سیاسی مؤقف کی حفاظت کو یقینی بنائے، چاہے وہ کسی بھی جماعت یا نظریے سے تعلق رکھتا ہو، اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یہ سن کر نہایت افسوس اور تشویش ہوئی کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے دو ملازمین زخمی ہوئے، یہ بہیمانہ حملہ ملک میں سیاسی اختلافِ رائے کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی سنگین علامت ہے۔ ...
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ای وی بسیں، ای وی اسکوٹیز، ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی ٹیکسی سروس کراچی اور دیگر شہروں کو ایک نئے دور میں داخل کریں گی، تمام منصوبے براہ راست عوامی سہولت سے جڑے ہوئے ہیں، ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اس موقع پر مریم نواز نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی ۔ ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدرآمد کرائیں گے اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا، بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین...
نارتھ کراچی بابا موڑ سے فور کے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات میں کمی نہ آسکی بدھ کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقےنارتھ کراچی بابا موڑ سے فورکے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیزرفتارواٹرٹینکرنے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روندھ ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی حادثے کے بعد موقع...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25سال بعد بسنت کی منظوری دیدی،بسنت 7،6اور8فروری کو لاہور میں منائی جائے گی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ بسنت تاریخی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے،بسنت آرڈیننس 2025پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، ہر پتنگ، دھاگہ اور فروخت کنندہ رجسٹرڈ ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بسنت عوام کی تہذیب اور خوشی کا حصہ ہے،لاہور میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی اینٹینا مہم کل سے شروع ہوگی،بسنت سے پہلے ہر موٹر سائیکل پر حفاظتی اینٹینا نصب کیا جائے گا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی مزید :
لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 پیش کر دیا گیا جس کی منظوری پہلے ہی گورنر پنجاب نے دے دی تھی اور اسے حالیہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزاؤں کی حد مقرر کی گئی ہے۔ کالے شیشے رکھنے، کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے، ون وے گاڑی چلانے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تیز رفتاری کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ایک “ریاست کے اندر ریاست” قائم کی گئی۔فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس دن ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات پیش آئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور اسلحہ بھی لہرا کر دکھایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ملک دشمنی پر مبنی تھا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے الزام لگایا کہ ریلی کے شرکا نے گورنر سندھ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی اور گورنر ہاؤس تک پہنچ کر...
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی کا سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے، اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمانی اجلاس میں قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس کو معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ آصفہ بھٹو نے الزام لگایا کہ اجلاس کو مؤخر کرنے کی ہدایات شاید اس لیے دی گئیں تاکہ وہ اپنا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ کر سکیں۔ انہوں نے اس عمل کو نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال قرار دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس اور بینظیر بھٹو ائیر پورٹ آصفہ بھٹو کا توجہ دلاؤ نوٹس وفاقی وزیر برائے دفاع کو پیش کیا گیا، جس میں نئے بین...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ اور موبیلیٹی منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں خواتین کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جائے گی، پنک اسکوٹیز کی سہولت سے خواتین کی آمد و رفت میں آسانی اور خودمختاری...
کراچی: شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر کیمروں کی تنصیب کے باوجود شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری ہونے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں برس ماہ نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں جبکہ 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی جا چکی ہیں۔ مجموعی طور پر 6 ہزار 357 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی جبکہ 36 ہزار 922 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ شہر میں گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی ہیں۔ لیاقت آباد میں گھر کے باہر سے سوزوکی چوری کر لی گئی۔...
راؤ دلشاد:پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کا ترمیمی بل پیش کر دیا گیا، جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے شامل کیے گئے ہیں۔ کالے شیشے رکھنے پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار جرمانہ ہوں گے،کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر 6 ماہ قید ،50 ہزار تک جرمانہ ہوسکے گا،ون وے کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید ،50 ہزار تک جرمانہ ہوسکے گا،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ قید ،50 ہزار جرمانہ ہوسکے گا،ڈرائیور اور پیسنجر کے لئے سیٹ بیلٹ لازمی قرار دی گئی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار...
تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کو 2ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار جرمانہ ہوگا، تیز رفتاری پر لگژری گاڑی اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اوور لوڈنگ پر تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اوور لوڈنگ پر لگژری گاڑی کو 10ہزار، ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15 ہزار جرمانہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 (چوتھی ترمیم) پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ کالے شیشے رکھنے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے پر 6ماہ تک قید اور 50 ہزار تک جرمانہ ہوگا، ون وے پر موٹر گاڑی چلانے پر 6...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی کے لیے بلوچستان کے علاقے بند مراد کا روٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بند مراد میں قائم درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپوؤں سے ایرانی ڈیزل ٹرالرز، ٹرکوں اور ڈمپروں کے ذریعے کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ گاڑیاں خفیہ ٹینکوں میں ڈیزل بھر کر اسے مختلف مقامات تک پہنچاتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بند مراد سے ڈیزل سڑک کے راستے منگھوپیر چوکی تک لایا جاتا ہے، جہاں سے اسے ناردرن بائی پاس اور گلشنِ معمار کے علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگھوپیر کی ہمدرد چوکی کی سرپرستی میں یہ پورا نیٹ ورک چل رہا ہے، اور منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس و گلشنِ معمار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سیف سٹی اور ہزاروں دیگر کیمروں کی تنصیب کے باوجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔رواں برس نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں اور 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہو چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد گاڑیاں و موٹر سائیکلیں چھینی اور 36 ہزار سے زائد چوری کی جا چکی ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے باہر سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ چکی ہیں، جن میں لیاقت آباد، بلوچ کالونی، پی آئی بی کالونی اور سعود آباد شامل ہیں، جہاں ملزمان باآسانی وارداتیں کر کے فرار ہو گئے۔یہ صورتحال...
کراچی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کا ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسیکو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔
کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا ؛صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025(چوتھی ترمیم)پنجاب اسمبلی میں پیش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025(چوتھی ترمیم)پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا ،کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار تک جرمانہ ہوگا، ون وے پر موٹر گاڑی چلانے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار تک جرمانہ ہوگا۔ متن میں مزیدکہا گیا ہے کہ تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کو2ہزار، تھر ی وہیلر کو 3ہزار، عام گاڑی کو 5ہزار جرمانہ ہوگا،تیز رفتاری پرلگژری گاڑی اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو 20ہزار روپے جرمانہ ہوگا،اوور لوڈنگ پر تھری وہیلر کو 3ہزار، عام گاڑی کو 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اوور لوڈنگ پر لگژری گاڑی کو 10ہزار، ٹرانسپورٹ گاڑی...
لاہور(نیوز ڈیسک) شدید دھند کے باعث ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر...
راولپنڈی: موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔ سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں...
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔ تفصلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی...
ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہونے کے باعث منگل کو ملتان-سکھر موٹروے (ایم فائیو) پر 6 ٹریلر ٹرکوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔موٹروے کے ظاہرپیر (رحیم یار خان) سے ملتان شیر شاہ انٹرچینج تک کے حصے (جہاں ٹکراؤ ہوا) کو صبح کے وقت دھند کی وجہ سے کم نظر آنے کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جسے بعد میں کھول دیا گیا۔ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق موٹروے پر چلنے والے ٹرک دھند کی وجہ سے رکے ہوئے ٹرکوں سے ٹکرائے۔ریسکیو سروس کے بیان میں بتایا گیا کہ حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کو...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور صدر مملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کیے، سیکرٹری جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر اور ایچ ای سی اور کراچی یونیورسٹی کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے تنازعے میں تین دن میں جواب طلب کرلیا، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے سماعت کی۔ عدالتی معاون بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں موجود تھے جب کہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ دوران سماعت ایچ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطلجسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگر بعد ازاں آرڈر واپس ہو گیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کیا۔ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت تمام فریقین کو تین دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہونے کے باعث منگل کو ملتان-سکھر موٹروے (ایم فائیو) پر 6 ٹریلر ٹرکوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ موٹروے کے ظاہرپیر (رحیم یار خان) سے ملتان شیر شاہ انٹرچینج تک کے حصے (جہاں ٹکراؤ ہوا) کو صبح کے وقت دھند کی وجہ سے کم نظر آنے کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جسے بعد میں کھول دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق موٹروے پر چلنے والے ٹرک دھند کی وجہ سے رکے ہوئے ٹرکوں سے ٹکرائے۔ مزید تفصیل دیتے ہوئے ملتان ریسکیو 1122 کے ترجمان ارشد حسین نے ’ڈان‘ کو بتایا...
جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔ عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور صدر مملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی اور کراچی یونیورسٹی کو بھی...
لاہور: پاکستانی شہریت سے متعلق خاتون کی درخواست پر عمل درآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی نارووال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ میں ڈی سی نارووال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے زاہد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈی سی طیب خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کی بیوی مینا ابراہیم افغانی ہے جس سے چار بچے پیدا ہوئے، درخواست گزار کی بیوی نے پاکستان نیشنل ہونے کے لیے اپلائی کیا۔ درخواست گزار نے بتایا کہ وزرات داخلہ نے درخواست گزار کی بیوی سے اس بابت دستاویزات طلب کیے...
لاہور(نیوز ڈیسک)ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 اور ایم ون پشاور سے رشکئ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند ہے جبکہ رشکئ سے برہان تک کھول دی گئی ہے۔ جبکہ حد نگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم ٹریفک کی لیے کھول دی گئی موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور کے...
لاہور: ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حدِ نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔ سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے مبینہ تین پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مارکیٹ پولیس نے شیدہ پاڑہ بکراپیڑی کے قریب دوران چیکنگ 2 افراد موٹر سائیکل پر سوار کو روکنے کا اشارہ کیا جس نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عارف عرف بھورا قریشی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرکے طبی امداد کیلیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا۔ ملزم عارف عرف بھورا قریشی کراچی، حیدرآباد اور...
حیدرآباد: حیدرآباد کے تھانہ سائٹ کی حدود میں ذیل پاک فیکٹری کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور تیز رفتاری سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو کچلتا ہوا نکل گیا۔ ٹکر لگنے کے بعد دونوں افراد موٹرسائیکل سے اچھل کر سڑک پر جا گرے اور شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ان کے موبائل فون کی مدد سے افضل اور یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ اہلخانہ...
رواں سال کے گیارہ مہینے گزر چکے ہیں، لیکن شہر میں اسٹریٹ کرائم بدستور بے قابو ہے، پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر جاری سرچ آپریشنز، کومنگ آپریشنز ، اسنیپ چیکنگ اور مبینہ پولیس مقابلوں کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار دکھائی دیئے اور اس دوران شہر کی گلیاں، سڑکیں اور رہائشی علاقے جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ جبکہ شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتے رہے ہیں۔ اس عرصے میں جرائم کی نوعیت کی تعداد اور اس کی شدت پولیس افسران کی جانب سے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں کمی کے دعوے زمینی حقائق سے بالکل برعکس دکھائی دیئے ، رواں سال کے 11 ماہ کے دوران شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی...
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 22 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ ضلع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت 22 دسمبر تک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم خواتین اور بچوں کا استثنیٰ ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر سختی سے پابندی، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، چار سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اچانک 5 ہزار کے نوٹ زمین پر گر گئے، جس پر اسپیکر نے ارکان سے پوچھا کہ یہ کس کے ہیں اور 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب اسپیکر ایاز صادق کے ہاتھ میں اچانک کچھ 5 ہزار کے نوٹ آ گئے۔ نوٹ لہراتے ہوئے ارکان سے کہا کہ ”یہ نوٹ کس کے ہیں؟ جس کے پیسے ہیں، ہاتھ کھڑا کرے!اسپیکر کے اس سوال پر ایک دو نہیں، بلکہ کئی اراکین نے ہاتھ اٹھا کھڑے کر دیے جس پر اسپیکر نے حیرت سے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔ اپوزیشن...
ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے پاس 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا اور تھانہ چمکنی میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ چمکنی میں ایکسائز پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ ان کی ٹیم حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھی اور اس دوران پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہیں رکے اور فرار ہو گئے، جس پر ایکسائز پولیس...
حادثے میں میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا،موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور تشدد نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبر جی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے...
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔ تفصلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر...
ناگن چورنگی کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےتیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوروند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پرموجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق نیوکراچی تھانے کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبرجی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارموقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد موقع پرموجودشہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکوپکڑ لیا اورتشدد نشانہ بنانا شروع کردیا، مشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے باعث ٹرک کا شیشہ ٹوٹ...
ویب ڈیسک :بھارت کی ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں خاتون کانسٹیبل ہیم لتا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، مذکورہ معاملے کا مقدمہ 8 دن بعد درج کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کانسٹیبل کے بھائی اوپیندر نے پولیس سے تحریری طور پر شکایت کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے علاوہ ایک اور پولیس کانسٹیبل کے خلاف شکایت کی ،تحریری شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل نے ہیم لتا کو جسمانی اور ذہنی طور پر اذیت سے دوچار کیا، خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ہیم لتا کو خودکشی پر مجبور کیا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد رپورٹس کے مطابق خاتون کانسٹیبل ہیم لتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں منعقدہ کَش اِنَوکس ٹیک ایکسپو 2025 اس وقت غیر معمولی بحث کا محور بن گئی جب نمائش میں “ایڈوانسڈ ہیومینائیڈ روبوٹس” کے نام سے پیش کیے گئے دو ماڈلز دراصل حقیقی روبوٹ نہیں بلکہ انسانی اداکار نکلے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دعوے کے ساتھ اسٹیج پر لائے گئے یہ کردار مخصوص ملبوسات، چہرے کے میک اپ اور حرکتوں کی بنا پر روبوٹ کا تاثر دے رہے تھے، مگر باریک بینی سے دیکھنے والوں نے فوراً بھانپ لیا کہ یہ مشینی ڈھانچے نہیں، زندہ انسان ہیں۔نمائش کی ویڈیوز میں صاف دیکھا گیا کہ ان “روبوٹس” کی پلکیں جھپک رہی تھیں، سینہ انسانی انداز میں حرکت کر رہا تھا اور چہرے کی جلد پر...
کراچی: ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مسلح ملزمان شہری سے 18 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے شہری کو روکنے کی کوشش کی، مسلح ملزمان کو دیکھ کر شہری گھبراہٹ شکار ہوئے تاہم ملزمان نے شہریوں کے...
ایران میں کش اینوکس ٹیک ایکسپو 2025 منعقد کیا گئی جس میں “advanced humanoid robots” کے نام سے دو روبوٹ پیش کیے گئے۔ لیکن بعد ازاں یہ ثابت ہوا کہ وہ روبوٹس نہیں بلکہ اداکار تھے۔ یعنی دو انسان جنہوں نے مخصوص لباس زیب تن اور میک اپ کیا ہوا تھا۔ ویڈیوز اور فوٹیج میں واضح تھا کہ "روبوٹس" انسان کی طرح سانس لے رہے تھے، پلکیں جھپک رہی تھے اور جلد پر داغ یا دانے واضح تھے جو مشینوں میں ممکن نہیں ہوتا۔ تاہم یہ “روبوٹس” کسی ریاستی یا تحقیقی ادارے کی پیش کش نہیں تھے بلکہ ایک نجی کمپنی کی مارکیٹنگ یا تشہیری پرفارمنس تھی۔ یعنی یہ نمائش حقیقتاً اس زمرے میں نہیں آتی کہ ایران نے روبوٹ مشینیں تیار کی ہیں بلکہ ایک ڈرامائی ڈسپلے تھا، جس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیش نظر مسافروں کے لیے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ سفر کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیچہ وطنی (صباح نیوز) چیچہ وطنی میں ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ چیچہ وطنی مغربی بائی پاس کے قریب تیز رفتارٹریلرکی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق تینوں موٹر سائیکل سوارچیچہ وطنی شہرکی طرف آرہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے ٹرالر نے ٹکرماری،تینوں موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورآپریشن شروع کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹرالر ڈرائیور پولیس نے گرفتارکرلیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت 17 دسمبر کوکرے گی عدالت پہلے ہی ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرتے ہوئے تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر چکی ہے،عدالت نے کہاتھا کہ وکلاء معاونت کریں کہ موجودہ عدالت 27 ویں ترمیم کی بعد ازخود نوٹس کارروائی بارے سماعت کا اختیار رکھتی ہے یانہیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پرمشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا سابقہ سماعت پر جسٹس عامر فاروق نے کہاتھاکہ بتایا جائے اب تک کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور پر کیا ہوسکتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمدقاسم جمال نے نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری شاکرمحمود صدیقی کے ساتھ عوامی مرکز ای او بی آئی دفتر میں ای او بی آئی کے آفیسر عرفان احمد کی جانب سے ہتک آمیزناروارویہ اختیار کیے جانے اور گارڈکے ذریعے مزدور رہنما کو دفتر سے نکالے جانے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت اوراحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی خالص محنت کشوں کے فنڈ پر چلنے والا ادارہ ہے۔ اس ادارے میں مزدور دشمن افرادکی تعیناتی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے۔ حکومت فوری طور پرواقعہ کی انکوائری کرے اورمزدور دشمن ای او بی آئی اہلکارعرفان احمد کو ملازمت سے برطرف...
کراچی: شہر قائد میں لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا چوہدری شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ ام ہانی دختر محمد عدیل کے نام سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والی لڑکی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیس
کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو شہری کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا۔ معاملہ منظرِعام پر آتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ اور ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل کر کے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ...
پشاور: چمکنی میں ایکسائز پولیس کے ناکے پر نہ رکنے سے نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اور مبینہ فائرنگ سے نوشہرہ کلاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان چل بسا۔ تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ ان کی ٹیم حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھی اور اس دوران پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہیں رکے اور فرار ہو گئے، جس پر ایکسائز پولیس نے ان کا پیچھا کیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 4 سے بڑھا کر 6 کرنے کااعلان کردیا، ساتھ ہی فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی۔ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،سرحد پر کھڑا فوجی ہمارے بچوں کیلئے اپنے سینے پر گولیاں کھاتا ہے،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی ان کو ہضم نہیں ہورہی، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7جنگی طیارے گرائے،ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔...
نیشنل گیمز کے شوٹنگ ایونٹس میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی برتری مضبوط کر دی ہے، جبکہ پاکستان نیوی نے 5 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ دوسرے روز کے نتائج میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں نیوی کی رابعہ کبیر نے گولڈ میڈل جیتا، آرمی کی رمشا ندیم نے سلور اور نیوی کی رسام گل نے برانز میڈل حاصل کیا۔ ٹیم مقابلوں میں نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ مردوں کے 25 میٹر ریپڈ پسٹل انفرادی مقابلوں میں آرمی کے محمد شبیر نے گولڈ، نیوی کے جی ایم بشیر نے سلور...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی جنگی ڈرامہ فلم بیٹل آف گالوان کی شوٹنگ مکمل کرلی۔ فلم کے سیٹ سے سامنے آنے والی ایک تصویر میں سلمان خان اور ان کی شریک اداکارہ چترانگدا سنگھ کو بھارتی فوجی وردی پہنے ایک مداح کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل فلم کی پہلی شوٹنگ کا شیڈول 45 دن پر مشتمل تھا جو ستمبر کے وسط میں لیہ، لداخ میں پورا کیا گیا۔ سلمان خان نے اکتوبر کے وسط میں فلم کے دوسرے اور آخری شیڈول کا آغاز کیا تھا جسے نومبر کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا۔ View this...
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا کے مطابق حادثے میں ابتدائی طور پر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ مرتضیٰ اور زخمی ہونے والے 17 سالہ علی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اسپتال منتقل کیے گئے زخمی علی نے بھی دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے،...
اسلام آباد نائٹ رن کلب کی جانب سے اتوار کی صبح اسلام آباد-راولپنڈی میٹرو روٹ پر رننگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں ہاف میراتھن اور 5 کلو میٹر دوڑ کی دو کیٹیگریز شامل تھیں۔ 5 کلو میٹر ریس کا آغاز اسلام آباد کے کچہری میٹرو اسٹیشن سے ہوا اور اختتام ڈی چوک پر کیا گیا، جبکہ ہاف میراتھن راولپنڈی کے صدر میٹرو اسٹیشن سے شروع ہو کر ڈی چوک اسلام آباد میں مکمل ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے ‘ٹوین سٹی رن’ کے نام سے جڑواں شہروں کے میٹرو روٹ پر ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی میراتھن تھی جس میں مرد، خواتین، بچے اور...
موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی...
دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند کردی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 349، رحیم یار خان 321 اور ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 315 ریکارڈ کی گئی۔ کچھ دیر پہلے لاہور311 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے شہروں میں آلودہ ترین شہر تھا۔ موٹر وے پولیس نے شدید دھند والے علاقوں میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ویب ڈیسک:نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر...
ویب ڈیسک:دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 ,ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند کردی گئی ۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 349، رحیم یار خان 321 اور ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 315 ریکارڈ کی گئی۔ موٹر وے پولیس نے شدید دھند والے علاقوں میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان ترجمان موٹروے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا،موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے،روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ گوجرانوالہ کا...
سجاول، چوہڑ جمالی محکمہ صحت کے ملازمین چوری شدہ موٹر سائیکل اور سامان برآمدنہ کرنے پر پولیس کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
لاہور: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ سفر کے دوران ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں...
لودھراں (نوائے وقت رپورٹ) دھنوٹ میں 7 سال کا بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا اور والد کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے مین ہول میں گر گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دوگھنٹے بعد ریحان کی نعش نکالی۔ پولیس نے زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکیدار اور سب انجینئر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کاحکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے۔
کراچی: شہرِ قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک کار کی موٹر سائیکل سے شدید ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کار کی تیز رفتاری کا شکار ہوئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ بدقسمتی سے ایک زخمی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد طبی امداد کے دوران دم توڑ دیا۔ جاں بحق افراد کی ابتدائی شناخت علی اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سٹی 42 : لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے سینکڑوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سینکڑوں اساتذہ کو غیرحاضری پر شوکازنوٹس جاری کردیا، غیرنصابی ڈیوٹیوں پر پابندی کے باوجود غیر حاضر اساتذہ کی جواب طلبی کرلی گئی۔ دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ بچوں کو پڑھائیں یا غیرنصابی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، میٹرک کے پیپرز میں چند ماہ باقی ہیں اور اساتذہ سروے ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے ان کی غیرنصابی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جیل میں بند قیدی اور سیاسی جماعت کے قائد کی قید کے حوالے سے ہمیشہ مہذب باوقار طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہے۔ سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ کو اور زیادہ طاقتور کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کیلئے ریڈ نوٹس ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی پارلیمانی جمہوری رویہ میں پرامن مزاحمت اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین نافذ ہوں لیکن...
موٹروے پر چلتی گاڑی میں اچانگ آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ۔بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ محمودبوٹی ٹال پلازہ کے مقام پرپیش آیا،موٹروے پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرآگ بجھائی۔ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے کارکوجلنے سے بچالیا اورمسافربھی محفوظ رہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 531 رنز کا ہدف دیا تھا، مگر ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کی غیر معمولی بیٹنگ نے میچ کو ڈرا پر ختم کر دیا۔ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔جسٹن گریوز نے 388 گیندوں پر 202 رنز ناٹ آوٹ بنائے، جبکہ کیمار روچ نے 233 گیندوں میں 58 رنز ناٹ آوٹ بنائے، اور دونوں کے درمیان ساتویں نمبر پر 180 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔شائے ہوپ نے بھی 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس سے ویسٹ انڈیز نے...
حیدرآباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پاس آئوٹ کرنے والے کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز