2025-12-14@17:42:58 GMT
تلاش کی گنتی: 7000
«پوست کی»:
(نئی خبر)
میئر کراچی واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس اور مرکزی کال سینٹرکے دورے کے موقع پر شہریوں کی شکایات کے ازالے، سروس ڈیلیوری اور کال سینٹر کے مجموعی آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کی 70 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کو زیادہ کرپٹ قرار دے دیا۔پنجاب میں 78 فیصد لوگوں کا کرپشن روکنے کی سرکاری کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ سروے کے مطابق 77 فیصد شرکا کرپشن روکنے کی سرکاری کوششوں سے مطمئن نہیں۔صوبائی سطح پر عدم اطمینان بلوچستان میں 80 فیصد، پنجاب میں 78 فیصد اور سندھ و خیبر پختونخوا میں 75 فیصد رہا۔سروے میں بتایا گیا کہ عوام صوبائی حکومتوں کو مقامی حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ کرپٹ سمجھتے ہیں۔59 فیصد افراد نے صوبائی حکومتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، جو پنجاب کے معاملے میں سب سے زیادہ یعنی 70 فیصد تھا۔احتساب کے اداروں...
معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔ برطانیہ کی جانب سے ویزا کینسل کیے جانے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے اور آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 10 دن کی راہداری ضمانت ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ہوم آفس میں درخواست گئی کہ میرے اوپر کیسز ہیں جس کی وجہ سے میرا ویزا کینسل ہوا، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا 10 سال کا ویزا تھا، میرے وکیل نے ریویو کو چیلنج کیا ہے۔...
—فائل فوٹو راجن پور کے گوٹھ مزاری میں مبینہ طور پر زمیندار کی فائرنگ سے اونٹنی زخمی ہو گئی۔اونٹنی کے مالک نے الزام عائد کیا کہ اونٹنی کے کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں 2 نامزد افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی برانڈ ویلیو 2025 میں 20 فیصد کمی کے ساتھ 9.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال یہ 12 ارب ڈالر تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس سال صرف ایک ٹیم کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک سے کھیلنا اعزاز، آسٹریلوی کھلاڑیوں پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے آئی پی ایل فرنچائز کی رشوت ٹھکرا دی ڈیلوئٹ اینڈ ایڈوائزری کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی قدر 2025 میں 76,100 کروڑ روپے (8.8 ارب ڈالر) رہی، جبکہ 2024 میں یہ 82,700 کروڑ روپے (9.9 ارب ڈالر) اور 2023 میں 92,500 کروڑ روپے (11.2 ارب ڈالر) تھی۔ آئی پی ایل 2025 کی سیزن کو تاریخ میں دوسری مرتبہ...
کراچی (نیوزڈیسک) فلائی جناح کی جانب سے مزید ایک اور بین الاقوامی سیکٹر سمیت اندرون ملک تین شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا گیا، کراچی سے ملتان کے لیے پہلی پرواز ایک سو اٹھاون مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں فلائی جناح کے نئے روٹس پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلائی جناح کے چیف آپریٹنگ افسر سمیت ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ذیشان سعید نے اس موقع پر کیک کاٹا۔ ڈی جی پی اے اے نے فلائی جناح کے روٹس میں توسیع کو مسافروں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ ڈی جی سول ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق اسکردو سمیت...
رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ عالی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جس کے شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو حد درجہ قانون پسند اور پُرامن قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس انفرادی قابلیت نے مسلم ملک کو سرفہرست بنادیا۔ پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے مسلسل ساتویں برس بھی اعزاز برقرار رکھنے میں...
ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے وفاقی دارالحکومت میں زمینیوں کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ایف بی آر نے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اسلام آباد کے نئے ہاوسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کے لیے2.7 فیصد سے بڑھا کر3.0کردی ہے اور بتایا ہے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔ رپورٹ میں 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا، سرمایہ...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کے لیے2.7 فیصد سے بڑھا کر3.0کردی ہے اور بتایا ہے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔ رپورٹ میں 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا،...
ویب ڈیسک : وفاقی ڈارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلام آباد کے نئے ہاؤسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی کے بعد کچھ علاقوں کی قیمتیں کم بھی کی گئی ہیں۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی ایف بی آر کے...
اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ جناب مشتاق میمن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی پائیدار حکمت عملی اور جدید طریقوں سے آپریشنز انجام دیئے جائیں، جس سے پولیس کے اہلکاروں کی جانیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ممکن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سندھ کے اندر امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز دن دہاڑے ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس سے سندھ کی عوام شدید مشکلات کا...
پاکستان میں خواتین رپورٹرز کی نمائندگی میں خطرناک کمی دیکھنے میں آئی ہے جو سنہ 2020 میں 16 فیصد تھی اب سال رواں میں گھٹ کر صرف 4 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حق کی شمع جلائے رکھنے والی صحافی زبیدہ مصطفیٰ نے بعد از مرگ بھی زندگیوں میں روشنی بھردی ڈان کے مطابق یہ اعداد و شمار گلوبل میڈیا مانیٹرنگ پروجیکٹ کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں جسے بدھ کے روز عکس ریسرچ سینٹر نے جاری کیا۔ گلوبل میڈیا مانیٹرنگ پروجیکٹ ایک عالمی مطالعہ ہے جو ہر 5 سال بعد ایک دن کے نیوز مواد کا جائزہ لیتا ہے۔ اس سال چوتھی بار عکس نے پاکستان کے قومی پارٹنر کی حیثیت سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔ رپورٹ کے مطابق...
باپ بیٹے کی شاندار جوڑی نے ’ہنگری ہنگری ہِپوز‘ سب سے کم وقت میں کلیئر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے لیے مشہور ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر حیران کر دیا، مگر اس بار انہوں نے تنِ تنہا نہیں بلکہ اپنے کم عمر بیٹے کے ساتھ مل کر ایک ایسا دلچسپ اور غیر معمولی کارنامہ انجام دیا جس نے دنیا بھر میں توجہ کھینچ لی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ “ریکارڈ بریکر” رش ، جو پہلے ہی بیک وقت سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز رکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں، نے اپنے بیٹے پیٹر کے ساتھ بطور ٹیم ’’ہنگری ہنگری ہِپوز‘‘ کو سب سے کم وقت میں کلیئر کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ڈیوڈ رش نے اپنی ویب سائٹ پر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے سیشن اچانک ختم کیے جانے پراظہار افسوس کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ایکس پر لکھا کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے۔ یہ نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باجود پی ٹی آئی نے مک مکا کرکے شرارت کی، کہیں سے اشارہ ہوا ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ماحول کشیدہ رہا۔ اپوزیشن کی...
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز چلتی پھرتی موت بن گئے، موٹرسائیکل سوار لوگ ان کو کیڑے مکوڑے نظر آتے ہیں، باقی رہی سہی کسر شہر کی ٹوٹی ہوئی اور تباہ حال سڑکوں نے پوری کردی ہے، سندھ حکومت اور قبضہ میئر کی پوری توجہ ای چالان اور ٹیکسوں کی بھرمار پر لگی ہوئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کراچی 4K چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آکر فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو...
اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں، موجودہ رِٹ پٹیشن مکمل طور پر یونیورسٹی کا داخلی معاملہ ہے اور یونیورسٹی کی اپنی اتھارٹیز ڈگری جاری کرنے کی ذمہ دار ہیں، اس حوالے سے ایچ ای کا کوئی کردار نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کبھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے تصدیق کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی اور ڈگری کی تصدیق سے...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ معاشی جائزہ رپورٹ میں پاکستان میں آنے والے مہینوں کے دوران مہنگائی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ 2 سال کی معاشی کارکردگی اور موجودہ مالی سال کی تفصیلی معاشی پیش گوئیاں جاری کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے پر رضامند، اعلامیہ جاری ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح اس وقت 4.5 فیصد ہے جو رواں مالی سال کے دوران بڑھ کر 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ جون 2026 تک یہ شرح 8.9 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ The International Monetary Fund has warned that inflation in Pakistan...
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی
پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کا نمبر ون پاسپورٹ کا حامل ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ عالمی درجہ بندی جاری کرنے والی کمپنی Arton Capital کے مطابق اس سال بیشتر بڑے ممالک کے پاسپورٹ کا مقام و مرتبہ کم ہوا، تاہم متحدہ عرب امارات نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا میں برتری کو مستحکم کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی سبقت برقرار رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات عالمی سفری سہولتوں، سفارتی استحکام اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ دنیا بھر میں سفر کے بدلتے رجحانات اور سخت ہوتی امیگریشن پالیسیوں کے باوجود یو اے ای کے شہریوں کو سب سے...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمانی اجلاس میں قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس کو معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ آصفہ بھٹو نے الزام لگایا کہ اجلاس کو مؤخر کرنے کی ہدایات شاید اس لیے دی گئیں تاکہ وہ اپنا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ کر سکیں۔ انہوں نے اس عمل کو نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال قرار دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس اور بینظیر بھٹو ائیر پورٹ آصفہ بھٹو کا توجہ دلاؤ نوٹس وفاقی وزیر برائے دفاع کو پیش کیا گیا، جس میں نئے بین...
معروف صحافی پوجا سمنت نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے تعلق کے خاتمے کے بعد شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار تھیں۔ پوجا نے کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف انتہائی پریشان دکھائی دے رہی تھیں اور بہت رو رہی تھیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ ’میں نے غلطی کی ہے، اور میں اپنے کام کی کمی کی ذمہ دار ہوں‘۔ یہ بھی پڑھیں: وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف انہوں نے مزید بتایا کہ کترینہ نے اپنے دل ٹوٹنے کے جذبات کھل کر شیئر کیے اور کہا کہ ’وہ اس سے محبت کر بیٹھی تھیں اور پھر چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں، اور اب ہم ساتھ...
کراچی کے پوش علاقے گلشنِ اقبال میں ایک مکان سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ یہ واقعہ تھانہ گلشنِ اقبال کی حدود میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس، تفتیشی عملہ اور فارنزک ماہرین فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ لاشیں ایک بند مکان سے ملی ہیں جن کی شناخت تاحال مکمل طور پر نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی معائنے سے لگتا ہے کہ تینوں افراد کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ، نئے لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے جائے وقوعہ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کرنے والے فارنزک عملے نے...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گزشتہ رات برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچے اور آج عدالت نے ان کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کر دی ہے۔ اس موقع پر رجب بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا میں بزنس کلاس میں واپس آیا ہوں۔ میرا ویزہ کینسل ہوا ہے کیونکہ پاکستان سے درخواست گئی ہے کہ میرے خلاف کیسز ہیں اور میرے برطانیہ کے وکیل نے اس فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔ مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، ڈی پورٹ ہو کر انسان بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا، میرا ویزہ کینسل ہوا ہے، فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے، رجب بٹ،...
—فائل فوٹو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانے کی کسی میں جرات نہیں، گورنر راج سے صوبہ نہیں چل سکے گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی گورنر راج پر اپنا آفیشل مؤقف واضح کرے۔ بتائیں احمد کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔ پی ٹی آئی امن چاہتی ہے، دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ اگر صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا: فیصل کریم کنڈیگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ...
پشاور: خیبر پختونخوامیں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزدکیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ سی...
کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی اور تشویشناک صورتِ حال سامنے آگئی، جہاں ایئرپورٹ عمارت میں نیولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے کی ایک جوڑی بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں دیکھی گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو میں دونوں نیولے غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر کے قریب اطمینان سے گھومتے نظر آ رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف عملہ خوفزدہ ہوگیا بلکہ وہاں موجود مسافروں میں بھی سخت بے چینی پھیل گئی۔ اس حوالے سے متعلقہ ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم ترجمان نے صرف یہ...
بال ووڈ کے لیجنڈ ادکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ گزرے چند یادگار لمحوں کی تصاویر شیئر کیں۔ اور ساتھ ہی گہرے جذبات سے بھرپور کیپشن بھی لکھا۔ ’’دھرم جی! ہیپی برتھ ڈے مائی ڈیئر ہرٹ!‘‘ ہیما مالنی نے لکھا کہ دھرمیندر کے جانے کو دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، مگر وہ اب بھی اپنے آپ کو سنبھالنے اور زندگی دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دل ٹوٹنے کے باوجود وہ آہستہ آہستہ خود کو جوڑ رہی ہیں، اور یقین رکھتی ہیں کہ دھرمیندر ہمیشہ ان کی...
کراچی سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ طالبہ راحیلہ کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنے، لیکن 2015 میں راحلیہ کو تیزاب کے حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا، اور وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئیں۔ یہ انتقامی حملہ ایک پولیس اہلکار ذیشان عمر نے کیا تھا، جب راحیلہ کے والدین نے اس کی شادی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: خواتین پر ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف زرداری راحیلہ کے انکار کو وہ برداشت نہ کر سکا اور پیچھا کرنے لگا۔ حملہ رمضان میں جمعۃ الوداع کے روز اس وقت کیا گیا جب راحیلہ گھر کا دروازہ کھولنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں مین پوری گٹکا، خام مال چورا سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار ، جن سے 10 کٹے مین پوری چورا، 5350 مین پوریاں، 2250 سفینہ گٹکا اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔مین پوری چورا سپلائی میں زیر استعمال ایک سوزوکی مہران کار کو پولیس تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ کارروائی 2 بین الصوبائی مین پوری گٹکا چورا سپلائر میر حسن میرالی اور امان اللہ بروہی سکنہ اوستا محمد ضلع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شکارپور میں ڈاکوؤں کے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ڈاکو گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ضلع میں مکمل امن و امان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے ڈی۔ایس۔پی سٹی شکارپور پارس بکھرانی، ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور چار زخمی اہلکاروں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمال شاہ کو ہدایت کی کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور موبلٹی کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی روپے کی حالت دیکھ کر یہی لگا کہ جیسے ہاتھ سے نکلتی ہوئی چیز کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہو، جتنا زور لگا کر تھاما جائے، اتنا ہی زیادہ گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ 2014 میں وزیراعظم مودی نے وعدہ کیا تھا کہ ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں چلتی پھرتی جائے گی اور روپے کی قیمت چالیس روپے تک آجائے گی، لیکن آج دیکھیں کہ کس طرح روپیہ نیچے گرا اور اب ڈالر پہنچ چکا ہے، 90 کے قریب۔ اب ریزرو بینک آف انڈیا والے بھی سمجھ گئے ہیں کہ گرتے ہوئے خنجر کو پکڑنا ناممکن ہے، اس لیے فاریکس ریزرو بچانے کے لیے بس دیکھتے رہنا بہتر ہے۔ دوسری طرف پاکستان کا...
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔ تفصلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی...
مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی یادگار تصویر—فائل فوٹو ایبٹ آباد میں قتل کی گئی ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی موت گلا دبانے اور دم گھٹنے سے ہوئی، مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کے دائیں کندھے، دائیں بازو اور دائیں ہتھیلی پر خراشیں پائی گئیں، مقتولہ کی آنکھوں پر سوجن اور ناک سےخون بہنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھیں، ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے 67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ نے...
خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے...
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے تقریر، انتخاب اور اظہار رائے کی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی اور حکومت اس پر اصرار کرتی ہے تو یہ آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ "وندے ماترم" کے 150 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے رکن اسد الدین اویسی نے کہا کہ آئین، فکر اور مذہب کی مکمل آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کو کسی مذہب یا علامت سے جوڑنا آئین کے اصولوں کے خلاف ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھگوان...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کا انڈیکس کافی بہتر ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں کرپشن کے انڈیکس میں کمی خوش آئند ہے۔بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہو تو کرپشن میں مزید کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے موجودہ...
یورپی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان اور پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ روس اور وسطی ایشیا کے لیے بھی سکیورٹی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان سمیت دیگر انتہاپسند گروہ مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور افغان سرحد سے ملحق وسطی ایشیائی ممالک میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس نے بھی افغانستان میں دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر واسیلی نیبینزیا نے داعش خراسان کی سرگرمیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے انسداد...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ سے متعلق جاری منصوبوں، مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومرو بھی موجود تھے۔ اے ڈی بی کے وفد نے نہ صرف موجودہ منصوبوں...
اسلام آباد: ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق وزارت آبی وسائل نے تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی دستیابی میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک پاکستان کی آبادی میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے کے باعث...
ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپوٹ سامنے آگئی.ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فارینزک کے لیے بھجوا دی گئی۔پوسٹ مارٹم رپوٹ کےمطابق ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی،انکی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ فارینزک کے لیے بھجوا دی گئی۔ لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اہلخانہ سے وزیرصحت اور ایم پی اے مشتاق احمد غنی تعزیت کے لیے پہنچے، وزیرصحت کے پی کا کہنا ہےکہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کا اغواء کے بعد قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، واقع میں ملوث تمام ملزمان کو کفرِکردار تک پہنچایا جائے۔ وزیر اعلی کے پی کے نےجائنٹ انوسٹیگشن ٹیم بنانے کی منظوری دے دی ہے،ڈاکٹرز اور تمام ہیلتھ اسٹاف کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنی تازہ اسٹیٹ آف انٹرپرائز اے آئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے پہلی بار بڑے پیمانے پر یہ جائزہ پیش کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال نے دنیا بھر کے دفتری ماحول اور ملازمین کی کارکردگی کو کس طرح بدل کر رکھ دیا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ اے آئی اب صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں رہی بلکہ اداروں کے اندر ایک خاموش مگر انتہائی مؤثر شریکِ کار کے طور پر ابھر رہی ہے۔اس مفصل جائزے کی تیاری کے لیے اوپن اے آئی نے دنیا بھر کی 10 لاکھ سے زائد کمپنیوں کے استعمال...
کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے 20 کلومیٹر کی واک ریس کے بعد ویمن اسکواش ٹیم ایونٹ بھی جیت لیا۔ پاکستان آرمی نے فائنل میں خیبرپختونخوا کو1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ آرمی کی فائزہ ظفر نے سحرش علی کو 0-3 سے ہرایا۔ خیبرپختونخوا کی ماہ نور علی نے ثنا بہادر کو0-3 سے مات دی جبکہ آرمی کی زینب خان نے علیشا کو 0-3 سے زیر کیا۔ خیبرپختونخوا نے سلور جبکہ پنجاب اور بلوچستان نے برانز میڈلز حاصل کیے۔ اس سے قبل 20 کلومیٹر کی واک ریس میں پاکستان آرمی کے قاسم فیض فاتح قرار پائے۔ قاسم فیض نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے...
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے واقعے کی مزید وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راو انوار کی فیملی موجود تھی جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی فورا موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راو...
لاہور(نیوز ڈیسک)باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کو دھمکیاں دینے، کاؤنٹر اور شیشہ توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم دلاور، خاور، بشارت اور 8/10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسے رعایت کے مستحق نہیں۔
بھارت کے لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی نے 933 کروڑ روپے سے زائد کی آفر ٹھکرادی۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ برس تک ’پُوما‘ کے برانڈ ایمبیسڈر رہنے کے بعد ویرات کوہلی نے اس بار اسپورٹس ویئر کمپنی ’اگیلیٹاس اسپورٹس‘ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے کاروبار میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے لائف اسٹائل برانڈ ’ون ایٹ‘ کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ کرکٹر نے ’پُوما‘ کی 933 کروڑ روپے سے زائد کی پیشکش چھوڑ کر اس نئے اشتراک میں خود اپنی طرف سے 124 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو...
وزیر داخلہ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ پولیس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ قانون کی عملداری سب سے مقدم ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس نے ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرض ادا کیا ہے، شکارپور پولیس کی حالیہ کارروائی کو شہری حلقوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شکارپور پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی، جس پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور اور پوری پولیس ٹیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی...
بزنس ٹریولر نے 2025 کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں سنگاپور چانگی ایئرپورٹ ایک بار پھر دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار پایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چانگی ایئرپورٹ نے اپنے شاندار ڈیزائن، جدید سہولیات اور مسافر دوست ماحول کی بدولت سب پر سبقت لے لی۔ سنگاپور کے جوئیل چانگی ایئرپورٹ میں واقع دنیا کی بلند ترین اندرونی آبشار کا ایک خوبصورت منظر ایئرپورٹ کے منفرد انفراسٹرکچر اور سہولتی نظام نے اسے مسلسل ایک اعلیٰ معیار کا مرکز بنائے رکھا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رہا، جو اپنے پُرتعیش ماحول، کشادہ ٹرمینلز، بلند و روشن چھتوں اور جدید آرٹ انسٹالیشنز کے باعث عالمی مسافروں میں انتہائی مقبول ہے۔ دوحہ کا...
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں ڈبل کیبن گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم گاڑی میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گاڑی سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ہے، گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں کھڑی ڈبل کیبن میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس موقع پر متاثرہ گاڑی میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
لاہور+وزیر آباد+قصور+ حافظ آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل روکنے پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی۔ رات گئے سے دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے سٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہو گیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روک رہے ہیں جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی...
شکارپور: شکارپور کے علاقے جاگن لنک روڈ پر ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچنے والی اسٹورٹ گنج پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر مہر سکنہ رستم کے نام سے ہوئی ہے، جو اقدامِ قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے 11 مقدمات میں مطلوب تھا۔ موقع پر موجود ڈاکو دو موٹر سائیکلز پر گلاب سعد خانانی، واجد سومرو اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔...
کراچی: ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راؤ انوار کی فیملی موجود تھی جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے واقعے کی مزید وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مختلف کیسز کی سماعت 10 دسمبر کو کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ سابق اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب کی انتخابی بے ضابطگیوں کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، جس میں جعل سازی اور فارم 47 فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ضمنی انتخاب کے نتائج کی فوری دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی گئی تھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-01-12 واشنگٹن ( مانیٹرنگ دیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1 ارب 29کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان 1 ارب 29کروڑ ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کرچکا تھا، ، آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کی جائے۔پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کردی تھی۔ سیف اللہ
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی سروے رپورٹ میں ملک کے اندر شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی واقع ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے NCPS 2025 جاری کر دیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق این سی پی ایس پاکستان میں بدعنوانی کے "تاثر" کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 12 ماہ میں کسی سرکاری کام کے لیے کوئی رشوت نہیں دینی پڑی جبکہ 60 فیصد پاکستانیوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے اور ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے ذریعے معیشت کو مستحکم کیا۔ رپورٹ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردیدکردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا نفاذ ہوگا۔اس سے قبل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا،ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر سختی سے نمٹا جائے گا۔تاہم اس سے قبل پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد کمیٹیاں بنانے اور ٹریفک آرڈیننس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے...
دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے35 ویں نیشنل گیمز میں 48گولڈ میڈلز جیت کر میڈل ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا۔ پاکستان واپڈا14گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 7 گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ کراچی میں جار ی نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر 78گولڈ،اتنے ہی سلور اور 116 برانز میڈلز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ میڈلز ٹیبل پر پاکستان آرمی کا دستہ46گولڈ،15 سلور اور11 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست تھا جبکہ واپڈا 14 گولڈ، 8 سلور اور 11برانز میڈلز حاصل کر کے ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستان نیوی7 گولڈ، سلور اور 10 برانز میڈلز حاصل کر کے تیسری،پاکستان ایئر فورس 4 گولڈ،6 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ...
اپنی ایک رپورٹ میں عبرانی اخبار کا کہنا تھا کہ دبئی دنیا میں فحاشی کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی نیٹ ورک i24 نے اسرائیل کی ائیرپورٹ اتھارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس وقت دبئی میں صیہونی مسافروں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ گزشتہ اکتوبر کے مہینے میں تقریباً 1 لاکھ صیہونی آباد کاروں نے اس شہر کا رخ کیا، حالانکہ قبل ازیں ان مسافروں کی تعداد 85 سے 90 ہزار کے درمیان رہتی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیلیوں کے دبئی سفر کا رجحان بڑھا ہے۔ قابل غور بات ہے کہ ابراہیم اکارڈ کے ضمن میں جب سے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کے...
پنجاب (نیوزڈیسک) ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا...
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس میں موجود تمام مسافر اور ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ ہیں، ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ طبیعت خراب ہونے کے باعث بس پہ قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے کے سبب بی آر ٹی بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں بس کے ٹریک سے اترگئی، حادثے کے سبب بس کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بھی بس سے گر گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق وزارت آبی وسائل نے تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی دستیابی میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک پاکستان کی آبادی میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے کے باعث 2030 میں سالانہ فی...
ممبئی (ویب دیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ ادکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر ہیما مالنی جذباتی ہوگئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ گزرے چند یادگار لمحوں کی تصاویر شیئر کیں۔ اور ساتھ ہی گہرے جذبات سے بھرپور کیپشن بھی لکھا۔ ’’دھرم جی! ہیپی برتھ ڈے مائی ڈیئر ہرٹ!‘‘ ہیما مالنی نے لکھا کہ دھرمیندر کے جانے کو دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، مگر وہ اب بھی اپنے آپ کو سنبھالنے اور زندگی دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دل ٹوٹنے کے باوجود وہ آہستہ آہستہ خود کو جوڑ رہی ہیں، اور یقین رکھتی ہیں کہ دھرمیندر...
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ملیریا کے پھیلا و سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں 31لاکھ 55 ہزار افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جہاں ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں 21ویں نمبر پر رہا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ملیریا کے شکار افراد میں 55فیصد مرد اور 42فیصد خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی...
ہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مختلف کیسز کی سماعت 10دسمبر کو کریگا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔سابق اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب کی انتخابی بے ضابطگیوں کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، جس میں جعل سازی اور فارم 47 فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا...
سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔ تفصلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی اور اربن روٹس پر...
علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے...
ایک بیان میں ترجمان جعفریہ الائنس نے کہا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے سپرد کریں، مگر یوں بے دردی سے غائب کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی توہین ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ترجمان علامہ سید باقر حسین زیدی نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی پراسرار گمشدگی پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوئے ان جوانوں کی بازیابی کے لئے ضمیر عباس چوک گلگت میں دیئے گئے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت اعلان کیا ہے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گلگت سمیت ملک بھر کے لاپتا شیعہ نوجوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
علی ساہی :اوورچارجنگ،قانونی معاونت اورٹریفک پولیس کے ناروا رویے کے حوالے سے شکایات کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شکایات سیل قائم کردئے گئے۔ کمپلینٹ سیلز میں ہر ریجن میں ڈی ایس پی رینک کا افسر فوکل پرسن مقرر کردیا گیاہے جہاں شہری اور ٹرانسپورٹرز وارڈنز کے رویے کے حوالے سے شکایات کرسکیں گے،اس کے علاوہ چالانز اور لائسنس سمیت ٹریفک پولیس سے متعلقہ تمام شکایات بھی درج کروائی جاسکیں گی۔شکایات سیلز کاقیام موٹر وہیکل آرڈنینس میں ترامیم کے بعد شکایات کی بڑھتی ہوئی تعدادپر عمل میں لایا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ فوکل پرسنز متعلقہ ڈی پی اوز اور سی پی اوز کے ماتحت کام کریں گے،فوکل پرسنز سے ٹرانسپورٹرز اور شہری قانونی معاونت کے...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گھر سے خواتین کی ملنے والی تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق تینوں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ کافی حد تک مشکوک لگتا ہے، تین خواتین میں سے ایک کی موت دو روز قبل ہوئی، خواتین کی اموات کے حوالے سے گھر کے سربراہ محمد اقبال کو معلوم تھا۔ کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد...
— فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 500 اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 ہزار 400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد63 ہزار 200 اور اخراج 56 ہزار 900 کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 400 اور اخراج 7 ہزار 400 کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا...