2025-04-22@20:13:43 GMT
تلاش کی گنتی: 103

«نیروو مودی»:

(نئی خبر)
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) آفاق احمد نے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ آپ جائیں اور متحدہ قومی موومنٹ سنبھالیں۔کراچی میں غیر سرکاری ادارے کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے بانی متحدہ کے اقدام کی کھل کر مخالفت کی تھی، مجھے یہ بھی کہا آپ آجائیں متحدہ سنبھالیں۔چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے مزید کہا کہ جس طرح پنجابی، پٹھان، سندھی ایک قوم ہیں، اس طرح مہاجر بھی قوم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔کراچی میں...
    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑا دھچکا پہنچا ہے، اس کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔ شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی، شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے لفبورویونیورسٹی میں بھی دیے گئے بولنگ ٹیسٹ میں بھی شکیب الحسن ناکام رہے تھے جبکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹر کھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ہاتھی نے ایک شخص پر حملہ کر کے اسے ہوا میں اچھال دیا جس سے تہوار میں موجود ہجوم خوفزدہ ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص شدید زخمی ہوگیاجبکہ بھگدڑ میں 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ اترپردیش کے ثقافتی دارالحکومت کے مندرکے باہر پیش آیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہندو مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک ہندو تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔