2025-12-14@17:26:31 GMT
تلاش کی گنتی: 110334
«میں کام»:
(نئی خبر)
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مکان کا کرایہ مانگنے پر کرائے داروں نے خاتون کی جان لے لی جس پر قاتل میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے خاتون کی لاش ملی، مقتولہ کی شناخت اسما زوجہ منصور کے نام سے ہوئی۔ اسما اپنے شوہر کے ساتھ اورنگی ساڑھے 11 میں کرائے کے گھر میں مقیم تھی۔ تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ گھر کے دو پورشن تھے، دوسرے پورشن میں الگ فیملی رہائش پذیر تھی اور مالک مکان نے کرایہ وصولی کی ذمہ داری اسما کو دی ہوئی تھی، ملزمان میاں بیوی نے تین چار ماہ کا کرایہ نہیں دیا تھا۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D8%A7%DB%8C%DB%81-%D9%85%D8%A7%D9%86%DA%AF%D9%86%D8%A7-%D9%85%D8%A7%D9%84%DA%A9-%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D8%B1%D9%85-%D8%A8%D9%86-%DA%AF%DB%8C%D8%A7expressnews-breakingnews-latestsitua/845644614845322/ مقتولہ 4 دسمبر کو...
اسلام ٹائمز: ہم ماہرین تعلیم کی خدمت میں یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ نصاب تعلیم میں آیات و روایات کی تعداد بڑھانے یا تاریخ کو کسی ایک فرقے کی منشا کے مطابق ڈھال کر پیش کرنے، یا درود شریف جیسی مقدس عبارات میں کسی فرقے کی دھونس کی بنیاد پر کسی طرح کا اضافہ کرنے سے نصابِ تعلیم اسلامی نہیں ہو جائے گا۔ نصابِ تعلیم کو اسلامی کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تعلیم کو دینی تعلیمات سمیت تمام مضامین میں جبری اطاعت کے بجائے تحقیق و تجربے، فیکٹ چیکنگ اور کھوج و تلاش سے جوڑا جائے۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی بات صرف پاکستان کی نہیں اور نہ ہی ماضی کے مسلمانوں کی ہے۔ تاریخ کو چھوڑیں اور آپ...
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے ایک اور نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے ایک مستند عالمی ادارے کی جانب سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 کے سرٹیفکیٹس عطا کیے گئے ہیں، جس کے بعد یہ ادارہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گیا ہے جو دونوں عالمی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ پنجاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہید بینظیر آباد میں جسارت ڈیجیٹل نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے بعد پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے گھر پر حملے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں متاثرہ خاتون سحرش شیخ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان کبیر شیخ، عبیر شیخ اور نقاش شیخ زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے، تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی، جس میں ملزمان...
فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے، لوگوں کو بتائے کہ 14 ارب روپے کب خرچ کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیتا کاٹنے اور پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، شہر میں کام ہوگا، پیپلز پارٹی منافقت کا خاتمہ کرے گی۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ جس جگہ پر کھڑے ہیں، اس علاقے سے یوسی چیئرمین حافظ نعیم منتخب ہوئے تھے لیکن کام پیپلزپارٹی نے کرایا ہے، لوگ آج علاقے کو بدلتا دیکھ رہے ہیں۔میئر کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن اس شہر کی خدمت میں مصروف ہے، منافق اس شہر میں صرف مایوسی بیچتے ہیں اور حادثوں...
انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کی پوری ٹیم 240 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف ملا ہے۔ انڈر 19 ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ گرین شرٹس نے کپتان کی دعوت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بلیو شرٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز اسکور کیے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی تاریخی فتح، 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملائیشیا 48 رنز پر ڈھیر بھارت کی جانب سے ارجن جارج 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آیوش مہاتھرے نے 38، کنشک چوہان نے 46 اور ابھیگیان کنڈو...
پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئر پرسن رونق لاکھانی نے 9 سالہ کائنات ابراہیم کو پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ قرار دے دیا۔ 35 ویں نیشنل گیمز میں 10ہزار میٹر کے ایونٹ میں برانز جیتنے کے بعد 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں شرکت سے روک دی جانے والی کائنات ابراہیم نے لیکسن انویسٹمنٹ ایس او پی میراتھن میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ نیشنل گیمز میں منتظمین نے 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں تیسری پوزیشن پانے والی کائنات کو 5 ہزار کلومیٹر کی دوڑ کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔ اتوار کی صبح ساحل سمندر پر ہونے والی میراتھن میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 9 سالہ کائنات ابراہیم نے کہا کہ نیشنل گیمز میں برانز...
پشاور: تحریک انصاف نے 7 دسمبر کو پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ لانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، اس جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا تھا۔ پارٹی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عہدیدار پارٹی کے احکامات پر عمل درآمد میں ناکام رہے اور متعلقہ اراکین کارکنوں کو جلسہ گاہ پہنچانے میں بھی کامیاب نہیں ہوئے، شوکاز نوٹس میں تمام اراکین کو تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تسلی بخش وضاحت نہ دینے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دعوؤں کے باوجود صوبے میں تقرری اور تبادلہ نظام میں سنگین تضادات برقرار ہیں، حالیہ انتظامی ردوبدل نے بیوروکریسی میں بے چینی پیدا کر دی ہے اور پوسٹنگ و ٹرانسفر کے نظام میں بنیادی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد سینئر افسران کو بطور او ایس ڈی تعینات کیا گیا ہے جبکہ جونیئر افسران کو اعلیٰ اور اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے، جس سے میرٹ، گورننس اور ترجیحات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے وضاحت کی کہ تمام تقرریاں میرٹ، قواعد و ضوابط اور کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہیں، اور کسی سیاسی دباؤ یا ذاتی پسند و ناپسند کو مدنظر نہیں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے پیغام آ چکا ہے، اب آزادی حاصل کریں گے ورنہ موت کو ترجیح دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سہیل آفریدی کوہاٹ جلسہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
ویب ڈیسک : میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےلیاری کے حوالے سے بننے والی فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا۔میئرکراچی مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گجرات کا قصاب چیئرمین پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کررہا ہے،لیاری پرجوچیزکی ہے وہ سازش ہے، ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مرتضیٰ وہاب نےامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم پرتنقید کرتےہوئےکہا اگرتم کام نہیں کرسکتے تھے تو اقتدارنہیں لیناچاہیےتھا،کیاصرف پریس کانفرنس اوردھرنوں کےلیےہوآپ لوگ؟بارہ لاکھ لینے کے باوجود ڈھکن نہیں لگاسکتے تویہ شرمندگی کی بات ہے۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز انہوں نے مزیدکہا کہ یہ علاقہ حافظ نعیم الرحمن کاہےلیکن کام یہاں ہم کررہےہیں،اگلے ہفتےانہیں ایکسپوزکروں گا،تسبیح ہمارےہاتھ میں بھی ہےداڑھی ہمارے...
آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل بنگلہ دیش پولیس نے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے جامع سیکیورٹی پروٹوکول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ہدایات اتوار کے روز جاری کی جائیں گی تاکہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ مجوزہ سیکیورٹی گائیڈ لائنز کے تحت سیاسی رہنماؤں اور ممکنہ انتخابی امیدواروں کو اپنی رہائش گاہوں، دفاتر، آمد و رفت، عوامی جلسوں اور سائبر اسپیس میں سیکیورٹی سے متعلق واضح ہدایات دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے عام انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا حکام نے حالیہ عوامی تحریک کے صفِ اول کے رہنماؤں اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے...
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنگلا دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بی پی ایل میں نظر آئیں گے۔شعیب اختر نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر (بروز جمعہ) سے ہوگا جس کے لئے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی دارالحکومت میں پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں بی آر بی کینال پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا، جس کی 52ویں پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں منظوری دی گئی، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس سے یومیہ54 ملین گیلن سرفیس واٹر کو قابل استعمال بنایا جا سکے گا۔ اس منصوبے سے مغلپورہ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور شادی پورہ کی آبادی مستفید ہو سکے گی، اس کے علاوہ لاہور کے 17 لاکھ سے زائد شہری بھی استفادہ کرسکیں گے۔ سازش کرنے...
بنگلہ دیش میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت بنگلہ دیش نے بھارت میں مقیم مفرور سیاسی شخصیات کی مبینہ سرگرمیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا ہے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوششوں کا معاملہ باضابطہ طور پر اٹھایا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما کو اتوار کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں ان بیانات اور سرگرمیوں پر بنگلہ دیشی حکومت کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا جو مبینہ طور پر بھارت میں مقیم مفرور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سامنے آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات سے قبل...
کراچی میں بھتہ خوری اور منظم جرائم کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اور انتہائی مطلوب بھتہ خور گروہ کے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رضویہ تھانے کی حدود میں کی گئی اس کارروائی میں بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گزشتہ رات رضویہ تھانے کی حدود میں ایس آئی یو اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت...
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر چھاپے کے دوران بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو عمران احمد خان کے مطابق ناظم آباد میں بھتہ خور گروپ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیار واڑی کے خلاف گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 3 بھتہ خور اور تین شوٹرز سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے 8 ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ ملا ہے۔عمران خان کے مطابق ملزمان جمشید روڈ پر کار شوروم پر بھتہ کے لیے فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، پہلے سے گرفتار ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر ناظم آباد میں کارروائی کی گئی،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، یہ صرف آغاز ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ بولنے والے اکاؤنٹس بھارت یا اسرائیل سے آپریٹ ہو رہے ہیں، فیض حمید کو سزا دینا پاکستان میں نئے باب کا آغاز ہے اور اس فیصلے پر قوم سرخرو ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے بلوچستان کے ہونہار طلبہ کے لیے ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، اسکالرشپس کے تحت بلوچستان کے طلبہ کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، اسکالرشپ کے لیے امیدوار کا بلوچستان ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ایل ایل ایم اسکالرشپ کے لیے عمر کی بالائی حد 30 سال اور پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مقرر کی گئی ہے، درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم مکمل کیے ہوں اور کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کیے...
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا معاملہ حل ہو گیا، ڈی ایس پی ہی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کرلیا، عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا ، اس کے بعد ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی۔ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اعتراف جرم کرلیا، پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ڈی ایس...
سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی موجودگی حسبِ معمول توجہ کا مرکز بنی رہی۔ تاہم اس موقع پر سلمان خان نے ایک ایسا بیان دیا جس نے مداحوں کو حیران اور محظوظ کر دیا۔ اداکار نے عاجزی سے کہا کہ وہ خود کو کوئی بڑا یا شاندار اداکار نہیں سمجھتے۔ یہ بھی پڑھیں: فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹرایکٹو سیشن میں سلمان خان نے 3 دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر پر گفتگو کی۔ شہرت، کامیابیوں یا اپنی وراثت پر بات کرنے کے بجائے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ موجودہ دور میں اداکاری کا فن ہی ختم ہوتا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/neelikhan7786/status/1999697108040057338 اپنے...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ریڈ بال کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی جلد تلاش شروع کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں اظہر محمود کو عبوری ذمہ داری دی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی نئے سال کی پہلی ٹیسٹ سیریز مارچ اپریل میں ہے، اگلی ٹیسٹ سیریز میں وقت ہونے پر ریڈ بال کوچ کی فوری تلاش شروع نہیں کی گئی۔
فائل فوٹو لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم نے ایک ماہ قبل ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانا برکی میں درج کروائی تھی۔ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا کہ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
( انور عباس )تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ محمد صادق نے کی، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید نظامانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور روس کے خصوصی نمائندوں کا تہران میں اجلاس منعقد ہوا ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کلیدی خطاب سے اجلاس کا آغاز کیا ۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی خصوصی نمائندہ محمد صادق نے کی، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید نظامانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران...
کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی اور حالیہ خونی جھڑپوں کے بعد ہفتے کے روز دونوں ممالک کے درمیان تمام سرحدی راستے بند کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان پرانے سرحدی تنازع کے باعث حالیہ دنوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں چار تھائی فوجی بھی شامل ہیں۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں جانب تقریباً پانچ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ کمبوڈیا کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فوری طور پر تمام کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحدی گزرگاہوں پر آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب، تھائی حکومت نے امریکی...
پنجاب کے ضلع میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان سنگر رحمان علی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے،واقعے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری پر اس طرح کا تشدد کرنا ناقابل قبول ہے۔ داؤد خیل:ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پولیس کا شادی فنکشن پہ چھاپہ سنگر رحمان علی گرفتار ! خلاف ورزی پر ایسی کاروائی ضرور ہوگی براہ کرم قانون کااحترام...
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کےلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس دی جائیں گی ، اس کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔ ایل ایل ایم کےلئے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کےلئے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کےلئے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی تکمیل اور 50 فیصد نمبر ضروری قرار دیئے گئے ہیں جبکہ اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر ضروری ہیں، درخواستیں جمع کرانے...
شوبز کی دنیا میں زندگی گزارنا آسان نہیں ہوتا، جہاں ہر لمحہ کسی نہ کسی بحث یا قیاس آرائی کی زد میں رہتا ہے۔ بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن بھی ان شخصیات میں شامل ہیں جن کی ذاتی زندگی طویل عرصے سے خبروں اور افواہوں کا موضوع بنتی رہی ہے، خصوصاً ان کے اور اہلیہ ایشوریا رائے کے رشتے کے حوالے سے۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر کھل کر بات کی اور ان افواہوں کو سختی سے مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے کیونکہ مشہور شخصیات کے بارے میں لوگ ہر طرح...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف ستر ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے ان کو لانے والوں کا چالان کون کرے گا۔ لاہور میں مینار پاکستان اجتماع عام کی کمیٹیوں کے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ن لیگ سترہ سیٹیں بھی جیت نہیں سکی، نظام کی تبدیلی کی تحریک نہ صرف حکمرانوں کا چالان کرے گی بلکہ ان کو فکس کرے گی۔ ملک میں تجربات ہوئے مارشل لاء ہو یا جمہوریت لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ چھبیس ویں اور ستائیس ویں آئینی ترمیم سے گلی سڑی عدلیہ کو بھی تباہ کردیا گیا...
پشاور: خیبرپختونخوا میں سابق صوبائی وزراء اور معاونین کی سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے کئی سابق وزراء اور معاونین نے متعدد سرکاری گاڑیاں اب بھی واپس نہیں کیں۔ دستاویزات کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین سرکاری گاڑیاں سابق معاون خصوصی ریلیف نیک محمد کے زیر استعمال ہیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی واپسی کے لیے ریسکیو 1122 نے تحریری درخواست بھی دی جب کہ ریسکیو 1122 کی ایک گاڑی تاحال اسلام آباد پولیس کی تحویل میں بھی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی سابق کابینہ اراکین نے اپنے سرکاری دفاتر کو تالے بھی لگا رکھے ہیں تاہم اس معاملے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے...
پاکستان کل یعنی 15 دسمبر سے ملک گیر سطح پر پولیو سے بچاؤ کی آخری قومی مہم کا آغاز کرے گا، جس کے دوران 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق یہ 7 روزہ مہم رواں برس کی 5ویں اور آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم ہوگی، جو ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں بیک وقت چلائی جائے گی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں اب تک پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 74 تھی، رواں سال پولیو کا تازہ ترین کیس اکتوبر میں سامنے آیا تھا۔ یہ بھی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ سہولت کاری موجود ہے اب تو دوسرے لوگ بھی کہہ رہے ہیں اور آج وزیر دفاع نے بھی کہا کہ اداروں کے اندر کچھ لوگ موجود ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میری اطلاعات کے مطابق فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس برگیڈیر کو بھی سزا ہوئی ہے‘۔ میں...
واشنگٹن پوسٹ نے طالبان رجیم کے اس دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ بگرام ایئر بیس پر فوجی سازوسامان تیار کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان بگرام ایئر بیس پر نہ تو جنگی طیارے بنا رہے ہیں اور نہ ہی بکتربند گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے ناکارہ طیاروں اور پرانی بکتر بند گاڑیوں کو صرف رنگ و روغن کر کے رن وے پر کھڑا کیا ہوا ہے، جنہیں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق طالبان نے جنگی مشقوں، طیاروں...
بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید سٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر کارروائی ممکن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، تاہم پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ لاہور میں کارکنوں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فرسودہ اور ناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے زور دیا کہ بلدیاتی نظام کا مؤثر نفاذ ناگزیر ہے اور خاندانی سیاست کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، کیونکہ اسی سیاست نے بلدیاتی نظام کو کمزور کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے شہر ہو یا دیہی علاقے، ہر ووٹر کو اس کے ووٹ کا حقیقی...
لاہور میں بسنت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لئے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے ہوگی۔پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو رجسٹریشن کے لیے فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈور صرف کاٹن سے تیار کردہ دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں 9 سے زائد تاریں استعمال نہیں...
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد : (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 دسمبر تک کیلئے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے آج سے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور 18 دسمبر تک بارش برفباری اور موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری...
موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) موٹروے پولیس اور سندھ پولیس کے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان برآمد کر لیا۔ ترجمان موٹر وے سید عمران احمد کے مطابق روہڑی انٹرچینج کے قریب قائم ایک کباڑ خانے پر کامیاب چھاپہ مارا گیا، جہاں سے قومی اثاثہ بازیاب کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق برآمد ہونے والے موٹروے انفراسٹرکچر کی مجموعی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے، برآمد شدہ سامان میں آئرن پوسٹس، سٹریٹ لائٹ پولز، اینٹی گلئیر شیلڈز اور...
فائل فوٹو کراچی میں قادری ہاؤس پر پولیس کارروائی پر ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن عمران خان نے کہا ہے کہ ثروت اعجاز کے گھر سے چھاپے میں 17 افراد کو حراست میں لیا گیا، سنی تحریک کے رہنماؤں کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی عمران خان نے کہا کہ انٹیلیجنس معلومات اور تکنیکی شواہد کی روشنی میں بھتہ خور گروپ وصی اللّٰہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کیخلاف کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزم ریحان الدین چار سال تک بھتہ کیس میں جیل میں رہا ہے۔ ملزمان ایسی جگہ سے گرفتار ہوئے اس لیے معاملہ حساس ہوگیا۔ کراچی: قادری...
اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہوگیا، بطور ہیڈ کوچ ایک ہی سیریز میں ذمہ داری نبھا سکے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالرز میں تقریبا 75 لاکھ روپے ماہانہ وصول کرنے والے اظہر محمود مہنگے ترین ملکی کوچز میں شامل تھے۔ برطانوی شہریت کے حامل سابق آل راؤنڈر کا کافی عرصے سے بورڈ کے ساتھ معاہدہ تھا۔ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے دور کوچنگ میں انہیں کہا گیا کہ بطور نائب گروم ہونے پر انہیں ہیڈ کوچ بھی بنا دیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہونے پر وہ خاصے اپ سیٹ ہوئے۔ زبانی طور پر ایک آفیشل نے انہیں ٹیسٹ کوچ بنانے کی یقین دہانی بھی کرا دی تھی لیکن اعلان نہ ہونے پر...
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس تقریب کا انعقاد
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور کور کمانڈر کوئٹہ نے مسیحی شہداء کے لیے تقریب میں شرکت کی۔ملک و قوم کیلئے جانیں قربان کرنے والے مسیحی شہداء کو مہمانانِ خصوصی نے بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر نے تمام مذہبی برادریوں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سراہا، مسیحی برادری کے اراکین سے ملاقات اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ گورنر بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کرسمس تقریب میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔اس موقع پر پاسٹر آصف جان نے کہا کہ ہمارے شہداء...
مشہور انڈین کامیڈین اور اداکار کپل شرما ان دنوں دو وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہیں۔ ایک جانب ان کی فلم ’کس کس کو پیار کروں ٹو‘ 12 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن فور کی ایک قسط میں خصوصی شرکت کی ہے جو خاصی مقبول ہو رہی ہے۔ شو کی مقبولیت میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب نوجوت سنگھ سدھو نے بیک اسٹیج تصاویر شیئر کیں جن میں پریانکا چوپڑا کو کپل شرما، ارچنا پورن سنگھ اور سنیل گروور کے ساتھ دیکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کپل شرما محض ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بھارت کے کامیاب ترین انٹرٹینرز میں شمار...
لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین سامنے آگیا ہے جس میں ڈی ایس پی ہی اپنے بیٹی اور بیوی کا قاتل نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی تھی تاہم ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ دونوں...
دبئی: متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق قوانین میں بڑی اور اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ ان نئے قوانین کا مقصد بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور معاشرے میں عوامی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی بالغ شخص 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے تو اسے کم از کم 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ سزا اس صورت میں بھی لاگو ہوگی اگر متاثرہ بچے نے رضامندی ظاہر کی ہو۔ قانون میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اگر متاثرہ فرد کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ...
پاکستان میں جاری خشک سردی کی لہر کے خاتمے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے دو اسپیلز کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پندرہ دسمبر تک مری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ انیس دسمبر کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ جڑواں شہروں میں اس دوران صرف بوندا باندی متوقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق...
کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں سرد رہے گا، کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ مختلف سمتوں سے 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار...
دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں ،حکمران طبقہ نے قرضے معاف کرائے تعلیم ، صحت، تھانہ کچہری کا نظام تباہ کردیا ، الخدمت فاؤنڈیشن کی چیک تقسیم تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں، فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کریں۔ پاکستان سیاستدانوں ، جرنیلوں ، طاقتوروں کا نہیں عوام کا ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہمی کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت عوام میں چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں بمباروں کیسہولت کاری کی گئی،تفتیشی حکام ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہو گئی۔ تفتیشی حکام نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ تفتیشی حکام نے کہاکہ خودکش حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی، خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ تفتیشی حکام نے کہا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے متعلق کیس سے...
ادارہ جاتی اصلاحات سے اچھی حکمرانی میں اضافہ ہو گا،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،شہبا زشریف فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے،نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے،ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈگورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،معاون خصوصی ہارون اختر،برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین،اراکین پارلیمنٹ،کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم...
حمیداللہ بھٹی پاک انڈونیشیا تعلقات میں حالیہ پیش رفت اِس بناپر بھی اہمیت کی حامل ہے کہ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کا اقتصادی منظر نامہ بدل رہا ہے اورنئے معاشی اور دفاعی اتحاد تشکیل پارہے ہیں۔ یہ ایسی جغرافیائی تبدیلیاں ہیں جنھیں سمجھ لیاجائے تو مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے پاکستان اور انڈونیشیا دونوں ہی مسلم دنیا میں ممتازاور منفرد مقام رکھتے ہیں اگر پاکستان جوہری طاقت ہونے کی بناپر دفاعی حوالے سے اہم ہے تو انڈونیشیا نے بھی کمال مہارت سے گزرے دوعشروں کے دوران معاشی استحکام،صنعتی ترقی، سیاحت، روزگار اور جمہوری حوالے سے قابلِ رشک کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے ابھی پاکستان فاصلے پر ہے جوہری طاقت ہونے کے باوجود پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جہاں وہ ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ شعیب اختر کی بطور مینٹور شمولیت کو لیگ اور ٹیم دونوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے باضابطہ طور پر ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے اور وہ بی پی ایل کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کو فاسٹ بولنگ، فٹنس، جارحانہ حکمت عملی اور دباؤ میں پرفارم کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔ ان کی موجودگی سے ٹیم کے نوجوان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی...
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر ایس آئی یو پولیس کی کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی رات ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر چھاپہ بھتہ خوری اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 12 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ ایس آئی یو کے مطابق یہ کارروائی جمشید کوارٹرز میں بھتہ خوری اور فائرنگ کے مقدمات میں گرفتار ملزم ریحان کی نشاندہی پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران جواد قادری عرف خواجہ، شاہزیب ملا سمیت کئی افراد کو گرفتار...
قومی غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت اور اس کی پراسسنگ کیلئے بڑا علاقائی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت ہے۔اسلام آباد میں ساتویں قومی زیتون فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اور معیاری درجے کے زیتون کی کاشت کیلئے پاکستان کی آب و ہوا انتہائی موزوں ہے۔ پاکستان کے زیتون کے شعبہ کی ترقی کیلئے اطالوی حکومت کی امداد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی فنی امداد بھی فراہم کررہا ہے اور پاکستان کے اس منصوبے کیلئے دو کروڑ یورو کی بھی منظوری دی ہے۔ اشتہار
فائل فوٹو کراچی میں رینجرز نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کر کے نان کسٹم پیڈ موبائل اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران مزدا ٹرک سے 750 اسمارٹ فونز اور 61 ٹیبلیٹس برآمد ہوئے ہیں۔ کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتارترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اسمگل شدہ موبائل فونز خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے لیکر آرہے تھے۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
سوڈان (نیوز ڈیسک) سوڈان میں دہشت گردوں نے اقوامِ متحدہ کے ایک اڈے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی فوج کے امن مشن پر تعینات 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر پاکستانی کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔ پاکستانی امن دستوں نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ کارروائی کے دوران پاکستانی امن فوج نے اقوامِ متحدہ کے اڈے میں پھنسے 41 بنگلہ دیشی فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا، جن میں 8 زخمی اہلکار بھی شامل تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد...
پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔ اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔ تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش...
پنجاب کے شہر سرائے مغل کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ترجمان چاروں دوست موٹرسائیکل پر ہیڈ بلوکی سے پھول نگر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 19 سالہ وسیم، 22 سالہ علی حسن، 17 سالہ حسنین اور 20 سالہ عمر کے ناموں سے ہوئی۔ فیملی ذرائع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد گہرے دوست تھے، زخمیوں میں 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد شامل ہیں۔
نعمان اعجاز پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پروجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کا کردار فراست بھی اتنی حقیقت پسندی کے ساتھ نبھایا گیا ہے کہ کوئی اور اس میں اتنی جان نہیں ڈال سکتا تھا۔ نعمان اعجاز نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر صبح کام پر جانے سے پہلے وضو کرتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لوگوں نے ان کے اس بیان پر مختلف...
بھارت کی فلم دھرندھر کے ذریعے لیاری کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان میں میرا لیاری کے نام سے فلم تیار کرلی گئی۔ سندھ حکومت نے فلم میرا لیاری کی تیاری میں معاونت کی ، فلم جنوری کے پہلے ہفتے میں ریلیز کر دی جائے گی۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فلم کو بین الاقوامی طور پر ریلیز کیا جائے گا ، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست ہوئی ، وہ فلموں کے ذریعے ہار کو جیت میں نہیں بدل سکتا ۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی فلم دھرندھر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈا ہے، لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔ انہوں نے...
پاکستان کےسابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بی پی ایل میں نظر آئیں گے۔ شعیب اختر نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعے سے ہو رہا ہے جس کے لیے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف نے پشاور میں منعقدہ جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ جلسہ 7 دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا تھا، جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا تھا۔ یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی قیادت نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد یہ کارروائی کی، کیونکہ ضلعی تنظیم مقررہ تعداد میں کارکنوں کو جلسہ گاہ لانے میں ناکام رہی۔ پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے زیرِ اہتمام 11 ویں لیکسن انویسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اکیس کلومیٹر ہاف میراتھن سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔ میراتھن کا آغاز ڈی ایچ اے کے ایمار سینٹر ساحل سمندر سے ہوا جہاں صبح سویرے شرکاء کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ میرا تھن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں عام شہریوں کے ساتھ اسپیشل ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔ ایونٹ میں وہیل چیئر ریس اور دیگر دوڑ کے مقابلے بھی رکھے گئے، جنہیں شرکاء اور تماشائیوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ میرا تھن کے آغاز سے قبل بینڈ نے نغمہ سرائی کی جس سے شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی ہو گیا۔ اس موقع پر غیر...
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند ادارے کی جانب سے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 کے عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ حاصل ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:شاندار کارکردگی اور تاریخی پیشرفت، پنجاب پرفارمنس اور احتساب میں سب سے آگے یہ کامیابی پنجاب کے عوام کے لیے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے سلسلے میں سہولت بازار اتھارٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی پہلی ایسی ادارہ بن گئی ہے جس نے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی معیار پر اپنی کارکردگی ثابت کی۔ انہوں نے...
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 18 دسمبر تک کے لیے برف باری اور ممکنہ موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختون خوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔ 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔ ممکنہ موسمی صورتِ حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے جبکہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث وفاقی حکومت 16 دسمبر 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں طور پر 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان آئندہ 15 دن کے لیے کل کیا جائے گا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے، دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر تدمُر میں امریکی فوجیوں پر فائرنگ واقعے پر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ داعش سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں حملے میں 3 عظیم امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسردہ ہوں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر دوبارہ حملہ ہوا تو جوابی کارروائی کریں گے۔
بھکر پولیس نے اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان گاڑیوں سمیت پکڑ لیا۔ نان کسٹم سامان میں سگریٹ و گٹکا نسوار کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ 4 گاڑیوں کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈی پی او بھکر کے مطابق کلورکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے 2 اسمگلرز رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ تمام سامان گاڑیوں سمیت بحق سرکار ضبط ہوگا۔ ڈی پی او شہزاد رفیق نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین کارروائیاں جاری ہیں۔ قانون شکن عناصر کے لیے ضلع بھکر میں کوئی گنجائش نہیں۔
فورٹ عباس میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تھانہ مروٹ کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عتیق نامی نوجوان پر آہنی راڈ اور مکوں سے تشدد کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان متاثرہ نوجوان کی دکان کے میٹر سے بجلی استعمال کر رہے تھے، تاہم جب تار کاٹا گیا تو تنازع شدت اختیار کر گیا اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تصور جاوید، مدثر جاوید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ واقعے کا ڈی پی او بہاولنگر...
بلغاریہ کے صدر رومن رادیف آئندہ ہفتے پارلیمانی جماعتوں سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا آغاز کریں گے۔ یہ اقدام ملک گیر بدعنوانی مخالف مظاہروں کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ رواں برس جنوری میں عنان اقتدار سنبھالنے والے وزیراعظم روزن ژیلیازکوف کی اقلیتی حکومت اس دوران عدم اعتماد کی 6 تحریکوں سے تو بچتی رہی، تاہم جمعرات کو ہونے والے سڑکوں پر نکلنے والے ہزاروں مظاہرین کے دباؤ کے باعث بالآخر ختم ہو گئی۔ صدر رادیف سب سے پہلے پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت کو حکومت سازی کے لیے مذاکرات کی دعوت دیں گے۔ اگر یہ کوشش ناکام ہوئی تو دوسری بڑی جماعت کو موقع دیا جائے گا۔ اس...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے طلاق کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے کیس میں شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے ایک نیا قانونی نکتہ طے کر دیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اس لیے اس مدت کے دوران میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ طلاق کے بعد 90 روز کے اندر شوہر کو رجوع یعنی طلاق منسوخ کرنے کا قانونی حق حاصل ہوتا ہے، اور اس مدت کے دوران نکاح برقرار تصور...
لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لئے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے ہوگی، پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو رجسٹریشن کیلئے فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈور صرف کاٹن سے تیار کردہ دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں 9 سے زائد تاریں استعمال نہیں کی جا...
1971 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب جس نے خطہ کو لہو میں نہلا دیا۔ خطہ میں دہشت گردی کے فروغ اور تنظیموں کی سرپرستی میں بھارتی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، 1971 میں بھارت نے دہشت گرد گروہ مکتی باہنی کو محبِ وطن پاکستانیوں کیخلاف بطور دہشتگرد ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ بھارتی ایما پر سفاک مکتی باہنی نے نہتے پاکستانیوں، بالخصوص بہاری کمیونٹی پر بدترین اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے، بہاری کمیونٹی کے امیر حسن، بھارتی حمایت یافتہ مکتی باہنی کے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔ 1971 میں کم عمر ہونے کے باوجود بھارتی ظلم کی ہولناک داستان آج بھی امیر حسن کے ذہن پہ نقش ہے، بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے...
سوڈان میں ڈرون حملے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے یو این امن مشن کے 6 ارکان جاں بحق ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کدوگلی شہر میں امن فوج کے لاجسٹکس بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 8 امن فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، تمام متاثرین بنگلادیشی شہری ہیں۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے امن مشن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔ دوسری جانب سوڈانی فوج نے اس حملے کا الزام نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) پر عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023ء سے جاری خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے...
مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹ کیے تھے، ان عالمی دوروں کے دوران انہوں نے ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالر کمائے تھے۔ ٹیلر سوئفٹ نے جب عملے کو 197 ملین ڈالر بونس کا بتایا تو لوگوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔ علاوہ ازیں گلوکارہ نے اپنے عملے کو اظہارِ تشکر کا خط بھی دیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے غیر متوقع حالات سے بچنے کیلئے فوری اقدامات تجویز کیے ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جاری ایڈوائزری میں وٹس ایپ صارفین کو بتایا کہ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں یا آپ کو شک ہے کہ کوئی اور اسے استعمال کر رہا ہے تو فوری اقدامات کرتے ہوئے اکاؤنٹ کو دوبارہ رجسٹر کریں۔ این سی سی آئی اے نے ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کو ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں،...
چین کی 3 سالہ لڑکی، گو جیانگ اپنی فطری سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے، جو عام طور پر قفقازی خصوصیات سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل یہ بچی مئی 2022 میں ایک چینی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر ایک عام چینی بچی لگتی تھی۔ لیکن 8 ماہ کی عمر میں اس کی آنکھیں نیلی ہو گئیں اور ایک سال کی عمر تک اس کے بال سنہری اور گھنگریالے ہو گئے۔ گو جیانگ کے والدین نے کہا کہ اس غیر معمولی شکل کی وجہ سے وہ شروع میں سوچتے رہے کہ کہیں...
انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ دونوں اننگز کو ایک ایک اوور کٹوتی کے بعد 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ہے۔ ???????????? ???????????????????????????? ???????????? ???????????? ????#DPWorldMensU19AsiaCup2025 #INDvPAK #ACC pic.twitter.com/U5qUhNS4c4 — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 14, 2025 دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنے اپنے افتتاحی میچز میں بڑی فتوحات سمیٹی ہیں۔ پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز جبکہ بھارت نے یو اے ای کو 234 رنز سے شکست دی تھی۔
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ دفتر کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا، پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم ہیں۔ پنجاب بھر میں ہفتہ وار لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے باہمی اشتراک سے حکومتِ بلوچستان نے ترقیاتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، ضلعی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی ضروریات کے مطابق تاخیر شدہ منصوبوں کی بروقت نشاندہی اور منظوری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے 35 اضلاع میں 969 ترقیاتی منصوبے بی ایس ڈی آئی کے تحت شامل کیے جا چکے ہیں، ایف سی بلوچستان نارتھ کے اضلاع میں 8 ہزار 705 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔ ایف سی بلوچستان نارتھ کے مختلف اضلاع میں 44 منصوبے مکمل، 75 کے ورک آرڈر...
شکار پور (نیوز ڈیسک) سندھ کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا، اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ پيپلزپارٹی کے آغا شہباز خان درانی اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولانا رشد اللہ شاہ سمیت 8 امیدوار میدان میں ہیں، یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حلقہ پی ایس 9 شکارپور میں 2 لاکھ 77 ہزار 792 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جن میں ایک لاکھ 48 ہزار...
کابل (ویب ڈیسک) طالبان حکومت نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں افغانستان سے متعلق ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل نے ’’پژواک افغان نیوز‘‘ کو بتایا کہ اسلامی امارت کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم افغانستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پہلے ہی مختلف علاقائی تنظیموں، فورمز اور دوطرفہ میکانزمز...
ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے ہائپر سونک میزائل سے یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی اور صنعتی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث یوکرین میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ اپنے ایک بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے، روسی حملوں سے درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ یوکرین کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ روس کی جانب سے 5 علاقوں کو نشانہ...
رافیل اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا ثبوت ہے، سابق بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے ایک انٹرویو میں عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے دونوں ممالک کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر بدل دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور میں رسوائی کے بعد بھارت کی ایک اور سازش ناکام، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار، اعتراف جرم کرلیا بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس جدید اسٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں جن کی مدد سے دور بیٹھ کر...