2025-04-23@07:15:35 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«میچز کے لیے»:
(نئی خبر)
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان اور امارات بورڈ جلد ریونیو شیئرنگ معاہدے کے قریب ہیں، سی او او سبحان احمد کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر تفصیلات تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، پاک بھارت شائقین کیلیے الگ اسٹینڈز مختص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یو اے ای میں پاکستان اور بھارت کے مزید دو طرفہ میچز کی میزبانی میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد نے دبئی میں ’’ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پی سی بی کے ساتھ ریونیو شیئرنگ اور دیگر معاملات پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، اس حوالے سے آخری مراحل میں ہیں، مجھے...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طے کردہ قیمتوں کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منظوری بھی دے دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم قیمت میں ایک ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوگا جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل نے 15 جنوری سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں سہ روزہ پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اتوار کو پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے ماریہ توقیر جی ایم انٹیریئرز چن ون کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور فرنیچر سیکٹر سمیت پاکستان کی فروغ پذیر صنعتوں کو افریقی منڈیوں میں متعارف کرانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گی، پی ایف سی کی شرکت کا مقصد اعلی کوالٹی فرنیچر اور دستکاری کی ایک وسیع...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کر دی ہے، تینوں ٹیموں کے درمیان اب تمام میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ملتان اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کے باعث پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے تمام میچز ملتان سے لاہوراور کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان اب یہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم، جو...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔ یہ دونوں میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 سے 29 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں شائقین کو داخلہ مفت دیا جائے گا۔ اس میں وسیم اکرم اور الہٰی برادران انکلوژرز کے علاوہ حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی سی بی گیلری(انضمام الحق) کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، جب کہ وی آئی پی انکلوژرز جیسے فضل محمود اور عمران اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 150 روپے رکھی...