2025-04-23@23:56:16 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«سکیورٹی فورسز کے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے 27 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی، بلوچستان میں قیام امن کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کے خلاف 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی...
راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں، خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں پائے...
نجب الدین اچکزئی : ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا،دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی محفوظ رہی، جائے وقوع کو سکیورٹی فورسز نے مکمل قبضے میں لے لیا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس حکام بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی، دھماکہ کس نے کیا اور کس قسم کا دھماکہ تھا اس حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔ وزیراعظم کا محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم