2025-04-22@15:45:21 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«رہا کردیے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین قانون اور روایات کی بنیاد پر ہوں گے۔ نتائج پہلے سے ہرگز طے شدہ نہیں ہیں۔ حکومت کی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں۔ تحریری مطالبات آنے پر تحریری جواب دیں گے، مطالبات آنے پر فوری جواب دینا ممکن نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے قبل عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات راستہ نکالنے کے لیے ہوتے ہیں اسی لیے کوشاں ہیں۔ اپوزیشن کو 31 جنوری سے پہلے جواب دے دیں گے۔ مذاکرات میں بھی کوئی معجزہ ہوسکتا ہے۔ باہر جہاں بھی مذاکرت ہو رہے ہوں، ہوتے رہیں ہمیں تو ہمارے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے سروکار ہے۔...
    سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے کہا ڈی جی کے ڈی اے گذشتہ سماعت پر بھی نہیں آئے، نہ ہی شوکاز کا جواب دیا، مرحوم ملازم پہلے ایم ڈی اے میں تھے، وہاں سے کے ڈی اے آ گئے تھے۔ ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) بھارتی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ بحر اوقیانوس کی اہمیت اب بحر ہند کے خطے میں منتقل ہو گئی ہے، جو بین الاقوامی طاقت کے لیے رقابت کا مرکزبنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ''بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بحریہ کو طاقت ور بنانے کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔'' بھارت کا غیر معمولی اقدام: بیک وقت گیارہ آبدوزیں تعینات آبدوز، ڈسٹرائر اور فریگیٹ کو ممبئی کے مزگاؤں ڈاک یارڈ میں تیار کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تینوں کو کمیشن کیا۔ انہوں نے کہا، ''تینوں بڑے بحری جہازوں کی کمیشننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیفنس مینوفیکچرنگ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمات کے التوا اور بر وقت فیصلے نہ ہونے پر ریمارکس دیے ہیں کہ ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگادیے، ججز تو نالائق ہیں وکلا تو لائق بنیں، ہم سے پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے ہیں زیر التوا کیسز کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 10 کنال 16 مرلے زمین سے متعلق کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے لیکن زیر التوا مقدمات کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا کیا قصور ہے جو ایک کیس میں 10 سال لگے؟ 150 سے...
    ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیے، اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمات کے التوا اور بر وقت فیصلے نہ ہونے پر ریمارکس دیے ہیں کہ ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگادیے، ججز تو نالائق ہیں وکلا تو لائق بنیں، ہم سے پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے ہیں زیر التوا کیسز کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔اسلام آباد کے علاقے کرپا میں 10 کنال 16 مرلے زمین سے متعلق کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے بھی بڑے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ میںنے بانی متحدہ کے اقدام کھل کر مخالفت کی ہے،مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کرنے کی کوشش کی گئی،پیپلز پارٹی کراچی کے بچوں کے مستقبل کو تباہ کررہی ہے،مہاجر اپنے حقوق کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی۔وہ اتوار کو سندھ اربن گریحویٹ فورم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں باہر کہیں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔شادی ہالز میں بھی ہم مشکل سے سندھ اربن گریجویٹ فورم کے تعاون سے پروگرام کرتے ہیں۔جب یہاں کے بینکوئٹ والوں کو پتا چلا آفاق احمد یہاں مدعو ہے تو پولیس والوں نے پوچھ گچھ کی۔انہوں نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو...
    کراچی(جسارت نیوز)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مہاجروں کو تعلیم میں پیچھے رکھنے کیلئے نت نئے منصوبے تیار کئے جاتے رہے ہیں جس کا مقصد سندھ کے دیہی علاقوں کے نااہل طلباء کو کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کی یونیورسٹیوں میں داخلے دلوانا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ مہاجر نوجوانوںکو تعلیمی عمل سے دور رکھنا ہے۔ جس کیلئے پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت برسہا برس سے مہاجر دشمن سازشوںمیں مصروف ہے ، سندھ کے تعلیمی بورڈ جنہیں اب براہ راست متعصب دیہاتی سندھ جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں 2024ء میں ایم ڈی کیٹ میں جس طرح دھاندلی ہوئی وہ سب کے...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے اعتراضات عائد کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار افس نے اعتراضات عائد کیے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر بطور اعتراضات 13 جنوری کو سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے  8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ 9 مئی...