2025-12-15@00:37:03 GMT
تلاش کی گنتی: 24622
«ذیابیطس کے»:
(نئی خبر)
سانس کے مریضوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فی الوقت دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 400 سے تجاوز کر گیا ہے جو ہوا کے سنگین زمرے کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں آج بھی آلودگی شدید زمرے میں رہی ہے۔ ہفتہ کی صبح اسموگ اور ہلکے کہرے کے درمیان شروع ہوئی جب آسمان پر اسموگ کی چادر چھائی ہوئی تھی۔ کئی علاقے زہریلے اسموگ کی موٹی تہہ میں قید رہے جس کی وجہ سے حد بصارت کافی کم رہی۔ اس دوران لوگ ماسک پہنے نظر آئے جبکہ سانس کے مریضوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فی الوقت دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 400 سے تجاوز کر گیا ہے...
اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہیں ہو سکی۔ عدالت نے ملزم عمر حیات پر ناجائز اسلحہ کیس میں بھی فردِ جرم عائد کر دی۔ کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ رواں سال 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل...
استحکام پاکستان پارٹی (IPP) نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت پر اطمینان اور خیرمقدم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان آئی پی پی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صدر استحکام پاکستان پارٹی، عبدالعلیم خان کی تجویز کے ساتھ 12 نئے صوبوں کی حمایت کر کے قومی سوچ اور ملکی مفاد میں شراکت کا ثبوت دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی، مقامی سطح پر مسائل کے حل میں آسانی آئے گی اور چھوٹے انتظامی یونٹس ملکی فلاح و بہتری کے لیے مؤثر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ کوئی نیا نہیں بلکہ 28 جنوری 2013 کی رپورٹ...
فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر شوہر پر زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طلاق کے 90 روز کے اندر اندر طلاق منسوخی دائر کرنے کا حق ہوتا ہے، مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے تحت طلاق کے بعد 90 روز کے اندر منسوخی کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے، فریقین نے 22 اپریل 2024ء کو شادی کی، شادی کے بعد پتہ چلا کہ شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے، جھگڑے کے بعد شوہر نے 14 اکتوبر 2024ء کو بیوی کو طلاق دے دی۔خاتون کا الزام تھا...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بیرون ملک موجود کچھ یوٹیوبرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں، اور برطانوی عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلے دے کر سزا سنائی ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں بھی کچھ افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، جنہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اور پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ یہ لوگ واپس لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ عدالتوں نے بھی ان کے جھوٹ کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ افراد نہ صرف جھوٹ پھیلا...
پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان
پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی ریکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،انہوں نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا۔تیز ترین ریورس ڈرائیو کا رکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا امریکن اسٹنٹ مین نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 1منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سلطان گولڈن کے لئے 5 کروڑ...
لاہور کے علاقے سندر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق متاثرہ خواتین کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزمان میں قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے، اور متاثرہ بہنوں کو میڈیکل معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی نےہیوی ٹریفک کے بڑھتے حادثات،قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع سندھ حکومت کی بے حسی، ای چالان کے نام پر لوٹ مار کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔دھرنا خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک ، ظالمانہ ای چالان کے خلاف دیا گیا ہے۔ ان خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا مشکل کردیا گیا ہے۔احتجاجی دھرنے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کے ایوان میں بھی کراچی کے عوام کی بات کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں بے شمار مسائل ہیں ، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری میں دھاندلی ہے،کراچی کی ابادی ساڑھے...
ملک اشرف: پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں پنجاب کی نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، ان نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر پر انڈیپنڈنٹ گروپ کی واضح اکثریت ہے۔ آٹھ نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ( انڈیپنڈنٹ گروپ) کے امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں اور دو نشستوں پر حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے امیدوار جیت رہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی عاصمہ جہانگیر گروپ کے سینئیر رہنما اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق صدر لاہور ہائیکورٹ...
معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز اپنی بیوی کے دفاع میں میدانِ عمل میں آگئے۔ یہ معاملہ ندا یاسر کے فوڈ رائیڈرز سے متعلق ایک ایسے متنازع بیان سے شروع ہوا جو اب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکثر فوڈ رائیڈر محض ٹپس لینے کے لیے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور لمبی رقم ہتھیالیتے ہیں۔ اُن کے اس بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا تھا جس میں ان کے ساتھی فنکار بھی شامل ہوگئے تھے۔ ایسے میں بھلا اداکارہ و میزبان فضا علی کیسے...
سپریم کورٹ نے ایک زیادتی کیس میں ملزم کی سزا میں کمی کرتے ہوئے 20 سال قیدِ بامشقت کی سزا کو 5 سال کر دیا۔ جسٹس شہزاد احمد نے اکثریتی فیصلے میں لکھا کہ واقعے کا مقدمہ 7 ماہ بعد درج کیا گیا، متاثرہ خاتون نے واقعے کے وقت مزاحمت نہیں کی، اور طبی معائنے میں تشدد یا مزاحمت کے نشانات سامنے نہیں آئے۔ ان کے مطابق اس بنیاد پر یہ کیس زبردستی زیادتی کے زمرے میں نہیں آتا۔ جسٹس صلاح الدین نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا اور اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ متاثرہ خاتون کی عمر تقریباً 24 سال تھی اور واقعے کے نتیجے میں بچہ پیدا ہوا، جس کی تصدیق ڈی این اے رپورٹ سے ہوئی۔...
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے خاندان نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا، ملک کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، محمد نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، ملکی ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نواز شریف کا نام لکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی محمد نواز رضا کی کتاب ”مرد آہن محمد نواز شریف“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ آج سینئر صحافیوں کے درمیان موجود ہوں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے پاکستان کی کئی دہائیوں خدمت کی ہے، صحافت اور صحافیوں سے...
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور اداکارہ تارا ستاریا نے رواں سال کے اوائل میں اپنے تعلقات کو عوامی طور پر تسلیم کیا، اور اب دونوں نے اپنے رشتے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کافی قیاس آرائیوں کے بعد اس جوڑے نے جولائی 2025 میں اپنے تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ ویر پہاڑیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں یہ بات پسند ہے کہ پہلی ملاقات سے ہی انہوں نے اپنے جذبات کو کھلے دل سے قبول کیا اور جہاں بھی گئے، اپنے احساسات کا اظہار کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں محسوس کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی...
نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد نئی نسل کے ذہنوں میں ایک منظم سازش کے تحت زہر بھرا گیا اور نواز شریف کے بارے میں غلط تاثر پیدا کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 70 اور 80 کی دہائی میں میاں نواز شریف نے ایشیا کی سب سے بڑی اسٹیل فیکٹری قائم کی، اور آج بھی تصاویر موجود ہیں جن میں ایوب خان اس فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی وزیر نے بھی اس فیکٹری کا دورہ کیا، لیکن نئی نسل کو اس کی اہمیت سے ناواقف رکھا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نیشنلائزیشن...
لاہور کے اچھرہ جیولر مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلوگرام سونے کے غبن کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ پولیس نے ملزم شیخ وسیم کے خلاف امانت میں خیانت کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے اور فراڈ سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ نیا مقدمہ نورالعین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ شیخ وسیم 9 کروڑ روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگئے۔ ادھر میڈیا نے ملزم کی ٹریول ہسٹری حاصل کر لی ہے، جس کے مطابق شیخ وسیم نے ملائشیا، بنکاک، دبئی اور سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے موبائل...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیادتی کیس میں ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی۔عدالتِ عظمیٰ نے ملزم حسن خان کو دفعہ 496 بی کے تحت مجرم قرار دیا۔جسٹس شہزاد احمد نے اکثریتی فیصلے میں لکھا کہ واقعے کا مقدمہ 7 ماہ کی تاخیر سے درج کیا گیا تھا، متاثرہ خاتون نے واقعے کے وقت مزاحمت نہیں کی، طبی معائنے میں تشدد یا مزاحمت کے نشانات سامنے نہیں آئے، کیس زبردستی زیادتی کا نہیں بنتا۔جسٹس صلاح الدین نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا، اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس صلاح الدین نے لکھا کہ متاثرہ لڑکی کی عمر تقریباً 24 سال تھی، واقعے کے نتیجے میں بچہ پیدا ہوا، جس کی تصدیق...
اپنے لیے جیون ساتھی کے انتخاب کا موقع دینے والے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ اب پاکستان میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں رہا۔ اس شو کا فارمیٹ اپنے آغاز سے پہلے ہی متنازع رہا ہے۔ یوٹیوب پر نشر ہونے کے بعد اس شو پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا تھا۔ عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس ریئلٹی شو کو اسلامی اقدار اور پاکستانی ثقافت کے منافی قرار دیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس شو کو یوٹیوب سے ہٹانے کے لیے باقاعدہ مہم بھی چلائی تھی اور اب یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔ ریئلٹی شو کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا کہ کچھ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ یاد رہے...
پاکستان کےاسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن کی مہارت دیکھنے کے لیے کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شائقین کی بڑی تعداد سلطان گولڈن کے اسٹنٹ دیکھنے کے لیے موجود تھی۔ سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی رکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا رکارڈ توڑ دیا۔ سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا جب کہ سلطان گولڈن مختلف ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیاتھا، امریکن اسٹتنٹ مین نے 2022 میں...
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں سے خاص لگاؤ ہے اور وہ مستقبل میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ دبئی میں ایکسپرَیس سے گفتگو میں وائٹ نے بتایا کہ رواں سیزن میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو منتخب کرنے کا اختیار فرنچائزز کے پاس ہے، لیکن ذاتی طور پر وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں کے درمیان ممکنہ نمائشی میچ کے حوالے سے وائٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سب کچھ ممکن...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لیے انتہائی مثبت قرار دیا اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ ایک مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے 4 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اور پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو اس منصوبے کے لیے مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سینہئر صوبائی وزیر مریم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ٹرانسپورٹرز نے خیرمقدم کیا اور اس اقدام کی حمایت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کو مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کی بہتری، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے چار کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں درج ذیل ہیں: گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی، منی مزدا ٹرانسپورٹ کمیٹی، پبلک ٹرانسپورٹ کمیٹی، سٹاف ڈیوٹی وہیکل کمیٹی، یہ کمیٹیاں ٹرانسپورٹرز کی سفارشات مرتب کریں گی اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کریں گی۔ آئندہ بدھ کو ٹرانسپورٹرز اور حکومت کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں حتمی تجاویز کا اعلان...
وزیراعلی مریم نوازشریف کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا خیرمقدم ٹرانسپورٹرز نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کے لئے وزیراعلی پنجاب کے اقدامات کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت کی بہتری، ترقی اور تمام مسائل کے حل کے لئے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر مرکزی کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی بھرپور شرکت رہی۔ مسائل کے حل کے لیے چار مستقل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں جبکہ ہڑتال کے...
پاکستان کے نوجوان ڈرائیور سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ میں ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈ میں طے کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین کے پاس تھا، جس نے 2022 میں یہی فاصلہ 1 منٹ اور 15 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔ سلطان گولڈن کی اس کامیابی نے نہ صرف سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ ریورس ڈرائیونگ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کر دیا۔ ان کی اس...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کروڑوڑں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں و میڈیکل کلینکس و نجی اسپتالوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایف بی آر کو ڈیٹا اینالسز کے دوران موصول ہونیوالے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ملک میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود 73 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ڈاکٹروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کے مطابقتازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ30 ہزار 243 ڈاکٹرز رجسٹرڈ...
اپنے بیان میں پشتونخوا میپ کے نے متعدد افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے اقدامات کو نہ صرف سیاسی انتقام بلکہ آئینی، جمہوری، اسلامی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے انسداد دہشتگردی کے تحت فورتھ شیڈول کے متعدد افراد کا نام شامل کرنے کو قومی، سیاسی، جمہوری کارکنوں اور غیور عوام کو حقیقی رہنماﺅں کی جدوجہد سے روکنے اور اپنے وطن، اس کے وسائل کے دفاع سے دستبردار کرنے کا ناروا، غیر آئینی و غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پشتونخوا میپ کے صوبائی پریس ریلیز میں حکومت کے اس اقدامات کو نہ صرف سیاسی انتقام بلکہ آئینی،...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کچھ سازشی عناصر اب بی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی، دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، فیض اور بانی پی ٹی آئی اس...
نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بچوں کو ٹیکے لگانے جاتے ہیں تو دماغ میں آتا ہے پتہ نہیں یہ انگریزوں کی سازش ہے، دماغ میں یہ آتا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے وہ نسل نہیں بڑھا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے بڑی آبادی ملک میں پیدا کر رہے ہیں، دنیا میں ہر سال 62 لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں، پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، 2030ء میں ہم انڈونیشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ نجی یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہیں ہو سکی۔ عدالت نے ملزم عمر حیات پر ناجائز اسلحہ کیس میں بھی فردِ جرم عائد کر دی۔ کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
---فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے بڑی آبادی ملک میں پیدا کر رہے ہیں، دنیا میں ہر سال 62 لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں، پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، 2030ء میں ہم انڈونیشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔نجی یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہے، سرکار کے ادارے اتنے نہیں کہ پاکستان کے تمام بچوں کو تعلیم فراہم کر سکیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے سے بچانے کا نام ہے، ہیلتھ کیئر کا آغاز بچوں کی پیدائش سے ہوتا ہے، پاکستان میں...
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے بھی استحکامِ پاکستان پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی سربراہ عبدالعلیم خان کی تجویز کی تائید کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام اب محض ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کم از کم 12 صوبے ہونے چاہییں تاکہ انتظامی امور کو مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے...
گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز ایسل الہام موسمیاتی گورننس تجزیہ کار ایک ایسی دنیا میں جہاں ہر چیز تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، گراما نامی کچھوا اپنی ہی رفتار سے چلتی رہی آہستہ، پُرسکون، اور وقار کے ساتھ۔ 1884 میں پیدا ہونے والی گراما نے 2025 میں وفات پائی، اور یوں تین صدیوں پر محیط زندگی گزار کر وہ نہ صرف ایک جاندار بلکہ ایک زندہ تاریخ بن گئی۔ اس نے سلطنتوں کے عروج و زوال، ہوائی جہاز اور انٹرنیٹ کی ایجاد، اور زمین کے بدلتے موسموں کو خاموشی سے دیکھا۔ اس کی زندگی صرف طویل نہیں تھی، بلکہ...
ویب ڈیسک َ: اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کرلیا گیا۔ سال 2026 کے آخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثہ جات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے، اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے تمام اعلیٰ افسران اپنے ملکی و غیرملکی اثاثے آن لائن جمع کروائیں گے، وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثے بھی لازمی ڈیجیٹل ہوں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی...
سپریم کورٹ نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کردی۔ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کیس میں ملزم عاصم گل فراز کی درخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بچے سے زیادتی کا الزام، ایس پی رپورٹ میں نور محد دمڑ کو بری الذمہ قرار جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بچے کی گواہی میڈیکل اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے۔شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی...
فائل فوٹو سپریم کورٹ نے 8 سال کے بچے سے زیادتی کے کیس میں ملزم عاصم گُل کی اپیل خارج کردی۔ملزم عاصم گُل کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار ہے۔ اس حوالے سے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس پر سماعت کی تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی گواہی، طبی اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی نقص ثابت نہیں ہوا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ نے بتایا بچہ گھر لوٹا تو گردن پر خراشیں تھیں اور بچہ پریشان تھا، متاثرہ بچے نے بتایا کہ ملزم پتنگ اور کنچے دینے کا جھانسہ دے کر لے گیا تھا۔فیصلے...
معروف دینی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی نے انتہاپسندانہ بیانیے کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔ ان کے بیانات کو شدت پسندی کے بیانیے کے مؤثر رد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم: مولانا فضل الرحمان نے ملک و ملت کی عظیم خدمت کی، مفتی تقی عثمانی مفتی تقی عثمانی کے مطابق پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اس لیے اس کے خلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، جو شرعاً ناجائز، غیر قانونی اور حرام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد کی کوئی شرعی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے اس...
علی رامے: پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں شہری انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق لاہور میں 9، فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں 3، 3 ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔ اسی طرح سیالکوٹ، سرگودھا اور بہاولپور میں 2، 2 ٹاؤن کارپوریشنز بنائی جائیں گی۔ یہ نیا انتظامی نظام 7 لاکھ سے زائد آبادی والے شہری علاقوں میں نافذ کیا جائے گا تاکہ شہری نظم و نسق بہتر بنایا جا سکے۔ ٹاؤن کارپوریشنز کے قیام کا یہ اقدام پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ملک کے...
دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر،اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق فلو کی نئی قسم اے(ایچ تھری این ٹو)کے ذیلی گروپ سب کلاڈ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔برطانوی وزیر صحت نے کہا موجودہ صورتحال کوویڈ کے بعد اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں ،سپر فلو سے بچوں اور بزرگوں میں متاثرین کی شرح سب...
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں ایسے حالات میں رکھا جا رہا ہے جو غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کے زمرے میں آسکتے ہیں، انہوں نے پاکستانی حکام سے عالمی اصولوں اور معیارات کی تعمیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ستمبر میں قانونی ٹیم نے پاکستانی حکومت سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم وزیراعظم کے معاون رانا احسان افضل نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ...
ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہو گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی، خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے متعلق کیس سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے قومی کرکٹرز نیو یارک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل روڈ شو آج نیو یارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی روڈ شو میں شامل ہوں گے۔ وسیم اکرام اور رمیز راجہ بھی روڈ شو کا حصہ ہوں گے۔ ان کے علاوہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، سعود شکیل، ابرار احمد، صائم ایوب اور فہیم اشرف بھی شو کا حصہ ہوں گے۔
امریکا کی 20 ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے H-1B ویزا پر 100 ہزار ڈالر فیس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ نئی پالیسی غیرقانونی ہے اور تعلیم، صحت اور دیگر ضروری عوامی خدمات کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ مقدمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی اس پالیسی کے خلاف ہے جس کے تحت ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے H-1B ویزا درخواستوں کی فیس میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا۔ امریکی ریاستوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اس قدر بھاری فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں اور...
آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فلم ’دھرندر‘ بھارتی باکس آفس پر مسلسل زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب فلم کے حوالے سے منفی ریویوز اور آن لائن تنقید پر بھی خاصی بحث جاری ہے۔ فلم کے اہم اداکار آر مادھون نے اب اس معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس ردِعمل کی پہلے ہی توقع تھی اور فلم کی ریلیز سے قبل ہی اندازہ ہو چکا تھا کہ اس نوعیت کی تنقید سامنے آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ کی پاکستان مخالف فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر نمایاں کیے جانے پر شدید تنقید دسمبر کے اوائل میں ریلیز ہونے والی ’دھرندر‘ کو پہلے ہی بالی وڈ کے لیے شرمندگی...
امریکا نے پاکستان کے F-16 لڑاکا طیاروں کی جدید ٹیکنالوجی اور اپ گریڈ کے لیے تقریباً 686 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مئی میں کشمیری علاقے میں ایک باغیانہ حملے کے بعد پانچ روزہ جنگ بھی ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’ الجزیرہ میں شائع خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈ پاکستان کی موجودہ F-16 فلیٹ کی ٹیکنالوجی اور ہارڈویئر کی بہتری کے لیے ہے، جس میں جدید نیویگیشن، دوستانہ اور دشمن طیارے کی شناخت (IFF)، اسپئر پارٹس اور مرمت...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مجموعی کمرشل ویلیو میں سال 2025 کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف عالمی اور علاقائی عوامل، سیکیورٹی خدشات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث لیگ کی مالی قدر اور فرنچائز برانڈ ویلیوز دباؤ کا شکار نظر آتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا رپورٹس کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی مجموعی کمرشل ویلیو 20 فیصد کمی کے بعد 9.6 ارب ڈالر رہ گئی، جو 2024 میں 12 ارب ڈالر تھی۔ برانڈ فنانس کے مطابق اس کمی کی بڑی وجوہات خطے میں جیو سیاسی کشیدگی اور آئندہ بڑی نیلامی سے متعلق بے...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں لہذا وہ اپنی منفی سیاست کو چھوڑ دے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے، اس فیصلے سے واضح ہوگیا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، فیض حمید نے عہدے کو ذاتی پسند اور ناپسند کے مطابق استعمال کیا، قومی مفاد کے نام پر فیض حمید نے حکومتوں کو گرایا اور بنایا۔ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینرنگ کے لئے استعمال کریں گے تو اس کے نتائج ہوں گے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فیض حمید نے ن...
ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے، پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر، صدر محمد اکرام راجپوت ، قازوین چیمبر کے صدر مہدی عبدیان کاٹی میں تین روزہ ایرانی سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کر رہے ہیں، زبیر چھایا، زبیر طفیل، حنیف گوہر، راشد صدیقی، اعجاز ذکی، طارق ملک و دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ڈیسک) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں قازوین چیمبر آف کامرس ایران کے تعاون سے تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کردیا گیا، جس کا افتتاح ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے اور پیٹرن ان چیف کاٹی ایس ایم تنویر نے مشترکہ طور پر کیا۔ نمائش میں ایرانی مصنوعات، صنعتی شعبوں میں جدت اور فوڈ و انجینئرنگ سیکٹر سے متعلق اسٹالز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی، جبکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری نے اسے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش انتہائی مؤثر اور شاندار ہے اور اس کے...
پی ٹی آئی کے ایک رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے تین سالوں میں کوئی سیاسی بیانیہ بنا سکی نہ ہی بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا توڑ کر سکی ہے۔ فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کے بعد الزامات کا جواب دینے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کچھ مواد نہیں، انھیں الزامات کا جواب دینا چاہیے تھا، بس انھیں جمہوریت یاد آگئی ہے کہ یہی رویہ رہا تو جمہوریت کی ایسی تیسی ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی اپنے وزیر اعظم کی آئینی برطرفی کو درست نہیں سمجھتی بلکہ سازش قرار دیتی آ رہی ہے۔ جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی اس وقت پی ٹی آئی کے پسندیدہ چیف جسٹس پاکستان موجود...
ایشیائی ترقیاتی بینک :پاکستان کیلیے 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری ،257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ایما فان کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے تجارتی سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملکی معاشی استحکام میں مدد دینے میں اہم کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجارنے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ای چالان کے حوالے سے جرمانے اور فیس میں کمی کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر اس میں کوئی کمی بیشی کا مسئلہ ہے تو کمیٹی باہمی مشاورت سے کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی اور اگر اس سلسلے میں کوئی ترمیم بھی کرنی پڑی تو اسے باہمی مشاورت سے اسمبلی میں لے آئیں گے، وزیرداخلہ نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پورے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے،کراچی میں ای چالان کا مقصد پیسے بٹورنا نہیں بلکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں میں ٹریفک کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-01-7 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کیلیے پاکستان میں ایک منظم اور باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، این او سی کا اجراء پی وی اے آر اے کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد کیا گیا۔ این او سی کے حصول کے بعد بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ہدف شدہ ریگولیٹری نگرانی کے تحت ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل گئی، یہ این او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں لہٰذا وہ اپنی منفی سیاست کو چھوڑ دے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے، اس فیصلے سے واضح ہوگیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدنے عہدے کو ذاتی پسند اور ناپسند کے مطابق استعمال کیا، قومی مفاد کے نام پر فیض حمید نے حکومتوں کو گرایا اور بنایا۔ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینرنگ کے لئے استعمال کریں گے تو اس کے نتائج ہوں گے۔ طارق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-22 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے جہاں لوگوں کی زندگی میں کئی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس کے استعمال سے کئی المناک حادثات نے بھی جنم لیا ہیعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس 56 سالہ سفاک بیٹے نے اپنی 83 سالہوالدہ کا گلا دبا قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد اسٹین ایرک سولبرگ نے خود کو بھی چاقو مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا تاہم خودکشی بعد از قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا تھا۔مقتولہ خاتون کے بھائی بہنوں نے کیلی فورنیا کی عدالت سے رجوع کیا جس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا بیٹے کی بگڑتی ذہنی حالت کو چیٹ جی پی ٹی نے اکسایا۔ متاثرہ خاندان کی درخواست...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے سربراہان نے کئی روز جاری رہنے والے تصادم کے بعد بالآخر جنگ بندی بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ کے وزیراعظم اینوٹن چیرنویراکول اور کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد دونوں ممالک کے جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں کیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے مکمل جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے جس کا اطلاق آج شام سے ہوگا اور ملائیشیا کے عظیم وزیراعظم انوار ابراہیم کی مدد سے ہمارے ساتھ کیے گئے اولین امن معاہدے پر عمل کریں...
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں نئی اجرک ڈیزائن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تنصیب کیخلاف درخواست مسترد کردی. ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نئی اجرک ڈیزائن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تنصیب کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہری فیصل حسین نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ حکومت نے پرانی نمبر پلیٹس کے استعمال کو ختم کرکے اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹس لازمی قرار دے دی ہیں، جن کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے، جو عوام کیلئے غیر ضروری مالی بوجھ ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نئی اجرک پلیٹس نہ لگانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راجکوٹ: بھارت میں بیٹے نے اسرائیل جانے کے لیے باپ کو قتل کردیا۔گجرات کے راجکوٹ ضلع کے اپلیٹا کے بھایاوادر تھانہ علاقے کے راج پارہ گاو¿ں میں پولیس کو 50 سالہ کنا بھائی میرو بھائی جوگ کی لاش ملی۔اطلاعات کے مطابق ان کے بھتیجے ویرم بھائی بھوپت بھائی جوگ انہیں کھیت میں لے کر آیا تھا۔ پہلی نظر میں متوفی کے جسم یا جائے وقوع پر کار حادثے کے کوئی نشانات نہیں ملے۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ متوفی کنا بھائی جوگ کا قتل اس کے 25 سالہ بیٹے رامدے کنا بھائی جوگ اور 39 سالہ بھتیجے ویرم بھائی بھوپت بھائی جوگ نے کیا تھا۔قتل کی بنیادی وجہ مالی مجبوری تھی۔ کہا جا رہا ہے...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اس کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان 25 دسمبر کو وطن واپس آئیں گے، جس کے ساتھ ہی ان کی تقریباً 18 سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم ہو جائے گی۔ یہ اعلان جمعہ کی رات ڈھاکا میں بی این پی کی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طارق رحمان کی واپسی پورے قوم کے لیے راحت اور امید کا پیغام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے عام انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا فخر نے کہا کہ طارق رحمان، جو طویل عرصے سے ملک سے باہر...
منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ساتھی اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ ایک شو میں ہونے والی بحث دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شوبز کی دنیا بھی عجیب ہے یہاں ہر روز کوئی نیا اچھوتا اور مفرد واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے پھر چاہے وہ کوئی نوک جھونک ہی کیوں نہ ہو۔ ایسا ہی ایک نیا مزاحیہ مگر تیکھا محاذ اس وقت کھل گیا جب ایک نجی چینل کے ڈراما ریویو شو میں نادیہ خان اور بشریٰ انصاری حال ہی میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے کی تکنیکی امور پر گفتگو کر رہی تھیں۔ ویسے تو نادیہ خان اس شو کی مستقل جج ہیں لیکن اس بار ان کے ساتھ بطور مہمان جج کے بشریٰ انصاری شریک تھیں اور دونوں نے اپنے تجربات کا نچوڑ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن ادانا کرنے پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فنانس منسٹری کو درخواست گزار کی پنشن پر کوئی اعتراض نہیں۔اے جی پی آر کے نمائندے نے بتایا کہ عدالتی حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے، فروری تک مہلت دیں، تب تک انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ ہو جائے گا۔جسٹس محسن اختر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت...
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔شبیر حسن میثمی نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹینس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ سوئٹزرلینڈ کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد ایک بار پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فیڈرر آئندہ سال آسٹریلین اوپن کے دوران ایک خصوصی نمائشی میچ میں حصہ لیں گے، جس میں ان کے ساتھ تین سابق عالمی نمبر ون اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔ایونٹ کے منتظمین کے مطابق یہ میچ ’بیٹل آف دی ورلڈ نمبر ونز‘ کے عنوان سے منعقد ہوگا اور آسٹریلین اوپن کی افتتاحی تقریب کا حصہ ہوگا۔ یہ خصوصی تقریب 18 جنوری کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک رات پہلے ہوگی، جس میں فیڈرر کو ان کے شاندار کیریئر کے لیے خراجِ...
دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے ہی روز پاکستان اور بھارت نے اپنی دھواں دار کارکردگی سے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا۔ جمعے کے روز ٹورنامنٹ میں دو ڈے میچز کھیلے گئے جن میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے جبکہ بھارت نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میدان سنبھالا۔ پاکستان کی تاریخی فتح پاکستانی اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 345 رنز کی مضبوط بنیاد فراہم کی۔ سمیر منہاس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 177 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ احمد حسین نے بھی 132 رنز بنا کر پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔ ملائیشیا کی پوری ٹیم پاکستانی باؤلنگ کے سامنے نہ...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان میں منعقدہ عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہ کیا۔سائیڈ لائنز پر وزیرِ اعظم کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے غیر معمولی ملاقات بھی ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کیا، دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے، اہم عالمی و علاقائی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی روابط مضبوط بنانے کا عزموزیرِ اعظم شہباز شریف کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی، جس میں وزیرِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل کی زیر انتظام دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن یوٹیوب نے صارفین کے تجربے کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یوٹیوب کی موبائل ایپ کی ترقی اور اس کے فیچرز مسلسل بدلتی ہوئی صارف عادات کے مطابق ڈھالے جا رہے ہیں اور حال ہی میں کمپنی نے شارٹس کی تیاری کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک نیا create موڈ متعارف کرایا ہے۔ ابتدائی طور پر یوٹیوب ایپ کا مقصد صارفین کو ویڈیوز دیکھنے میں سہولت فراہم کرنا تھا، مگر اب کمپنی کا فوکس مواد تخلیق کرنے والوں کی ضروریات اور مختصر ویڈیوز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر ہے۔اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا create موڈ ایپ میں...
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو 5ویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: قومی وکٹ کیپر سدرہ نواز ویمنز ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل بنگلہ دیش کے کوکس بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا گیا میچ پاکستان نے 3 اوور پہلے ہدف حاصل کر کے جیت لیا۔ پاکستان نے 85 رنز کا آسان ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قومی ٹیم نے پہلے 3 میچوں میں 2-1 سے ہارنے کے بعد مسلسل دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاندار کم بیک کیا۔ میچ کی بیٹنگ کارکردگی ہدف کے...
وٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج امیر حمزہ کو ضلع گلگت، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج خورشید احمد کو ضلع سکردو، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج سہیل احمد خان کو ضلع دیامر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج لقمان حکیم کو ضلع غذر کا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام دس اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج امیر حمزہ کو ضلع گلگت، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج خورشید احمد کو ضلع سکردو، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج سہیل احمد خان کو ضلع دیامر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج لقمان حکیم کو ضلع غذر، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج منہاج علی راجہ کو ضلع استور، ڈسٹرکٹ اینڈ سشن جج منہاس حسین کو ضلع نگر،...
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابی پروگرام کے تمام مراحل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کا اطلاق عام نشستوں کے ساتھ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں پر بھی ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026ء کے لیے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد نے 12 دسمبر 2025ء کو الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 24 جنوری 2026ء (ہفتہ) کو گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پول ڈے مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے تحت شیڈول جاری کرتے...
اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، اسلام آباد میں وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے۔وفاقی کونسل 15 سے 20 ارکان پر مشتمل ہو گی، کونسل کی الگ اسمبلی اور ارکان کا انتخاب الیکشن سے ہو گا، کونسل میئر کا انتخاب کرے گی۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے، وفاقی کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔احسن اقبال کی صدارت میں کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا، کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق ایکٹ آف...
پشاور: صحافت کے بنیاد پر غیر متعلقہ شخص کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ سینیئر صحافی شمیم شاہد نے رحمان اللہ ایڈووکیٹ کی توسط سے ضیاء الحق سرحدی کی سول ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے خلاف درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ، وزارت اطلاعات اور ڈپٹی سیکرٹری ایواڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ سینیئر جرنلسٹ ہے اور کئی قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے وابستہ رہ چکا ہے اور اس وقت بھی صحافت کے میدان سرگرم عمل ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ 23 مارچ اور 14 اگست کو ہر سال مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کو سول ایوارڈز...
پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی جوخوش آئندہے ۔ صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی اورقانونی راستے اختیارکیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیرخزانہ کریں گے، واجبات کی سفارشات وفاق کوپیش کی جائیں گی، وزیراعلیٰ کی این ایچ پی اوراین ایف سی بقایاجات پرمحکمہ خزانہ کوہرہفتے وفاق کوخط ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا ضم اضلاع کے لیے سالانہ100ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ صوبائی کابینہ سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوناحق قیداور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جارہا ہے، بانی اور انکی اہلیہ...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت 6 افراد کو 20 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے سزائے موت نہ دینے کی وجہ مجرموں کی بڑھتی عمر اور خاندانی حالات کو قرار دیا۔ مرکزی ملزم پلسر سنی سمیت دیگر 5 مجرموں کو اداکارہ کے اغوا اور گاڑی میں اس پر حملے کے جرم میں قانون کے تحت 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع فیصلہ سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ کی وکیل ٹی...
اسلام آباد کی جانب سے اس تشویش کے تناظر میں کہ عسکریت پسند افغان سرزمین استعمال کرکے پاکستان کے اندر حملے کر رہے ہیں. حال ہی میں ایک ہزار سے زائد افغان علما نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کا مقصد بظاہر اپنی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف عسکریت پسندی کو روکنا ہے۔سرکردہ افغان علما کی جانب سے منظور کردہ اس قرارداد میں اس بات کا عہد کیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔قرارداد میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ”اسلامی امارت کو ان کے خلاف ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے“۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ...
محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بارش، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ 12 دسمبر کی شب ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور گرج چمک جبکہ بلند علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سردی نے لی انگڑائی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری جن علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اُن میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی اور پختونوں کے خلاف دوبارہ نسل کشی کی کوششوں پر بھی ان سے بازپرس نہیں ہوئی۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید آج بھی بے حساب ہے، جبکہ وہ کابل میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کے لیے ایک چائے کے کپ سے کام لیتے تھے۔ ان کے بقول فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ کے “فیض یاب” آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، اور پختون عوام کو سیاسی...
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ 2 روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی، جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس...
اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے ہیں جبکہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے دستخط کیے۔ اس حوالے سے ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے دو اہم پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر کا ایس ٹی ای ایم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے۔ ترجمان اقتصادی امور کے...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے اور آپ پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔ ملزم جھانسہ دیتا تھا کہ وفد کے ساتھ کارگو ہے جس کے ٹیکس کی مد میں ادائیگی کرنی ہے، یوں شہریوں سے پیسے بٹورے جاتے تھے۔ اسی طرح مدعی کو بھی نمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے لوٹے گئے جو ملزم کے اکاؤنٹ...
چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ (Jiu Tian) نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار...
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے کامیابی کے ساتھ پاکستان کی پہلی ڈرائیورلیس گاڑی کا ٹیسٹ ڈرائیو انجام دیا جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران گاڑی نے نید کیمپس کی سڑک پر ہموار انداز میں حرکت کی، جس نے موجودہ افراد کو حیران کر دیا۔ ڈرائیورلیس گاڑی پر کام ایک سال قبل این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس، شعبہ کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز میں شروع ہوا تھا۔ چین سے درآمد شدہ ایک برقی گاڑی کو روبوٹکس، میپنگ، سینسرز، کمپیوٹر وژن اور AI الگوردمز کی مدد سے خودکار گاڑی میں تبدیل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی بڑی خلاف ورزیاں،...
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 21 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 7 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 7 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد 15 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 3 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار 500 کیوسک، چشمہ آمد 33 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور زائرین کی سہولت کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارات داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے جو قابل تحسین ہیں۔عراقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی...
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔ کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک عسکری...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔...
---فائل فوٹو جوئے کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی متعدد کارروائیوں کے دوران رواں سال 3 ہزار 607 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے مختلف تھانوں میں 908 مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر (سی سی پی او) کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی۔
امریکی سفارتخانہ نے بھارت میں سیاحتی ویزہ کے درخواست گزاروں کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر کسی پر یہ شبہ ہو کہ وہ امریکا میں بچے کی پیدائش کے لیے سفر کر رہے ہیں تاکہ بچے کو امریکی شہریت دلائی جا سکے تو اس کا ویزہ فوری طور پر مسترد کر دیا جائے گا۔ سفارتخانے کے مطابق امریکی قونصلر افسران سیاحتی ویزہ کی درخواستیں اس صورت میں مسترد کر دیں گے جب انہیں یقین ہو کہ سفر کا بنیادی مقصد امریکہ میں پیدائش کروا کر بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنا ہے۔ U.S. consular officers will deny tourist visa applications if they believe the primary purpose of travel is to give birth in the United States...