2025-04-23@23:36:59 GMT
تلاش کی گنتی: 110

«ایک غیر معمولی»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایوان میں بے ہودگی ہو رہی تھی، ایوان نرسری لگ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے عوام کا مقدمہ لڑ کر اپنی جان دی، میں پختون کاز کے لیے لڑ رہا ہوں، دہشتگردی میں جو پختون کا نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کی جائے۔ایمل ولی نے کہا کہ نظریاتی طور پر دہشت گردی کے خلاف ہوں اور ایک ہی بیانیہ بنائیں، پختونخوا بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے، جان بوجھ کر اسے بارود کا ڈھیر بنایا...
    کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج صبح 100 انڈیکس میں 326 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 556 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 114,230 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔   دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
    لاس اینجلس: لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی متاثرین کی مدد کے لیے سامنے آئیں اور اپنے گھر کے دروازے ان کے لیے کھول دیے۔ انجلینا جولی نے اس مشکل وقت میں متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ، پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے بھی متاثرین کو اپنے گھر میں پناہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔   آگ نے شہر کے کئی حصوں کو تباہ کر دیا، اور پورا علاقہ کھنڈرات میں بدل گیا۔ امریکی بزنس مین ڈیوڈ اسٹینر کا گھر اس آتشزدگی سے بچ گیا، اور انہوں نے اس معجزے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرا گھر...
    کراچی (پ ر) کراچی میں جندول قومی اتحاد کے چئیرمین حاجی سید حلیم خان نے اتمانخیل ویلفیئر ایسوسی ایشن کو فری ایمبولینس گفٹ کردیا، حاجی حلیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کے فلاحِ بہبود کیلئے کام کرنا ہے میں چاہتا ہو کسی بھی خدمت کیلئے جب بھی پکارو گے حاضر ہو جاؤں گا، عوام کی خدمت کرکے دل کو سکون ملتا ہے، تقریب سے طور جان ماما ، امین الحق ودیگر نے بھی خطاب کیا، اتمان خیل ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایمبولینس دینے پر جندول قومی اتحاد کے چیئرمن حاجی حلیم خان ، طور جان ماما و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
    جاپانی پولیس نے ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں ہتھوڑے کے وار سے آٹھ افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ کو مغربی ٹوکیوں میں قائم ہوزی یونیورسٹی کے ٹاما کیمپس میں موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے ایک طالب علم پر حملہ کیا جس کو معمولی سی چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ حملے کی زد میں آنے والے دیگر افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے متعلق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 45 منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں تقریباً 150 طلبا کی ایک جماعت میں حملہ کے متعلق بتایا گیا۔ عینی شاہدین کا...
    ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 21 جنوری اور 28 فروری 2025 کو آسمان پر کچھ نیا اور غیر معمولی ہونے والا ہے، آپ نظام شمسی میں دیگر 7 سیاروں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی قطار میں بالکل واضح دیکھ سکیں گے۔   ماہرین فلکیات کے مطابق28 فروری 2025 کی شام کو غیر معمولی طور پر نظام شمسی کے دیگر 7 سیارے ایک ہی وقت میں رات کے وقت آسمان میں نمودار ہوں گے، ان سیاروں میں زحل، عطارد، نیپچون، زہرہ، یورینس، مشتری اور مریخ شامل ہیں جو آسمان پر ہی واضح اور صاف ستھری قطار میں نظر آئیں گے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سے بھی پہلے 21 جنوری 2025 کو ایسا ہی کچھ...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔(جاری ہے) کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا انہیں صبح پتا چلا کہ تمہارے والد ڈومینیک تقریباً 10سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم محمد الزمان طالب المولیٰ کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روحانیت، سیاست اور ادب کے میدان میں ایک ہمہ گیر شخصیت  تھے۔ چیئرمین نے اپنے پیغام میں  کہا کہ  مخدوم طالب المولیٰ ایک بلند پایہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی انصاف، جمہوریت اور انسانی وقار کے اصولوں کے لیے وقف کردی۔ 
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قائمہ کمیٹی اجلاس میں اداروں کی نجکاری اور ملنے والی بولیوں سے متعلق چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے سو باتوں کی ایک بات کردی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ایچ بی ایف سی کے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، اب نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہاو¿س بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے اہم شرائط پر اتفاق کر لیا ہے۔ایچ بی ایف سی کی نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی اجلاس  میں اداروں کی نجکاری اور ملنے والی بولیوں سے متعلق چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے  سو باتوں کی ایک بات کردی۔   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین  فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ایچ بی ایف سی کے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، اب نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے اہم شرائط پر اتفاق کر لیا ہے۔ایچ بی ایف سی کی نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد خریدار کو قیمت کے تعین...