2025-12-14@18:39:17 GMT
تلاش کی گنتی: 22397
«دنیا کو»:
(نئی خبر)
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کسی کو گالیاں دینے کے لیے نہیں بنائی۔ ہم ظلم کے ضابطے نہیں مانتے۔ عبدالصمد اچکزئی کی 52ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین تھا جس انداز میں موجودہ حکومت بنائی گئی یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ آور ہوگی۔ مزید پڑھیں: فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان انہوں نے کہاکہ اسی لیے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بنیاد رکھی، ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہاکہ کسی جماعت کے...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔ واقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے دونوں لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جن کی عمریں 25 اور 27 برس ہیں۔ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ مرنے والی ایک لڑکی این سی اے میں انٹریئر ڈیزائنر بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتار تھی اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکوٹی کئی فٹ دور جا گری۔ ذرائع کے مطابق ملزم ابو زر اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کا بیٹا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن حالیہ دنوں اپنے ایک انٹرویو کے باعث سرخیوں میں ہیں جس میں انہوں نے شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق بے باکی سے اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ شادی کا تصور اب پرانا ہو چکا ہے۔ جیا بچن سے جب پوچھا گیا کہ کیا ان کے شوہر امیتابھ بچن بھی شادی کے حوالے سے انہی خیالات کے حامل ہیں تو جیا بچن نے جواب دیا کہ ’میں نے ان سے نہیں پوچھا وہ شاید کہیں کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے لیکن میں یہ سننا نہیں چاہتی‘۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں شادی کے...
سال 2025 میں دنیا بھر میں کئی افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں فائرنگ، چاقو حملے، سیاسی کشیدگی، معاشی بے یقینی اور دیگر جرائم شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی سیاحوں کے لیے کتنا محفوظ، تحفظات کیا ہیں؟ لیکن اسی دوران کچھ ممالک ایسے بھی تھے جو غیر معمولی حد تک محفوظ رہے جہاں جرائم کی شرح اتنی کم ہے کہ ماہرین شماریات بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ 2025 کے مطابق دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک یہ ہیں آئس لینڈ آئس لینڈ سنہ 2008 سے مسلسل دنیا کا محفوظ ترین اور پرامن ترین ملک ہے۔ انتہائی کم جرائم، مضبوط سماجی نظام اور بین الاقوامی تنازعات سے دور رہنے کی پالیسی نے اسے سب سے آگے رکھا ہے۔ آئرلینڈ آئرلینڈ دنیا...
اسلام آباد: بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کیا گیا جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بل کے متن کے مطابق پاکستان میں حیاتیاتی ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ بائیو ویپن کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بائیو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال یا استعمال پر پابندی ہوگی، بائیولوجیکل ہتھیار پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ بائیولوجیکل مواد یا ٹیکنالوجی...
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لیکر آئین کو واپس درست کریں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازعہ نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا، 1973 میں بھٹو کی دو تہائی اکثریت تھی مگر انہوں نے بھی مذاکرات کیے تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ قانون سازی 26 ویں ترمیم میں...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاریوں سے روک دیا۔ پنجاب حکومت نے 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔ ٹریفک کے لیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کردیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔ نوٹس کے متن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیوں نہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی...
دنیا نے معرکہ حق سے پہلے فضائی طاقت کا اتنا جرأت مندانہ استعمال نہیں دیکھا ہوگا، پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں خطاب سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہماری قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تو دشمن پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط پائے گا۔ یہ بات انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں عظیم ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون کی علامت ہے، آپ کو مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی۔ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے بھرپور ردِعمل دیا اور رافیل سمیت دشمن کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے۔ ان کے مطابق آپریشن کے دوران سائبر وار فیئر میں بھی پاکستان نے اپنی برتری ثابت کی۔ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی ہر حرکت لمحوں میں مانیٹر...
نئی دہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے اس حکم پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے تحت تمام اسمارٹ فون کمپنیوں کو ریاستی ملکیت کے سائبر سیفٹی ایپ ’’سنجھر ساتھی‘‘ کو فونز میں پری لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے خفیہ طور پر ایپل، سام سنگ، شیاؤمی سمیت متعدد کمپنیوں کو 90 دن کے اندر اندر اس ایپ کو فونز میں انسٹال کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ ایپ چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریک کرنے، بلاک کرنے اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق نہ صرف نئے فون بلکہ اسٹاک...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 پر عمل درآمد سے متعلق درخواست پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو کراچی اسٹرٹیجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 پر عمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2018 سے کراچی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔ واٹر کمیشن نے بھی شہر کا ماسٹر پلان نوٹیفائی کرنے کا کہا تھا۔ ساڑھے 3 کروڑ آبادی کا شہر ہے لیکن ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ موقف میں کہا گیا کہ دو دن پہلے 3 سالہ بچہ ابراہیم گٹر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر اور مینٹور سفر کریں گے۔ انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد...
بھارت میں ایک شخص کا عام سا لنچ بریک اس وقت کسی ڈزنی فلم کے سین میں بدل گیا جب ایک نہایت بےخوف گلہری نے نہ صرف اس کے پاس آبیٹھنے کی جسارت کی بلکہ اس کا ٹفن کھولنے میں بھی مدد کرنے لگی۔ انسٹاگرام صارف دیوانش بروآ کی جانب سے شیئر کی گئی اس دل موہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب متاثر کیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی گلہری نہ صرف انسان کے قریب آنے سے نہیں ہچکچائی بلکہ بےحد اعتماد کے ساتھ پورے منظر کی ’ہیروئن‘ بن گئی۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوانش اپنے سرخ ٹفن کے ساتھ آرام سے بیٹھا ہے، لیکن ٹفن کھولنے سے پہلے ہی ایک...
ویب ڈیسک :سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان نے نوکریوں میں عمر کی حد، حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور پی سی بی کے کردار سے متعلق اہم نکات اٹھائے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد سے متعلق جتنا ممکن تھا، حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن صابر قائمخانی نے کہا کہ حیدرآباد ماضی میں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ حیدرآباد اسٹیڈیم کو فوری بحال کرکے دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کرائے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی انہوں نے کہا...
فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ میکینزم متعارف کروادیا، سائلین اور عوام اب اِی میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کروا سکیں گے۔عدالت نے افسران و اسٹاف کے طرزِ عمل پر شکایات کے لیے خصوصی نظام متعارف کروایا ہے۔ ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارجوفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اِی میل ایڈریس اور مخصوص واٹس ایپ نمبر جاری کردیا جبکہ شکایات ازالہ کی تفصیلات عدالت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔اسلام...
سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، مرکزی احتجاج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارٹی اور وزیرِ اعلیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ منتخب لوگ اڈیالہ جیل پہنچیں، اسی ہدایت کے مطابق کارکنان اڈیالہ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں ہونے والا احتجاج صرف ٹوکن احتجاج ہے، پارٹی کی مرکزی کال اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کے حوالے سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پارٹی میں نظم و ضبط ہونا چاہیے مگر صوابی جلسے میں بدنظمی تھی، شوکت یوسفزئی پی ٹی...
گزشتہ سال کے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے نوجوان کرکٹر فرحان یوسف کو اس سال ہونے والے ایونٹ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں ہوگا، جبکہ یہ 50 اوورز پر مشتمل ہوگا جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟ دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹ کپتان سرفراز احمد بھی بطور مینیجر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ Farhan Yousaf to lead Pakistan squad announced for ACC U19 Asia Cup ????????©️ Read more ➡️ https://t.co/0cqsjXMLMN#PakistanFutureStars pic.twitter.com/skLacycfLl — Pakistan Cricket (@TheRealPCB)...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن شکایات ازالہ میکینزم متعارف کرادیا۔ سائلین اور عوام اب ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کرا سکیں گے، عدالت کا افسران و اسٹاف کے طرزِ عمل پر شکایات کے لیے خصوصی نظام متعارف کرادیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای میل ایڈریس اور مخصوص واٹس ایپ نمبر جاری کردیا، شکایات ازالہ کی تفصیلات عدالت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی اعتماد بڑھانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے نظام بنایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں سے فیڈبیک دینے کی درخواست کر دی۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کو قومی سلامتی قوانین کے تحت ‘وی آئی پی’ قرار دے دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔ نوٹیفکیشن صدر کے جانب سے چیف ایڈوائزر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل (انتظامیہ) نے جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل نوٹیفکیشن کے مطابق خالدہ ضیا کو اسپیشل سیکیورٹی فورس ایکٹ، 2021 کے سیکشن 2(a) کے تحت وی آئی پی حیثیت دی گئی ہے، اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ واضح رہے کہ خالدہ ضیا چند...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے کسانوں ، خواتین ، نوجوانوں اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب کا نیا طریقہ کار ملک میں جمہوری اصولوں اور آئینی اختیارات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ چکا ہے۔ حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ( ترمیمی ) ایکٹ 2025 کے تحت تجویز دی کہ مخصوص نشستوں پر نمائندے عوامی ووٹ کے بجائے بلدیاتی کونسلوں کے اندر سلیکشن کے ذریعے منتخب کئے جائیں گے ۔ حکومت کا موقف ہے کہ یہ نظام انتخابی عمل کو سادہ ، کم خرچ اور منظم بنائیگا تاہم سول سوسائٹی ، سیاسی جماعتوں اور قانونی ماہرین نے اسے جمہوری اقدار سے انحراف قرار دیا ۔ پنجاب حکومت کے مطابق یہ نیا ماڈل اس بات...
برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔ کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے آخری شاہی اعزازات بھی باضابطہ طور پر واپس لے لیے جس کے بعد وہ کسی بھی شاہی خطاب یا اعزاز کے حامل نہیں رہے۔ رپورٹ کے مطابق اینڈریو اب نہ آرڈر آف دی گارٹر کے رکن رہے اور نہ ہی نائٹ آف دی گرانڈ کراس آف دی رائل وکٹوریہ آرڈر کے حامل۔ آرڈر آف دی گارٹر برطانیہ کا سب سے قدیم اور معتبر ترین اعزاز ہے جو قومی خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے جبکہ نائٹ آف دی گرانڈ کراس وہ اعزاز ہے جو بادشاہ کے لیے ذاتی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ملتا ہے۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں ہے، ہمیں یہ سوچ بدلنی ہوگی۔انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیرِ اہتمام ہونے والے سیمینار میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ دنیا کے کسی بھی ترقی پذیر ملک میں حکومت کا بنیادی کردار روزگار فراہم کرنا نہیں ہوتا، اسی لیے پاکستان میں بھی اب اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی عالمی معیشت میں آئی ٹی اور آن لائن مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور نوجوان طبقہ فری لانسنگ اور ڈیجیٹل اسکلز کے ذریعے خود اپنے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔وزیر...
راؤ دلشاد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے پیٹرولیم قیمتوں کے مطابق نئی کرایہ لسٹ جاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں سرگرم رہنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی ہدایات پر کرایوں میں کمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو فوری اقدامات کر کے رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصاف کی فوری فراہمی میں درپیش مسائل کے حل اور عوامی سہولت میں اضافہ کرنے کیلئے سائلین کی شکایات کے اندراج کا نیا آن لائن سسٹم فعال کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں۔ سائلین اپنی شکایت [email protected] پر ارسال کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ نمبر 0313-6552827 بھی اس مقصد کیلئے فعال...
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 28 دسمبر 2025ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی شفاف اور پرامن تکمیل کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کے لیے دو روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ آج تربیتی پروگرام کے پہلے روز صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان انجینئر علی اصغر سیال نے مرد و خواتین دونوں تربیتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن نعیم احمد جوہر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر سید نذیر احمد بھی موجود تھے۔...
پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول ‘مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم’ میں داخلوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے والدین کی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نظام فعال کر دیا ہے، جس کے تحت آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’آٹزم کے شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم اسکول میں 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن، 6 سے 12 سال کے لیے جونیئر سیکشن جبکہ 13 سے 16 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے سینئر...
پاکستان کے ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر سلمان آغا نے 2025 میں 56 بین الاقوامی میچز کھیل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے سال بھر میں 5 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 34 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کی، یوں وہ ایک کیلنڈر ایئرمیں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے، سلمان علی آغا اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر بھارت کے راہول ڈریوڈ، پاکستان کے محمد یوسف اور بھارت کے ایم ایس دھونی کے پاس تھا۔ 5 Tests, 17 ODIs, and 34 T20Is. Pakistan’s T20I captain Salman Agha breaks the record for...
ریاض احمدچودھری بھارت کے زیر قبضہ غیرقانونی طور پر جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے سینئر کشمیری رہنمائوں بالخصوص جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمات میں ثبوت گھڑنے اور خودساختہ گواہ پیدا کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں کی ایک ٹاڈا عدالت میں دو خودساختہ عینی شاہدین پیش کئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل میں یاسین ملک کی مرکزی ملزم کے طور...
خیبر پختونخوا میں پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی قانونی اور جغرافیائی حدود کے اندر رہ کر فرائض انجام دیں اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔ سیکیورٹی ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شاکر حسین داوڑ نے صوبے کے تمام سینیئر افسران کو بھیجے گئے سرکاری سرکلر میں یاد دہانی کرائی کہ پولیس فورس کا ہر رکن غیرجانبدار رہنے کا پابند ہے اور کسی جماعت کے ساتھ سیاسی طور پر نہ جڑ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی جلوس یا ریلی جوائن کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس سمیت سینکڑوں سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہدایات میں موجودہ قوانین کا اعادہ...
احمد منصور :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر ضلعی انتظامیہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی یاد رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام پارلیمنٹیرین نے منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔اس احتجاج کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تنظیماتِ اہل سنت پاکستان کے سینکڑوں مفتیانِ کرام نے ایک اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ملک میں ہونے والے خودکش حملوں کو کھل کر حرام قرار دے دیا۔اس اعلامیے پر 500 سے زائد مفتیانِ کرام کے دستخط موجود ہیں۔ علما نے واضح طور پر کہا کہ اسلام اور پاکستان ایک دوسرے سے جدائی نہیں رکھتے اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مسلح کارروائی یا دہشت گردی شریعت کے صریح احکامات کے منافی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ طالبان کی جانب سے بھارت اور اسرائیل جیسے ممالک سے مبینہ روابط اور گٹھ جوڑ نہ صرف اسلام مخالف عمل ہے بلکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت بھی ہے۔ علما نے اسے امتِ مسلمہ کے جذبات اور...
اسلام آباد: وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کاکام نوکریاں دینا نہیں ہے،اب اس سوچ کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ملک کی آئی ٹی معیشت اور فری لانسنگ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیداکررہی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے پاکستانی معیشت کی تشویشناک صورتحال پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تیزی سے زوال کاشکار ہے،تمام معاشی اشاریے غلط سمت میں جارہے ہیں،دنیابھرمیں حکومتیں نجی شعبے کوسازگار ماحول فراہم کرتی ہیں، لیکن پاکستان میں یہ سہولت موجودنہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کا ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں 168واں نمبر ہوناانتہائی تشویشناک ہے اور موجودہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے، ریاست کمزور ہوگی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی جاندار نمائندگی موجود ہے اور کسی بھی رکن اسمبلی نے مقامی حکومتوں کی مخالفت نہیں کی، اگر مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل نہ کیے گئے تو ریاست کمزور ہوگی، کیونکہ اختیارات بٹنے سے ہی بڑھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح تک نہیں جائیں گے ریاست اور شہری کے درمیان معاہدہ کمزور رہے گا، انہوں نے ملک میں موجود غیر مساوی تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ گاؤں میں رہنے والے لوگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-08-8 کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری محمد بلال اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 18 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ محمد بلال سپر ہائی وے کے قریب انٹرویو لینے گئے تھے، فون نمبر بند ہوگئے اور واپس نہیں آئے، عدالت نے استفسار کیا کہ بلال کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا؟ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے مگر سراغ نہیں ملا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے جن لوگوں نے ایف سی پر حملہ کیا وہ تینوں افغان نکلے، اسلام آباد کچہری میں حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا، ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، غیر قانونی افغان مہاجرین...
سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں اورنائب صدر قرۃ العین یورپی یونین GSP پلس مانیٹرنگ مشن کے سربراہ Sergio Balibrea کو فیڈریشن کی یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی پاکستان۔ EU بزنس فورم کے چیئرمین زبیر باویجہ، رکن قومی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
قومی سیاست اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی اور قانونی تبدیلیوں کی گونج تھمی نہیں ہے کہ ہمیں حکمران طبقہ نے پہلے ہی سے 28 ویں ترمیم کی کہانی سنا دی ہے ۔کہا جاتا ہے کہ 28ویں ترمیم کا کام عملا 27ویں ترمیم میں ہی مکمل کیا جانا تھا مگر بعض سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے اس کام کو اب 28ویں ترمیم کے ترازو میں ڈالا گیا ہے ۔ حکومت اور اس کا حامی طبقہ بڑی شدت کے ساتھ پہلے ہی سے یہ کہانی سنا رہا ہے کہ جیسے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتوں نے باہمی اشتراک سے ملک میں اپنی مرضی اور منشا کے مطابق 26ویں اور 27ویں ترمیم منظور کی تھی تو اسی طرح حکومت...
نائیجیریا میں مقامی روایت کے تحت دلہن شادی کی پہلی رات اپنی سہیلیوں کے ساتھ سسرال میں گزارتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے مقامی گاؤں کے ایک ایسے ہی گھر پر حملہ کیا جہاں دلہن اپنی درجن بھر سہیلیوں کے ساتھ تھی۔ روایت کے تحت سہیلیوں کے ساتھ دلہن مختلف رسومات ادا کرتی ہے اور پر اگلے روز صبح شوہر گھر آتا ہے اور سہیلیاں اپنے اپنے گھر چلی جاتی ہیں۔ تاہم اس سے قبل ہی مسلح افراد نے شادی کے گھر پر دھاوا بول کر دلہن اور اس کی 12 سہیلیوں اور ایک بچے کو اغوا کرلیا جو ان میں سے ہی ایک سہیلی کا ہے۔ یہ واقعہ نائیجیریا میں حالیہ ہفتوں میں متعدد اجتماعی اغوا کاریوں کے واقعات...
سٹی 42: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ۔ طلال چوہدری نے کہا دہشتگردی ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر وزیر اعلی کو اقدامات کرنے چاہیے ۔وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔امید ہے کہ وزیر اعلی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور اسٹنٹ بازی کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے ۔وزیر اعلی ہر دفعہ قومی سلامتی اور انسداد دہشتگردی اجلاس میں آنے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں ۔وزیر اعلی کے پی بننے سے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ہر جیل کے...
سٹی42: عمران خان کے مقرر کردہ وزیراعلیٰ کو آج "احتجاج کا اونٹ" لے کر پہاڑ نے نیچے آنے کا چیلنج درپیش ہے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس وزیراعلیٰ کے احتجاج کرنے والے جتھے کی حفاظت کرنے کے لئے اس کے ساتھ پنجاب نہیں آئے گی۔ پشاور ہائی کورٹ نے آج حکم جاری کیا کہ کوئی سرکاری ادارہ پی ٹی آئی حکومت کی سیاسی سرگرمی میں استعمال نہیں ہو گا اور کسی ادارہ کے وسائل کو سیاسی سرگرمی میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔ پشاور ہائی کورٹ کے اس واضح حکم کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمیدنے اپنی فورس کو خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے جس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سنگین نوعیت کے امتحان سے دوچار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: سری لنکا میں شدید طوفان کے بعد پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری رہیں، جن کے دوران پھنسے ہوئے خاندانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیلاب متاثرہ سری لنکا میں پاک بحریہ کے جہاز سیف پر موجود ہیلی کاپٹر نے پانچ دن سے پھنسے ہوئے ایک خاندان کو ریسکیو کیا، جس میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے عملے نے اونچے سیلابی پانی میں گھرے متاثرین کو گھروں کی چھتوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔مشکل موسمی حالات اور شدید سیلاب کے...
اسلام آباد کے متاثرین نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام سید ذیشان علی نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دے دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ذیشان نقوی نے کہا کہ سیکٹرز ای 13، ڈی 13، ایچ 16، سی 13، ایف 13 اور سی 16 کے متاثرین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے کے 2008 کے ایوارڈ کو نہیں مانتے، کسی کو بھی متاثرین کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، سی ڈی اے اور بیوروکریسی کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ وہ پیر کو شاہ اللہ دتہ ہاؤس...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کے پی پولیس اہلکاروں کو صرف اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ڈیوٹی انجام دینے کے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی پولیس نے اس ضمن میں تمام ریجنز اور اضلاع کے پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ مزید پڑھیں: احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال ممنوع، پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو روک دیا 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ...
لال قلعہ دھماکہ کیس میں گرفتار تین ڈاکٹروں کا الفلاح یونیورسٹی سے تعلق پایا گیا جسکے بعد یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے الفلاح یونیورسٹی کے بانی جاوید احمد صدیقی کو لال قلعہ کار بم دھماکہ معاملے میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شیتل چودھری پردھان نے صدیقی کو 15 دسمبر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ جاوید احمد صدیقی کی "ای ڈی" کی حراست آج ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 19 نومبر کو صدیقی کو "ای ڈی" کی حراست میں دیا تھا۔ جاوید احمد صدیقی کو "ای ڈی" نے 18 نومبر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے علاقے نیپا پل کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کر دی گئی، جہاں مذہبی، سماجی اور سیاسی رہنماؤں سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فضاء سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شارق جمال اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے اس دلخراش واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں کھلے مین ہولز کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات...
کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دلخراش واقعہ ہے، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دل خراش...
فوٹو: شعیب احمد / جنگ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی، واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی اور سٹی کونسل میں اپوزيشن نے احتجاج کیا۔کراچی سٹی کونسل میں احتجاج کے دوران میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طحہ احمد نے کہا کہ یہ واقعات مسلسل ہورہے ہیں، کوئی روک تھام نہیں ہورہی، اگر مشینری والدین کو منگوانی پڑ رہی ہے تو وہاں کے نمائندے کیا کر رہے ہیں؟ سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، شرجیل میمنشرجیل میمن نے...
بھارت میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ تب کھلا جب ایک بچی نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی اور اس کا لیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کیا تھا۔ ریاست اروناچل پردیش کی پولیس نے والدین کی شکایت پر ٹیوشن پڑھانے والے 35 سالہ ٹیچر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے ٹیچر کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی جہاں ملزم کرائے پر رہتا تھا۔ ممنوعہ اور قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی ہیں۔ والدین نے شکات کی تھی کہ ٹیچر نے 4 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہیں جن کی عمریں صرف 6 سے 7 سال کے...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عوام کے دیرینہ مطالبات کے پیش نظر وفاقی حکومت آئین پاکستان کے آرٹیکل 239 کے تحت صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرے۔ قرار داد کے متن میں درج ہے کہ صوبائی حکومت نئے صوبے کے قیام کے لیے درکار تمام مشاورتی اور انتظامی اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرے۔ قرار داد کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام سے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبه عملی صورت اختیار کرے گا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکومت نئے صوبے کے ڈھانچے، حدود اور انتظامی لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل میں انسانی حقوق کے کارکنان نے افغان طالبان کی جانب سے تعلیم، اظہارِ رائے اور فکری آزادی پر سخت پابندیوں کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے خطرناک بنیاد قرار دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارکنان انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ طالبان ایک خاموش، خوف زدہ اور فکری طور پر محروم معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افغانستان شدید تعلیمی و فکری دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق طالبان نے خواتین کی تعلیم پر سخت پابندیاں عائد کر کے نہ صرف لڑکیوں کے تعلیمی مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے بلکہ خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بھی بے روزگار ہو چکی ہے۔یونیورسکو اور یونیسیف کی تازہ رپورٹوں...
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اگر بدمعاشی دکھائی تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی خبردار کیا گیا تھا کہ اگر مزاحمت کی گئی تو نتائج بھگتنے پڑیں گے، اور اب اگر مزید بدمعاشی کی گئی تو گورنر راج ایک حقیقت بن جائے گا۔ مزید پڑھیں: گورنر راج کا نفاذ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا نہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ انہوں نے واضح کیاکہ خواہش ہے کہ فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبرپختونخوا رہیں، کیوں کہ کسی اور نام پر فیصلہ سیاسی نوعیت کا نہیں...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا۔ 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی احتجاج، لانگ مارچ، ریلی یا کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے سرکاری گاڑی، مشینری یا عملے کا استعمال نہ کرے اور نہ ہی ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی کا حکم عدالت نے صوبائی حکومت کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی سرکاری مشینری یا...
اسلام آباد انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے جلسے جلوس کے خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ماہ دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
گزشتے ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں چار ہفتوں تک حکرانی برقرار رکھنے کے بعد بالآخر ون پلس 15 جی نے اپنی پہلی پوزیشن کھو دی۔ مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ون پلس 15 فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 17 پرو میکس چھٹے، شیاؤمی 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 17 ، سام سنگ گلیکسی ایس 25 نویں اور شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو دسویں نمبر پر براجمان...
نورین نیازی اور میری ویڈیو حکومت نے اے آئی سے بنا کر خود سوشل میڈیا پر ڈالی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی بھارتی چینل پر آپریشن سندور 2کرنے کی بات نہیں کی، میرا کلپ اے آئی کے ذریعے حکومت نے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ سب سے زیادہ دوستی مودی سے کس کی تھی؟ بغیر ویزا کے مودی پاکستان کس کے پاس آیا تھا؟،انہوں نے کہا کہ انڈیا میں کیا میری مل لگی ہے؟ مودی سے کیا ہماری دوستی ہے۔ مودی بغیر...
جاری شرعی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی اور اسلام مخالف عمل ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ مریدکے کے بعد قادیانی خوشیاں منا رہے ہیں، اس لئے اس سانحہ میں قادیانی سازش کی تحقیقات کی جائیں اور سانحہ مریدکے میں گرفتار بیگناہ علماء وکارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدین تنظیمات اہلسنت نے شرعی اعلامیہ میں پاکستان میں ہونیوالے خودکش حملوں کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ملک میں خودکش حملے حرام ہیں، البتہ حکومت کو چاہیے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ میں رکاوٹوں کو دور کرے، طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی اور اسلام مخالف عمل...
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نومبر میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ گئی، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.40فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 5ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.01فیصد ریکارڈ کیا گیا۔نومبر میں پیاز 48 فیصد، زندہ برائلر چکن 17 فیصد سے زائد مہنگا، انڈے 8 فیصد تک، مچھلی 3 فیصد، آلو 2.67 فیصد تک مہنگے، تازہ پھل 2.27 فیصد، بڑا گوشت1.81 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.61 فیصد مہنگی ہوگئی۔کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1...
آکسفورڈ ڈکشنری نے’ریج بیٹ‘ کو سال 2025 کا لفظ قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انسان اور چیٹ بوٹ کے تعلق کے لیے خاص لفظ جسے کیمبرج ڈکشنری نے سال 2025 کا ورڈ بھی قرار دے دیا یہ اصطلاح حالیہ برسوں میں آن لائن دنیا میں مقبول ہونے والی نئی ڈیجیٹل زبان کا اہم حصہ بن کر ابھری ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) کے مطابق ریج بیٹ ایسے آن لائن مواد کو کہا جاتا ہے جو دانستہ طور پر غصہ، اشتعال یا ناگواری پیدا کرنے کے لیے تیار کیا جائے تاکہ کسی ویب پیج یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ٹریفک اور انگیجمنٹ میں اضافہ ہوسکے۔ آکسفورڈ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں ریج بیٹ کے استعمال میں 3 گنا...
راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی بھارتی چینل پر آپریشن سندور 2 کرنے کی بات نہیں کی، میرا کلپ اے آئی کے ذریعے حکومت نے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ سب سے زیادہ دوستی مودی سے کس کی تھی؟ بغیر ویزا کے مودی پاکستان کس کے پاس آیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ انڈیا میں کیا میری مل لگی ہے؟ مودی سے کیا ہماری دوستی ہے۔ مودی بغیر ویزا کے پاکستان آسکتا ہے لیکن ہم اپنے بھائی کی بات نہیں کر سکتے۔ علیمہ خان نے کہا کہ انڈین میڈیا کے...
فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے سے ختم کیا جاسکتا ہے لیکن کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے، مقامی حکومتوں کا وجود نامکمل ایجنڈا ہے۔حکومت کو مضبوط کرنے سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔ شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا: ملک محمد احمد خانملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ترامیم تو آج ہوئی ہیں میں 15 برس سے کہہ رہا ہوں، میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ نے اپنی بات کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے...
ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کو دھاندلی ایکٹ میں تبدیل کردیا ہے، کیونکہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ختم کرکے پورے لاہور کو ٹاؤن کا درجہ دے دیا گیا ہے، جو قابل قبول نہیں۔ ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ فارم 47 کی حکومت میئر اور سٹی ناظم کے ٹائٹل سے بھی خوفزدہ ہے کہ کہیں عوام میں سے حقیقی لیڈر شپ نہ سامنے آ جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کردیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 7 دسمبر کو ہونیوالے احتجاج کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں...
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 3 صوبوں سے افغانی واپس بھیج رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تحفظ دیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان باشندوں کی واپسی کا آپریشن تینوں صوبوں میں کامیابی سے جاری ہے مگر خیبرپختونخوا میں ان کو تحفظ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی لے چلے یہ نہیں ہوسکتا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کے پی حکومت کوانتباہ کردیا اور کہا کے پی حکومت کو بار بار پیغام دیا ہےکہ پہلے ملک کا سوچے پھر سیاست کریں ان کو وفاق کی پالیسی پرعملدرآمد کراناہوگا۔ محسن نقویٰ نے کہا کہ وفاق نے تمام افغان...
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم وفاق سے کراچی اور پاکستان والوں کی دہلیز پر انکے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اگر یہ کوشش کام نہیں آئی تو ہم سڑکوں پر نکل کر اپنی طاقت سے مسائل حل کروانا جانتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 1940ء سے لے کر آج تک ہماری ماؤں بہنوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر اس ملک کو بنایا اور آج پاکستان بنانے والوں کی اولادیں آج ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خاتمے کیلئے صرف ایم کیو ایم پاکستان کو دیکھتی ہیں، کراچی سمیت پورے ملک کے عوام...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی اور ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی فائل کسی اور بینچ میں بھجوانے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں نے اس سے متعلقہ ایک درخواست کو سنگل بینچ میں سنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 3 بینچز کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔ کراچی: بیٹی کے سکول بیگ میں منشیات سمگل کرنیوالی خاتون گرفتار...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وہ اتوار کے روز ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین کے ہمراہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے دورے پر گئے، جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال، سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گورنر کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے لوگ بین الاقوامی کرکٹ کا خیرمقدم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ Visited Arbab Niaz Stadium today with @aliktareen. We, the people...
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت کے بارے میں "کسی ناقابلِ تلافی" معلومات چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بیان اس وقت آیا جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنا دے رہی تھیں، جہاں گزشتہ تین ہفتوں سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ بحرین میں مستقل رہائش حاصل کریں، آسان شرائط سامنے آگئیں قاسم خان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کو عمران خان سے کوئی براہِ راست یا تصدیق شدہ رابطہ نہیں مل سکا۔ "یہ نہ جاننا...
پاکستان مردوں کی قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اتوار کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ وہ گرین شرٹس کے ساتھ کامیاب ہوم سیزن گزارنے کے بعد چند ہفتے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا 2025 کے ایشیا کپ ٹی20 فائنل میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان نے انتہائی مصروف وائٹ بال ہوم سیزن کھیلا۔ جس میں 2 ون ڈے سیریز، ایک 2 طرفہ ٹی20 سیریز اور ایک 3 ملکی ٹی20 ٹورنامنٹ شامل تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike) اکتوبر میں گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کی...
ویب ڈیسک :وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان شہریوں کو واپس بھیجنے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،کے پی حکومت سیاست کی بجائے اپنے صوبے پر تو جہ دے۔
سندھ بمبئی بیکری کا کیک نہیں ہے تو کراچی بھی مدراس بیکری کا کیک نہیں اب ہمیں شرافت کا چلن بدلنا ہوگا، کراچی کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ کیوں نہیں ہوسکتا، سندھ بمبئی بیکری کا کیک نہیں ہے تو کراچی بھی مدراس بیکری کا کیک نہیں اب ہمیں شرافت کا چلن بدلنا ہوگا۔ کراچی کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں، وہ اس حوالے سے ناکام ہے اس لئے اس شہر کو وفاق کے حوالے کیا جائے، دوسری صورت میں سندھ میں نئے انتظامی...
سانائے تاکائیچی کا غلط بیانیہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے عالمی نظم و نسق کے خلاف صریح اشتعال انگیزی ہے، ماہرین
سانائے تاکائیچی کا غلط بیانیہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے عالمی نظم و نسق کے خلاف صریح اشتعال انگیزی ہے، ماہرین WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز ٹو کیو:جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے حالیہ غلط ریمارکس کے جواب میں سلواکیہ کی فلسفی محترمہ مارینا کارنو گرسکا نے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے، اور تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کا یہ غلط بیانیہ ، عسکریت پسندی اور فاشسٹ نظریے کی بحالی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کے خلاف صریح اشتعال...
عالمی شہرت یافتہ معروف فنکار جمال شاہ بھارت کی جنگی فینٹسی پر کڑی تنقید کر دی۔ انہوں نے بھارت کی پاکستان مخالف فلموں، تشدد پر مبنی کہانیوں اور غیر حقیقی جنگی تصور پر سوال اٹھا دیے۔ حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت کے جنگ سے متعلق غیر حقیقی تصویر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوران انٹرویو جمال شاہ نے کہا کہ میں ایسے پروجیکٹ نہیں کرتا جن میں کوئی پیغام نہ ہو یا جن میں غیر حقیقی تشدد دکھایا جائے۔ ڈراموں اور فلموں میں تشدد اگر دکھانا ہو تو وہ حقیقت کے قریب اور جواز کے ساتھ ہونا چاہیے۔ سینئر اداکار نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں ویسا...
ممبئی(شوبز ڈیسک) جیا بچن بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سیاسی رہنما بھی ہیں اور وہ بعض اوقات متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں، چاہے بات فلم انڈسٹری کی ہویا سیاست کی، اور ایسا ہی ایک بیان انہوں نے اپنی نواسی نویا نویل نندا کو شادی سے متعلق مشورے پر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن نے وی دا ویمن ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ آج کے دور میں شادی کا تصور پرانا ہو چکا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ان کی نواسی نویا نویل نندا، جو ایک ہفتے میں 28 سال کی ہو جائیں گی، کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا...
ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 37 سالہ رسل جنہیں کچھ روز قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ریلیز کیا تھا، اب کسی اور فرنچائز سے معاہدہ نہیں کریں گے بلکہ آئندہ سیزن میں کے کے آر کے معاون اسٹاف میں بطور ’پاور کوچ‘ شامل ہوں گے جبکہ دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کا کریئر جاری رہے گا۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں ان کا سفر یادگار رہا۔ چھکے، فتوحات اور ایم وی پی ایوارڈز سب ان کے لیے ناقابلِ فراموش لمحات ہیں۔ رسل کا کہنا تھا کہ وہ ایسے وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا، جب انہوں نے ایک خاتون کو ہراسانی سے بچانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیلفی لینے کے تنازع سے شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے روہت پر ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد روہت کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران راہول نامی شخص نشے کی حالت میں خواتین پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے لگا، جس...
ڈیرہ غازی خان میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا دیا۔ مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ بہنوئی نے اپنے بھائی اور دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اسکی بہن کو قتل کیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے مساجد اور مدارس سمیت مذہبی اداروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر مواد کا معائنہ کیا گیا۔ پولیس حکام کا...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں محمد ارشد اور اس کی بیوی صائمہ بی بی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جبکہ خاتون کی دوسری شادی تھی، خاتون کے سابقہ شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ پویس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
کابل میں انسانی حقوق کے کارکنان نے افغان طالبان کی جانب سے تعلیم، اظہارِ رائے اور فکری آزادی پر سخت پابندیوں کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے خطرناک بنیاد قرار دیا ہے۔ کارکنان کے مطابق طالبان ایک خاموش، خوف زدہ اور فکری طور پر محروم معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افغانستان شدید تعلیمی و فکری دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طالبان نے خواتین کی تعلیم پر سخت پابندیاں عائد کر کے نہ صرف لڑکیوں کے تعلیمی مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے بلکہ خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بھی بے روزگار ہو چکی ہے۔ یونیورسکو اور یونیسیف کی تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ نہیں بنایا جاتا تو ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی۔ ان کے مطابق اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ بھی ہوسکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اسی شہر کے لوگوں کا حق ہیں اور ان کی حفاظت و نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔ ’’حق جتانا نہیں، حق دلوانا ہمارا کام ہے۔‘‘گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب میں کہا کہ وہ ایک نظریاتی ایم کیو ایم تشکیل دے رہے...
بھارتی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور سخت ضابطے جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں واٹس ایپ کو بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ سائبر سیکیورٹی رولز 2025 کے تحت جاری کردہ نئے قوانین کے مطابق واٹس ایپ سمیت تمام میسیجنگ ایپس کو اپنے پلیٹ فارم کو ہر وقت ایک فعال سم کارڈ سے منسلک رکھنا ہوگا۔ اگر صارف کے فون میں موجود سم کارڈ غیر فعال ہو جائے، نکال دی جائے یا تبدیل ہو جائے تو واٹس ایپ فوراً بند ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ یوزر کے لیے بڑی آسانی، اب بغیر نمبر سیو کیے بھی میسج کرنا ممکن، مگر کیسے؟ حکومت نے واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور...
بنگلہ دیش میں 16 سال قبل ہونے والی پُرتشدد بغاوت کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ درجنوں سینیئر فوجی افسروں سمیت قتل عام کو حکم سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے دیا تھا۔ 2009 میں ڈھاکا سے شروع ہونے والی اور ملک بھر میں پھیل جانے والی 2 روزہ بغاوت کے دوران بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے مشتعل اہلکاروں نے 74 افراد کو ہلاک کیا تھا، جن میں کئی اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ واقعہ حسینہ کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے چند ہی ہفتوں بعد پیش آیا، جس سے ان کی حکومت شدید عدم استحکام کا شکار ہوئی۔ Sheikh Hasina Ordered 2009 Bangladesh Mass Killings: Commissionhttps://t.co/jVLKlfKSh9...
لاہور (نیٹ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا کہ ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ ہم خاندان والے ان کے لیے بے حد پریشان ہیں۔ اس سے پہلے جب اسی طرح بشریٰ بی بی سے ملنے سے روکا گیا تھا تو ایک بار انہیں زہر دیا گیا تھا۔
کراچی کے علاقے ملیر میں جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینا منظور نہیں تو پھر ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی، اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ بھی ہو سکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اس شہر کے لوگوں کے ہیں، اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے، حق جتانا نہیں حق دلوانا ہمارا کام ہے۔ جلسے سے خطاب میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ایک نظریاتی ایم کیو ایم تخلیق کر رہے ہیں، دیکھنا ہے ترقی کی راہ میں کون رکاوٹ ہے، انہوں نے...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی جس کا نام انچل ہے اور اس کا مقتول عاشق سکشم تھا، دونوں گزشتہ تین سال سے ریلیشن میں تھےاور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انچل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محبت کرنے والے اس جوڑے کی زندگی اس وقت المناک موڑ پر پہنچی جب لڑکی کے گھر والوں نے رشتے کی مخالفت میں لڑکی کے عاشق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ عاشق قتل کیے جانے کے بعد انچل نامی لڑکی اپنے مقتول عاشق کے گھر پہنچی اور آخری رسومات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے شہریوں کو ذاتی معلومات کی چوری سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے مفاد عامہ میں جاری بیان میں خبردار کیا کہ اسکیمرز اکثر خود کو اتھارٹی، بینکوں یا کورئیر سروسز کے نمائندے کے طور پر پیش کر کے آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اپنی ذاتی معلومات جیسا کہ او ٹی پی، شناختی کارڈ یا پاس ورڈز، ہرگز شیئر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام پر کلک کرنے سے گریز کریں۔پی ٹی اے کے مطابق فراڈ یا مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فورا پی ٹی اے کو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم یا...