WE News:
2025-04-22@09:45:23 GMT

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کی وجہ کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کی وجہ کیا ہے؟

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں فی کلو مرغی کا گوشت 750 روپے سے تقریباً 900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

ماہ فروری میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 600 سے 650 روپے تک تھی، جو رمضان کے موقع پر بڑھ کر 700 روپے اور کئی شہروں میں تقریباً 745 روپے تک بھی فروخت ہوتا رہا۔

عید کے موقع یعنی اپریل کے آغاز پر ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں تقریباً ڈیڑھ سو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک اضافہ کیوں؟

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اس حالیہ اچانک اضافے کی وجہ سابق پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن سیکریٹری میجر ریٹائرڈ جاوید حسین بخاری کے نزدیک پولٹری فیڈ کا مہنگا ہونا ہے۔

’دوسرا چوزہ پولٹری انڈسٹری کی بنیادی اکائی ہے جس کی قلت پیدا ہوگئی ہے، پہلے چوزے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا لیکن اب مارکیٹ میں مہنگا چوزہ بھی بمشکل دستیاب ہے اور اسی وجہ سے مرغی کی نئی کھیپ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔‘

جاوید حسین بخاری کا مطالبہ ہے کہ سویابین کی قیمت میں کمی کی وجہ سے مرغی کی فیڈ کی قیمت میں کمی کی جائے۔ ’سو یا بین کی قیمت پچاس روپے کمی کے بعد 230 روپے سے کم ہو کر 180 روپے کلو ہوگئی تھی تاہم سویابین کی قیمت میں کمی کے باوجود فیڈ کی قیمت کم نہیں کی گئی۔‘

واضح رہے کہ سویا بین پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والا اہم جزو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر پر مرغیاں، بلیاں پالنے کا معاملہ دلچسپ صورت حال اختیار کرگیا

اسلام آباد کے سیکٹر ایف8 مارکیٹ میں چکن شاپ کے مالک طارق محمود کا کہنا ہے کہ مرغی کی یکدم قیمتوں کے بڑھنے کی مختلف وجوہات ہیں، جن میں فیڈ کا مہنگا ہونا، چوزے کا ریٹ بہت زیادہ بڑھ جانا، شادیوں کا سیزن اور موسم گرما کی شروعات ہے۔

’دکانداروں کو خود فی کلو زندہ مرغی 520 روپے سے 530 روپے تک پڑ رہی ہے۔ جبکہ آج 1 کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے ہے۔‘

طارق محمود کا کہنا تھا کہ چوزے کا ریٹ تقریبا 2 مہینے قبل تک 50 سے 70 روپے تک تھا، جس میں مسلسل اضافے سے اس وقت چوزہ 200 سے 250 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ ’پھر اس کی فیڈ بھی مہنگی ہے اور سارے اخراجات کو ملا کر مجموعی طور پر مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔‘

مزید پڑھیں: مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، وزیر خزانہ

دوسری جانب میٹ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ چونکہ عید کے ساتھ ہی شادیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے، اس لیے چکن کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ ہوچکا ہے، اس لیے تقریباً اگلے 2 مہینے تک مرغی کے نرخوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

’اس کے بعد عیدالضحی کا موقع ہو گا اس دوران کچھ کمی ہو سکتی ہے۔ مگر فی الحال مرغی کے یہی ریٹ رہنے کے امکانات ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد پولٹری فیڈ چکن چوزہ قیمتیں مرغی میٹ مرچنٹس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد چکن چوزہ قیمتیں میٹ مرچنٹس مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو مرغی کی روپے تک

پڑھیں:

درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 

لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ دوم آئل کی فی لیٹر قیمت24 روپے کمی سے510 روپے ہو گئی۔ 12پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18روپے کمی سے510 روپے، 12پیکٹ گھی کی پیٹی216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟