سندھ کے نوجوان ماہانہ 16 لاکھ روپے تک کیسے کما سکیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 30 ہزار طلبہ کو گوگل اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا 70 ہزار سے 16 لاکھ روپے ماہانہ کما سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اے آئی کلاسز اہم سنگ میل
سندھ حکومت، گوگل اور ٹیک ویلی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسکالر شپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاریوزیراعلیٰ سندھ نے 30000 گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ اسکالر شپس کا افتتاح کیا، اس موقع پر گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنرمندی میں انقلابی اقدامات کررہی ہے، اسکالر شپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، جس سے ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان اہم معاہدہ کیا گیا ہے۔ کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کورسز گوگل کے ماہرین نے تیار کیے ہیں اور انہیں آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔ چاہتے ہیں سندھ کے طلبہ عالمی معیار کی تربیت حاصل کریں، اسکالر شپ میں 30 فیصدخواتین کاہدف رکھا گیا اور ساتھ پسماندہ طبقات پر توجہ دی جائیگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گوگل اسکالر شپ یافتہ طلبہ 70 ہزار سے 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ حاصل کریں گے۔ کم از کم 30 فیصد خواتین کو ڈیجیٹل تعلیم کے مواقع دیے جائیں گے، سندھ کے ہر نوجوان کے لیے مساوی تعلیمی مواقع یقینی بنائیں گے۔
ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سندھ کے نوجوانوں کے ایسی معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہے جس سے نوجوان خاص طور پر خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے انکا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام سے ابتدائی طور پر سندھ کے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ و طالبات استفادہ حاصل کر سکیں گے یہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے 70 ہزار روپے سے 16 لاکھ روپے ماہ وار کما سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
۔گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ تحسین عابدی سندھ حکومت مرادعلیٰ شاہ ہائی ٹیک وزیراعلیٰ سندھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت مرادعلی شاہ ہائی ٹیک وزیراعلی سندھ اسکالر شپس سندھ حکومت اسکالر شپ لاکھ روپے سندھ کے سکیں گے
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازارِ حصص میں 716 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 32 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس میں بتدریج 1136 اور 1456 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 771 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ میں بہتری سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکوری کے رحجان سے تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 115000, 116000 اور 117000پوائنٹس کی 3سطحیں بحال ہوگئیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ 1.2ارب ڈالر کے ریکارڈ سرپلس ہونے اور مارچ میں 4.1ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد سے سینٹی منٹس مثبت ہوئے اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا اعتماد بڑھا ہے۔