پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ایل ایف رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور مورخہ پانچ مارچ کو کراچی کے مقامی ہال میں گرینڈ فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مورخہ 9 مارچ کو مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کو دعوت دے کر تیسری عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے کراچی پرس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ماہ رمضان میں  ملک بھر میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے خصوصی مہم بعنوان ”فلسطین کا مہینہ“ چلائے گی، اس مہم کے دوران ملک بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے امدادی سرگرمیوں کی ترغیب دی جائے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کانفرنسز کے ساتھ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فلسطینیوں کی مدد کے لئے مالی، اخلاقی، سیاسی او دینی تعاون سے گریز نہ کریں۔ رہنماؤں نے حکومت پاکستان ست مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ جسے دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے، پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجتی کا بھرپور ثبوت دیا جائے۔

کراچی پریس کلب پر منعقدہ پریس کانفرنس سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علمائے پاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر علی شاہ ہمدانی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، تاجر رہنما ثاقب نوشاہی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ او ر لبنان کی مزاحمتی تحریکوں نے عالمی سامراج کے بھرم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینیوں کی منتخب کردہ جماعت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت غزہ کے لوگوں کو حماس سے جدا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبہ کو غیر منطقی اور سیاسی نسل کشی کے مترادف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عرب حکومتوں کا رویہ شرمناک ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت یورپی ممالک کی ان تمام کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں جو غزہ اور لبنان میں نسل کشی میں اسرائیل اور امریکہ کی مدد گار ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنماؤں نے ماہ رمضان کے پروگرامز کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے اور مورخہ پانچ مارچ کو کراچی کے مقامی ہال میں گرینڈ فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مورخہ 9 مارچ کو مختلف ممالک کے سفیروں اور دانشوروں کو دعوت دے کر تیسری عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا جبکہ عین اسی وقت کوئٹہ میں بھی یکجہتی فلسطین کانفرنس منقد کی جائے گی، اسلام آباد میں ماہ رمضان کے دوسرے ہفتہ کے دوران یکجہتی کا فلسطین کا نفرنس کا انعقاد 15 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ 18 مارچ کو لاہور میں بھی یکجہتی فلسطین کانفرنس بلائی جائے گی، جمعۃالوداع کو ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا اور اس عنوان سے تصویری نمائشوں کے ذریعہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے امریکی و اسرائیلی مظالم کو آشکار کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں پاکستان کے اور فلسطین ماہ رمضان فلسطین کا جائے گی مارچ کو کے لئے

پڑھیں:

اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ ‘ امریکہ قاتل ‘ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولاجائے ہفتہ کو ملک گیر ہٹرتال : حافظ نعیم

اسلام آباد (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ 27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ ہمیں اب متحد ہوکر اسرائیل کو روکنا پڑے گا۔ کوئی اور یہ کام کرے یا نہ کرے پاکستان کو یہ کام کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں غزہ یکجہتی ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج آپ نے فلسطین سے یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ حکمران سوئے ہوئے ہیں لیکن یہ امت سوئی ہوئی نہیں ہے۔ ہم اگر آج مارچ کی کال دے دیں تو کوئی سپاہی یا کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا لیکن ہم پاکستان کا امیج خراب نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان میں کوئی لڑائی یا کوئی تقسیم نہیں ہے۔ حکمرانو! غیر مسلموں سے غیرت حاصل کرو۔ غیر مسلم نوجوان اپنے مستقبل کی فکر کئے بغیر فلسطین کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکہ پر دبائو ڈالنا ہوگا۔ اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا سوچنا بھی مت۔ اٹھو فلسطین کا مقدمہ لڑو۔ محمد کے غلاموں کو امریکہ کی غلامی قبول نہیں۔ امریکہ قاتل ہے۔ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے۔  پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کوئی کام نہیں کر رہی۔ اپنے کام کروانا ہوں تو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات بھی ہوجاتے ہیں۔ ذاتی مفاد کے لیے تھر پارکر میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کا اتحاد ہوجاتا ہے۔ بلوچ حقوق جبکہ پشتون امن مانگ رہے، سندھ کے لوگ نہروں کے معاملہ پر سراپا احتجاج ہیں۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین میں 48 گھنٹوں میں 50لاشیں دفن ہوتی ہیں۔ غزہ کی کامیابی کشمیر کی آزادی کی کامیابی اور چابی ہے۔ غزہ کی کامیابی دنیا بھر کے مظلوموں کی کامیابی ہے۔ اس غزہ کے جنگ نے دنیا کو تقسیم کیا۔ آج کا مارچ طوفان الاقصی کا تسلسل ہے۔ کیلی فورنیا کے پارلیمان پر وہاں کے نمائندوں نے فلسطین کا جھنڈا لگایا۔ سپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جولائی تک ہم فلسطین کو آزاد ریاست دیکھ رہے ہیں۔ میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم صاحب آپ امریکہ کے ساتھ کھڑے ہیں یا فلسطین کے ساتھ۔ وزیر اعظم یا غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں یا استعفی دیں۔ ہمیں اب اس وزیراعظم کی ضرورت نہیں۔ علماء کرام نے فتوی دیا ہے کہ جہاد کیلئے جاؤ۔ جو علماء کرام کی بات نہ مانیں اس کو پاکستان کا وزیراعظم نہیں ہونا چاہئے۔ سراج الحق نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ایٹم بم کا حملہ کرو مگر دھمکی تو دو۔ اگر آج کے ملین مارچ سے حکمران نہیں جاگے تو کچھ اور کرنا ہوگا۔ کچھ اور کیا کرنا ہے اس کا اعلان حافظ نعیم کریں گے۔ مذمت اور بد دعائیں عام لوگوں کا کام ہے۔ مارچ سے مقامی قائدین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ ‘ امریکہ قاتل ‘ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولاجائے ہفتہ کو ملک گیر ہٹرتال : حافظ نعیم
  • لاہور، اسرائیل کی غزہ پر بربریت کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  • اسلام آباد میں ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا، حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی