Jasarat News:
2025-12-14@09:23:14 GMT

جو آگ لگی ہے تن من میں اس پر نہ تیل گرا بابا!

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

جو آگ لگی ہے تن من میں اس پر نہ تیل گرا بابا!

لہو لہان، زخموں سے چور ماں باپ، احباب، رشتے داروں اور دوستوں کی جدائی کا دکھ سمیٹے فلسطینیوں نے ٹرمپ کے اعلان کے جواب میں کہا ہے کہ! ’’غزہ ہماری سرزمین، امریکا سمیت پوری دنیا اسے اپنے دماغ میں بٹھا لے کہ غزہ نہیں چھوڑیں گے‘‘، فلسطینیوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا ہے۔ اس بیان کو سنتے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ چند جملے ایسے بھی ہوتے جن کا استعمال بر وقت کیا جائے تو وہ تاریخ میں لکھے جانے والاسنہرے حروف کا حصہ بن جاتے ہیں ایسے ہی یہ جملے ہیں جنہوں دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے 2.

3 ملین باشندوں کو باہر نکالنے کے لیے اپنے منصوبے میں توسیع کرتے ہوئے یہ پھر اعلان کیا ہے کہ جنگ کے اختتام پر اسرائیل اس پٹی کو امریکا کے حوالے کر دے گا اور امریکا تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے پیشگی شرط کے طور پر زمین امریکا کے حوالے کر دے گا لیکن امریکی فوج کی تعیناتی کو مسترد کر دیا۔ شروع شروع میں تو ٹرمپ کی جانب سے ’’جنگ کے اختتام‘‘ کا استعمال اس بات کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے کہ 42 روز پر مشتمل اس جنگ بندی معاہدے کے بعد جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ لیکن اس بیان پر فلسطینی اور عرب و عالمی بیانات نے امریکی صدر کے ہرکاروں کو مجبور کر دیا کہ وہ اس بیان کے زیر زبر اور پیش کی تشریح شروع کر دیں اور ایسا ہی ہوا لیکن دنیا ٹرمپ کے ان ہرکاروں کی بات سننے سے انکاری تھی۔ اس کے ساتھ ہی یوٹرن لیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کی طرف سے جنگ کے اختتام پر امریکا کے حوالے کر دی جائے گی۔ ٹرمپ نے مزید وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے باشندوں کو خطے میں نئے اور جدید مکانات کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ اور زیادہ خوبصورت آبادیوں میں آباد کرایا جائے گا۔ قبل ازیں ٹرمپ نے اپنی تجویز کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس پٹی میںآبا د فلسطینی مستقل طور پر بے گھر ہو جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کو حقیقت میں خوش، محفوظ اور آزاد رہنے کا موقع ملے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ امریکا، پوری دنیا کی عظیم ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، آہستہ آہستہ اور احتیاط سے اس (غزہ) کی تعمیر شروع کرے گا جو زمین پر اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور سب سے شاندار پیش رفت بن جائے گی۔ لیکن ٹرمپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ فلسطینیوں کا آج بھی یہی اعلان ہے کہ! ’’ان چکنی چپڑی سے نہ دل بہلا بابا ؍ جو آگ لگی ہے تن من میں اس پر نہ تیل گرا بابا‘‘۔

ٹرمپ صاحب! دنیا اور عالم اسلام کے عوام کو معلوم ہے کہ 471 دن کی جنگ میں امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالرز کا اسلحہ، گولہ بارود اور انسانوں کے گوشت کے ٹکڑے کرنے والے بم دیے اور امریکی فضائی فوج کے اہلکاروں نے فلسطین میں معصوم اور بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتین پر برسات کی طرح خطرناک بم برسائے اور آج فلسطینیوں کو روشن مستقبل دکھا کر دھوکا دے رہے ہیں اور اسرائیل کی ہر طرح مدد کے لیے بے قرار ہو رہے ہیں۔ امریکا اسرائیل کا اصل اتحادی ہے جس نے 471 دن لاکھوں فلسطینیوں کو شہید کرنے میں ہر طرح کی سہولت اسرائیل کو فراہم کی ہے۔

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگ زدہ علاقے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کے مطابق بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے ہٹانے کے لیے منصوبہ تیار کریں۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو کہا کہ اس منصوبے میں زمینی راستے کے علاوہ سمندری اور فضائی راستے سے فلسطینیوں کو نکالنے کے خصوصی انتظامات شامل ہوں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے اس جرأت مندانہ منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو غزہ کی ایک بڑی آبادی کو دنیا کے مختلف مقامات پر جانے کی اجازت دے سکتا ہے۔ لیکن یہ نہیں بتایا کہ آیا فلسطینی غزہ سے کہاں جائیں گے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع سے سوال یہ ہے کہ جو کام اسرائیل 471 دن میں نہ کر سکا وہ ٹرمپ کے اعلان سے کیسے ممکن ہے؟ ٹرمپ کے اس منصوبے کو فلسطینیوں اور بین الاقوامی برادری نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق، اتنی بڑی آبادی کو اْن کے علاقوں سے بے دخل کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مصر نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو ناکام بنانے کے لیے پردے کے پیچھے سفارتی کارروائی شروع کر دی ہے۔ مصر نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کا منصوبہ اسرائیل کے ساتھ اس کے امن معاہدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹرمپ کی تجویز کا عوامی طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ لیکن عالمی میڈیا کے مطابق مصری عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بند کمرے میں ہونے والی بات چیت حوالے سے بتایا کہ قاہرہ نے ٹرمپ انتظامیہ اور اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی تجویز کی مزاحمت کرے گا۔ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ خطرے میں ہے۔ لیکن سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ مصر، اردن، سعودی عرب، اومان اور امارات جیسے ملک امریکا سے ٹکرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ یہ تو قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ ٹرمپ کے اس منصوبے کے مخالفین امریکا کے حکومتی ارکان اور کانگریس، نیز اسرائیل کے مغربی یورپی اتحادی، بشمول برطانیہ، فرانس اور جرمنی، اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے اسرائیلی تجویز کو مسترد کر دیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کو غزہ سے فلسطینیوں کو اپنے ملک لے جانا چاہیے۔ ان ممالک نے گزشتہ سال علامتی طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا اور غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کے دوران اسرائیل کے طرز عمل پر تنقید کی تھی۔ کاٹز نے کہا کہ اگر وہ انکار کرتے ہیں تو ان کی منافقت بے نقاب ہو جائے گی۔ تینوں مغربی یورپی ممالک نے اسرائیلی خیال کو یکسر مسترد کر دیا۔

اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے ہسپانوی ریڈیو اسٹیشن آر این ای کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے۔ یہ علاقہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہونا چاہیے۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقصد یہ ہونا چاہیے کہ فلسطینی عوام بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹیں اور اس کے برعکس کوئی بھی تبصرہ غیر مفید اور خلفشار کا باعث ہوگا۔ ناروے کے نائب وزیر خارجہ آندریاس کراوک نے کہا کہ بین الاقوامی قانون شہریوں کو فوج کے زیر قبضہ علاقے سے زبردستی کسی دوسرے ملک میں جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ فلسطینی عوام کو خود ارادیت اور اپنی ریاست کا بنیادی، آزاد حق حاصل ہے۔ سوال یہ مصر اور اردن اس منصوبے سے انحراف کیوں کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مصر اور اردن اس منصوبے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرے کے طور پر دیکھ ر ہے ہیں۔ مصر نے حماس اسرائیل جنگ کے اوائل میں بائیڈن انتظامیہ اور یورپی ممالک کی طرف سے اسی طرح کی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا۔ اس سے قبل ایسی تجاویز نجی طور پر پیش کی گئی تھیں، جب کہ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس کی ایک پریس کانفرنس میں اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلسطینیوں کو سے فلسطینیوں مسترد کر دیا ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے نے اسرائیل امریکا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ٹرمپ کے کے وزیر ٹرمپ کی کے ساتھ ہے ہیں کیا ہے غزہ کی کے لیے کہ غزہ جنگ کے

پڑھیں:

منشیات اسمگلنگ کا الزام، ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورتحال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورت حال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ وینزویلا سے ہونے والی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ صدر ٹرمپ نے ان اقدامات کو  امریکی سرزمین اور عوام کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیا۔ دوسری جانب وینزویلا نے پہلے ہی امریکا کی پالیسیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن اس کے خلاف غیر قانونی دباؤ ڈال رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے گذشتہ روز وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا تھا۔ اس حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا کہ جہاز کا دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک سےتعلق ہے۔ جہاز کو وینزویلا اور ایران سے تیل کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر قبضے کے بعد آج 6 بحری جہازوں اور وینزویلا کے صدر کے خاندان کے 3 افراد پر پابندیاں بھی عائد کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا اسرائیلی اقدام، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل
  • امریکا: 20 ریاستوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے 100 ہزار ڈالر H-1B ویزا فیس کیخلاف مقدمہ
  • اسرائیل اور اسکے سہولتکاروں کو غزہ کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھانا چاہیئے، اقوام متحدہ
  • ٹرمپ کا وینزویلین اسمگلروں کیخلاف زمینی کارروائی کا اعلان
  • ٹرمپ کا بڑا اعلان: وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا
  • روس بھی جوہری ہتھیاروں میں کمی چاہتا ہے، ٹرمپ
  • منشیات اسمگلنگ کا الزام، ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ
  • ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف
  • امریکا پاکستان کو ایف 16 کے پرزے اور جدید ٹیکنالوجی دے گا
  • غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ مؤخر، صدر ٹرمپ نے وجہ بھی بتا دی