اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر، پی ٹی آئی معاملہ حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے، وزیرقانون
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے، اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خراج تحسین کیوں پیش کیا؟
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رہیں گے، پہلی میٹنگ میں پی ٹی آئی کمیٹی کے 3 ارکان موجود تھے، انہیں کہا گیا کہ آپ کورم پورا کریں اور اپنے مطالبات تحریری طور پر دیں، دوسری میٹنگ میں پی ٹی آئی کے 6 ارکان شریک ہوئے، جن میں علی امین گنڈاپور بھی شامل تھے۔
’مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کیا جائے‘وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری میٹنگ میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا کہ مطالبات لکھ کردے گی، جو تاحال نہیں دیے گئے، کہا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، اتوار کو وہ ملاقات بھی کروائی گئی، اب مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے عمران خان کو رہا کیا جائے، یہ ساری زندگی کہتے رہے ہیں کہ این آر او نہیں لیں گے، اب اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔
’آئین و قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا‘انہوں نے کہا کہ جو بندے مقدمات میں ملوث ہیں اور جیلوں میں بند ہیں، اور جن پر انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں اور کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، حکومت ان کو رہا کردے تو آئین و قانون تو اس کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی والے عدالتوں میں جائیں، جہاں انہیں ریلیف ملتا ہے، ملتا رہے، کہیں پہ نہیں بھی ملتا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق سے متعلق نیشنل پروگرام شروع کرنے کا اعلان
رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے وزیرقانون نے کہا کہ اعجاز چوہدری کا پروڈکشن جاری ہوا، جو اچھی بات ہے، اس پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے درخواست ہے کہ وہ یہ معاملہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے، اس کا کوئی بہتر حل نکل آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اعجاز چوہدری اعظم نذیر تارڑ پروڈکشن آرڈر سینیٹ وزیرقانون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری اعظم نذیر تارڑ پروڈکشن ا رڈر سینیٹ اعظم نذیر تارڑ پروڈکشن ا رڈر اعجاز چوہدری پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کمیٹی کے گیا کہ
پڑھیں:
کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا، پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کینال کا معاملہ اعلیٰ قیادت کے علم کے بغیر شروع ہوا ہو، کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی کم ہو، جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا جائے۔
پولیو مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پچھلی انسدادِ پولیو مہم میں 44 ہزار والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے، 44 ہزار میں سے 34 ہزار انکاری والدین کراچی کے تھے، جن کی اکثریت کا تعلق ضلع ایسٹ سے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار پولیو ویکسین پر انکاری والدین کو قائل کیا جائے گا، افغانستان میں قندھار کے علاوہ انسدادِ پولیو ڈرائیو چل رہی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کراچی کے ہر ضلع میں موجود ہے۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا کہ پولیو ویکسین کی خریداری یونیسف کرتا ہے۔