اوباما اور ٹرمپ کی گفتگو پر کمالا ہیرس ناراض ہوگئیںِ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کو واشنگٹن میں امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات کے موقع پر امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طویل بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
چرچ میں ٹرمپ اور اوباما کے ساتھ بیٹھے تھے اور دونوں کو طویل بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر امریکا کی نائب صدر کمالا ہیرس بھی موجود تھیں جو اگلی نشست پر براجمان تھیں۔ وہ اوباما اور ٹرمپ کو دیکھ کر پیچھے مڑیں اور انہیں باتیں کرتا دیکھ کر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اپنا منہ موڑ لیا۔ اس موقع پر صارفین کو کمالا ہیرس کا ردعمل کچھ ناخوشگوار دکھائی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق نوبل انعام یافتہ امریکی صدر جمی کارٹر انتقال کر گئے، ان کی پاکستان کے ساتھ کون سی یاد وابستہ ہے؟
کسی نے کہا کہ شاید کمالا ہیرس ناراض ہو گئی ہیں تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ وہ اوباما اور ٹرمپ سے حسد کر رہی ہیں جبکہ کئی صارفین کا خیال تھا کہ کمالا ہیرس کا ردعمل حیران کن ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ کمالا ہیریس کا ردعمل دیکھیں جب وہ ٹرمپ اور اوباما کو بات چیت کرتے ہوئے دیکھتی ہیں۔
HAHAHAHA check out Kamala Harris when she sees Trump and Obama chatting
pic.
— End Wokeness (@EndWokeness) January 9, 2025
ایک صارف نے باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتےہوئے کمالا ہیرس کے ردعمل پر لکھا کہ میری ماں چرچ میں مجھے اور میرے بھائی کو ہنستے ہوئے دیکھ رہی ہے۔
my mom in church catching me and my brother giggling https://t.co/KdBkrAZD3N
— nick (@maymayking69) January 10, 2025
جے نامی صارف نے کمالا ہیرس کے ردعمل پر لکھا کہ کوئی ٹرمپ اور اوباما کو باتیں کرتا دیکھ کر جل گیا۔
Someone is jealous ???? https://t.co/WNbqrbV5Gc
— Jay (@JesusVelas69564) January 9, 2025
واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کو تمام تر سرکاری اعزاز کے ساتھ جمعرات کو ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔
جمی کارٹر کے بعد صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے پانچوں صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، باراک اوباما، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ سابق صدر 29 دسمبر کو 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باراک اوباما جمی کارٹر ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: باراک اوباما جمی کارٹر ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرس باراک اوباما ڈونلڈ ٹرمپ اوباما اور جمی کارٹر امریکا کے ٹرمپ اور کے ساتھ
پڑھیں:
ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال پریشان ہوگئے۔
گزشتہ روز ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، کپتان نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
اس میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل کی تعریف اور پھر انہیں شادی سے متعلق سوال کردیا کہ کیا تم جلدی شادی کرنے والے ہو؟ جس پر شبمن گِل حیران رہ گئے اور انہوں نے جواب دیا نہیں۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
خیال رہے کہ ماضی میں شبمن گِل کا نام بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کیساتھ جوڑا جاتا رہا ہے تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی، ادھر گجرات ٹائٹنز کے کپتان کی اونیت کور کو ڈیٹ کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھی۔
ڈینی موریسن کی جانب سے کیے گئے سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی آفیشل ویب سائٹ نے ویڈیو شیئر کی ہے۔