اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی لیول 2 خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کر دیا۔

بدھ کے روز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں اوپنر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے افتخار احمد کو غیر قانونی انداز سے بولنگ کرانے (چکنگ) کے حوالے سے اشارہ کیا تھا۔

کولن منرو کے اشارے سے افتخار غصے میں آگئے اور اسکوائر لیگ امپائر کرس براؤن سے شکایت کرنے چلے گئے۔ اس دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور کولن منرو کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔

پی سی بی کی جانب سے کولن منرو پر عائد کی گئی خلاف ورزی میں افتخار احمد کے خلاف ان کے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔

افتخار کے بولنگ کے ایکشن کے حوالے سے کسی امپائر نے رپورٹ نہیں کیا۔ تاہم، یہ پہلی بار نہیں جب کسی پاکستانی بولر پر مخالف بیٹر کی جانب سے براہ راست غیر قانونی بولنگ ایکشن کا الزام عائد کیا گیا ہو۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملتان سلطانز کولن منرو

پڑھیں:

شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔لیگ اسپنر شاداب خان  نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے۔شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی،  وہاب ریاض اور  شاہین آفریدی بھی  وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کولن منرو، افتخار احمد کی لفظی جنگ؛ رضوان بھی کود پڑے
  • شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
  • “ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا”
  • ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا
  • ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ