Daily Mumtaz:
2025-04-24@21:17:37 GMT

سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 

اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT

سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر چوٹ آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں مریم اورنگزیب کی گاڑی سمیت چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، گاڑی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی موجود تھیں۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور انکی والدہ ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہارکیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مریم اورنگزیب اور محترمہ طاہرہ اورنگزیب کی خیریت اور سلامتی پر اطمینان کیا،ان کاکہناتھا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کے محترمہ مریم اورنگزیب اور انکی والدہ حادثے میں محفوظ رہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صادق نےمریم اورنگزیب اور انکی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کی اورنگزیب کی گاڑی قومی اسمبلی کی والدہ

پڑھیں:

ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جمہوریت ہمیں ڈائیلاگ کی طرف لے کر جاتی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے نجی یونیورسٹی میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں آیا، سیاسی جماعتیں منشور دیتی ہیں انتخاب عوام کرتے ہیں۔

جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان

پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا دیہات کی سطح پر تعلیمی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، پالیسی میکرز کو ملک کی ترقی کے لیے آئیڈیاز دینے ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی کے لیے چیلنچ بن چکا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے درست استعمال سے ملک کو اور ہمیں فائدہ ہو گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا فیک استعمال ملک کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
  • ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
  • ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی