Jang News:
2025-04-24@21:32:59 GMT

نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT

نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان

نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔

پیپلز پارٹی سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازع نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی سطح تک مسلسل تین دن اظہار تشکر پر مبنی ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان کو پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل کی سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کل سے مسلسل تین دن ضلعی اور تحصیل کی سطح پر نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے موقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔

نثار کھوڑو نے کہا متنازع نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔ 

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سی سی آئی میں بھی صوبے کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازع نہروں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کر کے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرایا تھا اور اب چیئرمین بلاول بھٹو نے 6 نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ کے موقف کو تسلیم کرایا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا نہروں کا مسئلہ صرف پانی کا نہیں سندھ کے وجود کا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کے لیے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نہروں کے منصوبے پیپلز پارٹی سندھ کے

پڑھیں:

حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: حکومت نے دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں اتفاق ہو گیا اور حکومت نے پیپلزپارٹی کا اصولی موقف مان لیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔
وزیر اعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر بعد اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • متنازعہ کینالز منصوبہ، کام بند ہونے پر پیپلزپارٹی کا 3 دن جشن منانے کا اعلان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • نہری منصوبہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں
  • حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کے عوام کے اعتماد کے بغیر نہری منصوبہ قبول نہیں، حافظ حمد اللّٰہ
  • حکومت کینال منصوبے پر کثیر الجماعتی مشاورت پر غور کر رہی ہے، وفاقی وزیر قانون
  • نہری منصوبہ کسان دشمنی ہے، حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے، پیپلز پارٹی
  • بیان بازی ، نہری تنازع شدت اختیارکرنے کاخدشہ
  • متنازع کینالز منصوبے پرپیپلزپارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت کا مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ