پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،حریت رہنما مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا،سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی را نے کروایا، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی مودی سرکار ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں، طلال چوہدری شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدہ مشعال ملک راشد کی رہا ہے
پڑھیں:
انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سند طاس معاہدہ معطل کر دیا، پاکستانیوں کو واپس جانے کا حکم، سرحد بند کر دی
سٹی42: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل کو بنیاد بنا کر پاکستان کے ساتھ انترنیشنل گارنٹی کے ساتھ ہوئے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر "معطل" کرنے کا اعلان کر دیا اور پاکستان کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں۔ بھارت نے انڈیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے اور انہیں پاکستان واپس جانے کا حکم دے دیا۔ مزید یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستان کے دو اہم سفارتکاروں کو بھی واپس جانے کا حکم دے دیا۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
نئی دہلی میں بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر کے انہیں 48 گھنٹے میں واپس چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
آج نئی دہلی میں بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ڈیفینس اتاشی اور ائیر فورس کے اتاشی کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے کر بھارت سے واپس جانے کے لئے کہا گیا ہے۔
زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار، امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم
بھارت کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ واہگہ، اٹاری سرحد بند کی جا رہی ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانہ میں اس وقت 55 بھارتی اہلکار ہیں، اب ان کی تعداد کم کر کے 35 کی جائے گی اور باقی کو واپس بلا لیا جائے گا۔
بھارت کے ان یکطرفہ انتہائی اشتعال انگیز اقدامات کا پس منظر کل مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کے قتل کے واقعہ مین پاکستان کو ملوث قرار دینے کا پروپیگنڈا ہے۔
مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی
کل پہلگام میں اس واقعہ کے چند ہی منٹ بعد انڈیا کے میڈیا سے یہ پروپیگندا شروع کر دیا گیا تھا کہ پاکستان اس واقعہ میں ملوث ہے۔ اس واقعہ کو پاکستان کے ذرائع نے فالس آپریشن قرار دیا تاہم پاکستان کے فارن آفس نے سرکاری طور پر اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
پہلگام واقعہ کا ایک بھی ذمہ دار نہیں پکڑا، کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا، لیکن الزام پاکستان پر تھوپ دیا
نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
پہلگام میں کل دوپہر کے بعد گجرات اور آندھرا پردیش سے گئے ہوئے سیاحوں کے ایک گروپ پر کچھ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک جنگل سے نکل کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 26 افراد ہلاک ہوئے۔
اس واقعہ کے بعد بھارت کی فوج اور پولیس نے حادثہ کی جگہ پر پہنچنے میں تاخیر کی، تمام حملہ آور غائب ہو گئے۔ اب تک انڈیا کی پولیس اور فون کے ایک بھی حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت
اس دوران آج سوشل ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر ایک حال ہی میں سامنے آنے والے نام کشمیر مزاحمت فرنٹ (TRF) کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ھملہ اس نے کیا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین شہریوں کو آباد کرنے کی پالسی کے خلاف ہے۔ اس نام نہاد تنظیم TRF کا کشمیر میں کسی نمایاں کارروائی کرنے کا یہ پہلا دعویٰ تھا جس کی کسی بھ طرح تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
بھارت ٹی آر ایف کو پاکستان کی سپانسرڈ تنظیم قرار دیتا ہے لیکن اب تک اس نام نہاد تنظیم کا کوئی ایسا کارکن گرفتار کر کے سامنے نہیں لایا جس کا پاکستان سے کوئی دور کا بھی تعلق ہو ۔
ٹی آر ایف نامی گروہ کے پہلگام حملہ کا دعویٰ کرنے سے بہت پہلے جب پہلگام میں شوٹنگ ہوئی تو اس کے غالؓاً پانچ ہی منٹ بعد پہلے سوشل میڈیا میں اور اس کے بعد انڈیا کی کئی نیوز آؤٹ لیتس کی "بریکنگ نیوز" میں پاکستان کو اندھا دھند پہلگام واقعہ میں ملوث قرار دیا جانے لگا۔ پورے چوبیس گھنتے تک یک طرفہ پروپیگندا کرنے کے بعد آج شام بھارت نے انتہائی منظم انداز سے پاکستان کے بنیادی مفاد دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے انترنیشنل معاہدہ کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا اور اس کے ساتھ اشتعال پیدا کرنے والے کئی دوسرے اقدام کر دیئے۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا
پاکستان کی طرف سے بھارت کے ان اقدامات کا ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا ہے۔
Waseem Azmet