بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ ہٹانا ہے، بھارت کے اقدامات کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے۔
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی جھوٹے مکارانہ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش علاقائی امن کےلیے خطرہ ہے۔
بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سبوتاژ کرنےکی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں، یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر بھارت کی بدنیتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کےلیے ہر ممکن اقدام کرے گا، عالمی برادری بھارت کی گمراہ کن چالوں کو پہچانے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خود مختاری، سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال کہ بھارت بھارت کی نے کہا
پڑھیں:
عوام کے حقوق، صحت، معیارِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شفقت محمود
عوام کے حقوق، صحت، معیارِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز
عوام کو لوٹنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، کسی بااثر شخص کی سفارش قبول نہیں کی جائیگی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ
فتح جنگ : دبنگ، نڈر اور میرٹ پر فیصلے کرنے والے تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی شاندار کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ باخبر ذرائع سے اطلاع ملنے پر انہوں نے موضع منگیال میں قائم نام نہاد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں چند افراد نے دو سے تین کنال رقبے پر جعلی گیٹ لگا کر سینکڑوں فائلیں لاکھوں روپے میں فروخت کر کے عوام سے کھلا فراڈ کر رکھا تھا۔ بااثر ہونے کے باوجود کسی ادارے کی کارروائی نہ ہونے پر چوہدری شفقت محمود نے ریکارڈ عملہ کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا اور تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ نیو ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔
اس کے بعد عوام دوست اور انتھک افسر چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ اڈے کا اچانک وزٹ کیا، جہاں سبزی، فروٹ اور گوشت کی دکانوں پر ریٹ بے ضابطگی، ناقص صفائی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کے متعدد مسائل سامنے آئے، جس پر انہوں نے موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے اور کئی دکانداروں کو جیل بھی بھجوا دیا۔
چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوام کے حقوق، صحت اور معیارِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفادِ عامہ کے لیے کارروائیاں دن رات جاری رہیں گی اور کسی بااثر شخص کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ اہل علاقہ نے ان کی تیز رفتار کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے انتظامیہ میں نئی جان آئی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری شفقت محمود کی موجودگی سے ناجائز منافع خور، فراڈیے اور قانون شکن عناصر پر واضح پیغام گیا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ متعدد شہریوں نے انہیں علاقے کا مضبوط اور بہادر افسر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح انصاف اور عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
نیزساتھ ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے، فتح جنگ کھوڑ روڈ، پنڈی روڈ،اٹک روڈاور کوہاٹ روڈ پر اچانک چھاپے مارے جہاں پر سبزی، فروٹ، چکن اور بیف کی دکانوں پر چیکنگ کی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اور زائد نرخوں پر اشیاء بیچنے والے دکانداروں کی جر مانے کرتے ہو ئے سخت وارننگ دی کہ عوام کو لو ٹنے والوں اور زیاد المیعاد گلی سڑی اشیاء بیچنے والوں کے کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا عوام کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگاآئندہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جس میں ایف آئی آرزاورگرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، عاصم افتخار جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات ورثا کا آئینی حق ہے،مولانا فضل الرحمان پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی امریکا کا ریکوڈک میں 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم