بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا، سفارتی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا، سفارتی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے بھارت کے جارحانہ اقدامات پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو طلب کیا گیا اور پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے جارحانہ اور یکطرفہ اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے ایک ڈی مارش ان کے حوالے کیا گیا۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامور کو ایک نوٹ وربیل بھی دیا گیا جس میں پاکستان کے جوابی اقدامات کی تفصیلات درج ہیں۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈیفنس، نیول اور ایئر اتاشی و سپورٹنگ اسٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
اس میں بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔سفارتی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے، واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
پاکستان نے بھارت کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ پہلگام واقعہ، واگلہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی،بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیا گیا سفارتی ذرائع دفتر خارجہ کرنے کے
پڑھیں:
دو کے بدلے تین؛ فارن آفس نے انڈیا کے تین اتاشیوں کو پاکستان سے نکلنے کا حکم دے دیا
سٹی42: بھارت نے بلا اشتعال، بلا جواز، یکطرفہ کارروائی کر کے پاکستان کے نئی دہلی میں متعین دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا، پاکستان نے چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس اقدام کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے بھارت کے اسلام آباد میں متعین بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس اتاشی, ائیر فورس اتاشی اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دے کر ان تینوں کو اور ان کے ساتھ ان کے سپورٹنگ سٹاف کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان نے انڈین ہائی کمشنر کو اپنا پاکستان میں سٹاف 55 سے کم کر کے 30 کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
بھارتی ڈیفنس, نیول اور ائیر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے انڈین ناظم الامور کے ذریعہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو فارن آفس طلب کر کے انہیں بھارت کی حکومت کے بلا اشتعال، بلا جواز یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے جوابی اقدامات سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔
بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کی دفتر خارجہ طلبی آج جمعرات کے روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فوراً بعد ہوئی۔
زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار، امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم
ذمہ دار سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ناظم الامور تھوڑی دیر قبل دفتر خارجہ پہنچیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے سینئیر حکام نے ایک ڈی مارش بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔
دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔
بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس, ائیر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی
بھارتی ڈیفنس, نیول اور ائیر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
پاکستان بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
انڈین ناظم الامور کو سکھ یاتریوں کے سوا تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے, واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
پاکستان نے بھارت کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔
بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معبل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
فیصلے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت
Waseem Azmet