Daily Mumtaz:
2025-04-24@21:07:58 GMT

چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT

چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

بیجنگ :جمعرات کی شام 5 بجکر 17 منٹ پر شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز لے جانے والے لانگ مارچ-2 ایف یاؤ-20 کیریئر راکٹ کو جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا اور تقریباً 10 منٹ بعد شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔ خلابازوں کی خیریت کے ساتھ یہ لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی ۔یہ مشن چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا خلائی اسٹیشن کی ایپلی کیشن اور ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد پانچواں انسان بردار مشن اور اس منصوبے کے قیام کے بعد سے پینتیسواں مشن ہے۔اب تک چین کے کل26 خلاباز 41 بار فلائٹ مشن انجام دینے کے لیے خلا میں داخل ہو چکے ہیں۔یہ مشن کیریئر راکٹوں کی لانگ مارچ سیریز کی پانچ سو اکترہویں (571) پرواز اور شینزو خلائی جہاز کی بیسویں پرواز بھی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انسان بردار خلائی خلائی جہاز

پڑھیں:

سندھ حکومت کینالز منصوبہ رکوانے میں کامیاب ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کینالز منصوبے کو رکوانے میں کامیاب ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نہروں کے معاملے کو بہت خراب کردیا، حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن گراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر بات آگے بڑھ رہی ہے، اس پروجیکٹ پر ابھی کام نہیں چل رہا، سندھ حکومت اس پروجیکٹ کو رکوانے میں کامیاب ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس دلیل موجود ہے کہ یہ منصوبہ ملک کے لیے فائدہ مند نہیں، دھرنے کے باعث مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دھرنے کے باعث مویشی لانے والی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، احتجاج کریں لیکن سڑکیں بند نہ کریں۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ بےچینی ختم ہو، ہم نے ارسا کے سرٹیفکیٹ کو چیلنج کیا ہے، جون سے یہ کیس سی سی آئی میں پڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارسا میں ان کی درخواست ہے 27 فیصد پانی سمندر میں جارہا ہے اس لیے کینالز کی اجازت دیں، درخواست میں یہ نہیں لکھا کہ پانی بچانے کے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ نئی درخواست دیں کہ اتنا پانی بچائیں گے ان اقدامات سے اتنی بہتری ہے، پوچھتا ہوں کہ جولائی سے ستمبر تک کونسی گندم اگتی ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ یہ وضاحت کریں ان نئے کینالز کے لیے پانی کہاں سے لائیں گے؟ بالائی علاقوں میں پانی کے پروجیکٹ پر زیریں علاقوں کی رضامندی لازمی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی سے متعلق یہی مسئلہ پاکستان کا بھارت اور بھارت کا چین کے ساتھ ہے، سندھ میں کینالز کی لائننگ پر سرمایہ کاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ اب ایک چیز پر راضی ہوں گے کہ اس منصوبے کو ختم کیا جائے،ہمیں اس نہج پر نہ لے کر جائیں کہ ایسا فیصلہ ہو جس سے سب کا نقصان ہو۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل، رینجرز نے حراست میں لے لیا
  • پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب
  • دعا کی طاقت… مذہبی، روحانی اور سائنسی نقطہ نظر
  • خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع
  • پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، چائنہ انسان بردار خلائی ادارہ
  • سندھ حکومت کینالز منصوبہ رکوانے میں کامیاب ہے، مراد علی شاہ
  • ایتھوپیا میں فاقہ کشی بدترین مرحلے میں داخل، عالمی ادارے بے بس
  • غزہ میں ایک ماہ سے کوئی امدادی ٹرک داخل نہیں ہوا، لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • برطانوی طیارہ بردار جہاز بحر ہند اور بحر الکاہل میں جنگی گروپ کی قیادت کرے گا