بیجنگ : “مارکیٹ تک رسائی کے لئے منفی فہرست (2025 ایڈیشن)” جاری کی گئی ، جس کے مطابق چین کی مارکیٹ تک رسائی کی پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے۔ فہرست کے 2022 ورژن کے مقابلے میں ،  2025 ایڈیشن  میں  پابندیوں کی تعداد 117 سے کم کرکے 106 کردی گئی ہے۔نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ادارہ جاتی اصلاحات کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر حو ژاؤہوئی نے کہا کہ منفی فہرست  سے باہر  ہر قسم کے کاروباری ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی،   بڑے کاروباری ادارے ہوں یا چھوٹے،  سب کو قانونی طور پر  مارکیٹ تک یکساں رسائی حاصل ہوگی۔  حکومت فہرست  کے علاوہ مارکیٹ تک رسائی کی کوئی رکاوٹیں قائم نہیں کرے گی۔”وسیع رسائی” کو فروغ دینے کے ساتھ ، فہرست (2025 ایڈیشن) انتظامی باٹم  لائن پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ متعلقہ قوانین اور انتظامی ضابطوں کے مطابق، کاروبار کی نئی شکلیں اور نئے شعبے جیسے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہازوں  کا آپریشن اور ای سگریٹ جیسی نئی تمباکو مصنوعات کی پروڈکشن اور  ہول سیل اور ریٹیل فروخت کو منفی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اور سماجی اور لوگوں کے ذریعہ معاش جیسے  کچھ شعبوں میں انتظامی اقدامات کو بہتر اور ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مارکیٹ تک رسائی منفی فہرست

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان

بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ان کے خاندان کے افراد کی آج اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان ہے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔ فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر حملے کے بعد بھارت نےحکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ تک رسائی پر پابندی لگا دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان
  • عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
  • ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی
  • مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا
  • بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع