نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

مقبول ہارر او ٹی ٹی سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹیزر گزشتہ سیزن میں ادھوری چھوڑی ہوئی کہانی کو پورا کرتا ہے جس میں مرکزی کردار ویڈنزڈے نیورمور اکیڈمی واپس لوٹتی نظر آتی ہے۔

اس بار کہانی میں کئی نئے موڑ شامل کیے گئے ہیں، اور اس مرتبہ ویڈنزڈے جان چکی ہے کہ ’لاشیں کہاں دفن ہیں۔‘ اس سیریز کے دوسرے سیزن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا رپورٹ کے مطابق سیزن 2 کو دو مراحل میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 6 اگست 2025 کو نشر کیا جائے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 3 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔

ٹیزر کی شروعات ایک سنسنی خیز منظر سے ہوتی ہے، جہاں مرکزی کردار ادا کرنے والی نوجوان ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا ویڈنزڈے، ایئرپورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے لباس میں چھپائے گئے ہتھیاروں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے کہنے پر نکالتی ہے جس کو دیکھ کر وہ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایڈمز فیملی سے تعلق رکھنے والی ویڈنزڈے اپنے والدین، مورٹیشیا اور گومز ( کے ہمراہ اسکول واپس جاتی ہے، جہاں وہ اپنے پرانے دوستوں سے واپس ملتی ہے جو اس سے مل کر خوش ہوجاتے ہیں تاہم ویڈنزڈے اپنی سنجیدگی برقرار رکھتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع

لندن میں ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد سابق وزیراعظم کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میاں محمد نواز شریف ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگلے ایک سے 2 دنوں میں رپورٹس متوقع ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ آمد پر حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا
  • پہلگام واقعے پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
  • بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
  • بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
  • نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے:وزارت داخلہ
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے: وزارت داخلہ
  • کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری، فلم کا ٹیزر جاری