چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی ای نے کہا ہے کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس لارنس آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوامی سطح پر تشہیر کی گئی ۔
جمعرات کے روزترجمان نے بتا یا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور اپنے حفاظتی اقدامات کے تحت بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے مطابق اس سے مؤثر طریقے سے نمٹا۔
ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی ریمارکس حقائق کے منافی ہیں ، قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں، عوام کو الجھا تے ہیں اور بین الاقوامی تاثر کی گمراہی کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بند کرے اور آبنائے تائیوان میں مشترکہ طور پر امن و استحکام کی حفاظت کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر چین کا مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز گلوبل سکیورٹی انیشٹو ۔ شورش زدہ دنیا میں ایک امید بن گیا چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایسٹرن تھیٹر کمانڈ ا بنائے تائیوان
پڑھیں:
رواں ہفتے کونسی بڑی فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پر ریلیز ہوں گی؟ جانیئے
اس ہفتے کی نئی ریلیزز میں کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں شامل ہیں جو فلمی شائقین کو سنسنی خیز اور ایکشن تھرلر کا ایڈونچر پیش کریں گی۔
ناظرین چاہے رومانی ڈراموں کے شوقین ہوں یا سنسنی خیز ایکشن کے، اس ہفتے کی ریلیزز سب کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہیں۔ کونسی سی فلمیں کب ریلیز ہوں گی آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔
تھیٹر ریلیزز:
گراؤنڈ زیرو (25 اپریل): عمران ہاشمی کی فلم گراؤنڈ زیرو رواں ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی گی جس میں وہ BSF آفیسر دوبے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جو 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے بعد بھارت کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی کارروائی کی قیادت کرتا ہے۔
دی اکاؤنٹنٹ 2 (25 اپریل): ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بین ایفلیک اپنی فلم دی اکاؤنٹنٹ کے سیکوئل میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جو اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قاتلوں کے گروہ کی تلاش کرتا ہے۔
OTT ریلیزز:
L2: ایمپوران (24 اپریل، JioHotstar): تھیٹر پر شاندار کامیابی کے بعد یہ فلم اپنی او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار ہے جس میں موہن لال ایک دوہری زندگی گزارنے والے مجرمانہ نیٹ ورک کے سربراہ کے طور پر دکھائیں دیں گے۔
جیول تھیف (25 اپریل، نیٹ فلکس): اس فلم میں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان ایک نایاب ہیرے کی چوری کے مشن پر نکلیں گے اور ان کی یہ فلم ایکشن سے بھرپور مناظر پیش کرے گی۔
یو سیزن 5 (25 اپریل، نیٹ فلکس): اس کرائم تھرلر ویب سیریز کے نئے سیزن میں جو گولڈ برگ کے محبت اور قتل کے مسلسل جنون کی کہانی کا اگلا حصہ پیش کیا جائے گا۔
ہیوک (25 اپریل، نیٹ فلکس): ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہارڈی اپنی اس ایکشن تھرلر فلم میں برائی سے بھرپور دنیا کا سامنا کرتے دکھائی دیں گے۔
سُپربوائز آف مالیگاؤں (25 اپریل، پرائم ویڈیو): یہ مالیگاؤں کے پس منظر میں بننے والی ایک بہترین فلم ہے جس میں دوستی، جدوجہد اور جذبہ دکھایا گیا ہے۔